خبرنامہ نمبر1233/2026
کوئٹہ، 10 فروری: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کے مجموعی امن و امان کے حالات اور صوبے کی تازہ ترین سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی، سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزرائ اور ممبران اسمبلی، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری اور پنجاب کے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلوچستان کے گورنر جعفر خان منڈوخیل نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ گورنر مندوخیل نے کوئٹہ کا دورہ کرنے پر وزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا جس پر پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی آپ سے رابطے میں رہیں گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماوں نے صوبوں کے درمیان تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ آخر میں گورنر بلوچستان نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کو یادگاری شیلڈ اور روایتی قالین پیش کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1234/2026
کوئٹہ، 10 فروری ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ بلوچستان کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کی اور بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا صوبائی کابینہ و اراکین بلوچستان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی عوامی فلاح و بہبود اور قیام امن کے لیے جو اقدامات کر رہے ہیں وہ باعث اطمینان اور دیرپا امن و پائیدار ترقی کے ضامن ہیں محترمہ مریم نواز شریف نے کہا کہ انہیں اس بات پر دلی مسرت ہے کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ ان کا پہلا سرکاری دورہ بلوچستان کا ہے انہوں نے بلوچستان کے عوام کے جذبے، قربانیوں اور پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ قومی یکجہتی اور سلامتی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پاکستان سے وابستگی کا جذبہ لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو درپیش سیکیورٹی اور ترقیاتی چیلنجز میں حکومتِ پنجاب ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی پنجاب حکومت ہر سطح پر بلوچستان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے ناسور کا خاتمہ صرف اور صرف قومی یکجہتی، مشترکہ عزم اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ بلوچستان میں پائیدار امن، سیاسی استحکام اور معاشی خوشحالی آئے اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ محترمہ مریم نواز شریف کا یہ دورہ بلوچستان اور پنجاب کے مابین بھائی چارے، اعتماد اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے لیے دس ارب روپے کی معاونت ایک بروقت، مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے، جو دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور ریاستی یکجہتی کی واضح علامت ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح، امن اور ترقی کے مشترکہ ایجنڈے پر متحد ہیں اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے اور سیاسی قوتیں یکسو ہو کر کام کر رہی ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے بلوچستان میں قیام امن و ترقی کے لیے نیک خواہشات اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فراہم کردہ وسائل سے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ ہوگا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطر خواہ مدد ملے گی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے بحالی امن کو یقینی بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1235/2026
کوئٹہ 10 فروری ۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان عبدالروف بلوچ نے میونسپل کمیٹی وندر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ شجاعت بلوچ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل یوسف عزیز زہری اور انجینئر قائر شاہ بھی موجود تھے۔دورے کے دوران چیئرمین میونسپل کمیٹی وندر امام بخش براہ، چیف آفیسر عبدالخالق شاہوانی، انجینئر میونسپل کمیٹی ظفر علی شاہ، عنایت راٹھور سمیت میونسپل کمیٹی کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وندر نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ادارے کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔سیکریٹری لوکل گورنمنٹ عبدالروف بلوچ نے میونسپل کمیٹی وندر کے تحت جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سال 2024-25 کے ترقیاتی پروگرام (گرانٹ اِن ایڈ) کے تحت آفس میونسپل کمیٹی وندر میں سولر سسٹم کی فراہمی کی اسکیم کا افتتاح چیئرمین امام بخش براہ نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی موجودگی میں فیتہ کاٹ کر کیا۔ بعدازاں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے دیگر ترقیاتی منصوبوں جن میں ٹف ٹائلز کی فراہمی، اسکول اسٹریٹ، گورنمنٹ ہائی اسکول وندر کے لیے فرنیچر کی فراہمی اور دیگر جاری کام شامل ہیں، کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ فائر بریگیڈ شیڈ کے لیے مختص اس اراضی کا بھی معائنہ کیا گیا جو مقامی انتظامیہ کی جانب سے خالی کروائی گئی تھی۔اس موقع پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ عبدالروف بلوچ نے کہا کہ سرکاری مشینری کے لیے درکار اراضی کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان نے میونسپل کمیٹی وندر کی مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفاف انداز میں کام کرنے پر چیئرمین، چیف آفیسر اور تمام متعلقہ عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔دورے کے اختتام پر چیئرمین میونسپل کمیٹی وندر امام بخش براہ نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ عبدالروف بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے میونسپل کمیٹی وندر کو درپیش مسائل بغور سنے اور ان کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1236/2026
کوئٹہ10فروری۔ حکومتِ بلوچستان کی جانب سے صوبے میں سرکاری امور کو ڈیجیٹل بنانے اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق تمام سرکاری خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا گیاہے۔ اس سلسلے میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر (BFC) سافٹ ویئر کے آپریشن سے متعلق ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سرکاری محکموں کے فوکل پرسنز نے شرکت کی۔تربیتی سیشن کا مقصد شرکائ کو بی ایف سی سافٹ ویئر کے عملی استعمال، طریقہ کار اور افادیت سے آگاہ کرنا تھا تاکہ حکومتی امور میں شفافیت، تیزی اور بہتری لائی جا سکے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا وڑن ہے کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور سرکاری نظام کو مو¿ثر بنانے کے لیے ڈیجیٹل اصلاحات کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل نظام نہ صرف ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری لاتے ہیں بلکہ سرمایہ کاروں اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر بلوچستان میں کاروباری و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ،کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کے تحت تما م سہولیات کی فراہمی کیلئے قائم کیا گیا ہے اور اس سافٹ وئیر کی مدد سے تمام محکمانہ رکاوٹوں کا خاتمہ ہوگا اور تمام سہولیات و سروسز ایک ہی ڈیجیٹل سرفیس پر دستیاب ہوں گی۔یہ حکومتِ بلوچستان کی اصلاحاتی کوششوں کا ایک اہم جزو ہے اور اس نوعیت کی تربیت سے سرکاری افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔تقریب کے اختتام پر شرکاءنے تربیتی سیشن کو مفید قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے صوبے میں شفافیت اور گورننس کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, February 10:In line with the vision of Chief Minister Balochistan Mir Sarfraz Bugti The Government of Balochistan has taken an important step toward digitizing government affairs and modernizing all public services. In this regard, the Balochistan Board of Investment and Trade organized a training session on the operation of the Business Facilitation Center (BFC) software, in which focal persons from various government departments participated.The objective of the training session was to familiarize participants with the practical use, procedures, and benefits of the BFC software in order to ensure transparency, efficiency, and improved performance in government processes.Speaking on the occasion, Mr. Qaim Lashari, Chief Ex ecutive Officer of the Balochistan Board of Investment and Trade, said that the Chief Minister of Balochistan envisions promoting digital reforms to enhance investment promotion and improve the effectiveness of the government system. He stated that modern digital systems not only improve institutional performance but also help provide better and timely services to investors and the general public.He further stated that the Business Facilitation Center is being established to promote business and industrial activities in Balochistan, ease of doing business, and provide all services to investors under a one-window operation. Through the BFC software, all departmental bottlenecks will be eliminated, and all facilities and services will be available on a single digital platform.He added that this initiative is an important component of the Government of Balochistan’s reform agenda, and such training programs will significantly enhance the professional capacity of government officers.At the conclusion of the event, participants termed the training session as useful and expressed hope that this initiative would further strengthen transparency and the governance system in the province.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1237/2026
استامحمد 10فروری ۔ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ علاقے کی مجموعی اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کی سرپرستی میں ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے تمام ضروری اور عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد ڈویژن نیک محمد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد اسماعیل لاشاری و دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے جبکہ نوجوانوں کو صاف، شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ انفرادی نوعیت کے منصوبوں کے بجائے اجتماعی مفاد کے حامل منصوبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے، جن کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ان منصوبوں میں سرِفہرست تعلیم، صحت، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، گلیوں کی بحالی، نکاسی آب، سولر سسٹمز کی تنصیب اور دیگر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شامل ہیں ڈپٹی کمشنر استامحمد نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو مختلف محکموں میں عارضی بنیادوں پر تعیناتیاں بھی دی جا رہی ہیں اور یہ تمام بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ بعض عناصر ذاتی مفادات کے حصول کے لیے من گھڑت بیانات اور بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں، تاہم ضلع انتظامیہ شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اور ہر صورت عوامی مفاد کو ترجیح دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1238/2026
نصیرآباد10فروری ۔ احترامِ رمضان المبارک کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن (ر) ذلفقار علی کرار کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی فرید الحق لہڑی، وائس چیئرمین حاجی اللہ بچایا کھوسہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی صفدر علی عمرانی، انجمن تاجران کے نمائندگان، علماء کرام، اقلیتی برادری کے رہنما اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماہِ صیام کے دوران امن و امان، صفائی ستھرائی، ٹریفک، پرائس کنٹرول اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن (ر) ذلفقار علی کرار نے کہا کہ رمضان المبارک کے تقدس کے پیش نظر تمام ہوٹلز دن کے اوقات میں بند رہیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی ماہِ صیام میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا باقاعدہ جائزہ لیتی رہے گی اور گرانفروشی میں ملوث افراد پر جرمانے عائد کیے جائیں گے جبکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سستے بازار بھی قائم کیے جائیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام شرکائ نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1239/2026
زیارت 10فروری ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینشن کمیٹی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایف سی میجر عامرسی ٹی ڈی،پولیس،آئی بی اوردیگر متعلقہ محکموں کے ڈسٹرکٹ افسران نے شرکت کی اجلاس میں بلوچستان کی موجودہ حالات کو مدنظررکھتےہوئے سیکورٹی مزیدسخت کردی جائے گی ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے کہا ڈسٹرکٹ زیارت میں امن وامان کے قیام پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا امن وامان کے سلسلے زیرو ٹالیرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے انہوں نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا امن وامان کے سلسلے میں مزید اقدامات کریں سیکورٹی ادارے سیکورٹی مزید سخت اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور ان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں انہوں نے یقین دلایا کہ ڈسٹرکٹ زیارت ایک پرامن ترقیاتی یافتہ اور مثالی ضلع بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1240/2026
جعفرآباد10فروری ۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر نگرانی بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت فیز ٹو کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کے لیے اوپن ٹینڈرنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔ ٹینڈرنگ کے اس عمل میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسر محمد کاظم لونی سمیت دیگر متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی۔ تمام ٹینڈرز کا عمل ٹھیکیداروں کی موجودگی میں مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر انجام دیا گیا تاکہ کسی قسم کے شکوک و شبہات کی گنجائش باقی نہ رہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایات کے مطابق بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کی تمام اسکیموں کے اوپن ٹینڈرنگ کا عمل میرٹ اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے جاری رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے بی ایس ڈی آئی کے تحت شروع کی گئی اسکیموں کو مضبوط عزم اور سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے جو ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں انہیں احسن طریقے سے نبھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی تاکہ بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری تمام ترقیاتی منصوبے پائیدار، دیرپا اور عوام کے لیے حقیقی معنوں میں فائدہ مند ثابت ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1241/2026
جعفرآباد10فروری ۔انتہا پسندی اور پرتشدد سوچ کے خاتمے کے لیے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈی سی آفس جعفرآباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احمد نواز جتک، محکمہ تعلیم کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں معاشرے بالخصوص تعلیمی اداروں میں انتہا پسندی اور تشدد کے رجحانات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ گورنمنٹ اسکولوں اور کالجز میں انتہا پسندی اور پرتشدد سوچ کے خلاف موثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی اشتراک سے عملی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ بچوں اور نوجوانوں کی مثبت، متوازن اور بہتر معنوں میں نشونما ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ 12 فروری کو انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی دن منایا جائے گا جس کے تحت اسکولز بوائز اینڈ گرلز کالجز اور میونسپل کمیٹی آگاہی پروگرامز، تقاریب اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے تاکہ حکومت کے ویژن کے مطابق عملی اور موثر اقدامات کیے جا سکیں اور معاشرے میں امن، برداشت اور ہم آہنگی کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1242/2026
کوئٹہ، 10 فروری۔ بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ (BEEF) کے تحت صادق پبلک اسکول بہاولپور میں داخلے کے لیے اہلیت ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے مکمل مالی تعاون سے جاری چیف منسٹر اسکالرشپ پروگرام کا حصہ ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے بلوچستان کے پسماندہ اور کم ترقی یافتہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے مستحق اور باصلاحیت طلبہ کو ملک کے ممتاز تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جس کے تحت جماعت اول سے جماعت ہشتم تک کے لیے 100 سے زائد طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا۔ تعلیمی سال 2026 کے لیے ہونے والا یہ انتخابی عمل شفافیت، میرٹ اور انصاف کے اصولوں کے مطابق جاری ہے، جو گزشتہ برس 2025 کی کامیاب روایت کا تسلسل ہے، جب اسی اسکالرشپ پروگرام کے تحت بلوچستان سے 100 سے زائد طلبہ نے صادق پبلک اسکول میں داخلہ حاصل کیا تھا۔ داخلہ ٹیسٹ کے انعقاد اور نگرانی کے لیے سادق پبلک اسکول بہاولپور کی خصوصی ٹیم کوئٹہ میں موجود ہے جبکہ بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کی جانب سے امتحانی عمل کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کے لیے تمام انتظامی و تکنیکی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ اقدام وزیر اعلیٰ بلوچستان کے تعلیم دوست ویژن کی عملی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد صوبے کے محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو بااختیار بنانا، تعلیمی مواقع تک مساوی رسائی یقینی بنانا اور میرٹ پر مبنی شفاف تعلیمی نظام کے ذریعے انسانی وسائل کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta: The Balochistan Education Endowment Fund (BEEF) has successfully organized the Admission Test for Sadiq Public School (SPS), Bahawalpur, for the selection of more than 100 deserving students from Class 1 to Class 8 belonging to the poorest and most underdeveloped districts of Balochistan. This initiative is being implemented under the fully funded Chief Minister’s Scholarship Program launched by the Hon’ble Chief Minister of Balochistan, Mir Sarfaraz Ahmed Bugti.The scholarship program aims to provide children from underprivileged backgrounds with access to quality education at one of the country’s most prestigious residential institutions, enabling them to compete at par with students nationwide and contribute meaningfully to national development. For the academic year 2026, more than 100 students will be selected, continuing the successful trend of 2025, during which over 100 students from Balochistan secured admission to Sadiq Public School through the same transparent and merit-based process.A dedicated team from Sadiq Public School, Bahawalpur, is present to conduct and supervise the admission test, ensuring strict compliance with merit, transparency, and fairness at every stage of the selection process. BEEF is providing full facilitation and coordination to ensure smooth conduct of the examination.Chief Minister’s Vision and Impact of the Program: • Promoting equitable access to high-quality education for the most deserving children of Balochistan. • Reducing regional and socio-economic disparities through long-term investment in human capital. • Identifying and nurturing talent from remote and marginalized areas at an early age. • Strengthening merit, transparency, and institutional credibility in scholarship initiatives.This flagship initiative reflects the Hon’ble Chief Minister’s strong commitment to inclusive growth and social uplift, while reaffirming BEEF’s mandate to empower the youth of Balochistan through sustainable and merit-based educational opportunities.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1243/2026
موسیٰ خیل 10 فروری ۔ اسسٹنٹ کمشنر درگ کا امتحانی مراکز کا دورہ؛ میٹرک کے امتحانات اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہحکومت بلوچستان کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر درگ گل نواز بلوچ نے آج گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول درگ کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد وہاں جاری میٹرک کے سالانہ امتحانات کے انتظامات کا معائنہ کرنا تھا دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی ہال میں شفافیت اور نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امتحانات کے دوران شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور کسی بھی قسم کی بدنیتی یا نقل کی اجازت نہ دی جائے مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر نے اسکول کی حدود میں سیکورٹی انتظامات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے پولیس اور متعلقہ عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی تاکہ طلبہ اور امتحانی عملے کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انتظامیہ نے امتحانی عمل کو خوش اسلوبی سے جاری رکھنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1244/2026
اسلام آباد/گوادر:10فروری ۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات اور ویڑنری قیادت میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ نے گوادر کو بلیو اکانومی، تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے ذریعے شہر کو عالمی معیار کا پائیدار شہر بنانے کے لیے عملی اقدامات تیزی سے شروع کیے ہیں۔ اسی سلسلے میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیرِ صدارت “پاتھ ویز ٹو اے ماڈرن کوسٹل سٹی” اقدام کے تحت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ، پلاننگ کمیشن، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی، کراچی پورٹ ٹرسٹ سمیت متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی، جبکہ ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران چیئرمین نورالحق بلوچ نے گوادر پورٹ کی آپریشنلائزیشن، بلیو اکانومی کے فروغ، کوسٹل ٹورازم، پانی و بجلی کے پائیدار حل، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع، گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دینے، ماہی گیری کے شعبے کی ترقی، آبی حیات (Aquaculture)، شپ یارڈ کے قیام اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین نورالحق بلوچ نے اس موقع پر بتایا کہ گزشتہ سال بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے آر سی ڈی کونسل کے پلیٹ فارم پر گوادر میں ایک عوامی جرگے کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے جامع مشاورت کی گئی۔ جرگے میں مرتب کی گئی سفارشات وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کو پیش کی گئیں، جنہیں آئندہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، جو چیئرمین نورالحق بلوچ کے ترقیاتی وڑن کی واضح عکاسی ہے۔اجلاس میں کوسٹل ٹورازم کے فروغ کے لیے بلوچستان کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت زیرِ التوا آٹھ ریزورٹس کی تکمیل، ساحلی علاقوں کے لیے جامع ٹورازم ماسٹر پلان، لینڈ یوز اور زوننگ فریم ورک کی تیاری، اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کی سفارشات پیش کی گئیں۔ عالمی معیار کے ریزورٹس کے قیام کے لیے بین الاقوامی ہوٹل چینز کو ٹیکس مراعات دے کر راغب کرنے پر بھی زور دیا گیا۔پانی اور توانائی کے شعبے میں ساحلی علاقوں میں PPP موڈ پر مزید RO پلانٹس کی تنصیب، گوادر فری زونز کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی، اور پاور ڈویڑن کو توانائی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایات دی گئیں۔کنیکٹیویٹی کے حوالے سے گوادر 2026 روڈ شو، چین، سعودی عرب اور پاکستان کے اشتراک سے سرمایہ کاری کے فروغ، گوادر پورٹ کے ذریعے ٹرانس شپمنٹ کے لیے بین الحکومتی مذاکرات، اسلام آباد–گوادر ہفتہ وار پرواز، نوکنڈی–گوادر ریلوے رابطہ، گوادر–سوہار انڈر واٹر ٹنل و میری ٹائم کوریڈور کی پری فزیبلٹی، اور عمان کے ساتھ فیری سروس کے آغاز پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں صنعتی و کاروباری ترقی کے لیے گوادر میں PPP موڈ پر ہائی رائز کمرشل کمپلیکس، شپ یارڈ کے قیام، اور جیوانی میں آبی وسائل پر مبنی کلسٹر بیسڈ منصوبوں کو ترجیح دینے کی سفارشات بھی پیش کی گئیں۔ اس کے علاوہ صحت، تعلیم اور سیکیورٹی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے گوادر یونیورسٹی کو 2026 تک مکمل طور پر فعال بنانے اور گوادر اسمارٹ سٹی منصوبے کی بروقت تکمیل پر زور دیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر سفارشات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، جس کی سربراہی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ کریں گے۔ یہ گروپ آئندہ دنوں میں گوادر کی مجموعی ترقی کے لیے مزید قابلِ عمل اور ٹھوس تجاویز مرتب کرے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ “یہ سال گوادر کا سال ہے، اور وفاقی حکومت گوادر کو بلیو اکانومی، تجارت اور علاقائی روابط کا مرکز بنانے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ گوادر کی ترقی کا عملی آغاز کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1245/2026
موسیٰ خیل 10 فروری ۔ حکومت بلوچستان کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار موسیٰ خیل نے آج گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول موسی’ خیل میں قائم میٹرک امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی ہالز کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے جاری عمل کی شفافیت اور نظم و ضبط کا جائزہ لیا تحصیلدار نے ڈیوٹی پر مامور عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ نقل کی روک تھام اور حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ میرٹ کی بالادستی قائم رہے۔ انہوں نے امتحانی مرکز میں طلبہ کو فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ امتحانات کے پرامن اور شفاف انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تحصیلدار نے سیکیورٹی پہ مامور عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امتحانی مرکز کی پانچ سو گز کی حدود میں کسی بھی شخص کو داخل نا ہونے دیا جائے اگر کوئی شخص خلاف ورزی کی کوشش کرے تو اس کے خلاف سخت کاروائی کریں تاکہ امتحانی عمل میں کوءخلل نا ہو تحصیلدار نے امتحانی عمل کو تسلی بخش قرار دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1246/2026
کوئٹہ 10فروری ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کوئٹہ حافظ محمد طارق کی زیر صدارت کوئٹہ ماسٹر پلان کی تیاری کے سلسلے میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کا بنیادی مقصد کوئٹہ شہر کی حدود (City Boundary) کا حتمی تعین اور ماسٹر پلان کے حوالے سے مستقبل کی حکمت عملی پر غور کرنا تھا۔اجلاس کے دوران ماسٹر پلاننگ ٹیم نے اے ڈی سی ریونیو کو شہر کی جغرافیائی حدود اور ترقیاتی ڈھانچے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ماسٹر پلان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور ضروریات کے پیشِ نظر باونڈری کا درست تعین اور بہتر منصوبہ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اجلاس میں طے پایا کہ ماسٹر پلان کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے گی تاکہ شہر کی ترقی کو منظم بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1247/2026
کوئٹہ 10فروری۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے ای پی آئی کا چوتھا سہ ماہی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر آفتاب کاکڑ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی، ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈپٹی ڈی ایچ او کوئٹہ ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، نیشنل اسٹاپ، پی پی ایچ آئی، ایم ایس پی آر سی، ایس اے کے یو جبکہ ڈپٹی کمشنرز چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ سمیت دیگر ضلعی افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس کے دوران ای پی آئی کی جانب سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ بچوں کو متعدی امراض سے بچاو اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں بنیادی مراکز صحت میں ادویات، ڈاکٹروں اور ویکسینیٹرز کی دستیابی، ٹیموں کی تربیت، ڈیجیٹل ڈیٹا انٹری، زیرو ڈوز بچوں کی نشاندہی اور کوریج بہتر بنانے سے متعلق اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے غیر حاضر اور ناقص کارکردگی دکھانے والے ویکسینیٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اہلکاروں کو معطل کیا جائے اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کے پی آئیز پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے ڈیجیٹل ایپس کی ٹریننگ اور حاضری کی روزانہ بنیاد پر مانیٹرنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے غیر حاضر ویکسینیٹرز کی فہرستیں آپس میں شیئر کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے چمن اور پشین میں ویسٹ شیڈرز/ڈیلی ریٹ انسینریٹرز کی تنصیب دو دن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ ہسپتالوں کے فضلات کو محفوظ طریقے سے تلف کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈویژن کے تمام نان فنکشنل بی ایچ یوز کو جلد فعال بنایا جائے، ویکسینیٹرز کی تعیناتی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ زیرو ڈوز بچوں کی موثر ٹریکنگ کے لیے خصوصی انتظامات کرانے اور کوریج بڑھانے پر زور دیا گیا۔کمشنر نے غیر حاضر اور فیک انٹری کرنے والے ویکسینیٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ڈویژن میں کے پی آئیز کے حوالے سے مزید بہتری کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کوئٹہ بلاک میں خسرہ کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے جنہیں بروقت علاج سے کنٹرول کر لیا گیا۔انہوں نے تمام ضلعی صحت افسران کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے بنیادی مراکز صحت کا دورہ کریں،ڈاکٹروں، عملے کی حاضری اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیں۔ویکسینیشن کوریج بڑھانے کے لیے رجسٹرڈ پرائیویٹ کلینکس اور اسکولوں میں فکسڈ سائٹس قائم کرنے اور ای پی آئی مراکز پر آئی آر سروسز کو فعال بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے زور دیا کہ پولیو اور دیگر متعدی امراض کے خاتمے کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون اور اشتراک سے کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر ڈویژنل ٹاسک فورس کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا تاکہ عوام کو صحت کے شعبے میں بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اجلاس میں گزشتہ انسداد پولیو مہم، ڈیٹا انٹری ایپس، مانیٹرنگ، ایم آئی ایس اور این آئی آر ایس سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1248/2026
سنجاوی 20فروری ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی ہدایات کی روشنی میں، آج اسسٹنٹ کمشنر/سینٹر انسپکٹر سنجاوی شیرشاہ غلزئی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول صدر سمالن کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا تاکہ امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنایا جا ئے۔ آج کا پرچہ ڈرائنگ کا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نےانتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے امیدواروں کی امتحانی سلپس چیک کیں اور پینے کے پانی، سکیورٹی، اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے امتحانی مرکز کے انچارج اور دیگر عملے سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ امتحانی ماحول کو مکمل طور پر شفاف، پرامن اور نقل سے پاک رکھا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر/انسپکٹر نے سپرنٹنڈنٹ کو سختی کے ساتھ ہدایات دی کہ بچوں سے اپنی ذہانت سے تحریری امتحان لیا جائے نقل کے عمل کے خلاف سخت کاروائی کرنا امتحانی سینٹر کے منتظمین کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر زیارت کی جانب سے سخت احکامات جاری کی گئی ہیں، نقل کے ناسور کا خاتمہ کیے بغیر بچوں کا بہتر مستقبل نہیں سنوارا جا سکتا اس لیے ضروری ہے کہ تمام بچے اپنی قابلیت کی بنیاد پر آگے بڑھیں اور نقل کے عمل سے اجتناب کریں تاکہ ان کا بہتر مستقبل سنور سکے۔پولیس فورس کو بھی سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ امتحانی مرکز کے قریب غیر متعلقہ افراد کو آنے کسی صورت نہ دیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ تمام امور بچوں کے بہتر مستقبل کو سوارنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1249/2026
کوئٹہ10فروری ۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ شیخ زاہد ہسپتال کوئٹہ میں بیگم کلثوم نواز پیڈز کارڈیالوجی بلوچستان کا سنگ بنیاد رکھنا ایک نیک اقدام ہے جو کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ایک فراخدلانہ تحفہ ہے۔ اس سے ہمارے عوام بالخصوص معاشی طور پر نآسودہ لوگوں کی دہلیز پر معیاری صحت کی دیکھ بھال لائے گا۔ یہ ہمارے صوبے میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو بہتر بنانے کیلئے عوام دوست عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شیخ زاہد ہسپتال کوئٹہ میں بیگم کلثوم نواز پیڈ کارڈیالوجی ونگ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا۔ اس موقع پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمنٹرینز اور ڈاکٹرز اینڈ پیرامیڈیکل اسٹاف بھی موجود تھے۔گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم اپنے خیر خواہوں کی ہمدردی اور بشر دوستی کو قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے یہ خصوصی تعاون کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ یہ تعاون بےشمار مریضوں کو راحت بخشے گا اور یہ یہاں کے مخیر حضرات کو غریب اور نادار لوگوں کی بےلوث خدمت کی ترغیب بھی دیگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, Feb 10: Governor Balochistan, Jaffar Khan Mandokhel said that laying the foundation stone of the Begum Kulsoom Nawaz Peads Cardiology Balochistan at Sheikh Zahid Hospital, Quetta, is a noble initiative and a generous gift from Chief Minister Punjab Maryam Nawaz. This will bring quality healthcare to the doorstep of our people especially the underprivileged people. It reflects your people-friendly commitment to improving healthcare infrastructure and services in our province. He expressed these views while laying the foundation stone of the Begum Kulsoom Nawaz Peads Cardiology at Sheikh Zahid Hospital, Quetta, on behalf of Chief Minister Punjab Maryam Nawaz. Pakistan Muslim League-Nawaz parliamentarians, doctors, and paramedical staff were also present on the occasion. Governor Balochistan, Jaffar Khan Mandokhel said that we value and appreciate the compassion and humanity of our well-wishers and this special cooperation from Chief Minister Punjab Maryam Nawaz will be remembered for a long time. This support will provide relief to countless patients and also encourage philanthropists to selflessly serve the poor and needy people.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1250/2026
کوئٹہ، 10 فروری ۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ناقص اور مضر صحت خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف صوبے بھر میں موثر کارروائیاں جاری ہیں۔کوئٹہ سمیت لورالائی، اوستہ محمد اور پنجگور میں مختلف فوڈ یونٹس کے خلاف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 1 مٹھائی پروڈکشن یونٹ سیل جبکہ 38 مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کوئٹہ کے علاقوں جوائنٹ روڈ، بروری روڈ اور عیسیٰ نگری میں قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر ایک سوئیٹس مینوفیکچرنگ یونٹ کو سیل کیا گیا جبکہ 9 میٹ شاپس سمیت 14 کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے۔ سیل کیے گئے یونٹ میں صفائی کی انتہائی خراب صورتحال، اشیائے خوردونوش پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخوں کا اندراج نہ ہونا، پیداواری جگہ پر گندگی اور حشرات کی موجودگی جیسے سنگین نقائص پائے گئے۔میٹ شاپس مالکان کو دکانوں کے باہر گوشت لٹکانے، صفائی کے ناقص انتظامات اور آلودہ کٹنگ اوزار استعمال کرنے پر جرمانے کیے گئے۔ مزید برآں فوڈ لائسنس نہ ہونے پر 3 دیگر مراکز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔دیگر اضلاع میں کارروائیوں کے دوران لورالائی میں 5، اوستہ محمد میں 7 کھانے پینے کے مراکز جبکہ پنجگور میں 2 جنرل اسٹورز کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ چھاپوں کے دوران زائد المعیاد اور ممنوعہ اشیائے خوردونوش کی بڑی مقدار ضبط کرکے تلف کر دی گئی۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشکوک خوراک یا غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع اتھارٹی حکام کو دیں تاکہ صحت دشمن عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کی جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1251/2026
استامحمد10فروی۔ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال سے سابقہ ذونل ڈائریکٹر فوڈ و حالیہ تعیناتی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ امداد علی ابڑو، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویژنل انفارمیشن آفس نصیرآباد ڈویژن نیک محمد ،و ریونیو افسران نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال نے کہا کہ ضلع انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع استامحمد کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ گرلز ڈگری کالج کا قیام تھا، جو طویل عرصے سے التواءکا شکار چلا آ رہا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کی خصوصی دلچسپی اور ذاتی کاوشوں کے باعث اس اہم منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ گرلز ڈگری کالج فوڈ گودام کی اراضی پر تعمیر کیا جائے گا، جبکہ گودام میں موجود خام مٹیریل کو اوپن ٹینڈرز کے تحت نیلام کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا، جس سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو عارضی بنیادوں پر مختلف سرکاری محکموں میں میرٹ، شفافیت اور انصاف کے اصولوں کے تحت تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں روزگار کے مواقع میسر آ سکیں۔ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع انتظامیہ اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری، دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دے رہی ہے اور عوامی خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1252/2026
سبی 10 فروری .۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی اور ونگ کمانڈر کرنل زبیر نے گزشتہ روز بی ایس ڈی آئی فیز۔2 کے ترقیاتی منصوبوں کے تحت ٹینڈرز کی اوپننگ کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) اور لوکل گورنمنٹ کے دفاتر کا دورہ کیا۔سب سے پہلے محکمہ پی ایچ ای کے دفتر میں ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کھولے گئے، جہاں ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای شہزادہ فرخ بلوچ، متعلقہ افسران اور سرکاری کنٹریکٹرز موجود تھے۔ اس موقع پر ٹینڈرز کی اوپننگ شفاف طریقہ کار کے تحت عمل میں لائی گئی، جس میں پہلے ٹھیکیداروں کی ٹیکنیکل دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی، بعد ازاں فنانشل بڈز کھولی گئیں۔ قواعد و ضوابط کے مطابق کم ترین بولی دینے والے ٹھیکیدار کو منصوبہ الاٹ کیا گیا۔اسی طرز پر لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے منصوبوں کے ٹینڈرز کی اوپننگ بھی شفاف انداز میں مکمل کی گئی۔ اس موقع پر موجود ٹھیکیداروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام مراحل افسران اور کنٹریکٹرز کی موجودگی میں انجام دیے گئے، جس سے اعتماد اور شفافیت کو فروغ ملا۔ ٹھیکیداروں نے شفاف ٹینڈرنگ کے عمل پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1253/2026
استامحمد10فروی۔ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال سے سابقہ ذونل ڈائریکٹر فوڈ و حالیہ تعیناتی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ امداد علی ابڑو، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویژنل انفارمیشن آفس نصیرآباد ڈویژن نیک محمد ،و ریونیو افسران نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال نے کہا کہ ضلع انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع استامحمد کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ گرلز ڈگری کالج کا قیام تھا، جو طویل عرصے سے التواء کا شکار چلا آ رہا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کی خصوصی دلچسپی اور ذاتی کاوشوں کے باعث اس اہم منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ گرلز ڈگری کالج فوڈ گودام کی اراضی پر تعمیر کیا جائے گا، جبکہ گودام میں موجود خام مٹیریل کو اوپن ٹینڈرز کے تحت نیلام کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا، جس سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو عارضی بنیادوں پر مختلف سرکاری محکموں میں میرٹ، شفافیت اور انصاف کے اصولوں کے تحت تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں روزگار کے مواقع میسر آ سکیں۔ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع انتظامیہ اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری، دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دے رہی ہے اور عوامی خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1254/2026
سبی 10 فروری ۔ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی اور ونگ کمانڈرز کرنل زبیر، کرنل عبدالمنان نے بی ایس ڈی آئی فیز۔2 کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کی اوپننگ کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو (بی اینڈ آر) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن خادم حسین چانڈیو بھی ہمراہ تھے، جبکہ ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر نعمان سمیت متعلقہ افسران اور سرکاری کنٹریکٹرز بھی موجود تھے۔ ٹینڈرز کی اوپننگ شفاف اور قواعد و ضوابط کے مطابق عمل میں لائی گئی، جس میں پہلے ٹھیکیداروں کی ٹیکنیکل دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی، بعد ازاں فنانشل بڈز کھولی گئیں۔ قانونی طریقہ کار کے تحت کم ترین بولی دینے والے ٹھیکیدار کو متعلقہ منصوبہ الاٹ کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ بی اینڈ آر کے مجموعی طور پر سات (7) ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کھولے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ عوامی وسائل کے درست استعمال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1255/2026
گوادر/ پسنی 10فروری ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل) زرّاتون نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول چب واری، کلانچ (پسنی) کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اسکول کے تعلیمی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور اساتذہ و طالبات سے ملاقات کی۔اس موقع پر اسکول کی انچارج اور تدریسی عملے نے ڈسٹرکٹ آفیسر کو آگاہ کیا کہ اسکول کو کلسٹر ہیڈ کی جانب سے کلسٹر میٹیریل، اسٹیشنری اور دیگر تعلیمی سہولیات کی فوری ضرورت ہے۔ اساتذہ کے مطابق اسکول میں وائٹ بورڈ، اسٹیشنری اور بعض بنیادی تدریسی سامان دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے تدریسی عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور تدریسی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ مجموعی طور پر اسکول میں تدریسی و تعلیمی ماحول تسلی بخش پایا گیا، جبکہ اساتذہ کی حاضری اور طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر زرّاتون نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسکول کو درکار کلسٹر میٹیریل اور اسٹیشنری کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے تاکہ تدریسی عمل کو مزید موثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دیتے ہوئے طالبات کی تعلیمی بہتری پر خصوصی توجہ دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1256/2026
گوادر 10فروری ۔ ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے بی ایچ یو نوگوڈو اور بی ایچ یو چِب ریکانی کا مانیٹرنگ و سہولت کاری دورہ کیا۔ دورے کا مقصد بنیادی مراکز صحت میں جاری طبی سہولیات، عملے کی کارکردگی اور انتظامی امور کا جائزہ لینا تھا۔دورے کے دوران ڈاکٹر مرشد دشتی نے دونوں بی ایچ یوز میں عملے کی حاضری، او پی ڈی رجسٹرز اور دیگر متعلقہ ریکارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور علاج کے معیار کا بھی جائزہ لیا اور دستیاب وسائل کے موثر استعمال پر زور دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی نے بی ایچ یو نوگوڈو اور بی ایچ یو چِب ریکانی کو ضروری ادویات بھی فراہم کیں تاکہ مریضوں کو بلا تعطل علاج کی سہولت میسر رہے۔ انہوں نے طبی عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ایمانداری اور تندہی سے انجام دیتے ہوئے عوام کو بہتر اور معیاری صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ڈاکٹر مرشد دشتی نے کہا کہ پی پی ایچ آئی گوادر عوام کو بنیادی سطح پر صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے اور ایسے دورے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔
خبرنامہ نمبر1257/2026
کوئٹہ 10فروری۔ضلعی انتظامیہ کی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں منافع خوروں اور ممنوعہ پلاسٹک تھیلے استعمال کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں ،117 دکانوں کا معائنہ،25 دکاندار گرفتار،15 دکاندار جیل منتقل،5 دکانیں سیل اور 70 کلو گرام پلاسٹک تھیلے ضبط کیا گیا اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے سب ڈویژن سریاب، سب ڈویژن صدر اور سب ڈویژن سٹی میں مہنگا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں، تندوروں اور جنرل اسٹوروں پر پرائس کنٹرول کے تحت کارروائیاں کیں۔ اس کے ساتھ پلاسٹک تھیلے استعمال کرنے والے دودھ کی دکانوں اور تندوروں کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔ان کارروائیوں میں اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ، اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے شرکت کی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں گراں فروشوں اور منافع خوروں کے خلاف اسی طرح کی کاروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿







