خبرنامہ نمبر2866/2026
کوئٹہ 10 اپریل: ایسٹر کے تہوار کی مناسبت سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں گورنربلوچستان جعفر خان مندوخیل نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر میرعاصم کرد گیلو، سینیٹر سعید الحسن مندوخیل اور طارق کھیتران سمیت صوبہ بھر سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس نے تہوار کو مزید پرمسرت بنایا۔ شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر مندوخیل نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں تمام شہریوں خواں جن کا تعلق اکثریت سے ہو یا اقلیت سے، کا ملک اور صوبے دونوں کی ترقی اور خوشحالی میں برابر کردار ہے۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو آئین کے تحت مساوی حقوق، تحفظ اور مذہبی آزادی کی ضمانت دی گئی ہے۔ گورنر نے بلوچستان خصوصاً تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں مسیحی برادری کی گراں قدر خدمات کو بھی سراہا اور بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی احترام کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب کا اختتام پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔
خبرنامہ نمبر2867/2026
کوئٹہ، 10 اپریل:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ، خواتین کو بااختیار بنانے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے مربوط اور عملی اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور کے دورے کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) ہیڈکوارٹر پنجگور رائفلز میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ نے صوفی بزرگ شاہو قلندر کے مزار کی بحالی و تزئین و آرائش کا افتتاح کیا جو خستہ حالی کے باعث کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا تھا حکومت بلوچستان کی جانب سے اس اہم روحانی، تاریخی اور ثقافتی ورثے کی بحالی کے لیے 18 ملین روپے کے خصوصی فنڈز فراہم کیے گئے۔ منصوبے کی تعمیر نو، بحالی اور تزئین و آرائش کی ذمہ داری ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کو سونپی گئی جس نے ملک کے ممتاز اداروں، خصوصاً والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی تکنیکی معاونت سے اسے قلیل مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا۔وزیر اعلیٰ نے منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل پر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثالی اقدام قرار دیا اور اعلان کیا کہ پنجگور کے خدابادان فورٹ اور تربت کے پنوں فورٹ سمیت دیگر تاریخی مقامات کی بحالی کی ذمہ داری بھی اسی ادارے کو سونپی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ شاہو قلندر مزار کی بحالی سے نہ صرف ایک روحانی مرکز کو نئی زندگی ملی ہے بلکہ صوبے کے قدیمی ورثے میں ایک خوبصورت اور نمایاں اضافہ بھی ہوا ہے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) پرواز فاؤنڈیشن کے تحت ازسرنو قائم وویمن اسکل ڈویلپمنٹ سنٹر (WSDC) کا افتتاح بھی کیا جس کا مقصد خواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں معاشی طور پر خودمختار کرنا ہے۔ اس سنٹر میں آئی ٹی، سلائی کڑھائی، آرٹ ورک، بنیادی طبی سہولیات اور مذہبی تربیت سمیت مختلف کورسز کرائے جائیں گے پہلے مرحلے میں 300 طالبات کی کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ مزید 280 طالبات کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے وزیر اعلیٰ نے سنٹر کی فعالیت اور استعداد بڑھانے کے لیے فیکلٹی ممبران کے لیے 10 لاکھ روپے، انتظامی امور کے لیے 5 لاکھ روپے ماہانہ فراہم کرنے اور آئی ٹی لیب میں خواتین کی گنجائش 20 سے بڑھا کر 100 کرنے کا اعلان کیا، تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سہولت سے مستفید ہو سکیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پنجگور رائفلز ہیڈکوارٹر میں کھلی کچہری میں شرکت کی جہاں انہوں نے عوامی مسائل براہ راست سنے اور متعلقہ حکام کو ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر انہوں نے پنجگور میں زیتون کے تیل کے پلانٹ کے قیام کا اعلان کیا تاکہ مقامی معیشت کو فروغ دیا جا سکے، جبکہ شہریوں کے لیے سفری سہولیات کی بہتری کے تحت دو گرین اور ایک پنک بس فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا وزیر اعلیٰ نے دہشت گردی سے متاثرہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خدابادان کی مرمت و بحالی کے لیے 10 ملین روپے کی منظوری دی اور بارڈر کراسنگ پر ایف آئی اے امیگریشن ڈیسک کے قیام کی ہدایت جاری کی انہوں نے ون ڈاکومنٹ رجیم کے نفاذ کے بعد عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ اداروں کو واضح احکامات دیے وزیر اعلیٰ نے یونیورسٹی آف مکران پنجگور کیمپس کو درپیش مسائل کے حل کے لیے محکمہ تعلیم کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور صوبے کے تاریخی ورثے کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔
خبرنامہ نمبر2868/2026
کوئٹہ، 10 اپریل:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ دستور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 10 اپریل 1973 کو متفقہ آئین کی منظوری پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے، جو قومی یکجہتی، جمہوری استحکام اور وفاق کی مضبوطی کی روشن علامت ہے انہوں نے کہا کہ آئینِ پاکستان محض ایک قانونی دستاویز نہیں بلکہ ریاست اور عوام کے درمیان ایک مضبوط عمرانی معاہدہ ہے جو ہر شہری کے حقوق اور ریاست کی ذمہ داریوں کا تعین کرتا ہے وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ہر شہری کے آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ کسی کو طاقت کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی اور آئین و قانون کی بالادستی ہی ایک مہذب معاشرے کی بنیاد ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آئین اور پارلیمنٹ ہی عوامی حقوق کے حصول کا مؤثر اور مستند راستہ ہیں بلوچستان کو حاصل ہونے والے تمام حقوق آئینی و پارلیمانی جدوجہد کا نتیجہ ہیں انہوں نے کہا کہ آئین ہمیں عوام کے سامنے جوابدہ بناتا ہے اور ریاستی نظام میں شفافیت اور توازن کو یقینی بناتا ہے انہوں نے آئین و قانون کی بالادستی کے قیام اور ملکی دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور عوام کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور آئینی پاسداری ہی پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو آئین کی اہمیت سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت اور قومی ذمہ داری ہے، تاکہ وہ ایک باشعور اور ذمہ دار شہری کے طور پر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
خبرنامہ نمبر2869/2026
سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے انتقال پر صوبائی وزیر سردار عبدالرّحمن کھتیران کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں سردار عبدالرّحمن کھتیران نے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ایک مدبر سیاستدان، نفیس انسان اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار رہنما تھے۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مرحوم کی وفات ملکی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان ہے اور ان کی کمی دیر تک محسوس کی جائے گی۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔
خبرنامہ نمبر2870/2026
لورالائی پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ رات منشیات عادی سینٹر لورالائی پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ایس ایچ او تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی لورالائی سب انسپکٹر محمد شریف موسٰی خیل کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزم انور خان ولد شیر خان قوم تارڑ ساکن ماڈل ٹاؤن لورالائی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل اور پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ شب نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی جانب سے منشیات عادی سینٹر لورالائی پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کا مقدمہ تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی لورالائی میں درج کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کا الگ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔سیّد انوار حسین شاہ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید اعجاز علی شاہ ا یسوسی ایٹ پروفیسر بلوچستان یونیورسٹی کی بڑی ہمشیرہ جن کا گز شتہ دنوں لاہور میں قضا الہی سے انتقال ہو گیا تھا ان کی فاتحہ خوانی بروز اتوار مورخہ ۱۲ اپریل بوقت صبح ۱۰ بجے سے لیکر شام 6 بجے تک بمقام میاں اسماعیل مسجد وفا روڈ نزد طوغی روڈ میں ہو گی.
خبرنامہ نمبر2871/2026
لورالائی10 اپریل:وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لورالائی کے زیرِ اہتمام میونسپل کمیٹی ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے کی۔ کھلی کچہری میں ضلعی افسران، پولیس حکام، مختلف محکموں کے نمائندگان اور علاقے کے معتبرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد اسماعیل مینگل اور نور علی کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر (یو ٹی) محمد اسحاق ناصر سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام کو براہِ راست اپنے مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا اور ان کے فوری حل کو یقینی بنانا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور عوامی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پیش کیے گئے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، بجلی کی عدم دستیابی، سڑکوں کی خستہ حالی اور مواصلاتی مسائل سمیت مختلف امور پر شکایات اور تجاویز پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام درخواستوں کو غور سے سنتے ہوئے موقع پر ہی بعض مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں جبکہ دیگر معاملات کو مقررہ وقت میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ افسران کی کارکردگی کی باقاعدہ نگرانی کی جائے گی۔ مزید برآں، انہوں نے اعلان کیا کہ کھلی کچہریوں کا انعقاد باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطے کو مضبوط بنایا جا سکے۔کھلی کچہری میں میجر فرحان ایس ایس پی ڈاکٹر فہد احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اسماعیل ایڈیشنل کمشنر جنرل نور علی کاکڑ، مینگل،اسسٹنٹ کمشنر مخیتر یحییٰ خان کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر اسحاق ناصر ایس ڈی او محمد اکبر بگٹی سمیت دیگر سرکاری محکموں کے سربراہان سیاسی قبائلی رہنماؤں کونسلران صحافی برادری اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی.
خبرنامہ نمبر2872/2026
کوئٹہ، 10 اپریل: بلوچستان ریونیواتھارٹی نے صوبے میں خدمات فراہم کرنے والے غیر رجسٹرڈ ڈیجیٹل کاروباروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے انفورسمنٹ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ کارروائی بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز (BSTS) ایکٹ کے تحت کی جا رہی ہے۔اتھارٹی کے مطابق اس مہم کے تحت ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز، آن لائن سروس فراہم کنندگان، کانٹینٹ کریئیٹرز، پروڈکشن ہاؤسز اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدف بنایا گیا ہے جو رجسٹریشن یا ٹیکس قوانین کی تعمیل کے بغیر خدمات فراہم کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور منسٹر فنانس میر شعیب نوشیروانی کے وژن کے تحت بی آر اے نے ٹیکس بیس کو وسعت دینے اور ڈیجیٹل معیشت کی دستاویز بندی کیلئے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل شعبے کو ٹیکس نظام میں شامل کرنے سے شفافیت میں اضافہ اور محصولات میں بہتری ممکن ہوگی۔بی آر اے نے خبردار کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر رجسٹرڈ کاروباروں کے خلاف BSTS ایکٹ کے تحت جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اتھارٹی نے تمام ڈیجیٹل سروس فراہم کنندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر رجسٹریشن مکمل کریں اور اپنی ٹیکس ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ کسی بھی تادیبی کارروائی سے بچا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر2873/2026
جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا، اس موقع پر انہوں نے مہم کے انتظامات اور حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں انتہائی سنجیدگی اور محنت کے ساتھ انجام دیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران مانیٹرنگ کے عمل کو مؤثر اور تیز بنایا جائے تاکہ ہر مرحلے کی کڑی نگرانی ممکن ہو سکے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی کی فوری نشاندہی کر کے اسے دور کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے جس کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، اس لیے نہ صرف ضلع انتظامیہ بلکہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس اور مقامی کمیونٹی پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو لازمی طور پر پولیو کے قطرے پلوا کر انہیں اس خطرناک بیماری سے محفوظ بنائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مربوط حکمت عملی، سخت نگرانی اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے جعفرآباد کو پولیو فری ضلع بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
خبرنامہ نمبر2874/2026
لورالائی 10اپریل:ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد اسماعیل مینگل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سرکاری باغ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا، جن میں وومن لائبریری، فٹسال گراؤنڈ اور جمنازیم کے منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے متعلقہ کنٹریکٹرز اور محکمہ انجینئرنگ کے حکام سے ملاقات کی اور کام کے معیار، رفتار اور شفافیت کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبے مقررہ وقت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے ذریعے شفافیت اور معیار کو یقینی بنائے گی، تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ترقیاتی منصوبوں میں عوامی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے اور کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوامی فلاح و بہبود ہے اور تمام وسائل بروئے کار لا کر ضلع کی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔دوسری جانب، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے مزید ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی بھی جاری ہے، جن میں تعلیمی اداروں کی بہتری، صحت کی سہولیات میں اضافہ اور شہری انفراسٹرکچر کی بحالی شامل ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک جامع ترقیاتی پیکج متعارف کرانے کا امکان ہے، جس سے ضلع لورالائی میں ترقی کے نئے دور کا آغاز متوقع ہے۔
خبرنامہ نمبر2875/2026
نصیرآباد: کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر ایاز جمالی، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے یاسر بلوچ، ڈاکٹر یاسین داجلی، صدام حسین، ثناء اللہ چکھڑا سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران آئندہ شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تیاریوں کا جامع جائزہ لیا گیا اجلاس میں دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک رہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ ڈویژن کے جن علاقوں میں ایل کیو ایس کا فیل ہوا ہے وہ عملے کی کوتاہی کا نتیجہ ہے جس پر فوری اور خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ ان علاقوں میں فیمیل ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ زیادہ مؤثر انداز میں کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او تمام تر تفصیلات متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ شیئر کرے تاکہ ان کی نگرانی میں مزید مؤثر اقدامات اٹھا کر پولیو مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔ کمشنر نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں پیشگی اجلاسز منعقد کیے جائیں اور تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ پولیو کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت اور پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قریبی صوبے کے ساتھ وزرائے اعلیٰ کی سطح پر بھی اجلاسز منعقد ہو رہے ہیں جبکہ ملحقہ علاقوں میں پولیو کیسز سامنے آنا ہم سب کے لیے تشویش کا باعث ہے لہٰذا مزید محتاط انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے اور کسی قسم کی لاپرواہی کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم منظم حکمت عملی کے تحت کام کریں گے تو انشائاللہ ہمیں کامیابی حاصل ہوگی، مائیکرو پلان پر خصوصی توجہ دی جائے جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایچ اوز کریں گے کیونکہ مؤثر مائیکرو پلاننگ کے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ای پی آئی پروگرام کے حوالے سے ڈویژنل سطح پر قائم کیے گئے پورٹل کو فعال بنایا جائے اور تمام ڈپٹی کمشنرز ایک ایک فوکل پرسن نامزد کریں تاکہ انہیں ڈیش بورڈ کے استعمال کی باقاعدہ تربیت دی جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ہمیں عملی اور مؤثر اقدامات اٹھانا ہوں گے تاکہ پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر2876/2026
دکی: ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت پولیو مہم NID اپریل 2026 کے سلسلے میں ایک جامع پولیو آگاہی پروگرام منعقد ہوا، جس میں مختلف سرکاری و نجی محکموں کے نمائندگان، طلباء، اساتذہ، سوشل ورکرز، ایکٹوسٹس اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد پولیو جیسے موذی مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور جاری قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عوامی تعاون حاصل کرنا تھا۔سمینار کے دوران ماہرین صحت اور دیگر مقررین نے پولیو وائرس کے پھیلاؤ، اس کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے طریقوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو بار بار پولیو کے قطرے پلانا نہایت ضروری ہے تاکہ انہیں اس خطرناک بیماری سے مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ مختلف مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور لگن کے ساتھ انجام دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔آخر میں تمام شرکاء، علماء کرام، اساتذہ، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی سے اپیل کی گئی کہ وہ پولیو کے خلاف اس قومی مہم میں بھرپور کردار ادا کریں تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جا سکے.
خبرنامہ نمبر2877/2026
نصیرآباد۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ نے سابق گورنر پنجاب اور کھوسہ قوم کے چیف سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہیاپنے تعزیتی بیان میں میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا کہ چیف سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچاان کی وفات سے نہ صرف کھوسہ قوم بلکہ ملکی سیاست اور عوامی خدمت کے میدان میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے جو مدتوں تک پُر نہیں ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک انتہائی شریف النفس باوقار اور اصول پسند شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت اور علاقے کی ترقی کے لیے وقف کر رکھی تھی میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ایک مدبر اور زیرک سیاستدان تھے جنہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کی بطور گورنر پنجاب اور ایک سینئر سیاسی رہنما انہوں نے صوبے اور ملک کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیاان کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا آسانی سے پُر نہیں ہوسکے گا اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی میر سلیم احمد خان کھوسہ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
خبرنامہ نمبر2878/2026
کوئٹہ 10اپریل۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ائیرپورٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے افسران کے ساتھ ااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، این ایچ اے کے افسران، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک اور اسسٹنٹ کمشنر سریاب نے شرکت کی۔اجلاس میں این ایچ اے کی مرکزی شاہراہوں پر قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو ائیرپورٹ روڈ پر تجاوزات کی موجودہ صورتحال اور مجوزہ کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے اور شہریوں کو سہولیات فراہم ہوں۔
خبرنامہ نمبر2879/2026
کوئٹہ 10اپریل۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلا کر 13 اپریل سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت پولیو مہم کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامی تیاریوں کے حوالے سے ایک اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں 13 اپریل سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران ضلعے کے 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مہم میں 1620 ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ 445 سپروائزر ان ٹیموں کی نگرانی کریں گے۔ سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کے تحت 1620 سیکیورٹی اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے والدین، علما کرام اور علاقے کے معززین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر2880/2026
قلات10اپریل:وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی اورچیف سیکرٹری شکیل قادرخان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قلات کی جانب سے گزشتہ پانچ مہینوں کے دوران 22کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں جن میں پانچ ڈسٹرکٹ لیول اور17تحصیل لیول پر منعقدکی گئیں ضلعی انتظامیہ کی زیرصدارت منعقدہ کھلی کچہریوں مں ں عوام الناس نے بھرپوراندازمیں شرکت کی اورمسائل کی نشاندہی کی ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے اہنے دفتر میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کھلی کچہریوں کے انعقادسے قبل ضلع قلات میں 86 اسکول غیر فعال تھے الحمدولللہ ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلی اورچیف سیکرٹری کی ہدایت پر محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ پر باصلاحیت اساتذہ کی تعیناتیاں کرکے تمام اسکولز فنکشنل کئے محکمہ تعلیم میں فیز 4 میں بھی مردخواتین اساتذہ کی تقرریاں خوش اسلوبی سے سرانجام دی گء ییں ڈہٹی کمشنر قلات نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں میں عوام الناس نے تعلیم وصحت کے مسائل کی نمایاں طورپرنشاندہی کی اورانتظامیہ نے ہرکھلی کچہری میں متعلقہ محکمے سے پیشرفت رپورٹ اورعوام الناس کوآگاہی فراہم کرتے رہے ہیں ڈپٹی کمشنر قلات کا کہنا تھا کہ تعلیم وصحت کیمحکموں کے بلڈنگزکی تعمیرومرمت کیبی ایس ڈی آء پراجیکٹس میں 70فیصد منصوبے شامل کئے گئے ہیں ضلع قلات میں 22بی ایچ یوز 11سول ڈسپنسریاں تین رورل ہیلتھ سینٹرزمکمل طورفنکشنل اورادویات سمیت دیگر طبی سہولتوں کی رسائی عوام کیلئیممکن بنادی گئی ییڈی سی قلات نے بتایا کہ ضلع میں 8شیلٹرلیس اسکول تھیجن کے بلڈنگز کا 80فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہیکھلی کچہریوں میں کمیونٹی واٹرسپلاء اسکیمات سے متعلق اسسمنٹ اورشہریوں کی جانب سیدی گئی تجاویز کی روشنی میں 19منصوبے بی ایس ڈی آئی میں شامل کئیہیں جنکی تکمیل سے اکثریتی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوگی ڈپٹی کمشنر قلات نے بتایا کہ قلات کی قدرتی حسن اورخوبصورتی برقرارکھنیکیساتھ فیملی پارک کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہیاشیائے خوردونوش وپٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کی روک تھام کیلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں فعال اورمتحرک کردی گئی ہیں سروسزڈیلیوری کیلئے انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں سیغافل نہیں ہے انتظامی افسران ہمہ عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں۔
خبرنامہ نمبر 2881/2026
پنجگور ، 10 اپریل:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی جانب سے ضلع پنجگور کے حالیہ دورے کے موقع پر جاری کردہ ہدایات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے اہم اقدامات مکمل کر لیے ہیں ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون کے مطابق وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ایک ذہین اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبہ کو حوصلہ افزائی کے طور پر سمارٹ فون فراہم کر دیا گیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں میں تعلیمی رجحان کو فروغ دینا اور ان کی صلاحیتوں کی قدر افزائی کرنا ہے اسی طرح وویمن اسکل ڈویلپمنٹ سنٹر کی پرنسپل اور عملے کے لیے ایک ملین روپے کی مالی معاونت بھی فراہم کر دی گئی ہے تاکہ ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے عمل کو تقویت دی جا سکے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود اور تعلیمی و سماجی ترقی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر پنجگور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی حکومت کی ہدایات کے مطابق ایسے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ نوجوان اور باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ اجتماعی بہبود کیلئے اپنی صلاحیتیں مزید بہتر طور پر عوامی خدمت کے لیے بروئے کار لاسکیں۔
خبرنامہ نمبر 2882/2026
کوئٹہ: 10 اپریل:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی فورم میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے تناظر میں پاکستان کے مؤثر، متوازن اور سفارتی کردار کے اعتراف میں منظور کی گئی مشترکہ تہنیتی قرارداد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قرارداد ایوانِ بلوچستان کی سیاسی بصیرت، قومی یکجہتی اور ذمہ دارانہ طرزِ فکر کی عکاسی کرتی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان نے ایک امن پسند اور ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی سطح پر جس دانشمندانہ سفارت کاری کا مظاہرہ کیا ہے، وہ نہ صرف خطے میں کشیدگی کے خاتمے میں معاون ثابت ہوا بلکہ اس نے پاکستان کے مثبت عالمی تشخص کو بھی مزید مستحکم کیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے کہ ایوان نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت، سفارتی بصیرت اور مؤثر حکمت عملی کو خراجِ تحسین پیش کیا ان کی بروقت اور متوازن رہنمائی نے پاکستان کو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی برادری میں نمایاں مقام دلایا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے دوران پاکستان نے جس دانشمندی، صبر و تحمل اور امن پسندی کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ فخر ہے اور یہی رویہ مستقبل میں بھی عالمی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو مزید مضبوط کرے گا انہوں نے بلوچستان کے پارلیمانی فورم کی جانب سے متفقہ قرارداد کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قومی یکجہتی اور وفاقی اداروں پر اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی یہ سفارتی کاوشیں نہ صرف جاری رہیں گی بلکہ ان کے مثبت نتائج بھی جلد سامنے آئیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان حکومت وفاق کے ساتھ مل کر امن، استحکام اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتی رہے گی۔
خبرنامہ نمبر 2883/2026
تربت:ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ٹیچنگ ہسپتال تربت میں چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر عبدالرؤف رند، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی، ذوہیب حسن، پیرامیڈیکس کے جنرل سیکرٹری مول جان دشتی اور ظریف عالیان سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس سے بچاؤ کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ انہیں مستقل معذوری سے محفوظ بنایا جا سکے۔اس موقع پر ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر عبدالرؤف رند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 392 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ 85 فکسڈ پوائنٹس اور 11 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے تمام بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علماء کرام بھی اس قومی فریضے میں اپنا کردار ادا کریں اور عوام میں آگاہی پیدا کریں تاکہ پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر 2884/2026
لسبیلہ، 10اپریل: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے زیرِ اہتمام لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے حوالے سے ایک تعارفی سیشن منعقد کیا گیا۔ اس اہم تقریب میں مقامی صنعتکاروں، کاروباری شخصیات اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے چیف ایگزیکٹو آفیسرقائم لاشاری نے بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے تحت متعارف کرائے گئے“ون ونڈو آپریشن”سسٹم کی خصوصیات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے ذریعے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو مختلف سرکاری محکموں کی خدمات ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کی جائیں گی، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ کاروبار کے آغاز اور توسیع کے مراحل بھی آسان ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کوآرڈینیشن فریم ورک کے نفاذ سے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔ اس جدید نظام کے ذریعے مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مؤثر بنایا گیا ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو درپیش رکاوٹوں کو کم سے کم کیا جا سکے۔لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر یعقوب کریم، معروف صنعتکار اسماعیل ستار، اور لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹس ڈیولپمنٹ اتھارٹی (LIEDA) کے منیجنگ ڈائریکٹر لیاقت کشانی نے BBoIT کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس اقدام کو صوبے میں کاروباری ماحول کی بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے قیام اور ڈیجیٹل نظام کے نفاذ سے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے بھی بلوچستان ایک پرکشش مقام بنے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیداہوں گے اور صوبے کی معیشت مستحکم ہوگی۔ شرکاء نے BBoIT کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔
خبرنامہ نمبر 2885/2026
تربت (10 اپریل 2026) تربت یونیورسٹی اور این سی ایچ ڈی کے اشتراک سے“ایچ ون ٹیچ ون”پروگرام کے تحت رضاکار اساتذہ کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ، خواندگی کے فروغ کی جانب اہم اقدام یونیورسٹی آف تربت میں وزیرِاعظم کے قومی خواندگی پروگرام ایچ ون ٹیچ ون EOTOکے تحت 7 سے 9 اپریل 2026 تک رضاکار اساتذہ کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبہ جات کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔یہ ورکشاپ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ (این سی ایچ ڈی) اور تربت یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے منعقد کی گئی۔ اس سلسلے میں دونوں اداروں کے درمیان رواں سال اگست میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے، جس کا مقصد“ایچ ون ٹیچ ون”پروگرام کے تحت خواندگی کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا ہے۔تربیتی سیشنز میں یونیورسٹی آف تربت کیفیکلٹی ممبران مہناز بشیر اور قمبر الہی، جبکہ این سی ایچ ڈی کے نمائندے عبدالسلام نے بطور ریسورس پرسنز خدمات انجام دیں۔ یونیورسٹی آف تربت کے ڈپٹی رجسٹرار شاہد خالد نے پروگرام کے فوکل پرسن کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔ورکشاپ کے دوران شرکاء کو اس بات کی ترغیب دی گئی کہ وہ اپنی متعلقہ کمیونٹیز میں خواندگی آگاہی مہم چلائیں، سیکھنے والوں کی نشاندہی کریں اور باقاعدہ تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کریں۔تربیتی ورکشاپ کے دوران این سی ایچ ڈی کے نمائندے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد یونیورسٹی کے طلبہ کو خواندگی کے اساتذہ کے طور پر تیار کرنا ہے تاکہ وہ پروگرام کے مقاصد، اس پرعمل کرنیکی حکمت عملی اور ایوالویشن کے طریقہ کار کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ تربیتی ورکشاپ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی انڈرگریجویٹ ایجوکیشن پالیسی کے تحت لازمی کورس“سوک اینڈ کمیونٹی انگیجمنٹ”کے مطابق ترتیب دی گئی ہے، جس کے تحت طلبہ کو اس پروگرام کی تکمیل پر 10 نمبر بھی دیے جائیں گے۔تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی خصوصی ہدایات پر فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی کے ڈین ڈاکٹر حفیف الرحمن اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد نے تربیتی سیشنز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر منتظمین کی کاوشوں، فیکلٹی ممبران اور ریسورس پرسنز کے تعاون کو سراہتے ہوئے طلبہ کی بھرپور شرکت اور دلچسپی کو قابل تحسین قرار دیا۔ترجمان تربت یونیورسٹی کے مطابق ورکشاپ کے دوران شرکاء کو این سی ایچ ڈی اور خواندگی پروگرامز کے مقاصد،“ایچ ون ٹیچ ون”کے نصاب، ٹارگٹ گروپس کی عمر کی حد، سیکھنے والوں کے انتخاب کے معیار و طریقہ کار، کورس کے دورانیے اور روزانہ تدریسی شیڈول کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔اس کے علاوہ شرکاء کو ملک میں خواندگی کی مجموعی صورتحال پر جامع بریفنگ بھی دی گئی اور تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ شرکاء کو موثر تدریسی منصوبہ بندی، بالغ افراد کی نفسیات کو سمجھنے، تدریس کو مزید دلچسپ اور موثر بنانے کے لیے مطالعہ جاتی مواد کے استعمال اور ناخواندگی کے خاتمے میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب بھی دی گئی۔
خبرنامہ نمبر 2886/2026
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اصغر علی ترین نے اپنے دفتر میں 100 ڈیمز منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں منصوبے کی پیش رفت اور درپیش امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس ترمیم شدہ قواعد و ضوابط کے سیکشن 6 کے تحت طلب کیا گیا، جس میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سو ڈیمز کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو طلب کر کے منصوبوں کی رفتار اور شفافیت کا جائزہ لیا۔چیئرمین نے بالخصوص پیکیج تھری کی پیش رفت رپورٹ طلب کی، جس پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اب تک کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اصغر علی ترین نے کہا کہ ہم تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ پشین میں واقع اسکان خان ڈیم کو 15 اگست 2026 تک ہر صورت میں مکمل کیا جائے۔چیئرمین نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں جاری ڈیمز کی تعمیر مقررہ وقت کے اندر مکمل ہونی چاہیے، اور وہ خود ان منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کریں گے۔
خبرنامہ نمبر2887/2026
کوئٹہ 10اپریل۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق کی زیر صدارت کوئٹہ کی زرعی زمینوں پر ایگری کلچر ٹیکس کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک، اور متعلقہ سب ڈویژنز کے تحصیلداران و پٹواریوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کوئٹہ کی زرعی زمینوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ مرتب کی گئی اور مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نے ہدایت کی کہ زرعی زمینوں کے مالکان کی رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ٹیکس نظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وہ زرعی مالکان جو ایگری کلچر ٹیکس جمع نہیں کروائیں گے، ان کے لینڈ ریکارڈ کو قانونی کارروائی کے لیے روک دیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے اقدامات کو تیز کریں اور مقررہ وقت میں اہداف حاصل کیے جائیں۔
خبرنامہ نمبر2888/2026
پشین 10 اپریل: کمشنر پشین منصور احمد قاضی کی زیر قیادت انسدادِ پولیو قومی مہم اپریل 2026 کی افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (DEOC) پشین میں منعقد ہوئی۔تقریب سے قبل منعقدہ ریڈی نیس میٹنگ میں مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنی اپنی ذمہ داریوں اور انتظامات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت جاری کی کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں زیادہ سے زیادہ بچوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے اور ہر بچے کو معیاری انداز میں ویکسینیشن فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ ضلع پشین کو پولیو سے پاک بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ انسدادِ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔
خبرنامہ نمبر2889/2026
زیارت، 10 اپریل:ڈپٹی کمشنر زیارت، عبدالقدوس اچکزئی نے آج مرکزی جامع مسجد زیارت بازار میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے مہتمم و خطیب مولانا اللہ داد کے ہمراہ مسجد کی سہولیات، تزئین و آرائش اور دیگر انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ مسجد کے منتظمین کی جانب سیکھلی کچہری بمقام ڈگری کالج زیارت مورخہ 30 مارچ 2026 کو مسجد کی تعمیر و مرمت بی ایس ڈی آئی سکیمات میں شامل کرنے کے لیے درخواست دی گئی تھی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ مرکزی جامع مسجد زیارت کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کو بی ایس ڈی آئی سکیمات میں شامل کرنے کیلیے اعلیٰ حکام کو سفارشات بھجوائے جائیں گے۔
خبرنامہ نمبر2890/2026
قلات 10اپریل:خسرہ باء کے مشتبہ کیسز رپورٹ ہونے پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قلات کے حکم پر محکمہ صحت کا ہنگامی اقدام ویکسی نیٹرز نیاز محمد اور محمد اقبال کی سربراہی میں ٹیم نیمتاثرہ علاقے کے ایم سی مائیکرو عزیز آباد قلات کا او آر ٹی ٹیم کودورہ کروایاگیاکمیونٹی کی جانب سے بچوں کو ویکسین پلانے سے انکاری گھرانوں سے متعلق ضلعی انتظامیہ کوآگاہ کیاگیا متاثرہ کلی میں خسرہ کے چار مشتبہ کیسز پائے گئیڈپٹی کمشنر قلات کے حکم ہرکلی مائیکرو عزیز آباد میں ایک موپ اپ ویکسینیشن سرگرمی کا انعقاد کیا گیا اور 54 سے زائد بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگائے گئے اور وٹامن اے کی دوائی بھی فراہم کی گئی ویکسینیشن ٹیم نے دوبارہ موپ اپ کے لیے علاقے کا دورہ کیامتاثرہ بچوں کیخون کے 2 نمونے لے کر این آئی ایچ اسلام آباد بھیجے گئے اور ایپ پر اپ لوڈ کر دیے گئے۔






