News

07-05-2025

خبرنامہ نمبر3343/2025
کوئٹہ 7 مئی۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں تمام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے خطے میں دیرپا امن و آشتی کی ضرورت پر زور دیا اور ہر انٹرنیشنل فورم پر بھارتی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ معصوم شہریوں اور انکی املاک کو نشانہ بنانے سے بھارت کی جارحیت دنیا کے سامنے بےنقاب ہوگئی. انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے سویلین آبادی پر میزائل حملے پورے خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریگا اور عالمی برادری سے فوری طور پر اس جارحیت کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3344/2025
07 مئی ۔صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں اشتعال انگیز کارروائیوں اور حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف ایک خودمختار اور ایٹمی طاقت ہے، بلکہ اس کی بہادر افواج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہیں دشمن کی ہر سازش اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان پر مکمل اعتماد رکھتی ہے اور ہر فرد چٹان کی طرح اپنے سپاہیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے یہ ملک لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے، اور اس کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری اور ایمان کا حصہ ہے حاجی نور محمد خان دمڑ نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا اگر دشمن نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو پاکستان کی سرزمین سے ایسی للکار سنائی دے گی کہ دشمن کو پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا آخر میں انہوں نے پاکستان کی بقاء اور حفاظت کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کا حافظ و ناصر ہو، اور دشمن کے ہر ناپاک ارادے کو نیست و نابود کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3345/2025
کوئٹہ 7مئی ۔ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسجدوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت اقدام ہے دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم بھی ہیں۔صوبائی وزیر سردار کھتیران نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے لیکن دشمن کی جارحیت کا موثر اور دنداں شکن جواب دینا بھی بخوبی جانتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ افواجِ پاکستان نے زبردست پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، جبکہ ایک کاپیکٹ ڈرون بھی تباہ کیا گیا۔ یہ کارروائی دشمن کو واضح پیغام ہے کہ وطن عزیز کے دفاع میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے شہری علاقوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اس کی گھٹیا ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ایسے اقدامات خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ سردار کھتیران نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لےصوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دشمن نے دوبارہ کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو اس بار جواب اور بھی سخت ہو گا۔ہم امن چاہتے ہیں، مگر ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کی فضائی، زمینی اور دفاعی صلاحیتیں دشمن کی جارحیت کو خاک میں ملانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3346/2025
اسلام آباد 7 مئی۔سابق چیئرمین سینیٹ و رکن صوبائی اسمبلی صادق سنجرانی نے بھارت کیخلاف کاروائی پرافواج پاکستان کو خراج تحسین کیا ہے اپنے ایک بیان میں صادق سنجرانی نے بھارت کی جانب سے معصوم نہتے شہریوں اورمساجدکو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اور کہا ہے کہ بزدل دشمن کو بروقت جواب دیکر پاک افواج نے ملکی دفاع کو ہمیشہ کیطرح ناقابل شکست بنایا،صادق سنجرانی نے کہا کہ پاک فضائیہ ایک بار پھر دنیا بھر کی ائیرفورسزپر سبقت لے گئی پاکستانی فورسسز پوری قوم کا فخر ہیں،صادق سنجرانی نے کہا کہ پاک فضائیہ نے چند لمحوں میں پانچ بھارتی طیاروں کو گراکر ایم ایم عالم کی یاد تازہ کر دی صادق سنجرانی نے کہا کہ مودی کا سیاسی مقاصد کے لئے جنگی جنون خطے کے لیے خطرہ ہے اور مودی کا ہندتوا نظریہ ہندوہستان کو دیمک کی طرح ختم کررہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3347/2025
لورالائی7مئی ۔ رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے اپنے ایک بیان بھارت کی اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے، پاکستانی قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاک فوج کیجانب سے ہر جارحیت کا مو¿ثر اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ مسجدوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے۔بزدل دشمن نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، پاکستان نے 5 بھارتی طیارے تباہ کر دیے۔ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے۔ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہےعالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے ہماری سرحدیں محفوظ ہیں، دشمن کے ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستانی فوج ہر محاذ پر تیار ہے، قوم متحد ہے۔انہوں نے بتایا کہ افواجِ پاکستان نے زبردست پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، جبکہ ایک کاپیکٹ ڈرون بھی تباہ کیا گیا۔ یہ کارروائی دشمن کو واضح پیغام ہے کہ وطن عزیز کے دفاع میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے شہری علاقوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اس کی گھٹیا ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ایسے اقدامات خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ حاجی محمد خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لےصوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دشمن نے دوبارہ کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو اس بار جواب اور بھی سخت ہو گا۔ہم امن چاہتے ہیں، مگر ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کی فضائی، زمینی اور دفاعی صلاحیتیں دشمن کی جارحیت کو خاک میں ملانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3348/2025
نصیرآباد7مئی ۔ پولیو مہم میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی پولیو مہم میں کام کرنے والے پولیو ورکرز، یو سی ایم اوز کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض منصبی نہایت خلوص دل سے انجام دیں منعقدہ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر کا خطاب اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی فیصل خان کھوسہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈاکٹر حبیب اللہ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر یاسر بلوچ، پی ایس ڈپٹی کمشنر منظور شیرازی سمیت دیگر ضلعی سربراہان نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پولیو جیسی مہلک بیماری کے خاتمے کے لیے جاری مہم کو صرف رسمی کارروائی تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس میں سنجیدگی اور سخت محنت کی ضرورت ہے۔ وہ پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی تمام 44 یونین کونسلوں میں مہم کو مکمل اور مو¿ثر انداز میں چلایا جائے۔ کسی قسم کی کمی بیشی یا سستی ناقابل برداشت ہوگی۔ تمام یو سی ایم اوز کو سختی سے ہدایت جاری کی جائے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھائیں، بصورت دیگر غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نصیرآباد کو ہدایت کی کہ وہ ناقص کارکردگی کے حامل اہلکاروں کو وارننگ نوٹس جاری کریں تاکہ آئندہ ایسی کوتاہی نہ دہرائی جائے۔اجلاس کے دوران ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندگان نے 26 مئی سے شروع ہونے والی 5 روزہ پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 5 سال سے کم عمر کے 157308 بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کےلئے 449 مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کےلئے قطرے پلائیں گی ان کے علاوہ 33 ٹرانزٹ پوائنٹس،42 فکسڈ سینٹرز، مقرر کئے گئے ہیں جبکہ 39 یو سی ایم اوز۔اور 106 ایریا انچارج مہم میں فرائض انجام دیں گے ان کے ساتھ ساتھ اپنے محکمے کی تیاریوں ،درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ باہمی رابطے اور ٹھوس حکمت عملی کے ساتھ مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کام کرنے والی ٹیموں کے ساتھ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے کیونکہ مہم زیادہ تر فیمل پر مشتمل ہے اس لئے بہتر اور سخت اقدامات کئے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3349/2025
موسیٰ خیل7مئی۔ لیویز فورس زمری پلاسین نے پہلے بار سنیپ چیکنگ کرکے ایک اشتہاری کو گرفتار کرلیا گیا۔سب تحصیل زمری پلاسین لیویز فورس علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلے گشت کے علاوہ
سنیپ۔چیکنگ کررہے ہیںموسیٰ خیل ڈپٹی کمشنر (ر)بلال شبیر اور اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ کاکڑ کے خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سردارسعداللہ خان کے نگرانی میں لیویز فورس علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلے سب تحصیل زمری پلاسین میں قانون شکن عناصر اور گورنمنٹ کو مطلوب اشتہاریوں کے خلاف بر سر پیکار مختلف پوائنٹ پر گشت کے ساتھ ساتھ ناکہ جات لگا کر سنیپ چیکنگ کررہے ہیں۔زمری پلاسین کے عوام نے لیویز کے موثر کاروائیاں شروع کرنے پر اطمینان کا اظہار امن ہے تو سب کچھ ممکن جب امن نہیں تو زندہ گی بھی نہیں قانون شکن عناصر کے خلاف کارواءپر عوام نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر قسم تعاون کا اعادہ کیا۔لیویز ایس ایچ او سعداللہ خان کے ہمراہ لیویز فورس زمری پلاسین نے ناکے پر سنیپ چیکنگ کے دوران ایک اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3350/2025
زیارت 7مئی ۔ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی کا گورنمنٹ ھائی سکول ریگوڑہ کا اچانک دورہ کیا ڈپٹی کمشنرنے اساتذہ اور طلبہ کی غیر حاضری، ڈسپلن کا فقدان اور سکول انتظامیہ کی غفلت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ لیول پر غفلت بچوں کے مستقبل کو داو پر لگانے کے مترادف ہے لہذا غفلت کے مرتکب اساتذہ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی جو ٹیچر ڈیوٹی نہیں کرے گا اس کی کوئی ضرورت نہیں ہم ہربچے کو اسکول مین اور یراستاد کو کلاس میں دیکھنا چاہتے ہیں کہا کہ اساتذہ معاشرے کی ارتقاء میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لہذا اتنے بڑے مقام پر فائز ہونے کی وجہ سے ان سے دیگر ملازمین کے مقابلے میں زیادہ محنت کی توقع کی جاتی ہے۔ جب تک اساتذہ اپنی مکمل حاضری یقینی نہیں بنائینگے تب تک بچے سکول نہیں ائینگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3351/2025
نصیرآباد7مئی ۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد، منیر احمد خان کاکڑ نے آج گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی عمل کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور امتحانی ماحول، نظم و ضبط اور شفافیت کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔ انہوں نے مرکز کے منتظمین کو سختی سے ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران نقل کی ہر ممکن روک تھام کی جائے، کیونکہ نقل نہ صرف تعلیمی معیار کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ طلبہ کی صلاحیتوں کو بھی محدود کرتی ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ طلبہ کی ذہنی اور علمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مثبت، منصفانہ اور شفاف امتحانی نظام ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ امتحانی نظام کو مزید موثر، شفاف اور نتائج کے اعتبار سے معتبر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں تاکہ طلبہ اپنی اصل قابلیت کے مطابق کارکردگی دکھا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3352/2025
دکی7مئی ۔ڈپٹی کمشنر دکی اور اسسٹنٹ کمشنر لونی کا امتحانی مراکز کا دورہ شفاف امتحانی نظام کو یقینی بنانے کی ہدایت: ڈپٹی کمشنر دکی، برکت علی بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر لونی مجیب الرحمٰن نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بازار اور ڈگری کالج دکی میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی عمل کا بغور جائزہ لیا اور شفافیت، نظم و ضبط اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے جاری انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے امتحانی مراکز میں طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا مشاہدہ کرتے ہوئے اساتذہ و عملے کو ہدایت دی کہ امتحانات کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے امتحانی عمل میں کسی بھی بدعنوانی یا بے ضابطگی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3353/2025
نصیرآباد 7مئی ۔ ٹرانسپورٹ قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی، ویگن مالکان کو بھاری جرمانے واضح رہے کہ کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن خان کی ہدایت پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نصیرآباد و ایس ایس پی ہائی ویز خادم حسین مگسی نے مشترکہ طور پر این اے 65 پر ٹرانسپورٹ قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔سیکرٹری آر ٹی اے نور احمد ڈومکی و ایس ایس پی ہائی ویز خادم حسین مگسی کی نگرانی میں کی گئی اس کارروائی کے دوران چھتوں پر مسافروں اور موٹر سائیکلیں لادنے، اور مقررہ وزن سے زیادہ سامان اٹھانے پر چھ ویگنوں کے جھنگلے اتار دیے گئے۔ جبکہ آٹھ ویگنوں کے خلاف چالان کرتے ہوئے مجموعی طور پر 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔علاوہ ازیں، دس ویگن مالکان کو سختی سے تنبیہ کی گئی کہ وہ آئندہ قوانین کی مکمل پابندی کریں۔ سیکرٹری نور احمد ڈومکی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن خان کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ مالکان سے اپیل کی کہ وہ حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں اور شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3354/2025
پنجگور، 7 مئی ۔ : پنجگور گرلز ڈگری کالج کی ہونہار طالبہ زہرہ آزاد کو صوبائی و ضلعی سطح پر تقریری مقابلوں میں نمایاں کارکردگی، بالخصوص گوادر میں منعقدہ انسدادِ بد عنوانی کے عالمی دن (اینٹی کرپشن ڈے) کے موقع پر بہترین تقریر کرنے اور پوزیشن حاصل کرنے پر ڈپٹی کمشنر پنجگور زاہد لانگو کی جانب سے تعریفی سند اور کیش ایورڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پنجگور عطا اسد نے ایک خصوصی تقریب میں طالبہ کو پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زہرہ آزاد کی تعلیمی و ادبی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع پنجگور اور مکران ڈیویڑن میں موجود نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جنہیں بہتر مواقع اور حوصلہ افزائی کے ذریعے قومی سطح پر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطا اسد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، انہوں نے نوجوانوں کو زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جسکے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں۔انہوں نے والدین اور اساتذہ پر بھی زور دیا کہ وہ ایسے باصلاحیت طلبہ کی رہنمائی کریں تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3355/2025
لورالائی7مئی ۔ پولیس کی کاروائی قتل میں ملوث دو اشتہاری ملزمان گرفتارڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی کے ہدایات پر ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان کے احکامات کی روشنی میں زیرنگرانی ایس ڈی پی او کلیم اللہ کاکڑ ایس ایچ او تھانہ اشرف شہید (سٹی) لورالائی عبدالرحمن لونی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے مقدمہ فرد نمبر85/023 بجرم 302،324،147،149 میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان عبدالحمید عرف بابر ولد سوراب، عبدالغفار ولد استرانہ ساکن لورالائی کو گرفتار کرلیا. مزید تفتیش پولیس تھانہ شہید محمداشرف ترین سٹی لورالائی کررہاہے لورالائی پولیس کی ایک اور کامیاب کاروائی مفرور ملزم گرفتارایس ایچ او تھانہ شہید محمداشرف ترین سٹی لورالائی عبدالرحمن لونی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 194/024 بجرم 406،506،34 میں مطلوب مفرور ملزم اسد ولد حاجی لال ساکن ڈیرہ غازی خان کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کر لیا مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3356/2025
نصیرآباد7مئی ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی صحت افسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی فیصل اقبال کھوسہ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر یاسر بلوچ، پی ایس منظور شیرازی سمیت دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ پولیو مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل، یو سی ایم اوز کی سست روی اور دیگر چیلنجز کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ 26 مئی سے شروع ہونے والی نئی پولیو مہم میں پہلے سے بڑھ کر محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سابقہ مہم میں سامنے آنے والی کوتاہیوں اور کمزوریوں کو دہرایا نہیں جانا چاہیے۔انہوں نے محکمہ صحت اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ آئندہ مہم کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ ہر بچے کو پولیو سے بچاو کے قطرے یقینی طور پر پلائے جا سکیں۔ اجلاس میں شریک افسران نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3357/2025
نصیرآباد7مئی ۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان نے گورنمنٹ بوائز ہائی سیکنڈری سکول گوٹھ نور محمد مینگل بالان شاخ اور گورنمنٹ بوائز ہائی سیکنڈری سکول تاج محمد لہڑی میں انٹرمیڈیٹ کے جاری امتحانات کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ نگران عملے سے امتحانات کے امور کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور امتحانی ماحول کو بہتر بنانے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امتحانی عمل کو شفافیت، غیر جانبداری اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے تاکہ طلباء کی صلاحیتوں کا درست انداز میں جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نقل کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور امتحانی مراکز میں نظم و ضبط کا سختی سے خیال رکھا جائے۔ کمشنر نے کہا کہ شفاف امتحانی نظام ہی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔انہوں نے امتحانی عملے پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کمشنر نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن میں امتحانی مراکز کی مسلسل نگرانی کی جائے گی اور کسی بھی خلاف ورزی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کمشنر معین الرحمن خان نے طلباء کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی انہوں نے والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ تعلیمی نظام کی بہتری میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ ہم ایک تعلیم یافتہ اور باصلاحیت قوم کی تشکیل دے سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3358/2025
موسیٰ خیل 7مئی ۔ میں ایس بی کے اساتذہ کی ویری فیکیشن کا عمل شفافیت اور میرٹ پر یقینی بنانے کا عزم: ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) بلال شبیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں (ایس بی کے) کے
تحت بھرتی ہونے والے اساتذہ کی لوکل ویری فیکیشن کمیٹی نے شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد اساتذہ کی بھرتی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنانا تھا۔اجلاس کے دوران امیدواروں نے اپنی ویری فیکیشن سے متعلقہ تحفظات اور اعتراضات کمیٹی کے سامنے تفصیلی طور پر پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر اور دیگر ممبران نے نہایت تحمل اور توجہ سے ہر امیدوار کے نقطہ نظر کو سنا اور ان کے اعتراضات کو بغور نوٹ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بلال شبیر نے اپنے واضح اور غیر مبہم پیغام میں کہا کہ ضلع انتظامیہ تعلیم کے شعبے میں کسی قسم کی سمجھوتہ بازی نہیں کرے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ اساتذہ کا انتخاب صرف اور صرف ان کیاہلیت، قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کمیٹی کے تمام اراکین کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ کسی بھی بیرونی دباویا سفارش کو خاطر میں نہ لائیں اور اپنی ذمہ داریاں غیر جانبداری سے انجام دیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترجیح ضلع موسیٰ خیل کے طلباء کو بہترین تعلیم فراہم کرنا ہے، اور یہ صرف اہل اور پرجوش اساتذہ کی موجودگی سے ہی ممکن ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ویری فیکیشن کا عمل منصفانہ ہو اور کسی بھی حقدار امیدوار کی حق تلفی نہ ہو۔انہوں نے امیدواروں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز اعتراضات کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا اور کمیٹی کے فیصلے مکمل طور پر قانون اور ضوابط کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ضلع انتظامیہ منتخب ہونے والے اساتذہ کو تدریسی فرائض کی انجام دہی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔اجلاس میں موجود کمیٹی کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر کے وڑن سے اتفاق کرتے ہوئے ویری فیکیشن کے عمل کو جلد اور مو¿ثر طریقے سے مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ میرٹ اور شفافیت کے اصولوں پر سختی سے کاربند رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3359/2025
زیارت 7مئی ۔ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی کا بینظیر انکم سپورٹ سینٹر سنجاوی کا اچانک دورہ۔ عملے اور ایجنٹس کی ناقص کارکردگی، خواتین کی شکایات اور بےقائدگیوں پر بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے سینٹر کو بند کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سینٹر کو فی الفور سنجاوی بازار شفٹ کیا جائےاور جب تک سہولیات کو یقینی نہیں بنایا جاتا اور شفافیت کو یقینی نہیں بنایا جاتا تب تک سینٹر بند رکھا جائے تاکہ حق داروں کو اصل اور مکمل معاوضہ بروقت ملے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3360/2025
تربت7 مئی ، ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے ایگریکلچر ریسرچ سینٹر اور ایگریکلچر ڈیٹ فارم کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کی کارکردگی، کھجور کی کاشت، جدید زرعی طریقوں اور تحقیقی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ریسرچ نعیم احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران و عملہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ادارے کے عملے سے ملاقات کی، ان کی حاضری اور کارکردگی کا جائزہ لیا اور تمام ملازمین کو اپنی ڈیوٹی باقاعدگی سے ادا کرنے کی سختی سے ہدایت کی ادارے کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو درپیش بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پانی کی قلت، بجلی کی عدم دستیابی، سولر سسٹم، آبپاشی کے لیے تالابوں کی تعمیر اور منی کولڈ اسٹوریج کی شدید ضرورت ہے، جن کے حل سے زرعی پیداوار اور تحقیق میں نمایاں بہتری ممکن ہے ڈپٹی کمشنر نے مسائل کو بغور سننے کے بعد متعلقہ حکام کے ذریعے ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ زرعی ترقی اور تحقیق کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کیچ کے اس دورے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام مقامی کاشتکاروں کے لیے امید کی نئی کرن ہے، جس سے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ کیچ کی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3361/2025
کوئٹہ 7 مئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے جو بھی پاکستان کو میلی انکھ سے دیکھے گا اسے بھرپور جواب دیا جائے گا گذشتہ شب بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال اور بلا جواز حملہ کیا جس کی میں پرزور مذمت کرتا ہوں پاک فوج اور پاک فضائیہ نے بھارتی لڑاکا طیاروں کو کامیابی سے مار گرایا اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے زیر اہتمام رائزنگ بلوچستان اینڈ یوتھ انویشنز کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت دہشت گردانہ عزائم رکھنے والا ملک ہے جو بلوچستان میں بھی دہشت گرد تنظیموں کو سپورٹ کرتا ہے بلوچستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری اور مواقعوں کی سرزمین ہے اور یہاں کے قدرتی وسائل ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اپنی جانب راغب کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ میں وقت کے ساتھ جدت آئی ہے اور آج کل کے جدید دور میں ڈیجیٹل پریس کا کردار مزید بڑھ گیا ہے انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے صوبے کے مثبت عکس کو اجاگر کریں اور اپنی توانائیوں کو مثبت اور تعمیری انداز میں صوبے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے استعمال کریں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بہت جلد ڈیجیٹل میڈیا پالیسی لا رہی ہے تاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا صوبے کی تعمیر و ترقی اور پیشہ ورانہ استعمال ہو سکے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے ڈیویلپمنٹ کا بجٹ 200 ارب روپے ہیں جو کہ صوبے کے رقبے کے حساب سے یقیناً قلیل ہیں لیکن موجودہ صوبائی حکومت ڈیولپمنٹ کے لیے مختص تمام صوبائی بجٹ کا بطریق احسن استعمال کر رہی ہے اور رواں سال جون تک تمام تر ترقیاتی بجٹ استعمال میں لایا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہونہار طلبائ و طالبات ، شہدائ اور مزدور کے بچوں کے لیے بے نظیر اسکالرشپ کا آغاز کیا گیا ہے اور صوبائی حکومت نے نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے منصوبے بھی شروع کیے ہیں جن پر بھرپور انداز سے عمل درآمد جاری ہے انہوں نے کہا کہ اخوت کے اشتراک نوجوانوں اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے اسان اقساط پر قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے نوجوانوں کو فنی اور تکنیکی تعلیم کے فراہمی پر یقین رکھتی ہے جو انکے لئے ملک اور دنیا کے کسی بھی حصے میں روزگار کی فراہمی میں معاون ثابت ہوسکے اس موقع پر تقریب میں موجود طلبائ اور طالبات نے وزیر اعلیٰ سے سوالات بھی کئے جن کے وزیر اعلیٰ نے تفصیلی جوابات دیئے قبل ازیں ، تقریب سے وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ بلال خان کاکڑ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ڈاکٹر فیصل ، وائس چانسلر بیوٹٹمز ڈاکٹر خالد حفیظ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا تقریب میں صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید ، پارلیمانی سیکریٹریز عبدالمجید بادینی اور میر لیاقت لہڑی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3362/2025
کوئٹہ7 مئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ سماجی بہبود ، انسداد منشیات اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس یہاں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری سماجی بہبود ولی محمد نورزئی ، چیف سیرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبد الباسط ،سیکرٹری سماجی بہبود عصمت اللہ قریش، سیکریٹری خزانہ عمران زرکون وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری بابر خان اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں ماہ بلوچستان کو منشیات سے پاک ماہ (Drug Free Manth ) کے طور پر منایا جائے گا وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پولیس منشیات کے ہینڈلرز اور اسپلائرز کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کریں اور کوئٹہ سٹی نالہ مکمل طور پر منشیات کے عادی افراد سے پاک کیا جائے انہوں نے ہدایت کی کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے زیر انتظام منشیات بحالی مرکز میں زیادہ سے زیادہ منشیات کے عادی افراد کا علاج ممکن بنایا جائے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے چند غیر فعال سرکاری عمارات محکمہ سماجی بہبود کے حوالے کئے جائیں گے جہاں منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور علاج کیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ محکمہ سماجی بہبود منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے حوالے سے اپنے استعداد کار میں مزید اضافہ کر کے اسے وسعت دے اور اس سے متعلق کارکردگی رپورٹ 15 دنوں میں پیش کی جائے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف عمارات بنانا نہیں بلکہ انکو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے احسن انداز سے استعمال میں لانا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو منشیات کی برائی سے پاک کرنا ہےہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ سماج کو ممکل طور منشیات کی لعنت سے پاک کرینگے تاکہ ایک صحت مند اور تعمیری معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3363/2025
کوئٹہ7 مئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ تھوڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے جو بھی پاکستان کو میلی انکھ سے دیکھے گا اسے بھرپور جواب دیا جائے گا گذشتہ شب بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال اور بلا جواز حملہ کیا جس کی میں پرزور مذمت کرتا ہوں پاک فوج اور پاک فضائیہ نے بھارتی لڑاکا طیاروں کو کامیابی سے مار گرایا اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے زیر اہتمام رائزنگ بلوچستان اینڈ یوتھ انویشنز کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت دہشت گردانہ عزائم رکھنے والا ملک ہے جو بلوچستان میں بھی دہشت گرد تنظیموں کو سپورٹ کرتا ہے بلوچستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری اور مواقعوں کی سرزمین ہے اور یہاں کے قدرتی وسائل ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اپنی جانب راغب کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ میں وقت کے ساتھ جدت آئی ہے اور آج کل کے جدید دور میں ڈیجیٹل پریس کا کردار مزید بڑھ گیا ہے انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے صوبے کے مثبت عکس کو اجاگر کریں اور اپنی توانائیوں کو مثبت اور تعمیری انداز میں صوبے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے استعمال کریں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بہت جلد ڈیجیٹل میڈیا پالیسی لا رہی ہے تاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا صوبے کی تعمیر و ترقی اور پیشہ ورانہ استعمال ہو سکے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے ڈیویلپمنٹ کا بجٹ 200 ارب روپے ہیں جو کہ صوبے کے رقبے کے حساب سے یقیناً قلیل ہیں لیکن موجودہ صوبائی حکومت ڈیولپمنٹ کے لیے مختص تمام صوبائی بجٹ کا بطریق احسن استعمال کر رہی ہے اور رواں سال جون تک تمام تر ترقیاتی بجٹ استعمال میں لایا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہونہار طلباء و طالبات ، شہداء اور مزدور کے بچوں کے لیے بے نظیر اسکالرشپ کا آغاز کیا گیا ہے اور صوبائی حکومت نے نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے منصوبے بھی شروع کیے ہیں جن پر بھرپور انداز سے عمل درآمد جاری ہے انہوں نے کہا کہ اخوت کے اشتراک نوجوانوں اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے اسان اقساط پر قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے نوجوانوں کو فنی اور تکنیکی تعلیم کے فراہمی پر یقین رکھتی ہے جو انکے لئے ملک اور دنیا کے کسی بھی حصے میں روزگار کی فراہمی میں معاون ثابت ہوسکے اس موقع پر تقریب میں موجود طلباءاور طالبات نے وزیر اعلیٰ سے سوالات بھی کئے جن کے وزیر اعلیٰ نے تفصیلی جوابات دیئے قبل ازیں ، تقریب سے وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ بلال خان کاکڑ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ڈاکٹر فیصل ، وائس چانسلر بیوٹٹمز ڈاکٹر خالد حفیظ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا تقریب میں صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید ، پارلیمانی سیکریٹریز عبدالمجید بادینی اور میر لیاقت لہڑی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3364/2025
کوئٹہ 7مئی ۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے بھارت کی جارحیت مساجد اور سیول آبادی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ بھارتی جارحیت کے خلاف قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہیں بھارتی جنگی طیارے گرانے پر پوری قوم مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں ہماری افواج بھارتی بزدلانہ حملوں کی جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور بھارتی جنگی جنون کو خاک میں ملا دیں گے۔ بھارت ایک عالمی ہشت کرد ملک ہے ان کے تمام ہمسایہ ممالک کے سا تھ تعلقات کشیدہ رہے ہیں انہی ممالک کے خلاف سازش اور اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں جوکہ عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی کرتے آرہے ہیں۔ بھارت نصف صدی سے نہتے کشمیریوں پر ظلم کررہے ہیں ہزاروں کشمیر یوں کو شہید کیا ان کے علاقوں پر قابض ہیں اور بھارتی فوج نے کشمیر یوں کو اپنے گھر وں سے بےدخل کر ہے ہیں کشمیر میں لاکھوں انسانوں کی زندگی اجیرن بنادی۔ اب یہ حملے بھارت کے لیے مہنگا پڑ یں گے اور ہماری افواج ان کو منہ تھوڑ جواب دیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3365/2025
کوئٹہ 7 مئی۔بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر ، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کا بھارت کی جانب سے پاکستان اور کشمیر کے سولین علاقوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ، اپنے ایک بیان میں میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ نہتے لوگوں پر رات کے اندھیرے میں حملے نے بھارتی جنگی جنون کا پول کھول دیا، انہوں نے کہا کہ بھارت جنگی جرائم میں مبتلا نصف صدی سے زائد عرصہ سے مظلوم کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے جو پہاڑ تھوڑ رہا ہے وہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے اور پاکستان کی حکومت نے اقوام عالم کے سامنے کشمیر کا مقدمہ جس بہترین انداز میں پیش کیا جس سے بھارت کا مکروہ چہرہ واضح نظر آنا شروع ہوا تو ہندوستان پہلگام حملوں کو جواز بنا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پاکستانی علاقوں پر حملے کر رہا ہے، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ گزشتہ رات کے حملوں پر ہمارے بہادر افواج کے چاک و چوبند دستوں نے جس مستعدی سے دشمن فوج کے ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنا کر بھارتی جارہیت منہ تھوڑ جواب دیا، ہمیں افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے، صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت کے جنگی جنون میں مبتلا سوچ سے پوراخطہ بدامنی کا شکار ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گزشتہ دو دہائیوں سے برسرپیکار ہے لہذا یہ حقیقت ہندوستان پر واضح ہو کہ اگر وہ اس جنگ کو طول دینے کی کوشش کرے گا تو یہ جنگ ہندوستان کی تباہی و بربادی کا باعث بنے گا، میر صادق عمرانی نے اس ضمن میں کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام مشکل کی گھڑی میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دشمن فوج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3366/2025
استامحمد7مئی ۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی اور ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے پولیو مہم کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین اور افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ پولیو ایک مہلک اور خطرناک مرض ہے، جس کے خاتمے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہیہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم سب مل کر اس موذی مرض کو جڑ سے ختم کریں۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ یہ تعریفی اسناد آپ کی محنت کا اعتراف ہیں اور یہ آپ کو مستقبل میں بھی لگن سے کام کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔ تقریب میں محکمہ صحت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد اسماعیل لاشاری و ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹاک کے افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
خبرنامہ نمبر3367/2025
کوئٹہ 7مئی ۔ سیکرٹری محکمہ جنگلات و جنگلی حیات عبدالفتح بھنگر کی زیر صدارت گزشتہ روز اجلاس ہوا جس میں سول سوسائٹی محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے چیف کنزرویٹر ساﺅتھ اسلم بزدار ، کنزرویٹر کوئٹہ سول ڈویژن محمدنیاز کاکڑ، پی ڈی یو جی پی پی وائلڈ لائف سیف اللہ زہری ، سید عبدالجیل آغا، نصراللہ مندوخیل جبکہ غیر سرکاری تنظیموں میں بی آر ایس پی طاہر رشید ،ترقی فاﺅنڈیشن کے عیسیٰ خان کاکڑ، ویس کے پرویز اقبال ، بیچ کے قربان غرشین ، عرفان اعوان ، وطن یار خلجی ، ویمن بریکنگ بیریئر کی صدف ، ہما و دیگر ائرگنائزیشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد سوشل موبیلائزیشن ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ کیلئے سول سوسائٹی اور این جی اوز کا تعاون اور شمولیت تھا۔ اجلاس میں دیگر مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور سوشل موبیلائزیشن کیلئے سول سوسائٹی کے تعاون پر زور دیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری عبدالفتح بھنگر کی جانب سے فیصلہ کیاگیا کہ سول سوسائٹی پر مشتمل ایک نیٹ ورک بنایا جائے گا جس کا ہر ماہ اجلاس منعقد ہوگا اور اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کرکے سوشل موبیلائزیشن اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائینگے۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاءنے اپنی اپنی تجاویز بھی پیش کیں جسے سیکرٹری جنگلات کی جانب سے سراہا گیا اور عملدرامد کیلئے اقدامات پر زور دیا گیا۔سیکرٹری جنگلات نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ صرف محکمہ ہی نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ حالیہ چند سالوں سے ہونیوالی موسمیاتی تبدیلیاں خطے کو شدید متاثر کر رہی ہیں اور ان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے جنگلات کی حفاظت اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ کیساتھ ملکر سول سوسائٹی کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ لوگوں میں جنگلات اور جنگلی حیات کی اہمیت سے متعلق اور مزید شجر کاری اور درختوں نگہداشت کیلئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہوگا۔ کیونکہ سرسبز بلوچستان ہی ہمارا مقصد ہے جس کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائینگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3368/2025
کوئٹہ 7 مئی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت کوئٹہ میں 26 مئی سے یکم جون 2025ءتک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او کوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنر سریاب، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، ڈویژنل کوآرڈینیٹر، نیشنل اسٹاف، اور تمام کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز (CBOs) کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں آئندہ پولیو کمپین کی مکمل حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا، بالخصوص ان علاقوں پر توجہ مرکوز کی گئی جہاں پولیو کوریج کم رہی ہے۔ ان علاقوں میں گوہر آباد، چلتن 1، چلتن 2، زرغون آباد اور کیچی بیگ شامل ہیں۔ ان علاقوں کے بارے میں شرکاءکو بریفنگ دی گئی اور مسائل کا حل تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایات جاری کیں کہ ان کمزور علاقوں میں بہترین ٹیمیں تعینات کی جائیں تاکہ مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی تاکید کی کہ وہ مہم کی کامیابی کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں۔اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، اور بتایا گیا کہ سیکیورٹی پلان فول پروف ہوگا تاکہ پولیو ٹیموں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔آخر میں، علما کرام، قبائلی عمائدین، اور تمام مکاتبِ فکر سے اپیل کی گئی کہ وہ اس قومی مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پولیو کے موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3369/2025
کوئٹہ 7 مئی۔بھارت کی جانب سے گزشتہ رات پاکستان کے عام شہریوں پر کیے گئے حملے کے خلاف کوئٹہ میں ایک پرجوش اور پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے کی۔ یہ ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہو کر اسمبلی چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء سے خطاب بھی کیا گیا۔ریلی کا مقصد نہ صرف بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا تھا بلکہ پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار بھی کرنا تھا۔ شہریوں کی بڑی تعداد، سول سوسائٹی، طلباء تاجر، اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد نے اس ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے اور افواجِ پاکستان کے حق میں تحریریں درج تھیں۔ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد نے اپنے خطاب میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور عالمی برادری کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ریلی کا ماحول پرامن رہا اور شرکاء نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملکی سالمیت، خودمختاری، اور افواج پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر کھڑے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3370/2025
سبی 7 مئی۔ ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کا دورہ کیا اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر گرمکھ داس اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے اس دوران انہوں نے ایمرجنسی سروسز اور مریضوں کی نگہداشت ، علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں لیبارٹری سیکشن نئی تعمیر شدہ عمارت میں جلد از جلد منتقل کیا جائے اس سلسلے میں نئی تعمیر شدہ عمارت میں ائیر کنڈیشنز کی تنصیب کا جو مسئلہ درپیش آ رہا تھا وہ بھی حل کروا دیا گیا ہے اس کے علاوہ ہسپتال کے مرکزی ادویات کے سٹور میں ایئر کنڈیشن نصب نہیں تھا جس سے دوائیوں کی افادیت میں کمی اورلاکھوں روپے نقصان ہونے کا بھی اندیشہ تھا اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ہسپتال کے مرکزی ادویات کے سٹور میں ایئرکنڈیشنز نصب کروائے اور معاشی نقصان سے بچایا گیا انہوں نے کہا کہ کئی دوائیں جیسے اینٹی بائیوٹکس ویکسین وغیرہ گرمی کی تیزی سے خراب ہو جاتی ہیں ایئر کنڈیشن کی تنصیب سے نہ صرف درجہ حرارت معتدل رہتا ہے بلکہ معیاری ادویات کی فراہمی ممکن ہوتی ہے۔ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ کا کہنا تھا کہ ادویات انسانی زندگیوں کی امید ہیں انہیں محفوظ رکھنے کے لیے ایئر کنڈیشنز جیسے اقدامات ناگزیر ہیں یہ چھوٹی سی کاوش معاشرے کی مجموعی صحت کی ضمانت ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3371/2025
تربت 7 مئی۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کے زیر صدارت ضلع کیچ کے پرائیویٹ اسکولوں کے اراکین کا اجلاس منعقد ھواجس میں ضلع بھر کے نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپل صاحبان اور پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے عہدیداران شرکت کی اجلاس کا مقصد پرائیویٹ اسکولوں میں درپیش مسائل، اساتذہ و طلبہ کے لیے دستیاب سہولیات، اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اجلاس میں متعدد امور زیرِ بحث آئے، جن میں شدید گرمی کے دوران طلبہ کو درپیش مشکلات اور سہولیات کی کمی کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے اسکول مالکان اور پرنسپل صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اداروں میں ٹھنڈے پانی کی دستیابی، پنکھوں اور جنریٹرز یا سولر سسٹم کے ذریعے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں، تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے اوقات میں متبادل انتظامات نہ ہونا، طلبہ کی صحت اور تعلیم دونوں پر منفی اثر ڈال سکتا ہے ڈپٹی کمشنر نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران فیسوں کی ایڈوانس وصولی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ بعض نجی اسکول تین ماہ کی چھٹیوں کی فیس یکمشت وصول کر رہے ہیں، جو والدین کے لیے مالی دباوکا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ فیسوں کی وصولی ماہانہ بنیاد پر کی جائے تاکہ والدین پر غیر ضروری بوجھ نہ پڑے۔ڈپٹی کمشنر نے سختی سے تنبیہ کی کہ ضلعی انتظامیہ کے نمائندے وقتاً فوقتاً پرائیویٹ اسکولوں کے دورے کریں گے اور اگر سہولیات کی فراہمی یا فیسوں کے معاملات میں بے قاعدگی یا لاپروائی پائی گئی تو متعلقہ اسکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3372/2025
کوئٹہ 7 مئی ۔جامعہ بلوچستان کے ایریا اسٹڈی سینٹر کی جانب سے ایک روزہ سیمینار بعنوان (ابھرتا ہوا نیا مشرق وسطیٰ اور پاکستان) منعقد کیا گیا، جس میں مشرق وسطیٰ کے بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی حالات اور ان کے اثرات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سیمینار کی نظامت اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر فائزہ میر نے کی۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں بدلتے ہوئے حالات میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔سیمینار کے مقررین میں چیئرمین شعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر عبدالقادر اور چیئر پرسن شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر حسنہ آرا مگسی شامل تھے۔ سنہوں نے غزہ کے مسائل، مسلم ممالک کے چیلنجز، اور مشرق وسطیٰ میں میڈیا کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔ لیکچرر شعبہ بین الاقوامی تعلقات دوست محمد نے بھی موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار جامعہ بلوچستان محمد طارق جوگیزئی بھی موجود تھے۔ سیمینار کے اختتام پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم ترین نے بطور مہمان خصوصی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تمام مقررین کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں سوال و جواب کا سیشن ہوا، جس میں طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی اور موضوع پر سوالات کیے۔یہ سیمینار بین الاقوامی امور پر علمی تبادلہ خیال کا ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوا، جس نے طلبا ءکو عالمی سیاست کی موجودہ صورتحال سے آگاہی فراہم کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3373/2025
استامحمد7مئی ۔ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت آج محکمہ جنگلات کے افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری سمیت محکمہ جنگلات کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع استامحمد میں پودوں کی آبیاری، ان کے تحفظ اور عوامی شعور بیدار کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کا ذریعہ ہیں بلکہ انسانی زندگی کی بقا کے لیے بھی ناگزیر ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زمینداروں اور عام شہریوں کو درختوں کی اہمیت سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے مختلف آگاہی مہمات چلائی جائیں گی۔مزید برآں، نہروں اور واٹر کورسز کے کناروں پر درختوں کی موثر آبیاری کے لیے خصوصی اقدامات اور حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا، تاکہ موجودہ پودوں کی نشوونما کو بہتر بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ پودوں کے تحفظ اور آبیاری کے لیے مربوط نظام اپنایا جائے اور اس ضمن میں عوام کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ آئندہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں تاکہ ہم بغیر کسی پریشانی کے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔علاوہ ازیں اسلامک ریلیف نامی فلاحی ادارے کے نمائندے نے بھی آج ڈپٹی کمشنر استامحمد سے ملاقات کی اور اپنی آرگنائزیشنز کی کارکردگی و دیگر تمام صورتحال سے اگاہی فراہم کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3374/2025
کوئٹہ، 7 مئی ۔ بدعنوانی کے خلاف جاری آگاہی مہم کے سلسلے میں ، نیب بلوچستان کے سینیئر افسران کے ایک وفد نے جناب نیاز حسن ڈائریکٹرنیب کی قیادت میں 7 مئی 2025 کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) بلوچستان کیمپس کوئٹہ کا دورہ کیا۔ سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوانوں بالخصوص طلباءکو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا تھا۔ نیب افسران نے طلباءاور فیکلٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نیب کے وڑن، مشن اور بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے میں طلباءکے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان طلباء معاشرے میں تبدیلی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ افسران نے طلباءکو تلقین کی کہ وہ اپنی زندگیوں میں دیانتداری اور احتساب کو بنیاد بنائیں اور بدعنوانی سے نفرت کو اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں۔اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خود احتسابی اور دیانت داری اسلام کے بنیادی اصول ہیں، اور بدعنوانی کی کسی قسم کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اقربا پروری، رشوت، سفارش، زور زبردستی اور جانبداری کو کرپشن کی اقسام کے طور پر اجاگر کیا گیا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ یہ رویے ہمارے معاشرے میں معمول بن چکے ہیں۔ اس موقع پر نسٹ کوئٹہ کے ڈین اور کیمپس ڈائریکٹر بریگیڈیئر پروفیسر ڈاکٹر مغیث اسلم نے نیب بلوچستان کی کوششوں کو سراہا اور آئندہ بھی انسداد بدعنوانی کی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔سیمینار کے اختتام پر نیب کے افسران نے نسٹ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ بعدازاں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں نیب افسران، نسٹ کے ریجنل ڈائریکٹر، اساتذہ، لیکچرارز اور بڑی تعداد میں طلباءنے شرکت کی۔ واک کے شرکاءنے کرپشن کے خلاف نعرے اور پیغامات والے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ سیمینار کا اختتام دونوں فریقین کے اظہار تشکر کے ساتھ ہوا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿