December 4, 2024
News

06-11-2024

خبرنا مہ نمبر6827/2024
کوئٹہ 6 نومبر2024: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان وسیع چراگاہوں، سازگار آب و ہوا اور خاص طور پر مویشی پالنے کے حوالے سے ایک بہت زرخیز خطہ ہے جو پورے ملک کے گوشت اور دودھ کی ضرورت کو بآسانی پورا کر سکتا ہے. اس ضمن میں ڈسٹرکٹ موسیٰ خیل مالداری کا ایک بہت بڑا مرکز ہے. معیاری ویٹرنری کیئر فراہم کرنے کیلئے ضلع موسیٰ خیل میں جانوروں کے ہسپتال کا قیام، لائیو اسٹاک کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مقامی مالداروں اور کسانوں کو قومی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے کے رہنماء نذیر موسیٰ خیل کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام اضلاع میں میں یکساں ترقی اور بنیادی ضروریات فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے. بلوچستان اعلیٰ نسل کے جانوروں، پرندوں اور چراگاہوں کی سرزمین ہے اور لائیو سٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے بھی زیادہ امکانات ہیں. گورنر مندوخیل نے کہا کہ یہاں لائیو اسٹاک اور ماہی گیری کو جدید خطوط پر استوار کر کے اسکی نشوونما کے ذریعے اسے انٹرنیشنل سطح پر منافع بخش کاروبار کے طور پر ترقی دی جا سکتی ہے. سعودی عرب میں ہر سال عمرہ اور خاص کر حج کی سعادت حاصل کرنے کے موقع پر لاکھوں قربانی کے جانوروں کی یہ ضرورت صرف ہمارے دو اضلاع اپنے وسائل سے پوری کر سکتے ہیں. وفد نے گورنربلوچستان کو علاقے کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس جدید دور میں بھی تعلیم، صحت اور صاف پانی کی سہولیات سے محروم ہیں. انہوں نے کہا کہ گزشتہ وفاقی حکومت کی جانب سے منظور شدہ منصوبوں خاص کر ضلع موسیٰ خیل میں تاغ بڑ مغدوزئی ڈیم اور کیڈٹ کالج کے منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے. گورنر بلوچستان نے ان کے مسائل کو غور سے سنا اور موسیٰ خیل کے عوام کے مسائل اور مطالبات کو متعلق محکموں تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر6828/2024
کوئٹہ 06 نومبر2024: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نوجوان طبقہ علامہ اقبال کی فکر اور فلسفے سے راہنمائی حاصل کرے تو پوری دنیا میں بحثیت قوم اور انفرادی طور پر اک عمدہ مثال بن کر ابھر سکتا ہے علامہ اقبال نے نوجوانوں کو خودی کے تصور سے آشناس کروایا آج نوجوانوں کو اسی “خودی” کے زریعے علم و تحقیق کی راہوں پر گامزن ہوتے ہوئے جھوٹ اور سچ میں فرق کرنا ہے فرقان کا نزول سچائی جانچنے اور جھوٹ کے ادراک کے لئے ہی ہوا سوشل میڈیا کے اس فتنہ انگیز دور میں نوجوان نسل کسی بھی غلط فہمی اور گمراہی سے بچنے کیلئے ریسرچ کے زریعے سچائی کو جانچیں اور حقیقت پر مبنی معلومات پر انحصار کریں ، بیرون ملک بیٹھے عناصر کا ہدف ہماری نوجوان نسل ہے جن کا مقصد صرف اور صرف نوجوانوں کو گمراہ کرکے ریاست کے خلاف زہن سازی کرنا ہے، پاکستان ہم سب کی پہچان ہے پہلے ہم پاکستانی اور پھر بلوچ، پشتون ، سندھی ، سرائیکی ہیں اقبال کا شاہین پاکستان کا روشن مستقبل ہے اور ہم اپنے جوانوں کو زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کے بھرپور مواقع فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں تعمیر نو کالج کوئٹہ میں یوم اقبال کی مناسبت سے طالب علموں کے مابین تقریری مقابلے کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد، صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو سوسائٹی حاجی علی مدد جتک پارلیمانی سیکرٹری میر برکت رند و سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن حافظ محمد طاہر، سیکرٹری تعمیر نو ٹرسٹ میر نسیم لہڑی، پرنسیپل عابد مقصود و دیگر حکام بھی موجود تھے، اس موقع پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کالج میں فضل حق میر بی ایس فیکلٹی کی تعمیر اور کالج کی سالانہ گرانٹ ایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ تعمیر نو جیسے تعلیمی اداروں کے قیام اور بیکٹر سمیت صوبے کے دور افتادہ علاقوں میں علم کی شمعیں روشن کرنے والی شخصیات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا علامہ اقبال کے شاہین کا تصور خودی پر مبنی تھا اور آج کے نوجوان کو علم و تحقیق کے ذریعے درست اور غلط کا انتخاب خود ہی کرنا ہے باہر بیٹھے لوگ ہمارے بچوں اور بچیوں کو گمراہ کن پروپیگنڈوں کے ذریعے ریاست سے متنفر کررہے ہیں ہم اپنے نوجوانوں کو گلے سے لگا کر ان کی ہر بات سننے کے لیے تیار ہیں حکومت سے غلطیاں ہوسکتی ہیں اور نوجوانوں کا اس کا برملا اظہار بھی کرنا چائیے لیکن ریاست سے ناراضگی درست نہیں، ریاست ہی ہماری پہچان ہے یہ ملک ہے تو ہم ہیں اس لئے ہم نے سب سے پہلے وطن عزیز کی سلامتی مقدم رکھنی ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو دنیا بھر کی جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے بھرپور مواقع فراہم کررہے ہیں اور دوسری طرف نوجوانوں کو ریاست سے بدظن کرکے خود کش بنایا جاررہا ہے اس کا فیصلہ بلوچوں اور تاریخ نے خود کرنا ہے کہ کون درست سمت میں کھڑا ہے اور کون غلط راستے پر گامزن ہے، صوبائی حکومت بلوچستان سے 30 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک روزگار کے لئے بھیج رہی ہے، صوبے کی تاریخ میں پہلی بار میڑک تا پی ایچ ڈی اسکالر شپ پروگرام متعارف کرایا گیا ہے جس سولین شہداءکے بچوں، اقلیتوں اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو بھی شامل رکھا گیا ہے، اخوت پروگرام کے تحت پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے لئے بلا سود قرضے دینے کا پروگرام شروع کیا جاررہا ہے نوجوان بزنس پلان لائیں ہم وسائل فراہم کریں گے، وزیر اعلٰی نے کہا کہ صوبے میں ٹیچرز کی نوکریاں بک رہی تھیں ہم نے اس سلسلے کو روکا آج بھی اس بات پر قائم ہیں کہ بلوچستان میں کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی ، صوبے میں سب سے بڑا مسئلہ انسرجنسی یا کوئی دوسرا نہیں بلکہ کرپشن ہے صوبائی حکومت کرپشن کی عفریت سے نمٹنے کیلئے پختہ عزم سے کام کررہی ہے سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پروفیسر فضل حق میر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی تعلیمی خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پروفیسر فضل حق کو شہید کرکے یہی سمجھا کہ اب تعمیر نو ادارہ غیر فعال ہوجائے گا اور بلوچستان کے نوجوانوں پر تعلیم کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند ہوجائیں گے لیکن پروفیسر فضل حق کا مشن جاری رہا اور یہ ادارہ آج بھی علم کی روشنی پھیلا رہا ہے میر سرفراز بگٹی نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کے ذریعے دہشت گردوں کو پیغام دیں کہ ہم دہشت گردی سے گھبرانے والے نہیں پروفیسر فضل حق اور علم کی روشنی پھیلانے والے شہدائ کا مشن جاری رکھیں گے اپنے شہدائ کے نام پر ادارے اور فیکلٹیز بنائیں گے اور اپنے پختہ عزم سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے وزیر اعلٰی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بہترین تعلیمی اداروں کی سرپرستی کا فیصلہ کیا ہے اور گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج کے بعد آج تعمیر نو کالج کی مکمل سرپرستی کا اعلان کرتے ہیں صوبے کے ہر اچھے ادارے کی سرپرستی کرکے فروغ تعلیم کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ بلوچستان سے ہی نکلتا ہے اور بلوچستان کے طالب علموں سے ہماری امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ اپنی عملی زندگی میں کرپشن کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرکے علامہ اقبال کے شاہین کا عملی نمونہ پیش کریں وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے اپنے خطاب کا اختتام اس شعر پر کیا کہ “اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی ،آتی ہوجس رزق سے پرواز میں کوتاہی” صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے معروف تعلیمی ادارے تعمیر نو کالج میں منعقدہ اس تقریب میں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طالب علموں کو سرٹیفکیٹ اور پچاس پچاس ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا، قبل ازیں معروف صحافی کالم نگار و دانشور ڈاکٹر عرفان بیگ نے بلوچستان کے دور افتادہ علاقے بیکڑ میں تعلیمی سلسلہ شروع کرنے پر مرحوم میر غلام قادر بگٹی کی طویل جدوجہد اور خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اپنی نظم پیش کی جسے شرکاء نے خوب سراہا، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈاکٹر عرفان بیگ کی تحیق کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیکٹر سے متعلق مجھے جن الفاظ کی تلاش تھی وہ مجھے ڈاکٹر عرفان بیگ کی نظم میں مل گئے ، بلا شبہ مرحوم میر غلام قادر بگٹی کی تعلیم دوست پالیسیوں کی بدولت آج ان کا فرزند نہ صرف وزیر اعلٰی کی حیثیت سے آپ کے سامنے کھڑا ہے بلکہ ان کی جانب سے لگائی گئی علم کی ٹہنیاں آج تن آور شجر کی صورت میں پورے ملک میں موجود ہیں اور کئی سال پہلے پندرہ سو طالب علم آج افسران کی صورت میں پورے پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں تقریب میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے تعمیر نو کالج میں دوران تعلیم اپنی یادوں پر مبنی اور اساتذہ کی شفقت پر روشنی ڈالی تقریب میں کالج کی بھرپور سرپرستی کے اعلان پر طالب علموں نے پرجوش انداز میں وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر6829/2024
چمن 06نومبر 2024: گزشتہ روزڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے پاسپورٹ افس میں بیٹھ کر لوگوں کو پاسپورٹ بنانے کے پراسیس میں درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیے اس موقع پر انہوں نے پاسپورٹ آفیسرز اور تمام سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ ریکوائرمنٹس اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے افراد کی پاسپورٹ وقت ضائع کیے بغیر بروقت جمع کیے جائیں اور اس حوالےسے اگر کسی شخص کو ناحق تنگ کیا گیا اور ٹال مٹول سے کام لیا گیا تو پاسپورٹ افسر ذمہدار سٹاف کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائے گا انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ آفس کے آفیسرز اور سٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائے اور وقت کی پابندی کریں غیر حاضری اور وقت کی پابندی نہ کرنے والے سٹاف کی تنخواہیں بند اور انکےخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ڈی سی چمن نے بہت سے لوگوں کی پاسپورٹ درخواستوں کو بھی موقع پر ہی جمع کیا اس موقع پر لوگوں نے ڈی سی چمن کی اس اقدام کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور ڈی سی چمن کی عوام دوستی خیرخواہی اور پروفیشنلزم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے کہ ڈی سی چمن آئندہ بھی عوامی مسائل اور مشکلات کو اسی جذبے کے ساتھ حل کرائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر6830/2024
تربت 06نومبر 2024: ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراھیم کی جانب سے مختلف پرائمری و مڈل اسکول کے غریب طلباءوطالبات کو یونیفارم,بوٹ,اسکول کٹ اور دیگر اسٹیشنریزکی تقسیم کے حوالے سے ایک تقریب بوائز ماڈل اسکول تربت میں منقعد ھوا ضلعی آفیسر تعلیم زمرد واحد ڈی او ای صابر دانش، یونیسیف کے فیض الرحمن، آر ٹی ایس ایم کےکوآرڈینیٹر حلیم بلوچ،پاہیٹ کے ٹریننگ کوآرڈینیٹر نزیر احمد، محکمہ تعلیم کے آفیسرزاورمختلف اسکولوں ٹیچرزبھی وہاں پر موجود ڈپٹی کمشنر کیچ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کیچ علاقے میں تعلیم کے فروغ کیلئے ہر وقت تیار ہے۔انہوں نے طلباءوطالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز کریں تاکہ وہ اپنے والدین کے خواب کو پورا کرسکے اور مستقبل میں آسودہ طریقے سے زندگی گزار سکیں انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر زندگی گزارنا انتہائی مشکل ہے اس لئے آپ تمام طلباءو طالبات عہد کریں کہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم تعلیم پر مرکوز کریں گے آخر میں تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم نے اسکول کے بچے اور بچیوں میں انکی ضروریات کے مطابق اسٹیشنری،یونیفارم اور دیگر ضروری چیزیں تقسیم کی واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کیچ کے تعاون سے تدریسی مواد، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلاتک کی بس کی مرمت، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بلن دشت کے گیٹ کی مرمت اور بحالی اور گورنمنٹ گرلزپرایمری رودبن کی سولر سسٹم اور پنکھے تنصیبی بھی شامل ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر6831/2024
Quetta, November 6: Provincial Secretary Information Imran Khan emphasized the importance of participating in sports competitions for students’ physical and mental growth. He stressed balancing education and sports activities.At the 24th Mini Olympic Games’ All Quetta Inter-Schools Girls Throw Ball and Catch Ball final match ceremony, Imran Khan Afridi, Provincial Secretary Information and Chairman Throw Ball Association, praised Balochistan girls’ enthusiasm for throw ball, a relatively new game. He expressed hope that these girls will excel in sports and bring glory to the nation.Hazara Town Girls School won the throw ball final against Kili Ibrahimzai Girls School, while Hazara Town Girls School also secured the championship in catch ball, defeating Postal Colony Girls School.As the guest of honor, Provincial Secretary Information Imran Khan distributed certificates, trophies, and medals to the winning and runner-up teams. He encouraged all participating students and assured his support.At the ceremony’s conclusion, Atta Muhammad Kakar, known as the “Father of Sports Balochistan,” presented Secretary Information Imran Khan with a commemorative shield.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر6833/2024
گوادر06نومبر2024: ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان، جہانزیب خان نے گوادر بیچ کنٹینر لائبریری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لائبریری انچارج، بامسار آرگنائزیشن کے سی ای او نصیر محمد، گوادر اسکول آف آرٹس کی چیئرپرسن شائینہ رشید اور نوجوان فنکاروں سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے گوادر کے شہریوں میں خواندگی، علم کے فروغ اور کمیونٹی کے روابط کو تقویت دینے میں لائبریری کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔گوادر بیچ کنٹینر لائبریری، جو استعمال شدہ شپنگ کنٹینرز پر مبنی ایک منفرد سیٹ اپ ہے، طلباءبچوں، قارئین اور فنکاروں کے لیے ایک نمایاں مرکز بن چکی ہے، جو اس ساحلی شہر میں مطالعے کے کلچر اور آرٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علم کے وسائل تک آسان رسائی سے بلوچستان کے دور دراز اور محروم علاقوں کی کمیونٹیز کو مضبوط اور بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایسے اقدامات میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جو بلوچستان میں تعلیم، کمیونٹی کی مضبوطی اور پائیدار ترقی میں معاون ثابت ہوں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی سی لسبیلہ عمیرا بلوچ، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن پی ڈی ایم اے نوید احمد، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے امان اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ریحان دشتی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر6834/2024
جھل مگسی06نومبر2024:ڈپٹی کمشنر جھل مگسی رحمت اللہ شاہ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی نے ڈرگ انسپکٹر عطاء اللہ کے ہمراہ ضلعی ہیڈ کوارٹر گنداواہ کے پرائیویٹ میڈیکل سٹورز اور کلینکس کا سرپرائز دورہ کیا۔اس موقع پر انھوں نے میڈیکل سٹورز کے لائسنس ، ادویات کا معیار و معیاد اور درجہ حرارت کا جائزہ لیا۔ تمام میڈیکل اسٹور مالکان کو تاکید کی کہ وہ غیر معیاری و زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے سے گریز کریں کسی قسم کی خلاف ورزی کرنے والے میڈکل اسٹور مالکان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیکل اسٹور سیل اور قانون کیمطابق کارروائی عمل میں لاکر مالکان کو گرفتار کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نان کوالیفائیڈ عطائی ڈاکٹروں کو کسی بھی صورت انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہر گزاجازت نہیں دی جائے گی انکے خلاف باضابطہ طور پر مقدمات درج کرکے قانون کیمطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنا مہ نمبر6835/2024
گوادر: ‘ایکسپلور اینڈ اپ لفٹ گوادر’ تقریب کا انعقاد، جس میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی شرکت۔ تقریب میں بلوچستان اور گوادر کی ترقی میں درپیش چیلنجز، سی پیک کے ثمرات، اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر6836/2024
گوادر06نومبر 2024:ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان، جہانزیب خان نے گوادر بیچ کنٹینر لائبریری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لائبریری انچارج، بامسار آرگنائزیشن کے سی ای او نصیر محمد، گوادر اسکول آف آرٹس کی چیئرپرسن شائینہ رشید اور نوجوان فنکاروں سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے گوادر کے شہریوں میں خواندگی، علم کے فروغ اور کمیونٹی کے روابط کو تقویت دینے میں لائبریری کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔گوادر بیچ کنٹینر لائبریری، جو استعمال شدہ شپنگ کنٹینرز پر مبنی ایک منفرد سیٹ اپ ہے، طلباءبچوں، قارئین اور فنکاروں کے لیے ایک نمایاں مرکز بن چکی ہے، جو اس ساحلی شہر میں مطالعے کے کلچر اور آرٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علم کے وسائل تک آسان رسائی سے بلوچستان کے دور دراز اور محروم علاقوں کی کمیونٹیز کو مضبوط اور بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایسے اقدامات میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جو بلوچستان میں تعلیم، کمیونٹی کی مضبوطی اور پائیدار ترقی میں معاون ثابت ہوں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی سی لسبیلہ عمیرا بلوچ، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن پی ڈی ایم اے نوید احمد، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے امان اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ریحان دشتی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر6837/2024
گوادر 6 نومبر 2024:گورنمنٹ سید ظہور شاہ ہاشمی ڈگری کالج گوادر میں عالمی یوم بدعنوانی کے موقع پر ڈائریکٹریٹ آف کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن بلوچستان اور نیب کے تعاون سے تقریری، شارٹ فلم میکنگ، آرٹ اور خطاطی کے مقابلے منعقد ہوئے۔ اس پروگرام میں ضلع بھر کے کالجوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر نصیر احمد نے کی جبکہ پروفیسر عبداللہ بلوچ مہمانِ خصوصی تھے۔اردو تقریری مقابلے میں مسکان بہادر اور جان محمد نے، انگریزی تقریری مقابلے میں رخسار محمد انور اور نزرعلی نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ شارٹ فلم میکنگ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر کامیاب طلبا میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر6838/2024
گوادر 6 نومبر 2024:: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور پروجیکٹ ڈائریکٹر نیوٹاو¿ن، ڈاکٹر عبدالشکور نے نیوٹاو¿ن ہاو¿سنگ اسکیم کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے واٹر سپلائی اسکیم اور صفائی کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مزید اقدامات کی ہدایت دی۔ ڈاکٹر عبدالشکور نے موقع پر موجود ملازمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیوٹاو¿ن ہاو¿سنگ اسکیم کے باسیوں کو معیاری خدمات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ اس دورے کا مقصد نیوٹاو¿ن کے مکینوں کے مسائل کو فوری اور مو¿ثر انداز میں حل کرنا تھا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر6839/2024
WATER AND SANITATION AUTHORITY QUETTA.15 Dated Quetta the 31 October, 2024.NOTIFICATIONNo.WASA/1/Estt/2024/Admin/2309-15. In exercise of power conferred upon him vide Government of Balochistan Public Health Engineering Department (Delegation of powers Administrative Rules) Notification No.SO-III(PHED)/5-1/2020/351-67 dated 16th October 2020 and in accordance with Balochistan Civil Services Pension Rules-1989 vide clause 3.4, read with Balochistan Water & Sanitation Authority Pension Regulations-2000 under Regulation-3 and on attaining the age of superannuation (i.e. 60 years) the following officers of Q-WASA shall stand retired from service w.e.f. the dates mentioned against their names.S#Name of OfficerDate of BirthDate of SuperannuationMr. Imran Hameed Durrani1.Chief Engineer (BPS-20) PF#457/Estt Mr. Ghulam Mustafa Shah31-05-196530-05-20252.Director Revenue (BPS-19) PF#445/Estt Mrs. Ishrat Jehan04-01-196503-01-20253.Monitoring Officer (BPS-18) PF#488/Estt28-11-196527-11-2025Mr. Naseeb Ullah4.12-04-196511-04-2025Acting Dy: Director Planning (BPS-18) PF#244/EsttMr. Muhammad Nasir5.Assistant Engineer (BPS-17) PF#253/Estt Mr. Zakir Hussain16-06-196615-06-20256.Assistant Engineer (BPS-17) PF#326/Estt19-04-196518-04-2025As the officers have not availed leave preparatory to retirement, therefore, they shall be entitled to (365) day’s pay in lieu of it.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر6840/2024
گوادر06نومبر2024 :قومی یکجہتی میں نوجوانوں کا کردار” کے عنوان سے ایک شاندار تقریری مقابلہ ڈسٹرکٹ ہال گوادر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت تحصیلدار گوادر چنگیز بلوچ نے کی، جبکہ ججز کے فرائض ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حسن بلوچ نے انجام دیے۔اس تقریری تقریب میں ہیڈ ماسٹر، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس بھی موجود تھے۔اس تقریب میں تحصیلدار گوادر چنگیز بلوچ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہر قوم میں نوجوانوں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ جب نوجوان ذہنی، جسمانی، علمی، عملی اور تحقیقی کاموں میں حصہ لیتے ہیں تو کوئی طاقت انہیں ترقی سے روک نہیں سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی قوم کے نوجوانوں میں یہ خصوصیت نہ ہو تو وہ قوم “بیمار” کہلاتی ہے اور وہ ایک دن تاریخ سے مٹ بھی سکتی ہے۔چنگیز بلوچ نے نوجوانوں اور طلبا پر زور دیا کہ وہ اس تیز رفتار ڈیجیٹل دور کے چیلنجز کا مقابلہ صرف علم، تکنیکی مہارت اور سائنسی علوم سے ہی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا تقاضا یہی ہے کہ نوجوان کتابوں اور تدریسی سرگرمیوں میں مصروف رہیں تاکہ وہ آگے جا کر ایک مثالی انسان بن سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Tenders

DGPR ADVERTISEMINTS

Pictorial News

1-12-2024

News

1-12-2024