خبرنامہ نمبر1646/2025کوئٹہ5 مارچ ۔صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں زراعت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے صوبے کے زیادہ تر لوگوں کا زریعہ معاش زراعت ہی ہے محکمہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے محکمہ کی جانب ریویو ڈپارٹمنٹل بریفنگ کے موقع پر کہا اس موقع پر سیکرٹری زراعت و کوآپریٹو نور احمد پرکانی کے علاوہ محکمہ زراعت و کوآپریٹو کے ڈی جیز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اس موقع پر سیکرٹری زراعت و کوآپریٹو نور احمد پرکانی نے محکمہ کے مجموعی کارکردگی اور پچھلے میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے معاشی ترقی میں زراعت ایک اہم شعبہ ہے زراعت ترقی کرےگا تو صوبہ بھی ترقی کی جانب گامزن ہوگا اجلاس کو محکمہ زراعت کے تمام ڈی جیز نے اپنے اپنے شعبوں کے حوالے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی تمام ڈی جیز نے اپنے اپنے شعبوں کی مجموعی کارکردگی اور مسائل کے حوالے سے بھی صوبائی وزیر کو آگاہ کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے کہا کہ ہمارے صوبے کو معاشی حوالے ترقی اگر دینی ہے تو زراعت کے شعبے کو ترقی دینا ناگزیر ہے زراعت کا شعبہ بلواسطہ یا بلا واسطہ طور پر صوبے کے ہر فرد کے ساتھ منسلک ہے رزاعت ترقی کرےگا تو زمیندار خوشحال ہوگا اور زمیندار کے خوشحال ہونے کے اثرات پورے صوبے پر پڑیں گے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کو اپنے پاوں پے کھڑا کرنا ہے تو زراعت کے شعبے کو فعال اور اور دو¿ر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا لازمی عنصر ہے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت جناب آصف علی زرداری کا ویڑن بھی یہی ہے کہ صوبہ بلوچستان ترقیافتہ اور خوشحال ہو اور اس حوالے سے ان کے ہدایات بھی ہیں کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں حاہل جو بھی رکاوٹیں ہیں انھیں دور کیا جائے تاکہ صوبہ کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہو صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو نے مذید کہا کہ محکمہ زراعت کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہے جب تک ہم سب مل کر زراعت کے شعبے اپنا بھرپور کردار ادا نہیں کریں گے تب تک یہ شعبہ ترقی نہیں کرسکتا لہٰذا مل کر ہی اس شعبے کو ترقی دینی ہے تاکہ صوبے کے ہر فرد تک ہماری محنت کے ثمرات میسر ہوں۔﴾﴿﴾﴿
﴾﴿خبرنامہ نمبر1647/2025نصیرآباد5مارچ۔پارلیمانی سیکٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی کے احکامات کی روشنی میں فوکل پرسن نصیرآباد ڈویژن روشن راج پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی کے بھاءوجے کمار پنجوانی نے ضلع نصیر آباد میں 104 مستحق اقلیتی افراد میں اسکالرشپ شادی جہیز اور میڈیکل سمیت مالی امداد کے چیکس تقسیم کیئے پارلیمانی سیکٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی کے مطابق بلوچستان بھر میں اقلیتی افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے جا رہے ہیں اس حوالے سے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنر جبکہ صوبائی سطح پر بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اقلیتی افراد میں بالترتیب مالی امداد کی چیکس تقسیم کر رہی ہیں اس وقت ضلع نصیر آباد میں 104 اقلیتی افراد میں چیکس تقسیم کیے گئے ہیں فی کس طالب علم کو اسکالر شپ کی مد میں ایک لاکھ 45 ہزار شادی کی مد میں 90 ہزار میڈیکل کی مد میں 85 ہزار اور مالی امداد کی مد میں 22 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کیے جا رہے ہیں ہمارا مقصد اقلیتی افراد کی مالی امداد کو یقینی بنانا ہے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے احکامات کی روشنی میں صوبے بھر کے تمام اقلیتی مستحق افراد کی مالی امداد کو جاری رکھا گیا ہے تاکہ اقلیتی مستحق افراد کو جو مشکلات درپیش آرہی ہیں ان کا تدارک کیا جا سکے موجودہ حکومت عوام کے وسیع تر مفاد میں اقدامات کر رہی ہے یہ تمام اقدامات وزیراعلی بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں کیے جا رہے ہیں تاکہ اقلیتی سمیت دیگر عوام کی بہتر معنوں میں خدمت کو جاری رکھا جا سکے محکمہ اقلیت امور بلوچستان بھر کے تمام مستحق اقلیتی افراد کی رجسٹریشن کے عمل کو بھی جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ان مستحق افراد کی مستقبل قریب میں بھی مالی امداد کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کے گھروں میں بھی خوشیوں کی امد جاری رکھی جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر1648/2025پشین 5 مارچ ۔ پشین، پولیس کے شعبے میں کامیابی اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے ایس پی پشین عبداللہ احسان کی کوششیں نمایاں ہیں۔ ایس پی عبداللہ احسان نے ضلع پشین میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری لانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جس سے عوام کو سکون و اطمینان حاصل ہو رہا ہے۔ایس پی پشین عبداللہ احسان کی کاوشوں میں آئی جی پولیس بلوچستان، معظم جاہ انصاری کی خصوصی ہدایت اور رہنمائی شامل ہے۔ آئی جی پولیس کی ہدایات کے مطابق پشین میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پولیس کی ٹیموں نے موثر حکمت عملی اپنائی ہے، جس سے عوام کو تحفظ کی مکمل ضمانت فراہم کی جا رہی ہے۔ایس پی عبداللہ احسان نے ضلع پشین میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھرپور کام کیا ہے پولیس کی پرفارمنس میں بہتری اور عوام کے ساتھ تعاون نے شہر کے اندر امن کی فضا کو مزید مستحکم کیا ہے۔ پشین کا امن و امان مثالی ہے، اور وہ کسی بھی صورت میں اس میں خرابی نہیں ہونے دیں گے۔ماہ رمضان میں شہر کی ٹریفک کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایس پی عبداللہ احسان نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی اضافی تعیناتی اور ایک نئی حکمت عملی مرتب کی ہے۔ ان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے روزانہ کی بنیاد پر اپنے کام کی شدت میں اضافہ کیا ہے تاکہ رمضان میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو پولیس کی موبائل گشت اور پٹرولنگ میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ شہر میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے اور عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ ایس پی پشین عبد اللہ احسان نے میڈیا ہاوس پشین کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے علاقے میں امن و سکون برقرار رکھنے میں مزید مدد ملے گی۔ایس پی عبداللہ احسان نے عوام سے درخواست کی کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ امن و امان کے قیام میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا مقصد صرف قانون کا نفاذ نہیں بلکہ عوام کے ساتھ اعتماد اور تعاون کا رشتہ مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “میرے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، اور کسی بھی وقت اگر کسی شہری کو مدد کی ضرورت ہو تو وہ بلا جھجک ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ایس پی پشین نے مزید کہا کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے آئندہ بھی مختلف حکمت عملیوں کو اپناتے رہیں گے اور عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر1649/2025کوئٹہ5 مارچ ۔علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ اور جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے شمالی اضلاع میں دن سرد اور جنوبی حصوں اور نشیبی میدانی علاقوں میں رات کو سردی رہے گی۔ تاہم وسطی حصوں میں مختلف مقامات پر بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت کوئٹہ شہر میں-03.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1650/2025کوئٹہ 5 مارچ ۔صوبہ بھر میں ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی میں غفلت پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی برہمی۔ صوبائی وزیرمواصلات و تعمیرات نے ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی میں غفلت برتنے پر چیف انجینئرز اور سپرنٹنڈنگ انجینئرز پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ محکمے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کے دفتر نے 18 فروری 2025 کو ایک خط کے ذریعے تمام متعلقہ انجینئرز آفیسران کو ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی اور رپورٹنگ کی سخت ہدایات دی تھیں۔ تاہم، متعدد اجلاسوں اور بارہا یاد دہانیوں کے باوجود مقررہ رپورٹس پیش نہیں کی گئیں، جس پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے انجینئر آفیسران کی جانب سے دی گئی ہدایات کی سختی سے تعمیل ضروری ہے۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے تمام چیف انجینئرز اور سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو فوری طور پر اپنی متعلقہ اسکیموں کا دورہ کرنے اور ہفتہ وار بنیادوں پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حکام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر آئندہ بھی اس حوالے سے کوتاہی برتی گئی تو بی ای ڈی اے 2011 کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر1651/2025صحبت پور5مارچ۔ ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے کہا ہے کہ شجر کاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیے بغیر ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ناممکن عمل ہوگا اس لیے ضروری ہے کہ شجرکاری مہم کو زیادہ سے زیادہ تقویت دی جائے تاکہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جن مشکلات سے نبرد آزما ہونا پر رہا ہے ان کا تدارک ہو سکے ضلع صحبت پور میں شجرکاری مہم کو مزید وسعت دی جا رہی ہے تاکہ علاقے کو مزید سرسبز و شاداب بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صحبت پور میں پودا لگانے کی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے اسکول میں پودے لگائے اور بچوں اور اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس قومی فریضے کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہم سب کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے مختلف شبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد طلبہ و طالبات افیسران پر لازم ہے کہ وہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ علاقے کے حسن کو مزید بہتر بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ تمام طالبات اپنی گھروں میں پودے لگائیں اور قومی مشن کو کامیابی سے ہمکنار کریں صوبائی حکومت کی جانب سے جنگلات کے فروخ کے لیے بہتر معنوں میں اقدامات کیے جا رہے ہیں اس لیے لازم ہے کہ تمام افراد اپنا مثبت کردار ادا کر کے علاقے کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کریں۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر1652/2025تربت 5 مارچ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی نے کہا ہے کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو صحت کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جا سکیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے مختلف شعبہ جات کا دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیاھے انہوں نے اسپتال کے مختلف حصوں اور شعبوں کا معائنہ اور صورت حال کا جائزہ لیا جن میں سرجیکل وارڈ، ای پی آئی شعبہ، ڈینٹل سیکشن اور سرکاری میڈیکل اسٹور شامل تھے جہاں انہوں نے طبی سہولیات کا معائنہ کیااور عوام کو بہتر اور فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ھسپتال کا نظم و نسق بحال کر دیا گیا ہے اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے چل رہے ہیں۔ انہوں نے او پی ڈی کی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ او پی ڈی مکمل طور پر فعال ہے اور مریضوں کو بہترین خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں مختلف اصلاحات اور سہولیات کی بہتری کے باعث طبی خدمات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور یہ سلسلہ مزید بہتری کی جانب گامزن ہے.انہوں نے ہسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کی مشکلات کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1653/2025کوئٹہ 5 مارچ 2025: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہوم سولر سسٹم کی فراہمی بلوچستان کے عوام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے حکومتِ بلوچستان متبادل توانائی کے منصوبوں کے ذریعے برقی ضروریات پوری کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے بدھ کو یہاں کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ چینی حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سی پیک کے تحت بلوچستان کو ہوم سولر سسٹمز فراہم کئے ، جس سے عوامی مشکلات کے خاتمے میں مدد ملے گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ سولر سسٹمز کئی مہینوں سے گوداموں میں پڑے تھے لیکن موجودہ حکومت نے ان کی شفاف تقسیم اور کم لاگت میں تنصیب کو یقینی بنایا وزیر اعلیٰ نے پارلیمانی سیکرٹری انرجی ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری توانائی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 35 سے 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے تاہم مؤثر منصوبہ بندی کے باعث یہ کام 12 سے 13 کروڑ روپے میں مکمل کیا جا رہا ہے اور قومی خزانے کو خاطر خواہ بچت ہوئی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادر سی پیک کا مرکزی شہر ہے اور وہاں کے عوام کو اس منصوبے سے ترجیح طور پر مستفید ہونا چاہیے انہوں نے ہدایت کی کہ گوادر میں کم از کم 5000 گھرانوں کو یہ سہولت فراہم کی جائے تاکہ گوادر کے عوام کو یہ احساس ہو کہ سی پیک انہی کی قربانیوں کے باعث وجود میں آیا اور ان کی فلاح کے لیے کام کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اپنے ترقیاتی بجٹ میں آف گریڈ اسٹیشنز قائم کرنے جا رہی ہے جن کے ذریعے ان علاقوں میں بجلی فراہم کی جائے گی جہاں روایتی گرڈ اسٹیشن موجود نہیں ہیں اس سلسلے میں نوکنڈی، بلیدہ، سوئی، شیرانی اور ماشکیل میں پائلٹ منصوبہ شروع کیا جائے گا اور بعد میں اس کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بڑھایا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کیسکو کو “سفید ہاتھی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام کے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہا ہے کیسکو کے لائن لاسز بہت زیادہ ہیں جبکہ اس میں کرپٹ پریکٹسز بھی عروج پر پہنچ چکی ہیں وزیر اعلیٰ نے زمینداروں کے لیے زرعی سولرائزیشن منصوبے کے حوالے سے کہا کہ حکومت بلوچستان نے وفاقی حکومت کے اشتراک سے 50 ارب روپے کی لاگت کا ایک میگا پروجیکٹ شروع کیا ہے جو تیزی سے جاری ہے تاہمکیسکو کی سست روی کی وجہ سے بعض مقامات پر تاخیر ہو رہی ہے اگر کیسکو نے جلدی اقدامات نہ کیے تو حکومت بلوچستان خود زمینداروں کے ساتھ مل کر سولر سسٹمز کی تنصیب مکمل کرے گی انہوں نے کہا کہ زمیندار خود کیسکو سے جان چھڑوانے پر خوش ہیں اور وہ اپنے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹمز پر منتقل کرنے کے لیے رضا مند ہیں حکومت بلوچستان اس منصوبے کو تیز تر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ زراعت اور معیشت کو مستحکم کیا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کر رہی ہے اور بلوچستان کے عوام کے لیے مزید توانائی کے منصوبے متعارف کرائے جائیں گے انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سولر سسٹمز کی تقسیم مکمل شفافیت کے ساتھ کی جائے اور کوئی بھی غیر مستحق فرد اس میں مداخلت نہ کر سکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور جہاں کہیں بھی گنجائش پیدا ہو وہاں عوام کی بہتری کے لیے مزید منصوبے متعارف کرائے جائیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حکومت چائنہ اور صوبائی حکومت کے مابین قریبی رابطہ کاری اور معاونت پر فرینڈز آف چائنہ فورم کے چئیرمین بایزید خان کاسی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا قبل ازیں پارلیمانی سیکرٹری انرجی بلوچستان میر اصغر رند اور ایڈیشنل سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ نے ہوم سولر سسٹم پروگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا.
خبرنامہ نمبر1654/2025کوئٹہ 05 مارچ2025: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تحصیل نال، خضدار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور انسانیت دشمن کارروائی قرار دیا ہے انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں، امن دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، بلوچستان کے بہادر عوام اور سیکیورٹی فورسز ان کے خلاف متحد ہیں اور ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔
خبرنامہ نمبر1655/2025کوئٹہ، 05 مارچ2025:ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے تحصیل نال، خضدار میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی دہشت گردانہ کارروائیاں بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش ہیں، لیکن عوام اور سیکیورٹی فورسز کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا ترجمان نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ترجمان نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی قیمت پر دہشت گردوں کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انہیں ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر1656/2025(Quetta, March 5, 2025) – An important meeting of the Women Development Department was held under the presidency of the Advisor to the Chief Minister of Balochistan for the Department of Women Development, Dr. Rubaba Khan Buledi. The meeting focused on the annual progress report, departmental challenges, and future strategies. Meeting was attended by Women Development Department Secretary Saira Ata, Additional Secretary, Secretariat, Directorate staff, and Crisis Centers’ personnel.While addressing the meeting, Dr. Rubaba Khan Buledi stated that the Women Development Department is actively working not only on policy-making but also through practical measures to empower women.She further mentioned that Crisis Centers are being made more effective to ensure immediate assistance and legal support for women. Additionally, various projects are under consideration to enhance economic independence opportunities for women.Discussing departmental challenges, the Advisor for Women Development emphasized that despite multiple obstacles, the Government of Balochistan is prioritizing women’s development. All institutions and relevant staff are working together to devise effective strategies to address these issues.She instructed the meeting participants to accelerate the implementation of projects aimed at protecting women’s rights and their development, ensuring the involvement of all stakeholders in the process. Dr. Rubaba Khan Buledi reaffirmed that the Women Development Department would take all possible steps to address women’s issues and utilize the resources provided by the government in the most effective manner.
خبرنامہ نمبر1657/2025استامحمد05مارچ2025:۔ڈپٹی کمشنر استا محمد، ارشد حسین جمالی نے آج گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کوٹ نور پور جمالی کا دورہ کیا تاکہ درس و تدریسی عمل،و تعلیمی معیار اور بنیادی سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے انہوں نے کلاس رومز میں تدریس کے عمل کا جائزہ لیا ، اساتذہ کی حاضری اور درس کے طریقہ کار کا مشاہدہ بھی کیا۔طلبہ کی تعلیمی استعداد کو جانچنے کے لیے مختلف سوالات کیے گئے، جن میں ان کی قابلیت اور تدریسی معیار کا اندازہ لگایا تدریسی عملے کی حاضری تسلی بخش رہی، اور وہ اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ نظر آئے طلبہ کی حاضری بہتر رہی، تاہم کچھ کلاسز میں غیر حاضری کی شرح محسوس کی گئی اسکول کی عمارت مناسب حالت میں پائی گئی، تاہم کچھ جگہوں پر مرمت کی ضرورت ہے پینے کے صاف پانی کی دستیابی محدود ہے، جس پر فوری توجہ درکار ہے بجلی اور پنکھوں کی فراہمی بہتر بنانے کی ضرورت محسوس کی گئیاسکول کا ماحول مجموعی طور پر بہتر تھا، لیکن صفائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات کی گئی اساتذہ کی مزید تربیت کا اہتمام کیا جائے تاکہ تدریسی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ غیر حاضر طلبہ کے والدین سے رابطہ کر کے ان کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔اسکول میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اوراسکول کی عمارت اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے متعلقہ حکام کو سفارشات بھیجی جائیںصفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے۔ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے اسکول کی مجموعی کارکردگی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اسکول کے تعلیمی اور بنیادی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی تاکہ طلبہ کو ایک بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔