خبرنامہ نمبر33401/2025کوئٹہ8 مئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی حکومت اور انڈس ہسپتال کے تعاون سے صوبے میں طبی سہولیات کی فراہمی پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس یہاں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکریٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی اور ڈی جی صحت ڈاکٹر امین خان مندوخیل سمیت انڈس ہسپتال کے حکام نے بعذریہ وڈیو لنک شرکت کی اجلاس کو انڈس ہسپتال کے حکام کی جانب سے بلوچستان میں طبی سہولیات کی فراہمی پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی گئی اجلاس کو انڈس ہسپتال کے حکام کی جانب سے سوئی اور بیکڑ میں متعلقہ طبی امورکے حوالے سےر بھی بریفنگ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی کی رہائش اور دیگر سہولیات کی فراہمی سے متعلق حکومت مکمل تعاون کرے گی انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی ہائرنگ جلد مکمل کی جائے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹس کی ہائرنگ میں کسی قسم کی تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگلے ماہ خود سوئی اور بیکڑ کا دورہ کرونگا اور سہولیات کا جائزہ لونگا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے حکومت کے ان اقدامات کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر33402/2025 کوئٹہ 8مئی ۔انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کے شفاف انعقاد کے لیے صوبائی ، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر قائم کردہ مانیٹرنگ ٹاسک فورس نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں مانیٹرنگ کی زمہ داریاں سر انجام دینا شروع کر دی ہیں۔ امتحانات کے شروع ہونے سے اب تک تینوں ٹاسک فورس جس میں صوبائی ، ڈویژنل اور ضلعی فورسز نے محکمہ کالجز ہائیر و ٹیکنکل ایجوکیشن کی جانب سے صوبہ بھر میں قائم امتحانی سینٹرز کا تفصلی معائنہ کیا۔ واضح رہے کہ محکمہ کالجز ہائیر و ٹیکنکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹاسک فورس (DMTF) کی تشکیل دی گئی ہے. ضلعی سطحوں پر کالجز کے پرنسپل صاحبان یہ زمہ داریاں سر انجام دیں گے. ڈویژنل ٹاسک فورس کی تشکیل درج ذیل اراکین پر مشتمل ہے جن میں ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر (متعلقہ ڈویڑن) مردانہ امتحانی مراکز کیلئے متعلقہ ضلع کے امتحانی مرکز کے بوائز ڈگری/انٹر کالج کے پرنسپل, زنانہ امتحانی مراکز کیلئے متعلقہ ضلع کے امتحانی مرکز کے گرلز ڈگری/انٹر کالج کے پرنسپل, بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BBISE) کا ایک رکن/نمائندہ شانل ہونگی. یہ ٹاسک فورس ڈویژن کے ہر ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کی نگرانی کریں گے, جبکہ بلوچستان بورڈ کی جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے. یہ صوبائی مانیٹرنگ ٹاسک فورس کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں گے۔ اسی طرح صوبائی سطح پر قائم مانیٹرنگ ٹاسک فورس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) کالجز ہائیر و ٹیکنکل ایجوکیشن، ڈائریکٹر کالجز ، ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) کالجز ،ڈیٹا پروسیسنگ منیجر شامل ہیں. یہ ٹاسک فورس کوئٹہ ڈویژن کے امتحانی مراکز کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی، رپورٹنگ اور متعلقہ مسائل کے حل کی ذمہ دار ہوگی۔ ٹاسک فورس امتحانی مراکز کا معائنہ کرے گی، بلوچستان بورڈ اف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کی ہدایات کے مطابق کام کرے گی اور تمام رپورٹس کو یکجا کر کے سیکریٹری کالجز ہائیر و ٹیکنکل ایجوکیشن کو رپورٹ کریں گے۔ جبکہ ٹاسک فورس کی ذمہ داریوں (ToRs) میں روزانہ رپورٹ مرتب کرنا، امتحانی مراکز کا معائنہ، BBISE سے روابط اور مسائل کا فوری حل شامل ہیں۔ واضح رہے ان مانیٹرنگ ٹاسک فورس کی جانب سے صوبہ بھر میں امتحانات کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے جس سے نقل کے خاتمے سمیت سروس ڈیلوری میں بھی بہتری آئی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر33403/2025پشین8 مئی ۔ پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت وجنگی جنون کے خلاف موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع پشین میں ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید یاسین اختر شاہ نے کی،ریلی میں شرکاءنے کثیر تعداد میں بینرز،پلے کارڈز اور پاکستانی پرچم تھامے ہوئے پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بازی کی،منعقدہ ریلی میں سول سوسائٹی،انجمن تاجران،اساتذہ کرام،سرکاری ملازمین،سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر مکاتب فکر کے افراد سمیت صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی،ریلی ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سے شروع ہو کر قائد اعظم چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ریلی کے شرکاءسے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارتی فورسز کی اپنی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،جو اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے اس واقعہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا رہے ہیں،جبکہ بھارت اپنی ناکامی اور غفلت کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر سندھ طاس معاہدے کو کسی طور پر بھی ایک طرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا،انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے عزائم غیر متزلزل اور قوی ہیں تاہم پوری قوم ملکی دفاع کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،چونکہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا ہے اس لئے یہ قیامت تک قائم اور شاد و آباد رہے گا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل حرمزئی سلمان علی بلیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی ریلی پوری قوم کے اس اجتماعی عزم کا مظہر ہے،کہ مادر وطن کے دفاع اور بقاءکے لیے ہم سب ایک صف میں کھڑے ہیں،جبکہ تمام پاکستانی قوم ہر قسم کے حالات میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے،اور دشمن کو واضح پیغام دیتی ہے کہ کسی بھی جارحیت اور دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،انہوں نے اقوام متحدہ،انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سلامتی کونسل سے بھارتی جارحیت اور جنگی جنون کا نوٹس لیتے ہوئے پابندیاں عائد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی قوم متحد اور اپنے مسلح افواج کے ساتھ ہے،اور اپنی جان ومال،اہل و عیال اور کاروبار سب کچھ مادر وطن کے لیے قربان کرنے کا عزم رکھتی ہے،تاہم بھارتی جارحیت اور قومی خودمختاری کے خلاف مسلسل اشتعال انگیزی سے پاکستانی قوم مرعوب نہیں ہو گا،بلکہ ایمانی جزبے سے سرشار پاکستانی قوم اپنی دہرتی ماں کی حفاظت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں،ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی و ترقی،مسلح افواج کی کامیابی اور شہداءکے درجات کی بلندی سمیت کشمیری عوام کی آزادی کیلئے دعا کی گئی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر33404/2025اوتھل 8مئی ۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ، حمیرا بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ نے پولیو مہم کی پیش رفت، درپیش چیلنجز اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جس کے خاتمے کے لیے ہم سب کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو ٹیموں کی کڑی نگرانی کر رہی ہے اور ایریا انچارجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی، ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عبدالسلام، ڈپٹی ڈی ایچ او، ڈاکٹر منصور بلوچ، ڈی ایس پی اوتھل، پی پی ایچ آئی کے نمائندے سعید جان، اور ایدھی فاونڈیشن بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور مہم کی مو¿ثر نگرانی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ رکھا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے میں تعاون کریں تاکہ ضلع لسبیلہ کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر33405/2025گوادر8 مئی ۔ ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) سیف اللہ کھیتران نے جمعرات کے روز اولڈ ٹاو¿ن بحالی منصوبے سمیت جی ڈی اے کی جانب سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے تاریخی و ثقافتی ورثے کی بحالی کے تحت برطانوی دور کے قدیم ٹیلیگراف آفس کا معائنہ کیا اور کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باقی ماندہ کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔دورے کے دوران ڈی جی جی ڈی اے نے گوادر کے اہم تجارتی و تاریخی مرکز ملا فاضل چوک، میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر جی ڈی اے کے چیف انجینئر حاجی سید محمد نے انہیں جاری کاموں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ماضی میں یہ علاقہ بدحالی کا شکار رہا، جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر تھیں، مگر آج یہاں سیاسی اجتماعات اور کاروباری چہل پہل بحال ہو چکی ہے، جو جی ڈی اے کی انتھک محنت اور حکومت کی کامیاب ترقیاتی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملافاضل چوک اور ملحقہ علاقوں میں لنک روڈز کی تعمیر، ٹف ٹائلنگ، فٹ پاتھوں کی خوبصورتی، جدید سیوریج اور ڈرینیج سسٹم کی تنصیب جیسے اہم کام تیزی سے جاری ہیں، جن کا مقصد علاقے کو نہ صرف دیدہ زیب بنانا ہے بلکہ نکاسی آب اور صفائی کے دیرینہ مسائل کا پائیدار حل فراہم کرنا ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے مکی مسجد سے ملا فاضل چوک تک سڑک کی کارپیٹنگ کا کام جلد شروع کرنے کی ہدایت دی، یہ منصوبہ طویل عرصے سے تعطل کا شکار تھا۔ انہوں نے جی ڈی اے کی انجینئرنگ ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی اور کہا کہ منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل اولین ترجیح ہے۔قبل ازیں، ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان آرمی کے جی او سی، میجر جنرل عدنان سرور ملک کے ہمراہ عمانی قلعہ کا بھی دورہ کیا اور اسے گوادر کے ثقافتی ورثے کا اہم حصہ قرار دیا۔علاقہ مکینوں اور دکانداروں نے جی ڈی اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں نے علاقے کی رونقیں بحال کر دی ہیں اور معیشت میں بہتری کی نئی راہیں کھولی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل سیف اللّٰہ کھیتران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گوادر کو عالمی معیار کا ترقی یافتہ، خوبصورت، معاشی اور سیاحتی مرکز بنانے کے لیے جی ڈی اے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی کچھ نئے اور بڑے منصوبے متعارف کروائے جائیں گے جن سے عوامی سہولتوں اور شہر کی مجموعی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر33406/2025بارکھان 8 مئی۔ بارکھان کے شہر رکھنی میں بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا سردار عبدالرحمن کھیتران کی ہدایت پر بارکھان کے شہر رکھنی میں بھارتی جارحیت کے خلاف ایک پ±رجوش ریلی نکالی گئی، جس میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں ہر عمر کے افراد — بزرگ، نوجوان، اور بچے نے جوش و خروش سے شرکت کی اور وطن سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “پاک فوج زندہ باد”، “بھارت مردہ باد”، “ہم سب کے سب سپاہی ہیں”، اور “پاکستان کا مطلب کیا، لا الہ الا اللہ” جیسے نعرے درج تھے۔ فضا “پاک فوج قدم بڑھاو، ہم تمہارے ساتھ ہیں” اور “بھارت ہوش کے ناخن لو” جیسے نعروں سے گونجتی رہیریلی کے شرکاءنے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ دشمن کے ہر وار کا منہ توڑ جواب دیا ہے، اور پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں اور عمائدین نے بھی خطاب کیا اور وطن عزیز کی حفاظت کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر33407/2025کوئٹہ 8 مئی ۔ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے تعاون سے روڈ سیفٹی کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں شرکا ءکو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی اور ٹریفک قوانین کی پابندی کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ سیمینار کا موضوع سڑک پر روڈ سیفٹی اقدامات کو اپنانا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جہاں آراء ۔تبسم کوئٹہ کے مختلف کالجز و یونیورسٹیوں کی طالبات نے شرکت کی۔سیمینار کے منتظمین کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے عملے نے روڈ سیفٹی اور حادثات سے بچاﺅ کے لئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لئے موٹروے پولیس روڈ یوزرز کو شعور وآگاہی دینے میں بھی مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی بدولت حادثات کی شرح میں کمی کی جاسکتی ہے ۔سیمینار کے شرکاء نے روڈ سیفٹی کے شعبے میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی کوششوں کو سراہا۔ تقریب کے آخر میں ڈپٹی سیکرٹری وومن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جہاں ارا تبسم اور مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے ایونٹس مزید تعلیمی اور دوسرے اداروں میں منعقد ہونی چاہیے تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق سیکرٹری وومن ڈیولپمنٹ خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور اس حوالے سے محکمہ موثر اقدامات اٹھا رہا ہے۔ سیمینار کے اختتام پر منتظمین میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔﴾﴿﴾
﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر33408/2025 چمن 8مئی ۔ چمن کے غیور عوام نے آج انڈین جارحیت اور پاکستان پر جنگی حملے کیخلاف ایک ریلی نکالی ریلی میں قبائلی مشران علماءکرام بوڑھوں اور جوانوں کی کٹیر تعداد شریک تھی ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے تھے جس پر انڈیا کیخلاف شعار درج تھے اور پاک فوج کی جوابی کارروائی “زنداباد کی نعرے درج تھے ریلی کے شرکاءنے انڈیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور خاص کر چمن کے عوام افواج پاکستان کیساتھ ملکر انڈیا کیخلاف جنگ میں بھرپور حصہ لیں گے اور انڈیا کی جارحیت اور جنگی جنون کو خاک میں ملا دیں گے انہوں نے کہا کہ انڈیا اپنے عوام کو دو وقت کی روٹی چھت اور روزگار نہیں دے سکتی تو جنگیں کیا لڑیں گے ریلی کے شرکاءنے اقوام عالم سے انڈیا کی پاکستان پر بیجا الزامات کی آڑ میں جنگ مسلط کرنے اور معصوم اور نہتے لوگوں پر بمباری بند کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ پاکستان کی صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور اگر پاک فوج کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو بھارت کا پھر خیر نہیں ہوگا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر33409/2025نصیرآباد: 8مئی ۔محکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام ایک روزہ ایمرجنسی تربیتی سیمینار کا کامیاب انعقاد کیا گیاجس کی صدارت ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر شہری دفاع عنایت اللہ بلوچ نے کی۔ سیمینار میں شہری دفاع کے رضاکاروں کے علاوہ مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت کی۔تربیتی سیشن کا بنیادی مقصد شرکاء میں ایمرجنسی حالات، بشمول جنگ، سیلاب، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات کے دوران حفاظتی اقدامات، فوری ردعمل اور دوسروں کی مدد کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ سیشن کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر عنایت اللہ بلوچ نے مختلف عملی مشقوں اور معلوماتی لیکچرز کے ذریعے شرکاءکو مفید رہنمائی فراہم کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر عنایت اللہ بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ ملکی و علاقائی حالات ایسے تربیتی پروگرامز کی اہمیت کو دوچند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری دفاع کی یہ ذمہ داری ہے کہ عوام کو نہ صرف تربیت فراہم کی جائے بلکہ ان میں احساسِ ذمہ داری بھی بیدار کیا جائے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ یہ آگاہی اپنے گھروں، محلوں اور معاشرے تک منتقل کریں تاکہ ہر فرد ایمرجنسی کی صورت میں اپنا کردار ادا کر سکے ۔سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے تربیتی سیشن کو معلوماتی اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے شہری دفاع کی کاوشوں کو سراہا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 33410/2025لورالائی 8مئی۔بھارت کی جانب سے گزشتہ رات پاکستان کے عام شہریوں پر کیے گئے حملے کے خلاف لورالائی میں ایک پرجوش اور پ±رامن احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کی۔ یہ ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہو کر باچاخان چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاءسے خطاب بھی کیا گیا ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعلی کاکڑ،فرزند ایم پی اے،افضل خان اوتمانخیل ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحمیدلہڑ ی ،ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ ای محمد علی موجود تھے ریلی کا مقصد نہ صرف بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا تھا بلکہ پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار بھی کرنا تھا۔ شہریوں کی بڑی تعداد، سول سوسائٹی، طلباء ، تاجر، اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد نے اس ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے اور افواجِ پاکستان کے حق میں تحریریں درج تھیں۔ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے اپنے خطاب میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور عالمی برادری کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ریلی کا ماحول پرامن رہا اور شرکاء نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملکی سالمیت، خودمختاری، اور افواج پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر کھڑے ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر33411/2025استامحمد8مئی ۔ڈپٹی کمشنر استامحمد کا جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بی اینڈ آر، بلڈنگز، روڈز، پی ایچ ای، لوکل گورنمنٹ اور ایریگیشن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور ان کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مفاد میں ان منصوبوں کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ حکومتی وسائل کا صحیح استعمال ہو اور عوام کو جلد از جلد سہولیات میسر آئیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شفافیت اور دیانتداری کو ہر سطح پر مقدم رکھا جائے اور منصوبوں میں درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر33412/2025بارکھان 8مئی ۔نئے تعینات ایس پی بارکھان ڈاکٹر سعد آفریدی صاحب (پی ایس پی) نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پیز،اور دیگر تمام پولیس آفیسران ،اور دفتری عملہ نے نئے ایس پی کا پرتپاک استقبال کیاپولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔چارج سنبھالنے کے بعد نئے ایس پی ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز،اور دفتری عملے سے خصوصی ملاقات کی ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا،میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانا، قانون اور انصاف کا موثر نفاز اور عوام کو بہترین پولیس خدمات کی فراہمی ان کے لئے اولین ترجیح میں شامل ہے جس میں کوتاہی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کے علاوہ ایس پی صاحب نے نے پولیس لائینز ،پولیس تھانہ بارکھان، سب جیل بارکھان ،ایم ٹی سیکشن، اسلحہ خانہ، مالخانہ کی صفائی ستھرائی چیک کی اور اہلکاران کی بیرکوں کو چیک کیا۔ایس پی صاحب نے وہاں پر موجود آفیسران اور اہلکاروں کو درپیش مسائل سنے اس موقع پر انہوں نے ایس ایچ اوز کو سختی سے واضح ہدایات جاری کیں کہ ان کے ایریا میں ہونے والی تمام غیر قانونی سرگرمیوں (شراب خانوں۔جوئے کے اڈوں۔منیشات فروشی کے کاروبار)کو بند کرنے کے لیے کاروائیوں کو تیز کریں اور سمگلنگ پر سختی سے پابندی ہوگی اور اشتہاری ، مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے موثرحکمت عملی کے تحت چھاپے لگائیں اس کے باوجود اگر کوئی آفیسر/اہلکار ملوث پایا گیا تو سخت محکمانہ کاروائی عمل میں جائے گی اور انہوں نےموقع پر ہی ڈیوٹی میں سستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو فوراً پولیس رول کے تحت سزائیں دیں اور بہترین ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دیں۔ایس پی صاحب نے مزید کہا کہ تمام افسران اور ملازمان کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں گے ان کی تمام ویلفیئر کے لیے جلد ہی اقدام اٹھائیں جائیں گے۔نوتعینات ایس پی بارکھان نے سختی سے احکامات جاری کیے کہ اگر کوئی ملازم یا آفیسر کسی سے رشوت یابھتہ لیتے ہوئے پایا گیا تو سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جاکر ڈسمس فرام سروس کیا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر33413/2025کراچی ، 8 مئی ۔سندھ و بلوچستان کے ممتاز قبائلی رہنماءسابق ناظم سردار زادہ میر بہرام خان بلیدی کے انتقال پر رکن سندھ اسمبلی سابق اسپیکر آغا سراج درانی نے بلیدی ہاوس کراچی میں مرحوم کے بڑے صاحبزادے میر عطاء اللہ خان بلیدی سے تعزیت کا کیا اور فاتحہ خوانی کی آغا سراج درانی نے مرحوم سردار زادہ میر بہرام خان بلیدی کی سیاسی و قبائلی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے دونوں صوبوں میں قبائلی تنازعات کے حل اور اقوام میں بھائی چارے کے فروغ کیلئے بلا امتیاز خدمات سر انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیزاسلام آباد 8 مئی۔بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وفاقی وزیر میر خالد خان مگسی کی صدارت میں بلوچستان عوامی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ،سینیٹرمحمد عبدالقادر،نائب صدرنصیب اللہ بازئی سابق وزیراعلی جان محمد جمالی،بانی رکن سعید احمد ہاشمی،سینیٹر دنیش کمار، اور رکن صوبائی اسمبلی پرنس آغا عمر شریک ہوئے اجلاس میں بھارتی جارحیت اور شہریوں کی شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیاگیا اجلاس میں پارٹی کی مختلف اہم کمیٹیوں کی تشکیل اور عوامی رابطے مہم تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ۔ میر خالد خان مگسی نے کہا کہ بی اے پی بلوچستان کی سب سے بڑی صوبائی و وفاقی جماعت ہےبی اے پی کا نصب العین صرف عوامی خدمت اور صوبے کی ترقی ہےپارٹی آئین و منشور کے مطابق اہم مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کے بغیر سیاست بے معنی ہے بی اے پی کے کارکنان رابطہ مہم مزید تیز کریں وہ بلوچستان کے مسائل پر وفاقی کابینہ میں آواز اٹھاتے رہینگے۔
خبرنامہ نمبر3414/2025 کوئٹہ 8مئی ۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیموں نے کوئٹہ شہر اور ضلع تربت میں خوراک کے مراکز کا معائنہ کیا اور متعدد کارخانوں و مراکز کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کچلاک بائی پاس کے گردونواح میں قائم خوراک کے مراکز اور پروسیسنگ یونٹس کی چیکنگ کے دوران قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر ایک آئسکریم پراسیسنگ یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔ مذکورہ یونٹ میں غیر رجسٹرڈ آئسکریم اور آئس قلفیوں کی پراسیسنگ جاری تھی جن کی نہ کوئی لیبارٹری رپورٹ موجود تھی اور نہ ہی پیکنگ پر درست لیبلنگ کی گئی تھی۔ یونٹ میں فوڈ سیفٹی سے متعلق متعدد اصولوں کی خلاف ورزیاں بھی پائی گئیں۔ کارروائی کے دوران 1 ڈیپارٹمنٹل اسٹور سے زائدالمیعاد بسکٹ، چپس، جیلی اور بغیر مینوفیکچرنگ یا ایکسپائری تاریخ کی حامل مصنوعات برآمد کی گئیں، جنہیں ضبط کر کے اسٹور انتظامیہ کو جرمانہ عائد کیا گیا۔دودھ اور دہی کے معیار کی جانچ کے لیے چشمہ اچوزئی، ایئرپورٹ روڈ اور میکانگی روڈ پر موجود ملک شاپس کا معائنہ کیا گیا، جہاں موقع پر کیے گئے ٹیسٹ کے دوران پانچ دکانوں کے دودھ میں خشک دودھ پاوڈر اور پانی کی ملاوٹ ثابت ہوئی۔ذمہ دار دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔مزید براں، فیض محمد روڈ پر ایک فاسٹ فوڈ کارنر، دو بیکریوں، ایک جنرل اسٹور اور دیگر مراکز کو فوڈ بزنس لائسنس نہ ہونے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔ اسپنی روڈ پر ایک واٹر پلانٹ اور سات گوشت کی دکانوں کے خلاف بھی مختلف وجوہات پر قانونی کارروائی کی گئی۔کلی پائند کے علاقے میں ایک جنرل اسٹور، ایک بیکری اور دو ہول سیل ٹریڈرز سے ایکسپائرڈ اور پابندی عائد خوردنی مصنوعات برآمد ہوئیں، جنہیں ضبط کر کے مالکان کر جرمانہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں ضلع تربت میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی زونل انسپیکشن ٹیم نے بی آر سی کالج تربت کی مرکزی کینٹین اور میس سمیت شہر میں میں موجود مختلف مراکز خوراک کا معائنہ کیا۔کالج کینٹین انتظامیہ کو معمولی خامیوں پر اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے جبکہ تین جنرل اسٹورز پر زائدالمیعاد اشیائ فروخت کرنے پر جرمانے عائد کیے گئے۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر3415/2025اوتھل 8مئی ۔ حکومت چین کی جانب سے شی پاور پروگرام کے تحت پبلک اسکول اوتھل، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول اوتھل اور الدرویش پبلک اسکول اوتھل میں طالبات میں صحت کٹس تقسیم کی گئیں اس خصوصی تقریب میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرہ بلوچ نے طالبات کو صحت کٹس فراہم کیں، ڈپٹی کمشنر حمیرہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شی پاور پروگرام کے تحت طالبات کی صحت و صفائی سے متعلق کٹس کی فراہمی حکومت چین کا قابل قدر اقدام ہے یہ نہ صرف بچیوں کی صحت کے تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال بھی ہے چین ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کر رہا ہے جو دوستی سے بڑھ کر برادری کا رشتہ بن چکا ہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ نے کہا کہ صحت مند طالبات ہی ایک صحت مند اور تعلیم یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھتی ہیں حکومت چین کی جانب سے فراہم کردہ صحت کٹس بچیوں کی ذاتی صفائی، آگاہی اور خود اعتمادی میں اضافہ کریں گی ہمیں خوشی ہے کہ چین نہ صرف بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں میں شراکت دار ہے بلکہ تعلیم اور صحت جیسے بنیادی شعبوں میں بھی ہماری نسل نو کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اوتھل محمد اطہر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت چین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستانی اور خصوصاً لسبیلہ کی بچیوں کی صحت کے لیے ایسا اقدام اٹھایا جو ان کی خود اعتمادی اور بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا یہ پاک چین دوستی کی مضبوط بنیادوں کی نشاندہی کرتا ہے امید ہے کہ اس نوعیت کے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا اور پاک چین دوستی تعلیم اور صحت کے میدان میں مزید ترقی کا ذریعہ بنے گی جبکہ اس موقع پر ددر مائننگ کمپنی کے اسسٹنٹ پریذیڈنٹ محمد عظیم خان نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ اور محکمہ تعلیم لسبیلہ کے افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور محکمہ تعلیم لسبیلہ کے افسران نے ددر مائننگ کمپنی کے ساتھ معاونت اور تعاون جاری رکھا ہے اس موقع پر ددر مائننگ کمپنی کے عبدالغنی، زبیر حسن، نور خان آفریدی، فہاد، اختر اور دیگر بھی موجودتھے۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر3416/2025نصیرآباد8مئی ۔نصیر آباد ڈویژن میں سال 2022 میں آنے والے تباہ کن سیلاب اور حکومت کی جانب سے اسلامک ریلیف اور ہاو¿سنگ ریکنسٹرکشن یونٹ بلوچستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے مقامی ہال میں اسٹیک ہولڈرز کانفرنس منعقد کی گئی جس میں صوبائی وزراء پارلیمانی سیکرٹریز مشیر کے نمائندگان سمیت اسسٹنٹ کمشنر استا محمد محمد رمضان اشتیاق میر عبدالروف لہڑی میر لعل جان بادینی سمیت متاثرہ افراد سمیت دیگر سیاسی سماجی قبائلی معتبرین و معززین کثیر تعداد میں موجود تھے کانفرنس کے موقع پر اسلامک ریلیف اور ایچ آر یو کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے بنائے گئے گھروں کی تعمیرات اور حکومتی احکامات پر رقوم کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محمد رمضان اشتیاق نے کہا کہ گزشتہ سال استامحمد تحصیل گنداخہ سمیت دیگر علاقوں کو کافی نقصان پہنچا ہزاروں کی تعداد میں گھروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ضروری ہے کہ ایک مرتبہ پھر سروے کا عمل شروع کیا جائے تاکہ رہ جانے والے تمام متاثرین کو حقوق مل سکیں سیمینار سے ہارون کاسی نے خطاب میں کہا کہ ضلع انتظامیہ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کی معاونت سے نصیرآباد ڈویژن میں سروے کیا گیا اور ہزاروں کی تعداد میں گھر زمین بوس ہوئے اسلامک ریلیف ایچ آر یو کے ساتھ مل کر ہزاروں گھر بنا رہے ہیں فی متاثرہ خاندان کو چار لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں مزید باقی رہ جانے والے متاثرین کے لیے بھی حکومت بلوچستان کے ساتھ مل کر اقدامات کے لیے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد انور مینگل نے کہا کہ پاکستان میں سال 2022 میں ملین ڈالرز کا نقصان ہوا اسلامک ریلیف بلوچستان میں سیلاب متاثرین تک سب سے پہلے پہنچی اور ہزاروں کی تعداد میں ٹینٹس فراہم کر کے ابتدائی امداد کے سلسلے کو جاری رکھا نصیرآباد ڈویژن میں کام اب بھی جاری ہے دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہمارا نصب العین ہے سیمینار سے ایچ آر یو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر راشد رزاق نے کہا کہ سال 2022 کی سختی اور تباہ کاری آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش طاری کیے ہوئے ہیں سب سے زیادہ متاثرہ ڈویژن نصیر آباد ڈویژن رہی اس وقت حکومت نے متاثرین کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے بلوچستان کے تمام اضلاع میں متاثرین کے لیے خدمات سرانجام دی گئی ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ رہ جانے والے تمام متاثرین کے کوائف مکمل کر کے حکومت کے سامنے رکھے جائیں تاکہ مستقبل میں ان کے لیے بہتر معنوں میں اقدامات کیے جائیں سیمینار سے لعل جان بادینی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2022 کے سیلاب کے بعد آج بھی لوگ صحیح معنوں میں اپنے پاوں پر کھڑے نہیں ہو سکے۔ ایچ آر یو اور اسلامک ریلیف کو چاہیے کہ وہ جاری پروجیکٹ میں مقامی نوجوانوں کو بھی خدمت کا موقع دیں تاکہ مفاد عامہ میں مقامی سطح پر بہتر معنوں میں اقدامات کیے جائیں اس حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز بھی اپنا مثبت کردار ادا کریں اور اسلامک ریلیف کی خالی آسامیوں پر مقامی لوگوں کو تعینات کیا جائے تقریب کے اختتام کے موقع پر بہترین خدمات سرانجام دینے پر اسلامک ریلیف کے فاروق خان کاکڑ عبدالصمد کورار ایچ آر یو کے آفتاب لہڑی ڈویژنل پروجیکٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد رضوان قاسی محمد انور مینگل راشد رزاق میر عبدالرو¿ف لہڑی لال جان بادینی ارشاد علی جمالی سمیت دیگر سیاسی قبائلی عمائدین اور دیگر شرکاء میں تعریفی اسناد اور شیلڈ تقسیم کی گئی جبکہ اسلامک ریلیف اور ایچ آر یو کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مکمل تعمیرات کروانے والوں اور دیگر متاثرین میں چیکس بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پرراشد رزاق پروجیکٹ ڈائریکٹر ایچ آر یو بلوچستان نے تمام شرکاء علاقہ معتبرین کا شکریہ ادا کیا۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3417/2025سبی 8 مئی ۔ ضلع سبی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے قبائلی رہنماء میر دینار خان ڈومکی اور چیئرمین میونسپل کمیٹی کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئی پریس کلب پہنچی ریلی میں قبائلی مشران سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی اور افواج پاکستان زندہ باد اور بھارتی جارحیت نامنظور کے نعرے لگائے شرکاءنے ہاتھوں میں افواج پاکستان کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کی خودمختاری کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے انہوں نے کہا کہ افواج کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے بھارت نے چھپ کر حملہ کیا، اس سے بزدل ملک کوئی نہیں ہے، ہماری بہادر فوج نے ان کے پانچ جہاز گراکر انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا، اس بار پانچ طیارے گرائے ہیں پھر کوشش کی تو اس سے زیادہ نقصان اٹھائے گا ایک اور شہری نے کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور اہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم بھارت کی ہر قسم کی در اندازی کا بھرپور جواب دیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3418/2025حب 8مئی ۔ ڈسٹرکٹ امیونائزیشن کمیونیکیشن کمیٹی (DICC) کا اجلاس ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگوکے زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایچ او حب ڈاکٹر نور بخش بزنجو۔ ڈاکٹر شوکت علی جلبانی (DDHO) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل حب ڈاکٹر نذیر احمد این اسٹاپ ڈاکٹر داود خان (DSO WHO)ڈاکٹر سجاد کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام حب ایاز سلیم (CCO، COMNet) ایم رفیق (DSV)امجد علی شاہ NRSPایف سی کوآرڈینیٹر، ایم ای آر ایف زہرہ قیوم DSO/نیوٹریشن، LHW پروگرام شاہ محمد صدیقی ڈسٹرکٹ سپروائزر گاوی (AKU)سراج بلوچ اورلائم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان شریک ہوئےاجلاس میں روٹین امیونائزیشن: بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے ویکسینیشن پروگرام کو تقویت دینے پر زوردیا گیا اجلاس میں ٹیکہ کاری کے پروگراموں میں کمیونٹی کے اراکین کو تعلیم دینے اور ان کو شامل کرنے کی کوششوں کو بڑھانے کی اہمیت پر غورکیا گیا۔ اجلاس میں ویکسینیشن کی شرح کو بڑھانے اور ڈسٹرکٹ حب میں حفاظتی ٹیکوں کے اقدامات کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے کمیونٹی کی شرکت اور آگاہی بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر3419/2025جعفرآباد8مئی ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے بوائز اور گرلز ڈگری کالج میں جاری ایف اے اور ایف ایس سی امتحانات کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنانے اور تمام امتحانی قوائد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نقل جیسے ناسور سے طلبہ کی خود اعتمادی متاثر ہوتی ہے، اس لیے اس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ اگر کوئی امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑا جائے تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، اور نقل کی فراہمی میں ملوث عناصر کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز میں پینے کے ٹھنڈے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ طلبہ و طالبات کو صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ انہیں امتحانات کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ نقل کے خلاف اج اگر ہم نے سختی نہ کی تو ہمارے بچے مستقبل میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکیں گے کیونکہ نقل کر کے پاس ہونے والے بچے اس ریت کی دیوار کی مانند ہوں گے جو کبھی بھی کھڑی نہیں ہو سکے گی اس لیے ضروری ہے کہ طلبہ و طالبات اپنی ذہنی قابلیت کی بنیاد پر تحریری امتحان دیں تاکہ ان کے اندر خود اعتمادی پیدا ہو اور مستقبل میں بہتر معنوں میں علم کے زیور سے اراستہ ہو کر کامیابی حاصل کریں اج کے اس دور میں ہمیں ترقی یافتہ دنیا کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3420/2025تربت08 مئی۔ تربت میں بھارتی جارحیت کے خلاف ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی سربراہی میں جمعرات کے روز ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل میر ہوتمان بلوچ، ضلعی محکموں کے افسران، سول سوسائٹی کے نمائندے، انجمن تاجران، علاقائی معتبرین، صحافیوں اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کا آغاز ڈی سی آفس کیچ سے ہوا، جو کمشنر آفس اور ڈی پی او آفس چوک سے گزرتی ہوئی خزانہ آفس کے راستے واپس ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاءنے قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی جارحیت کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے بھارتی میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان حملوں میں معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے عزم اور حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ پاکستان نہ صرف ایک ایٹمی طاقت ہے بلکہ نظریہ? کلمہ طیبہ پر قائم ہوا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کو اپنی جارحیت کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ معصوم شہریوں پر رات کی تاریکی میں حملے کسی بھی طور بہادری کا مظہر نہیں انہوں نے مزید کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان ایئرفورس کے جانبازوں نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے۔ اگر بھارت نے اشتعال انگیزی کا سلسلہ بند نہ کیا تو اسے مزید سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3421/2025تربت 8 مئی ۔:ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کوشقلات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تدریسی عمل، سہولیات اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کلاس رومز کا معائنہ کیا، طلبہ سے سوالات کیے اور تعلیمی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کی حاضری چیک کی اور غیر حاضری پر سخت کارروائی کی تنبیہ کرتے ہوئے ایمانداری سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ہیڈ ماسٹر لیاقت علی نے اسکول کو درپیش بجلی، سولر سسٹم کی کمی، امتحانی ہال اور ڈیسکوں کی عدم دستیابی جیسے اہم مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سولر سسٹم کی تنصیب اور امتحانی ہال کے لیے ڈیسکوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے طلبہ کو تعلیم پر توجہ دینے اور اساتذہ و والدین کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی تلقین کی ہے ۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3422/2025تربت 08 مئی ۔ :ڈائریکٹر تعلیم مکران غفور دشتی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گوکدان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تدریسی، انتظامی اور تعمیری امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہیڈ ماسٹر محمد نسیم سنگھور اور اساتذہ سے ملاقات کی اور حاضری رجسٹر چیک کرتے ہوئے اساتذہ کو وقت کی پابندی اور تدریسی فرائض میں سنجیدگی اختیار کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلبہ سے متعلق سوالات کیے۔ بچوں کی معلومات اور جوابات سے مطمئن ہوکر انہوں نے اساتذہ کی محنت کو سراہا اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کا بنیادی ستون ہے ڈائریکٹر تعلیم نے اسکول کی لائبریری کا معائنہ بھی کیا اور اس کے موثر استعمال پر زور دیتے ہوئے اسے مزید فعال بنانے کی ہدایت دی تاکہ طلبہ میں مطالعے کا رجحان فروغ پائے انہوں نے اسکول میں جاری تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام کام بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ تعلیمی ماحول مزید بہتر ہو۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3423/2025 سبی 8مئی ۔ ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پولیو پروگرام کے اعلیٰ افسران، محکمہ صحت کے نمائندوں اور متعلقہ اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر سبی کو انسداد پولیو مہم کی تیاریوں، گزشتہ پولیو مہم کی کارکردگی اور مستقبل کی حکمتِ عملی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیو مہم 26 مئی سے یکم جون تک جاری رہے گی اس مہم کے دوران ضلع سبی میں 38773 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جسمیں موبائل ٹیمیں 205، اسپیشل موبائل ٹیم 15، فکس سائٹس 46، ٹرانزٹ ٹیم 22 ہوں گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ علمائے کرام بھی اپنے خطبات میں پولیو کے دو قطروں کی اہمیت کے بارے میں شعور و آگاہی فراہم کریں تاکہ ہر بچہ پولیو سے بچاو کے قطرے پی کر اس موذی مرض سے چھٹکارہ حاصل کر سکے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے پولیو مہم کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿