خبرنامہ نمبر2025 /5398
کوئٹہ06 اگست :-وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی قرار دیا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے امن اور استحکام پر حملہ ہے لیکن دشمن کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ میجر رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس جیسے بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے تحفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، پوری قوم ان کی مقروض ہے اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے جوانوں کی شہادتیں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی پاکستان کی خودمختاری پر کھلی جارحیت ہے، جس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ہر واقعے کا حساب لیا جائے گا اور معصوم جانوں کے قاتلوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی سرزمین پر خونریزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ حکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کی ہر ممکن دیکھ بھال اور معاونت کو یقینی بنائے گی۔
°°°°
خبرنامہ نمبر5399/2025
کوئٹہ 7 اگست۔ صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات کی زد میں ہے، جہاں بارشوں کی غیر معمولی کمی، درجہ حرارت میں اضافہ، پانی کی قلت اور زرعی زمینوں کی بربادی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا ہےوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مطابق :”بلوچستان ماحولیاتی لحاظ سے ایک حساس صوبہ ہے، ہمیں مستقبل کے خطرات کو روکنے کے لیے آج اقدامات کرنے ہوں گے۔ شجرکاری، پانی کے ذخائر کی حفاظت اور صاف توانائی کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمن ملاخیل نے اپنے ایک بیان میں اس بارے میں کہا کہ:”بلوچستان میں کلائمیٹ چینج کے اثرات روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ ہم نے صوبے بھر میں ‘گرین بلوچستان’ مہم کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری، آلودگی کنٹرول اور ماحولیاتی تعلیم کو فروغ دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔”نسیم الرحمن ملاخیل نے مزید بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے عوام، سول سوسائٹی اور میڈیا کو بھی اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔”ماحول صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہم ضلعی سطح پر ماحولیاتی کمیٹیاں قائم کر رہے ہیں تاکہ مقامی سطح پر مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل ممکن ہو سکے۔”حکومت بلوچستان کا موقف ہے کہ وفاقی سطح پر کلائمیٹ فنانسنگ میں بلوچستان کو جائز حصہ دیا جائے تاکہ صوبہ اس چیلنج کا موثر طور پر مقابلہ کر سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5401/2025
لورالائی۔7, اگست ۔کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے گزشتہ روز لورالائی شہر میں قائم ڈویژنل پبلک ہائی اسکول کا دورہ کیا۔ اسکول آمد پر پرنسپل اور تدریسی عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کمشنر ولی محمد بڑیچ نے مختلف کلاس رومز، لیبارٹری اور دیگر تعلیمی شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے طلباءکو فراہم کی جانے والی سہولتوں، تدریسی معیار اور تعلیمی ماحول کا بغور جائزہ لیا، اور اسکول انتظامیہ سے تعلیمی کارکردگی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر پرنسپل نے ہر سال ملنے والی گرانٹ جو گزشتہ سال نہیں ملی میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔ جس اساتذہ کی تنخواہیں ادا کر نی ہیں کمشنر نے متعلقہ حکام سے اس بارے رابطہ کر نے یقین دھانی کرائی۔ بعد ازاں، کمشنر ولی محمد بڑیچ نے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر لورالائی کا بھی وزٹ کیا۔ اس موقع پر سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا گیا، جن میں فنی تربیت کے مختلف پروگرامز شامل تھے۔ متعلقہ حکام نے کمشنر کو ادارے کی کارکردگی، تربیتی کورسز، طلباء کی حاضری اور حکومتی تعاون سے جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر نے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کی تعلیم و فنی تربیت کے شعبے میں جاری کوششوں کو سراہا اور ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے انھیں تجاویز بھی دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور فنی مہارتیں فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں موثر کردار ادا کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5402/2025
تربت 7اگست ۔ سیکریٹری انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان محمد خالد سرپرہ نے تربت کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے ڈویژنل انڈسٹری آفس، اسمال انڈسٹریز ٹریننگ سینٹر، زیر تعمیر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر آفس اور منی انڈسٹریل اسٹیٹ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز کیچ فہد رحیم اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اس دوران سیکریٹری انڈسٹریز نے ڈویژنل آفس میں عملے سے ملاقات کی اور دفتری امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فہد رحیم نے انہیں آفس کے روزمرہ امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور موجودہ مسائل سے آگاہ کیا۔بعد ازاں سیکریٹری انڈسٹریز نے اسمال انڈسٹریز ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تربیت حاصل کرنے والے ہنر مند افراد سے ملاقات کی اور ان کے ٹرانسپورٹ اور دیگر مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثناء انہوں نے تعلیمی چوک میں واقع زیر تعمیر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر آفس کا بھی معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تعمیراتی پیش رفت اور درپیش رکاوٹوں پر بھی ڈپٹی ڈائریکٹر فہد رحیم سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔اپنے دورے کے آخر میں سیکریٹری انڈسٹریز نے تربت کے نواحی علاقے میں قائم منی انڈسٹریل اسٹیٹ کا معائنہ کیا اور صنعتی یونٹس کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعتی یونٹس کے قیام سے نہ صرف ضلع کیچ کی معیشت میں بہتری آئے گی بلکہ علاقے میں بیروزگاری کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5403/2025
تربت 7 اگست ۔:کمشنر مکران ڈویژن قادربخش پرکانی کے زیر صدارت میرانی ہاوسنگ اسکیم تربت سے متعلق اسٹریئرنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف اداروں کے نمائندگان، متعلقہ افسران اور اسکیم سے جڑے ماہرین نے شرکت کی اجلاس میں میرانی ہاو¿سنگ اسکیم کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور مندرجہ ذیل ایجنڈا نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جن میں پیکیج 1 تا 11 کے PC-1 کی نظرثانی شامل تھے اجلاس میں اسکیم کے تحت جاری پیکیجز 1 سے 11 کے پی سی ون (PC-1) کی موجودہ حیثیت کا جائزہ لیا گیا اور ان میں ممکنہ ترامیم، اخراجات اور وقت کے تخمینوں امورِ پر تبادلہ خیال ہوا ۔کمشنر مکران نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے باہمی مشاورت اور شفافیت کو ترجیح دی جائے۔ اجلاس کے اختتام پر کمشنر نے کہا کہ میرانی ہاوسنگ اسکیم تربت کے شہریوں کے لیے ایک اہم رہائشی منصوبہ ہے جس سے مقامی آبادی کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5404/2025
پشین.7 اگست ۔ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی زیر صدارت لائن ڈپارٹمنٹ کے ضلعی آفسران کے ساتھ تعارفی اور کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت سمیت دیگر تمام محکمہ جات کے ضلعی آفسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں محکمہ تعلیم،صحت اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مفادعامہ کی خاطر ضلعی آفسران کے مخلصانہ کردار کی آدائیگی وقت کی ضرورت ہے تمام آفسران کو چائیے کہ وہ اپنی سونپی گئی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دیں اور خندہ پیشانی سے قوم و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اس بابت ضروری ہے کہ تمام محکمہ جات کے ضلعی آفسران عوامی فلاح و بہبود کی خاطر مزید بہتر اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے ضلع کو مثالی بنائیں،انہوں نےکہا کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جبکہ عوام کو درپیش روزمرہ کے مسائل کے مناسب حل کے لیے آفسران اور ملازمین کے مابین مضبوط روابط اور مکمل حاضری ناگزیر ہے ڈپٹی کمشنر منصور قاضی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان اپنے متعلقہ ہیڈ کوارٹر میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور ڈپٹی کمشنر کے پیشگی اجازت کے بغیر اپنی ڈیوٹی کے اسٹیشن یعنی جگہ تعیناتی کو نہ چھوڑیں،مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم اور صحت کے ضمن میں دور آفتادہ علاقوں میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں رکھیں جبکہ ضلع میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے تمام نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کے معیار کا جائزہ لیا جائے گا اور ان ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور کام کے معیار ورک آرڈر کے عین مطابق مکمل کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،جبکہ اس ضمن میں بروقت اور بہترین اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام آفسران عوام کے بنیادی مسائل کے مناسب حل کے لیے اپنی تمام تر ذمہ داریاں احسن طور پر انجام دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5405/2025
قلات7اگست ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈجمیل احمد بلوچ کے احکامات پر 14 اگست یوم آزادی کے سلسلے میں ضلع بھرمیں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہےسرکاری سطح پرتقریبات کے جامع اور پر امن انعقاد کیلئے موثر انتظامات کئے جاریے ہیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قلات کی جانب سے یوم آزادی 14 اگست اورمعرکہ حق قومی جوش وخروش سے منایاجائیگا اس سلسلے میں پرچم کشائی ریلی اور مختلف تقاریب انتظامات کئے جارہے ہیں سکولوں اور کالجوں میں رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا۔ واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کی بطورڈپٹی کمشنر تعیناتی سے نہ صرف عوام الناس کو سروسز ڈیلیوری ممکن یوءہے بلکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں ہر اقدامات جاری ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5406/2025
جعفرآباد7اگست ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے جھٹ پٹ ایریگیشن ڈرینج کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مشینری کی کارکردگی اور پشتوں کو مضبوط بنانے کے عمل کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران محکمہ آبپاشی کے افسر بابو محمد رفیع ابڑو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود عملے کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایریگیشن و ڈرینج کے تمام کام محکمانہ معیار اور فنی اصولوں کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ موسمیاتی تغیرات کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی ایک اہم مسئلہ بن چکی ہے، جس کے پیش نظر حکومت بلوچستان کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے واضح کیا کہ تمام متعلقہ ادارے اور افسران فیلڈ میں موجود رہ کر اپنے فرائض منصبی انجام دیں، غفلت اور لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے محکمانہ افسران کو تاکید کی کہ ہر قسم کی فنی و تکنیکی خامی کو فوری طور پر دور کیا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ ضلع میں سیلاب سے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5407/2025
کوئٹہ 7اگست ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم قلات، سوراب، مستونگ، خضدار (وڈھ)، بارکھان، کوہلو، ژوب کے کچھ حصوں اور پہاڑی علاقوں اور موسیٰ خیل، زیارت، حب اور ساحلی پٹی بشمول اس کے گردونواح میں جزوی طور پر ہلکی بوندا باندی اور ہوا کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب میں (04.0) ملی میٹر ریلارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریلارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5408/2025
کوئٹہ، 7 اگست ۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح کے عوام کو سستی، باعزت اور تیز رفتار سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت بلوچستان اور پاکستان ریلویز کے درمیان پیپلز ٹرین سروس کے آغاز پر باقاعدہ اتفاق ہوگیا ہے اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس جمعرات کے روز کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی اور منصوبے پر تفصیلی غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سریاب سے کچلاک تک پیپلز ٹرین سروس کو آئندہ چھ ماہ کے اندر قابل عمل بنایا جائے گا اجلاس میں بتایا گیا کہ اس روٹ پر ابتدائی مشاورت اور فنی و تیکنیکی جائزے مکمل ہو چکے ہیں اور اب منصوبے کے عملی مراحل کا آغاز کیا جا رہا ہے حکومت بلوچستان نے فیصلہ کیا ہے کہ انجن اور بوگیوں کی خریداری پاکستان ریلویز سے کی جائے گی تاکہ منصوبے کو قومی اداروں کے تعاون سے جلد اور مو¿ثر انداز میں مکمل کیا جا سکے اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جنہوں نے حکومت بلوچستان کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ریلویز چھ ماہ کے اندر مطلوبہ انجن، بوگیاں اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جس تیزی اور فعال انداز میں صوبے کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں وہ قابلِ تحسین ہیں اور پاکستان ریلویز کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بھی واضح کیا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان ریلویز کی اولین ترجیح ہے اور ادارہ دستیاب انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ جلد شروع کرے گا تاکہ مجوزہ پیپلز ٹرین سروس کی روانی، سہولت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز ٹرین سروس نہ صرف عوام کو معیاری اور محفوظ سفری سہولت فراہم کرے گی بلکہ یہ منصوبہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ سریاب تا کچلاک ریلوے سروس سے مقامی آبادی کو روزگار، کاروبار اور سفر میں بے پناہ آسانی حاصل ہوگی وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اس منصوبے کے تمام مراحل کی وہ ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں اور کسی قسم کی تاخیر یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی ہماری حکومت کا عزم ہے کہ عوام کو وہ سہولیات مہیا کی جائیں جن کا وہ برسوں سے انتظار کر رہے ہیں اجلاس میں پیپلز ٹرین سروس کے ٹریک، اسٹیشنز، سیکورٹی، ٹکٹنگ نظام، آپریشنل ماڈل اور مالی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں شریک اعلیٰ حکام نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ وہ اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان میر لیاقت علی لہڑی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات خان کاکڑ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز کوئٹہ عمران خان، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون خان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5409/2025
کوئٹہ 7اگست ۔ ایگزیکٹو کمیٹی برائے نیشنل اکنامک کونسل (ECNEC) کا ایک اہم اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے شرکاء میں اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال و دیگر کے علاو¿ہ بلوچستان سے ایکنک کے ممبر و صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی، سیکرٹری پی ایچ ای محمد ہاشم غلزئی، چیف انجینئرز محکمہ آبپاشی برکت اللّٰہ کاکڑ، خان، پروانشل کوآرڈینیٹر ایریگیشن سمیع اللّٰہ بلوچ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایمپروومنٹ آف واٹر سپلائی محمد اسلم زہری و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں ملکی سطح پر وفاق کے زیر انتظام صوبوں میں مختلف نئے و جاری منصوبوں پر کام کے رفتار، اخرجات اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر ممبر ایکنک و صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے ایجنڈے میں شامل بلوچستان واٹر سیکورٹی ایمپروومنٹ پروجیکٹ (BWSPIP) کچھی پلان بیسن کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم پروجیکٹ سے کچھی کینال اور پت فیڈر سمیت ہزاروں ایکڑ زمین نہ صرف سیلاب سے محفوظ رہے گا بلکہ بنجر زمینوں کو سیراب کرتے ہوئے قابل کاشت بنایا جاسکے گا اور غریب کسان سالانہ کروڑوں روپے کما سکیں گے انہوں نے کہا کہ ہر سال مری اور بگٹی کے پہاڑی ریلوں سے بڑے پیمانے پر تیار فصلوں کو بھی نقصان سے بچایا جاسکے گا، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن کے اکثر علاقوں میں زیر زمین پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنی پانی کی ضروریات کینال کے پانی سے پورا کرتے ہیں لہذٰا اس منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا،اجلاس کے ایجنڈے میں شامل بلوچستان واٹر سیکورٹی اینڈ پروڈکٹیویٹی ایمپروومنٹ پروجیکٹImprovement of Quetta Watwer Supply کے تحت کوئٹہ شہر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے مجوزہ منصوبے کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی آبادی 31 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جہاں قلت آب کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے کوئٹہ میں مجموعی طور پر پانی کی طلب فی فرد 20 گیلن کے حساب سے پوری آبادی کیلئے 62 ملین گیلن یومیہ بنتا ہے جبکہ واسا کوئٹہ شہر کے تقریباً 60 فیصد حصے کو پانی فراہم کر رہا ہے جو بمشکل 30 ملین گیلن کا حساب فی دن ہے کوئئہ کے شہری اپنی پانی کی ضروریات پرائیویٹ ٹیوب ویلز و دیگر ذرائع سے بھی پوری کر رہے ہیں، صوبائی وزیر نے اس مسلئے پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہر کے 90 فیصد ٹیوب ویلز جوکہ ” الیوئیل آبی ذخیروں” میں واقع ہیں وہ فعال ہیں لیکن ان میں سے زیادہ تر کی پانی نکالنے کی صلاحیت بہت کم ہوکر تقریباً 35 گیلن فی منٹ ہے، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے علاقوں میں واقع ٹیوب ویلز عموماً مٹی بھرنے جانے کے مسئلہ کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی باقاعدہ صفائی و مرمت کی ضرورت ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ شہر میں بجلی کی مسلسل بندش نے بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے لہذا کوئٹہ شہر میں پانی کی قلت اور اس سے منسلک مسائل کا جامع حل تلاش کرنے کے لیے( بلوچستان انٹیگریٹڈ واٹر ریسورس مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ) کے تحت ماسٹر پلان اسٹڈی کی گئی ہے اس مقصد کے لیے کوئٹہ کے واٹر سپلائی سسٹم کی بہتری کے لیے “فیزیبیلٹی سٹڈی” کے لیے کنسلٹنسی سروسز حاصل کی گئی ہیں، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ اس منصوبے کی منظوری سے کوئٹہ شہر کو مزید 20 ملین گیلن پانی کی فراہمی سے کوئٹہ کے شہریوں کا ایک اہم مسئلہ حل ہو جائے گا، ایکنک کے اجلاس میں ضلع آوران میں بیلہ حب روڈ کی تعمیر کے بارے میں شرکائ کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس سڑک کی تعمیر سے ضلع آوران کے عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کوسٹل ہائی وے پر بھی ٹریفک میں واضح کمی آئے گی، اجلاس نے بلوچستان سے متعلقہ تینوں منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذکورہ بالا منصوبوں کی بروقت تکمیل سے بلوچستان کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5410/2025
کوئٹہ 7اگست ۔صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ کو شکایت کنندہ غلام مصطفیٰ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ کے خلاف دائر کی گئی شکایت کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ مصطفیٰ نے جونیئر ایلیمنٹری ٹیچر (جے ای ٹی) کے عہدہ کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر درخواست دی تھی لیکن ابتدائی طور پر شارٹ لسٹ ہونے کے باوجود اسے حتمی آرڈر لسٹ سے خارج کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے بی ایڈ کی لازمی ڈگری نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک اور امیدوار نجیب الرحمان کی امیدواری پر اعتراض کیا۔ تحقیقات کے بعد کمشنر قلات ڈویژن نے مصطفیٰ کی ایف اے ڈگری کی تصدیق اور بعد ازاں اس کے نمبر درست کرنے کی ہدایت کی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کمشنر کی میٹنگ منٹس کی وصولی پر تقرری کا آرڈر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تیز رفتار کارروائی کی بدولت غلام مصطفیٰ کو بعد ازا تقرری کا آرڈر ملا جس پر شکایت کنندہ نے صوبائی محتسب کے دفتر شکریہ کا خط بھی بھیجا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5411/2025
کوئٹہ 7اگست۔ جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے پاکستان چلڈرن اکیڈمی ٹرسٹ میں رنگارنگ تقریب کا انعقاد ہوا جسکے مہمان خاص ڈائریکٹر ایجوکیشن اسکولز محمد اختر کھیتران تھے۔پروگرام کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت ملک مصور نے حاصل کی بعد ازاں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی ڈائریکٹر تعلیمات نے پرچم کشائی کی۔گورنمنٹ سینڈمن بوائز ہائیر سکینڈری اسکول کی بینڈ ٹیم نے اس دوران قومی ترانہ کی دھن بجائی جشن آزادی کے اس رنگارنگ پروگرام میں تقاریر ملی نغمے پوسٹر سازی اور مضمون نویسی کے مقابلے جیسی تقاریب کاانعقاد کیا گیا جس میں کوئٹہ کے مختلف سرکاری اور غیرسرکاری اسکولز کے طلباءاور وطالبات نے بھرپور حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔پوسٹرز سازی کے مقابلے میں گورنمٹ گرلز ہائی سکول جناح ٹاون کی طلبہ مسکان یارمحمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ دوسری پوزیشن دہوار کالونی سکول کی طالبہ جویریہ نے حاصل کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد اختر کھیتران نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان چلڈرن اکیڈمی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ سرکاری سطح پرآئندہ بھی طلباء وطالبات کےلئے ایسے پروگرام منعقد کئے جاہیں گے۔ انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کےلئے محکمہ تعلیم کی جانب سے نقد انعامات کابھی اعلان کیا۔اس سے بیشتر سینیر وائس چیئرمین پاکستان چلڈرن اکیڈمی محمدآصف نے اپنے استقبالیہ میں مہمان گرامی اساتذہ کرام اور طلباءوطالبات کو پروگرام میں خوش آمدید کیا اور پروگراموں میں بھرپور شرکت پران کاشکریہ ادا کیا اساتذہ کو بھر پور تیاری کروانے پر داد دی۔اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح بھر پور تیاری کے اساتھ اکیڈمی کے پرگراموں میں حصہ لیں گے۔ وائس چیئرمین نے بتایا کہ اکیڈمی 1976ءسے پوری سرگرمی سے پروگراموں کاانعقاد کررہی ہے اور لاکھوں طلباءاور طالبات اکیڈمی کے پروگراموں میں حصہ بے چکے ہیں اکیڈمی کے بنیادی مقاصد کا ذکر کر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کی ہمارا بنیادی مقصد طلباءکو مختلف پروگرموں کے ذریعے ذمہ دار شہری بنایا جائے اور انہیں محب وطن پاکستانی بنانے کے ساتھ ساتھ اچھا انسان بھی بنایا جائے۔ اکیڈمی کی جانب سے انہیں روزہ مرہ کے آداب اور اچھا شہری بننے کی ترغیب بھی دی جاتی ہے اور اکیڈمی اس کیلیے مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے ان معصوم ذہنوں کی رہنمائی کررہی ہے۔ پروگرام کے آخر میں تمام طلباءاور طالبات کو انعامات دیے گئے اور تمام طلباء میں لنچ باکسز تقسیم کئے گئے۔آخر میں مہمامان خصوصی ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد آختر کھیتران ،وائس چیئرمین محمد آصف سیکرٹری جنرل عبدالغفار لانگو اور شرکاءنے یوم آزادی کا کیک کاٹا۔ پروگرام میں شریک تمام مہمانوں کی چائے سے تواضع کی گئی۔
خبرنامہ نمبر5412/2025
قلات7اگست ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈجمیل احمد بلوچ کے احکامات پر 14 اگست یوم آزادی کے سلسلے میں ضلع بھرمیں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہےسرکاری سطح پرتقریبات کے جامع اور پر امن انعقاد کیلئے موثر انتظامات کئے جاریے ہیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قلات کی جانب سے یوم آزادی 14 اگست اورمعرکہ حق قومی جوش وخروش سے منایاجائیگا اس سلسلے میں پرچم کشائی ریلی اور مختلف تقاریب انتظامات کئے جارہے ہیں سکولوں اور کالجوں میں رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا ۔واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کی بطورڈپٹی کمشنر تعیناتی سے نہ صرف عوام الناس کو سروسز ڈیلیوری ممکن یوءہے بلکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں ہر اقدامات جاری ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5413/2025
جعفرآباد7اگست ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے جھٹ پٹ ایریگیشن ڈرینج کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مشینری کی کارکردگی اور پشتوں کو مضبوط بنانے کے عمل کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران محکمہ آبپاشی کے افسر بابو محمد رفیع ابڑو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود عملے کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایریگیشن و ڈرینج کے تمام کام محکمانہ معیار اور فنی اصولوں کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ موسمیاتی تغیرات کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی ایک اہم مسئلہ بن چکی ہے، جس کے پیش نظر حکومت بلوچستان کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے واضح کیا کہ تمام متعلقہ ادارے اور افسران فیلڈ میں موجود رہ کر اپنے فرائض منصبی انجام دیں، غفلت اور لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے محکمانہ افسران کو تاکید کی کہ ہر قسم کی فنی و تکنیکی خامی کو فوری طور پر دور کیا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ ضلع میں سیلاب سے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5414/2025
کوئٹہ7اگست ۔ محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام 8 اگست بروز جمعہ کو وومن اکنامک امپاورمنٹ انڈومنٹ فنڈ کے تحت شھید محترمہ بینظیر بھٹو وومن سینٹر و شیلٹر ہاوس سپنی روڈ کوئٹہ میں صبح 11 بجے سے دن 1 بجے تک ایک اوریئنٹیشن پروگرام منعقد ہوگی۔ میڈیا نمائندگان سے کوریج و شرکت کی استدعا کیجاتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5415/2025
سبی 7 اگست ۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول لونی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسپائر ورلڈ بینک پراجیکٹ کے تحت تعمیر شدہ تین نئے کمروں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران، اسکول کی ہیڈ مسٹریس نے ڈپٹی کمشنر کو آئی ٹی لیب اور سولر سسٹم کی ضرورت سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر اسپائر ورلڈ بینک پراجیکٹ کے فوکل پرسن کو ہدایت دی کہ ان سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اسکول کے اساتذہ اور طلباءکی تعداد کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں تاکہ تعلیمی ضروریات کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ تعلیم کے شعبے میں نمایاں اقدامات کر رہی ہے۔ اسپائر ورلڈ بینک پراجیکٹ کے تحت اسکولوں میں جدید سہولیات کی فراہمی، جیسے کہ سولر سسٹمز، آئی ٹی لیبز، اور فرنیچر، تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی یہ کوششیں نہ صرف موجودہ طلباء بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی سے یہ منصوبے بروقت مکمل ہو رہے ہیں، جو کہ قابل تحسین ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5416/2025
نصیرآباد7اگست ۔کم عمری میں بچیوں کی شادی کے خلاف شعور و آگاہی پیدا کرنے کے لیے ادارہ استحکام شراکت ترقی (ایس پی او) اور سیو دی چلڈرن کے زیر اہتمام ضلع نصیرآباد میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سرکٹ ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مقبول احمد عمرانی، بی آئی ایس ڈی نصیرآباد کے ہیڈ فدا حسین مگسی۔سوشل ویلفیئر کے لٹریسی آفیسر نور احمد عمرانی، ایجوکیشن ٹیکنیکل اسسٹنٹ ڈائریکٹر انعام اللہ، پریس کلب کے قائم مقام صدر علی جان منگی این سٹاف ڈاکٹر غلام یاسین داجلی فارماسسٹ غلام نبی پندرانی سب انسپکٹر ظہور حسین سمیت مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے نمائندگان، خواتین، اقلیتی برادری، وکلائ ، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار کے دوران ٹرینرز آفرین کنول چائلڈ پروٹیکشن اسپیشلسٹ جمیل اصغر بھٹی منیجر پراجیکٹ نائلہ پروین رپورٹنگ اور MEAL آفیسرسمیع اللہ مہر رپورٹنگ اینڈ MEAL آفیسر نے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں بچیوں کی شادی نہ صرف ان کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ عمل بچیوں کو تعلیم، صحت اور بہتر زندگی کے مواقع سے محروم کر دیتا ہے۔ مقررین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی کم عمری میں شادی انہیں بچپن کی خوشیوں اور سیکھنے کے عمل سے محروم کر دیتی ہے، جو کہ ان کی شخصیت اور ذہنی نشوونما پر منفی اثر ڈالتی ہے۔ سیمینار کے مقررین نے بلوچستان حکومت کی جانب سے بچیوں کی کم عمری میں شادی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت خوش آئند ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کے خاتمے میں حکومت اور فلاحی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ مقررین نے یہ بھی کہا کہ کم عمری میں شادی کرنا بچوں پر تشدد کی بدترین شکل ہے، جو ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو متاثر کرتی ہے۔ شرکائ نے سیمینار کے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ والدین، اساتذہ، علمائے کرام، سول سوسائٹی اور حکومتی ادارے اس حوالے سے مل کر موثر اقدامات کریں تاکہ بچیوں کو محفوظ، بااختیار اور تعلیم یافتہ مستقبل فراہم کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5417/2025
جعفرآباد7اگست ۔.ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ضلع میں قائم مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس سرکاری دفتر میں منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)، ڈپٹی ڈائریکٹر آن فارم واٹر مینجمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوائل فرٹیلٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات اور ایگریکلچر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جعفرآباد کے افسران شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران تمام محکموں کے ضلعی سربراہان نے اپنے اپنے شعبہ جات میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح کے کاموں اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے تمام محکموں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں کسی قسم کی سستی، غفلت یا غیر ذمہ داری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور جو افسران و اہلکار اپنے فرائض میں کوتاہی کے مرتکب پائے گئے ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے وسائل مہیا کر رہی ہے، لیکن اگر متعلقہ ادارے سنجیدگی سے اپنے کام نہ کریں تو ان وسائل کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ پاتا، جو کہ ناقابل قبول ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ وہ فیلڈ میں جا کر اپنی نگرانی میں جاری منصوبوں کی رفتار اور معیار کو یقینی بنائیں، اور ہر سطح پر شفافیت کو مقدم رکھتے ہوئے رپورٹنگ کا موثر نظام اپنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام محکمے اپنی کارکردگی کی رپورٹ باقاعدگی سے جمع کرائیں، اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو ترجیح دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر اس قدم کی حمایت کرے گی جو عوامی مفاد میں ہو، لیکن ناقص حکمت عملی، غیر حاضری یا بدعنوانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5418/2025
قلات7اگست ۔ ڈپٹی کمشنر قلات کے ایک اعلامیہ کے مطابق آدم خان ولد گل محمد قوم سمالانی سکنہ خاردان قلات کا لوکل سرٹیفیکیٹ انکی اپنی درخواست پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5419/2025
: مستونگ7اگست ۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ کے ایک حکمنامے کے مطابق ظہور احمد ولد میر محمد اعظم سکنہ کلی گونڈین تحصیل و ضلع مستونگ کا لوکل سرٹیفیکیٹ انکی اپنی درخواست پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5420/2025
مستونگ7اگست ۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ کے ایک حکمنامے کے مطابق محترمہ قندیل گل دختر گل احمد قوم تورنزئی سکنہ کاریز کلان پڑنگ آباد تحصیل و ضلع مستونگ کا لوکل سرٹیفیکیٹ انکی اپنی درخواست پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5421/2025
کوئٹہ 07اگست :۔صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت محکمہ معدنیات و کان کنی کی تنظیمِ نو اور آٹومیشن منصوبے کے لیے فنڈز کی فراہمی و اجرا سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری معدنیات سیدال لونی، ڈی جی معدنیات عبداللہ شاہوانی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ معدنیات و کان کنی کا شعبہ بلوچستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس شعبے سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے، لہٰذا اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹومیشن منصوبے سے شفافیت، کارکردگی اور نگرانی میں بہتری آئے گی۔صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کانوں میں حادثات کی روک تھام اور مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مو¿ثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی مائنز اونرز یا ادارے مزدوروں کو حفاظتی لوازمات کی فراہمی میں غفلت کے مرتکب ہوں، ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہداہت پر مائنز اونرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی ، جس میں مائنز ایکٹ سے متعلق مختلف قانونی پہلوو¿ں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ صوبائی وزیر نے مائنز اونرز کے جائز اور قانونی مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ساتھ کان کنی کے شعبے کو فعال، محفوظ اور پائیدار بنانے کے لیے پ±رعزم ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿