خبرنامہ نمبر4871/2025
کوئٹہ11 جولائی:۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے بلوچستان کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں نہتے مسافروں کے قتل کو سفاکیت قرار دیا ہے۔ نہتے شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے سفاک دہشتگرد عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ اپنے ایک بیان میں گورنر بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کی پرامن صورتحال کو کسی بھی صورت میں خراب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ جلد از جلد ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے اور نہتے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔گورنر نے ہر قسم کی دہشت گردی اور تخریب کاری کا قلع قمع کرنے، دہشتگردوں کے وجود سے دھرتی کو پاک کرنے اور بلوچستان کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کیلئے حکومت اور عوام کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4872/2025
کوئٹہ11جولائی :۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے لورالائی کے علاقے ڈب سرہ ڈھاکی میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم مسافروں کو بس سے اتار کر نشانہ بنانا ایک انتہائی ظالمانہ اور انسانیت سوز عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ افراد کی جان لینا نہ صرف امن دشمنی ہے بلکہ پورے معاشرے کو عدم تحفظ کی فضا میں دھکیلنے کی کوشش ہے۔ ایسے بزدلانہ اقدام اور سفاکیت کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے ۔صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ دہشت گردی جیسے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمارے سیکیورٹی ادارے مصروف عمل ہیں، اور دہشت گردی کی کمر توڑنے کے لیے روزاول سے تہیہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس دلخراش واقعے میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں ایسے ظا لمانہ کاروائیاں ہماری اجتماعی امن کی خواہش کو کمزور نہیں کر سکتے اور دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے غمزدہ خاندانوں سے دہلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4873/2025
کوئٹہ 11جولائی :۔صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے خاران کے دورے کے دوران مختلف سرکاری اسکولوں، رورل ہیلتھ سینٹر پتکن اور احمد وال روڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وہ اسکولوں میں اساتذہ اور طلبہ سے ملے ان کے تعلیمی مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔رورل ہیلتھ سینٹر پتکن کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر نے حاضری رجسٹر، میڈیسن اسٹور اور دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے انہیں ادارے کی موجودہ صورتحال اور درپیش مسائل پرتفصیلی بریفنگ دی۔احمد وال روڈ کے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کے افسران نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ تعلیم، صحت اورمواصلات کے شعبوں میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ خاران میں ہسپتال اورتعلیمی اداروں کی کارکردگی میں کو تاہی برداشت نہیں کر ینگے اور اس کو مزید فعال بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4874/2025
حب11جولائی :۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت، ثقافت و قانون بلوچستان، نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی کی ساکران آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مقامی عمائدین، قبائلی شخصیات، سیاسی و سماجی رہنماو¿ں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔استقبالیہ کے موقع پر پھولوں کے ہار پہنائے گئےاور بلوچستان کی ثقافت کی خوبصورت جھلک دیکھنے کو ملی۔ شرکائ نے نوابزادہ میر زرین مگسی کی آمد کو ساکران کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں سیاحت، ثقافت اور قانون کے شعبوں میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی نوابزادہ زرین مگسی نے مقامی لوگوں کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ ساکران سمیت پورے بلوچستان کی ترقی کے لیے وہ بھرپور کردار ادا کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4875/2025
نصیرآباد11جولائی :۔کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا ہے کہ نصیرآباد ڈویژن میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈویڑن بھر کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز عوام کے بہترین مفاد میں اقدامات کررہے ہیں گزشتہ روز نجی ٹی وی کے رپورٹر کی جانب سے حکومتی اقدامات کے برعکس خبر چلائی گئی جس میں کوئی صداقت نہیں جوکہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے میڈیا رپورٹرز پر لازم ہے کہ وہ جھوٹی خبریں پھیلا کر عوام کو خوف ذدہ نہ کریں تمام محکموں کے افسران کسی بھی قسم کے حالات میں نمٹنے کے لیے بھاری مشینری اور عملے کے ساتھ الرٹ ہیں مون سون بارشوں کے موقع پر ڈویڑن بھر کے تمام شہروں کے تمام بند نالوں کی صفائی سندھ بلوچستان قومی شاہرہ اور ریلوے ٹریک پر واقع پلوں کی صفائی کی کاروائی جاری ہے تاکہ بارشوں کے پانی کو اخراج کا راستہ دیا جا سکے تمام کینال سسٹم اور اس کی زیلی شاخوں سمیت ڈرینیج سسٹم ذیلی شاخوں کی پشتوں کو مزید مضبوط کرنے کے لیے بھاری مشینری کے ذریعے کام جاری ہے ہم عوام کے بہتر مفاد میں حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں تمام ضلعی ڈویڑنل انتظامیہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سرگرداں ہے میڈیا پرسنز کو چاہیے کہ وہ متصدقہ نیوز چلائیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں مزید درست معلومات کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں سخت موسمی حالات کے باوجود تمام اضلاع میں افسران اپنی نگرانی میں کام کروا رہے ہیں ہم عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے مفاد میں بہترین امور کی انجام دہی میں ہر ممکن وسائل برو کار لا رہے ہیں کمشنر نصیرآباد معین الرحمن خان نے کہا کہ ڈویڑن بھر کے تمام اضلاع میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹینٹ سٹی قائم کرنے کے لیے مختلف جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ کٹھن حالات کے موقع پر عوام کو سٹی میں شفٹ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ممکنہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت کی ٹیموں کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے تمام تحصیل ہسپتالوں بی ایچ یوز۔ آر ایچ سیز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف کو الرٹ کیا گیا ہے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جس کی چھٹیوں کو بھی منسوخ کیا گیا ہے تاکہ خدانخواستہ مشکل حالات میں عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں معین الرحمن خان نے کہا کہ تمام ضلعی آفیسران کی جانب سے حکومت کے ساتھ ساتھ این جی اوز سے بھی عوام کے بہتر مفاد میں کام لیا جا رہا ہے طبی سہولیات سمیت دیگر امور کے حوالے سے بھی مختلف این جی اوز تمام اضلاع میں مصروف عمل ہیں جن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر کر رہے ہیں۔قدرتی آفات کا مقابلہ تو نہیں کیا جا سکتا مگر ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ان قدرتی آفات کے موقع پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل برو کار لائے جا رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4876/2025
نصیرآباد11جولائی :۔سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد غلام سرور بنگلزئی نے کہا ہے کہ کینال نیٹ ورک مکمل طور پر محفوظ اور فعال ہے اور روزانہ کی بنیاد پر پانی کی ترسیل جاری ہے۔ اس وقت پٹ فیڈر کینال میں 6400 کیوسک جبکہ کیرتھر کینال میں بلوچستان کو 2100 کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔سیلابی صورتحال اور مون سون بارشوں کے پیش نظر محکمہ ایریگیشن کا عملہ ہمہ وقت مشینری کے ہمراہ الرٹ ہے۔ قدرتی آفات کا مقابلہ تو ممکن نہیں، تاہم دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر عوام کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے، جس کے لیے انجینیئرز اور فیلڈ اسٹاف بھرپور خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ان خیالات انہوں نے کینال سسٹم کے جائزے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔ غلام سرور بنگلزئی نے ہدایت کی کہ مون سون بارشوں کے دوران حفاظتی اقدامات کو مزید تیز کیا جائے، تمام کینالز اور ذیلی شاخوں پر مسلسل نظر رکھی جائے اور جہاں خدشات ہوں وہاں مشینری کو الرٹ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پٹ فیڈر کینال، کیرتھر کینال، اوچ کینال، مانجھوٹی کینال، شاہ واہ، زیب واہ اور کچھی کینال سمیت تمام ذیلی شاخوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم جاری ہے۔ ایریگیشن اسٹرکچر کی مکمل بحالی اور مرمت کے لیے عملہ متحرک ہے جبکہ مشینری کے ذریعے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایس ای غلام سرور بنگلزئی کا کہنا تھا کہ ڈویڑن بھر کی ضلعی انتظامیہ سے بھی قریبی رابطے جاری ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور موثر اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی جی خان، ڈیرہ بگٹی، لہڑی ریورز اور قبولہ سمیت بالا علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، کیونکہ ان علاقوں سے ہمیشہ کینالز سسٹم کو خطرہ لاحق رہتا ہے، تاہم اس وقت صورتحال نارمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایریگیشن سیلابی صورتحال کی مانیٹرنگ اور کسانوں کو زرعی پانی کی فراہمی دونوں چیلنجز پر موثر حکمت عملی سے کام کر رہا ہے۔عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی یقینی بنائیں، بصورت دیگر غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مون سون بارشوں کے دوران ندی نالوں کے قریب رہائش سے گریز کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن، ڈویڑنل و ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل باہمی رابطے میں ہیں، عوام بھی تعاون کریں تاکہ حفاظتی اقدامات کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4877/2025
بیلہ11جولائی :۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلا حمیرہ بلوچ نےگزشتہ روز تحصیل بیلہ میں حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے تناظر میں ڈان،موسیانی،فتحیانی، مریدانی ،لویانی گوٹھوں سے گزرنے والی ندیوں،بچاو بندات،زمینی کٹاو اورنرگ ہنجری تقسیم۔گاہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ندیوں کے شدید کٹاو¿ اور نچلے علاقوں میں واقع گوٹھوں کو لاحق خطرات کا بغور جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی کہ وہ فوری طور پر حفاظتی بندات کی تعمیر کا کام شروع کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ندیوں کے کنارے آباد دیہات کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس فرض کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب یا کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، ضلعی انتظامیہ ہر وقت الرٹ ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ ڈپٹی کمشنر حمیرہ بلوچ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگا کر رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو جلد از جلد بھجوائی جائے تاکہ بروقت فنڈز کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بچاو¿ بندات اور پر کام بہت جلد شروع کروا دیا جائے گا اور اس عمل کی خود نگرانی کی جائے گی۔ دورے کے دوران انہوں نے مقامی افراد سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ مقامی افراد نے ڈپٹی کمشنر کی بروقت آمد اور دلچسپی کو سراہا اور ضلعی انتظامیہ پر اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بیلہ رومیل نعیم جان،چیئرمین میونسپل کمیٹی بیلہ سید شاہجان شاہ،سابق ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین قادربخش جاموٹ،چیئرمین یو سی گدور آغا محمد جان گدور ایریگیشن کے نمائندے ذکریا بھی انکے ہمراہ تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4878/2025
نصیرآباد11جولائی :۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈیرہ مراد جمالی ٹاﺅن کے پانچ ہزار پچاس ایکڑ اراضی پر مالکانہ حقوق کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی سلیم کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلیم احمد ڈومکی، بابو قاسم ڈومکی، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے پی ایس منظور شیرازی شریک تھے اجلاس کے موقع پر ڈیرہ مراد جمالی کے مالکانہ حقوق کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث لائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ شہریوں کو ان کا قانونی حق فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں تمام متعلقہ ادارے اور افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا جلد از جلد حل ممکن بنایا جا سکے صوبائی کابینہ اور بورڈ آف ریونیو کی جانب سے طے شدہ لینڈ ریٹ اور دیگر تمام لوازمات کو پورا کیا جائے گا 2022 کے بعد بنائے گئے گھروں کو مالکانہ حقوق فراہم نہیں کئے جائیں گے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ مالکانہ حقوق کی فراہمی کے عمل کو جلد از جلد شروع کیا جائے اس حوالے سے محکمہ ریونیو کا عملہ خسرہ نمبر۔ رقبہ۔ فیلڈ بک۔ دستی نقشہ۔ مساوی کاپی اور محلہ میں تمام ضروری کوائف مکمل کرلیں انہوں نے کہا کہ مالکانہ حقوق کی فراہمی کے عمل کو شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی تمام معاملات کو قانونی تقاضوں کے مطابق نمٹایا جائے تاکہ ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر شہر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے کسی بھی افسر کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔مالکانہ حقوق کے حوالے سے حکام بالا کی جانب سے تمام کوائف کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنا ہماری ذمہ داریوں کا حصہ ہے حقوق کی فراہمی کے حوالے سے جدید خطوط پر کام کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4879/2025
کوئٹہ11جولائی :۔ BC ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں سیکورٹی کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری لیفٹینٹ کمانڈر (ریٹائرڈ) عطاء اللہ شاہ SSP ، PSP بیڈ کوارٹرز ، زونل کمانڈر -۱-۱۱- ۱۱-۱۷ اور اسٹنٹ ڈائریکٹر اسد اللہ اور بلوچستان کانسٹیبلری کے آو¿ٹ زونز کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان و آفیسران پورے بلوچستان امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے دن رات ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔ جس سے صوبے میں امن وامان برقرار ہے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت جاری کی کہ تمام جوانوں کے تبادلہ جات کو شفافیت طریقے سے کریں جس سے ایماندار جوان پوسٹوں پر تعینات ہو سکیں۔ جو کسی کی حق تلفی نہ کریں۔ غیر ذمہ دار اور کرپٹ ملازمان کو زون میں سخت ڈیوٹی پر لگایا جائے۔ تاکہ ان جوانوں کی غیر ذمہ دارانہ ڈیوٹی اور کرپشن کی سزا سے دوسرے جو ان سبق حاصل کر سکیں۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے سٹلائیٹ مانیٹرنگ سٹم فعال کرنے پر زور دیا ہے تا کہ جوانوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکے۔ جس سے جوانوں کی حاضری اورڈیوٹیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت کی کہ لائنز کی سیکورٹی کو مضبوط کیا جائے۔ اور آپ کے ہیڈ کوارٹرز میں جو نفری ریز رو ہوتی ہے اس کو بطور اسپیش سیکورٹی تعینات کیا کریں اور جب کسی انتظامیہ کی طرف سے نفری کی ڈیمانڈ آتی ہے تو اسپیشل سیکورٹی کو کلوز کر کے فراہم کیا جائے بعد از ڈیوٹی دوبارہ اس اسپیشل ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف اجلاس میں موجود تمام آفیسران کو ہدایت کہ محرم الحرام میں بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں نے جس دل جمی سے ڈیوٹیاں کی ہیں وہ شاباش کے مستحق ہیں۔ اس پر میری طرف سے آپ تمام آفیسران اور جوانوں کو شاباش دی جاتی ہے اور آئندہ کیلئے اسی طرح بلوچستان کانسٹیبلری کا نام روشن کرنے کی امید کی جاتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4880/2025
کوئٹہ 11 جولائی:۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے آبادی کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ صوبے کو آبادی میں غیرمعمولی اضافے، محدود وسائل اور ماحولیاتی انحطاط کی وجہ سے ایک اہم چیلنج کا سامنا ہے۔ اس مشاہدے کے ذریعے ہمارا مقصد صحتمند ماحول کیلئے متوازن آبادی میں اضافے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔تولیدی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات خاصکر زچگی اور بچوں کی اموات کی شرح کو کم کرنے میں اس توازن کو حاصل کرنے کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں. پاکستان میں بلوچستان کی سب سے زیادہ زچگی کی شرح اموات کے پیش نظر، صحت کی دیکھ بھال اور خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کو بہتر بنانا بہت ضروری ہے۔ ہمیں بشمول مانع حمل ادویات تک رسائی، معیاری صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم خاص طور پر لڑکیوں کیلئے بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے کام کرنا چاہیے میں سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور سماج کے سرکردہ افراد پر زور دیتا ہوں کہ وہ خوشحال بلوچستان کیلئے صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کو ترجیح دینے میں تعاون کریں۔ کمیونٹی کی سطح کی خدمات کو مربوط تعلقات بڑھا کر ہم صحتمند نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ پائیدار ترقی کیلئے متوازن آبادی میں اضافہ اور خاندان کے چھوٹے سائز کی ضرورت ہوتی ہے جو صرف صحیح پالیسیوں اور اجتماعی کوششوں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4881/2025
کوئٹہ 11جولائی:۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ شہر کی خوبصورتی، ٹریفک کے نظام کی بہتری ،ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیشرفت اور دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر ڈوپلیمنٹ کوئٹہ ظہور احمد، چیف آفیسر واسا محمد رمضان، چیف آرکیٹیکٹ ایم سی کیو اسحاق مینگل، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج عابد محمود، ڈائریکٹر ورکس کیو ڈی اے عبدالمناف، ڈائریکٹر کوارڈینیشن کیو ڈی اے وسیم طاہر اور سیکرٹری اوریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ محمد علی کے علاوہ دیگر متعلقہ مکوں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کو مختلف محکموں کی جانب سے ترقیاتی اسکیمات ،پلاننگ،کارکردگی اور اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کوئٹہ ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ نے بتایا کہ کوئٹہ ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت شہر کی بہتری اور ٹریفک کے نظام کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، سریاب روڈ، ریڈیو ٹاور روڈ ،لنک بادینی روڈ، جوائنٹ روڈ، سبزل روڈ ،انسکمب روڈ ،سرکی روڈ، سریاب روڈ کی اندرونی سڑکیں، ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی عمارت اور شہر میں چھ سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ ایئرپورٹ روڈ کی بیوٹیفکیشن سمنگلی روڈ کی اپگریڈیشن، اسپنی سبزل چوک پر انڈر پاس کی تعمیر، کڈنی سینٹر سے ایئرپورٹ روڈ تک رابطہ سڑک کی تعمیر، زرغون روڈ کی چوڑائی اور سریاب پروجیکٹ کی سروس روڈ کی تعمیر مختلف مراحل میں جاری ہے اس کے علاوہ موجودہ پی ایس ڈی پی میں شہر کی بہتری کے لیے متعدد منصوبے شامل کیے گئے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے جہاں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا وہی ٹریفک کے نظام میں بھی بہتری واقع ہوگی۔اجلاس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے کاروائیاں اور سی بی ڈی ایریا میں نو پارکنگ کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ انہیں شہر میں ریڈھوں کی تعداد اور مخصوص جگہوں پر کھڑی کرنے کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس کو بلوچستان ٹریفک انجینئرنگ بیورو کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے شہر کے 33 پوائنٹس پر ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں شہر میں ٹریفک سگنلز کی بحالی ،سڑکوں کی چوڑائی اور سی بی ڈی ایریا میں الیکٹرک وہیکل چلانے جیسے منصوبوں سے ٹریفک کی روانی میں بہتری اور رش کے اوقات میں ٹریفک جام کے مسائل سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔ اجلاس میں واسا کی جانب سے پانی کی فراہمی ،غیر قانونی ٹریلوں کے خلاف کاروائی اور زیر زمین پانی کی سطح کو مانیٹرنگ کرنے کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں پانی کی روزانہ طلب چھ کروڑ گیلن سے زائد ہے جبکہ صرف چار کروڑ گیلن پانی فراہم کی جا رہی ہے، غیر قانونی ٹیوب ویلوں کی وجہ سے شہر میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک گر چکی ہے۔ زیر پانی کی سطح کو بحال کرنے کے لیے ریچارج پوائنٹس ناگزیر ہے۔ ویسٹ واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے ایک پلانٹ فعال ہے لیکن وہ صرف کوئٹہ پروجیکٹ کو پانی فراہم کر رہا ہے۔اجلاس کے آخر میں کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تمام متعلقہ ادارے اور محکمے باہمی تعاون اور اشتراک کو فروغ دیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی پائیدار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے جامع منصوبہ بندی اور دیرپا اقدامات کیے جائیں۔ زیر زمین پانی کی سطح کو بحال کرنے کے لیے ریچارج پوائنٹس کی تعمیر اور غیر قانونی ٹیوب ویلوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے شہر میں گندے پانی کو صاف کر کے پارکس، درختوں اور سبزات کو پانی دینے کرنے کے لیے اقدامات پر زور دیا جبکہ کوئٹہ میں زرعی مقاصد کے لیے پینے کے صاف پانی کے استعمال کو روکنے کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے پلان مرتب کریں تاکہ زیر زمین صاف پانی کے ذخائر کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی بہتری اور ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے کے علاو¿ہ جوائنٹ روڈ اور دیگر علاقوں میں موجود ریڑھوں کی تعداد اور مخصوص جگہوں پر کھڑی کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4882/2025
کوئٹہ11 جولائی:۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہ عجیب تضاد ہے کہ جن طلبہ کو پڑھنے کا شوق ہے ان کے پاس پیسہ نہیں ہوتا جبکہ جن کے پاس پیسہ ہوتا ہے ان کے پاس علم حاصل کرنے کی خواہش نہیں ہوتی۔ نئی نسل میں جدید اور اعلیٰ تعلیم کی لگن قابل ستائش ہے۔ مجھے آج بیوٹمز یونیورسٹی ژوب کیمپس کے طلباء و طالبات سے ملکر انتہائی خوشی ہوئی اور آپ کی تعلیم کو آسان اور معیاری بنانے کیلئے مجھ سے جو ممکن ہو سکا وہ میں نے کیا بھی ہے اور آئندہ بھی اپنی کوشش جاری رکھوں گا۔یہ بات انہوں نے بیوٹمز یونیورسٹی ژوب کیمپس کے طلباء و طالبات کے گورنر ہاوس کے دورے کے موقع پر کہی. اس موقع پر بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اور ژوب کیمپس کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام لودھی بھی موجود تھے۔ اسٹوڈنٹس نے مختلف سوالات کیے جن گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ایک ایک کو تفصیلی جواب دیا۔ انٹرایکشن کے دوران گورنر مندوخیل نے کہا کہ آپ کے عزم اور حوصلہ کو دیکھ کر یقین ہوتا ہے کہ مسقبل قریب آپ اہم اور نمایاں مقامات پر ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نوجوان کو تعلیم اور مہارت کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے فیسوں میں کمی اور مختلف ممالک سے اسکالرشپ کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب ڑوب تعلیم کا ایک اہم تعلیمی مرکز ہوگا اور اس کیمپس کو ایک فل فلیجڈ یونیورسٹی میں تبدیل کر پائیں گے.. ہم نے ژوب میں تعلیم اور ترقی کیلئے بہت پہلے بنیادیں رکھی تھیں اور اب ان کے ثمرات حاصل کرنے کیلئے وقت قریب آچکا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4921/2025
کوئٹہ، 11 جولائی2025:
صوبائی مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور، سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہے۔ ایک تعلیمی ادارہ صرف علم فراہم کرنے کا ذریعہ نہیں ہوتا، بلکہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہوتا ہے جہاں نسلوں کی فکر اور خوابوں کو حقیقت کا رنگ ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ایلیٹ اسکول کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کیا۔ صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے عالمی معیار کا تعلیمی ادارہ بنانے پراسکول انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جناح ایلیٹ اسکول نے تعلیمی معیار میں بہترین اقدامات کیے ہیں اور ان کی کوششوں سے ہمارے صوبے کے بچے عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل ہوں گے۔ ہمیں اپنے بچوں کو ایک مضبوط تعلیمی بنیاد فراہم کرنی چاہیے تاکہ وہ نہ صرف اپنے وطن کا فخر بنیں بلکہ عالمی سطح پر بھی کامیاب ہو سکیں۔ طلبہ و طالبات سے بات چیت کے دوران سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے ہم نہ صرف اپنے معاشرتی مسائل کا حل نکال سکتے ہیں، بلکہ ایک روشن اور مستحکم مستقبل کی بنیاد بھی رکھ سکتے ہیں۔ بعد ازاں سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے جناح ایلیٹ اسکول کے اسپینی روڈ پر واقع سب کیمپس کا بھی دورہ کیا اور بچوں کے لئے جدید تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لئے اسکول انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔
Quetta, July 11 –
The Provincial Advisor for the Department of Labor and Manpower, Sardar Baba Ghulam Rasool Khan Umrani has stated that education is the foundation of any nation’s development. An educational institution is not only a source of knowledge, but it is also a platform where the ideas and dreams of generations come to life. He expressed these views during his visit to Jinnah Elite School, Quetta. The Provincial Advisor, Sardar Baba Ghulam Rasool Khan Umrani, praised the efforts of the school administration in establishing an institution of international standards, saying that Jinnah Elite School has made excellent strides in educational quality, and through their efforts, our province’s children will be able to compete on a global level. He emphasized the need to provide our children with a strong educational foundation so that they may not only become a source of pride for our nation but also succeed globally. During a conversation with the students, Sardar Baba Ghulam Rasool Khan Umrani mentioned that through education, we can not only solve our societal issues but also lay the foundation for a bright and stable future. Later, Sardar Baba Ghulam Rasool Khan Umrani also visited the sub-campus of Jinnah Elite School located on Spanish Road and appreciated the school administration’s efforts to provide a modern educational environment for the children.
خبرنامہ نمبر4922/2025
لورالائی 11جولائی ،2025.
کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد سلیم زرکون ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر لورالائی محمد مدثر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر دکی , و دیگر متعلقہ آ فسران نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران صوبائی سطح پر محکمہ تعلیم ایڈریسل کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت عوام کو تعلیم کی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کنٹریکٹ اور ایس بی کے اساتذہ کی تعیناتی سے اس میں بڑی پیشرفت آ ئی ہے اور دور دراز علاقوں میں بند سکول کھول دئے گئے ہیں ۔ انہوں نےکہاکہ لورالائی ڈویژن میں بھی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے کہ کوئی بھی سکول بند نہ ہو کمشنر نے محکمہ تعلیم کے آ فسران کو مزید بہتر اقدامات کرنے اور سی آ ر سی کے بقیہ کسز بھی جلد نمٹانے کی ہدایت کی ۔
خبرنامہ نمبر4923/2025
قلات 11 جولائی2025: ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کا محلہ چشمہ کادورہ۔عبدالرحمن قمبرانی اور ٹکری غوث بخش شاہوانی نے ڈپٹی کمشنر کو سیلاب سے متاثرہ محلے چشمہ کادورہ کرایا اور سیلابی پانی سے متاثرہ محلہ چشمہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی محلے کی صفائی ستھرائی اور دیگر درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرادی۔
خبرنامہ نمبر4924/2025
قلات 11 جولائی2025: ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کا ڈیجیٹل لائبریری اور کلچر کمپلیکس کے زیر تعمیر عمارتوں کا تفصیلی دورہ ۔ ڈپٹی کمشنر نے عمارتوں کے کام کا معیار چیک کیا
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ ٹیھکدار کو پابند کریں کہ ایک ہفتے کے اندراندر لائبریری کے عمارت کاکام مکمل کریں تاکہ لائبریری کو علاقے کے طلباء کے مطالعے کے لیئے فعال بنایا جاسکے۔
خبرنامہ نمبر4925/2025
کوئٹہ: 11 جولائی 2025
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس جمعہ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص سرہ ڈکئی میں پیش آنے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری اور سیکورٹی حکام نے واقعے کے محرکات اب تک کی پیش رفت اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلیٰ نے واقعہ کو ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی سنگین کوشش قرار دیتے ہوئے واضح ہدایت دی کہ اس انسانیت سوز کارروائی میں ملوث دہشت گردوں کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں معصوم شہریوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے اعلان کیا کہ دہشت گردوں کا پیچھا آخری حد تک کیا جائے گا اور ان کے خلاف فیصلہ کن اور بلا تاخیر کارروائی عمل میں لائی جائے گی وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ لیویز اور پولیس کے دائرہ اختیار کی تفریق سے بالاتر ہوکر مشترکہ اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ ایسے عناصر دوبارہ کسی علاقے میں سر اٹھانے کی جرأت نہ کرسکیں اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے دہشت گردی کے واقعات میں فوری اور مربوط ردعمل کے نظام (رسپانس میکنزم) کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور امن دشمن عناصر کے ساتھ پوری قوت سے نمٹا جائے گا وزیر اعلیٰ نے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا قبل ازیں اجلاس کے آغاز میں سرہ ڈکئی کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی
خبرنامہ نمبر4926/2025
کوئٹہ: 11 جولائی 2025
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے رکن صوبائی اسمبلی پرنس آغا عمر جان احمدزئی نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت صوبے کی مجموعی سیاسی و ترقیاتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا پرنس آغا عمر جان احمدزئی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ ان کی تجویز پر حلقہ پی بی-46 میں لنک میاں غنڈی روڈ (N-25 سے N-65 تیرہ میل روڈ) کو کوئٹہ پیکج میں شامل کرکے اس کی منظوری دی گئی جو علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پرنس آغا عمر جان احمد زئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام حلقوں میں مساوی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندہ علاقوں میں سڑکوں، انفراسٹرکچر اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی سنجیدہ پالیسی کا حصہ ہے اور اس ضمن میں عملی اقدامات جاری رہیں گے۔
خبرنامہ نمبر4927/2025
کوئٹہ، 11 جولائی 2025:
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی کو جدید سہولیات سے آراستہ ماڈرن سٹی بنانے کے لیے پہلے مرحلے میں ڈھائی ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس منصوبے کا پہلا مرحلہ شرقی ڈیرہ مراد جمالی سے آغاز لے گا، جہاں پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پینے کے صاف پانی کی نئی لائنوں کی تنصیب، تالابوں کی کشادگی، ہر گلی میں سیوریج سسٹم کی فراہمی اور تمام گلیوں کی پختگی جیسے اہم ترقیاتی اقدامات شامل ہیں۔ ان تمام کاموں کے لیے ڈرون کے ذریعے جدید اسسمنٹ مکمل کر لی گئی ہے تاکہ منصوبہ بندی میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی سے آئے ہوئے مختلف وفود اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں پیپلز پارٹی کے سابقہ دورِ حکومت میں ہی بنیادی ترقیاتی کاموں جیسے گیس کی فراہمی، پانی اور سڑکوں کی تعمیر کا آغاز ہوا تھا، تاہم اس کے بعد کئی سالوں تک شہر ترقیاتی لحاظ سے نظر انداز رہا انہوں نے کہا کہ اب جب دوبارہ پیپلز پارٹی کو عوامی خدمت کا موقع ملا ہے، تو عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ موجودہ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں پورے ڈیرہ مراد جمالی شہر کی تمام گلیوں اور سڑکوں کی پختگی، سیوریج سسٹم کی مکمل بحالی اور تینوں واٹر سپلائی اسکیموں کی توسیع کی جائے گی، جب کہ پینے کے صاف پانی کی نئی لائنیں پورے شہر میں بچھائی جائیں گی میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک حقیقی عوامی جماعت ہے، جو عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو اپنی سیاست کا مرکز سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مکمل خوشحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی تک ترقیاتی سفر جاری رہے گا۔
خبرنامہ نمبر4928/2025
کوئٹہ: 11 جولائی 2025
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سر ڈکئی میں نہتے اور معصوم مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے “فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشت گردی” قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان کی شناخت، سالمیت اور عوامی وقار پر ایک کھلا وار ہے جس کا جواب پوری قوت سے دیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معصوم پاکستانیوں کا صرف شناخت کی بنیاد پر قتل ایک ناقابل معافی جرم ہے۔ یہ انسانیت نہیں بلکہ بزدلی، درندگی اور دشمن کے ایجنڈے کا ننگا مظاہرہ ہے انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کی مٹی پر بے گناہوں کے خون کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاستی ادارے ایسے قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دیں گے یہ ریاستی جنگ ہے اور اس میں فیصلہ دوٹوک ہوگا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان دشمنوں کے لیے قبرستان بنے گا، اور فتنہ الہندوستان کے پروردہ دہشت گردوں کے تمام نیٹ ورکس کو تباہ کر دیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے ہر منصوبے کو طاقت عزم اور قومی اتحاد سے کچل دیا جائے گا۔ “ہم پاکستانی عوام کے زخموں کا بدلہ لیں گے، اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے