خبرنامہ نمبر4258/2025
کوئٹہ 4 جون:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی نئی عمارت صوبے کے ثقافتی رنگ، روایات اور آئندہ کئی دہائیوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کی جا رہی ہے جو عوامی نمائندگی کے اس باوقار فورم کو مزید مؤثر اور فعال بنائے گی وزیراعلیٰ نے یہ بات کوئٹہ میں صوبائی اسمبلی کے نئے بلاک اور آڈیٹوریم ہال کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے میر سرفراز بگٹی نے نئے آڈیٹوریم ہال میں پہلا باقاعدہ خطاب بھی کیا اور مختصر مدت میں منصوبے کی تکمیل پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی پرانی عمارت اب ضروریات پوری کرنے کے قابل نہیں رہی تھی اسی لیے نئی عمارت کا منصوبہ ترتیب دیا گیا جو وفاقی حکومت کی معاونت سے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نئی عمارت میں اراکین اسمبلی کے لیے جدید سہولیات دستیاب ہوں گی اور ایوان کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے وزیراعلیٰ نے میڈیا سے اپنی گفتگو میں کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ترقیاتی فنڈز کا 90 فیصد سے زائد بروقت استعمال ممکن ہوا ہے جو حکومتی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے انہوں نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ سرپلس ہوگا جو مالی نظم و ضبط اور بہتر منصوبہ بندی کی علامت ہے امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں جس کے مثبت اثرات پورے صوبے میں محسوس کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان میں امن بحال ہو رہا ہے اور ہر جگہ شاہراہیں کھلی ہیں جو ترقی اور استحکام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
خبرنامہ نمبر4259/2025
کوئٹہ 4 جون: صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے عالمی یوم ماحولیات کے دن کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صحت مند، محفوظ اور صاف ستھرا ماحول نہ صرف ہماری زندگی کی بنیادی ضرورت ہے بلکہ آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پائیدار ماحولیاتی نظام کی تشکیل میں حکومت، اداروں اور عوام سب کی اجتماعی ذمے داری ہے۔ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آب و ہوا میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیاں، جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور دیگر ماحولیاتی چیلنجز ہماری توجہ اور فوری اقدامات کے متقاضی ہیں۔ درخت لگانا ہم سب کی اجتماعی زمہ داری بنتی ہے سبزینہ اور درختوں سے ہمارے ما حول پر خوشگواری اثرات مرتب ہوتے ہیں یہ فضا میں صحت افزاء گیسوں کو فراہم کرتے ہیں اور زہریلے گیسوں کو جزب کرتے ہیں اس لیے درختوں کو کا ئنات کے پھیپھڑے بھی کہتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے درخت لگانے، پانی کے تحفظ، فضائی آلودگی میں کمی اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے جیسے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ماحول کے تحفظ کے لیے ٹھوس پالیسیاں مرتب کر رہی ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور عوام میں شعور بیدار پیدا کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ شہری اپنے گھروں، محلوں، دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماحول دوست طرزِ زندگی اختیار کریں تاکہ ہم سب مل کر ایک سرسبز، محفوظ اور خوشحال معاشرہ تشکیل دے سکیں۔
خبرنامہ نمبر4260/2025
قلات4 جون: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بابو محلہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ تھے۔تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمدنورزئی نے کی۔تقریب میں طالبات نے تلاوت کلام پاک نعت شریف ٹیبلو ملی نغمے اور تعلیم کی اہمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اردو اور انگریزی میں تقاریر کیئے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمدبلوچ نے سکول کے کمپیوٹر لیب کو فعال بنانے کے لیئے چھ (6) عدد لیپ ٹاپ سکول ہیڈ مسٹریس کے حوالے کردیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہا کہ طلباء ہمارے مستقبل کے معمار ہیں انہیں بہتر تعلیم دینا اور انہیں درپیش مسائل حل کرنا ہماری زمداری ہے طلباء وطالبات کو دور جدید کے مطابق کمپیوٹر اور سائنسی تعلیم میں مہارت دلانے کے لیئے ضلع قلات کے مختلف سکولوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کررہے ہیں تاکہ طلباء وطالبات جدید کمپیوٹر کا تعلیم حاصل کرکے مختلف شعبوں میں اپنے ملک وقوم اور اپنے علاقے کانام روشن کرسکیں۔تقریب کے آختتام پر سکول کے اساتزہ اور طالبات نے ڈپٹی کمشنر جمیل احمدبلوچ کا شکریہ اداکرتے ہوے کہاکہ پہلی مرتبہ کوئی ڈپٹی کمشنر تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہاہے تعلیم کے شعبے میں درپیش مسائل کے حل کے لیئے دن رات کوشاں ہے سکولوں میں سائنس لیب کے لیئے سامان کی فراہمی اور لیپ ٹاپ کی تقسیم ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ کے تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
خبرنامہ نمبر4261/2025
جعفرآباد4 جون:ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ ایجوکیشن کے افسران موجود تھے جنہوں نے ضلع بھر میں جاری تدریسی عمل اور درپیش مشکلات کے متعلق آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ ضلع بھر میں تعلیم کے معیار کو مزید بلند رکھنی کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی کرنا انتہائی ضروری عمل بن چکا ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں کی کٹوتی کے عمل کو بھی یقینی بنائیں اس وقت اسکولز گرمیوں کی تعطیلات پر بند ہو چکے ہیں مگر ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ جونہی تدریسی عمل پھر سے شروع ہو تو اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی ہرگز نہ برتی جائے جب تک تعلیم کے شعبے میں بہتری نہیں لائی جا سکتی تب تک جہالت کی تاریکی کا خاتمہ ممکن نہیں اس حوالے سے ضلع انتظامیہ محکمہ تعلیم کے افیسران کے ساتھ مل کر تدریسی عمل اور سکولوں کے درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے گی تاکہ بچوں کے بہتر مستقبل کو صحیح معنوں میں سدھارا جا سکے جب تک ہم عملی طور پر اقدامات نہیں کریں گے تب تک ہمیں کامیابی کسی صورت حاصل نہیں ہو سکے گی اس کے لیے محکمہ تعلیم کے تمام افسران پر لازم ہے کہ وہ اپنی پیشاورانہ ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں۔
خبرنامہ نمبر4262/2025
نصیرآباد4 جون:ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت PSDP/ADP 2025 کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگز اکبر علی لاشاری۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احمد نواز جتک چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلیم خان ڈومکی سب ڈویژنل افیسر روڈز نادر علی پہنور سب ڈویژنل افیسر ایریگیشن امان اللہ گاجانی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ظہیر احمد عمرانی سب ڈویژنل افیسر اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ گہنور خان سب ڈویژنل افیسر بلڈنگز عابد علی پہنور بابو محمد قاسم ڈومکی پی ایس منظور شیرازی شریک تھے اجلاس کے موقع پر تمام افیسران و ان کے نمائندگان نے اپنے اپنے محکموں میں جاری ترقیاتی منصوبوں و درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ حکومت لوگوں کے وسیع تر مفاد میں ترقیاتی اقدامات کررہی ہے اس لیے ضروری ہے کہ ان منصوبوں کو معیار کے مطابق ہی مکمل کیا جائے فزیکل پروگریس کو مدنظر رکھ کر ہی فنانشیل ادائیگی کی جائے اگر ان میں تضاد ہوا تو یہ منصوبے ہمیشہ متاثر ہوسکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ پیشگی ادائیگی کے عمل سے اجتناب کریں غیر معیاری کام پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا تمام آفیسران محکمے کی کارگردگی کو مدنظر رکھ کر مفاد عامہ میں اقدامات کریں منصوبوں کا معیاری ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ یہ تمام منصوبے دیرپا ثابت ہوں ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش رہے گی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیا جائے اور ان کے خدو خال دور کئے جائیں انہوں نے احکامات دیے کہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ تعلیم و صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ لوگ ان ترقیاتی منصوبوں سے جلد از جلد فائدہ مند ہو سکیں ترقیاتی ادارے لوگوں کو درپیش مسائل کے تدارک کے لیے بہتر معنوں میں اپنی خدمات سرانجام دیں حکومت کی جانب سے ترقیاتی عمل کے لیے جو بھی فنڈز فراہم کررہی ہے اس کو صحیح معنوں میں زیر استعمال لایا جائے۔
خبرنامہ نمبر4263/2025
کوئٹہ 4 جون: صوبائی مشیر ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیات نسیم الرحمٰن ملاخیل نے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ ماحولیاتی چیلنجز، خصوصاً موسمیاتی تبدیلی، آلودگی، جنگلات کی کٹائی اور پانی کی قلت جیسے مسائل کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اجتماعی طور پر سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کے لیے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جن میں شجرکاری مہم، فضائی اور زمینی آلودگی کی نگرانی، پانی کے وسائل کا بہتر انتظام، اور ماحول دوست پالیسی سازی شامل ہے۔ صوبے میں عوامی آگاہی مہمات بھی چلائی جا رہی ہیں تاکہ ماحول سے متعلق شعور اجاگر کیا جا سکے۔نسیم الرحمٰن ملاخیل نے کہا کہ اس سال یومِ ماحولیات کا عالمی موضوع دنیا بھر سے پلاسٹک آلودگی کا خاتمہ ہے، جو ہماری صوبائی حکمت عملی کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا قدرتی تنوع، بشمول پہاڑ، صحرا، جنگلات اور ساحلی علاقے، نہ صرف مقامی حیات کو سہارا دیتے ہیں بلکہ ماحولیاتی توازن کے لیے بھی اہم ہیں۔ ان وسائل کا تحفظ ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء سے جُڑا ہے۔انہوں نے تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی، میڈیا، کاروباری طبقے اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ماحول دوست سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے تحت ماحولیاتی بہتری کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے گی، تاکہ بلوچستان کو ایک صاف، سبز اور تابناک مستقبل کی طرف لے جایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر4264/2025
خاران۔4 جون 2025: کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے عید الاضحیٰ کے حوالے سے رخشان ڈویژن میں خصوصی اقدامات اٹھانے کی انتظامیہ حکام کو ہدایت کی عید گاؤں کی سیکورٹی شہروں میں صفائی کی صورت حال بہتر بنانے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور اسٹاف کی موجودگی کو یقنی بنانے کے احکامات جاری کئے، کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا کہ اضلاع انتظامیہ اور پولیس عیدگاوں میں سیکورٹی انتظامات کے ساتھ شہروں کی صفائی کی صورت حال پر خصوصی توجہ دیں ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور اسٹاف کی موجودگی کو یقنی بنائیں*
خبرنامہ نمبر4265/2025
کوئٹہ، 4 جون 2025:
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا سیوریج کے پانی سے کاشت کردہ مضر صحت سبزیوں کو تلف کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اتھارٹی کے جاری کریک ڈاؤن کے دوران کلی رمضان کوئٹہ میں 70 ایکڑ سے زائد اراضی پر کاشت کی گئی سبزیاں تلف کر دی گئیں، جن میں گوبھی، بینگن، مرچ، پودینہ اور کدو کی فصلیں شامل تھیں۔کارروائی کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ متعلقہ سبزیاں بدبو دار اور آلودہ سیوریج کے پانی سے سیراب کی جا رہی تھیں جو انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں۔ اتھارٹی کی آپریشن ٹیموں نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف فصلوں کو تلف کیا بلکہ ذمہ داران کو نالوں کے پانی سے کاشت کردہ سبزیوں کے انسانی صحت پر ممکنہ نقصانات بارے بھی آگاہ کیا۔ ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق خوراک کےمعیار پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں کیا جائے گا۔ عوام کو صاف، محفوظ اور صحت بخش غذا کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور ایسی تمام سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی جو فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا پیغام واضح ہے “زہریلی سبزیاں نہیں، صرف صحت بخش خوراک ” اور یہ مشن ایک محفوظ، صحت مند اور خوشحال بلوچستان کے خواب کی تعبیر ہے۔اتھارٹی کی جانب سے عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مضر صحت خوراک یا مشکوک زرعی سرگرمیوں کی نشاندہی سے متعلق بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں تاکہ صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر4266/2025
نصیرآباد04جون2025:۔عید الاضحیٰ کی تیاریاں، صفائی اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد، منیر خان کاکڑ کی ہدایت پر ڈیرہ مراد جمالی میں عید الاضحیٰ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر سلیم خان کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، انجمن تاجران کے عہدیداران اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سلیم خان کاکڑ نے ہدایت جاری کی کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر خود ساختہ مہنگائی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور قیمتوں میں بے جا اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے گا اور ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا معائنہ کریں گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی خصوصی اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ شہر بھر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے، گلی محلوں، قومی شاہراہ اور قربانی کی الائشوں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے زور دیا کہ شہری اتحاد، انجمن تاجران اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں