خبرنامہ نمبر 4327/2025
ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان عبدالغفار مگسی نے کہا ہے کہ لیویز فورس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ ریاست کا ایک فعال، چوکنا اور بہادر ادارہ ہے۔ فورس ہر قسم کے داخلی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع آواران کے تحصیل مشکے میں لیویز تھانے پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کے بعد اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ڈی جی لیویز نے کہا کہ فورس نے نہ صرف حملے کا فوری اور مؤثر جواب دیا بلکہ دو گھنٹے تک دہشتگردوں سے بھرپور مقابلہ کر کے انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فورس جدید تربیت، نظم و ضبط، اور عوامی اعتماد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ لیویز اہلکار مشکل ترین حالات میں بھی اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے نبھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیویز نہ صرف قبائلی علاقوں میں قانون کی عملداری قائم رکھنے میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے بلکہ اندرونی سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھی فرنٹ لائن پر کھڑی ہے۔ ڈی جی نے کہا کہ ہماری ترجیح صرف ردعمل نہیں، بلکہ پیشگی الرٹنس، انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، اور عوام سے مربوط رابطہ کاری ہے تاکہ ہر ممکنہ خطرے کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔ ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی نے تمام اہلکاروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی ادارے کے عزم، صلاحیت اور عوامی خدمت کے جذبے کا عملی ثبوت ہے جس سے جوانوں کے عزم اور ہمت کو مزید تقویت ملے گی۔
خبرنامہ نمبر 4328/2025
قلات۔ عوامی مسائل سننے اور انکے فوری حل سے متعلق وفاقی محتسب ریجنل آفس اور ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے مورخہ 13 جون بروز جمعہ صبح 11 بجے کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیاہے کھلی کچہری ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوگا لہذا تمام سیاسی سماجی رہنماوں علاقہ معززین اور صحافی برادری سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ آئیں اور اپنے مسائل اجاگر کریں۔
خبرنامہ نمبر 4329/2025
قلعہ سیف اللہ 11 جون:صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے گزشتہ روز ضلع قلعہ سیف اللہ میں محکمہ ماحولیات کے ضلعی دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دفتر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور جاری ماحولیاتی منصوبوں پر بریفنگ لی۔دورے کے دوران مشیر ماحولیات نے دفتر کے عملے سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےانہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقامی سطح پر ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عوام میں آگاہی مہم کو مزید تیز کریں۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا”ماحولیات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم چاہتے ہیںکہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں فطری ماحول کو محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ قلعہ سیف اللہ جیسے خوبصورت علاقے میں ماحولیاتی منصوبوں کا کامیاب نفاذ علاقے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔انہوں نے شجرکاری مہم، آلودگی پر قابو پانے، اور پانی کے قدرتی ذخائر کی حفاظت جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کی ہدایت بھی دی۔عوامی نمائندوں، مقامی انتظامیہ اور شہریوں نے صوبائی مشیر کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے علاقے میں ماحولیاتی بہتری کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔
خبرنامہ نمبر 4330/2025
لورالائی 11 جون۔ ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم سمیت محکمہ تعلیم ضلع لورالائی کے تمام دو تحصیلوں کے مرد و خواتین ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی کارروائی کے منٹس کی منظوری اور ان پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے بعد ہر تحصیل کے میل و فیمیل ڈی ای اوز نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش تعلیمی مسائل، عملے کی کمی، بنیادی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر سے متعلق امور تفصیل سے پیش کیے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی نے کہا کہ ضلع لورالائی میں کئی اسکولوں میں جاری ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار ہیں جبکہ بعض منصوبوں پر ابھی تک عملی کام کا آغاز نہیں ہوسکا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ تعلیمی ڈھانچے کو مستحکم کیا جا سکے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ SBK اور کنٹریکٹ بنیادوں پر بھر تی اساتذہ کو اسکولوں میں حاضر کرکے بند سکولوں کو فوری طور پر بحال کیا جاۓ تاکہ اسکولوں میں اساتذہ کی قلت پر قابو پایا جا سکے اجلاس میں واضح کیاگیا کہ محکمہ تعلیم میں اس وقت تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد ہے، لہٰذا تمام افسران و اساتذہ اس حکم کی سختی سے پابندی کریں آر ٹی ایم ایس کے نمائندے نے اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع لورالائی کے تمام بند اسکولوں کو فعال کرنے کے بعد ان اسکولوں کا باقاعدہ وڈیو کلپس بھی بنانے چاہیے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی گئی تاکہ تربیتی مراکز کو فعال بنایا جا سکے اجلاس میں تمام ڈی ای اوز اپنی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں، جن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنرلورالائی نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور تمام مسائل کے جلد ازالے کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔
خبرنامہ نمبر 4331/2025
کوئٹہ، 11 جون :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا صوبائی بجٹ متوازن، حقیقت پسندانہ اور عوامی فلاح و بہبود کے اہداف پر مبنی ہوگا، جس میں دستیاب وسائل کو صوبے کی ترجیحات اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی یہ بات انہوں نے بدھ کے روز کوئٹہ میں اراکین صوبائی اسمبلی اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بجٹ سازی کے عمل میں شفافیت، گڈ گورننس اور پائیدار ترقیاتی حکمت عملیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کر رہی ہے تاکہ بلوچستان کو درپیش سماجی، معاشی اور ماحولیاتی چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں گورننس کی بہتری، عوامی فلاح و بہبود، معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات، روزگار کے مواقع، اور مربوط ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے حکومت “کلائمیٹ فنڈ” کے قیام کا فیصلہ کر چکی ہے جس کے تحت ماحول دوست اقدامات اور منصوبوں کی مالی معاونت کو یقینی بنایا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کے ازالے، ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے اور وسائل کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
خبرنامہ نمبر 4332/2025
کوئٹہ، 11 جون :بلوچستان حکومت نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک بڑا اور مؤثر قدم اٹھاتے ہوئے ’’بلوچستان کلائمٹ چینج فنڈ‘‘ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں کیا گیا جس کا مقصد صوبے میں موسمیاتی اثرات سے بچاؤ، فطرت کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے فنڈ کے قیام کا بنیادی مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے موافقت (Adaptation) اور تخفیف (Mitigation) جیسے اقدامات کو فروغ دینا ہے اس کے علاوہ قدرتی وسائل کا تحفظ، فطرت سے ہم آہنگ ترقیاتی منصوبہ بندی، اور نیچر بیسڈ سلوشنز (NBS) کے ذریعے ماحولیاتی نظام کی بحالی کو بھی اس فنڈ کا حصہ بنایا گیا ہے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس اقدام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید خطرات لاحق ہیں اور اس فنڈ کے ذریعے نہ صرف ان چیلنجز کا مقابلہ کیا جائے گا بلکہ عوام کو ایک صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی سمت میں عملی اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے قدرتی ماحول کے تحفظ کو اپنی ترجیحات میں شامل کر چکی ہے،ل اور کلائمٹ چینج فنڈ اس وژن کی ایک بڑی عملی شکل ہے ماحولیاتی ماہرین نے حکومت بلوچستان کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ یہ فنڈ صوبے میں ماحولیاتی توازن کی بحالی اور ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
خبرنامہ نمبر 4333/2025
کوئٹہ، 11 جون :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق چیف سیکرٹری بلوچستان بی رند کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے مرحوم کو ایک قابل، مدبر اور درد دل رکھنے والا منتظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی رند اپنی نرم خوئی، فہم و فراست اور معاملہ فہمی کے باعث ہر دلعزیز شخصیت تھے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرحوم نے بلوچستان میں امن، ترقی اور بہتر گورننس کی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔
خبر نامہ نمبر4334/2025
کوئٹہ11جون:۔تحصیل مشکے میں لیویز فورس کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی کا زبردست خراجِ تحسین، اہلکاروں کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان.ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی نے کہا ہے کہ لیویز فورس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ یہ فورس ریاست کے دفاع کی فرنٹ لائن ہے۔ مشکے کے علاقے ‘گجر’ میں تھانے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کا جس جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ انداز سے جواب دیا گیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ اہلکاروں نے دو گھنٹے تک دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں پسپائی پر مجبور کیا انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک مقابلہ نہیں بلکہ لیویز فورس کے جذبے، عزم، تربیت اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال ہے بلوچستان کی سرزمین پر کسی بھی دہشتگرد کو اب یہ پیغام واضح جان لینا چاہیے کہ ہم متحد، تیار اور ہر قیمت پر اپنے عوام کے محافظ ہیں۔ڈی جی لیویز نے کہا کہ ریاستی اداروں کو کمزور سمجھنے کی غلطی کرنے والے عناصر کو ہر بار اسی طرح شکست دی جائے گی۔میں ان تمام جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشتگردی کا راستہ روکا۔ فورس کی حوصلہ افزائی کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ لیویز فورس جدید تربیت، نظم و ضبط اور جذبہ خدمت کے تحت اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بناتی جا رہی ہے اور عوام کے اعتماد پر ہر حال میں پورا اترے گی۔
خبر نامہ نمبر4335/2025
خضدار 11 جون:۔ خضدار پولیس کی دبنگ کارروائی چوری ڈکیتی کی ملزمان گرفتار، پسٹل برآمد ایس ایس پی خضدار جاوید احمد زہری کی ہدایت پر ڈی ایس پی محمد زمان پندرانی کی زیرنگرانی میں ایس ایچ او صدر محمد یوسف چانڈیو نے پولیس ٹیم کیساتھ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے خضدار شہر اور گردونواح میں گزشتہ کچھ عرصے سے موبائل چوری اور چھیننے کی وارداتیں معمول کا حصہ بن چکی تھیں،اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے خضدار پولیس نے مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے آج ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت ممتاز عرف منتو،یاسین چنال، علی حسن عرف ادا چانڈیو کو گرفتار کرلیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ایس ایچ او سٹی بھاول خان پندرانی نے اقدام قتل اور ڈکیتی میں اشتہاری مجرم مہراللہ ولد الٰہی بخش زنگیجو کو گرفتار کرکے صدر ایس ایچ او کے حوالہ کردیاایس ایچ او صدر محمد یوسف چانڈیو کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی بحالی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
خبر نامہ نمبر4336/2025
زیارت11جون:۔صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑسے زمیندار ایکشن کمیٹی زیارت نے ڈی سی آفس زیارت میں ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی،فوکل پرسن منسٹر فوڈ حاجی راز محمد دمڑ، تحصیلدار نوراحمد،رسالدار عمران دمڑبھی موجود تھے، زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد نے اپنے جائز مطالبات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کے لیے بھرپور کردار اداکریں گے انہوں نے کہا کہ جن زمینداروں کو سولرائزیشن رقم نہیں ملا ہے ان کے کنکشن فوری طور پر بحال کئے جائیں انہوں نے کہا کہ کہ عین سیزن میں باغات کے لیے پانی کی فراہمی ناگزیر ہے لہذا واپڈا اور انرجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے زیارت کے زمینداروں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا متعلقہ ڈیپاٹمنٹس کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے کیسکو چیف سے ملاقات بھی کی ہے اور زمینداروں کے کنکشن کو فوری طور پر بحالی کی بات کی ہے اور اب بھی وہ ہر فورم پر زمینداروں کے دیرینہ مسائل کو اٹھائیں گے اور زمینداروں کے مسائل کو حل کریں گے کیونکہ جب کسان خوشحال ہوگا تو ترقی بھی ہو گی زیارت ایک زرعی علاقہ ہے اور زیارت کے عوام کا زیادہ تر گزر بسر زراعت پر ہے۔ انہوں نے موقع پر سیکرٹری انرجی کو بھی فون کیا اور زمینداروں کو فوری طور پر رقوم کی ادائیگی پر زور دیا۔چیف سیکرٹری بلوچستان سے بھی ٹیلی فون پہ اسی سلسلے میں بات کی۔سی ای او واپڈا سے ٹیلی فون پر بات کی اور اسے کنکشن بحال کرنے پر زور دیا جس پر سی ای او واپڈا نے حامی برتے ہوئے کہا کہ زمیندار بقایاجات کو دو دن کے اندر ادا کریں اور ایکسین واپڈا کو حکم دیا کہ کنکشنز بحال کریں۔منسٹر فوڈ نے ایکسین واپڈا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زیارت آکر ڈپٹی کمشنر زیارت کی نگرانی میں زمینداروں سے میٹنگ کریں، اس سلسلے میں ان کے تحفظات پر ضلعی انتظامیہ ڈیفالٹرز کے خلاف ایکشن لینگے۔اخر میں عوام نے صوبائی وزیر خوراک اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی درخواست پر بروقت کاروائی عمل میں لائی گئی۔
خبر نامہ نمبر4337/2025
کوئٹہ11جون:۔صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے میر ظہور بلیدی کے کزن محمد امین اور ان کے صاحبزادے نوید امین کے المناک قتل پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں وہ پوری طرح غمزدہ خاندان کے ساتھ شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد امین اور نوید امین کی شہادت ایک دل خراش واقعہ ہے، جس نے ہر حساس دل کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ایسے سانحات نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک کڑا امتحان ہوتے ہیں۔میر شعیب نوشیروانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کی فوری اور مکمل طبی نگہداشت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
خبر نامہ نمبر4338/2025
کوئٹہ 11 جون:۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے فوراً بعد سیوریج واٹر سے کاشت کی گئی غیر معیاری اور انسانی صحت کے لیے مضر سبزیوں کے خلاف کارروائیوں کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں سمنگلی روڈ سے متصل علاقے کلی رمضان میں بڑی مقدار میں زیرِ کاشت اور تیار فصلیں تلف کی گئیں۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق زمین کو نالوں کے زہریلے پانی سے سیراب کیا جا رہا تھا جہاں سبزیاں اگا کر مقامی مارکیٹوں میں فروخت کے لیے تیار کی جا رہی تھیں۔ ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے وقار خورشید عالم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی عوامی صحت کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پورے عزم، فعالیت اور شفافیت کے ساتھ انجام دیتی رہے گی۔ ”ایسی سبزیاں انسانی صحت کے لیے نہایت خطرناک اور متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتی ہیں اور ان کی کاشت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔”ڈی جی بی ایف اے نے مزید کہا کہ نالوں کے آلودہ پانی سے سبزیاں اگانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صحت بخش خوراک کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کریں اور ایسے اقدامات کی نشاندہی میں اتھارٹی سے تعاون کریں۔واضح رہے کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی یہ مہم چیئرمین بی ایف اے اور صوبائی وزیر خوراک کی خصوصی ہدایات پر جاری ہے، جس کا مقصد عوام کو ناقص و مضر صحت سبزیوں سے بچانا اور فوڈ سیفٹی کے اصولوں کو یقینی بنانا ہے۔اب تک اس مہم کے دوران کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں 300 ایکڑ سے زائد زمین پر کاشت کردہ غیر صحت بخش سبزیاں تلف کی جا چکی ہیں، جبکہ مہم آئندہ دنوں میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔
خبر نامہ نمبر4339/2025
کوئٹہ 11 جون:۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ گاہی خان فلائی اوور کی تکمیل سے کوئٹہ شہر بشمول سندھ اور پنجاب سے آنے والے ٹریفک پر ایک مثبت اثر پڑیگا اور انشاء اللہ جلد از جلد منصوبے کو مکمل کرکے عوام اس سے مستفید ہونگے جس سے عوام کو ٹریفک کے مسلے سے چھٹکارا مل جائے گی شہر میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے گاہی خان فلائی اوور منصوبے پر کام کا جاہزہ لینے کے موقع پر کہا اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کسٹم گاہی خان فلائی اوور مختیار کاکڑ نے گائی خان فلائی اوور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے جاری منصوبے کی رفتار کو تیز کرنے کی سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گاہی خان فلائی اوور منصوبے کو جلد از جلد مکمل کریں انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبوں کے فیلڈ آفیسران ریگولر بنیادوں پر منصوبے کی مانیٹرنگ کریں تاکہ کام کی رفتار اور میعار میں کوئی کمی بیشی نا رہے انہوں نے کہا کہ گاہی خان ایریا میں ٹریفک کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کی جلد ازجلد تکمیل کی اشد ضرورت ہے لہذا کام کی رفتار کو مذید تیز کیا جائے اور ان منصوبوں کے حوالے سے تیکنیکی مسائل کو بھی جلد از جلد حل کیا جائے صوبائی وزیر نے مذکورہ منصوبے کی تکمیل کے رفتار کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں تاکہ ان علاقوں سے منسلک عوام کو مذید تکلیف کا سامنا نا کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ مذکورہ جاری ترقیاتی منصوبے کے میعار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تمام انجینئر آفیسران محنت اور لگن سے اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی کوشش کریں۔
خبر نامہ نمبر4340/2025
کوئٹہ 11 جون: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کی ہر سرکاری یونیورسٹی کو اپنے روایتی کردار سے آگے بڑھ کر محض تعلیم فراہم کرنے کی بجائے ایک جدید ریسرچ مرکز ثابت کرنا ہوگا۔ اس مقصد کے حصول کیلئے تحقیقی کوششوں کو اپنی معاشرتی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کیا جانا ضروری ہے. آج کے سینٹ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے تمام وائس چانسلرز کو ہدایت کی کہ وہ ایک واضح ریسرچ ایجنڈا تشکیل دیں، ریسرچ کیلئے باقاعدہ فنڈ مختص کریں اور اس کی رپورٹ بھی چانسلر آفیس میں جمع کرائیں. اسطرح پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کی سطح پر ریسرچ پر مبنی جدید علم اور نئی پیشرفت کی راہ ہموار ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان گیارہویں سینٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر معزز جسٹس اقبال احمد کاسی بلوچستان ہائی کورٹ، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہورِ بازئی، صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن صالح بلوچ، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے ڈاکٹر خالد حفیظ، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری مجیب الرحمن، بشیر کاکڑ پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی اور رجسٹرار طارق جوگیزئی سمیت یونیورسٹی آف بلوچستان کے سینت تمام ممبران موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یونیورسٹی کے بعض ڈیپارٹمنٹس خاص طور پر لینگویج ڈیپارٹمنٹس میں زیر تعلیم اسٹوڈنٹس سے ان کے اساتذہ کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کر رہے ہیں. یہ یونیورسٹی پر مالی بوجھ کا باعث بھی ہے۔ گورنر بلوچستان نے اس کے مناسب حل کیلئے ایک پائیدار منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی جو یونیورسٹی کے غیرضروری اخراجات کو کم کرتے ہوئے ہماری قومی زبانوں پشتو، بلوچی، براہوی اور فارسی وغیرہ کی ترقی اور ترویج کا سلسلہ بھی جاری ہو۔. گورنر بلوچستان نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں ایچ ای سی کے قوانین و ضوابط سے بھرپور رہنمائی اور فائدہ اٹھا رہی ہیں جبکہ صوبے کے کالجوں میں نئے لیکچررز کی تعیناتی کیلئے ایم فل ڈگری کی لازمی شرط ایک چیلنج ہے۔ یہاں کے مقامی تناظر کے پیش نظر، اس پالیسی پر نظرثانی کرنا اور علاقے کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بلوچستان کو کم از کم 5 تا 10 سال کیلئے مستثنیٰ دینے پر غور کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نظام اور نصاب تعلیم مرتب کرتے وقت یہاں کی مقامی حالات اور ضروریاتِ کو مدنظر رکھ کر بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کی ترقی میں مدد دے سکتی ہے یونیورسٹی آف بلوچستان کے گیارہویں سینٹ اجلاس میں موجود شرکا کے سفارشات اور تجاویز کی روشنی میں کئی اہم فیصلے کیے گئے.
خبرنامہ نمبر4341/2025
گوادر 11جون2025::
رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی زیر صدارت چلو گواد رکھ میں پانی کے مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر سید محمد بلوچ، ایکسین پی ایچ ای مومن بلوچ، پروجیکٹ ڈائریکٹر عمانی گرانٹ شعیب گچکی، ایکسین ایریگیشن فرید پندرانی، ایس ڈی او ایریگیشن بیبگر بلوچ کے علاوہ معروف سیاسی و سماجی شخصیات واجہ حسین واڈیلہ اور حفیظ کیازی نے شرکت کی۔اجلاس سے قبل رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے سہوڈ ڈیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متعلقہ انجینیئروں کے ہمراہ ڈیم میں پانی کی سطح، مشینری اور پمپنگ سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے، جن میں نمایاں فیصلہ یہ تھا کہ جی ڈی اے ایئرپورٹ پمپنگ اسٹیشن کو روزانہ کی بنیاد پر 40 لاکھ گیلن پانی فراہم کرے گا، جب کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے شہر کو پانی کی ترسیل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔اس کے علاوہ سہوڈ ڈیم پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیسکو کی طرف سے زیرو لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے چیف ایگزیکٹو کیسکو بلوچستان یوسف شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جنہوں نے زیرو لوڈشیڈنگ کی مکمل یقین دہانی کروائی۔
اجلاس میں شادی کور ڈیم کو چوڑ ڈیم سے منسلک کرنے اور دیگر ڈیمز کے پانی کو پسنی شیر اور گردونواح کے علاقوں تک پہنچانے سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
خبرناامہ نمبر4342/2025
کوئٹہ۔ 11 جون۔ 2025
عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق
معزز قائم مقام چیف جسٹس، ہائی کورٹ بلوچستان روزی خان بڑیچ نے فوری طور پر عدالت کے قوانین اور سول احکامات کے تحت اس عدالت کے درج ذیل معزز ججوں پر مشتمل “انتظامی کمیٹی” تشکیل دے دی.انتظامی کمیٹی معزز قائم مقام چیف جسٹس روزی خان بڑیچ، معزز سینئر جج جسٹس محمد کامران خان ملاخیل، جسٹس اقبال احمد کاسی، جسٹس شوکت علی رخشانی، جسٹس گل حسن ترین، جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل ہے۔
خبرنامہ نمبر4343/2025
چمن11 جون 2025:
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ممکنہ مون سون بارشوں کی پیشگی تیاری کے حوالےسے متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں جنرل منیجر این ایچ اے بلوچستان کویٹہ، اے ڈی سی چمن جنرل چمن، اے سی چمن صدر، ایکزیکٹیو انجینئر روڈ اینڈ بلڈنگ چمن ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن چمن، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی چمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چمن، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چمن ڈسٹرکٹ آئی ٹی آفیسر چمن، رسالدار لیویز ہیڈکواٹر چمن اور دیگر آفیسران شریک تھے اجلاس میں 20 جون سے شروع ہونے والے ممکنہ بارشوں کے حوالےسے شہر و اطراف میں سیلابی ریلوں سے پہلے تمام نالوں کی مجموعی صفائی ستھرائی قبضہ کیے نالوں کو واگزار کروانا اور دیگر ضروری کاروائی کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ ممکنہ مون سون بارشوں سے پہلے کیمپس سیف سائیڈوں پر بنائے جائیں گے تاکہ ایمرجنسی صورتحال میں عوام کو وہاں پر ایڈجسٹ کرایا جائے اور وہاں عوام الناس کیلئے تمام ضروری سہولیات جس میں پانی واش رومز اور دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے اس مقصد کیلئے آل لائن ڈیپارٹمنٹس کے درمیان باہمی کوآرڈینیشن اور رابطے پر زؤر دیا انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن پی ڈی ایم اے این ایچ اے اور دیگر ادارے اپنے مشینری اور دیگر ضروری آلات اور سٹاف تیار اور ریڈ الرٹ رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے اور واقعے کی صورت میں بروقت امدادی سرگرمیاں جاری رہیں اور عوام کی داد رسی ہو انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے منتظمین چمن شہر کو ہر قسم کی سیلابی ریلوں سے پہلے سیلابی نالوں سے اینکروچمنٹ کو ختم کرائیں تاکہ عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے
خبرنامہ نمبر4344/2025
چمن 11 جون 2025:
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت اڈاپٹ دی سکول ہیڈز کیساتھ پروگریس ریویو اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ساتھ اڈاپٹ ری اسکول میں بچوں کی داخلوں اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے حوالےسے ساتھ اڈاپٹرز نے ڈی سی چمن کو تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ بہت جلد سکولوں میں ترقیاتی کاموں کو شروع کیا جائے اور بچوں کو کی وقت ضائع کئے بغیر انکی کورسز مکمل کروائیں اور اڈاپٹرز کیے گئے معاہدے اور وعدوں کے مطابق طلباء و طالبات کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ چمن کے طلباء و طالبات بھی ملک و صوبہ کی اچھے تعلیمی ماحول میں پرورش پائیں اور ملک و قوم اور خاص کر چمن کا نام روشن کرائیں