خبرنامہ نمبر1280/2026
نصیرآبا12فروری د۔چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات نصیرآباد زون بشیر ناصر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن چیف سیکرٹری بلوچستان صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ اور صوبائی سیکرٹری C&W بابر خان کاکڑ کے احکامات کی روشنی میں نصیرآباد زون میں محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔محکمے کے مورال کو بلند رکھنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام انجینئرز اپنی نگرانی میں سرکاری امور کو پی سی ون کے مطابق معیاری اور پختہ تعمیری عمل کے تحت مکمل کر رہے ہیں جو خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور سرپرائز وزٹس کا مقصد جاری ترقیاتی منصوبوں کو مزید پائیدار، شفاف اور معیاری بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیرآباد زون میں جاری ترقیاتی عمل کے جائزے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دورے کے دوران چیف انجینئر نے ضلع صحبت پور، ضلع استامحمد اور ضلع کچھی سمیت زون بھر میں روڈز اور بلڈنگز سیکٹر کے تحت جاری زیر تعمیر منصوبوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور متعلقہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز سے تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے محکمانہ معیار، پی سی ون اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات اور معیاری تعمیراتی ڈھانچہ فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر فدا حسین کھوسہ، سپرنٹنڈنگ انجینئر ارسلا رند، پروجیکٹ ڈائریکٹر ظفر کھوسہ، ایگزیکٹو انجینئرز عرفان علی راجپوت، جہانگیر کھوسہ، عبدالستار بنگلزئی، محمد یاسین، ارشاد احمد سلاچی سمیت دیگر سب ڈویژنل افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیف انجینئر بشیرناصر نے مزید کہا کہ مواصلات و تعمیرات کے وژن کے مطابق شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ نصیرآباد زون میں ترقیاتی عمل موثر انداز میں آگے بڑھ سکے۔انہوں نے احکامات دیے کہ تمام انجینئرز اپنی موجودگی میں ترقیاتی عمل کو جاری رکھیں گے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی معیاری کام نہ صرف عوام کے مفاد میں ہے بلکہ اس سے ہمارے محکمے کا مورال بھی جڑا ہوا ہے جس پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا بہتر معنوں میں عین شفافیت کے مطابق ترقیاتی عمل کو پایا تکمیل تک پہنچانا ہم سب کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1281/2026
قلات 12فروری ۔ ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی کے زیرصدارت رمضان پیکج سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خالق آبادعبدالوہاب نیچاری چیرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میرشعیب جان زہری ڈسٹرکٹ کونسل چیرمین آغاعرفان کریم کے نمائندے ظہور مگسی پی ایس ایم سی چیرمین قاری غلام مصطفی نیچاری ایم سی کونسلر افتخار مغل ایم سی کونسلر عبدالسلام عالیزئی چیرمین یونین کونسل اسکلکو غلام مصطفی شاہوانی چیرمین یونین کونسل نیمرغ عبدالخالق ساسولی چیرمین یونین کونسل سور خالق آبادعبدالغفار کونسلر سور خالق آبادعبدالفتاح وائس چیرمین زارازئی خالق آبادفیض الرحمن اور دیگر کونسلران نے شرکت کی۔اجلاس میں حکومت بلوچستان کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضلع قلات کے مستحق غریب خاندانوں کو راشن کی فراہمی سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے کہا کہ رمضان پیکج کے تحت راشن کی تقسیم منصفانہ ہوگی تاکہ مستحقین تک راشن پہنچ سکے تمام یونین کونسلز کے چیرمین اور کونسلران اپنے اپنے وارڈز میں غریب اور نادرار گھرانوں کی فہرست جلداز جلد تیار کریں تاکہ بروقت انہیں راشن کی فراہمی یقینی بنایا جاسکے راشن کی تقسیم میں سیاسی یا کسی بھی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1282/2026
نصیرآباد12فروری ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر آفیس میں انتہا پسندی اور پرتشدد سوچ کے خاتمے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحفیظ کھوسہ نائب تحصیلدار مہتاب مری علی احمد ماندائی، فرمان علی، اعجاز علی ساسولی، باز محمد، بابو محمد عالم کنڈرانی، رسول بخش سومرو، کوڑا خان ہانبھی، عبدالمجید رند، ڈسٹرکٹ منیجر یونیسیف شوکت علی مستوئی سید سجاد شاہ سمیت دیگر آفیسران۔ معززین نے شرکت کی تقریب کا مقصد معاشرے بالخصوص تعلیمی اداروں میں انتہا پسندی اور تشدد کے رجحانات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی پر تفصیلی غور کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ نے کہا کہ اسکولوں اور کالجز میں انتہا پسندی اور پرتشدد سوچ کے خلاف موثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی اشتراک سے عملی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ بچوں اور نوجوانوں کی مثبت، متوازن اور بہتر معنوں میں نشونما ممکن بنائی جا سکے۔حکومت بلوچستان کے احکامات پر آج انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی دن منایا جا رہا ہے جس کے تحت اسکولز بوائز اینڈ گرلز کالجز میں پروگرامز، تقاریب اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ حکومت کے ویژن کے مطابق عملی اور مو¿ثر اقدامات کیے جا سکیں اور معاشرے میں امن، برداشت اور ہم آہنگی کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1283/2026
نصیرآباد12فروری ۔ محکمہ تعلیم ضلع نصیرآباد کی جانب سے عارضی ملازمین اساتذہ کی حالیہ ہشتم کے امتحانات میں شاندار کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحفیظ کھوسہ کی نگرانی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں علی احمد ماندائی، فرمان علی، اعجاز علی ساسولی، باز محمد، بابو محمد عالم کنڈرانی، رسول بخش سومرو، کوڑا خان ہانبھی، عبدالمجید رند، ڈسٹرکٹ منیجر یونیسیف شوکت علی مستوئی سید سجاد شاہ سمیت دیگر آفیسران اور معززین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحفیظ کھوسہ نے کہا کہ استاد کی عظمت اور مقام بے مثال ہے کیونکہ اساتذہ کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت ہی معاشرہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے وژن کے مطابق عارضی ملازمین اساتذہ کی تعیناتی سے ضلع بھر میں تدریسی عمل کے دوران درپیش مشکلات کا موثر تدارک ممکن ہوا ہے اور تعلیمی نظام میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ ہشتم کے امتحانات میں عارضی اساتذہ نے جس ذمہ داری، دیانتداری اور محنت کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے اور اسی جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیں تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ تعلیم ضلع نصیرآباد اساتذہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہے گا تاکہ ضلع بھر سے جہالت کی تاریکی کا خاتمہ کرکے علم کی روشنی کو عام کیا جاسکے۔ تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور تعلیمی بہتری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1284/2026
قلات 12فروری ۔ ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے تحصیل سطح پر کھلی کچہری کا انعقاداسسٹنٹ کمشنر کے دفترمیں کیاگیا۔کھلی کچہری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ کے زیر صدارت منعقد ہواکھلی کچہری میں ڈی ایس پی ماہیوال خان تحصیلدار حاجی عبالغفار لہڑی سمیت تمام محکموں کے سربراہان علاقہ معززین سیاسی سماجی رہنماوں صحافی برادری سمیت عوام نے شرکت کی کھلی کچہری سے وڈیرہ محمد رحیم مینگل عبدالغفور شاہوانی سینیئرصحافی شادی خان مینگل رئیس ظہور احمد دہوار ٹکری غلام سرور نہال خان محمداسماعیل حافظ عبدالرحمن اوردیگرنے اہم مسائل اجاگر کیئے۔کھلی کچہری میں ٹیچنگ ہسپتال قلات میں ادویات کی کمی قلات بازار میں چوکیداروں کی کمی شہر میں اسٹریٹ لائٹس کی مرمت پرائس کنٹرول کمیٹی کی فعالی رئیس توک میں نالیوں کی مرمت انجمن تاجران کے انتخابات فیروز آباد سمندر میں سکول بلڈنگ کانہ ہونا اور دیگر اہم مسائل بیان کیئے گئے۔کھلی کچہری سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ برائے راست رابطہ ہے اس سے عوام محکموں کےسربراہان کو برائے راست اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر منیردرانی کے سربراہی میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے اس سے لوگوں کے کافی مسلے حل ہورہے ہیں۔علاقہ معززین اور عوام نے ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے کھلی کچہریوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ضلعی انتظامیہ قلات کے کارکردگی کوسراہا گیا انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں سے عوامی مسائل اور مشکلات میں نمایاں کمی ہوئی ہے ضلعی انتظامیہ عوامی مساحل کے حل کے لیئے سنجیدگی سے کام کررہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1286/2026
گوادر 12 فروری ۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر ماجد کی زیرِ صدارت مچھلی فیکٹری مالکان کا اجلاس میونسپل کمیٹی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف افیسر میونسپل کمیٹی گوادر مکتوم موسیٰ، متعلقہ شعبوں کے افسران اور مچھلی فیکٹریوں سے وابستہ کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کا مقصد گوادر میں مچھلی کے کاروبار سے وابستہ مسائل کا جائزہ لینا، صفائی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا اور شہری قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر نے کہا کہ گوادر شہر صوبے بھر میں ایک تاریخی اور تجارتی اہمیت کا حامل شہر ہے اور میونسپل کمیٹی گوادر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے ماتحت ایک فعال ادارے کے طور پر شب و روز عوامی خدمت میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی نہ صرف روزمرہ کی بنیاد پر شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے بلکہ بالخصوص کاروباری برادری اور مچھلی فیکٹریوں سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔چیف افیسر مکتوم موسیٰ نے کہاکہ میونسپل کمیٹی کا عملہ اور افسران ہمہ وقت خدمات کی انجام دہی کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کی ریونیو (محاصل) میں اضافے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے تاکہ ادارہ اپنے وسائل کو بہتر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی مرمت اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کر سکے۔اجلاس میں مچھلی فیکٹری مالکان نے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں، جنہیں چیئرمین اور متعلقہ حکام نے غور سے سنا۔ اس موقع پر یقین دہانی کرائی گئی کہ مچھلی کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور کاروباری نظام کو مزید موثر اور منظم بنانے کے لیے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہری قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی پر زور دیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریونیو میں اضافے اور وسائل کے بہتر استعمال سے شہر میں مثبت تبدیلی لائی جائے گی، جس کے نتیجے میں گوادر شہر صفائی، نظم و ضبط اور ترقی کے حوالے سے ایک مثالی شہر کے طور پر ابھرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1287/2026
نصیرآباد:12فروری ۔ محکمہ تعلیم ضلع نصیرآباد کی جانب سے عارضی ملازمین اساتذہ کی حالیہ ہشتم کے امتحانات میں شاندار کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحفیظ کھوسہ کی نگرانی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں علی احمد ماندائی، فرمان علی، اعجاز علی ساسولی، باز محمد، بابو محمد عالم کنڈرانی، رسول بخش سومرو، کوڑا خان ہانبھی، عبدالمجید رند، ڈسٹرکٹ منیجر یونیسیف شوکت علی مستوئی سید سجاد شاہ سمیت دیگر آفیسران اور معززین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحفیظ کھوسہ نے کہا کہ استاد کی عظمت اور مقام بے مثال ہے کیونکہ اساتذہ کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت ہی معاشرہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے وژن کے مطابق عارضی ملازمین اساتذہ کی تعیناتی سے ضلع بھر میں تدریسی عمل کے دوران درپیش مشکلات کا موثر تدارک ممکن ہوا ہے اور تعلیمی نظام میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ ہشتم کے امتحانات میں عارضی اساتذہ نے جس ذمہ داری، دیانتداری اور محنت کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے اور اسی جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیں تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ تعلیم ضلع نصیرآباد اساتذہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہے گا تاکہ ضلع بھر سے جہالت کی تاریکی کا خاتمہ کرکے علم کی روشنی کو عام کیا جاسکے۔ تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور تعلیمی بہتری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1288/2026
استامحمد12فوری ۔ ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق کی زیر صدارت انتہاپسندی کی روک تھام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے سلسلے میں ایک اہم سیمنار منعقد ہوا۔ سیمینار میں ضلع استامحمد کے معتبرین علاقہ، مختلف مکاتبِ فکر کے علما کرام، اقلیتی برادری (مینارٹی) کے معززین اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی سیمنار کے دوران ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال نوجوانوں کو انتہاپسندی سے محفوظ رکھنے کے اقدامات، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال، اور باہمی رواداری کے فروغ جیسے اہم امور پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد رمضان اشتیاق نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں برداشت، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی ایک اجتماعی مسئلہ ہے جس کے تدارک کے لیے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ علاقے کے معززین اور اقلیتی رہنماوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں امن، محبت اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کریں گے اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا نفرت آمیز مواد کی حوصلہ شکنی کریں گے۔سیمینار کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع استامحمد میں پائیدار امن کے قیام اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور عوام باہمی تعاون سے مشترکہ حکمت عملی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1289/2026
استامحمد12فروری ۔ ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمپلیمنٹیشن کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے علیحدہ علیحدہ اہم اور جامع اجلاس منعقد ہوئے۔ اجلاسوں میں ایس ایس پی استامحمد غلام حسین باجوئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد اسماعیل لاشاری، اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہ بخش پندرانی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور دیگر تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاسوں میں ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز ون اور فیز ٹو کے تحت مکمل اور زیرِ تکمیل اسکیمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی، درپیش مسائل، مالی و انتظامی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر جامع بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر شفافیت، اعلیٰ معیار اور حکومتی پالیسی کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی، غیر ضروری تاخیر یا ناقص کام ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس کے دوران متعدد نئی ترقیاتی اسکیمات کی منظوری بھی دی گئی، جن کا مقصد ضلع میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعلیم و صحت کے شعبوں کی بہتری، پینے کے صاف پانی کی دستیابی اور انفراسٹرکچر کی مضبوطی کو یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز تھری کے لیے ایسی ترجیحی بنیادوں پر اسکیمات تجویز کی جائیں جو پائیدار، دیرپا اور براہِ راست عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ہوں، تاکہ ان کے ثمرات زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے تمام محکموں پر زور دیا کہ باہمی رابطے، موثر ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے تاکہ ضلع استامحمد میں ترقی کا عمل تیز اور امن و استحکام کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1290/2026
چمن 12فروری ۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر گزشتہ روز صدارت ماہ رمضان کے حوالے سے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران و دکانداران ہیئر ڈریسر، درزی ایسوسی ایشن، تندور ایسوسی ایشن، قصابان یونین، مارکیٹ ایسوسی ایشن اور دودھ فروشوں کے نمائندے اور دیگر متعلقہ نمائندے شریک ہوئے تھے اجلاس میں اشیائ خوردونوش اور دیگر ضروری قیمتوں پر تفصیلی مشاورت کے بعد پرائس کنٹرول کمیٹی اور انجمن تاجران کے درمیان تمام ریٹس پر اتفاق رائے سے قمیتوں کا تعین کیا گیا ڈی سی چمن کی اجازت اور منظوری سے آج سے انجمن تاجران دکانداران اور پرائس کنٹرول کمیٹی سے منظورِ شدہ باقاعدہ نیا نرخ نامہ جاری کیا گیا ہے جوکہ آج سے نئے جاری شدہ نرخ نامہ فی الفور نافذ العمل ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی سی چمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری باہمی تعاون سے کام کریں اور ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروری سامان کے معیار سرکاری نرخ نامے صفائی ستھرائی اور ایس او پیز اور سیفٹی پریکاشنز پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کسی قسم کی مصلحت پسندی اور نرمی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے دکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام دکانداران نئے نرخ نامے کو دکانوں میں کسی نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے تاکہ گاہکوں کو نرخ نامے کے حوالےسے معلومات حاصل ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1291/2026
جعفرآباد12فروری ۔ انتہا پسندی اور پرتشدد سوچ کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے ضلع جعفرآباد میں ڈپٹی کمشنر خالد خان کے احکامات پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر، مقامی معززین، تمام مذہبی جماعتوں کے نمائندے، مقامی مدارس کے اساتذہ و نمائندگان، اساتذہ کرام، اقلیتی برادری کے نمائندے، ڈسٹرکٹ میڈیا پرسنل سیل کے نمائندے، طلبہ و طالبات سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پرتشدد اور انتہا پسند سوچ کا قلع قمع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، معاشرے میں برداشت، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے ذریعے ہی پائیدار امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور تعلیم و شعور کو عام کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاکہ ایک پرامن اور مستحکم معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تمام طبقات مل کر اپنا کردار ادا کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1292/2026
صحبت پور12فروری ۔ انٹرنیشنل کاونٹر وائلنس اینڈ ایکسٹریمزم ڈے کے موقع پر ضلع صحبت پور میں ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت و اہتمام ایک منظم اور بامقصد آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس سے ہوا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر صحبت پور، محترمہ فریدہ ترین نے کیریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان، تعلیمی اداروں کے اساتذہ و طلبہ، اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ شرکائ نے امن، رواداری، اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ نیز شدت پسندی اور انتہاپسندی کے انسداد کے حوالے سے آگاہی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا اور معاشرے میں برداشت، مکالمے اور باہمی احترام کے کلچر کو مستحکم بنانا تھا۔ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر صحبت پور، محترمہ فریدہ ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندی اور تشدد معاشرتی استحکام، ترقی اور قومی یکجہتی کے لیے سنگین چیلنج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے حکومت، سول سوسائٹی اور بالخصوص نوجوانوں کا موثر اور مربوط کردار ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ امن، رواداری، قانون کی بالادستی اور بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں، اختلافِ رائے کو برداشت کریں اور مسائل کے حل کے لیے مکالمے، افہام و تفہیم اور آئینی راستہ اختیار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواداری، انصاف اور مساوات ہی ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہیں۔ریلی پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے شدت پسندی کے خاتمے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1293/2026
چمن 12فروری ۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت گزشتہ روز ماہ رمضان کے حوالے سے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران و دکانداران ہیئر ڈریسر، درزی ایسوسی ایشن، تندور ایسوسی ایشن، قصابان یونین، مارکیٹ ایسوسی ایشن اور دودھ فروشوں کے نمائندے اور دیگر متعلقہ نمائندے شریک ہوئے تھے اجلاس میں اشیائ خوردونوش اور دیگر ضروری قیمتوں پر تفصیلی مشاورت کے بعد پرائس کنٹرول کمیٹی اور انجمن تاجران کے درمیان تمام ریٹس پر اتفاق رائے سے قمیتوں کا تعین کیا گیا ڈی سی چمن کی اجازت اور منظوری سے آج سے انجمن تاجران دکانداران اور پرائس کنٹرول کمیٹی سے منظورِ شدہ باقاعدہ نیا نرخ نامہ جاری کیا گیا ہے جوکہ آج سے نئے جاری شدہ نرخ نامہ فی الفور نافذ العمل ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی سی چمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری باہمی تعاون سے کام کریں اور ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں اشیاءخوردونوش اور دیگر ضروری سامان کے معیار سرکاری نرخ نامے صفائی ستھرائی اور ایس او پیز اور سیفٹی پریکاشنز پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کسی قسم کی مصلحت پسندی اور نرمی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے دکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام دکانداران نئے نرخ نامے کو دکانوں میں کسی نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے تاکہ گاہکوں کو نرخ نامے کے حوالےسے معلومات حاصل ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1294/2026
بارکھان 12فروری ۔ صوبائی وزیر سردار عبد الرحمان کھیتران نے ضلع بارکھان کے علاقہ بغاو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں عوام کو درپیش مسائل براہِ راست سنے گئے۔ کھلی کچہری میں کرنل بارکھان محمد یونس، ضلع بارکھان کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران، قبائلی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔اس موقع پر امن و امان کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور عوامی شکایات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ صوبائی وزیر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام محکمے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبد الرحمان کھیتران نے کہا کہ بعض کالعدم تنظیمیں ترقیاتی منصوبوں پر بھتہ لینے اور خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن انہیں ہرگز ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عناصر آزادی کے نام پر پرچیاں تقسیم کرکے ترقیاتی عمل کو سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں، حالانکہ یہ کوئی آزادی کی جدوجہد نہیں بلکہ علاقے کی ترقی روکنے کی سازش ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ریاستی اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم پاکستانی ہیں، پاکستان کے ساتھ ہیں، اور ہماری افواج و سیکیورٹی فورسز بھی پاکستان کے دفاع اور امن کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ حالیہ سیکیورٹی آپریشنز پر ہم اپنی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کی بدولت علاقے میں امن و استحکام قائم ہو رہا ہے۔”کرنل بارکھان محمد یونس نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام سیکیورٹی ادارے مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کر رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے تعلیم، صحت، سڑکوں کی تعمیر، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق شکایات پیش کیں، جن کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔صوبائی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بارکھان میں امن، تعلیم اور ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور عوامی رابطے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1295/2026
کوئٹہ 12فروری ۔ چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے جمعرات کے روز ماحولیاتی تحفظ, آلودگی کے خاتمے اور عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے سلسلے میں موسم بہار شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز درخت لگا کر کیا۔ یہ اقدام صوبے بھر میں سبزہ زاروں کی توسیع اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے، جس میں حکومتی عہدیداروں، عوام اور نوجوانوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ جنگلات اور ماحولیات کا تحفظ صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ عوام کو بھی اس سلسلے میں سنجیدگی سے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ عوام کو نہ صرف نئے پودے لگانے چاہئیں بلکہ اپنے گھروں اور گردو نواح میں پہلے سے موجود پودوں کی تناور درخت بننے تک حفاظت بھی کرنی چاہیے۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نوزائیدہ پودوں کی دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنگلات عمران گچکی و دیگر بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1296/2026
تربت 12فروری ۔ ضلعی انتظامیہ کیچ ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کی جانب سے بین الاقوامی انسدادِ تشدد اور انتہا پسندی کے دن کی مناسبت سے تربت شہر میں ایک شاندار کار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔کار ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ میر ہوتمان بلوچ نے کی۔ ریلی میں سرکاری افسران، سیاسی جماعتوں کے رہنماوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھیں۔ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر تربت سے ہوا، جو ڈسٹرکٹ پولیس آفس کیچ سے ہوتا ہوا چاکر اعظم چوک پہنچا۔ بعد ازاں ریلی چاکر اعظم چوک سے واپس روانہ ہو کر دوبارہ ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر پر اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر چاکر اعظم چوک پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ میر ہوتمان بلوچ اور دیگر مقررین نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہم ہر قسم کی دہشت گردی، تشدد اور انتہا پسندی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کی انسدادِ تشدد اور انتہا پسندی کے خلاف حکومت کی پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تشدد اور انتہا پسندی کے خلاف پوری قوم افواجِ پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اتحاد، نظم و ضبط اور قربانی کے جذبے کے ساتھ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ باہمی اتحاد، صبر و برداشت اور قانون کی پاسداری کو فروغ دیں تاکہ ایک پرامن اور مستحکم معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1297/2026
گوادر12فروری ۔ ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی قیادت میں 12 فروری عالمی یومِ انسدادِ پرتشدد انتہا پسندی نہایت جوش و جذبے اور بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مقامی عمائدین، سیاسی جماعتوں کے نمائندگان، سول سوسائٹی، صحافی حضرات، انجمنِ تاجران، سرکاری افسران، اساتذہ کرام، اسٹوڈنٹس اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔یہ دن دنیا بھر کی طرح پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام اور اس کے تدارک کے لیےاقدامات کے فروغ، شعور و آگاہی کی بیداری اور پرامن معاشرے کے قیام کے عزم کے ساتھ منایا گیا۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی لعنت کسی بھی معاشرے کے لیے کینسر جیسی مہلک بیماری سے بڑھ کر خطرناک ہے، جس کا خاتمہ اجتماعی شعور، اتحاد اور مثبت اقدامات سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے روزگار کے مواقع، معیاری تعلیم، بہتر صحت کی سہولیات اور متوازن ترقی ناگزیر عناصر ہیں۔ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومتِ بلوچستان کی جانب سے شروع کیے گئے بی ایس ڈی آئی منصوبوں میں ان تمام عوامل کو مدِنظر رکھا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے اور معاشرے کو انتہا پسندی سے محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب ریاست کی آواز ہیں اور ریاست آپ کی شمولیت اور تعاون سے مضبوط ہوتی ہے۔ ہمیں توازن، برداشت اور ذمہ داری کے ساتھ امن کی بحالی کے لیے انتھک جدوجہد کرنا ہوگی اور ہر سطح پر تشدد اور انتہا پسندی کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا دفتر ہر شہری کے لیے کھلا ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تشددکے خلاف متحد ہو کر کھڑے رہیں گے اور ملک میں امن و استحکام کے فروغ، برداشت، ہم آہنگی اور اعتدال کے پیغام کو عام کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1298/2026
کچھی 12فروری ۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کچھی جار اللہ کاکڑ کی زیرِ صدارت عالمی یومِ انسدادِ تشدد و انتہاپسندی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد معاشرے میں امن، رواداری، باہمی احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دینا اور تشدد و انتہاپسندی کے منفی اثرات سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔تقریب میں ضلع کچھی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین، قبائلی عمائدین، سماجی شخصیات، علمائے کرام، اساتذہ، نوجوانوں اور ہندو کمیونٹی کے معتبرین نے بھرپور شرکت کی۔ شرکائ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پ±رامن اور مستحکم معاشرے کے قیام کے لیے تمام مکاتبِ فکر کو مل کر انتہاپسندی اور تشدد کے رجحانات کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جار اللہ کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ معاشرے میں برداشت، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انہیں شدت پسندی جیسے منفی رجحانات سے محفوظ رکھا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کے نمائندگان کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ضلع کچھی کے عوام امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1299/2026
کوئٹہ 12فروری۔محکمہ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان کے ایک سرکلر کے مطابق تمام ٹرانسپورٹرز(بین الصوبائی اور اندرون صوبہ روٹس) کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حکومت بلوچستان وزارت داخلہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ہدایات کی روشنی میں تمام ٹرانسپورٹرز جو کہ اندرون صوبہ اور بین الصوبائی روٹس پر اپنی بپلک سروس گاڑیاں جیسا کہ منی بسیں،بسیں کوسٹرز اور کوچز وغیرہ چلاتے ہیں ان کو مطلع کیاجاتا ہے، اس امر کو یقینی بنائیں کہ تمام مسافروں کے موبائل فون نمبرز اور قومی شناختی کارڈ نمبرز قاباعدہ طور پر اپنے ریکارڈ میں درج کریں۔ یہ ریکارڈ کسی بھی وقت محکمہ داخلہ یا محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے طلب کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں بغیر شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کے کسی بھی مسافر کو ٹکٹ جاری کرنے سے سختی سے گریز کریں۔لہذا اس بارے میں تمام ٹرانسپورٹرز حضرات کو سخت ہدایت کی جاتی ہے کہ حکام بالا کی ہدایات پر عمل کو یقینی بنائے۔بصورت موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 اور موٹر وہیکل رول 1969 کے تحت سخت قانونی کاروائی کی جائے گی جس میں روٹ پرمٹ کی معطلی اور کمپنی کی بندش شامل ہیں اور اس حوالے سے کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1300/2026
کوئٹہ 12فروری۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ کے ایک سرکلر کے مطابق تمام زونل کمیٹی ممبران کو آگاہ کیا جاتاہے کہ زونل کمیٹی کا آئندہ اجلاس 17جنوری 2026ء کے بجائے 18جنوری 2026ءیعنی 29شعبان 1447ہجری بروز بدھ قبل از مغرب بمقام ڈپٹی کمشنر کمپلیکس انسکمب روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوگا جس میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند دیکھا جائے گا لہذا تمام کمیٹی ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ چاند اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1301/2026
: کوئٹہ 12فروری۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت رمضان المبارک کے حوالے سے پرائس کنٹرول اور رمضان سستا بازاروں کے انعقاد سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)، اسسٹنٹ کمشنر (صدر)، اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک)، اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) سمیت تمام متعلقہ مجسٹریٹس نے شرکت کی۔اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے، گراں فروشی کے تدارک، اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ کے تمام سب ڈویژنز میں رمضان سستا بازار اسٹالز کے انعقاد پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ چینی سمیت دیگر ضروری اشیائ خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو معیاری اور سستی اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1302/2026
ہرنائی12فروری ۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں عالمی سطح پر منائے جانے والے سی وی ای (CVE) یعنی “کمیونٹی ویولنس ایکسٹریمزم کے خلاف دن” کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی کے سربراہی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں مختلف محکموں کے افسران، علما کرام، قبائلی معتبرین، طلبا، اقلیتی برادری کے نمائندگان، میڈیا پرسنز اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکائ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، مختلف تجاویز پیش کیں اور اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی نے اس دن کے مقصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انتہاپسندی کے خاتمے اور اس کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی سطح پر تعاون، تعلیم اور معاشرتی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ تشدد اور نفرت کے خاتمے کی کوششوں کو کامیاب بنایا جا سکے۔تقریب کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معاشرے کو انتہاپسندی سے محفوظ رکھنے اور پرامن ماحول کی تشکیل کے لیے اجتماعی کوششوں کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔یہ دن ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم سب مل کر ایک پرامن، متوازن اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1303/2026
نصیرآباد12فروری ۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت ای پی آئی حفاظتی ٹیکہ جات توسیعی پروگرام کے حوالے سے چوتھی ڈویڑنل سہ ماہی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل پروفیشنل آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر رحمت کاکڑ، ڈویژن بھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایمز، ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے نمائندگان شریک ہوئے جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس کے دوران ڈویژن بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ ای پی آئی پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ بچوں کی بروقت ویکسینیشن انہیں مختلف مہلک بیماریوں سے محفوظ بناتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جن اضلاع میں ای پی آئی پروگرام کے حوالے سے کمزوریاں سامنے آئی ہیں وہاں فوری اصلاحی اقدامات کیے جائیں اور ویکسینیٹرز سمیت دیگر ٹیموں کی موثر تربیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے عملے کی سخت اور موثر مانیٹرنگ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کی کامیابی کے لیے نگرانی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلعی سطح پر ڈیفالٹرز کی فہرستیں مرتب کرکے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ رہ جانے والے بچوں کو کور کیا جاسکے جبکہ زیرو ڈوز بچوں کی علیحدہ لسٹیں بنا کر دور دراز علاقوں میں بھی ای پی آئی پروگرام کو وسعت دی جائے تاکہ کوئی بچہ حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم نہ رہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1304/2026
کوئٹہ12فروری ۔ صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایک اعلامیے کے مطابق صوبائی اسمبلی بلوچستان کے ایڈیشنل سیکرٹری(BPS-19) سمیع اللہ کو مورخہ 9 فروری 2026 سے مستقل بنیادوں پر سپیشل سیکرٹری (BPS-20) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1305/2026
زیارت خبرنامہ 12فروری ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کے صدارت میں CVE کے عالمی دن کا ڈپٹی کمشنر آفس میں اہتمام کیا گیا- جس کے تحت ہم حکومت بلوچستان کا پیغام جو کہ بھائی چارئے، امن وامان، برداشت، مذہبی ہم آہنگی اور آقلتی برادری کے ساتھ مساوات کو متہشر کر رہے ہیں جس میں قبائلی عمائدین مشران، جنرل پبلک، طالب علم، سوشل میڈیا، اور اقلیتی برادری کے نمائندے نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے کہا پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اس میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ ایک گلدستہ کی مانند ہے ہمیں ان تمام مذاہب اور اقوام پر مشتمل گلدستہ کی حفاظت خون پسینہ ایک کرکے کریں گے اور اس ملک کی ترقی سلامتی کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا پاکستان میں کسی بھی قسم کی فرقہ واریت لسانیت کی گنجائش نہیں ہم سب ایک ہیں اور ایک بن کے رہیں گے مذاہب اقوام اور اقلیتوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوئی سازش بھی کامیاب نہیں ہوگی انہوں نے علماءکرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے خطبوں اور تقاریر میں امن اور بھائی چارے کا درس دیں پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک ہے اور ایک بہترین بھائی چارے کو فروغ دینے والا ملک ہے اس ملک کی ترقی اور ان کا حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے آج ہم سب کو یہ عہدکرنا ہوگا کہ ہم اس ملک کو ایک ناقابلِ تسخیر ملک بنائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1306/2026
کوئٹہ12فروری ۔ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیے کے مطابق سپرنٹینڈنٹ آف پولیس پشین عبدالحلیم اچکزئی بی پی ایس -۱۸ مورخہ 03 مارچ 2026 کو عمر کی بالائی حد یعنی 60 سال کو پہنچ کر ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ ایس پی نصیرآباد محمود احمد نوتیزئی بی پی ایس -۱۸ مورخہ 08 فروری 2026 کو عمر کی بالائی حد یعنی 60 کو پہنچ کر ریٹائر ہوجائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1307/2026
کوئٹہ۔12فروری ۔ صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایک اعلامیے کے مطابق صوبائی اسمبلی بلوچستان کے انڈر سیلرٹری (BPS-18) احمد شاہ کو مورخہ 11 فروری 2026 سے مستقل بنیادوں پر سپیشل سیکرٹری (BPS-18) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ جبکہ ڈپٹی سیکرٹری (BPS-18) سید عظمت اللہ کو مورخہ 10 فروری سے مستقل بنیادوں پر ترقی دیدی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1308/2026
چمن 12فروری ۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت چمن کی محکمہ تعلیم کے آفیسرز کیساتھ کلسٹر بجٹ اینرولمنٹ کمپئین اور شجر کاری مہم کے حوالےسے اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس اچکزئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن و دیگر افسران شریک تھے۔اجلاس میں ضلع چمن کی تمام تعلیمی درسگاہوں کی کلسٹر بجٹ اینرولمنٹ کمپئین اور شجر کاری مہم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں ضلع چمن کو محکمہ تعلیم کو درپیش ضروری سہولیات کی کمی اور فراہمی کے حوالےسے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی اور مختلف تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور مشکلات پر بحث کی گئی ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج ہی سے سکولوں اور کالجوں میں جہاں ضروری ہو اور گروانڈ وغیرہ اور دیگر خالی جگہوں پر مختلف قسم کے درختوں کے پودے لگائیں جائیں اور چمن کو سرسبز و شاداب بنانے میں ہر ایک اپنا اپنا کردار ادا کریں اور اپنے حصے کا کام کریں انہوں نے کہا کہ سکولز اور کالجز جب چھٹیوں کے بعد کھلیں گے اس وقت تک افسران اساتذہ اور تمام سٹاف طلبائ و طالبات کی داخلے اور پڑھائی مقررہ تاریخ ہی پر شروع کرنے کی تیاری مکمل کر لیں تاکہ طلبائ و طالبات کی کورسسز بروقت مکمل اور شروع ہوں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی تمام تعلیمی اداروں میں باتھ رومز پانی کمروں اور اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے وہ ڈی سی چمن کیساتھ ملکر ان مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے اور تعلیمی اداروں کو فعال اور جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ جدید تعلیم حاصل کیے بغیر ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل نہیں ہو سکتے لہذا ہم سب کو تعلیمی اہداف کو حاصل کرنے کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات دیانتداری اور ایمانداری سے انجام دینا ہوں گے انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں کسی بھی ملک و قوم کا وقار اور ترقی جدید سائنسی وٹیکنیکل تعلیم حاصل کیے بغیر ممکن نہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1309/2026
چمن 12فروری ۔ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے چمن میں جاری میٹرک امتحانات کے دوران گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چمن امتحانی ہال کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے امتحانی احاطے کا جائزہ لیا اور امتحانی ہال میں طلباء کی امتحانات دینے کے عمل کا جائزہ لیا انہوں نے امتحانی سپرینٹنڈنٹ اور عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیپر وقت پر شروع کیے جائیں اور نقل کی روک تھام کو یقینی بنائیں اور امتحانی احاطے میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کی انٹری پر سخت پابندی رہیگی اور جب تک امتحانات ختم نہیں ہوتی اسوقت تک پولیس فورس کسی بھی شخص کو امتحانی احاطے کے نزدیک نہ انے دیں تاکہ امتحانات پرامن اور خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوں انہوں نے کہا کہ نقلپر پابندی سے طلباء و طالبات اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز کریں گے اور اس طرح ہمارے بچوں کا مستقبل روشن اور محفوظ رہے .۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1310/2026
کوئٹہ12فروری ۔محکمہ ترقیِ نسواں حکومتِ بلوچستان نے بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن ایکٹ 2017ءکے تحت صوبائی کمیشن تشکیل دیدی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق محترمہ کرن بلوچ کو چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں سعیدہ بلوچ، ڈاکٹر نجمہ غفار، نینا مہیش، ڈاکٹر شاہ بی بی، ڈاکٹر رخشندہ اسحاق، مشتاق احمد، شکیل روشن اور سکینہ عبداللہ شامل ہیں۔محکمہ ترقیِ نسواں کے مطابق کمیشن خواتین سے متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کی نگرانی، پالیسی سازی میں معاونت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کو مزید موثر بنائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1311/2026
زیارت 12فروری ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی زیر صدارت بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹیو ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں افسران کا اجلاس منعقد ہوااجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نےشرکت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ میں جاری کاموں کی پیشرفت، کوالٹی اور بروقت تکمیل پر تفصیلی بات چیت ہوئی ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے افسران کو سخت انسٹرکشن دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو بلوچستان ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کے مطابق بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے،ترقیاتی کام عوام کی امانت ہے ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عوام مستفید ہوں گے ترقیاتی کام میں سستی اور ناقص مٹیریل کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ جود ہی ترقیاتی کاموں کے دورے کریں گے جہان کوتاہی ہوگی وہاں پر کاروائی کی جا ئے گی، زیارت ایک خوبصورت اور پرکشش پرفضائ سیاحتی مقام ہے زیارت کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1312/2026
نصیرآباد12فروری ۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت ای پی آئی حفاظتی ٹیکہ جات توسیعی پروگرام کے حوالے سے پہلی ڈویژنل سہ ماہی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل پروفیشنل آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر رحمت کاکڑ، ڈویژن بھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایمز، ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے نمائندگان شریک ہوئے جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس کے دوران ڈویژن بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ ای پی آئی پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ بچوں کی بروقت ویکسینیشن انہیں مختلف مہلک بیماریوں سے محفوظ بناتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جن اضلاع میں ای پی آئی پروگرام کے حوالے سے کمزوریاں سامنے آئی ہیں وہاں فوری اصلاحی اقدامات کیے جائیں اور ویکسینیٹرز سمیت دیگر ٹیموں کی موثر تربیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے عملے کی سخت اور موثر مانیٹرنگ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کی کامیابی کے لیے نگرانی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلعی سطح پر ڈیفالٹرز کی فہرستیں مرتب کرکے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ رہ جانے والے بچوں کو کور کیا جاسکے جبکہ زیرو ڈوز بچوں کی علیحدہ لسٹیں بنا کر دور دراز علاقوں میں بھی ای پی آئی پروگرام کو وسعت دی جائے تاکہ کوئی بچہ حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم نہ رہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1313/2026
چمن 12فروری ۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت 12 فروری عالمی یومِ انسدادِ پرتشدد انتہا پسندی کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا سیمینار میں ڈی ای او چمن عبدالقدوس اچکزئی ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن مطیع اللہ اکاونٹ افسر عبدالظاہر درانی نائب تحصیلدار احمد خان اور دیگر سرکاری آفیسران قبائلی عمائدین مشران سیاسی جماعتوں کے نمائندگان، سول سوسائٹی، صحافی حضرات، انجمنِ تاجران، سرکاری افسران، اساتذہ کرام، اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ یہ دن دنیا بھر کی طرح پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام اور اس کے تدارک کے لیےاقدامات کے فروغ، شعور و آگاہی کی بیداری اور پرامن معاشرے کے قیام کے عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے انہوں نے کہا ک تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی لعنت کسی بھی معاشرے کے لیے ایک مہلک شکل اختیار کر رہا ہے جس کا خاتمہ اجتماعی شعور، اتحاد اور مثبت اقدامات سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے روزگار کے مواقع، معیاری تعلیم، بہتر صحت کی سہولیات اور متوازن ترقی ناگزیر عناصر ہیں۔ ڈی سی چمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومتِ بلوچستان کی جانب سے شروع کیے گئے بی ایس ڈی آئی منصوبوں میں ان تمام عوامل کو مدِنظر رکھا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے اور معاشرے کو انتہا پسندی سے محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب ریاست کی آواز ہیں اور ریاست آپ کی شمولیت اور تعاون سے مضبوط ہوتی ہے۔ ہمیں توازن، برداشت اور ذمہ داری کے ساتھ امن کی بحالی کے لیے انتھک جدوجہد کرنا ہوگی اور ہر سطح پر تشدد اور انتہا پسندی کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا دفتر ہر شہری کے لیے کھلا ہے۔سیمینار کے اختتام پر عالمی یوم انسداد پرتشدد انتہا پسندی کے موقع پر ملک و قوم کی سلامتی بقاء اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم تمام ملکر اجتماعی اور انفرادی طور پر انتہاء پسندی اور دہشتگردی کیخلاف ملکر اپنے اپنے حصے کا کردار پائیدار امن و آمان کی قیام اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے ادا کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1314/2026
ژوب، 12 فروری .۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ضلع شیرانی کی انتظامی حیثیت ختم کرنے سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر حقائق کے منافی ہے حکومت نے ضلع شیرانی کو ختم کرنے سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا انہوں نے یہ بات جمعرات کو ضلع ڑوب میں قبائلی عمائدین اور معتبرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان عوامی امنگوں اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرتی ہے اور کسی بھی ضلع کی حیثیت سے متعلق کوئی قدم مقامی نمائندوں اور عوام کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں اٹھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضلع شیرانی میں ایک عرصہ سے بعض انتظامی افسران کی عدم موجودگی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی بات چیت میں غور کیا گیا اور انتظامی ہیڈ کوارٹر کے تعین سے متعلق امور زیر بحث آئے اس ضمن میں ضلع شیرانی کے حوالے سے اگر کسی قسم کے ابہام یا خدشات موجود ہیں تو انہیں باہمی مشاورت اور مکالمے کے ذریعے دور کیا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس معاملے پر ضلع شیرانی کے مقامی رکن صوبائی اسمبلی، علاقائی عمائدین، عوام اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایک اور تفصیلی نشست منعقد کی جائے گی تاکہ انتظامی امور کا جامع جائزہ لے کر انہیں مزید موثر اور بہتر بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد انتظامی ڈھانچے کو مستحکم کرنا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی، استحکام اور موثر حکمرانی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کے ہر خطے کو یکساں اہمیت دیتی ہے اور عوام کے اعتماد کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا وزیر اعلیٰ نے ضلع ژوب آمد پر عوام اور قبائلی عمائدین کی جانب سے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محبت اور اعتماد ان کے لیے باعثِ فخر ہے اس موقع پر صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس سردار کوہیار خان ڈومکی صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ،ژوب سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد نواز کبزئی ، چیف آف مندوخیل سردار محمد ایوب مندوخیل، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ محمد ایاز خان مندوخیل سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ آغا فیصل بھی موجود تھے قبل ازیں ژوب ائیرپورٹ پر ایم پی اے ڈاکٹر نواز کبزئی ، ایڈیشنل کمشنر ژوب ڈویژن محمد اجمل مندوخیل ڈی آئی جی ژوب رینج محمد کاشف ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عارف زرکون ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی ایس پی ژوب شوکت علی مہمند نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا استقبال کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنرز پیش کیا اور سلامی دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1315/2026
کوئٹہ 12فروری ۔ صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ کی خصوصی ہدایات پر ناقص و مضر صحت خوراک کے خاتمے کیلئے بی ایف اے کی انسپیکشن ٹیمیں صوبہ بھر میں متحرک ہیں۔ کوئٹہ، سبی، لورالائی، صحبت پور اور پنجگور میں جاری کارروائیوں کے دوران کوئٹہ میں ایک بیکنگ یونٹ سیل جبکہ 20 سے زائد کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد کر دیے گئے۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق جرمانہ شدہ مراکز میں بیکنگ یونٹس، جنرل اسٹورز، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، گوشت کی دکانیں، ہوٹل و ریسٹورنٹس اور ملک شاپس شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران زائدالمیعاد اور مضر صحت اشیائے خورونوش کی بڑی مقدار ضبط کرکے موقع پر تلف کر دی گئی۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق کوئٹہ میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے اسپنی روڈ اور سی پیک روڈ پر 48 فوڈ یونٹس کا معائنہ کیا۔ سنگین خلاف ورزیوں پر ایک بیکنگ یونٹ سیل جبکہ دو مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے۔ 44 گوشت، بیف، مٹن، پولٹری اور فش شاپس کو حتمی وارننگ نوٹس جاری کرتے ہوئے صفائی، ویسٹ مینجمنٹ، ذاتی حفظانِ صحت، پی پی ای کے استعمال، گوشت کھلے عام لٹکانے سے گریز اور مچھلی کو دھوپ سے بچانے سمیت ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات دی گئیں۔سیل شدہ بیکنگ یونٹ میں تیاری اور معیاد ختم ہونے کی تاریخ درج نہ ہونے اور ناقص ویسٹ مینجمنٹ پائی گئی، جبکہ ایک بیکنگ یونٹ کو ناقص صفائی، پیکنگ میں اخباری کاغذ کے استعمال، کریم و مکھن کی غیر معیاری اسٹوریج اور مشینری سے آئل لیکیج پر جرمانہ کیا گیا۔ مزید برآں ایک جنرل اسٹور پر ممنوعہ گٹکا برآمد ہونے اور اشیائے خوردونوش کی مناسب اسٹوریج نہ ہونے پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مزید برآں عالمو چوک کلی الماس، ائیرپورٹ روڈ پر 37 یونٹس کی جانچ کے دوران 3 فوڈ بزنس آپریٹرز پر جرمانہ، 10 کو اصلاحی نوٹس جبکہ 27 گوشت و فش شاپس کو حتمی وارننگ جاری کی گئی۔ بغیر لائسنس کام کرنے والے تین مراکز مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔میٹ شاپس مالکان کو واضح ہدایات دی گئیں کہ گوشت کھلے عام لٹکانا ممنوع ہے، صرف طلب پر کٹنگ کی جائے، روزانہ ویسٹ مینجمنٹ یقینی بنائی جائے اور کارکنان کیلئے دستانے، ہیڈ کور، اپرن اور گم بوٹس کا استعمال لازمی بنایا جائے۔ فش اسٹالز اونرز کو گوشت کی حفاظت کیلئے جالی سے ڈھانپ کر دھوپ سے محفوظ رکھنے، درجہ حرارت کنٹرول، باقاعدہ صفائی و سینیٹائزیشن اور موثر پیسٹ کنٹرول کی خصوصی تنبیہ کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1316/2026
کوئٹہ، 12 فروری۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کو فوری اور موثر کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ویڈیو میں کچھ نامعلوم افراد کوئلہ پھاٹک فلائی اوور کے اسٹرکچر کو نقصان پہنچاتے اور اس میں استعمال ہونے والی اسٹیل چوری کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جس کے باعث فلائی اوور کی ساخت کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر نے واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور قومی وسائل کی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور فلائی اوور کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائےدریں اثنا ایگزیکٹو انجینئر روڈز صدر نے موقع پر پہنچ کر کوئلہ پھاٹک فلائی اوور کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ابتدائی جائزے کے مطابق اسٹرکچر کے بعض حصوں سے اسٹیل نکالنے کی کوشش کی گئی جس سے پل کی مضبوطی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ متعلقہ انجینئرنگ ٹیم نے نقصان کا تخمینہ لگانے اور مرمتی کام کے لیے رپورٹ تیار کرنا شروع کر دی ہے۔ایگزیکٹو انجینئر نے قریبی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے اور پولیس سے استدعا کی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ فلائی اوور کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکاروں کی مستقل ڈیوٹی لگائی جائے تاکہ آئندہ کسی بھی قسم کی تخریب کاری یا چوری کے واقعے کو روکا جا سکے۔عوامی حلقوں نے بھی اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت کے لیے موثر سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فلائی اوور جیسے اہم انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے سے نہ صرف مالی خسارہ ہوتا ہے بلکہ شہریوں کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام کے مطابق فلائی اوور کی مکمل حفاظت اور مرمت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1317/2026
سبی 12 فروری ۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں ”تشدد آمیز انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن“ کی مناسبت سے ایک اہم سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں ونگ کمانڈر کرنل شہریار، ایس ایس پی سبی شاہنواز چاچڑ، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، چیئرمین سردار محمد خان خجک سمیت اساتذہ کرام، علمائے کرام، طلبائ و طالبات، سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میجر(ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ پرتشدد انتہا پسندی کی قومی روک تھام (NPVE) پالیسی 2024 کا بنیادی مقصد انتہا پسندی کے محرکات اور بنیادی وجوہات کا تدارک کرتے ہوئے انسانی حقوق، سماجی ہم آہنگی اور برداشت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کے تحت شواہد اور ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی اپناتے ہوئے انتہا پسندانہ بیانیے اور نظریات کے پھیلاو کا موثر مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرتشدد انتہا پسندی ایک پیچیدہ رجحان ہے جو صرف سکیورٹی نہیں بلکہ سماجی اور ساختی کمزوریوں سے بھی جڑا ہوا ہے، اس لیے اس کے سدباب کے لیے ”پورے معاشرے“ کے نقطہ نظر کی ضرورت ہے جس میں حکومت، سول سوسائٹی، مذہبی قیادت، میڈیا اور تعلیمی ادارے مشترکہ کردار ادا کریں۔ بلوچستان کے تناظر میں انہوں نے مقامی حقائق سے ہم آہنگ پالیسی سازی اور مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے صوبائی حکومت کے مختلف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یوتھ پالیسی 2025، بیف اسکالرشپ، چیف منسٹر میرٹ اسکالرشپس فار لیڈنگ پی ایچ ڈی پروگرامز، بے نظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام، تکنیکی و پیشہ ورانہ ہنر پروگرامز، چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP)، خواتین کی نقل و حرکت کے منصوبے، گرین بس پروجیکٹ، بلوچستان صحت کارڈ پروگرام، میرٹ پر اساتذہ کی تقرری اور بلوچستان ڈیولپمنٹ اسپیشل انیشیٹو (BDSI) جیسے اقدامات نوجوانوں کو مثبت مواقع فراہم کر کے انتہا پسندی کے رجحانات کے خاتمے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے یہ اقدامات امن، لچک اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں اور ان کا مقصد نہ صرف سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنا بلکہ انتہا پسندی کے بنیادی اسباب کا خاتمہ بھی ہے تاکہ صوبہ محفوظ، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی جانب گامزن ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ای کامرس کے ذریعے نوجوانوں، طلباء و طالبات اور خواتین کو آن لائن روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی میں ایک بڑا سیٹ اپ قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں اور صحبت پر نظر رکھیں اور انہیں کسی بھی مشکوک سرگرمی سے محفوظ رکھیں۔ سیمینار سے ونگ کمانڈر کرنل شہریار، ایس ایس پی سبی شاہنواز چاچڑ، اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ، علمائے کرام اور طلبائ و طالبات نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد، برداشت، رواداری اور قانون کی پاسداری کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیمینار کے اختتام پر شرکائ نے انتہا پسندی کے خاتمے اور پرامن معاشرے کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1318/2026
موسیٰ خیل 12 فروری ۔حکومتِ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر آج ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول میں “عالمی یومِ انسدادِ پرتشدد انتہا پسندی کی مناسبت سے ایک پروقار اور پرمعنی تقریب منعقد کی گئی اس تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے آفیسران، جید علمائے کرام، قبائلی معززین، میڈیا نمائندوں ، سکول کے طلباء، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے انتہا پسندی کے خلاف “متحدہ قومی بیانیے” کی بھرپور تائید کی تقریب کا بنیادی مقصد معاشرے میں رواداری، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے ساتھ ساتھ انتہا پسندانہ نظریات کے خاتمے کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا تھا مقررین نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ پرامن معاشرے کی تشکیل کے لیے انتہا پسندانہ رحجانات کا مقابلہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس زہر کا تریاق صرف تعلیم، باہمی احترام اور حب الوطنی میں ہے تقریب کے دوران ملک و قوم کی سلامتی اور امن و امان کے قیام کے لیے پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ شرکائ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع موسیٰ خیل کے عوام اپنے محافظوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور وطنِ عزیز کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل نجیب اللہ کاکڑ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں شدت پسندی کی جگہ مکالمے کی ثقافت عام ہو۔ پاک فوج اور عوام کا اتحاد ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے، اور ہم مل کر موسیٰ خیل کو امن و ترقی کا گہوارہ بنائیں گے تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ وطنِ عزیز کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائ کے درجات کی بلندی کے لیے بھی اجتماعی دعا مانگی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1319/2026
کوئٹہ 12فروری۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات کے مطابق میٹرک کے امتحانات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام مجسٹریٹس و انتظامی آفیسران نے کوئٹہ کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کیے۔اس سلسلے میں اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے سب ڈویژن سریاب کے مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کیا، جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ نے سب ڈویژن سٹی میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اسی طرح اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے بھی اپنے متعلقہ سب ڈویژن میں مختلف امتحانی مراکز کا جائزہ لیا۔ان دوروں کے دوران امتحانی عمل کی نگرانی کی گئی اور نقل کے ناسور کے خاتمے کے حوالے سے سخت اقدامات پر زور دیا گیا۔ امتحانی مراکز کے عملے کو ہدایت کی گئی کہ شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی غیر قانونی عمل پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ نقل کے خاتمے اور شفاف امتحانی نظام کے قیام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1320/2026
قلات 12 فروری۔ وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کی زیرصدارت رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضلع قلات کے مستحق غریب خاندانوں کو راشن کی فراہمی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کی واضح ہدایات ہیں کہ رمضان پیکج کے تحت راشن کی تقسیم منصفانہ ہوگی تاکہ مستحقین تک راشن پہنچ سکے تمام یونین کونسلز کے چیرمین اور کونسلران اپنے اپنے وارڈز میں غریب اور نادرار گھرانوں کی فہرست جلداز جلد تیار کریں تاکہ بروقت انہیں راشن کی فراہمی یقینی بنایا جاسکے راشن کی تقسیم میں سیاسی یا کسی بھی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی کے زیرصدارت رمضان پیکج سے متعلق منعقدہ اجلاس میں تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خالق آبادعبدالوہاب نیچاری چیرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میرشعیب جان زہری ڈسٹرکٹ کونسل چیرمین آغاعرفان کریم کے نمائندے ظہور مگسی پی ایس ایم سی چیرمین قاری غلام مصطفی نیچاری ایم سی کونسلر افتخار مغل ایم سی کونسلر عبدالسلام عالیزئی چیرمین یونین کونسل اسکلکو غلام مصطفی شاہوانی چیرمین یونین کونسل نیمرغ عبدالخالق ساسولی چیرمین یونین کونسل سور خالق آبادعبدالغفار کونسلر سور خالق آبادعبدالفتاح وائس چیرمین زارازئی خالق آبادفیض الرحمن اور دیگر کونسلران شریک ہوئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿








