خبرنامہ نمبر 01/2025 گوادر 1یکم جنوری ۔گوادر کے پدی زر پر نئے سال کی خوشیوں کا شاندار جشن! ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کے خصوصی تعاون سے منعقدہ میوزیکل نائٹ، روایتی شنگر، اور جی ڈی اے کی جانب سے دلکش آتش بازی نے محفل کو یادگار بنا دیا۔ مہمان خصوصی ڈی آئی جی پولیس مکران رینج پرویز عمرانی سمیت ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شفقت انور شاہوانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) بوہیر دشتی، دیگر افسران، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بھرپور شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ یہ یادگار تقریب مقامی ثقافت، اتحاد، اور روشن مستقبل کی عکاسی کرتی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر02/2025گوادر 1یکم جنوری ۔ ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے پدی زر (مغربی ساحل) پر نئے سال کی آمد کے موقع پر ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن، جی ڈی اے اور سول سوسائٹی نے بھرپور تعاون کیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی پولیس مکران رینج پرویز عمرانی تھے۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) بوہیر دشتی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور، مختلف محکموں کے سرکاری افسران، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔واضح رہےدوستانہ فٹبال میچ اور میوزیکل نائٹ شوسالِ نو کے جشن کا آغاز ایک دن پہلے ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام دوستانہ فٹبال میچ اور میوزیکل نائٹ شو سے ہوا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور نے ان تقریبات کی مینجمنٹ اور انتظامات بخوبی سرانجام دیے۔پدی زر پارک میں منعقدہ میوزیکل نائٹ میں مقامی فنکاروں نے اپنی دلکش آوازوں اور شاندار پرفارمنس سے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ ان کے گیتوں اور دھنوں نے سامعین کو مسحور کر دیا۔ بلوچ ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف میوزیکل گروپس نے روایتی شنگر اور مالد کے شاندار مظاہرے پیش کیے، جو حاضرین کے لیے دلچسپی اور خوشی کا باعث بنے۔رات 12 بجتے ہی جی ڈی اے کی جانب سے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، جس نے مغربی ساحل کو جگمگا دیا۔ آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے منور ہو گیا، اور حاضرین نے ان حسین مناظر سے بھرپور لطف اٹھایا۔یہ تقریب گوادر کے عوام کے لیے ایک تہوار سے کم نہ تھی، جہاں مالد، شنگر، میوزیکل نائٹ اور آتش بازی کے حسین لمحات نے شہریوں کو خوشی اور اتحاد کے جذبات سے سرشار کیا۔ یہ تقریب نہ صرف تفریح کاذریعہ بنی بلکہ مقامی ثقافت اور اتحاد کی عکاسی کرتے ہوئے گوادر کے روشن مستقبل کی علامت بن گئی۔یہ تقریب ہمیشہ عوام کے دلوں میں ایک یادگار ایونٹ کے طور پر محفوظ رہے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر03/2025استامحمد1 یکم جنوری ۔ قومی شناختی کارڈ کے حصول و طریقہ کار کا جائزہ لینے کیلئے آج ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے نادرہ آفس استا محمد کا دورہ کیا شناختی کارڈز کے حوالے سے انتظار کرنے والے لوگوں سے انہوں ملاقات کی اور ان کے مسائل معلومات کیے اس موقع پر نادرہ انچارج استا محمد خاوند بخش بوہڑ نے ڈپٹی کمشنر کو شناختی کارڈ کے حصول ، طریقہ کار اور اپنے محکمے کی جانب سے کیے ۔عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھ کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دی ڈپٹی کمشنر نے بات چیت کرتے ہوئے نادرہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اور شناختی کارڈ کے اجراء میں درپیش مسائل کو آسان بنائیں تاکہ دور دراز سے آنے والے لوگ شناختی کارڈ کے بنانے میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح معبود اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہم سب کی تعیناتی وجود میں لاتی ہے تاکہ لوگوں کے مسائل بروقت حل ھو سکیں اس لئے جو ذمہ داریاں حکومت کی جانب سے آپ پر عائد کی گئی ہیں انہیں بخوبی اور ایمانداری کے ساتھ ادا کریں اور کوشش کریں کہ آنے والے سائل آپ کی خدمت سے مطمئن ہو کر جائیں اور آپ کے ڈیپارٹمنٹ کی ہمہ وقت یہ کوشش ہونی چاہیے کہ شناختی کارڈز کے حصول میں عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں نہ کہ ان کے لیے مشکلات ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر04/2025گوادر1 یکم جنوری ۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کی جانب سے نیو ایئر 2025 کے موقع پر ساحلِ سمندر پر شاندار آتشبازی کا اہتمام کیا گیا، جس نے آسمان کو رنگین روشنیوں سے جگمگا دیا۔ مقامی شہریوں اور سیاحوں نے اس دلفریب نظارے کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا اور اس لمحے کو یادگار بنایا۔ اس موقع پر سول سوسائٹی اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے جی ڈی اے پارک میں ایک میوزیکل پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا، جہاں مختلف فنکاروں نے اپنی پرفارمنسز کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کیا۔ مقامی اور غیر مقامی افراد نے بڑی تعداد میں اس تقریب میں شرکت کی، جو گوادر کے عوام کے لیے خوشی اور تفریح کا ایک بہترین ذریعہ بنی۔ یہ تقریبات نہ صرف گوادر کی ترقی اور خوشحالی کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ شہر کی مثبت شناخت اور سیاحتی مقامات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر05/2025لورالائی1 یکم جنوری ۔ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ گورنمنٹ گرلز ہاہر سکنڈری سکول سشن کورٹ ،گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ہزارہ محلہ کادورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ویل کو لیفا ئیڈ ٹیچرز فری ٹیوشن ونٹر کلاسز نہم ودھم میں ٹیوشن میں حاضر بچیوں سے سوالات کئے اور عارضی بنیادوں پر تعینات شدہ فیمیل اساتذہ کی خدمت کو سراہا اور بات چیت کرتے ہوے کہاکہ لورالائی بیٹیوں کےلیے ایک روشن بابا آغاز ہوگیا پہلی بار فری ٹیوشن سنٹر علاقے کی بیٹیوں کے تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدل دے گا یہ ٹیوشن سنٹرز نہ صرف امتحانات کی تیاری میں مدد گی بلکہ ان کے مستقبل کو روشن کرنے کا ذریعہ بھی بنے گی انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے دستیاب وسا ئل میں رہتے ہوئے بھی تعلیم کی فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائےجارہے ہیں تعلیم وجدید سائنسی علوم سے ہی قوموں کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں آج کی دور میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت سے کوئی ذی شعور انسان انکار نہیں کرسکتا ہے کیونکہ ان کے ترقی اور نئےایجادت سے انسان کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں اور ان ہی کی بدولت زندگی کی مختلف شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہورہی جس سے انسان مستفید ہورہا ہےہمارے تعلیمی خدمات میں انگریزی زبان کے کورسز کلاسز اور ٹیوشن کلاسز شامل ہیں جو ابتدائی سطح لیکر نہم ودھم تک طالبات کے لیے دستیاب ہے ہماری کوشش ہے ہر طالب علم کو ایک ایسا تعلیمی ماحول فراہم کیاجاے جہاں وہ اپنی پوری صلاحیتوں کو بروے کار لاسکیں اور اپنے مقاصد حاصل کر سکیں ہم اپنے طلبہ کو جدید تدریسی طریقوں تعلیمی وسائل اور ایک معاون ماحول فراہم کر سکیں تاکہ وہ تعلیمی لحاظ سے کامیاب ہوں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر06/2025لورالائی 1یکم جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی اجمل خان مندوخیل نے آج پولیو مہم کے دوسرے روز یو سی کچھ عمکزئی یوسی چنجن،تنگ چین،کے مختلف ایریا میں کام کرنے والی پولیو ٹیموں کا جائزہ لیا اور تمام صورتحال سے اگاہی حاصل کی اس موقع پر ٹیموں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف بھرپور انداز میں کام کریں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسل کو اس مہلک وبا سے بچا سکیں اہوں نے کہاکہ پولیو وائرس ہمارے بچوں کو عمر بھر کے لیے اپاہج بنا رہی ہے متاثرہ بچے نہ صرف والدین بلکہ معاشرے پر بھی بوجھ بن جاتے ہیں اس لئے اس وباءکو اپنے ملک سے ختم کرنے کے لئے ہم سب نے ملکر جدوجہد کرنی ہے اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کےلئے قطرے پلائیں کیونکہ یہ ایک قومی مہم ھے اور اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کروانا پولیو مہم کے دوران کام کرنے والی ٹیموں کا اہم کردار ہوتا ہے کیونکہ پولیو ورکرز حکومتی جدوجہد میں پہلی صف کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہی ھوتی ہیں بعدازیں ڈپٹی کمشنرلورالائی میران بلوچ ایوننگ ریویو میٹنگ میں محکمہ ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسران و یوسی کے سی ایم زاور مانیٹرنگ کرنے پر معمور افسران پر زور دیا کہ وہ بھی مہم کے دوران مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنائیں انہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ محکمہ ہیلتھ کی گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ آپ کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے سرکردہ ہیں۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر07/2025استامحمد1یکم جنوری۔ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے آج چیف افیسر استا محمد کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن استا محمد کی جانب سے شہر بھر میں جاری گلیوں کی تعمیر کا معائنہ کیا انہوں نے مختلف محلہ جات جن میں امان اللہ کالونی، سومرہ محلہ و دیگر زیر تعمیر ٹف ٹائل گلیوں کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے لوگوں کے تاثرات بھی معلوم کئے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے چیف افیسر اور ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایت دی کہ گلیوں کی تعمیر میں بہتر تکنیک استعمال کرکے دوران تعمیر لیول ایسا رکھنا چاہیے تاکہ بارش کا پانی گلیوں کے بیچ میں نہ ٹھہرے اور وہ بغیر کسی رکاوٹ کے نکل جائے تاکہ لوگوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور گلیاں بہتر حکمت عملی کے تحت تعمیر کی جائیں تاکہ یہ دیرپا بھی ثابت ہوں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی ضروریات اور ان کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر اس طرح کے منصوبے شروع کرتی ہے اب آپ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس منصوبوں کو بہتر انداز میں اور ٹھوس حکمت عملی کے تحت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں اور یہ دیرپا بھی ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت کا پیسہ بھی ضائع نہ ھو ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ میں ان کے معیار کی جانچ پڑتال کے لیے وقتآ فوقتآ جائزہ لیتا رہوں گا اور ان ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے جن افسران پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے انہیں چاہیے کہ وہ ان ترقیاتی اسکیموں کے معیار کو ہر صورت یقینی بنائیں غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر08/2025نصیرآبا1دیکم جنوری۔ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ای او سی بلوچستان کوارڈینیٹر انعام الحق نے نصیرآباد کا دورہ کیا دورے کے موقع پر جاری پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے اجلاس کی صدارت کی اجلاس ڈی ایچ او آفس نصیر آباد میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالمنان لا کٹی پی پی ایچ ائی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ این اسٹاف ڈاکٹر یاسین داجلی، صدام حسین ثنا اللہ چکھڑا ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر یاسر بلوچ ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی سمیت دیگر شریک تھے اجلاس کے موقع پر ای او سی کوارڈینیٹر کو پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے بتایا کہ حالیہ جاری پولیو مہم میں یو سی ایم اوز اور ایریا انچارج کا چناو پی پی ایچ ائی کی مشاورت سے کیے گئے ہیں تاکہ پولیو مہم کو کامیاب کیا جائے جن یونین کونسلز میں پہلے مشکلات درپیش آرہی تھی ان پر خصوصی توجہ دی گئی ہے رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے دوبارہ ٹیمیں بھیجی جائیں گی تمام صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر پی پی ایچ ائی کے ڈی ایس ایم اور این اسٹاف کی جانب سے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جو کہ قابل ستائش ہے اس موقع پر ای او سی بلوچستان کے کوارڈینیٹر انعام الحق نے کہا کہ پولیو مہم کے حوالے سے تمام ڈیٹا مجمع کیا جائے اس مرتبہ پولیو مہم پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ سرد علاقوں سے بھی کثیر تعداد میں لوگ نقل مکانی کر کے ان علاقوں کا رخ کرتے ہیں مائیکرو پلان پر خصوصی توجہ دے کر تمام اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور ٹیموں کی تشکیل میں مقامی لوگوں کے چناو کو یقینی بنایا جائے فیمیل ٹیموں میں اضافہ کرنا انتہائی ضروری ہے ٹیموں سے مہم کے دوران تب تک کام لیا جائے جب تک تمام بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے نہ پلائے جائیں تمام ورکرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خندہ پیشانی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں انہوں نے کہا کہ سب کو ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ پولیو مہم کو کامیابی دلائی جا سکے الحمدللہ نصیرآباد سے تاحال کیسزز سامنے نہیں آئے ہیں یہ سب بہتر حکمت عملی کا نتیجہ ہے اسی تسلسل کو جاری رکھیں کوشش کی جائے کہ زیادہ سے زیادہ توجہ ٹاونز پر دیں ٹیموں میں ٹارگٹ کے عمل کو تقسیم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہے ڈسٹرکٹ یا تحصیل کی سرحدی حدود میں رہ جانے والے بچوں کو ہر صورت قطرے پلائے جائیں کیونکہ اکثر انہی علاقوں سے شکایات موصول ہوتی ہے اگر ہم نے صحیح معنوں میں قطرے پلائے تو سمجھ لیں ہم نے پولیو مہم میں کامیابی حاصل کر لی ہے جو ٹیمیں صحیح معنوں میں کام سرانجام نہ دیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر09/2025سبی 1یکم جنوری ۔ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے ساتویں ڈیجیٹل زرعی شماری کے سلسلے میں شمار کنندگان کو ٹیبلٹ دے کر فیلڈ آپریشن کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر شماریات یار علی گشکوری ، سپروائزر فہیم احمد قریشی ، سپروائزر ڈاکٹر نعیم احمد کھوسہ ، رحمت اللہ سومرو سمیت دیگر شمار کنندگان بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر شماریات نے اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ کو ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری کے متعلق تفصیل سے اگاہ کیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سبی نے کہا کہ ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری سے حاصل ہونے والا ڈیٹا مستقبل کی زرعی حکمت عملیوں میں بنیاد کے طور پر استعمال کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس زراعت شماری سے نہ صرف زراعت کے شعبے کی ترقی اور خود کفالت ہوگی بلکہ زراعت کی ترقی کا انحصار بھی زراعت شماری پر ہوگا انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام شمار کنندگان اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر زراعت شماری کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ واضح رہے کہ ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری یکم جنوری سے 10 فروری تک جاری رہے گی اور ضلع سبی کے 42 بلاکس میں 21 شمار کنندگان مکمل ڈیٹا لینے کے لیے سروے کریں گے۔ جو کہ زمین فصلات، باغات اور مال مویشی سے متعلق معلومات اکٹھی کر کے ٹیبلٹ پر منتقل کریں گے اس کے علاوہ زرعی مشینری کی دستیابی اور استعمال کی معلومات بھی اکٹھی کی جائیں گی۔
خبرنامہ نمبر10/2025گوادر1یکم جنوری ۔پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے ساتویں مربوط زرعی شماری کے فیلڈ آپریشن کا باقاعدہ افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) بوہیر دشتی نے ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں کیا۔ اس موقع پر مردم شماری کے ضلعی کوآرڈینیٹر ممتاز بلوچ، شمار کنندگان، اور نگران عملہ بھی موجود تھا۔اس زرعی شماری کے ذریعے جدید ڈیجیٹل سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے زرعی شعبے کے مختلف پہلوو¿ں، جیسے فصلات، مال مویشی، اور زرعی مشینری کی جامع معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔زرعی شماری کے اہم مقاصد(1.) زرعی وسائل اور زمین کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی ڈیٹا حاصل کرنا۔2). (فصلوں کی اقسام، پیداوار، اور زراعت کے جدید رجحانات کی جانچ پڑتال۔3). (مال مویشی کی تعداد، عمر، جنس، اور نسل کے حوالے سے درجہ بندی۔(4). زرعی مشینری کی ملکیت، استعمال، اور اس کے اثرات کا جائزہ۔4). (مختلف ضروریات کی تکمیل کے لیے زراعت کے کردار پر روشنی ڈالنا۔یہ شماری نہ صرف زرعی وسائل کی صحیح تصویر پیش کرے گی بلکہ مستقبل کی منصوبہ بندی، پالیسی سازی، اور زراعت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بوہیر دشتی نے اس موقع پر کہا کہ یہ شماری زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی اور اس کے نتائج قومی ترقی کی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کریں گے۔یہ شماریات نہ صرف زراعت کے میدان میں بہتری کا ذریعہ بنے گی بلکہ گوادر کے مقامی کسانوں اور زمینداروں کو جدید زراعت کے مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر11/2025گوادر1یکم جنوری ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور نے نیو ٹاون کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کنکشنز کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد بجلی کی غیر متوازن فراہمی سے متعلق شکایات کا جائزہ لے کر مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانا تھا۔دورے کے دوران ڈویلپمنٹ سپروائزر نے بتایا کہ نیو ٹاون کے کئی علاقوں میں بجلی کے کنکشنز کی تقسیم غیر منصفانہ ہے۔ کچھ ٹرانسفارمرز پر حد سے زیادہ بوجھ ہونے کی وجہ سے یہ بار بار تکنیکی خرابیوں اور آگ لگنے کے واقعات کا شکار ہو رہے ہیں، جبکہ دیگر ٹرانسفارمرز پر بہت کم کنکشنز ہیں، جن کا استعمال پوری طرح نہیں ہو رہا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈویلپمنٹ سپروائزر کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ایک جامع رپورٹ تیار کریں اور عملی حل پیش کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زیادہ بوجھ والے ٹرانسفارمرز سے اضافی بوجھ کو کم کرکے قریبی کم بوجھ والے ٹرانسفارمرز پر منتقل کیا جائے تاکہ بجلی کی فراہمی کو متوازن بنایا جا سکے اور مستقبل میں کسی بھی ممکنہ تکنیکی خرابی یا حادثے سے بچا جا سکے۔مزید برآں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اہلکار محکمہ کو ہدایت کی کہ وہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔یہ دورہ نیو ٹاون کے رہائشیوں کے لیے امید کی ایک کرن ثابت ہوا ہے، جہاں بجلی کے مسائل کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ یہ اقدام گوادر کی انتظامیہ کے عوام دوست اقدامات اور مقامی مسائل کے فوری حل کے عزم کی
عکاسی کرتا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر12/2025کوئٹہ 1یکم جنوری ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کوئٹہ، چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ڑوب، بارکھان، لورالائی، موسیٰ خیل، چاغی (دالبندین اور نوکنڈی)، خاران اور میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کوئٹہ، چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ڑوب، بارکھان، لورالائی، موسیٰ خیل، خاران، قلات، واشوک، پنجگور اور چاغی (دالبندین اور نوکنڈی) اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چمن میں (2.5) ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا جبکہ مسلم باغ (1.0) اور سمنگلی میں ہلکی بارش ہوئی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿پریس ریلیز کوئٹہ 1یکم جنوری ۔ ایرانی قونصل جنرل جناب حسن درویش وند نے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی سے ان کے چیمبر میں اپنی الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسپیکر نے کوئٹہ میں ان کی بطور قونصل جنرل خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے دورِ تعیناتی کے دوران فراہم کی گئی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔اسپیکر نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کا قریبی ہمسایہ اور دیرینہ دوست ملک ہے، جس کے ساتھ تعلقات مثالی اور برادرانہ ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ایران کے مابین دوطرفہ تعلقات ہمیشہ مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔جناب حسن درویش وند نے بلوچستان میں قیام کے دوران عوام اور حکومت کی طرف سے دی گئی مہمان نوازی کو سراہا اور کہا کہ بلوچستان کے عوام اور حکومت نے ہمیشہ ایران کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کیا، جس سے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ خاص طور پر بلوچستان اور ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان کے درمیان سرحدی تجارت، ثقافتی تبادلے، اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اسپیکر نے کہا کہ بلوچستان ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطے اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔جناب حسن درویش وند نے پاکستان اور ایران کے درمیان روایتی دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں یہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر13/2025
کوئٹہ، 1یکم جنوری ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بدھ کو یہاں جی آئی ایس ٹیکنالوجی سے منسلک ساتویں زراعت شماری کا باضابطہ افتتاح جی آئی ایس ڈیش بورڈ کے ذریعے کیا افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء میر علی حسن زہری، میر محمد صادق عمرانی، میر عاصم کرد گیلو، میر سلیم خان کھوسو ، سردار کوہیار خان ڈومکی، بخت محمد کاکڑ، میر شعیب نوشیروانی، مشیر مینا مجید بلوچ، پارلیمانی سیکرٹری حاجی ولی محمد نورزئی، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر بابر خان، سیکرٹری زراعت بلوچستان علی اکبر بلوچ، سیکرٹری لائیو اسٹاک محمد طیب لہڑی پاکستان ادارہ شماریات کے افسران اور فیلڈ سپروائزرز نے شرکت کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے پاکستان اور بلوچستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ درست اور کثیرالجہتی اعدادوشمار پالیسی سازی کے لیے ضروری ہیں تاکہ کسانوں کو درپیش چیلنجز، وسائل کی تقسیم، اور فصلوں کی پیداوار میں بہتری لائی جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ محکموں کے صوبائی سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ زراعت شماری کے اعدادوشمار کی تصدیق مقامی سطح پر بھی کی جائے تاکہ غیر مصدقہ معلومات شماریاتی عمل کا حصہ نہ بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور پاکستان ادارہ شماریات زرعی ڈیٹا پر مبنی پالیسیوں کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کسانوں کو بااختیار بنانے اور بلوچستان میں پائیدار زرعی ترقی کے لیے پختہ حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام غذائی تحفظ، کسانوں کی فلاح و بہبود، اور بلوچستان کے زرعی شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ یہ شماریاتی اقدام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے زرعی شعبے کی پالیسی سازی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت ان اعداد و شمار کی روشنی میں تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کسانوں کی فلاح اور زرعی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی پاکستان ادارہ شماریات کے جوائنٹ سینس کمشنر ڈاکٹر نوید اقبال نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے زرعی شماریات کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ بلوچستان 7.12 ملین ایکڑ زرعی اراضی پر مشتمل ہے، جہاں اہم فصلیں گندم، چاول، اور کپاس ملکی پیداوار میں نمایاں حصہ ڈالتی ہیں پاکستان ادارہ شماریات نے جی آئی ایس اور جدید ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے اس شماریاتی مہم کو مزید موثر بنایا ہے۔ زراعت شماری کے تحت بلوچستان بھر میں 1,004 تربیت یافتہ شمار کنندگان اہم زرعی ڈیٹا جمع کریں گے، جس کے نتائج اگست 2025 تک مرتب کیے جائیں گے تقریب میں ادارہ شماریات بلوچستان کے سربراہ سید روح اللہ پی بی ایس سسٹم اینالسٹ مومنا بابر بھی موجود تھیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر14/2025
حب یکم۔جنوری ۔ وزیراعظم پاکستان کے وژن وفاقی وِزیر منصوبہ۔بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال کی رہنماءمیں پاکستان ادارہ شماریات نے ملک بھر میں زراعت شماری کاآغازکردیا ۔صوبائی وزیر زراعت وکوآپریٹیو میر علی حسن زہری کے حلقئہ انتخاب ضلع حب میں سال نو کے آغاز پر ہاکستان کی پہلی زراعت شماریIntegratedDigitalcount فیلڈآپریشن کا آغاز ہوگیاضلع میں ساتوین زراعت شماری فیلڈآپریشن کاشاندار افتتاح ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ فوکل پرسن اے ڈی سی حب علی رضا کھوسہ نےکیا افتتاحی تقریب کے موقع پر علی رضا کھوسہ نے ادارہ شماریات عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حب کے 18 بلاک میں زراعت شماری کیلئے عملے کو فیلڈ پر پہنچا دیاگیا ہے تحصیل دریجی کے چھ بلاک تحصیل وندر کے تین بلاک زراعت شماری کیلئے شامل کئے گئے ہیں۔ملکی تاریخ میں زراعت شماری کا اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل intgeated count ہے فیلڈآپریشن میں بشمول زمینداروں اورمال مویشی رکھنے والے بھی شمارہہونگے علی رضا کھوسہ نے کہا کہ ابتداءطورپر 311ماسٹرٹرینر کو اسلام آباد میں اوردوسرے مرحلے میں ضلعی سطح پر 6500زراعت شماری کے عملے کے علاوہ 1368سپروائزروں کو تربیت دی گءہے فیلڈآپریشن کابنیادی مقصد زراعت کے شعبے میں پالیسی سازی کیلئے cridible ڈیٹااکھٹا کرنا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب وفوکل پرسن پی پی ایس بیورواسٹیٹکس علی رضا نے میڈیا بریفنگ میں بتایااس وقت پاکستان میں غذاءقلت میں پوری دنیا کے 127 ممالک میں 109 ویں نمبر پر ہے غذاءقلت کی صورتحال کو بہتر بنانےمیں زراعت شماری معاون ثابت ہوگی ایڈیشنل ڈہٹی کمشنر جنرل حب نے ساتویں زراعت شماری کے انعقاد کیلئے تمام محکموں خصوصی طورپر ہاکستان ادارہ شماریات اورحکومت بلوچستان کی مشترکہ کاوشوں کو سراہاانہوں نے کہا کہ زراعت کا جی ڈی پی میں حصہ 24 فیصد ہےچارکروڑ افراد کا دارومداراس پیشے سے منسلک ہے ±پاکستان چاول کی پیداوار میں نویں نمبر پر آتا ہے اس کی ہیداواری صلاحیت 9.30_ملین ٹن سالانہ ہے اسی طرح گندم کی سالانہ پیداوار8.32ملین ٹن ہے ملک کی پہلی ڈیجیٹل زراعت شماری ملکی زرعی اجناس کی پیداواری صلاحیت بڑھانے میں معاون اورغذاءقلت کو کم کیا جاسکے گا علی رضا کھوسہ نے کہا کہ زراعت شماری کی کامیابی کا دارومدارشمارکنندگان ہر ہے عملہ اپنی ذمہ داریاں دل جمعی اورخوش اسلوبی کیساتھ اپنی قومی ذمہ داری نبھائیں فوکل پرسن پی پی ایس بیورو اسٹیٹکس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضاکھوسہ کا ادارہ شماریات عملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی اورپلان کو شی?ر کریں تاکہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن زراعت شماری مہم کی کامیابی میں کلیدی کرداراداکرسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر15/2025
کوئٹہ 1یکم جنوری ۔جسٹس محمد کامران خان ملاخیل پر مشتمل عدالت عالیہ بلوچستان کے ڈویژنل بینچ نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات، ہڑتال اور دھرنا سے متعلق دائر آئینی و توہین عدالت درخواستوں کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو حکم دیا کہ محکمہ کے کسی اہلکار کو یا تو اس کی ڈیوٹی سے انکار کرنے، کسی ہڑتال کی کال دینے یا اس معاملے میں کسی جلوس اور دھرنے کا اعلان کرنے کے لیے آزاد نہیں چھوڑا جائے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیداروں نے جلوس/ دھرنا کو منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت میں کسی قسم کی ہڑتال نہ کرنے کا مزید عہد کیا۔ ڈویژنل بینچ کے معزز جج نے سیکرٹری محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ڈومین میں اور ڈی جی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز مذکورہ عہدیداروں کے خلاف کوئی زبردستی کارروائی شروع نہ کریں اور اگر ان میں سے کسی کو برطرف کیا گیا ہے یا ان کے خلاف کوئی حتمی حکم جاری ہونے کا امکان ہے تو اسے بھی روکا جائے۔ تاہم، برطرف شدہ ملازمین مجاز اتھارٹی کے سامنے اپیل دائر کریں جس پر ان کے عہد کی روشنی میں غور کیا جائے۔ معزز جج نے ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ کو ہدایت کی کہ دھرنا کو واپس لینے کے بعد جی ایچ اے کے ملازمین کے خلاف مزید کارروائی نہ کریں۔ تمام ملازمین خاص طور پر تمام ہیلتھ ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تعیناتی کی جگہ پر جوائن کریں، یا متعلقہ اہل افسران کی حکم کی عدم تعمیل کی صورت میں، محکمہ صحت کے حکام ان کے ساتھ سختی سے قانون کے مطابق پیش آئے۔ عدالت میں موجود جی ایچ اے کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ معاہدہ جمع کرائیں، جبکہ سیکرٹری محکمہ صحت صرف ان اہلکاروں کی زیر التواء تادیبی کارروائیوں کو نمٹائیں جنہوں نے مذکورہ بالا اثر سے معاہدہ دائر کی ہے۔ اس آرڈر کی کاپی آگے متعلقہ حکام کو معلومات اور تعمیل کے لیے ماہر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھیجی جائے۔ اس مقدمے سے متعلق رپورٹ دو جنوری 2025 تک جمع کرائی جائے۔اس سے بیشتر ڈویژنل بینچ کے معزز جج کے سامنے23 دسمبر 2024 کے حکم کی تعمیل میں، ماہر ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، سیکریٹری محکمہ صحت اور ڈی جی صحت نے تعمیل کی رپورٹس جمع کرائی۔ اسی طرح ڈی جی پی جی ایم آئی نے بھی رپورٹ پیش کی۔ عدالت کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آج تک 81 سے 85 کیسز میچور ہو چکے ہیں اور جیسے ہی دستاویزات کا عمل مکمل ہو گا متعلقہ افراد (پی جی ایم آئی ٹرینیز) کو ان کے بقایا جات اور ماہانہ وظیفہ کی ادائیگی کر دی جائے گی۔ تاہم، جیسا کہ ہمارے پہلے آرڈر میں مشاہدہ کیا گیا ہے کہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ (‘BMCH’) کے ہاو¿س آفیسرز کو وظیفہ / بقایا جات کی ادائیگی کے سلسلے میں نادانستہ طور پر 187,689,365/- روپے بتایا گیا ہے اور اس سے متعلق خط و کتابت بھی ہوئی ہے اور آج مذکورہ رقم پہلے ہی پی جی ایم ائی سے واپس لے لی گئی ہے اور سیکرٹری صحت کو منتقل کر دی گئی ہے۔ اس کے بعد یہ دوبارہ محکمہ خزانہ، حکومت بلوچستان کو منتقل ہو جائے گا۔ ماہر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ اس سلسلے میں آج ضروری کام کرنے اور رقم کے متعلقہ ہیڈ کو پنچ کرنے کے بعد، اسے میڈیکل سپریٹینڈنٹ بولان میڈیکل کالج ہاسپٹل کو منتقل کردیا جائے گا۔ معزز جج نے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری محکمہ صحت اور خاص طور پر ہاشم شاہ، ایڈیشنل: سیکرٹری محکمہ صحت اس عمل کی نگرانی کریں گے اور پی جی ایم آئی ٹرینیز اور بی ایم سی ایچ کے ہاو¿س آفیسرز کو وظیفے کے بروقت اجرائکو یقینی بنائیں گے۔ S.H.Os پولیس سٹیشنز سول لائن اور بروری نے گرینڈ ہیلتھ الاو¿نس (“GHA”) کے عہدیداروں پر خدمات کو ظاہر کرنے والی رپورٹس جمع کرائی ہیں۔ سماعت کے دوران جب یہ کیس صبح اٹھایا گیا۔ تو بتایا گیا کہ محکمہ صحت کے ملازمین جی ایچ اے کے بینر تلے تاحال ہڑتال کر رہے ہیں اور صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا بھی شروع کر دیا ہے۔ جی ایچ اے کے بینر تلے محکمہ صحت کی مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کے ہمراہ عدالت میں موجود عہدیداروں کی مناسب طوالت سے سماعت کی گئی اور انہوں نے عدالتی مشاہدات کے بعد اپنا عرض پیش کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جو کہ صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا ختم کر دیا گیا ہے۔ تاہم، انہوں نے مختلف مسائل کے حوالے سے اپنی شکایات کو افسوس کے ساتھ پیش کیا، اور جب مذکورہ افراد اور جی ایچ اے کے عہدیداروں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کے حل کے بارے میں ماہر ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا گیا توسیکرٹری محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ D.G. محکمہ صحت نے بتایا کہ بعض معاملات پالیسی کی سطح پر زیر غور ہیں اور چونکہ یہ مسائل دیرپا ہیں اور بغیر کسی ٹھوس پیش رفت کے معدوم ہیں تاہم اب عدالت کی ہدایت کے بعد جی ایچ اے کے بدکردار اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ ان کے مطالبات پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ ماہر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اس لیے اس سلسلے میں جامع رپورٹ درج کرنے کے لیے وقت مانگتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر16/2025
کراچی 01 جنوری: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکبیر خان زرکون نے عارف حبیب سینٹر، کراچی میں چیئرمین عارف حبیب گروپ عارف حبیب سے ملاقات کی اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر ناصر خان بھی موجود تھے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکبیر زرکون نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اورحکومت کی جانب سے دی جانیوالی مراعات اور سہولیات سے متعلق بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے مختلف سیکٹرز میں منافع بخش سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے ہمارا مقصد سرمایہ کاروں کو تمام معلومات اور سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کرنا اور انکو درپیش مسائل حل کرنا ہے ۔ چیئرمین عارف حبیب نے صوبے اور ملک کی خوشحالی کے لیے مشترکہ سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا اور بروقت پیش رفت کو یقینی بنانے اور منصوبوں میں تاخیر کو روکنے کے لیے حکومت کی فعال شمولیت پر زور دیا۔ اس موقع پر بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان اس خطے میں بطور گیم چینجر کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بننے کیلئے تیار ہے۔ وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت کاروباری ماحول بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدمات کر رہی ہے، ہم سرمایہ کاروں کو تمام شعبوں میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہیں اور یہ یقین دلاتے ہیں کہ بلوچستان کی حکومت اور عوام ان کو خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر17/2025
لورالائی 1یکم جنوری۔ وزیراعظم پاکستان کے وڑن کو مد نظر رکھتے ہوا وفاق وزیر براو منصوبہ بندی ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی رہنمائی میں پاکستان ادارہ شماریات ملک بھر میں ساتوں ڈیجیٹل رزاعت شماری منعقد کر رہا ہے.۔ پاکستان کی ساتوں ڈیجیٹل زراعت شماری کے فیلڈ آپریشن کا آغاز یکم جنوری 2025 سے ملک بھر میں ہورہا ہے جو کہ 10فروری تک جاری رہے گا جو باقدہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبداللہ زہری نے سینس ڈسٹرکٹ کو آر ڈینیٹر علی گل نے پاکستان ادارہ شماریات کے ہمراہ ضلع لورالائی میں سا توں ڈیجیٹل زراعت شماری کے فیلڈ آپریشن کا افتتاح کیا ملکی تاریخ میں یہ ڈیجیٹل زراعت شماری اپنی نو عیت کا پہلا ہوگا بشمول بڑے زمیندار اور بڑے مال مویشی رکھنے والے بھی اس زراعت شماری مکمل طور پر شمار ہوں گے ابتدائی طور پر 311 ماسٹرٹر یز کو اسلام آباد میں اور دوسرے مرحلے میں ضلعی سطح پر 6500 زراعت شماری کے عملے علاوہ ازیں 1368سپر وائزرز کو تربیت دی گئیں یکم جنوری 2025ءسے ملک بھر میں پاکستان کی ساتوں ڈیجیٹل زراعت شماری کے لیے فیلڈ آپریشن کا آغاز ہورہا ہے جس کا بنیادی مقصد زراعت کے شبحے میں پالیسی سازی کے لیے اعداد وشمار کو اکٹھا کرنا اس وقت پاکستان غذائی قلت میں پوری دنیا کے 127 ممالک میں 109نمبر پر ہے اس غذائی قلت کی صورت حال کو بہتر بنانے میں زراعت شماری معاون ثابت ہوگی فیلڈ آپریشن کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبداللہ زہری نے کیا انہوں نے ساتوں زراعت شماری کے انعقاد پر تمام محکموں خصو صی طورپر پاکستان ادارہ شماریات اور صوبائی حکومت کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا زراعت کا جی پی او میں حصہ 24فیصدہے اور تقربنا چار کروڑ افراد کا دارمدار اس شبعے سے منسلک ہے پاکستان دنیا میں چاول کی پیداوار میں نوویں نمبر پر آتاہے اور اس کی پیداواری صلاحیت 9.30ملین ٹن ہے سالانہ ہے اسی طرح گندم 26.6کی سالانہ پیداوار ملین ٹن ،?لو 8.32ملین ٹن ،پیاز 2.3ملین ٹن ہے اس زراعت شماری سے ملکی زرعی اجناس کی پیداوار ی صلاحیت کو بڑ ھانے میں مدد ملے گی اور غذائی قلت کو کم کیا جاسکے گا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبداللہ زہری نے اس فیلڈ پریشن کو درست اور بروقت زرعی اعدادوشمار جمع کرنے کی کو ششوں میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاکہ ساتوں ڈیجیٹل زراعت شماری کی کامیابی کا دار ومدر شمارکنندگان پر ہے انہوں نے شمار کنندگان کو تاکید کی وہ پوری دل جمی اور خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی قومی ذمہ داری کو پورا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر18/2025
زیار ت1یکم جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت ضلع َیارت میں ممکنہ برفباری میں ایمرجنسی کی صورتحال سے بچنےکے سلسلے میں افسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ممکنہ برفباری میں ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے کے حوالے سے مختلف فیصلے کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنرذکاء اللہ درانی نے تمام محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں کینسل کردیئے، انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جائے تعیناتی پر موجود رہے اپنے اسٹاف کو حاضر اور مشینری کو سٹینڈ بائی رکھے تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے بچا جاسکے انہوں نے محکمہ بی اینڈ آر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ برف باری میں دونوں کو کھلارکھے۔ تاکہ عوام کو سفر کے حوالے سے مشکل نہ پیش آسکے، محکمہ صحت کے ڈاکٹزز اورمدگار اسٹاف اپنے جائے تعیناتی پر موجودگی کو یقینی بنائے، زیارت آنے والے سیاحوں کا برف باری میں خاص خیال رکھا جائے، اور انکو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، شدید بارش اور برف باری میں محکمہ ایر یگیشن کے اہلکاران ڈیموں کے سپیل کا ازسر نو جائزہ لیں۔ ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی نے مزید کہا کہ ضلع زیارت کے عوام کو زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر19/2025
چمن1 یکم جنوری ۔ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور اے ڈی سی فدا بلوچ نے اج پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا اسطرح یکم جنوری 2025 کو ڈی سی چمن نے اپنے سرکاری امور کا پہلا کام پاسپورٹ آفس کا دورہِ کیا اور عوام الناس کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی احکامات جاری کیے اس دوران پاسپورٹ افیسر نے ڈی سی چمن کو پاسپورٹ آفس کی کارکردگی سٹاف اور کام کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں اپنے دورے کے دوران ڈی سی چمن نے پاسپورٹ افیسرز اور سٹاف کی حاضریاں چیک کیں اور وہاں موجود لوگوں سے پاسپورٹ بنانے والے درخواست گزاروں سے بھی پاسپورٹ آفس کی آفیسرز اور سٹاف کی رویے اور کام کے حوالے سے من معلومات حاصل کیں انہوں نے پاسپورٹ افیسرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ کی ریکوائرمنٹس دیگر ضروری کاغذات اور کوائف اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے خواتین و حضرات کی پاسپورٹ بغیر کسی ٹال مٹول اور دیر کے بروقت جمع کیا کریں تاکہ عوام الناس یہاں سے دلجمعی اور اطمینان سے واپس اپنے کاروبار پر اور گھروں کو واپس پہنچے انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ آفس کی تمام آفیسرز اور سٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کریں اور عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر20/2025
چمن 1یکم جنوری ۔ حکومت بلوچستان کی خصوصی احکامات کی پیروی کرتے ہوئے ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی ہدایات پر این ایچ اے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ نے کوڑک ٹاپ پر شدید برفباری اور طوفانی بارشوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو آپریشن اور امدادی کاموں اور روڈ کلیئرنس کیلئے کیمپ قائم کر دیا گیا ہے اوراس مقصد کیلئے تین پوائنٹس کوڑک ٹاپ، گڑنگ اور ڑڑہ بند پر سرخ نمک کو وافر مقدار میں ذخیرہ اور مشینری جمع کر دیا گیا ہے تاکہ شدید برفباری کے دوران روڈ پر جمی ہوئی برف کو نمک اور ہیوی مشینری کے ذریعے سے پگھلایا اور صاف کیا جا سکیں اس مقصد کیلئے مین کیمپ کوڑک ٹاپ پر بنایا گیا ہے اور شیلا باغ میں این ایچ اے کی مین کیمپ سے مزید ہیوی مشینری بوقت ضرورت ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی تعاون سے روڈ کو کلئیر کرنے میں مدد پہنچائے گی اور عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر21/2025
چمن1یکم جنوری ۔ چمن میں انسداد پولیو مہم کے دوران ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور اے ڈی سی چمن فدا بلوچ نے فیلڈ میں جاکر پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور کام کا جائزہ لیا اس دوران ڈی سی چمن نے تمام پولیو ٹیموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین ہر حال میں پلائی جائیں انہوں نے چمن شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف پولیو ٹیموں اور انکی سیکیورٹی پر مامور لیویز افسران اور اہلکاروں کی کام اور کاکردگی کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے بچوں کے فنگر پرنٹس چیک کیے اور گھروں پر پولیو ٹیموں کی مارکنگ کا بھی جائزہ لیا انہوں نے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور لیویز فورس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز کو اکیلا نہ چھوڑا جائے اور آخر وقت تک پولیو ورکرز کے ساتھ موجود رہیں تاکہ پولیو مہم کامیابی سے ہمکنار ہو.۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر22/2025
نصیرآباد1یکم جنوری ۔ د۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے ضلع نصیر آباد میں زرعی شماریات کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی سپروائزرز باز محمد۔ڈاکٹر سکندر خان کھوسہ سمیت استاد عمران علی اور ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی سمیت دیگر افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے شماریات کرنے والی ٹیم اور افسران پر زور کہا کہ ضلع نصیر آباد میں زرعی شماریات کے عمل کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروکار لائے جائیں وفاقی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے جو احکامات دیے گئے ہیں ان پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ضلع نصیر آباد میں 45 بلاکس میں زرعی شماریات کا عمل ہوگا جو کہ آج یکم جنوری سے 10 فروری تک جاری رہے گا اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ سیکیورٹی سمیت تمام امور کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ شماریات کا عمل جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچ سکے۔اس سے قبل زرعی شماریات کا عمل جانوروں اور زرعی مشینری کا علیحدہ علیحدہ ہوتا تھا مگر اس مرتبہ ڈیجیٹل طور پر شماریات کا عمل شروع کیا جا رہا ہے تمام ٹیمیں مختلف یونین کونسلز میں جا کر جانوروں اور زرعی مشینری کی شماریات کے عمل کو پورا کریں گی حکومت ملک بھر میں زرعی شماری عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں اسی حوالے سے ضلع نصیر آباد میں بھی یہ عمل جاری ہے اس عمل سے تمام تر تفصیلات حکومت کے پاس مہیا ہو جائیں گی تاکہ کاشتکاروں اور کسانوں کے بہتر مفاد میں حکومت اقدامات کو یقینی بنائے یہ تمام تر اقدامات حکومت ذراعت کو فروغ دینے کے لیے کر رہی ہے تاکہ کاشتکاروں اور کسانوں کو جو مشکلات درپیش آرہی ہیں ان کے لیے حکومت اقدامات کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر23/2025
نصیرآباد1یکم جنوری۔اوچ پاور پلانٹ کی جانب سے ہیڈ آف ایڈمن اینڈ پی آر او محمد طارق جمالی نے نصیر آباد کے لیے مزید دو نئی ایمبولنسز ادویات ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی کے حوالے کر دی گئیں حوالے کرنے کی تقریب اوچ پاور پلانٹ میں منعقد ہوئی جہاں پر پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ اوچ پاور پلانٹ کے ہیڈ آف سیکیورٹی احسن علی جان سید شعیب شاہ سمیت دیگر افراد موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوچ پاور پلانٹ کی جانب سے ہیڈ آف ایڈمن اینڈ پی آر او محمد طارق جمالی نے کہا کہ آج نصیرآباد کی عوام کے لیے دو ایمبولینسز حوالے کی گئی ہیں جبکہ کتے کے کاٹنے کے متاثرہ افراد کے لئے 820 اور سانپ کی 450 ویکسین فراہم کی گئی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ملیریا کی ادویات اور ویکسین بھی مفاد عامہ میں فراہم کی گئی ہیں اوچ پاور پلانٹ عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ اوچ پاور پلانٹ کی جانب سے نصیرآباد کی عوام کے لیے مزید دو نئی ایمبولنسز ،سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین سمیت دیگر امراض کے لیے ادویات کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے اوچ پاور پلانٹ تعلیم سپورٹس ہیلتھ سمیت دیگر مفاد عامہ میں اقدامات کر رہا ہے ضلعی انتظامیہ کی بھی یہی کوشش رہی ہے کہ تمام فلاحی اداروں کے ذریعے عوام کے حق میں بہتر اقدامات کئے جائیں آج جو ادویات فراہم کی گئی ہے اس کی مقامی افراد کی جانب سے ڈیمانڈ کی جاری تھی اب لوگوں کی مشکلات میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کی جانب سے خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر24/2025
گوادر/پسنی: 1یکم جنوری۔اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں اور ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کیا، جن میں حیدر گوٹھ، ببر شور اور دیگر علاقے شامل تھے۔ دورے کے دوران انسداد پولیو ٹیموں کی مارکنگ اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان سے درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیلدار پسنی اکبر بلوچ کے ہمراہ عمانی گرانٹ ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ ہسپتال میں سی ای او ڈاکٹر یوسف بلوچ سے ملاقات کے دوران انسداد پولیو مہم کے حوالے سے درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں، اسسٹنٹ کمشنر نے عمانی گرانٹ ہسپتال کے فکسڈ پوائنٹس کا بھی جائزہ لیا اور مہم کی کارکردگی کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ یہ اقدامات پولیو کے خاتمے کے لیے جاری مہم کی اہمیت اور عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر25/2025
زیارت 1یکم جنوری ۔ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے نئے سال کے آغاز پر ڈی سی کمپلیکس میں پودا لگایا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی نے کہا کہ درخت زمین کو زیور ہیں درخت زمین کو کٹاو، سے روکتے ہیں زمین کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں درختوں کی حفاظت کرکے ہم ملک کو جنت النظیر ملک بناسکتے ہیں زیارت کی خوبصورتی صنوبر کے جنگلات کی وجہ سے ہیں زیارت کی جنگلات، کی حفاظت اور ان کو وسعت دینا ہماری اولین ترجیح ہے صنوبر کی جنگلات کی کٹائی کو ہرگز * برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ درختوں کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے عوام نہ صرف درخت لگائیں بلکہ ان کے ساتھ درختوں کی آبیاری بھی کریں کیونکہ درخت ہمارا سایہ اور سرمایہ ہیں اور ہمارا قومی ورثہ ہیں ان کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔
خبرنامہ نمبر26/2025
کراچی 01 جنوری2025: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکبیر خان زرکون نے عارف حبیب سینٹر، کراچی میں چیئرمین عارف حبیب گروپ عارف حبیب سے ملاقات کی اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر ناصر خان بھی موجود تھے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکبیر زرکون نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اورحکومت کی جانب سے دی جانیوالی مراعات اور سہولیات سے متعلق بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے مختلف سیکٹرز میں منافع بخش سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے ہمارا مقصد سرمایہ کاروں کو تمام معلومات اور سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کرنا اور انکو درپیش مسائل حل کرنا ہے ۔ چیئرمین عارف حبیب نے صوبے اور ملک کی خوشحالی کے لیے مشترکہ سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا اور بروقت پیش رفت کو یقینی بنانے اور منصوبوں میں تاخیر کو روکنے کے لیے حکومت کی فعال شمولیت پر زور دیا۔ اس موقع پر بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان اس خطے میں بطور گیم چینجر کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بننے کیلئے تیار ہے۔ وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت کاروباری ماحول بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدمات کر رہی ہے، ہم سرمایہ کاروں کو تمام شعبوں میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہیں اور یہ یقین دلاتے ہیں کہ بلوچستان کی حکومت اور عوام ان کو خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے۔
خبرنامہ نمبر27/2025
کوہٹہ01 جنوری2025 :
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ ہنہ اوڑک روڈ منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے زمیندار اور یہاں آنے والے سیاحوں کے لیے ایک مفید اور کار آمد شاہراہِ ہوگی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے زیر تعمیر ہنہ اوڑک شاہراہِ کے منصوبے کا جائزہ لینے کے موقع پر کہا اس موقع پر چیف انجینئر ڈیزائن فیض احمد محسن کے علاؤہ ایس ای ایس ڈی او اور متعلقہ منصوبے کے کنٹریکٹر بھی موجود تھے منصوبے کے حوالے سے چیف انجینئر ڈیزائن فیض احمد محسن نے بریفنگ دیتے ہو کہا کہ سال 2022 کے سیلاب میں جو کہ علاقے کے لیے ایک اہم شاہراہِ تھی مکمل طور پر واش آوٹ ہوگئی جسے موجودہ حکومت نے آتے ہی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کرنے کے احکامات جاری کیے جس کی وجہ سے مذکورہ منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کام کی رفتار اور معیار کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو اسی مالی سال میں مکمل کیا جائے تاکہ علاقے کے عوام کو مذید تکلیف کا سامنا نا کرنا پڑے صوبائی وزیر نے کہا کہ مذکورہ جاری ترقیاتی منصوبے کے میعار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تمام انجینئر آفیسران محنت اور لگن سے اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی کوشش کریں صوبائی وزیر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ منصوبہ کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے اور اس کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو دیتے جاہیں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں صوبے کی ترقی اور خوشحالی انہی منصوبوں کی تکمیل پر منحصر ہے۔
خبرنامہ نمبر28/2025
تربت یکم جنوری2025: ۔ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم نے ضلع کیچ میں ساتویں زراعت شماری کے انعقاد کے لیے فیلڈ آپریشن کا افتتاح کردیا۔ اس موقع۔پر محکمہ شماریات کے سینسس ڈویلپمنٹ آفیسر محمد یعقوب آور اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ سمیت دیگر سرکاری افسران بھی وہاں پر موجود تھے ۔دریں اثناء انہوں نے تمام محکموں کی بالعموم اور پاکستان ادارہ شماریات کی بالخصوص مشترکہ کاوشوں کو سراہا. انہوں نے اس فیلڈ آپریشن کو درست اور بروقت زرعی اعداد و شمار جمع کرنے کی کوششوں میں ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ساتویں زراعت شماری کی کامیابی کا دارومدار شمار کنندگان پر ہے۔ انہوں نے شمار کنندگان کو تاکید کی کہ وہ پوری دل جمی اور خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی اس قومی ذمہ داری کو پورا کریں۔اس دوران ڈی سی کیچ کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ وزیرِاعظم پاکستان کے ویژن(vision)کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی و خصوص ہدایت پر ملک گیر سطح پر زراعت شماری کا آغاز کیا جارہا ہے جو زرعی شعبے کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہوگا انہیں بتایا گیا کہ زراعت کا جی ڈی پی(GDP)، میں حصہ24 فیصدہےاور تقریبا چار کروڑ افراد کا دارومدار اس شعبےسےمنسلک ہے پاکستان دنیا میں چاول کی پیداوار میں نوویں (9th )نمبر پر آتا ہےاور اس کی پیداواری صلاحیت 9.30 ملین ٹن سالانہ ہے۔اسی طرح گندم 29.6 کی سالانہ پیداوار ملین ٹن ، آلو 8.32 ملین ٹن ،پیاز 2.3 ملین ٹن ہے۔اس زراعت شماری سے ملکی زرعی اجناس کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور غذائی قلت کو کم کیا جا سکے گا۔واضح رہے یکم جنوری2025ء سےملک بھر میں پاکستان کی ساتویں زراعت شماری کے لئے فیلڈ آپریشن کا آغاز ہو رہا ہے جو 10 فروری 2025 تک جاری رہے گی۔ اس زراعت شماری کا بنیادی مقصد زراعت کے شعبے میں پالیسی سازی کے لئے معتبر اعدادوشمار کو اکٹھا کرنا ہے۔ملکی تاریخ میں یہ زراعت شماری اپنی نوعیت کا پہلا مربوط ڈیجیٹل سروے ہوگا۔ جسمیں فیلڈ آپریشن کے دوران بڑے زمیندار اور بڑے مال مویشی رکھنے والے بھی اس زراعت شماری میں مکمل طور پرشمار ہوگے .ابتدائی طور پر 311 ماسٹر ٹرینر کو اسلام آباد میں اور دوسرے مرحلے میں ضلعی سطح پر 6500 زراعت شماری کے عملے علاوہ ازیں 1368 سپروائزرز کو تربیت دی گئیں ہیں۔ اس وقت پاکستان غذائی قلت میں پوری دنیا کے 127 ممالک میں 109 نمبر پر ہے اس غذائی قلت کی صورت حال کو بہتر بنانے میں زراعت شماری معاون ثابت ہو گی۔
خبرنامہ نمبر29/2025
حب یکم جنوری 2025۔
سیکرٹری پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ بلوچستان عبداللہ خان نے ضلع لسبیلہ اورضلع حب کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتالوں اورایم۔این سی ایچ سینٹرز کا دورہ کیا اوربہبودآبادی کی سہولیات فراہمی کا جائزہ لیا سیکرٹری بہبودآبادی نے دورے کے موقع پر ضلعی محکمہ صحت کے افسران سے ملاقاتیں کیں فیملی پلاننگ اورتولیدی صحت کے حوالےسے کمیونٹی ویلفئیر ورکرز کی خدمات سے استفادہ کیلئے مادراینڈچائیلڈہیلتھ کیئر سینٹر اوتھل اورحب میں کارنرڈیسک قائم کرنے کی منظوری دی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیر عبداللہ خان کا اس حوالے سے کہناہیکہ کارنر ڈیسک میں تعینات کمیونٹی ویلفئیر ورکرز مردوخواتین کوتولیدی صحت کی آگاہی فراہم کرینگے سکرٹری پاپولیشن نے کہا کہ بہتر خاندان کی تشکیل کےلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاوسائل کم اور آبادی زیادہ ہونے سے مسائل جنم لیتے ہیں معاشی و معاشرتی ترقی کےلئے وسائل کے مطابق کنبہ تشکیل دیا جائے سیکرٹری بہبود آبادی نے کہا کہ محکمہ پاپولیشن ویلفئیر دیہی اورشہری آبادی کی بہبود کےلئے بلا امتیاز سہولیات فراہم کریگی اس حوالے سے پلان تیار کیا گیا ہے جلد ضلع حب کی تحصیل دریجی میں بھی پاپولیشن ویلفئیر سینٹر قائم اورکمیونٹی ویلفئیر ورکرزتعینات کئے جائیں گے سیکرٹری پاپولیشن کے دورہ ضلع حب کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کھوسہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر نوربخش بزنجو ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت جلبانی اورڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر افسر اکرام اللہ موسی خیل بھی انکے ہمراہ شریک رہے ۔سیکرٹری پاپولیشن ویلفئیر نے ایم این سی ایچ سینٹر ضلع حب کا دورہ کیا اور نوزائیدہ بچوں کو نیوٹریشن سہولیات کا جائزہ لیا بعدازاں سیکرٹری بہبودآبادی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حب کے دفتر میں اجلاس بھی منعقد کیا سییکرٹری پاپولیشن ویلفئیر کو ڈی ایچ او حب ڈاکٹر نوربخش بزنجو نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع حب میں محکمہ صحت کی 46 اسامیوں پر بھرتی کیلئے ٹیسٹ انٹرویوزکا انعقاد کیا جاچکا ہے لیکن عدالت عالیہ بلوچستان کی جانب سے حکم امتناعی کے باعث تقرریوں کے آرڈرزروکے گئے ہیں حال ہی میں کمیونٹی ویلفئیر ورکرز کے جو تعیناتی ہوئ ہیں ان میں ضلع لسبیلہ کو شامل کیا گیا ہے سیکرٹری بہبودآبادی کو بتایا گیاکہ حکومت بلوچستان کی پالیسی کے مطابق ضلعی محکمہ صحت نے غذائی توانائی کے شکار نوزائیدہ بچوں کی نیوٹریشن اورایم این سی ایچ پروگرام کو فوکس کیا گیاہے دریجی میں رورل ہیلتھ سینٹر فنکشنل ہے لیکن فیمیل اسٹاف کی عدم تعیناتی بہتر سہولیات فراہمی میں رکاوٹ ہے اس موقع پر سیکرٹری پاپولیشن ویلفئیر نےکہا کہ تحصیل دریجی میں محکمہ بہبود آبادی کے کمیونٹی ویلفٙیر ورکرز کی تعیناتی سے بہت سارے ایشوز حل ہونگے سیکرٹری بہبود آبادی نے حب دورے کے موقع پرلاسی روڈ پرمحکمے کے زیرنگرانی قائم کمیونٹی ویلفئیر سینٹر کا دورہ کیا جائے تعیناتی پر حاضر لیڈی ڈاکٹر اورعملے سے معلومات حاصل کیں۔
خبرنامہ نمبر30/2025
استامحمد یکم جنوری 2025۔ضلع استامحمد میں فیملی پارک کی تعمیر اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے پارک کا دورہ کیا دورے کے موقع پر اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے سب ڈویژنل افیسران گہرام خان کٹوہر امتیاز علی کرد اور میر حسن سمیت دیگر موجود تھے اس موقع پر سب ڈویژنل افیسر گہرام خان کٹوہر نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی زیر نگرانی عبداللہ خان کنسٹرکشن فور کورٹ ایٹ فیصل پارک تعمیر کی جا رہی ہے جس کا تخمین لاقت 25 ملین ہے اس پارک میں بچوں کے لیے جھولے گراسی پودے پھول واکنگ ٹریک سمیت دیگر تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کہا کہ پارک کی تعمیر انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہاں پر بچے اور خواتین لطف اندوز ہونے کے لیے ائیں گی ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ اس فیملی پارک میں ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے جس سے یہاں کے مکین صحیح معنوں میں استفادہ حاصل کر سکیں اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے افسران پر لازم ہے کہ وہ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے اپنی صلاحیتوں کو برو کار لائیں تاکہ یہ منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی سے مقامی صحافیوں نے بھی ملاقات کی اور پارک کے قریب سے پریس کلب کے لیے راستے کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نے اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے افسران کو ہدایات دیں کہ قوانین کو مدنظر رکھ کر پریس کلب کے راستے کا بندوبست کیا جائے اور احسن طریقے سے اس کا حل تلاش کیا جائے تاکہ فیملی پارک میں آنے والی خواتین بھی اس عمل سے متاثر نہ ہو سکیں۔
خبرنامہ نمبر31/2025
تربت یکم جنوری 2025: اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کی ہدایت پر بدھ کے روز انچارج ٹاسک فورس پرائس کنٹرول کمیٹی نیاز احمد بلوچ کی سربراہی میں پرائس کنٹرول کمیٹی نے ناصر آباد میں کاروائی کیا.
دوران کاروائی بہت سے دکانوں پر چھاپہ مارا گیااور ایکسپائر سامان ضبط کرتے ہوئے انہیں تلف کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ نے عوامی شکایت پر اپنے آبائی علاقے ناصر آباد میں کاروائی کروائی انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی تربت کے نمائندوں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے ناصر آباد کاروائی کرنے کے لیے بھیجا اس موقع پر پرائس کنٹرول کمیٹی والوں نے ناصرآباد کے مختلف دکانوں میں جاکر ریٹ، کوالٹی اور ایکسپائری سمیت مرغ فروش، مچھلی فروش، سبزی فروش اور پرچون شاپ چیک کئے اور تمام ایکسپائری سامانوں کو ضبط کرکے دکانداروں پر جرمانہ عائد کردیا تمام دکانداروں کو تنبیہہ کرتےہوئے کہا کہ اپنے دکانوں میں ایکسپائری سامان نہ رکھیں اور کھانےپینے کی اشیاء کو دوپ پہ نہ رکھیں اس کے علاوہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق خریدوفروخت کریں۔
آخر میں ضبط کئے گئے ایکسپائری سامانوں کو تلف کردیا۔
خبرنامہ نمبر32/2025
چیرمین لوکل کونسلز وفنانس کمیشن صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی و کو چیرمین صوبائی وزیر بلدیات سردار کوہیار خان ڈومکی کے زیر صدارت لوکل کونسلز وفنانس کمیشن کا نواں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سکریٹری لوکل گورنمنٹ عبد الروف بلوچ، اسپیشل سکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور لو کل گورنمنٹ کے آفیسران اور لوکل کونسلز کے نمائندے بھی شریک تھے ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے مالی مسائل دستیاب وسائل میں حل کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے صوبے میں ڈسٹرکٹ و یونین کونسلز کی اختیارات اور مضبوطی کے لیے ہما ری حکومت تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر لوگوں کے مسائل لوکل سطح پر ان کے دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوشاں رینگے اس موقع پر لوکل گورنمنٹ کے آفیسران و بورڈ کے نمائندوں نے تنخواوں ، پینشن اور بقا یجات کے حوالے سے مختلف ایجنڈے پیش کیے اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں سے مخاطب ہو کر کہاکہ آئندہ کے اجلاس میں لو کل گورنمنٹ کے مشینری کےاخراجات ، تنخواوں ، پنشنزاور بقایاجات کو صحیح طور علیحدہ علیحدہ کر کے پیش کرے تا کہ ہم لوکل گورنمنٹ کے ما لی مسائل کے حل کے لیے پا لیسی وضح کرسکے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویونین کونسلز کی کا کردگی بہتر بنانے کیلئے ہماری حکومت نے بلوچستان کے تمام اضلاع کے یونین کونسلز کے فنڈز میں برابری کے بنیادپر اضافہ کیا ہے تاکہ کونسلرز اپنے یونین کونسلز کے لوکل سطح پر عوامی مسائل مو ئثر طریقے سے حل کر سکے ۔ قبل ازیں نئے وزیر بلدیات سردار کوہیار خان ڈومکی کو لوکل کونسلز فنانس کمیشن کے ساخت کی بارے میں مختصر بریفننگ بھی دی گئی ۔ دونوں وزراء نے کہاکہ ہمارا تعاون صوبےکے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ اور یونین کونسلز کے ساتھ رہے گا تاکہ اس کی کاکردگی لو کل سطح پر مزید بہتر ہوسکے۔
خبرنامہ نمبر33/2025
کوئٹہ، یکم جنوری2025: ڈپٹی کنٹری لیڈ یونائیٹڈ کنگڈم ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (UKHSA) ڈاکٹر محمد آصف بٹنی نے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان محمد نور کھتران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پبلک ہیلتھ ایڈوائزر بلوچستان ڈاکٹر رابعہ بلوچ اور کوآرڈینیشن آفیسر یو کے ایچ ایس اے فرحان احسن بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر محمد آصف بٹنی نے صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جوائنٹ ایکسٹرنل ایولیوشن 2023 کی سفارشات کو نافذ کرنے اور بیماریوں کے پھیلاؤ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان فار ہیلتھ سیکیورٹی کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ بلوچستان کی ترجیحات کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر مشترکہ رپورٹنگ کے نظام میں تعاون، معلومات کے تبادلے کے لیے پروٹوکولز کا قیام، مربوط رابطہ اور معلومات کی ترسیل جیسی سرگرمیوں کو مربوط کرنا، اور متعلقہ تیکنیکی عملے کے لیے مشترکہ تربیتی پروگراموں کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر بٹنی نے ڈی جی پی آر کی آگاہی بڑھانے اور مؤثر انفارمیشن کو یقینی بنانے میں اہم کردار کی تعریف کی۔ ڈائریکٹر جنرل محمد نور کھیتران نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق محکمہ تعلقات عامہ مفاد عامہ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور پالیسیوں کی نہ صرف پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بھر پور تشہیر کو یقینی جارہا ہے بلکہ اس مقصد کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کو بھی بروئے کار لایا جاتا ہے۔ بعد ازاں وفد نے پاکستان میں چینی سفارت خانے کی مالی معاونت سے قائم کردہ ڈیجیٹل لیب اور عالمی بینک کی معاونت سے قائم کردہ انفارمیشن سیل کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے حکومتی اقدامات کی تشہیر کو سراہا۔
خبرنامہ نمبر34/2025
کوئٹہ یکم جنوری2025:۔محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم و نسق کے ایک اعلامیے کے مطابق مجاز اتھارٹی (وزیر اعلیٰ بلوچستان)کی پیشگی منظوری کے ساتھ درج زیل پوسٹنگ/ ٹرانسفر عوامی خدمت کے مفاد میں فوری طور پر اور اگلے احکامات تک عمل میں لائی گئی ہیں جس کے مطابق تعیناتی کے منتظر عصمت اللہ قریش (BCS/BS-20) کو سیکریٹری سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
خبرنامہ نمبر35/2025
چمن یکم جنوری 2025:ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی خصوصی ہدایات پر اے ڈی سی جنرل فدا بلوچ سات روزہ انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز پولیو ساتھ ایوننگ ریویو اجلاس کا انعقاد کیا گیا اس دوران پولیو افسران نے انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کے حوالے سے اے ڈی سی چمن کو تفصیلی معلومات فراہم کی گئی اجلاس میں ضلع چمن کے تقریباً تمام پولیو ٹیموں کے متعلقہ افسران و نمائندوں اور انتظامیہ کے افسران شریک تھے اے ڈی سی چمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین ہر حال میں پلائی جائیں انہوں نے کہا کہ حالیہ ساتھ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران چمن کے تمام علاقوں میں اور چپے چپے تک پولیو ویکسین پانچ سال تک کی بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے ضرور پلائی جائیں اور اس حوالےسے غفلت لاپرواہی اور سستی کا مظاہرہ کرنے والوں افسران اور اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ ہم اپنے آئندہ نسل کو لاچارگی کسمپرسی اور معذوری کا شکار ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر36/2025
کوئٹہ یکم جنوری 2025: چیرمین لوکل کونسلز وفنانس کمیشن صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی و کو چیرمین صوبائی وزیر بلدیات سردار کوہیار خان ڈومکی کے زیر صدارت لوکل کونسلز وفنانس کمیشن کا نواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سکریٹری لوکل گورنمنٹ عبد الروف بلوچ، اسپیشل سکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور لو کل گورنمنٹ کے آفیسران اور لوکل کونسلز کے نمائندے بھی شریک تھے۔ شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے مالی مسائل دستیاب وسائل میں حل کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے صوبے میں ڈسٹرکٹ و یونین کونسلز کی اختیارات اور مضبوطی کے لیے ہما ری حکومت تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر لوگوں کے مسائل لوکل سطح پر ان کے دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوشاں رینگے اس موقع پر لوکل گورنمنٹ کے آفیسران و بورڈ کے نمائندوں نے تنخواوں ، پینشن اور بقا یجات کے حوالے سے مختلف ایجنڈے پیش کیے اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں سے مخاطب ہو کر کہاکہ آئندہ کے اجلاس میں لو کل گورنمنٹ کے مشینری کےاخراجات ، تنخواوں ، پنشنزاور بقایاجات کو صحیح طور علیحدہ علیحدہ کر کے پیش کرے تا کہ ہم لوکل گورنمنٹ کے ما لی مسائل کے حل کے لیے پا لیسی وضح کرسکے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویونین کونسلز کی کا کردگی بہتر بنانے کیلئے ہماری حکومت نے بلوچستان کے تمام اضلاع کے یونین کونسلز کے فنڈز میں برابری کے بنیادپر اضافہ کیا ہے تاکہ کونسلرز اپنے یونین کونسلز کے لوکل سطح پر عوامی مسائل مو ئثر طریقے سے حل کر سکے۔ قبل ازیں نئے وزیر بلدیات سردار کوہیار خان ڈومکی کو لوکل کونسلز فنانس کمیشن کے ساخت کی بارے میں مختصر بریفننگ بھی دی گئی۔ دونوں وزراءنے کہاکہ ہمارا تعاون صوبےکے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ اور یونین کونسلز کے ساتھ رہے گا تاکہ اس کی کاکردگی لو کل سطح پر مزید بہتر ہوسکے۔
خبرنامہ نمبر 2025/37
کوئٹہ یکم جنوری:ـوزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق اور ایم پی اے فرح عظیم شاہ کی خصوصی کاوشوں سے سریاب میں پہلا ویمن فٹبال میچ کھیلا گیا۔ سریاب میں قائم گورنمنٹ پولیٹیکنیک گرلز کالج کے فٹ سال گراونڈ میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کیلیے خیر سگالی میچ کھیلا گیا۔ فٹسال کے خیر سگالی میچ کے موقع پر پارلیمانی سیکریٹری میر لیاقت لہڑی، اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری اور رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ بھی موجود تھیں۔ میچ کا افتتاح آئی جی پولیس بلوچستان نے فٹبال کو کک لگا کر کیا۔ میچ بلوچستان وومن فٹبال اکیڈمی اور بلوجستان فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں بلوچستان اکیڈمی کی ٹیم نے 3 گول سے فتح حاصل کر لی جبکہ بلوچستان فٹ بال کلب 2 گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی تاہم فٹ بال لیگ کی منتظم و رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے دونوں ٹیموں کو فاتح قرار دیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان فٹبال لیگ کا باقاعدہ آغاز رواں سال کے وسط میں ہوگا حکومت بلوچستان کا رواں سال کھیلوں کے میدان آباد کرنے کا عزم ہے انہوں نے کہا کہ سال 2025 کے دوران مشاعروں کھیلوں کے مقابلے تعلیمی سرگرمیاں فیسٹیولز اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے مرحلہ وار تقاریب منعقد کریں گے تاکہ صوبے کا مثبت چہرہ سامنے آ سکے۔ میچ کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے دونوں ٹیموں کو ٹرافی اور انعامات سے نوازا۔
خبرنامہ نمبر 2025/38
کوئٹہ یکم جنوری :ـمحکمہ کھیل حکومت بلوچستان نے نئے سال کا آغاز فٹبال میچ سے کیا، گزشتہ روز قیوم پاپا فٹبال گراؤنڈ میں فٹبال کا نمائشی میچ کوئٹہ ریڈ اور کوئٹہ گرین کے مابین کھیلا گیا، میچ مقررہ وقت تک دو دو گول سے برابر رہا میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا کوئٹہ ریڈ نے چار کے مقابلے پانچ گول سے میچ جیتا، اس نمائشی میچ کے مہمان خصوصی سیکرٹری کھیل بلوچستان طارق قمر بلوچ تھے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیوٹیز محمد آصف لانگو، ماسٹر آمین اللہ، ماما سلطان، عبداللہ رند، محمد ہاشم، ماما منیر مینگل، محمد عمر و ہدہ ایکشن کمیٹی کے دیگر عہدیداران موجود تھے میچ کے دوران مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کروایا گیا، میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں میڈلز اور کیش انعامات تقسیم کئے، ونر ٹیم کو ٹرافی کیساتھ تیس ہزار روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو ٹرافی کیساتھ بیس ہزار روپے دیئے گئے اس موقع پر مہمان خصوصی سیکرٹری کھیل بلوچستان طارق قمر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے دو ٹیموں کو شاندار کھیلنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی اسی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کھلاڑیوں کی ہر سطع پر حوصلہ افزائی کریں گے ہماری سپورٹ صوبے کے تمام کھلاڑیوں کیساتھ ہے انہوں نے کہا کہ اس نمائشی میچ کا مقصد نئے سال کا آغاز کھیل کے ذریعے بہتر انداز میں کرنا تھا، کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کیلٸے موجودہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلٸے کوشاں ہے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور مشیر برائے کھیل و ثقافت مینہ مجید کی سربراہی میں اس سال بھی صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلٸے اقدامات کٸے جاٸیں گے.
خبرنامہ نمبر 2025/39
کوئٹہ یکم جنوری: ڈپٹی کنٹری لیڈ یونائیٹڈ کنگڈم ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (UKHSA) ڈاکٹر محمد آصف بٹنی نے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان محمد نور کھتران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پبلک ہیلتھ ایڈوائزر بلوچستان ڈاکٹر رابعہ بلوچ اور کوآرڈینیشن آفیسر یو کے ایچ ایس اے فرحان احسن بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر محمد آصف بٹنی نے صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جوائنٹ ایکسٹرنل ایولیوشن 2023 کی سفارشات کو نافذ کرنے اور بیماریوں کے پھیلاؤ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان فار ہیلتھ سیکیورٹی کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ بلوچستان کی ترجیحات کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر مشترکہ رپورٹنگ کے نظام میں تعاون، معلومات کے تبادلے کے لیے پروٹوکولز کا قیام، مربوط رابطہ اور معلومات کی ترسیل جیسی سرگرمیوں کو مربوط کرنا، اور متعلقہ تیکنیکی عملے کے لیے مشترکہ تربیتی پروگراموں کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر بٹنی نے ڈی جی پی آر کی آگاہی بڑھانے اور مؤثر انفارمیشن کو یقینی بنانے میں اہم کردار کی تعریف کی۔ ڈائریکٹر جنرل محمد نور کھیتران نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق محکمہ تعلقات عامہ مفاد عامہ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور پالیسیوں کی نہ صرف پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بھر پور تشہیر کو یقینی جارہا ہے بلکہ اس مقصد کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کو بھی بروئے کار لایا جاتا ہے۔ بعد ازاں وفد نے پاکستان میں چینی سفارت خانے کی مالی معاونت سے قائم کردہ ڈیجیٹل لیب اور عالمی بینک کی معاونت سے قائم کردہ انفارمیشن سیل کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے حکومتی اقدامات کی تشہیر کو سراہا۔