January 22, 2025
File 1 News

04-9-2024 (F-1)

خبرنامہ نمبر5102/2024
کوئٹہ 4 ستمبر – وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ ہنر سکھانے کے پروگرام بلوچستان کی خواتین، خاص طور پر دور دراز علاقوں کی خواتین کو خود مختار بنائیں گے، جس سے نہ صرف ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا بلکہ ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود میں بھی مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و سماجی کارکن ثنائ درانی کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئےغیر روایتی ہنر سکھانے پر مبنی ایک منصوبہ پیش کیا۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے پیش کردہ منصوبے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ “ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی خواتین کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مل کر کام کریں اور ان کے لیے ایک روشن مستقبل کی تعمیر کریں۔” انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت ایسے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو نہ صرف خواتین کوبا اختیار بنائیں بلکہ ہمارے صوبے کے سماجی و معاشی ڈھانچے کو بھی مضبوط کریں”۔ملاقات کے دوران کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں روایتی دستکاریوں کو فروغ دینےاور انہیں قومی و بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ہماری خواتین کے ہاتھوں کی منفرد دستکاری ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کا مظہر ہے۔ ہم پرعزم ہیں کہ ان کی صلاحیتوں کو فروغ دیں اور ان کے کام کو ایسے پلیٹ فارم مہیا کئے جائیں جو ان کے ہنر کو عالمی منڈیوں تک رسائی میں مدد فراہم کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, September 4, 2024 –Advisor to Chief Minister Balochistan on Women Development Department, Dr. Rubaba Khan Buledi has said that skill development programs will enable women of Balochistan, particularly in remote areas, to become self-reliant, boosting their confidence and contributing to the welfare of their families. These remarks were given by Dr. Rubaba Khan Buledi during a meeting with delegation led by Ms. Sana Durrani, Ms. Ambreen, and Mr. Khalid. The delegation presented a proposal focused on non-conventional skill development across various districts of Balochistan, aimed at empowering women in the region.Expressing her support, Dr. Rubaba Khan Buledi said, ” It is imperative that we continue to work together to unlock the untapped potential of our women and build a prosperous future for them .”. She reaffirmed that Provincial Government is committed to providing opportunities that will not only uplift women but also strengthen the socio-economic fabric of our province.”The delegation also discussed their plans to showcase traditional crafts in Quetta and beyond, with the goal of expanding their reach to national and international markets.”The incredible handicrafts of our women are a testament to their creativity and dedication. We are determined to promote these talents and provide them with a platform that will elevate their work and connect them with larger markets,” Dr. Buledi emphasized.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5103/2024
گوادر4ستمبر ۔ تعلیم کے فروغ اور بہتری کے لیے ڈپٹی کمشنر گوادر مسلسل مختلف سطحوں پر اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ انہی ہدایات کے تحت اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جدید کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں، انفراسٹرکچر، اور مجموعی تعلیمی ماحول کا جائزہ لینا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر نے دورے کے دوران پرنسپل، اساتذہ اور طلباءسے تفصیلی ملاقات کی، جس میں انہوں نے اسکول کی نصابی سرگرمیوں اور تعلیمی معیار کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے اسکول کے مجموعی نتائج کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ اسکول میں تعلیم و تربیت کا ماحول عمدہ ہے۔ پرنسپل دلمراد کی ایمانداری، محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ان کی قیادت میں اسکول نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔تاہم، اس دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے کچھ اہم مسائل کی نشاندہی بھی کی، جن میں اساتذہ کی کمی، اسکول کی عمارت کی خستہ حالی، اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی شامل ہیں۔ ان مسائل کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ اسکول کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5104/2024
گوادر4 ستمبر۔جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال، جو انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے زیرانتظام ہے، نے جوڑوں کے علاج کے لیے جدید طبی تکنیک انٹرا آرٹیکلر انجیکشن کے طریقہ کار کا آغاز کیا ہے۔ یہ ایک انقلابی طریقہ ہے جس کے ذریعے دوا براہ راست جوڑ کے اندر انجیکٹ کی جاتی ہے تاکہ درد، سوزش، اور دیگر جوڑوں کی بیماریوں کا موثر علاج کیا جا سکے۔اس تکنیک کے تحت دوا کو سوئی کے ذریعے جوڑ کے متاثرہ حصے تک پہنچایا جاتا ہے، جس سے یہ دوا فوراً اس جگہ پر اثر کرتی ہے جہاں مسئلہ موجود ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں مریضوں کو فوری راحت اور طویل المدتی بہتری مل سکتی ہے۔ یہ انجیکشنز خاص طور پر ان مریضوں کے لیے فائدہ مند ہیں جو گنٹھیا (جوڑوں کی سوزش) جیسی بیماریوں سے متاثر ہوں اور جنہیں دوسرے علاج سے خاطر خواہ فائدہ نہ پہنچا ہو۔جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال کے شعبہ فیملی میڈیسن کے سربراہ اور کنسلٹنٹ، ڈاکٹر نوراللّٰہ خان اچکزئی، جو کوئٹہ، بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے شعبے میں اعلیٰ مہارت رکھتے ہیں، نے اس جدید طریقہ کار کا آغاز کیا۔ انہوں نے یہ قدم گوادر اور اس کے گرد و نواح میں جوڑوں کی بیماریوں کے شکار مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے اٹھایا ہے۔انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے زیرانتظام چلنے والا جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال نہ صرف علاج معالجے میں جدیدیت لانے کے لیے کوشاں ہے بلکہ عوامی صحت کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس جدید علاج کی فراہمی سے گوادر اور اس کے گرد و نواح کے لوگوں کو بہتر اور صحت مند زندگی گزارنے کا موقع مل رہا ہے، جو کہ اس علاقے کے لوگوں کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5105/2024
گوادر4 ستمبر۔ سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کمبر دشتی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کا مقصد ضلع گوادر، بالخصوص تحصیل گوادر اور جیونی کے مختلف موزاجات میں زمینوں کے اورلیپنگ (overlapping) اور ان کے ڈیجیٹائزیشن کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنا تھا۔ اجلاس میں کمشنر مکران داو¿د خان خلجی، سینیئر سیکرٹری بورڈ آف ریونیو نصر اللہ ترین، ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن، سیٹلمنٹ افسر مکران ریجن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تقریباً 2500 ایکڑ زمینوں کے اورلیپنگ کے مسائل کی نشاندہی کی گئی۔ سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو میر قمبر دشتی نے متعلقہ افسران کو ان مسائل کے حل کے لیے مخصوص وقت کی حد مقرر کی تاکہ عوام کو ان کی زمینوں کے حوالے سے بروقت اور واضح معلومات فراہم کی جا سکیں۔ اس اقدام کا مقصد گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مزید تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔اجلاس کے دوران متعدد علاقوں کے زمینوں کے مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جن میں انکاڈا (شمالی و جنوبی ،گرنڈانی،چٹی (شمالی و جنوبی)، زیارت مچی (شرقی و غربی)،جورکان، وشیں ڈور، شنکانی در، سر بندن ان علاقوں کے زمینوں کے تنازعات اور اورلیپنگ کے مسائل پر تفصیل سے غور کیا گیا تاکہ انہیں جلد حل کیا جا سکے۔اجلاس میں ضلع گوادر کے زمینوں کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ خاص طور پر پسنی اور جیونی کے زمینوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن میں تاخیر کی وجوہات اور پیچیدگیوں پر بحث کی گئی۔ سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے متعلقہ افسران کو اس کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اجلاس میں گوادر شہر کے مختلف وارڈوں کے زمینوں کے ریکارڈ، اورلیپنگ، سمندری کٹاو اور دیگر مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ زیر بحث آنے والے وارڈوں میں شامل تھے نگوری وارڈ، بلوچ واڑ، گزروان واڑ اس کے علاوہ، چاتانی بل کے سیٹلمنٹ رپورٹ کے حوالے سے بھی اہم گفتگو کی گئی۔سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے کنڈا سول، چٹی (شمالی و جنوبی)، پسو، شابی، گرنڈانی، سر بندن اور تھانہ وارڈ وغیرہ کے ریوینیو مسائل اور ان کے ڈیجیٹائزیشن کے کاموں پر بھی بات چیت کی اور انہیں جلد حل کرنے کی ہدایت دی۔یہ اجلاس نہ صرف ضلع گوادر کے زمینوں کے مسائل کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے بلکہ اس سے گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں بھی تیزی کی امید ہے۔ اجلاس کا مقصد عوام کو ان کی زمینوں کے حوالے سے واضح اور بروقت معلومات فراہم کرنا اور گوادر کی ترقی کو مزید موثر اور تیز کرنا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5106/2024
لورالائی 4 ستمبر ۔ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ لورالائی ڈویژن محمد عارف کی زیر صدرات 2023,24 کی مکمل اور زیر تعمیر ترقیاتی سکیمات پر غور کیا گیا اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ساجد نعیم ، ایکسین پی ایچ ای محمد علی ، پروفیسر بوائز ڈگری کالج محمد یوسف ، پرنسپل گرلز ڈگری کالج زینت رحمان، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو روڈز خالق داد ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ احمد دین، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو عبدالقیوم کبزئی ، ایس ڈی او بلڈنگ محمد انور لونی ، ایس ڈی او ایریگیشن احمد شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت آ ن فارم واٹر مینجمنٹ حبیب اللہ ، انجینئر عبدالہادی اور دیگر متعلقہ آ فسران نے شرکت کی اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل و تعمیر کی تفصیلات بتائیں گئیں اور ہر محکمہ میں منصوبوں پر جاری کام کی رفتار اور اس کے لئے دستیاب فنڈز کی نوعیت بیان کی گئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ لورالائی ڈویژن محمد عارف نے کہا کہ ہر محکمہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کھڑی نظر رکھی جائے گی اور اس کی مکمل معائنہ اور آ ڈٹ کی جائے گی انہوں نےکہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر ان تمام جاری اور حال میں مکمل شدہ ترقیاتی منصوبوں پر عوام کی طرف سے کوئی بھی اعتراض کیا جاسکتا ہے اور معلومات تک ان کو رسائی کا حق حاصل ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا راستہ روکا جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5107/2024
گوادر/جیونی: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی جانب سے عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کے تحت محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو مزید فعال بنایا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں تحصیلدار جیونی، اعظم خان گچکی، نے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) جیونی کا دورہ کیا۔اس دورے کا مقصد مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور ہسپتال کے میڈیکل سٹاف کو مریضوں کی دیکھ بھال کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی تلقین کرنا تھا، تاکہ عوام کو محکمہ صحت اور ڈاکٹروں کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تحصیلدار نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کو رات کے اوقات میں ایمرجنسی کی صورت میں مستعد رہنا چاہیے تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری طور پر خدمات فراہم کی جا سکیں۔دورے کے دوران، اسپتال کے ڈاکٹرز اور سٹاف اپنی ڈیوٹیوں پر موجود پائے گئے، تاہم اسپتال میں دوائیوں کی کمی کا بھی مشاہدہ کیا گیا، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تحصیلدار اعظم خان گچکی نے اس بات پر زور دیا کہ دوائیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے تحت کیے جانے والے ان اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ جیونی کے عوام کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کی جائیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں انہیں فوری طبی امداد مل سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5108/2024
نصیرآباد4ستمبر۔کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈویڑنل افسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد کاکڑ ڈبلیو ایچ او کے ڈویژنل کوارڈینیٹر ڈاکٹر یاسر بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی ڈاکٹر عبدالغفار سولنگی ثنا اللہ چکھڑا صدام حسین سمیت ویڈیو لنک کے ذریعے ڈویڑن کے دیگر ضلعی افسران شریک تھے اجلاس کے موقع پر تمام افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے اگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد ڈویڑن معین الرحمن خان نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی اولین ذمہ داریوں کا بنیادی جز ہے اس قومی فریضے کی ادائیگی میں کسی قسم کی سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی نصیر آباد ڈویژن میں دیے گئے پولیو مہم کے اہداف کو حاصل کیا جائے چار لاکھ 63 ہزار 718 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف دیا گیا ہے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران جن کی مانیٹنگ پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے سرانجام دیں مانیٹرنگ کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں جو بھی دستیاب وسائل ہیں انہیں پولیو مہم کی کامیابی میں زیر استعمال لائیں اجلاس کے موقع پر جن مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ حکام بالا کے سامنے انہیں رکھا جائے تمام پولیو ورکرز اپنی پوری کوشش کریں کہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جائے پولیس اور لیویز کے جوان ٹیموں کے ہمراہ ہوں گے اور بغیر سیکیورٹی کے کوئی بھی ٹیمیں فیلڈ پر نہیں جائیں گی تمام ٹرانزٹ پوائنٹس پر خصوصی توجہ مبزول کی جائے اس وقت پولیو مہم کے حوالے سے جو بھی خامیاں سامنے آرہی ہیں انہیں پورا کیا جائے اور تمام پولیو ورکرز کو ٹریننگ بھی کروائی جائے تاکہ انہیں فیلڈ میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5109/2024
کوئٹہ 4ستمبر۔علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ کو صوبوں کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ موسیٰ خیل، بارکھان، قلات، خضدار، حب اور لسبیلہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جمعرات کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ حب اور لسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارکھان میں 10 ملی میٹر، لورالائی میں 7 ملی میٹر اور خضدار میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح نوکنڈی، تربت اور دالبندین میں 40، لسبیلہ میں 38، کوئٹہ اور گوادر میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5110/2024
کوئٹہ 4ستمبر ۔صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ کو شکایت کنندہ میروائس کاسی ولد محمد جعفر کاسی نے شکایت درج کرائی اس بات کی تصدیق کے ساتھ کہ وہ موضع خوشکابہ کانسی اور دیگر علاقوں میں جائیداد کا مالک ہے۔ متعلقہ پٹواری نے ریکارڈ چیک کرنے کے لیے بطور رشوت پیسے مانگے۔ جو کہ اس نے ادا کیے۔ انتقال فرد کے لیے اب وہ پراپرٹی میں 1000 مربع فٹ پلاٹ کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اس لیے درخواست کی کہ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ شکایت ملنے پر صوبائی محتسب نے متعلقہ انکوارئری آفسر ظہور کاسی کو کاروائی کرنے کا حکم دیا۔ مذکورہ پٹواری کے خلاف شکایت کے ازالے کے لیے طویل اور حتمی ترتیب سے کارروائی کی گئی۔ 15 دسمبر 2022 کو تحصیلدار کوئٹہ کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی کہ ایک ماہ کے اندر شکایت کنندہ کے نام موجودہ ریکارڈ حوالے کریں۔ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد مدعا علیہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا کہ آرڈر پر عمل درآمد کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کریں۔ متعلقہ محکمے نے ریونیو ریکارڈ کی کاپیاں بشمول تغیرات پیش کیں جس کی کاپیاں شکایت کنندہ کو بھیجی گئی تھیں کہ آیا اس کے شکایات کا ازالہ ہوا ہے یا نہیں لیکن کئی بار یاد دہانی کے باوجود جواب دینے میں ناکام رہا۔ اور کافی وقت گزر گیا لہذا، فوری طور پر کیس کو ازالہ کے طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ فریقین کو آگاہ کیا جائ
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Pictorial News

21-01-2025

News

21-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

20-01-2025