خبرنامہ نمبر269/2025کوئٹہ 13 جنوری۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے سردار عطاء اللہ خان مینگل کے فرزند اور سردار اختر جان مینگل کے بھائی میر ظفر اللہ مینگل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں میر صادق عمرانی نے کہا کہ وہ غم کے اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، انہوں نے دعاءکی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءکرے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر270/2025 کوئٹہ 13جنوری ۔ صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمان کھتیران نے سردار عطا اللہ خان مینگل مرحوم کے بڑے فرزند اور سردار اختر مینگل کے بڑے بھائی میر ظفر اللہ مینگل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔ صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمان کھتیران نے سردار اختر مینگل کے بڑے بھائی کےانتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا کہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
خبرنامہ نمبر271/2025 کوئٹہ 13جنو ی ۔ محترمہ غزالہ گولہ، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی، نے اپنے تعزیتی بیان میں سردار اختر جان مینگل سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مرحوم کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر272/2025کوئٹہ 13 جنوری ۔صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے اپنے تعزیتی بیان میں سردار اختر جان مینگل کے بڑے بھائی میر ظفر اللہ مینگل کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی مشیر نسیم الرحمان ملاخیل نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر273/2025کوئٹہ 13 جنوری ۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے کہا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سست روی کا شکار نہیں ہونا چاہیئے جب تک اپنی پوری توجہ کے ساتھ ان منصوبوں کو تیزی سے مکمل نہیں کرینگے اس وقت تک جاہزہ اجلاس منعقد کرنا بے سود ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے محکمہ کے تحت صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ اجلاس کے موقع پر کہا اجلاس کے پہلے دن خضدار زون بلڈنگ سیکٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار احمد کاکڑ کے علاوہ متعلقہ ترقیاتی منصوبوں کے ایکسین اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے دیگر حکام بھی موجود تھے اجلاس کو خضدار زون بلڈنگ سیکٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس کو تمام متعلقہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ اور مذکورہ منصوبوں پر حاہل تیکنیکی مسائل اور انکے مکمل ہونے اور متعلقہ محکموں کے حوالے کرنے کے حوالے سے مکمل اور جامع تفصیلات دیں اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے متعلقہ منصوبوں پر سست روی دکھانے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ منصوبوں کو مکمل کرنے میں تیزی لائی جائے اور اس حوالے سے ان منصوبوں پر کسی بھی قسم کی تیکنیکی مساہل ہیں انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کریں انہوں نے کہا کہ صرف میٹنگ کرکے اجلاس کو طفل تسلی دینا کافی نہیں ہے لہذا ایک ٹاہم ڈیٹ دیں اور متعلقہ منصوبوں کو مکمل کریں اس حوالے مستقبل میں کسی بھی قسم کی معذرت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ حکام کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صرف سرسری وزٹ کرنے کے بجائے اپنی مکمل ٹیم کے ساتھ تمام منصوبوں کا وزٹ کریں اور رپورٹ جلد از جلد سیکرٹری آفس کو پیش کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر274/2025کوئٹہ 13 جنوری؛۔ ڈسٹرکٹ پر پرائس کنٹرول کمیٹی نے شہر میں دودھ کی قیمتیں مقررہ کردیئے۔ جس کے مطابق دودھ ڈیری فارم قیمت 175 روپے اور دکان پر قیمت 190 روپے مقررکردیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) محمد انور کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) بہادر خان، اسسٹنٹ کمشنر(سریاب) شرکت کی اسکے علاوہ محکمہ لائیو سٹاک،محکمہ انڈسٹری، مارکیٹ کمیٹی کے نمائندوں نے شرکت اور ڈیری فارم ایسوسی ایشن۔ ملک دکانداران ایسوسی ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں دودھ اور دہی کی قیمتوں کا تجزیہ اور جائزہ لیاگیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو کوئٹہ میں دودھ اور دہی کی قیمتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے آفیسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بتایا کہ شہر میں سرکاری نرخنامے کی مسلسل خلاف ورزی ہورہی ہے، دودھ اور دہی کی دکانوں پر دودھ اور دہی مہنگا فروخت ہورہے ہیں۔ اس موقع اپر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ جو بھی ڈیری فارم والے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کریگا ڈیری فارم کو سیل کرکے مالک کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا جائیگا اور جو بھی دکاندار 190 سے زیادہ قیمت وصول کریگا اس دکان کو بھی سیل کرکے دکاندار کو جیل بجھوایا جائیگا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ روزانہ کی بنیاد پر دکانیں سیل اور دکانداران کو گرفتار کرکے روانہ کی رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہاکہ شہر میں گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کیجائے گی۔دودھ اور دہی کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انتظامیہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے گراں فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کررہی ہے۔ دودھ اوردہی کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو ہرصورت یقینی بنایاجائے گا۔ شہری دودھ اوردہی کی سرکاری قیمت ادا کرے زائد رقم مانگے والوں کے خلاف انتظامیہ کوآگاہ اورتعاون کریں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر275/2025لورالائی :13جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبداللہ زہری نے لورالائی کے مختلف بنیادی صحت مراکز (بی ایچ یوز) کا دورہ کیا۔ یہ دورہ بی ایچ یو مہول بلوچ خان دور، بی ایچ یو غلام دستگر پٹھانکوٹ ،گئے تو بی ایچ یو کا مکمل عمل غیر حاضر تھا اور بی ایچ یو کو تالا لگا تھا جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور بی ایچ یو غلام دستگر پٹھانکوٹ کے تمام عملے کے خلاف سخت کانونی کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کئے دورے کا مقصدکاروائی تک محدود نہیں تھا بلکہ ان مراکز کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لینے کا عزم ظاہر کرتا تھا۔اس دوران بی ایچ یوز کے تمام متعلقہ ریکارڈز کا معائنہ کیا گیا، جس میں عملے کی حاضری، ای پی آئی سائٹس کی کارکردگی، اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت سہولیات شامل تھیں۔ افسران نے عملے سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا تاکہ صحت خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔علاوہ ازیں، ان مراکز میں ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا تاکہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات میں کسی قسم کی کمی کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ صحت مراکز کے معیار کو بہتر بنانا اور عوام کو سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت کے نظام میں شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ایسے معائنے جاری رہیں گے۔یہ اقدامات نہ صرف صحت کے نظام کو مضبوط بنائیں گے بلکہ لورالائی کے عوام کے لیے معیاری صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر276/2025
خبرنامہ نمبر280/2025کوئٹہ، 13 جنوری2025:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں جمہوری اسلامی ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی، تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایرانی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان صدیوں پرانے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک رہے ہیں دونوں ممالک کے مابین تجارتی , ثقافتی اور سماجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے ملاقات میں ایرانی سفیر نے تجارتی حجم میں اضافے، تعلیمی اسکالرشپس، اور ٹیکنیکل ایجوکیشن سمیت سماجی ترقی کے مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشکش کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان اور ایران کے درمیان مختلف سطح پر وفود کے تبادلے اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا، غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے اور تاجروں کو درپیش مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے ملحقہ بارڈر کے مسائل کو مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی، تاکہ تجارت پیشہ افراد کو سہولیات فراہم کی جا سکیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریجن میں امن و امان کے قیام سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور اسمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا اس حوالے سے اسلام آباد میں ایک اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا جس میں چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے ایرانی تاجروں کے لیے سہولتوں کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کسی بھی قانونی تجارتی کنٹینر یا ٹرک کو بلوچستان میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا ایسی مشکلات کے بروقت ازالے کے لئے ایرانی قونصلیٹ اپنا رابطہ کار مقرر کرے جو تاجر پیشہ افراد کی معاونت کے لئے صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام سے رابطے میں رہے ایرانی سفیر نے تعلیمی اسکالرشپس کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے طلبہ کے لیے مختلف پروگرامز شروع کرنے کا خواہاں ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایرانی قونصلیٹ اور حکومت بلوچستان کے حکام مل کر اسکالرشپ پروگرام کے لیے لائحہ عمل تیار کریں گے وزیر اعلٰی نے کہا کہ اس پیشکش کے تحت کوئٹہ میں مقیم ہزارہ کمیونٹی کے لیے بھی خصوصی تعلیمی اسکالرشپ پروگرام بھی شروع کیا جائے گاوزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت طلبہ کو دنیا بھر کی دو سو ممتاز جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالر شپ دی جارہی ہے فنی تربیت اور روزگار کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے ایرانی سفیر کی دعوت پر ایران کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ کریں گے ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو سیستان میں بلوچ گورنر کی تقرری سے متعلق آگاہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے نیک شگون قرار دیا ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور سوئنیرز کا تبادلہ کیا
خبرنامہ نمبر281/2025کوئٹہ 13 جنوری 2025: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدارت جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور ان کے استحکام کے لیے محکمہ جنگلات کا جائزہ اجلاس پیر کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو محکمہ جنگلات کے حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں غیر قانونی شکار اور نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا گیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بعض علاقوں میں نایاب جنگلی حیات کو بے دردی سے شکار کیے جانے کی اطلاعات ہیں جو نہایت تشویشناک ہیں غیر قانونی شکار کے باعث بعض نایاب جنگلی حیات معدومی کے خطرے سے دوچار ہیں جس کے سدباب کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے ہدایت کی کہ کمیونٹی مانیٹرنگ کے لیے قبائلی عمائدین اور مقامی قبائل پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ غیر قانونی شکار کی روک تھام کو ممکن بنایا جا سکے وزیر اعلیٰ نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے وزیر اعلٰی نے کہا کہ انٹرنیشنل فنڈز فار پروٹیکٹڈ ایریاز کی بحالی کے لیے وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ ان فنڈز کا استعمال جنگلی حیات کے تحفظ میں کیا جا سکے وزیر اعلیٰ نے محکمہ جنگلات جنگلی حیات کے اقدامات کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے پر زور دیا تاکہ نایاب جنگلات اور جنگلی حیات کو محفوظ رکھا جا سکے اور آئندہ نسلوں کے لیے ان کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے سیکرٹری محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نور احمد پرکانی نے اجلاس کو بتایا کہ تکتو کے علاقے میں غیر قانونی شکار میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے تینوں سرکاری ملازمین ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اجلاس میں صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی حافظ عبدالباسط، سیکرٹری جنگلات نور احمد پرکانی، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون، چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف شریف الدین بلوچ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
خبرنامہ نمبر282/2025کوئٹہ، 13 جنوری 2025:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مائنز مزدوروں کے مسائل، حادثات میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی مالی امداد اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مزدوروں کے مسائل کے حل کو اپنی حکومت کی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مائنز کے شعبے میں مزدوروں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ کی مالی امداد کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں گے اور مائنز کے حادثات کی روک تھام کے لیے جدید حفاظتی تدابیر اپنائی جائیں گی اس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مائنز کے شعبے سے وابستہ مزدور بلوچستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے مائنز کے قوانین کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مائنز کے شعبے میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور حادثات کی روک تھام کے لیے بین الصوبائی تعاون کو فروغ دیا جائے گا ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر عباداللہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں مزدوروں کے مسائل کے حل میں نمایاں پیش رفت ہوگی۔
خبرنامہ نمبر284/2025لسبیلہ، 13 جنوری2025:ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ نے کنراج سب ڈویژن کے مختلف تعلیمی اداروں اور مراکز صحت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ان اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایات دیں دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے عمل کا معائنہ کیا اور بچوں کی تعلیمی کارکردگی جانچنے کے لیے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا۔ انہوں نے طلبہ سے سبق سنا، ان سے تعلیمی معیار اور سیکھنے کے عمل سے متعلق سوالات کیے اور اساتذہ کی محنت کو سراہا ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی، طلبہ کی حاضری، اور اساتذہ کے تدریسی معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا کنراج کے مراکز صحت کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر حمیرہ بلوچ نے فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے انہوں نے مراکز صحت میں دستیاب ادویات، طبی آلات، اور عملے کی حاضری کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے اور تمام ضروری طبی سہولیات بروقت فراہم کی جائیں ڈپٹی کمشنر حمیرہ بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے عوامی ترقی کی بنیاد ہیں اور ان اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اور طبی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جامع منصوبے ترتیب دیں اور ان مسائل کو فوری حل کریں جو عوام کو درپیش ہیں دورے کے دوران مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔
خبرنامہ نمبر285/2025گوادر13جنوری2025: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معزز اراکین نے جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال، زیر انتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک، کا دورہ کیا۔ کمیٹی کے چیئرمین محترم اصغر ترین، ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن، ایم پی اے پنجگور رحمت صالح بلوچ، ایم پی اے واشک زاہد ریکی، فضل قادر مندوخیل، دورے میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شفقت انور شاہوانی، چیف انجینئر حاجی سید محمد، ڈائریکٹر ایڈمین چنگیز خان بلوچ اور ڈائریکٹر فائننس ذاکر مجید اور دیگر معزز اراکین شامل تھے۔اس موقع پر ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر عفان فائق زادہ نے کمیٹی کو ہسپتال کی کارکردگی، موجودہ سہولیات، اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وفد نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، جن میں او پی ڈی، فارمیسی، لیبارٹری اور سی ٹی اسکین شامل تھیں۔ کمیٹی کے اراکین نے جدید سہولیات اور طبی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر عفان فائق زادہ نے کمیٹی کو مریضوں کے علاج معالجے کے معیار، روزانہ کی او پی ڈیز، اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال عوامی صحت کے فروغ کے لیے کس طرح انتھک محنت کر رہا ہے اور صحت کے شعبے میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اراکین نے ہسپتال کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ ادارہ گوادر کے عوام کے لیے ایک قابلِ قدر اثاثہ ہے۔ انہوں نے ہسپتال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
خبرنامہ نمبر286/2025گوادر: 13 جنوری2025بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاؤنٹس نے گوادر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جی ڈی اے کے تحت جاری اہم منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے گوادر کی ترقی کے لیے درپیش چیلنجز اور فنڈز کی کمی کو دور کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد کی قیادت چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، ایم پی اے اصغر علی ترین کر رہے تھے، جبکہ دیگر اراکین میں رحمت صالح بلوچ، زابد علی ریکی، فضل قادر مندوخیل، زمرک خان اچکزئی، مولانا ہدایت الرحمن اور ایڈیشنل سیکرٹری سراج لہڑی شامل تھے۔ کمیٹی نے گوادر واٹر پروجیکٹ، جی ڈی اے پاک-چائنہ فرینڈشپ ہسپتال، سربندر جی ٹی، گراب ہاؤسنگ اسکیم، اور کارواٹ میں واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ سمیت دیگر منصوبوں کا معائنہ کیا۔ کمیٹی نے کارواٹ میں بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت لگائے گئے واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کی غیر فعال حالت پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ قبل ازیں، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شفقت انور شاہوانی نے کمیٹی کو گوادر کے ترقیاتی منصوبوں اور گوادر ماسٹر پلان کے تحت مستقبل کے معاشی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ گوادر کو ایک عالمی معیار کے اسمارٹ پورٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے 20,000 ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل ایریا، 3,200 ایکڑ پر سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (ڈاؤن ٹاؤن)، 2,281 ایکڑ پر گوادر فری زون، 4,300 ایکڑ پر سیاحتی ایریا، اور 7 ایکولوجیکل کوریڈورز جیسے منصوبے شامل ہیں۔ ڈی جی نے مزید بتایا کہ جی ڈی اے نے 300 کلومیٹر سے زائد سڑکوں کا نیٹ ورک بچھایا ہے، جبکہ اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت تعلیمی اداروں، عیدگاہوں، قبرستانوں، اور قدیم ثقافتی ورثے کی بحالی پر کام جاری ہے۔ آئندہ منصوبوں میں تفریحی پارکس، سیاحتی مراکز، اور ماہی گیروں کے لیے رہائشی منصوبے شامل ہیں، جو گوادر کے سماجی و معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کریں گے۔ کمیٹی نے جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے ہیڈ آف کیمپس، ڈاکٹر عفان فائقزادہ نے کمیٹی کو ہسپتال کی کارکردگی اور فراہم کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی۔ کمیٹی نے ہسپتال کی کارکردگی اور عوام کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی اصغر علی ترین نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز ناکافی ہیں، اور اکثر فنڈز کی منتقلی میں تاخیر ترقیاتی عمل کو متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کمیٹی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو گوادر کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فوری اور مکمل فنڈز کی فراہمی کے لیے سفارشات بھجوائے گی۔ کمیٹی نے جی ڈی اے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوادر کی ترقی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ گوادر مستقبل میں ایک عالمی معیار کا اسمارٹ پورٹ سٹی بنے گا۔ کمیٹی کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کے دورے کے موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد اور پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ نے بریفنگ دی۔
خبرنامہ نمبر287/2025گوادر13جنوری2025: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کے وژن کے تحت گڈ گورننس، اداروں کی فعالیت اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں محکمہ لائیو اسٹاک نے مویشیوں میں وبائی امراض کے تدارک کے لیے ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر صابر علی بلوچ کی زیر نگرانی نوگڑو (ہوٹگ بازار) میں موبائل ویٹرنری ٹیم کا کیمپ لگایا۔کیمپ میں ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر برکت نگوری نے اے ڈی آزاد کی مدد سے علاقے میں مویشیوں کی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا۔ اس موقع پر مقامی کونسلر امام بخش اور عوام نے ویکسینیشن مہم کو سراہتے ہوئے محکمہ لائیو اسٹاک کی کاوشوں کی تعریف کی۔
خبرنامہ نمبر288/2025 چمن 13 جنوری 2025: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزٸی کی زیر صدارت آمن و امان کی قیام کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں اے سی چمن محمد افضل تحصیلدار عبدالرازق میانی رسالدار عبدالجباراچکزٸی رسالدار حاجی جہانگیر خان کاکڑ رسالدار گوہر خان اور دیگر لیویز افیسران نے شرکت کی ڈی سی چمن نے اجلاس میں جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں ملک دشمن عناصر کیخلاف کاروائی تیز کرنے کی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لیویز آفیسرز اور اہلکاران ڈیوٹی کے دوران ڈسپلن اور وردی کی عزت و احترام کی پاسداری ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھیں اور لوگوں کے ساتھ شائستگی اور نرمی سے پیش آئے ڈی سی چمن نے کہاکہ لیویز فورس نے ہر مشکل وقت میں علاقے میں امن وامان کی قیام قدرتی آفات سیلاب اور دیگر مشکل حالات میں اہم کردار ادا کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا لیویز فورس ملک دشمن عناصر جرائم پیشہ افراد اورمنشیات فروشوں کے خلاف کاروایاں جاری رکھتے ہوئے تفتیشی عمل کو مزید تیز کریں انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد سے لے کر ژڑہ بند تک چمن کوٸٹہ شاہراہ پر گشت کے علاوہ چیک پوسٹوں پر مسافر حضرات اور ہیوی ٹرکوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
خبرنامہ نمبر289/2025خاران 13 جنوری 2025: کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کے ہمراہ تحصیل سر خاران مسکان قلات میں لیویز لائن کی نو تعمیر شدہ عمارت اور انتظامیہ آفیسران دفاتر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر علاقائی معتبر حاجی میر محمد اعظم مسکان زئی، میر گل خان نور مسکان زئی دیگر علاقائی معتبرین، تحصیل دار سر خاران محمد حسن ، لیویز ایس ایچ او سر خاران مسکان قلات عبد الباقی سیاپاد ،ایس ڈی او بی اینڈ آر خاران انجینئر شاہ نواز ٹونڈائی، ایس ڈی او چمن گل، سب انجینئر شکر اللہ اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ کمشنر رخشان اور ڈپٹی کمشنر نے سر خاران تحصیل دار محمد حسن کو ان کے نئے آفس میں کرسی پر بیٹھا کر سر خاران انتظامیہ نہی دفاتر عمارت کا بھی افتتاح کردیا ۔ لیویز لائن کی نہی عمارت کے افتتاحی تقریب سے کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس کا امن و امان کے قیام میں نمایاں کارکردگی ہے ایک ذمہ دار اور باوقار فورس کے لیویز کے کئی جوانوں نے قیام امن میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ان شہیدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ کمشنر رخشان نے سر خاران میں سابق چیف جسٹس شہید محمد نور مسکان زئی کے علاقے کی ترقی و خوشحالی تعلیم صحت اور فلاحی کاموں میں نمایاں خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کمشنر رخشان نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں لوگوں کے مسائل کو ان کے گھر کے دہلیز پر حل کرنے کے لئے کھلی کچہری لگا رہے ہیں تحصیل سر خاران مسکان قلات میں بھی انشاء اللہ جلد کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔ کمشنر نے تحصیل سر خاران میں لیویز لائن اور انتظامیہ افسران دفاتر کی نہی عمارت کے کام کو مکمل کرانے اور بہتر نگرانی پر ایکسیئن بی اینڈ ار عادل نصیر، ایس ڈی او شاہ نواز ٹونڈائی اور اس کے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ تقریب سے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل سر خاران میں لیویز فورس کو مکمل فعال بنایا گیا ہے نہی بلڈنگ اور سہولیات کی فراہمی سے لیویز فورس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گا لیویز فورس قیام امن اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ڈپٹی کمشنر نے بھی اپنی تقریر میں سابق چیف جسٹس شہید محمد نور مسکان زئی کے خدمات کو سراہا۔*
خبرنامہ نمبر 290/2025کوئٹہ13جنوری:ـپیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میرحاجی عبیداللہ گورگیج نے ضلع کچھی میں سیکورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں قیام امن کیلئے ایسی کارروائیاں ناگزیرہیں،بلوچستان میں ترقی اور امن دشمنوں کے ناپاک عزائم کوناکام بنادیاجائیگا۔اپنے ایک بیان میں رکن صوبائی اسمبلی میرحاجی عبیداللہ گورگیج نے ضلع کچھی میں کامیاب آپریشن پرسیکورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی سیکورٹی فورسز پرفخراورناز ہے جن کی ناقابل فراموش قربانیاں ہیں وہ دن دور نہیں جب عوام کے تعاون سے سیکورٹی فورسز اس ملک اور صوبے کوامن کا گہوارہ بناکر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے،انہوں نے مزید کہاکہ امن سے ترقی وابستہ ہے غیرملکی آقاؤں کے اشارے پر کھیلنے والوں کیلئے کچھی آپریشن واضح پیغام ہے کہ ملک وصوبے میں قیام امن اورترقی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی اورایسے ناپاک عزائم رکھنے والوں کو نیست ونابودکیا جائیگا۔
خبرنامہ نمبر 2025/291گوادر13جنوری:ـ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس گوادر میں منعقد ہوا، جس میں ترقیاتی منصوبوں اور جاری اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین اصغر علی ترین نے کی۔ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کی بریفنگ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شفقت انور شاہوانی نے کمیٹی کو ادارے کی کارکردگی، منصوبوں اور جاری چیلنجز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جی ڈی اے نے اندرون شہر 256 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل کی ہے اور 2004 سے اب تک 14326 ملین روپے کی ترقیاتی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔ جی ڈی اے کے ماسٹر پلان اور اس کے نفاذ پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی گوادر میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی تجویزاجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے تجویز دی کہ گوادر کے شہریوں کے لیے گرین بس سروس فراہم کی جائے تاکہ مقامی آبادی کو سفر کی سہولت میسر ہو۔وفد کا کارواٹ ڈیسالینیشن پلانٹ کا دورہ کمیٹی کے وفد نے کارواٹ میں ڈیسالینیشن پلانٹ کا دورہ کیا اور اس کی موجودہ حالت پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اراکین کو بتایا گیا کہ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پبلک ھیلتھ انجینیرنگ کے تحت 984.59 ملین روپے کی لاگت سے تیار کردہ یہ منصوبہ غیر فعال ہو نے کی وجہ سے ناکارہ ہو چکا ہے۔غیر فعال منصوبے پر سخت کارروائی کا اعلان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اس منصوبے کی بندش اور مشنری کی ناکارہ ہونے اور عوام کا ایک ارب روپے ضائع ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ عوامی پیسے کے ضیاع میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ چیئرمین اصغر علی ترین نے کہا کہ اس سلسلے انکوائری اور اسپیشل آڈٹ کیا جائے گا تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔وفاقی حکومت کے تاخیری رویے پر تحفظات اجلاس میں اراکین نے وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی بروقت فراہمی میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا، جس کی وجہ سے گوادر میں سی پیک کے متعدد منصوبے تعطل کا شکار ہیں۔اسلام آباد میں جی ڈی اے کا سیٹ اپ قائم کرنے کی تجویزچیئرمین کمیٹی نے جی ڈی اے کو تجویز دی کہ اسلام آباد میں ایک سیٹ اپ قائم کیا جائے تاکہ وفاقی حکومت سے رابطے میں آسانی ہو اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جا سکے۔عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح چیئرمین نے زور دیا کہ عوامی مسائل کا حل اور شفافیت کو یقینی بنانا کمیٹی کی اولین ترجیح ہے۔ ترقیاتی کاموں کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے، اور کسی بھی قسم کے فنڈز کے غلط استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اجلاس اور دورے میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اصغر علی ترین، زمرک خان اچکزئی، رحمت صالح بلوچ، زابد علی ریکی، فضل قادر مندخیل، مولانا ہدایت الرحمن، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شفقت انور شاہوانی، اور ایڈیشنل سیکریٹری پی اے سی سراج لہڑی نے شرکت کی۔
خبرنامہ نمبر 2025/292ضلع چمن13جنوری :ـاے سی چمن امتیاز علی بلوچ نے لیویز فورس کے ہمراہ امن و امان کی قیام کیلئے بخت محلہ اور شہر کے اطراف میں مختلف علاقوں میں گشت اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا اس دوران لیویز رسالدار جہانگیرخان کاکڑ دفعدار عقیل شاہ اور لیویز اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں گاڑیوں اور پیدل چلنے والے مشکوک افراد سے تفتیش اور جامع تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا لیویز فورس نےبخت محلہ اور اس پاس کی گلیوں میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلے ناکے لگاکر سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑیوں کی کالے شیشے صاف کیے اس موقع پر اے سی چمن نے کہا کہ لیویز فورس علاقے میں قیام امن اور عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے یہ اقدامات اٹھا رہی ہیں اسلئے عوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سنیپ چیکنگ اور گشت کے دوران تفتیش اور چیکنگ کو برا نہ منائیں۔
خبرنامہ نمبر 2025/293نصیرآباد13جنوری:ـکمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی کا محکمہ ریونیو اور پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ رحمان جمالی ربیع کینال پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر تجاوزات کے سبب ٹریفک کی روانی کو جام جیسے اسبابِ کو جڑ سے اکھاڑ دیا گیا غیر قانونی طور لگائے گئے چھپرے سندل بھی اٹھوا لئیے گئے تجاوزات کی بھرمار اور غیر قانونی عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ضلع انتظامیہ کی بھرپور کوشش رہے گی کہ ٹریفک کی روانگی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف مستقبل قریب میں بھی کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص قومی شاہراھ کے قریب تجاوزات کھڑی نہ کر سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاروائی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا تحصیلدار ڈیرا مراد جمالی معظم علی جتوئی پٹواری غلام فاروق سیال اور پولیس کی نفری ان کے ہمراہ تھی اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئی نے تجاوزات کھڑی کرنے والوں کو سخت ہدایات دی کہ کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان اور ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد کاکڑ کی جانب سے کاروائی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں جس پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے غیر قانونی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اگر مستقبل میں کسی نے بھی تجاوزات قائم کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت اور فوری ایکشن لیا جائے گا تجاوزات کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے انہوں نے دکانداروں کو بھی ہدایت دی کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے غیر قانونی چھپرے لگانے کسی کو نہ دیں اس عمل سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کا عمل متاثر ہوتا ہے بلکہ تاجر برادری کی کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑ جاتی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ علاقے کی صفائی ستھرائی کو خاطر ملحوظ رکھ کر چھپرے اور برآمدے لگائے جائیں تاکہ بازار خوبصورتی کا منظر پیش کرے بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیرہ مراد جمالی پٹ فیڈرکینال کی بیرون سائیڈ ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے سٹال لگانے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی انہوں نے تمام تاجران کو ہدایت دی کہ سڑک کنارے تجارتی عمل کرنے سے پرہیز کریں اور خالی پلاٹ پر مناسب جگہ کا تعین کر کے وہاں پر اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھیں کیونکہ اس عمل سے ٹرانسپورٹ کی روانگی میں مشکلات درپیش آرہی ہیں۔