News

12-06-2025

خبرنامہ نمبر 4345/2025
کوئٹہ 12 جون۔ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں نانبائیوں کےخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز مقررہ کردہ وزن میں کمی اور سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 25 نانبائیوں کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر(سریاب) سعد کلیم ظفر نے سریاب کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔ جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے سب ڈویژن سٹی میں کاروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیے۔ اس کے علاوہ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی اور عالمو چوک پر کاروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشوں اور منافع خوروں کے خلاف کاروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

خبرنامہ نمبر 4346/2025
کوئٹہ 12 جون۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) کے ہمراہ گورنمنٹ مشن گرلز مڈل اسکول کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسکول کے مختلف کلاس رومز اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کو اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں، سہولیات، اور انتظامی امور سے متعلق مکمل بریفنگ دی۔اسکول کی وائس پرنسپل نے ڈپٹی کمشنر کو اسکول میں طلبہ کی تعداد، تدریسی و غیر تدریسی عملے کی تفصیلات اور اسکول کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

خبرنامہ نمبر 4347/2025
محکمہ بہبود آبادی بلوچستان کے سیکرٹری عبداللہ خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے وژن کے مطابق محکمہ جولائی کو صوبہ بھر میں خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کے حوالے سے سرگرمی کے مہینے کے طور پر منائے گا۔ہر سال، پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ بلوچستان جولائی کو ایک مہینے کے طور پر مناتا ہے جو خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کے بارے میں آگاہی اور عمل کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ یہ اقدام 11 جولائی کو عالمی یوم آبادی کے عالمی منانے کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، ایک ایسا دن جو اہم اہمیت کا حامل ہے اور اس کی وجہ سے پہچان کا مستحق ہے۔یکم جولائی سے شروع ہو کر جولائی کے آخر تک بلوچستان کے تمام اضلاع میں مختلف سرگرمیوں اور تعلیمی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ مہم متعدد پلیٹ فارمز کے ذریعے معاشرے کے متنوع طبقات کو شامل کرے گی، جس میں تعلیمی ادارے، کمیونٹی آؤٹ ریچ، سوشل اور مین اسٹریم میڈیا، پالیسی کی وکالت، اور اسٹیک ہولڈر کی شمولیت شامل ہیں۔اس مہینے کے لیے منصوبہ بندی کی جانے والی سرگرمیوں میں تولیدی صحت سے متعلق آگاہی واک، نوجوانوں کے مباحثے اور مضمون نویسی کے مقابلے، اسکولوں اور کالجوں میں انٹرایکٹو سیشنز، صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کے لیے تربیتی ورکشاپس، پسماندہ علاقوں میں موبائل ہیلتھ کیمپس، ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر عوامی خدمت کے پیغامات، ڈیجیٹل مہمات، اور کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پالیسی مکالمے شامل ہوں گے تاکہ خاندانی منصوبہ بندی کے تحت سرمایہ کاری کے لیے کلیدی خدمات کی حمایت کی جا سکے۔ FP خدمات کے لیے حقوق
UNFPA دیگر شراکت دار خصوصی مہم کی حمایت کریں گے۔

خبرنامہ نمبر 4348/2025
تربت ۔ سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے انکے دفتر میں ملاقات کی ۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما واجہ ابولحسن بلوچ اور ڈاکٹر نور بلوچ سمیت دیگر پارٹی راہنما انکے ہمراہ موجود تھے ۔اس دوران سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر کیچ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ضلع کیچ کے انتظامی امور اور آمن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثناء ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر تمپ حنیف نورزئی کے اغواء کے واقعہ کی پر زور الفاظ میں مزمت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ کیچ انکی پرامن طریقے سے بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لانے گی تاکہ وہ جلد سے جلد بازیاب ہوکر اپنے خاندان کی خوشیوں میں شریک ہوسکے۔

خبرنامہ نمبر 4349/2025
صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے میر ظہور بلیدی کے کزن محمد امین اور ان کے صاحبزادے نوید امین کی المناک قتل پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد امین اور نوید امین کی شہادت ایک دل خراش واقعہ ہے، جس نے ہر حساس دل کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ایسے سانحات نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک امتحان کی گھڑی کے مانند ہوتے ہیں۔صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کی فوری اور مکمل طبی نگہداشت حکومت کی اولین ترجیح ہے انصاف کی فراہمی اور امن دشمن ، شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔

خبرنامہ نمبر 4351/2025
دکی12جون،ڈپٹی کمشنرمحمد نعیم خان کی زیر صدارت مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اور ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کیآفیسران جن میں اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر عبدالسلام، ایس ایچ او دکی ہمایوں خان ناصر، تحصیلدار دکی عبدالرازق دمڑ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق احمد بلوچ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر جوہر شادوزئی،ایکسین بلڈنگ ملک اسد خان ترین، سب انجینئرروڈ عبدالباقی لونی، ایس ڈی اوایریگیشن اورنگزیب ترین، ایس ڈی او پی ایچ ای محمد انور، سوشل ویلفیئرافیسر نصر اللہ جان، فاریسٹ آفیسر وزیرخان، زراعت آفیسر زمان جوگیزئی، زراعت آفیسر نعمت اللہ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ممتاز علی، مائنز انسپکٹر محمد صابر،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل حاجی محمد اعظم، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمندر خان ناصرودیگرنے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں متوقع مون سون بارشوں سے قبل تمام حفاظتی اقدامات،تیاریوں اور ہنگامی ردعمل کے لیے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دینا تھا اجلاس کے دوران نکاسی آب کے نظام کی بہتری،حساس مقامات کی نشاندہی، ریسکیو ٹیموں کی تیاری،ادویات وطبی سہولیات کی دستیابی،مشینری کی موجودگی رابطہ نظام کی مضبوطی اورعوامی آگاہی مہم جیسے اہم نکات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرنے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ اپنی ذمہ داریوں کو پوری سنجیدگی اور بروقت انجام دیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو پلان تیار رکھیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،اجلاس کو ”انتہائی اہم” قرار دیا گیا اور تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ نہ صرف خود اس عمل کی نگرانی کریں بلکہ عملے کو بھی مکمل الرٹ رکھیں تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 4352/2025
کوئٹہ، 12 جون :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کا ایک اہم اجلاس جمعرات کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں مون سون سیزن کے دوران ممکنہ قدرتی آفات سے نمٹنے اور بروقت حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران پی ڈی ایم اے حکام نے مون سون کنٹیجنسی پلان پر بریفنگ دی اور صوبے بھر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کردہ حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعلیٰ نے پی ڈی ایم اے کی جانب سے پیش کیے گئے محکمہ جاتی امور اور اہم انتظامی فیصلوں کی توثیق اور منظوری دی۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بروقت تیاری، اداروں کے درمیان موثر رابطہ، اور فوری ردعمل نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور تمام اضلاع میں وسائل و عملے کی تیاری کو مؤثر بنایا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح شہریوں کا تحفظ اور بروقت ریلیف کی فراہمی ہے۔ مون سون سیزن کے دوران کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور مربوط انداز میں کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اجلاس میں اراکین پی ڈی ایم اے کمیشن اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، متعلقہ سیکریٹریز، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

خبرنامہ نمبر 4353/2025
کوئٹہ، 12 جون :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تشکیل سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں حکومت بلوچستان کی اتحادی جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ، عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈرز نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ بجٹ کی تیاری کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور اراکین اسمبلی کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوامی ضروریات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جا رہا ہے تاکہ اس کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بجٹ کا محور عوامی فلاح و بہبود اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ہوگا انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، مؤثر عمل درآمد اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت تعلیم، صحت، روزگار، بنیادی ڈھانچے اور امن و امان کے شعبوں کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے تاکہ صوبے کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے بجٹ سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں اور حکومت کے عزم کی تائید کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

خبرنامہ نمبر 4354/2025
کوئٹہ 12 جون :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں ریلوے سروس کی بہتری، بالخصوص کوئٹہ تا کچلاک شٹل ٹرین سروس شروع کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب اسٹیشن سے کچلاک تک 32 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کو شٹل سروس کے لیے قابل استعمال بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ریلوے حکام نے بتایا کہ مجوزہ منصوبے کے تحت پانچ اسٹیشنز سریاب، کوئٹہ، شیخ ماندہ، بلیلی اور کچلاک کو اپ گریڈ کیا جائے گا اس منصوبے کا تخمینہ 283 ملین روپے لگایا گیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ تا کچلاک شٹل ٹرین سروس کا منصوبہ نہ صرف قابل عمل ہے بلکہ اس سے کوئٹہ اور گرد و نواح کے عوام کو آرام دہ اور با سہولت سفری سہولیات میسر آئیں گی انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر سنجیدہ غور و فکر جاری ہے اس پر عمل درآمد سے صوبائی دارالحکومت پر بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ریلوے کی معاونت سے کوئٹہ میں عالمی معیار کا فٹ بال گراؤنڈ بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں ریلویز کے دائرہ کار کو وسعت دے کر عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی اور وفاقی حکومت کے اشتراک سے انفراسٹرکچر منصوبوں کو تیزی سے عملی شکل دی جائے گی.

خبرنامہ نمبر4357/2025
گوادر 12جون2025: حکومتِ بلوچستان کی صحافت نواز پالیسی کے تحت گوادر پریس کلب کو 20 لاکھ روپے کی مالی گرانٹ فراہم کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن نے باضابطہ طور پر گرانٹ چیک پریس کلب کے صدر اسماعیل عمر کے سپرد کیا۔ تقریب میں محکمہ اطلاعات گوادر کے ضلعی اطلاعات افسر بالاچ بلوچ، چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر ماجد جوہر، پریس کلب کے نائب صدر بشیر قاسم، جوائنٹ سیکرٹری سلمان جاوید سمیت دیگر موجود تھیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن نے کہا کہ یہ گرانٹ نہ صرف پریس کلب کی بنیادی ضروریات کو پورا کرے گی بلکہ گوادر سمیت بلوچستان بھر میں صحافت کے فروغ، استحکام اور ادارہ جاتی بہتری کے لیے بھی ایک مؤثر سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان مقامی سطح پر آزاد، ذمہ دار اور بااثر صحافت کے قیام و فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، جن میں پریس کلبز کو سہولیات کی فراہمی سرفہرست ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پریس کلبز کا قیام صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، تربیتی مواقع کی فراہمی اور عوامی مسائل کے اجاگر کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔
یہ امر بھی لائقِ ذکر ہے کہ اس سے قبل تربت پریس کلب کو بھی محکمہ اطلاعات اور حکومت بلوچستان کی جانب سے 50 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ فراہم کی جا چکی ہے، جب کہ 20 لاکھ روپے کی سالانہ معمول کی گرانٹ بھی جلد از جلد جاری کر دی جائے گی۔ موجودہ گرانٹ اسی سلسلے کی ایک اور اہم کڑی ہے، جو حکومت بلوچستان کی آزادیٔ اظہار اور مقامی صحافت کے استحکام کے عزم کی غماز ہے۔
اس موقع پر صحافی برادری نے سیکریٹری اطلاعات عمران خان، ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محمد نور کھیتران، ڈپٹی کمشنر گوادر اور دیگر حکام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور حکومتِ بلوچستان کی صحافت دوست پالیسی کو سراہتے ہوئے اسے جمہوریت کے استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

خبرنامہ نمبر4358/2025
کوئٹہ 12 جون 2025:۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر بھر میں تعلیمی اداروں کی مجموعی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) محمد وقار کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر (صدر)، اسسٹنٹ کمشنر (سریاب)، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر کے علاوہ ڈی ڈی او چلتن ٹاؤن، زرغون ٹاؤن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کوئٹہ کے تمام فنکشنل (فعال) اور نان فنکشنل (غیر فعال) اسکولوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں خاص طور پر ان اسکولوں پر بات کی گئی جو قبضہ شدہ ہیں، جن کی عمارتیں موجود نہیں یا جن کی کارکردگی صفر ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ایسے تمام اسکولوں کا مکمل اور جامع ڈیٹا جلد از جلد ضلعی انتظامیہ کو فراہم کیا جائے تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ جن اسکولوں پر غیر قانونی قبضہ ہے، ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں خالی کروایا جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (صدر) اور اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ اپنے اپنے سب ڈویژن کے تمام سرکاری اسکولوں کا دورہ کریں، ان کے مسائل کا جائزہ لیں اور فوری طور پر حل یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم بنیادی انسانی حق ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کوئٹہ کے تعلیمی اداروں کو فعال بنانا اور طلبا کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ باقاعدگی سے اسکولوں کی نگرانی کریں اور پیش رفت رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو پیش کریں تاکہ شہر کے تعلیمی ڈھانچے کو مضبوط بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر4359/2025
*کوئٹہ۔۔ 12 جون2025:
سعودی عرب سے فریضۂ حج کی ادائیگی کےبعدحجاز مقدس سےعازمین حج کو لیکرپہلی پرواز کوئٹہ پہنچ گئی،جمعرات کو جدہ سے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی حج پرواز کے ذریعے 153 حجاج کرام کوئٹہ انٹرنیشل ائیرپورٹ پہنچی تو وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان نے کوئیٹہ ائیرپورٹ پر حاجیوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انھیں وطن واپسی پر خوش آمدید کہا ۔اس موقع پرمحکمہ مذہبی امور ،پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن اوردیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ محکمہ مذہبی امور کے مطابق حجاز مقدس سے قومی ائیرلائن کے ذریعےحجاج کی واپسی کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہےگا۔ اس موقع پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان نے بہترین حج انتظامات کرنے پر سعودی عرب ولی عہد محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نےسعودی عرب کے ساتھ ملکر حجاج کو ماضی کے مقابلے میں بہترین سہولیات فراہم کی،نسیم الرحمان خان نے کہا کہ حج 2025 میں پاکستانی عازمین حج کو غیر معمولی خدمات اور سہولیات فراہم کی گئی،بہترین حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کا ایکسی لینسی ایوارڈ پاکستان کے لیے اعزاز وباعث فخر ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف کو جاتا ہے۔اس موقع پر حجاج کرام نے کہا کہ بہتر انتظامات پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اور سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مثالی انتظامات پر شکر گزار ہیں۔ حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے موثر انتظامات کو سراہتے ہوئے وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ائیر لائن پی آئی اے کی حج پرواز کے ذریعے 153 حجاج کرام کوئٹہ انٹرنیشل ائیرپورٹ پہنچی تو وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کوئیٹہ ائیرپورٹ پر حاجیوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انھیں وطن واپسی پر خوش آمدید کہا ۔اس موقع پرمحکمہ مذہبی امور ،پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن اوردیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ محکمہ مذہبی امور کے مطابق حجازمقدس سے قومی ائیرلائن کےذریعےحجاج کی واپسی کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہےگا۔ اس موقع پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے بہترین حج انتظامات کرنے پر سعودی عرب ولی عہد محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نےسعودی عرب کے ساتھ ملکر حجاج کو ماضی کے مقابلے میں بہترین سہولیات فراہم کی،نسیم الرحمان خان نے کہا کہ حج 2025 میں پاکستانی عازمین حج کو غیر معمولی خدمات اور سہولیات فراہم کی گئی،بہترین حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کا ایکسی لینسی ایوارڈ پاکستان کے لیے اعزاز وباعث فخر ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف کو جاتا ہے۔اس موقع پر حجاج کرام نے کہا کہ بہتر انتظامات پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اور سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مثالی انتظامات پر شکر گزار ہیں۔ حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے موثر انتظامات کو سراہتے ہوئے وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

خبرنامہ نمبر4360/2025
کوئٹہ ، 12جون 2025:۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹر ل پولیس آفس کوئٹہ میں صوبے کے پولیس افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک محرم الحرام اور دیگر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس فرنٹ لائن پر اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے میں کئی افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جن پر ہمیں فخر ہے لہٰذا ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں امن و امان کو برقر ار رکھنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی اختیار کی جائے گی اورسیکورٹی پلان کے تحت شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ اور سیکورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائےگا اورمحرم الحرام کے جلوس کے منتظمین کے ساتھ مل کر سیکورٹی پلان پرعملدرآمد کرتے ہوئے تما م انٹیلی جنس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملکر امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی انتظامات کئے جائیںگے ۔آئی جی پولیس بلوچستان نے آر پی اوزاور ڈی پی اوز کوہدایت کی کہ مقامی امن کمیٹیوں کے فعال کردار کو یقینی بنائیںاورتمام مکاتب فکر کے علماءاور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر باہمی ہم آہنگی کی فضاءکودوام دیں۔

خبرنامہ نمبر4361/2025
چمن 12 جون 2025:
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے گزشتہ رات ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے ڈاکٹروں کی حاضری چیک کیں ڈی سی چمن نے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی ادویات کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں اس دوران ڈیوٹی ڈاکٹر نے ڈی سی چمن کو ہسپتال میں داخل مریضوں اور ہسپتال کی مجموعی صورتحال کے حوالےسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں ڈی سی چمن نے ہسپتال میں موجود لیبارٹری سٹور روم ایکسرے و دیگر مشینوں اور آلات کا بھی جائزہ لیا انہوں نے وارڈز میں لگائی گئی سائن بورڈز پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی لسٹ کا بھی جائزہ لیا انہوں نے ڈاکٹروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اور سٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کریں کیونکہ ڈاکٹرز کی غیر موجودگی کی صورت میں مریضوں کی زندگیوں کو سخت نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع چمن وسیع رقبے پر پھیلا ہوا اور غربت و پسماندگی کا شکار ہے لہذا ڈاکٹرز اپنی آپ میں خدا ترسی پیدا کرتے ہوئے مریضوں کی علاج و معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں

خبرنامہ نمبر4362/2025
چمن 12 جون 2025:
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت روٹین ایمونائزیشن کے حوالےسے محکمہ صحت کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عصمت اچکزئی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید ایم ایس اور محکمہ صحت کے دیگر افسران شریک تھے ڈی سی چمن کو اجلاس میں ضلع کی تمام ہیلتھ یونٹس بی ایچ یوز ڈسپنسریز رورل ہیلتھ سنٹرز اور ضلع میں موجود محکمہ صحت کی کارکردگی ایمرجنسی و دیگر ادویات آلات مشینری
اور دیگر ضروری سہولیات اور سامان کے حوالےسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اجلاس میں ضلع کی تمام ہیلتھ یونٹس اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی ادویات کی فراہمی اور مشینری کے حوالےسے ڈی سی چمن کو تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں ڈی سی چمن نے کہا کہ ہسپتالوں میں تمام ڈاکٹرز اور سٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کریں تا کہ ہم بے سہارا لوگوں کی علاج و معالجہ میں کامیاب ہوں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ہوتے ہیں لہذا ڈاکٹرز اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات کو ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں ۔

خبر نامہ نمبر4363/2025
چمن 12جون:۔ضلع چمن ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت روٹین ایمونائزیشن کے حوالیسے محکمہ صحت کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عصمت اچکزئی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید ایم ایس اور محکمہ صحت کے دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ روٹین ایمونائزیشن کمپینز اور پولیو مہم کے دوران ویکسین سے محروم جانیوالے بچوں کیلئے اور پولیو وائرس کی روکھ تھام کے حوالے سے انتہائی حساس علاقوں کیلئے بگ کیچ اپ کے نام سے ایک خصوصی کمپئین منعقد کیا جارہا ہے۔ جسمیں بچوں کو پولیو ویکسین کیساتھ ساتھ 12 بیماریوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات بھی لگائی جائیگی اجلاس میں روٹین ایمو نائزہشن کی تمام تر تیاریوں اور پیشگی اقدامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو محکمہ صحت کی جانب سے بریفنگ دی گئی اجلاس میں بگ کیچ اپ خصوصی مہم کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
خبر نامہ نمبر4664/2025
گوادر2 1جون:۔ماہی گیروں کے درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن نے کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر فشریز احمد ندیم،چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر ماجد جوہر، اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی، اور ماہی گیروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ماہی گیروں کو درپیش بنیادی مسائل، کشتیوں سے متعلق امور، روزگار کے مواقع اور سمندری حیات کے تحفظ سے وابستہ چیلنجز زیرِ بحث آئے۔ماہی گیروں کے نمائندوں نے کوریا میں روزگار کے مواقع سے متعلق بھی مسائل اٹھائے۔ انہوں نے بتایا کہ چند ماہی گیر کوریا میں بطور لیبر کام کرنے کے لیے باقاعدہ تربیت حاصل کر چکے ہیں، تاہم حکومتِ کوریا کی جانب سے تاحال کلیرنس نہیں دی گئی، جس کے باعث وہ شدید ذہنی و مالی پریشانی کا شکار ہیں۔ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن نے ماہی گیروں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اعلیٰ حکام سے رابطہ کر کے کوریا کی جانب سے تاخیر کی وجوہات معلوم کریں گے اور مسئلے کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماہی گیر ساحلی معیشت کا اہم ستون ہیں اور ان کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اجلاس میں ماہی گیروں کے مسائل کے پائیدار حل کے لیے مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
خبر نامہ نمبر4665/2025
حج کی ادائیگی کے بعد 153 حجاج کرام کوئٹہ انٹرنیشل ائیرپورٹ پہنچ گیے،وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان نیکویٹہ انٹرنیشل ائیرپورٹ پرحاجیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
کوئٹہ 12جون:۔صوبائی مشہر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے،جمعرات کو جدہ سے حج کی ادائیگی کے بعد 153 حجاج کرام کوئٹہ انٹرنیشل ائیرپورٹ پہنچ گیے،وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان نے کوئٹہ انٹرنیشل ائیرپورٹ پرحاجیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ سعودی عرب سے فریضہ حج کی ادائیگی کیبعدحجاز مقدس سیعازمین حج کو لیکرپہلی پرواز کوئٹہ پہنچ گئی،جمعرات کو جدہ سے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی حج پرواز کے ذریعے 153 حجاج کرام کوئٹہ انٹرنیشل ائیرپورٹ پہنچی تو وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان نے کوئیٹہ ائیرپورٹ پر حاجیوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انھیں وطن واپسی پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پرمحکمہ مذہبی امور،پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن اوردیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ محکمہ مذہبی امور کے مطابق حجازمقدس سے قومی ائیرلائن کیذریعیحجاج کی واپسی کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہیگا۔ اس موقع پر صحافیوں سیگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان نے بہترین حج انتظامات کرنے پر سعودی عرب ولی عہد محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نیسعودی عرب کے ساتھ ملکر حجاج کو ماضی کے مقابلے میں بہترین سہولیات فراہم کی،نسیم الرحمان خان نے کہا کہ حج 2025 میں پاکستانی عازمین حج کو غیر معمولی خدمات اور سہولیات فراہم کی گئی،بہترین حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کا ایکسی لینسی ایوارڈ پاکستان کے لیے اعزاز وباعث فخر ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف کو جاتا ہے۔اس موقع پر حجاج کرام نے کہا کہ بہتر انتظامات پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اور سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مثالی انتظامات پر شکر گزار ہیں۔ حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے موثر انتظامات کو سراہتے ہوئے وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ائیر لائن پی آئی اے کی حج پرواز کے ذریعے 153 حجاج کرام کوئٹہ انٹرنیشل ائیرپورٹ پہنچی تو وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کوئیٹہ ائیرپورٹ پر حاجیوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انھیں وطن واپسی پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پرمحکمہ مذہبی امور،پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن اوردیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ محکمہ مذہبی امور کے مطابق حجازمقدس سے قومی ائیرلائن کیذریعیحجاج کی واپسی کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہیگا۔ اس موقع پر صحافیوں سیگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے بہترین حج انتظامات کرنے پر سعودی عرب ولی عہد محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نیسعودی عرب کے ساتھ ملکر حجاج کو ماضی کے مقابلے میں بہترین سہولیات فراہم کی،نسیم الرحمان خان نے کہا کہ حج 2025 میں پاکستانی عازمین حج کو غیر معمولی خدمات اور سہولیات فراہم کی گئی،بہترین حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کا ایکسی لینسی ایوارڈ پاکستان کے لیے اعزاز وباعث فخر ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف کو جاتا ہے۔اس موقع پر حجاج کرام نے کہا کہ بہتر انتظامات پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اور سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مثالی انتظامات پر شکر گزار ہیں۔ حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے موثر انتظامات کو سراہتے ہوئے وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔