خبرنامہ نمبر 2306/2025
استامحمد5اپریل:ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے آج تحصیل گنداخہ کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گنداخہ اور طبی مراکز کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گنداخہ میں تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کلاس رومز کا معائنہ کیا جبکہ طلبہ اور اساتذہ سے تعلیمی معیار اور تدریسی طریقہ کار کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے بات چیت کے دوران تدریسی عمل کی بہتری اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر زور دیا اسی دوران ڈپٹی کمشنر نے طبی مراکز کے مختلف شعبوں جن میں نیوٹریشن سینٹر، ٹیکا جات سنٹر بی آئی ایس پی نیوٹریشن سینٹر و دیگر شامل ہیں اور وہاں موجود ادویات اور دیگر سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے مریضوں سے بات چیت کی اور طبی عملے کو سہولیات کی بہتری کے لیے ضروری ہدایات دی جبکہ بینظیر نشونما سنٹر کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعلیمی و طبی سہولیات اور بینظیر نشونما پروگرام میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔
خبرنامہ نمبر 2307/2025
ژوب5اپریل: محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی بلوچستان کی ہدایت پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹریننگ سینٹر ژوب میں ایک سالہ ڈپلومہ ان آئی ٹی اور چھ ماہ کے سرٹیفکیٹ کورسز کے اختتام پر باقاعدہ امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع ژوب اور ضلع شیرانی سے تعلق رکھنے والے 146 طلباء و طالبات نے ٹیسٹ میں شرکت کی۔یہ اقدام سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد ایاز خان مندوخیل اور ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی انجینئر عرفان بصیر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لایا گیا، جس کا مقصد صوبے کے دور دراز علاقوں میں جدید آئی ٹی تعلیم و تربیت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹریننگ سینٹر ژوب علاقے کا ایک نمایاں تعلیمی ادارہ بن چکا ہے، جہاں اب تک ایک ہزار سے زائد سرکاری ملازمین، طلباء اور عام شہری مختلف کورسز مکمل کر چکے ہیں۔ ادارہ ڈائریکٹریٹ آف مین پاور اینڈ ٹریننگ کے تحت کام کرنے والے ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ سے بھی باقاعدہ رجسٹرڈ ہے۔محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی بلوچستان کا عزم ہے کہ وہ صوبے کے تمام اضلاع خصوصاً پسماندہ علاقوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم عام کر کے نوجوانوں کو بااختیار بنائے اور انہیں روزگار کے نئے مواقع فراہم کرے۔
خبرنامہ نمبر 2308/2025
نصیرآباد5اپریل۔کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان کے احکامات کی روشنی میں وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی گئی۔ کاروائی سیکرٹری آر ٹی اے نور احمد ڈومکی اور ایس پی ہائی وے خادم حسین مگسی کی نگرانی میں سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر کی گئی کاروائی کے دوران چھ گاڑیوں پر لگے غیر قانونی جنگلے اتار دیے گئے 17 گاڑیوں کو چالان کیا گیا جبکہ 20 ہزار روپے آرڈیننس کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیے گئے جبکہ 13 ڈرائیورز کو سختی کے ساتھ تاکید کی گئی کہ وہ ویکل آرڈیننس پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا سیکریٹری آر ٹی اے نور احمد ڈومکی اور ایس پی ہائی ویز خادم حسین مگسی نے ڈرائیور حضرات کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ وہ عوام کی مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا موجب ہمیشہ مسافروں کو بھگتنا پڑتا ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی اس لیے ضروری ہے کہ ڈرائیورز محض چند روپوں کی خاطر لوگوں کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے سے اجتناب کریں یہ عمل نہ صرف مسافروں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے بلکہ اس کے دور رس بھیانک نتائج بھی سامنے آتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ٹریفک قوانین پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے مسافروں سے اضافی کرایہ بٹورنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں اگر کوئی بھی شخص اس عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ہمیں مسافروں کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھ کر اقدامات کرنا ہوگا تاکہ ان اقدامات سے لوگ براہ راست مستفید ہو سکیں مسافروں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ناتجربہ کار افراد کو کسی صورت پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔