خبرنامہ نمبر7588/2025
کوئٹہ، 11 اکتوبر:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ کالج پر فتنہ الہند و خوارج کے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے یہاں جاری ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر اپنی بزدلانہ کارروائی سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ انسانیت، امن اور ملک دشمن ایجنڈے کے پیروکار ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیس فورس کی بہادری اور جرات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے دلیری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں جہنم واصل کیا ان کے اس جرات مندانہ اقدام سے ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا گیا انہوں نے کہا کہ بہادر پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو محفوظ بنایا، جو ان کی بہادری، عزم اور وطن سے وفاداری کی روشن مثال ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے ان غیور سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔ پاکستان کے دشمنوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اور سیکیورٹی فورسز کا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔
خبرنامہ نمبر7589/2025
اسلام آباد: 11 اکتوبر:بلوچستان کے قدرتی وسائل اور سمندری معیشت کے بے پناہ امکانات کو اجاگر کرنے کے لیے محکمہ ثقافت سیاحت وآثار قدیمہ حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام گرینڈ ٹورزم فیسٹیول 2025 کے دوسرے روز ”بلو اکانومی آف بلوچستان” کے موضوع پر ایک اہم سیشن منعقد ہوا۔تقریب سے ڈائریکٹر جنرل بلوچستان سول سروسز اکیڈمی حافظ جمالی، وائس پریزیڈنٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز ڈاکٹر بابر بلال حیدر اور ڈائریکٹر بزنس انکیوبیشن سینٹر یونیورسٹی آف بلوچستان ڈاکٹر بنش ملک نے تفصیلی خطابات کیے۔ اس موقع پر سیکرٹری ثقافت، سیاحت و آثارِ قدیمہ سہیل الرحمن بلوچ، ڈائریکٹر ثقافت ڈاکٹر داؤد ترین، ڈائریکٹر سیاحت ہاشم کھیتران، ڈائریکٹر آرکیالوجی جمیل بلوچ کے علاوہ اسلام آباد میں قائم متعدد نجی کمپنیوں کے سی ای اوز، سرمایہ کار، محققین، دانشور، فنکار اور محکمہ ثقافت و سیاحت کے افسران و اہلکار بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔مقررین نے کہا کہ بلوچستان کی 900 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی نہ صرف صوبے بلکہ پورے پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر، جیوانی، اورماڑہ، گڈانی، پسنی اور سومیانی جیسے ساحلی علاقے ماہی گیری، واٹر اسپورٹس، میری ٹائم ٹریڈ، ساحلی سیاحت اور شمسی توانائی کے منصوبوں کے لیے بے پناہ امکانات رکھتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سمندری وسائل، معدنیات، اور بائیو ڈائیورسٹی نہ صرف اقتصادی ترقی بلکہ ماحولیاتی استحکام کے لیے بھی کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر صوبے کے ساحلی علاقوں میں جدید فش پروسیسنگ یونٹس، میری ٹائم ٹریننگ انسٹیٹیوٹس اور ایکو ٹورزم زونز قائم کیے جائیں تو ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹر بابر بلال حیدر نے کہا کہ بلوچستان کی بلو اکانومی پاکستان کے مستقبل کی معاشی ریڑھ کی ہڈی بن سکتی ہے، بشرطیکہ اس کے لیے مربوط پالیسی، جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی تعاون کو بروئے کار لایا جائے۔ ڈاکٹر بنش ملک نے کہا کہ یونیورسٹیوں، تحقیقاتی اداروں اور نجی شعبے کے درمیان شراکت داری (Public-Private Partnership) ہی بلوچستان کی ترقی کا پائیدار راستہ ہے۔مقررین نے محکمہ ثقافت و سیاحت کی جانب سے گرینڈ ٹورزم فیسٹیول کے انعقاد کو ایک مثبت، دانشمندانہ اور وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام نہ صرف بلوچستان کی سیاحتی، ثقافتی اور معاشی شناخت کو فروغ دیتے ہیں بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو بھی صوبے کی طرف راغب کرتے ہیں۔اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کی بلو اکانومی، قدرتی وسائل اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ صوبے کو ترقی اور خوشحالی کی نئی راہوں پر گامزن کیا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر7590/2025
جعفرآباد11 اکتوبر:کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے ضلع جعفرآباد میں بم دھماکے میں شہید ہونے والے معصوم بچے کے لواحقین سے ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان، ایس ایس پی جعفرآباد کامران نواز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت علی کھوسہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ بعد ازاں کمشنر نصیرآباد نے ڈیرہ اللہ یار میں بم دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا، جہاں ایس ایچ او نے انہیں واقعے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے کچرا چن رہے تھے، اسی دوران دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک معصوم بچہ ذاکر حسین ڈومکی موقع پر شہید جبکہ دوسرا بچہ سراج ڈومکی زخمی ہوگیا، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر نے ایک معصوم جان کو بے دردی سے چھین لیا اور دوسرا بچہ زخمی ہوا۔قانون کے مطابق اس گھناونے عمل میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے کی ہر پہلو سے باریک بینی کے ساتھ تحقیقات کی جائیں اور ملوث مجرموں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے سانحات کا سدباب ہوسکے۔غفلت برتنے پر افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر7591/2025
گوادر/جیوانی11 اکتوبر::کمشنر مکران قادر بخش پرکانی کی خصوصی ہدایت پر آج سب ڈویژن جیوانی میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تحت واٹر باؤزرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز کمشنر مکران قادر بخش پرکانی نے سب ڈویژن جیوانی اور گنز کا دورہ کیا، جہاں تحصیل انتظامیہ نے انہیں آبی بحران کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر پی ڈی ایم اے مکران ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان دشتی، اسسٹنٹ کمشنر جیوانی سعد کلیم ظفر اور تحصیلدار اعظم گچکی بھی ان کے ہمراہ تھے۔واضح رہے کہ ضلع گوادر حالیہ شدید خشک سالی کے باعث بدترین آبی بحران کا سامنا کر رہا ہے، جہاں شہر اور گردونواح کے بیشتر آبی ذرائع مکمل طور پر خشک ہو چکے ہیں۔ اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر چوبیس گھنٹے متحرک ہے۔جیوانی اور نواحی علاقوں میں پانی کی ترسیل واٹر باؤزرز کے ذریعے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی مشترکہ نگرانی میں جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی واضح ہدایت ہے کہ پانی کی فراہمی ہر شہری تک شفاف، منصفانہ اور بروقت یقینی بنائی جائے تاکہ کوئی بھی علاقہ اس بحران سے متاثر نہ ہو۔
خبرنامہ نمبر7592/2025
دکی11 اکتوبر:: ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان نے اسسٹنٹ کمشنر لونی امام بخش اور رسالدار میجر لیویز فورس حاجی علی محمد شادوزئی کے ہمراہ لیویز تھانہ کے ناکے کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران ناکے پر موجود عملے کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی جبکہ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی تفصیلی تلاشی لی گئی۔ اس موقع پر شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال کی گئی اور مشکوک گاڑیوں میں موجود سامان کی چیکنگ کی گئی۔کارروائی کے دوران متعدد گاڑیوں سے غیر قانونی طور پر لے جائے جانے والے پائپ، سولر پینلز اور دیگر اشیاء جو پوست کی کاشت میں استعمال ہوسکتی تھیں، موقع پر اتار کر ضبط کر لی گئیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان نے اس موقع پر واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بغیر این او سی کے کوئی بھی شخص بور، پائپ، سولر پینل یا اس نوعیت کا سامان لے کر نہ جائے، کیونکہ یہ مواد پوست کی غیر قانونی کاشت میں استعمال ہوتا ہے۔ ایسے تمام افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لاکرسامان ضبط اور ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیگی۔مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے جنگلات کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگلات کی کٹائی بغیر اجازت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ جس کسی نے بھی درختوں یا جنگلاتی علاقوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے لیویز فورس اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مشترکہ کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ ضلع دکی میں امن و امان اور قدرتی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر7593/2025
بارکھان 11 اکتوبر:ڈپٹی کمشنر بارکھان جناب عبداللہ کھوسہ کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے ریڈینس میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر مجیب بگٹی (ڈی ایچ او بارکھان)، خادم حسین بھنگر اسسٹنٹ کمشنر بارکھان، عبدالغنی کھیتران (سی سی او) اور یو سی ایم اوز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈی ایچ او بارکھان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 13 نومبر سے پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ فیلڈ ٹیموں کی تربیت مکمل ہو چکی ہے جبکہ تمام لاجسٹک بھی موصول ہو چکا ہے۔ مہم کے دوران 52,798 بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن C کے کیپسول پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر بارکھان نے ہدایت جاری کی کہ پولیو ٹیمیں پچھلی مہمات کی طرح تندہی سے کام کریں اور اس مہم کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ زیرو سے پانچ سال کی عمر کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے۔.
خبرنامہ نمبر7594/2025
گوادر11 اکتوبر::کمشنر مکران قادر بخش پرکانی نے سربندن واٹر سپلائی پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے علاقے میں پانی کے بحران اور اس پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر مکران نے ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ کو موقع پر طلب کر کے سربندن میں درپیش آبی مسائل اور موجودہ سپلائی نظام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔ایکسین پی ایچ ای مومن بلوچ نے بریفنگ میں بتایا کہ سربندن واٹر ٹینک کی گنجائش تین لاکھ گیلن پانی کی ہے جبکہ اس کے ساتھ 52 برانچز منسلک ہیں، جن میں روزانہ تین برانچز کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سربندن میں اس وقت کسی حد تک پانی کی فراہمی جاری ہے، تاہم سپلائی نظام کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جیسے ہی شادی کور ڈیم ٹرنک لائن سے پانی کی مقدار میں اضافہ ہوگا، سربندن میں فراہمی مزید بہتر ہو جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے مکران ریحان دشتی اور ڈپٹی کنزرویٹر جنگلات یار محمد دشتی بھی موجود تھے۔
خبرنامہ نمبر7595/2025
دکی11 اکتوبر:: ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان نے آج آر ٹی ایس ایم ہیڈ محمد جمیل خان ناصر کے ہمراہ مختلف سکولوں کا دورہ کیا، جس کا مقصد تعلیمی معیار، طلبہ و اساتذہ کی حاضری، اور اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کے دوران انہوں نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نورالدین ترین، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کِلی دکی، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کِلی ٹھٹھی، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کِلی محمد خان ترین، اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ویالا دکی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہر اسکول میں کلاسز کا دورہ کیا اور طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں اور نصابی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ کی حاضری چیک کی اور طلبہ کی تعداد اور کلاس میں موجودگی کے ریکارڈ کا معائنہ کیا تاکہ اسکولوں میں تعلیم کی معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔دورے کے دوران غیر حاضر اساتذہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، تا کہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو اور اسکولوں میں نظم و ضبط برقرار رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی زور دیا کہ اساتذہ نہ صرف حاضری دیں بلکہ تعلیمی معیار بہتر بنانے میں فعال کردار ادا کریں۔اس موقع پر آر ٹی ایس ایم ہیڈ محمد جمیل خان ناصر نے اسکولوں کی تعلیمی کارکردگی اور انتظامی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، اور موجودہ چیلنجز اور بہتری کے لیے اقدامات پر بات کی گئی۔ دورے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع دکی کے تمام تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ نگرانی جاری رہے گی اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر7596/2025
قلات11 اکتوبر::پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل میں ضلعی انتظامیہ نے متحرکانہ کرداراداکرناشروع کردیا ہیحکومت بلوچستان کے وژن کے تحت بلوچستان کے تاریخی شہرقلات میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے بچوں کو قطرے پلاکر چار روزہ انسدادپولیومہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر تقریب میں شریک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم بلوچ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمداقبال نورزئی ڈبلیو ایچ اوکے ڈیزیز سرویلنس آفیسر ڈاکٹر نوروز بلوچ یونیسیف کے کمیونیکیشن آفیسر ہمایوں لہڑی نے بھی بچوں کو پولیواور وٹامن A کے قطرے بھی پلائے گئیڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انجم بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو چارروزہ پولیو مہم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ پولیو مہم13اکتوبر 2025 سے شروع ہوکر16 اکتوبر2025 تک جاری رہیگا پورے ضلع کے 19 یونین کونسلز میں 36109 بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نیکہاکہ پولیو ٹیمیں گھرگھر جاکر پانچ سال تک کیتمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ایریا سپروائزرز ٹیموں کی اچھی طرع نگرانی کریں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے والدین سیاسی سماجی کارکنان علماء کرام شعراء ادباء اور صحافی برادری اپنا مثبت کردار ادا کریں
خبرنامہ نمبر7597/2025
چمن11 اکتوبر::اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ کی سربراہی میں لیویز فورس نے چمن شہر گلدارہ باغیچہ اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کے دوران غیر قانونی افغان مہاجرین کی شناخت اور دیگر کاغذاتِ کی تصدیق کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔ اے سی چمن نے اس موقع پر کہا کہ جن افغان باشندوں کے پاس پاکستان میں رہنے کیلئے قانونی دستاویزات نہ ہوں تو لہذا ان افراد اور خاندانوں کو خبردار کیا جاتا ہے وہ اپنے باہمی رضا مندی سے اپنے وطن واپس چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے افغان مہاجرین کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے رضا کارانہ اور باعزت طریقے سے اپنے وطن واپس چلے جائیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت کی ہدایات پر غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
خبرنامہ نمبر7598/2025
خاران11 اکتوبر:ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو نے ایک بچی کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلاکر چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر شیر احمد بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر خاران عبدالحمید بلوچ، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عبدالصمد سنجرانی، ڈی ایس پی گل محمد گرگناڈی اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر چاکر انور سیاہ پاد نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہر والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی طور پر پلوائیں۔انہوں نے محکمہ صحت اور فیلڈ ٹیموں کی تیاریوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔ڈپٹی کمشنر خاران نے امید ظاہر کی کہ اس مہم کے ذریعے ضلع خاران کو مکمل طور پر پولیو فری بنانے میں کامیابی حاصل ہوگی۔ ضلع خاران میں پولیو مہم جوکہ 13 اکتوبر سے16 اکتوبر تک جاری رہے گا اس دوران پانچ سال کے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی دی جائے گی اس مہم کے دوران 192 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جس میں 10 ٹرانزٹ پوائنٹ اور 10 فکس سینٹر ہیں ضلع خاران میں پانچ سال سے کم عمر کے کل 36265 بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں جائیں گے تاہم اس مہم کے دوران انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
خبرنامہ نمبر7599/2025
کیپ ٹاؤن11 اکتوبر: کیپ ٹاؤن میں منعقدہ فیگو ورلڈ کانگریس 2025 کے دوران پاکستان کی ممتاز طبی ماہر پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے تاریخ رقم کر دی۔ وہ ایشیا و اوشیانا ریجن کی ٹرسٹی منتخب ہوئیں اور انہیں فیگو ویمن ایوارڈ 2025 سے بھی نوازا گیا یہ ایوارڈ ان خواتین کو دیا جاتا ہے جنہوں نے زچگی و امراضِ نسواں کے شعبے میں عالمی سطح پر نمایاں خدمات انجام دی ہوں پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ ماضی میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) میں شعبہ زچگی و امراضِ نسواں کی سربراہ اور نائب صدر رہ چکی ہیں، اور اس وقت CPSP کی کونسلر اور سوسائٹی آف آبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکولوجسٹس آف پاکستان (SOGP) کی صدر ہیں۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں صدرِ پاکستان انہیں صدارتی تمغ? حسنِ کارکردگی (2022) سے نواز چکے ہیں، جبکہ رواں سال برطانیہ کے رائل کالج آف آبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکولوجِسٹس (RCOG) نے انہیں اعزازی فیلوشپ (FRCOG) عطا کی — جو اس شعبے کا ایک اعلیٰ ترین عالمی اعزاز ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی ماہرِ امراضِ نسواں کو فیگو جیسے عالمی ادارے میں اس بلند ترین عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔ ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے بادیزئی قبیلے سے ہے اور ان کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اپنی علمی، پیشہ ورانہ اور عالمی خدمات کے ذریعے انہوں نے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے۔
خبرنامہ نمبر7600/2025
نوشکی11 اکتوبر: ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد حسین ہزارہ کی ہدایت پر اے ڈی سی نوشکی عمر جمالی کا مختلف غیر قانونی پمپس کے خلاف کارواہی غیر قانونی ڈیزل اور پٹرول فروخت کرنے والے 4 پمپس سیل کردے اور 10 غیر قانونی پٹرول پمپس کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ اپنے غیر قانونی پٹرول پمپس 2 دن کے اندر اندر بند کردیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت کارواہی عمل میں لائی جائے گی اے ڈی سی نوشکی عمر جمالی نے تمام غیر قانونی پٹرول پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ غیر قانونی پٹرول ڈیزل پمپس 2 دن میں بند کئے جاہیں عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے انکی گرفتاری عمل میں لاہی جائیگی اور بھاری جرمانہ بھی عائد ہوگا۔
خبرنامہ نمبر 7602/2025
قلات:ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نےکوویڈ 19 پراجیکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں زیرتعمیر مختلف شعبوں کے بلڈنگز کا معائنہ اور کام کے معیار صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کوویڈ 19 کے تعمیر شدہ عمارتوں میں ناقص میٹیرل کے استعمال اورکام میں سست روری پر سخت اظہار برہمی کرتے یوئے متعلقہ محکمے کے انجینئر اورکنٹریکٹرفرم نمائندوں کو طلب کیا۔ ڈپٹی کمشنرنے کنٹریکٹرکے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنرنےہسپتال کے مختلف شعبوں ایمرجنسی اوپی ڈی ادویات اسٹور لشمینیاسز سینٹر لیبارٹری ایکسرے روم میل فیمیل وارڈز ڈینٹل سیکشن بینظیر نشونماسینٹر لیبرروم حفاظتی ٹیکہ جات سینٹر آئی سیکشن ڈینٹل سیکشن اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور مسائل کا بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ڈی ایچ او ڈاکٹرانجم بلوچ ڈبلیو ایچ او کے ڈیزیز سرولنس آفیسر ڈاکٹرنوروزبلوچ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نےڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی حاضریاں چیک کیں ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہاکہ سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہوتے ہیں ترقیاتی منصوبوں کی عدم تکمیل کسی بھی صورت برداشت نہیں کیجائیگی ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کے لئے لوگوں کا صحت مند ہونا ضروری ہےحکومت ڈاکٹروں کی تربیت پرکروڑوں روپے خرچ کرتی ہےڈیوٹی کے دورانیہ میں غیر حاضری خیانت تصورکی جاتی ہے، ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں لوگوں کو صحت سے متعلق بہتر سہولیات فراہم کریں ڈاکٹرز اپنے مقدس پیشے سے مخلص رہیں اور اپنے علاقے لوگوں کی خدمت کریں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں صحت کے شعبے میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ لانگو کوفوری حکم جاری کیا کہ جو بھی طبی عملہ ڈیوٹی سے غیرحاضر پایا گیااسکی نشاندہی کی جائے بیڈاایکٹ کے تحت اسکے خلاف کاروائ کی جائیگی۔
خبرنامہ نمبر 7603/2025
گلستان10 اکتوبر:بلوچستان میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری انسدادِ منشیات مہم کے دوران تحصیل گلستان میں آج مزید 110 ایکڑ پر مشتمل منشیات کی فصل تلف کر دی گئیتفصیلات کے مطابق کارروائی عبدالرحمان زئی، عنایت اللہ کاریز اور گردونواح کے علاقوں میں عمل میں لائی گئی، جس میں ٹیم نے 100 ایکڑ رقبہ مکمل طور پر تباہ کیا جبکہ پانی کی قلت کے باعث 10 ایکڑ جزوی طور پر متاثر ہوا۔ اس طرح مجموعی طور پر اب تک گلستان سب ڈویژن میں 1609 ایکڑ منشیات کی فصل تلف کی جا چکی ہے۔کارروائی کے دوران 09 ویڈیسائیڈ اسپرے مشینیں، 08 گراس کٹر مشینیں اور 02 ٹریکٹر استعمال کیے گئے جبکہ 01 بور بھی منشیات کی کاشت کے لیے استعمال ہونے پر مسمار کیا گیا۔اس موقع پر ضلعی افسران اور انتظامیہ نے کہا کہ اس ضمن میں مزید کارروائیاں آئندہ دنوں میں جاری رہیں گی تاکہ صوبے کو منشیات سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 7604/2025
تربت (11اکتوبر: یونیورسٹی آف تربت کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا سولہواں اجلاس یونیورسٹی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کہا کہ یونیورسٹی کی پائیدار ترقی اور تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے موثر مالی نظم و نسق اور شفافیت بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔کمیٹی نے مالی سال 2024-25 کے اصل بجٹ اور 2025-26 کے مجوزہ بجٹ کی منظوری دی۔جلاس میں یونیورسٹی کی میڈیکل پالیسی اور نظر ثانی شدہ فیس اسٹرکچر کے علاوہ یونیورسٹی کی سامنے والی زمین کو تجارتی مقاصد کے لیے مختص کرنے سے متعلق بھی غور و خوض کیاگیا تاکہ یونیورسٹی کے آمدنی کے ذرائع میں اضافہ کیا جا سکے۔اجلاس میں فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجزکے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبو [تمغہ امتیاز]، رجسٹرار گنگزاربلوچ، ڈائریکٹر فنانس شاہ بیک سید،کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض احمد اور شعبہ کامرس کے لیکچرر رحمت اللہ نے شرکت کی۔جبکہ تربت یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد، شعبہ ایجوکیشن کی فیکلٹی ممبر رقیہ میروانی،محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کے پبلک فنانس مینجمنٹ اسپیشلسٹ بشیر احمد، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے انچارج/ڈائریکٹر فنانس ثمینہ درانی اور محکمہ ہائر ایجوکیشن حکومت بلوچستان کے نمائندے نے آن لائن، جبکہ تربت یونیورسٹی کے پروجیکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر کمال احمد نے خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس نے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنانے کی منظوری دی جو یونیورسٹی کے لئے ریونیو پیدا کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ وائس چانسلر نے حکومت بلوچستان کے محکمہ خزانہ کے نمائندے سے درخواست کی تیزی سے ابھرتی ہوئی اس یونیورسٹی کو مطلوبہ فنڈز فراہم کئے جائیں تاکہ یونیورسٹی مالی بحران پر قابو پاسکے۔ محکمہ خزانہ کے نمائندے نے یونیورسٹی کے آپریشنل اخراجات کے لئے فنڈز فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
خبرنامہ نمبر 7605/2025
گوادر، 11 اکتوبر :ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان نے ہفتے کے دن چوڑ ڈگار پمپنگ اسٹیشن اور گوادر ایئرپورٹ واٹر اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ، سپرنٹنڈنگ انجینئر نادر بلوچ، اور ایگزیکٹو انجینئر قاسم بلوچ بھی ہمراہ تھے۔دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے شادی کور سے سپلائی ہونے والے پانی کے نظام کا معائنہ کیا اور روزانہ بنیاد پر پانی کی سطح میں ہونے والے بتدریج اضافے کو اطمینان بخش اور حوصلہ افزا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پانی کی فراہمی کا نظام بہتری کی جانب گامزن ہے اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ چند دنوں میں شہر میں جاری پانی بحران پر بڑی حد تک قابو پا لیا جائے گا۔قبل ازیں انہوں نے گوادر ایئرپورٹ واٹر اسٹیشن پر میرانی ڈیم سے بذریعہ ٹینکرز آنے والے پانی کی مقدار، معیار اور فراہمی کے نظام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو صاف اور شفاف پانی کی فراہمی ہر صورت میں یقینی بنائی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ پانی کی ترسیل کے تمام مراحل میں شفافیت، معیار اور تسلسل برقرار رکھنے کے لیے جی ڈی اے پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ادارہ دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ دن رات پانی کے نظام کو بہتر بنانے، سپلائی لائنز کی استعداد کار بڑھانے اور شہری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متحرک ہیں جی ڈی اے کے تمام سنیئر و جونئیر انجینئرز اور افسران کو لوگوں کی خدمت اور انکے شنوائی کیلئے گلی و محلوں کی سطح پر زمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حوصلہ اور تعاون برقرار رکھیں، کیونکہ گوادر میں پانی کی فراہمی کی صورتحال تیزی سے بہتری کی طرف جا رہی ہے۔
خبرنامہ نمبر 7606/2025
لورالائی 11 اکتوبر:انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نےلورالائی کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ، ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان، ایس پی بارکھان سعد آفریدی، ایس پی دُکی سید زاہد حسین شاہ اور دیگر افسران نے کیا۔دورے کے دوران آئی جی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ انہوں نے پولیس شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری تاریخ کا فخر ہیں۔
انہوں نے تھانہ سٹی اشرف شہید، پولیس لائن، اور ایس پی آفس کا معائنہ کیا،حوالات میں بند قیدیوں سے ملاقات کی اور پولیس اہلکاروں سے دربار میں خطاب کیا۔ اس موقع پر شہداء کے لواحقین اور جوانوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔امن و امان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، اور خفیہ نیٹ ورک کو مؤثر بنایا جائے تاکہ امن دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو جدید تربیت، اسلحہ، گاڑیاں اور وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس ویلفیئر پیکیج کو دوگنا کر دیا گیا ہے، اور جزا و سزا کے نظام کو مزید فعال کیا جا رہا ہے۔آئی جی نے کہا کہ بلوچستان کے امن کے لیے ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہے، ہمارا دشمن مکار ہے، لیکن ہماری یکجہتی اور فرض شناسی اسے ناکام بنائے گی۔أئی جی کے اس دورے کو لورالائی ڈویژن میں پولیس اصلاحات، فلاح و بہبود، اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
خبرنامہ نمبر 7607/2025
گوادر: ہنگامی حالات میں مریضوں کی جان بچانے اور انہی فوری و مؤثر طبی امداد فراہم کرنے میں نرسنگ اسٹاف کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ نرسز کی انہیں لگن، پیشہ ورانہ مہارتوں اور بے لوث خدمات کے اعتراف میں دنیا بھر کی طرح جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال زیرانتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک میں بھی ایمرجنسی نرسز ویک منایا گیا۔ اس موقع کو فروغ دینے اور نرسنگ اسٹاف کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے، جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال کے شعبہ نرسنگ سروسز نے خصوصی تربیتی نشستیں منعقد کیں۔ان تربیتی سیشنز کا بنیادی ہدف ہنگامی صورت حال میں فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا، جدید ہنگامی طبی آلات کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا، مریضوں کے ساتھ مؤثر اور ہمدردانہ رابطے کی مہارتیں فروغ دینا، تناؤ کے انتظام اور خود کی دیکھ بھال کے طریقوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔
یہ تربیتی پروگرام پورے ہفتے پر محیط تھا، جس میں ڈاکٹر محمد جنید خان، رجسٹرار شعبہ ایمرجنسی، اور زاہد ایمانوئل، کلینکل نرس انسٹرکٹر، نے بطور انسٹرکٹر فرائض سر انجام دیے۔تربیتی سیشنز میں ہنگامی مریضوں کی ابتدائی تشخیص اور درجہ بندی(ٹرایاج) پر خصوصی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے قلبی دورے اور سانس بند ہونے کی صورت میں بحالی کے طریقوں (بیسک لائف سپورٹ) پر عملی مشقوں کے ذریعے اپنی مہارتیں نکھاریں، جبکہ ٹراما کے جدید گائیڈ لائنز پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔
شعبہ نرسنگ سروسز کی ڈپٹی منیجر مس سائمہ علی شاہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایمرجنسی وارڈز میں کام کرنے والے نرسوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا، تاکہ مریضوں کو بین الاقوامی معیار کا طبی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسے تربیتی پروگراموں کا تسلسل برقرار رکھنا ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
خبرنامہ نمبر 7608/2025
کوئٹہ 11 اکتوبر:کمشنر چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی رکشوں اور سوزکی پک اپ گاڈیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن علی درانی کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹریفک سریاب سرکل یاور عباس اور تھانہ ایس ایچ او ولی اچکزئی کا پرانہ اڈہ چورنگی سیٹیلائٹ ٹاون پر آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس عملے کا سخت کاروائی ۔ دورانِ کارروائی بغیر پرمٹ چلنے والے 6 رکشوں کو سیکشن 115 موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ 11 سوزوکی پک اپ گاڈیوں کے کاغذات پرمٹ نہ رکھنے پر ضبط کر لئے گئے۔ دوران چیکنگ 19 رکشوں اور سوزکی گاڈیوں کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی جاری کئے گئے۔اس حوالے سے آر ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی رکشوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ۔ جبکہ سوزوکی پک اپ گاڈیوں کو روٹ پرمٹ نہ رکھنے پر کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ۔
خبرنامہ نمبر 7609/2025
اسلام آباد11 اکتوبر:ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ بلوچستان عبدالروف خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی زراعت میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے، اور محکمہ زراعت تحقیق و ترقی کے ذریعے صوبے کی زرعی پیداوار کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے انہوں نے یہ بات لوک ورثہ اسلام آباد میں محکمہ ثقافت و سیاحت بلوچستان کی جانب سے منعقدہ تین روزہ کلچرل اینڈ ٹورزم فیسٹیول کے دوران ایگریکلچر ریسرچ بلوچستان کے اسٹال کے موقع پر کہی ڈی جی عبدالروف خان کاکڑ نے بتایا کہ ایگریکلچر ریسرچ کے اسٹال کے ذریعے بلوچستان کی زرعی ترقی، ریسرچ اور زراعت سے وابستہ شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا۔ اسٹال میں کم پانی پر اگنے والی فصلات، زرعی اجناس کی پیداوار، اور مختلف موسمی و جغرافیائی زونز میں ان کے نتائج سے متعلق ریسرچ مواد بھی عوام کے لیے رکھا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت نوابزادہ میر زرین خان مگسی، صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی نے لوک ورثہ میں ایگریکلچر ریسرچ بلوچستان کے اسٹال کا خصوصی دورہ کیا ڈی جی ایگریکلچر ریسرچ عبدالروف خان کاکڑ نے معزز مہمانوں کو بلوچستان میں پیدا ہونے والی اہم زرعی اجناس، تحقیقی سرگرمیوں، اور مقامی کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ وزرا اور مہمانوں نے بلوچستان کی زرعی مصنوعات، بشمول کھجور، زعفران، انار، زیتون اور دیگر فصلوں میں ہونے والی تحقیق و ترقی کو سراہا جام کمال خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان نہ صرف قدرتی وسائل سے مالا مال ہے بلکہ زرعی پیداوار میں بھی ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ حکومت ایسے اقدامات کی مکمل حوصلہ افزائی کرتی ہے جو کسانوں کی حالت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ قومی معیشت میں اضافہ کریں شرکاء نے اسٹال پر رکھے گئے مقامی زرعی مصنوعات، جدید تحقیقاتی رپورٹس اور فوڈ پراسیسنگ سے متعلق معلوماتی مواد میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
Handout no 7601
Prof. Dr. Aisha Siddiqa Brings Historic Honour to Pakistan on the Global Stage
CAPE TOWN, October 9: In a moment of immense pride for Pakistan, Prof. Dr. Aisha Siddiqa, one of the nation’s most distinguished medical professionals, has brought unprecedented recognition to the country through a series of remarkable national and international achievements. Prof. Siddiqa, former Head of the Department of Obstetrics and Gynaecology and former Vice President of the College of Physicians and Surgeons Pakistan (CPSP), currently serves as CPSP Councillor and President-Elect of the Society of Obstetricians and Gynaecologists of Pakistan (SOGP).
Hailing from the Badzai tribe of District Killa Abdullah in Balochistan, one of the most underprivileged regions of the country, Prof. Siddiqa’s rise to international prominence is a story of dedication, excellence, and resilience — inspiring countless women across Pakistan, especially from remote and disadvantaged areas. In recognition of her outstanding contributions to women’s health, medical education, and leadership, she was awarded the Presidential Pride of Performance in 2022 by the President of Pakistan.
Earlier this year, the Royal College of Obstetricians and Gynaecologists (RCOG), United Kingdom, conferred upon her the Honorary Fellowship (FRCOG) — one of the highest distinctions in the field — acknowledging her exemplary leadership and lifelong commitment to improving maternal and reproductive health. Adding another milestone to her illustrious career, Prof. Siddiqa received the FIGO Women’s Award 2025 at the recently concluded FIGO World Congress held in Cape Town, South Africa, on October 5. This prestigious honour is reserved for women who have made extraordinary global contributions to obstetrics and gynaecology.
In a historic development during the General Assembly of the International Federation of Gynecology and Obstetrics (FIGO) on October 9, Prof. Siddiqa was elected unopposed as Trustee for the Asia–Oceania Region. FIGO, the most prestigious and apex global body representing 152 national societies of obstetrics and gynaecology, plays a central role in shaping international standards for women’s health and clinical practice. The Asia–Oceania Region includes more than 20 countries — among them Pakistan, India, Bangladesh, Sri Lanka, China, Japan, Australia, and New Zealand. Only ten trustees are elected worldwide, making her election a moment of immense national pride.
This marks the first time in Pakistan’s history that a gynaecologist from the country — and notably from Balochistan — has been elected to this esteemed position. The seat was previously held by India, underscoring the magnitude of this achievement.
Prof. Siddiqa’s election reflects not only her personal excellence but also Pakistan’s growing influence in global healthcare leadership. Her integrity, vision, and lifelong service to women’s health stand as a beacon of inspiration for professionals nationwide — a testament that perseverance and purpose can turn even the most modest beginnings into a legacy of international distinction. With her groundbreaking accomplishments, Prof. Dr. Aisha Siddiqa has brought historic honour to Pakistan and elevated the nation’s stature in the world of medicine.
خبرنامہ نمبر 7610/2025
انسپکٹرجنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ پولیس نے موقع کی مناسبت سے بہت سی تبدیلیاں کرکے نئی حکمت عملی اپنا تے ہوئے وسائل کی کمی کے باوجود امن و امان برقرار رکھنے میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی جی آفس لورالائی میں شہداء کے لواحقین سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے شہید اللہ نواز پولیس لائن اور شہید محمداشرف ترین پولیس تھانے کا معائنہ کیا۔اس سے قبل لورالائی پہنچے پر ڈی آئی جی جنید احمد شیخ ،ایس ایس پی احمد سلطان اور دیگرسینئر افسران نے آئی جی پولیس بلوچستان کا استقبال کیا۔ اور لورالائی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی.آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ دہشت گردی جیسے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پولیس کو مزید تندہی، عزم اور دلیری کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ صوبے کی عظیم روایات کو مدِنظر رکھتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں اور اپنی ذمہ داریوں کو عبادت سمجھ کر انجام دیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس فورس نہ صرف دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کرے گی بلکہ عوام کا اعتماد حاصل کر کے معاشرے میں اپنا باوقار مقام بھی اعلیٰ طریقے سے حاصل کرے گی۔
خبرنامہ نمبر 7611/2025
گوادر: گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے ترجمان کے مطابق ادارے نے تمام انجینئرز، ٹیکنیشنز اور کیمسٹس گوادر ہی سے منتخب کیئے ہیں۔ ڈیسلینیشن پلانٹ پر کام کرنے والا عملہ بھی جی پی اے کا ہے اور مقامی افراد پر مشتمل ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ اقدام چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کے وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد گوادر کے نوجوانوں کو ٹیکنیکل طور پر مضبوط بنانا اور مستقبل میں ڈیسالینیشن پلانٹس کے انتظام و انصرام کو مقامی عملے کے ذریعے خود چلانا ہے۔ ترجمان کے مطابق چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کی ہدایت پر جلد ہی جی پی اے، گوادر کے نوجوان انجینئرز کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کرے گا تاکہ وہ ڈیسلینیشن پلانٹس پر عملی تربیت حاصل کر سکیں اور اپنی فنی مہارتوں میں اضافہ کر سکیں۔