خبرنامہ نمبر3159/2025
گوادر 5مئی ۔ بھارت کی آبی جارحیت، ریاستی دہشت گردی، اور نہتے کشمیریوں پر جاری ظلم کے خلاف ضلعی انتظامیہ گوادر کے زیر اہتمام ایک احتجاجی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد احمد زہری نے کی، جس میں شہریوں، سول سوسائٹی، مختلف محکموں کے افسران و عملے، طلباء ، مذہبی ، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور میڈیا سے وابستہ افراد سمیت زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔یہ واک جاوید کمپلیکس سے شروع ہو کر میرین ڈرائیو پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کی کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی، انسانی حقوق کی پامالیوں اور مودی سرکار کے فاشسٹ اقدامات کے خلاف شدید مذمتی کلمات درج تھے۔شرکاء نے بھارت مردہ باد اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی واک میں شریک تھی، جنہوں نے اپنی موجودگی سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔واک کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھارتی مظالم کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم گلگت بلتستان سے گوادر تک متحد ہے اور انڈیا کے ہر جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔سول سوسائٹی کے صدر محمد جان بلوچ اور سیاسی نمائندے سعید احمد نے بھی خطاب کیا اور بھارت کے غیر انسانی اقدامات کی سخت مذمت کی۔ تقریب کے آخر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے اور بھارتی پرچم کو نذر آتش کیا گیا، جس کے بعد “انڈیا مردہ باد” اور “پاکستان زندہ باد” کے نعرے ایک بار پھر فضا میں گونج اٹھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3160/2025
نصیر آباد 5مئی ۔ نقل کی روک تھام اولین ترجیح ہے، کمشنر نصیرآباد معین الرحمٰن خان کا امتحانی مراکز کے دورے کے موقع پر منتظمین کو ہدایات کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن خان نے ایف اے سی اور ایف اے کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں قائم کردہ مراکز کا معائنہ کیا اور وہاں نقل کی روک تھام کیلئے کئے گئے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر نے مراکز کے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو نقل جیسے ناسور سے بچانا ناگزیر ہے تاکہ انہیں ایک باصلاحیت اور ذمہ دار شہری کے طور پر تیار کیا جا سکے۔ جو مستقبل میں ملک کی قیادت سنبھالیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے نقل کے خلاف سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں جن پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔کمشنر نے تمام افسران اور عملے پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اور سنجیدگی سے انجام دیں اور امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے کو مکمل طور پر روکا جائے کمشنر معین الرحمٰن خان نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اہم ہے بلکہ نوجوان نسل کو دیانت داری قابلیت اور ذمہ داری کا احساس دلانے میں بھی مدد گار ثابت ہو گا اسی دوران انہوں نے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3161/2025
تربت 5 مئی۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ضلع کیچ کے اسٹاف کو ویری فکیشن کے لیے ڈی سی آفس طلب کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سید اسلم شاہ سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ ڈی سی کیچ نے کہا کہ سرکاری محکموں میں عملے کی مستقل غیر حاضر ی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں تنخواہوں میں کٹوتی اور ملازمت سے برخاستگی شامل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غیر حاضر عملے کی رپورٹ تحریری طور پر ڈی سی آفس کو دی جائے۔ بعد ازاں، ڈی سی اور ان کے عملے نے اسٹاف کی انفرادی ویری فکیشن بھی کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3162/2025
تربت5 مئی۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے آل بارڈر کمیٹی کیچ کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی، جس میں عبدوئی بارڈر کی بندش سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل اور بے روزگاری پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے نشاندہی کی کہ بارڈر کی بندش سے غریب عوام بھوک و افلاس کا شکار ہو رہے ہیں اور نوجوانوں میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے وفد نے مطالبہ کیا کہ سرحدی تجارت کا فوری بحال ہونا ناگزیر ہے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انہیں ان مسائل کا مکمل ادراک ہے، تاہم بارڈر کی بندش سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عارضی اقدام تھا بہت جلدعبدوئی بارڈر کاروباری سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر آل بارڈر کمیٹی نے ان کا شکریہ ادا کیا عوامی اور کاروباری حلقوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی اس پیشرفت کو سراہا جا رہا ہے، اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ سرحدی تجارت کی بحالی سے مقامی معیشت کو سہارا ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3163/2025کوئٹہ /سوئی5۔ مئی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سوئی تا کشمور روڈ منصوبہ ڈیرہ بگٹی سمیت پورے علاقے کی تقدیر بدلنے کا سبب بنے گا یہ سڑک نہ صرف ذرائع آمد و رفت کو بہتر بنائے گی بلکہ مقامی معیشت کو بھی مضبوط کرے گی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کو قومی دھارے سے جوڑنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سوئی تا کشمور روڈ منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پیٹرولیم میاں خان بگٹی چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ بگٹی میر غلام نبی شمبانی و دیگر عمائدین بھی موجود تھے وزیراعلیٰ بلوچستان نے علاقے سے منتخب رکن قومی اسمبلی، مقامی بلدیاتی نمائندوں اور عمائدین کے ہمراہ سوئی تا کشمور روڑ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کی افادیت دورانیہ تکمیل اور لاگت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی سنگ بنیاد رکھنے کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سوئی کشمور روڑ منصوبہ ضلع ڈیرہ بگٹی میں شروع ہونے والا پہلا بڑا مواصلاتی منصوبہ ہے جس سے کسانوں کو زرعی اجناس منڈیوں تک پہنچانے میں سہولت میسر آئے گی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی ترقی کی راہیں کھلیں گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ضلع ڈیرہ بگٹی سمیت تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کا پختہ عزم کیا ہے اور اس ضمن میں عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سوئی تا کشمور روڈ منصوبہ صرف ایک سڑک کا نام نہیں بلکہ یہ ترقی خوشحالی اور استحکام کی طرف بڑھتا ہوا سفر ہے جو مقامی آبادی کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائے گا اس سڑک سے نہ صرف طبی سہولیات اور تعلیمی اداروں تک رسائی آسان ہوگی بلکہ تجارت کو بھی فروغ ملے گا اور نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی امنگوں کی ترجمان ہے اور ہم ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے میرٹ پر روگار کی فراہمی زرائع مواصلات، آبی وسائل اور زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کو ایک پرامن خوشحال اور ترقی یافتہ صوبہ بنایا جائے جو نہ صرف خود کفیل ہو بلکہ پورے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سوئی کشمور روڈ منصوبے کو مقررہ وقت میں معیاری انداز میں مکمل کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچیں قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی پیر کو ایک روزہ دورے پر سوئی پہنچے جہاں قبائلی عمائدین اور عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا سوئی کشمور روڈ پراجیکٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں آمد پر بچوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پھول پیش کئے ، وزیر اعلیٰ نے بچوں سے شفقت کا اظہار کیا، تقریب میں قبائلی عمائدین، مقامی بلدیاتی نمائندوں سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور منصوبے کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر3164/2025کوئٹہ، 5 مئی۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ (BBoIT) کل 7 مئی 2025 کوبیوٹمز میں صوبے کے نوجوانوں کیلئے سیشن کا انعقاد کرے گا، جس میں صوبے کی سرمایہ کاری کی صلاحیت کو اجاگر کیا جائے گا اور بلوچستان کی نوجوان آبادی میں جدت، انٹرپرینیورشپ اور جامع ترقی کے جذبے کو فروغ دیا جائے گا۔ تقریب صوبے بھر سے طلباوطالبات، سوشل میڈیاانفلوئنسرز اور نوجوان رہنماوں کوسیکھنے، خیالات کا اشتراک کرنے اور خطے کے معاشی مستقبل میں حصہ ڈالنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے صوبے کے بیانیے کی تشکیل میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیتیہوئے کہا ہے کہ یہ سیشن نوجوانوں کو بلوچستان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانے اور انہیں مثبت تبدیلی کی طرف متحرک کرنے میں مدد کرے گا۔ بلوچستان کو کافی عرصے سے ایک تنگ نظر سے دیکھا جاتا رہا ہے ہمیں یقین ہے کہ ہمارے نوجوان تبدیلی لانے والے ہیں جو جدت، تخلیقی صلاحیتوں اور قیادت کے ذریعے اس تصویر کو نئی شکل دے سکتے ہیں۔ہم ایک ایسی جگہ بنانا چاہتے ہیں جہاں نوجوان ذہن اپنی کمیونٹیز میں کاروباری صلاحیت کو تلاش کرنے کے لیے بااختیار محسوس کریں۔ ٹیک پر مبنی اسٹارٹ اپس سے لے کر پائیدار دیہی اداروں تک، امکانات لامحدود ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکبیر زرکون نیکہا کہ ہم صوبے کی بہتری کے لیے نوجوانوں کو شامل کرنے کے منتظر ہیں۔ ہم انہیں بڑا سوچنے، پہل کرنے اور خود کو بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والوں کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔”ہماری توجہ صرف باہر سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر نہیں بلکہ ہماری اپنی کمیونٹیز کے اندر خاص طور پر نوجوانوں میں اعتماد پیدا کرنے پر ہے۔ صحیح ٹولز، رہنمائی اور مدد کے ساتھ، وہ ایسے منصوبے شروع کر سکتے ہیں جو مقامی ملازمتیں پیدا کریں، معاش کو بہتر بنائیں، اور استحکام کو فروغ دیں۔اس سیشن میں پینل ڈسکشنز، ا، سوال و جواب کے سیشن سمیت کان کنی، قابل تجدید توانائی، سیاحت، زراعت اور آئی سی ٹی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں معلومات پیش کی جائیں گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, May 5, — The Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT) will organize a youth-focused session on May 7, 2025, at BUITEMS to highlight the investment potential of the province and foster a spirit of innovation, entrepreneurship, and inclusive development among Balochistan’s young population.This impactful event will welcome students, social media influencers, and youth leaders from across the province, providing them with a platform to learn, share ideas, and contribute to the region’s economic future.Vice Chairman of BBoIT, Bilal Khan Kakar, emphasized the importance of the youth’s role in shaping the narrative of the province:“This session will help the youth bring the real face of Balochistan to the world and mobilize them towards positive change. Balochistan has for too long been viewed through a narrow lens—we believe our youth are the storytellers and change-makers who can redefine that image through innovation, creativity, and leadership.”“We aim to create a space where young minds feel empowered to explore the business potential within their own communities. From tech-based startups to sustainable rural enterprises, the possibilities are limitless.”Chief Executive Officer of BBoIT, Abdul Kabeer Zarkoon, stated,“We are looking forward to engaging the youth for the betterment of the province. We want to inspire them to think big, take initiative, and see themselves as vital contributors to the growth of Balochistan.”“Our focus is not just on attracting investment from outside, but on building confidence within our own communities—especially among young people. With the right tools, mentorship, and support, they can launch ventures that generate local jobs, improve livelihoods, and foster stability.”The session will feature panel discussions, interactive Q&A segments, and information on investment opportunities in sectors such as mining, renewable energy, tourism, agriculture, and ICT.﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3165/2025کوئٹہ 5 مئی ۔ بی سی ہیڈ کوارٹزبدر لائن کوئٹہ میں ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری (ریٹائرڈ) لیفٹیننٹ کمانڈر عطاء اللہ شاہ، SSP ہیڈ کوارٹرز ، زونل کمانڈر –IV-III-II اور A.D اسد اللہ BC ہیڈ آفس کوئٹہ اور دوسرے آوٹ زونز کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ ڈیجیٹل حاضریوں کا اجراءکو یقینی بنائے کے ساتھ انکی چیکنگ پوائنٹس کو یقینی بھی دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کی ڈیوٹیوں کو ڈیش بورڈ کے ذریعے چیک جائیگا اور جوانوں کو جدید طریقے سے احکامات اور ڈیوٹیوں کے بارے میں بریف کیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ جوانوں کے مسائل کو بغیر وقت ضائع کئے فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی سی کے جوانوں کو چھٹیاں بر وقت دی جائیں گی تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔ ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ جوان اپنی حاضری یقینی بنائیں۔حاضریوں کے معاملے میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ اگر کسی زون سے کوئی جوان غیر حاضر پایا گیا تو اسے زونل کمانڈر کی غفلت سمجھا جائے گا۔ اس کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جوان سے آٹھ گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی نہ لی جائے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ چائنیز شہریوں اور دیگر غیر ملکی باشندوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ جہاں بھی بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان چائنیز شہریوں اور فارنرز کی سیکورٹی پر معمور ہے وہاں ہر صورت میں جوانوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ جوان اپنی ڈیوٹی چوکس ہوکر کریں۔ ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ بجٹ کو صاف اور شفاف طریقے سے جوانوں پر استعمال کریں تاکہ جوانوں کی فلاح و بہبود پر صحیح معنوں میں خرچ ہو۔ لائن کی سیکورٹی اور صفائی اور باغیچہ اور کنٹین پر خاص توجہ دی جائے تا کہ جوانوں کی صحت برقرار رہ سکے۔ جوانوں کو صاف ستھرا کھانا ملنا چاہئیے۔ تا کہ جوان صحت مندر ہیں۔ ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے زونل کمانڈرز کو ہدایات دی کہ ہفتہ وار سرکاری اسٹورز اور گاڑیوں کا معائنہ کریں اور جوانوں کیلئے آئے ہوئے سرکاری سامان کو بروقت تقسیم کیا جائے۔ اپنے زیر کمان اسٹاف کو پابند بنائیں کہ وہ جوانوں کی ویلفئیر کا خاص خیال رکھیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3166/2025کوئٹہ 5 مئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر نگرانی عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات جاری ہیں۔اس سلسلے میں شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر نہ صرف فوری توجہ دی جا رہی ہے بلکہ ان پر فوری عمل درآمد کے احکامات بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ریونیو، بیماری، لوکل اور ڈومیسائل سے متعلق درخواستوں کی ازخود نگرانی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سائلین کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور تمام امور کو شفاف اور مو¿ثر انداز میں نمٹایا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح اور فرائض منصبی ہے اور ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3167/2025حب 5مئی ۔ ضلعی انتظامیہ حب کے زیر نگرانی کشمیریکجہتی ریلی میئرمیونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ اور چیرمین ضلع کونسل پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما جاویدجمالی کی زیرقیادت منعقد کی گئی ریلی میں اسسٹنٹ کمشنرحب سربلند خان حب سول سوساِئٹی نمائندگان پیپلزپارٹی کونسلران اقلیت برادری کے ہزاروں افراد شریک ہوئے ریلی کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر آفس کے احاطے سے کیا گیا ریلی کے شرکاء نے آرسی ڈی شاہراہ کے مختلف مقامات پر نعرہ بازی کی کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے ریلی کےشرکاء کی جانب سے مودی مردہ بادکے نعروں سے صنعتی شہر حب گونج اٹھا لسبیلہ پریس کلب پہنچ کر ریلی نے جلسے کی شکل اختیارکرلی ریلی شرکاءسے میئر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابوفیض محمد شیخ خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے عوام اورہاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو طاقت کے زور پر کچلنا چاہتا ہے کشمیر یکجہتی ریلی مودی کیلئے واضح پیغام ہے کہ بلوچستان کے عوام کشمیریوں کیساتھ ہیں بھارت پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لے کر مظلوم کشمیری عوام پر ظلم وجبر کر رہا ہے ہم سروں پر کفن بستہ ہوکر کشمیریوں کی حمایت کیلئے نکلے ہیں بلوچستان کی عوام ملکی سالمیت کے تحفظ کیلئے بارڈرپر موجود افواج پاکستان کےاداروں اورجوانوں کے شانہ بشانہ ہیں بھارت نے جنگ مسلط کرنے کے کوشش کی تو پاکستان کی ہندوبرادری بھی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہونگے مولچند لاسی نے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں ہندوبرادری کو انڈیا کی نسبت زیادہ عزت ومقام حاصل یے انہوں نے کہا کہ نگلاج میلے میں لاکھوں ہندویاتریوں کی شرکت سے ثابت ہوگیا پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ملک ہے چیئرمین حب سول سوسائٹی حضرت مولانا یعقوب ساسولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے لہوکی قربانیاں دے کر تحریک آزادی کشمیر کو زندہ رکھے ہوئے ہیں پچاس ہزار سے زائد لوگ جام شہادت نوش کرچکے ہیں بھارت سات لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر پر مسلط کرکے کشمیریوں کے حقوق غصب کررہا ہے ہم بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارت کوایسے جارحانہ اقدامات سے روکےانہوں نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کومظلوم کشمیری عوام کی مرضی و منشا کے مطابق حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرےمقررنین وڈیرہ بابوفیض شیخ اورمولانایعقوب ساسولی مول چند لاسی نے شانداراورکامیاب ریلی کے شرکاءخطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر بغارت نے جنگ مسلط کی تو اس مرتبہ انڈین فوج کو نءدہلی میں گھس کرعبرتناک شکست سے دوچارکرینگے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3168/2025تربت، 5 مئی ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے محکمہ مواصلات و تعمیرات روڑ سیکٹر کے عملے کو دفتر طلب کرلیا۔ یونین کونسل شاہرک میں سڑکوں کی ناقص مرمت اور کھڈوں کی مناسب بھرائی نہ ہونے پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے روڑ منشی، قلی اور دیگر متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی مرمت کو فوری اور موثر انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ حالیہ دورے کے دوران شاہرک کے علاقے میں سڑک کے ٹوٹے ہوئے حصے مناسب طریقے سے مرمت نہ ہونے کے باعث مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جو کسی بھی وقت سنگین حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر متعلقہ عملہ اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتا یا غیر حاضر پایا گیا تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3169/2025کوئٹہ 05مئی۔سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن کا زیارت کراس خانوزئی ضلع پشین این 50 پر ٹرک، بس،ویگن اور پک اپ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون۔ دوران کاروائی 24 گاڑیوں کو چالان اور 12 بڑی گاڑیوں کے اضافی فوک لائیٹس بھی اتار دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر/چئیرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن علی درانی نے این 50 زیارت کراس خانوزئی روڈ پر موٹروے پولیس ، ضلع انتظامیہ پشین اور لیویز فورس کے ہمراہ تمام کمرشل گاڈیاں بس، ٹرک، ویگن اور پک اپ کے روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیوروں کے پی ایس وی لائسنس چیک کئے۔ جبکہ 24 گاڑیوں کو موٹروے پولیس قوانین کے تحت چالان اور 12 بسوں اور ٹرکوں سے غیر ضروری لائٹس بھی اتارے گئے۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کی ٹیم میں سپریٹنڈنٹ آر ٹی اے کوئٹہ حمید محمد حسنی کے علاوہ دیگر آر ٹی اے عملہ اور موٹروے پولیس کے پیٹرول آفیسر مقصود سمیت دیگر افسران بھی کاروائی میں شامل تھے۔ ضلعی انتظامیہ پشین کی جانب سے انچارج بوستان لیویز تھانہ بشیر آغا نے لیویز جوانوں کے ہمراہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے علی درانی نے کہا ہے کہ کمرشل گاڈیاں اپنے روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹ کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ایسی تمام گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3170/2025 جعفرآباد5مئی ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے جاری انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے امیدواروں کی امتحانی سلپس چیک کیں اور پینے کے پانی، سکیورٹی، اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد نے امتحانی مرکز کے انچارج اور دیگر عملے سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ امتحانی ماحول کو مکمل طور پر شفاف، پرامن اور نقل سے پاک رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور غیر قانونی ذرائع سے امتحان دینے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اظہر شہزاد نے کہا کہ طلبہ و طالبات کی سہولت اور ذہنی سکون کے لیے امتحانی مراکز میں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے امتحانات دے سکیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر انتظامات کا جائزہ لیا جائے اور کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے۔امتحانی مرکز کے عملے نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ تمام ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر3171/2025کوئٹہ 5 مئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے انسداد پولیو مہم میں کمزور کوریج کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ناقص کارکردگی پر متعلقہ عملہ فارغ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت حالیہ مہم کے دوران مختلف علاقوں میں کمزور کوریج کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں این سٹاپ، سی بی وی، اور متعلقہ یونین کونسلز کے ڈی ایس اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں ویلیج ایڈ، گوہر آباد، اور چلتن 2 کے علاقوں میں مہم کی کمزور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ مہم کے نتائج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔کارکردگی میں مسلسل ناکامی پر چلتن 1 اور چلتن 2 کے عملے کو فارغ کر دیا گیا، جبکہ گوہر آباد اور ویلیج ایڈ کے اہلکاروں کو سخت وارننگ جاری کرنے کے احکامات صادر کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ جو بھی اہلکار 100 فیصد نتائج دینے میں ناکام ہوگااسے مہم سے فوری طور پر ہٹا دیا جائے گا۔ ہم بچوں کے بہتر مستقبل اور عوامی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ کیمپینز میں مکمل تیاری اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی اپنائیں،تاکہ ہر بچے تک پولیو کے حفاظتی قطروں کی رسائی کو یقینی بنائی جاسکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3172/2025لورالائی5مئی ۔ لورالائی کی محکمہ تعلیم نے یونیسف اور انتظامیہ کی تعاون سے سکولوں میں مقررہ ہدف سے زیادہ داخلے کرائے ہیں جوکہ خوش آئند بات ہے، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن محمدمدثر نے یونیسف کے ڈسٹرکٹ منیجر عبیدخان ترین،ڈسٹرکٹ آفیسر(فیمیل)فوزیہ درانی،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر جمالدین اوتمانخیل،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل )قمر سلطانہ،ہیڈمس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پہاڑی محلہ میڈیم سلمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں تعلیمی سال 2025 ءکے دوران حکومت بلوچستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ میں 4653 بچوں کو سکولز میں داخل کرانیکا ہدف دیا گیا تھا جس سے لورالائی کی تعلیمی آفیسر محمد مدثر نے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ ،اور یونیسف کی تعاون اور کوششوں سے مقررہ ہدف سے بڑھ کر مجموعی طور پر (110) بچوں کو سکولز میں داخل کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کے تمام سکولز اس وقت جو مکمل طور پر فعال ہیں، جن سکولوں میں صاف پانی، چار دیواری، تزہین و آرائش اور کمروں کی مرمت سمیت دیگر مسائل تھے انہیں یونیسف کے مدد سے تقریبا حل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت بلخصوص وزیر تعلیم کی سخت ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ کے تمام سکولز میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنادی گئی ہے غیر حاضر اور گھوسٹ اساتذہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے ضلعی آفیسران روزانہ کی بنیادوں پر سکولوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں غیر فعال سکولوں کو بھی جلد فعال بنائیں گے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورے جدید میں ترقی کا واحد ذریعہ معیاری تعلیم ہے اس لیے تمام والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کرکے تعلیم کی ہتھیار سے لیس کریں کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی و خوش حالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا انہوں کہا کہ اس حوالے سے قبائلی سیاسی سماجی مذہبی اور عوامی حلقوں کو بھی اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ تعلیم یافتہ باشعور معاشرہ تشکیل پا سکے انھوں نے کہ کوئی معاشرہ تعلیم کے بغیر اپنے منازل طے نہیں کر سکتا تعلیم ہی قوموں کی ترقی واحد راز ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3173/2025کوئٹہ5 مئی ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر اور منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے تاہم کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ڈیرہ بگٹی اور لسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ خضدار، قلات، سوراب، زیارت، شیرانی اور قلات میں چند ایک مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلم باغ میں (15.5) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اوستہ محمد میں (10.0)، بارکھان میں (06.0)، ژوب میں (01.0) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45.5 ریکارڈ کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3175/2025لسبیلہ05۔2025:لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑامیں ضلعی انتظامیہ کے زیرنگران گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول لیاری سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں طلبہ، اساتذہ، علاقہ معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘، ’’بھارت کا ظلم نامنظور‘‘ اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔احتجاج کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا اور بھارتی پرچم نذر آتش کیا گیا۔ شرکاء نے کشمیری عوام پر ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور پرجوش نعرے لگائے جبکہ طلبہ نے ملی نغمے پیش کیے اور کشمیری شہداء کے لیے دعائیں کی گئی مقررمین نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور مظلوموں کی آواز عالمی ضمیر تک ضرور پہنچے گی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ہدایت پرے ولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،
خبرنامہ نمبر3176/2025چمن05 مئی 2025: چمن میں ایف اے اور ایف ایس سی کی سالانہ امتحانات پرامن ماحول میں شروع۔ آج جمال عبد الناصر شہید گراؤنڈ اور دیگر دو سنٹرز میں طلباء اور طالبات امتحانی مراکز میں اپنے پیپرز دینے میں مصروف العمل تھے اس دوران امتحانات ہالز میں پانی صفائی ستھرائی اور دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئیں تھیں اور لیویز و پولیس فورس کے جوان امتحانی مراکز کے احاطے میں کسی شخص کو نہیں چھوڑ رہے تھے اور امتحانی سنٹروں کے سپرنٹینڈنٹ اور دیگر منتظمین طلباء و طالبات کی پیپرز دینے کو مانیٹرنگ کرتے رہیں ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے آج امتحانی مراکز کے دورے کے دوران امتحانی عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نقل کی روک تھام اولین ترجیح ہے، انہوں نے ایف اے اور ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چمن، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چمن اور جمال عبدالناصر شھید گراؤنڈ میں قائم کردہ امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اور وہاں نقل کی روک تھام کیلئے کئے گئے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی سی چمن نے مراکز کے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو نقل جیسے ناسور سے بچانا ناگزیر ہے تاکہ انہیں ایک باصلاحیت اور ذمہ دار شہری کے طور پر تیار کیا جا سکے، جو مستقبل میں ملک کی قیادت سنبھالیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے نقل کے خلاف سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں جن پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی سی نے تمام افسران اور عملے پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض ایمانداری اور سنجیدگی سے انجام دیں اور امتحانی مراکز کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے کو مکمل طور پر روکا جائے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اہم ہے بلکہ نوجوان نسل کو دیانت داری قابلیت اور ذمہ داری کا احساس دلانے میں بھی مدد گار ثابت ہو گا انہوں نے امتحانی مراکز کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات خود بھی نقل کرنے کی سوچ ترک کریں کیونکہ نقل سے انکی مستقبل بنتی نہیں بلکہ بگڑتی چلی جاتی ہے اس موقع پر امتحانی سنٹر جمال ناصر شہید گراؤنڈ کے سپرینٹنڈنٹ محمد عابدنے ڈی سی چمن کو تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں
خبرنامہ نمبر3177/20255اپریل2025: ۔صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کے زیر صدارت ریٹائرڈ فیڈرل لیویز ملازمین کے پینشن اور تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کا کڑ ، اسپیشل سکریٹری داخلہ عبد الناصر دوتانی، ڈی جی لیویز عبد الغفار مگسی اور فیڈرل لیویز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ یہ اجلاس کابینہ کے میٹنگ کے تسلسل میں ہوا جسمیں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس کمیٹی کی سربراہی بھی صوبائی وزیر خزانہ کو تفویض کی گئ تھی ۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل لیویز کے اٹھارویں ترمیم کے بعد انکی پینشن اور تنخواہوں کی ادائیگی صوبائی حکومت کی زمہ داری بنتی ہے ہم کوشش کرتے ہیں کہ جلد ازجلد ریٹائرڈ لیویز اہلکاروں کے مسائل حل کرسکے۔انہوں نے کہاکہ کیمیٹی میں یہ فارمولا طے کیاگیاہے کہ پچاس سال سے کم عمر والوں کو صوبائی لیویز میں ضم کرکے اس کا حصہ بنایا جائے گا اور پچاس سال سے زیادہ عمر والوں کو لم سم فنشن دے کر با عزت طور پر ملازمت سے فارغ کیا جائے گا اور ان کے خدمات کو ہم ہمیشہ کے لیے سراہتے ہیں کیونکہ انہوں نے زندگی کا زیادہ تر حصہ عوام کی حفاظت کے لیے صرف کیا۔
خبرنامہ نمبر3178/2025سوراب.05مءی2025: 5مئی: ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر نے ایف اے اور ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے مختلف مراکز کا دورہ کیا تاکہ امتحانی عمل کی شفافیت، منصفانہ انعقاد اور طلباء کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز میں بیٹھنے کے انتظامات، نگرانی کے نظام، اور سیکیورٹی اقدامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے امتحانی ماحول، سہولیات اور نگرانی عملے کے رویے کے بارے میں معلومات حاصل کیں، جن پر طلباء نے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر حبیب نصیر نے امتحانی عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، دیانتداری اور مکمل سنجیدگی سے انجام دیں تاکہ نقل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی مؤثر روک تھام کی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شفاف اور منصفانہ امتحانات کا انعقاد ہی طلباء کی محنت کا اصل صلہ ہے، اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ امتحانی مراکز کی مسلسل نگرانی جاری رکھے گی اور کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ طلباء کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ محنت، لگن اور دیانتداری کے ساتھ امتحانات میں کامیابی حاصل کریں۔
خبرنامہ نمبر3179/2025گوادر/پسنی 05مءی2025: بھارت کی جانب سے جاری آبی جارحیت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ماحولیاتی خطرات کے خلاف ضلعی انتظامیہ پسنی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، انتظامی، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔یہ احتجاجی واک اسسٹنٹ کمشنر آفس پسنی سے شروع ہوکر جوش و خروش کے ساتھ ماشاءاللہ چوک تک جاری رہی۔ واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم جان گچکی، وائس چیئرمین فہیم، ایس ڈی پی او زاہد حسین اور ایس ایچ او شکیب ارسلان نے کی، جب کہ مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران، مقامی سیاسی و سماجی نمائندے، عمائدین شہر اور عوام الناس بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔احتجاجی واک کے اختتام پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا گیا اور بھارت کی آبی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کی آبی جارحیت کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور خطے کے امن و ماحول کو لاحق خطرات کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کرے۔
خبرنامہ نمبر3180/2025سوئی ، 05 مئی2025:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کو یہاں سوئی، کشمور روڈ منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متعدد اہم ترقیاتی اور قومی نوعیت کے اعلانات کئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کی زراعت، تعلیم، معیشت اور قومی سلامتی کے حوالے سے حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کچھی کینال کی بحالی کا وعدہ پورا ہوچکا ہے جبکہ فیز 2 اور 3 بھی جلد پایہ تکمیل کو پہنچیں گے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نہ صرف ڈیرہ بگٹی بلکہ بلوچستان کی دیگر بنجر زمینیں بھی آباد ہوں گی اور صحرا لہلہاتے کھیتوں میں بدل جائیں گے انہوں نے اعلان کیا کہ میر غلام قادر بگٹی یونیورسٹی کیمپس کی تعمیر کا منصوبہ بھی جلد شروع ہونے جا رہا ہے میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز ہو رہا ہے ترجیحی بنیادوں پر ریٹائرڈ مزدوروں کے بچوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی جبکہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے کوئٹہ میں مذاکرات کا نیا دور جلد متوقع ہے انہوں نے کہا کہ پی پی ایل کی معاونت سے سوئی ٹاؤن میں پانچ ارب روپے مالیت کے عوامی فلاحی منصوبے شروع کیے جائیں گے، جن کے لیے فنڈز حکومت بلوچستان اور پی پی ایل مساوی طور پر فراہم کریں گے ان منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر، گلیوں کی پختگی اور سولر سسٹمز کی تنصیب شامل ہوگی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے عوام سے جو وعدے کیے وہ پورے کیے اور آئندہ بھی کریں گے انہوں نے سوشل میڈیا پر ملک اور ریاست کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے معاشرے میں نہتے افراد اور خواتین کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے تاہم ریاست کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ “جس نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا، اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔” انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ریاست ہے جو جنگ کی خواہش نہیں رکھتی لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان کی سپہ ہر سطح پر جواب دینے کے لیے تیار ہیں بگٹی قبیلے کا ہر بچہ ملک کی سالمیت اور دفاع کے لیے میدان میں اترے گا وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ پاکستان کے بارڈر سے دو سو کلومیٹر دور ہونے والے واقعے کو بھارت اپنے مذموم مقاصد کے لیے پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، جو ناقابل قبول ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان 27 رمضان المبارک کو وجود میں آیا اور اس ملک کا قیام اللہ تعالیٰ کی رضا سے ممکن ہوا جب تک پاکستان ہے، ہم سب ہیں پاکستان کی سالمیت عزیز ہے جب تک سرفراز بگٹی زندہ ہے پاکستان کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے
خبرنامہ نمبر3181/2025لسبیلہ 05. 2025:لسبیلہ یونیورسٹی میں فیکلٹی آف منیجمنٹ اینڈ سوشل سائنسز کے زیر اہتمام مقابلے کے امتحانات کی تیاری ،طریقہ کار اور آگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ضلع لسبیلہ کے ایس ایس پی عاطف امیر نے طلبا و طالبات کو سی ایس ایس اور سول سروس کے حوالے سے معلومات اورجنرل نالج کی آگاہی دی ۔انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات حصول تعلیم کو اپنا مقصدبنا کر ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کے لیے سول سروس کا انتخاب بہترین فیصلہ ہوگا وہ محنت اور لگن سے کام لے کر کم مدت میں اعلی مقام پر فائز ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خود کو دوسروں سے الگ تصور کر کے اپنے مقصد کو سامنے رکھ کر اس کو حاصل کرنے کی کوشش کی جائے ۔شرکا سے اپنے خطاب میں ایس ایس پی نے کہا کہ سی ایس ایس کی تیاری کے لیے پڑھنے کے ساتھ ساتھ لکھنے کو بھی فوقیت دی جائے کیونکہ اس کا کردار کلیدی ہوتا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مضمون کا انتخاب طلباء کی پسندیدگی اور ان کی مہارت پر ہوتی ہے ہر مضمون اور ہر قسم کی معلومات سے سرشار أسانی سے کامیابی کی بلندیوں کو چھو سکتے ہیں ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میں فیکلٹی اف منیجمنٹ اینڈ سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر گلاور خان نے کہا کہ ایس ایس پی عاطف امیر کم عمر سول سرونٹ ہیں اور پہلی کوشش میں اس نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کر لیا ہے جو کہ مشعل راہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سمینار منعقد کرنے کا مقصد طلباء و طالبات کو مقابلے کے امتحانات کی تیاری اور اور ضروری معلومات فراہم کرنا تھا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے معلوماتی سمینار اور لیکچر آئندہ بھی منعقد کیا جائے گا تاکہ طلباء و طالبات مستفید رہیں ۔
خبرنامہ نمبر 3182/2025لورالائی 5مئی 2025: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنور علی کاکڑ کا لورالائی کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، صاف و شفاف امتحانات کے انعقاد اور نقل کی روک تھام پر زور۔نقل ہمارے معاشرے کا ناسور ہے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنورعلی کاکڑ نے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کے خصوصی ہدایت پر لورالائی میں جاری ایف ایس سی کے جاری امتحانات کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنور علی کاکڑ نے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول۔گورنمنٹ بوائز کالج لورالائی اور گورنمنٹ گرلز کالج میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے امتحانی مراکز کے سپرنٹنڈنٹ، نگران عملے اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی اور انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اساتذہ و نگران عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ امتحانی عمل کو شفاف، منصفانہ اور نقل سے پاک بنایا جائے تاکہ طلبہ کی حقیقی قابلیت اجاگر ہو سکے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے طلبہ کی رول نمبر سلپس کا خود معائنہ کیا جبکہ دوسری جانب نقل کرتے ہوئے طلباء کے پیپر کینسل کئے اور باز اسٹوڈنٹس سے مختصر گفتگو کے دوران انہیں امتحانی ضوابط سے آگاہ کیا۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنی محنت اور دیانتداری سے مستقبل سنواریں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیمی نظام میں بہتری اور شفاف امتحانات کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔آخر میں نور علی کاکڑ نے نگران عملے پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے انجام دیں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔۔۔۔۔
خبر امہ نمبر3183/2025استامحمد:05 2025: ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت اہم اجلاس، کسانوں میں بلڈوزر گھنٹوں کی منصفانہ تقسیم پر غور کیا گیا تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد رمضان، اشتیاق ایگریکلچر، محکمہ خزانہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد حکومت کی جانب سے کسانوں کو دیئے گئے بلڈوزرز کے گھنٹوں کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا تھا۔ اجلاس میں اس سلسلے میں مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور شفاف طریقہ کار اپنانے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں تاکہ تمام مستحق کسانوں کو برابری کی بنیاد پر فائدہ پہنچایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کسانوں کے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔
خبرنامہ نمبر3184/2025 استامحمد05 2025: ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں محکمہ خوراک، مارکیٹ کمیٹی، میونسپل کمیٹی، زراعت، اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کہاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے، اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گیانہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کے خلاف مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف حاصل ہو۔خبرنامہ نمبر3185 استا محمد05مءی 2025ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کا امتحانی مراکز کا دورہ نقل کی روک تھام کیلئے سخت ہدایات۔ ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے آج شہر کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا تاکہ جاری سالانہ امتحانات کے انتظامات اور طلباء کے لیے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔اس موقع پر انہوں نے امتحانی مراکز میں سیکیورٹی، فرنیچر، پینے کے پانی، پنکھوں اور دیگر بنیادی سہولیات کا بغور معائنہ کیا۔ انہوں نے امتحانی عملے سے بھی ملاقات کی اور شفاف امتحانی عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام اور طلباء کو بہتر ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے والدین کو کہا کہ وہ اپنے بچوں کو نقل جیسے ناسور سے دور رکھنے کے لئے راغب کریں تاکہ وہ اپنے بلبوتے پر امتحانات پاس کریں اور طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی ذہانت سے کامیابی حاصل کریں تاکہ نقل کے رجحانات کو ختم کیا جا سکے
خبرنامہ نمبر3186/2025کوئٹہ، 5 مئی 2025:چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد اسحاق نے پیر کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور جاری امتحانی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے امتحانی مراکز میں موجود سہولیات، امتحانی نظم و ضبط اور پرچہ جات کی بروقت تقسیم سمیت دیگر امور کا معائنہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین بلوچستان بورڈ محمد اسحاق نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے شفاف امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ نقل کی روک تھام بورڈ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام ضلعی اور مقامی انتظامیہ سے مکمل تعاون حاصل ہے انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز میں نگرانی کے موثر انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ مبصرین اور نگران عملے کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائیں چیئرمین بلوچستان بورڈ نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی محنت اور قابلیت پر بھروسہ کریں اور امتحانات کو ایک مثبت تعلیمی تجربہ بنائیں انہوں نے کہا کہ بورڈ کی کوشش ہے کہ امتحانی عمل نہ صرف شفاف ہو بلکہ طلبہ کے لیے آسان اور سہل بھی ہو , دورے کے دوران انہوں نے امتحانی مراکز کے اساتذہ اور نگران عملے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ محنتی عملے کی بدولت امتحانی نظام میں بہتری آ رہی ہے جسے مزید مستحکم کیا جائے گا چیئرمین بورڈ نے بعض امتحانی مراکز میں سہولیات کے فقدان کا بھی نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں امتحانی عمل کو یکساں معیار پر استوار کرنا بورڈ کی پالیسی کا حصہ ہے۔