خبرنامہ نمبر4748/2025
کوئٹہ 4جولائی ۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) بورڈ کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کے چیئرمین بلال کاکڑ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، (P&D) زاہد سلیم، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات ، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، سیکرٹری قانون ڈاکٹر پرویز احمد نوشیروانی اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کے سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سروس ڈیلوری بہتر طریقے سے انجام دے سکتے ہیں اور اس کے ساتھ صوبے کے محاصل میں اضافے کا زریعہ بن سکتے ہیں اس لیے ہماری حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے چلانے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ہمارے سامنے ہمارے ملک کے اور دنیا کے ترقی یافتہ شہروں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ترقی کی ہے اجلاس میں S&GAD آفیسرز کلب کو مخصوص مدت کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت چلانے کی تجویز پیش کی گئی تاکہ اس میں جدید طرز پر اصلاحات اور بروئے کارلایا جا سکے اسی طرح صفاہ کوئٹہ پروجیکٹ کو وسعت دے کر اسے 9 یونین کونسلز تک پھیلانے اور وہاں سے کچرا اٹھانے کی سہولیات فراہم کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ و اتھارٹی کے سروس رولز سے متعلق اجلاس کے شرکاء کے آپس میں تفصیلی گفتگو ہو ئی اور اس پر مزید کام کے لیے ایک سب کمیٹی کے قیام کی سفارش کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ بلدیات کے زیر اہتمام دکانیں اور کمرشل ایریاز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا، تاکہ ان اثاثوں کو موثر طریقے سے استعمال میں لا کر صوبے کی آمدن میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔اس کے ساتھ ساتھ، ضلع لسبیلہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ذریعے پرائیویٹ پارٹنرشپ لانے کی تجویز بھی سامنے آئی جس کے زریعے صنعتی ترقی اور مقامی روزگار میں بہتری آئے گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے نجی شعبے کے ساتھ اشتراک ضروری ہے۔ حکومت سرمایہ کاری، روزگار، اور بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو موثر طور پر اپنانے کے لیے تگ ودو کررہے ہیں تا کہ صوبے کے بڑے شہروں کے نظام زندگی کو جدید طرز پر لایا جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4749/2025
کوئٹہ 4 جولائی ۔ جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جامعہ کے ڈینز، ڈائریکٹرز، چیئرپرسنز اور انتظامی سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں جامعہ کے تعلیمی، انتظامی اور مالی معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا، خاص طور پر آئندہ BS امتحانات، کلاس شیڈول اور مختلف شعبوں کو درپیش مالی و انتظامی چیلنجز زیر بحث آئے۔ مقصد یہ تھا کہ تعلیمی نظام کو مو¿ثر اور رواں رکھا جا سکے۔تمام شرکاءنے اجلاس میں اپنے قیمتی تجاویز اور شعبہ جاتی رپورٹس پیش کیں۔ وائس چانسلر نے تمام تجاویز کو سراہتے ہوئے ٹیم ورک، شفافیت اور طلبہ کو مرکزِ توجہ رکھنے پر زور دیا۔اجلاس میں یونیورسٹی ملازمین کے رویے سے متعلق اہم نکات زیرِ بحث آئے۔ وائس چانسلر نے واضح الفاظ میں کہا کہ کسی بھی ملازم کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی اعلیٰ افسر سے بدتمیزی یا غیر مناسب رویہ اختیار کرے۔اجلاس میں شریک تمام ڈینز، ڈائریکٹرز، چیئرپرسنز اور انتظامی افسران نے وائس چانسلر کے موقف سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں پیشہ ورانہ آداب اور باہمی احترام کو ہر صورت میں برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ تعلیمی ماحول میں نظم و ضبط اور ترقی ممکن ہو۔اس موقع پر وائس چانسلر نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت دی کہ زیر التواء تعلیمی اور مالی امور کو فوری حل کیا جائے تاکہ امتحانی عمل بروقت اور منصفانہ طریقے سے مکمل ہو۔رجسٹرار جامعہ بلوچستان، جناب محمد طارق جوگیزئی بھی اجلاس میں شریک ہوئے اور انتظامی امور اور امتحانی تیاریوں پر اہم نکات پیش کیے اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ جامعہ میں تعلیمی معیار اور ادارہ جاتی ذمہ داری کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4750/2025
نصیرآباد4جولائی ۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان کی زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ لوکل گورنمنٹ اور محکمہ اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نصیر آباد ڈویژن احمد نواز جتک ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد کاظم لونی محمد احسن بشیر حفیظ الرحمن ہاشمی شکیل انصاری مبشر کھوسہ سب ڈویژنل افیسر کچھی امجد ارباب بنگلزئی ایگزیکٹو ا نجینئراربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ جہانزیب بنگلزئی اے ڈی ایل جی لوکل گورنمنٹ جھٹ پٹ احمد حسن چانڈیو ایس ڈی او استامحمد رحمت اللہ جکھرانی یاسین جمالی محمد اسماعیل سمیت دیگر آفیسران موجود تھے جنہوں نے اپنے اپنے محکموں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے فرداً فرداً بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا کہ دیگر منصوبوں کے ساتھ ساتھ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے منصوبوں کا جلد از جلد معیار کے مطابق تکمیل تک پہنچنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ ان منصوبوں کی تکمیل میں جتنی دیر ہوگی ان کے برے اثرات عوام پر مرتب ہونگے آبنوشی کی فراہمی انہی منصوبوں سے جڑی ہوئی ہے تمام پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایگزیکٹو انجینئرز منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ابنوشی کہ فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں سخت گرمیوں کی وجہ سے پانی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے اس لیے آبنوشی کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی لوگوں کی شکایات کا تدارک کرنا انتہائی ضروری ہے اجلاس کے موقع پر کمشنر معین الرحمن خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی وہ اسکیمات ہیں جن سے تمام گلی محلوں اور وارڈز کے مکین مستفید ہوسکتے ہیں بلخصوص تنگ اور چھوٹی گلیوں میں سولر لائٹس سیوریج اور ٹف ٹائلز کے منصوبے مفاد عامہ میں ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ان منصوبوں کو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے ٹف ٹائلز کی کوالٹی کی جانچ پڑتال کے بعد ہی گورنمنٹ کنٹریکٹرز کو استعمال کرنے دیا جائے جن جن علاقوں میں اسکیمیں زیر تعمیر ہیں ان پر پوری توجہ مبذول کی جائے انہوں نے کہا کہ اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ا نجینئر پختہ تعمیراتی عمل پر گہری نظر مرکوز رکھیں اور محکمے معیار اور لوگوں کے مفاد کو خاطر ملحوظ رکھ کر ترقیاتی منصوبوں مکمل کئے جائیں تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4751/2025
لورالائی 4 جولائی ۔اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم بلوچ نے ساتویں محرم الحرام کے موقع پر امام بارگاہ کا دورہ کر کے سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم بلوچ نے ساتویں محرم الحرام کے موقع پر امام بارگاہ کا دورہ کیا اور سیکورٹی جائزہ لیا۔ انہوں نے سیکورٹی پر مامور لیویز اور پولیس کے جوانوں کو ہدایت کی کہ ہمیشہ کی طرح الرٹ رہے اور کسی بھی مشکوک شخص کو فوراً گرفتار کریں دشمن ہمارے درمیان نفرت پئ دا کر کے ہمیں آ پس میں لڑانے کی کوشش کر تا ہے حالانکہ قانون میں مذہبی آ ذادی سب کو حاصل ہیں۔ انہوں نے سیکورٹی پر مامور لیویز اور پولیس نوجوانوں کو ڈیوٹی کی پابندی پر شاباش دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4752/2025
کوئٹہ 4جولائی۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے شمال مشرقی و جنوبی حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں قلات، لسبیلہ، خضدار، آواران، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، بارکھان، نصیر آباد شامل ہیں۔ اگلے 4 روز میں جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں بارش کا امکان ہے۔جمعہ اور ہفتے کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے جبکہ خضدار، وڈھ، سوراب، قلات، لورالائی، زیارت، ہرنائی، کچھی اور ژوب میں مختلف مقامات پر شدید بارشیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ موسی خیل، بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی،لسبیلہ اور آواران میں ہلکی بارش متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارکھان میں (17.0)، خضدار میں (06.1)، زیارت میں (04.5) اور لورالائی میں (01.0) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 47.5 ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Related Post
DGPR ADVERTISEMENTS
July 4, 2025
04-07-2025
July 4, 2025
3rd-July-2025
July 3, 2025
03-07-2025
July 3, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
July 3, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
July 3, 2025
03-07-2025
July 3, 2025
2nd-July-2025
July 2, 2025
02-07-2025
July 2, 2025
PMDC Management Trainee Program for Balochistan
July 2, 2025
02-07-2025
July 2, 2025
1st-July-2025
July 1, 2025