خبرنامہ نمبر2294/2025نصیرآباد 04اپرئل2025:: گوٹھ نواب خان عمرانی میں اچانک بھڑکنے والی آگ نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں متعدد گھر جل کر راکھ ہو گئے۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ بزگروں کے گھروں سمیت کئی رہائش گاہیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جبکہ قیمتی سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا۔ اس خوفناک واقعے میں مویشی بھی ہلاک ہو گئے، جس سے متاثرہ خاندانوں کو دوہرے نقصان کا سامنا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی فوری کارروائی واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد، منیر احمد خان کاکڑ نے فوری طور پر نقصانات کا تخمینہ لگانے اور متاثرین کو بروقت مالی امداد فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ متعلقہ محکمے متاثرہ گاؤں میں پہنچ چکے ہیں اور نقصان کے تخمینے کا سروے کر رہے ہیں تاکہ متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔بحالی اور امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ھے اور متاثرین گاؤں کے لوگوں کو ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ مزید برآں، متاثرین کے لیے امدادی کیمپ بھی قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں انہیں خوراک، عارضی رہائش اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں ۔ متاثرہ خاندانوں نے حکومت سے مزید امداد اور بحالی کے اقدامات کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سانحہ ان کے لیے بہت بڑا نقصان ہے، اور وہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ انہیں دوبارہ آباد کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی اور جلد ہی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس مشکل گھڑی میں تنہاہ نہیں چھوڑے گی اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے
خبرنامہ نمبر2296/2025کوئٹہ 4 اپریل 2025:گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ امن صرف تنازعات کی عدم موجودگی نہیں ہے بلکہ یہ افراد اور اقوام کے درمیان ہم آہنگی، افہام و تفہیم اور باہمی احترام کی مخصوص حالت کا نام ہے۔ اس ضمن میں بلوچستان کے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کیلئے بامعنی مذاکرات اور باہمی افہام و تفہیم کلیدی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ بلوچستان کی ڈائنامکس منفرد اور حساس ہیں۔ درپیش چیلنجز کا ایک سیاسی حل باہمی افہام و تفہیم، مشاورت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں انسپکټر جنرل پولیس معظم جا انصاری سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ محکمہ پولیس کا امن و امان کو برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت میں کلیدی کردار ہے. عوام کے ساتھ اعتماد و تعاون کو فروغ دیکر موثر پولیسنگ کیلئے بہتر کارکردگی اور کمیونٹی کی شمولیت کے درمیان توازن کی اشد ضرورت ہے۔ موجود صورتحال میں محکمہ پولیس پر زیادہ ذمہ داریاں عاید ہوتی ہیں کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھیں، تمام قومی شاہراہیں مسافروں کیلئے محفوظ بنائیں اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں. انہوں نے کہا کہ ایک پرامن معاشرہ دیرپا ترقی اور خوشحالی کی وہ بنیاد ہے جس کے ذریعے افراد کو تعمیر و ترقی کی منازل طے کرنے کی مدد لیتی ہے. مضبوط معیشت اور بہتر تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے ساتھ پرامن معاشروں کے خوشحال ہونے کے امکانات زیادہ روشن جاتے ہیں.
خبرنامہ نمبر2297/2025کوئٹہ، 04 اپریل 2015: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعہ کے روز مختلف صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں صوبے کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، بجٹ تیاری اور حکومتی اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، پارلیمانی سیکرٹریز عبدالصمد گورگیج، حاجی محمد خان لہڑی، میر عبدالمجید بادینی، میر لیاقت علی لہڑی، حاجی ولی محمد نورزئی، سنجے کمار، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، ملک نعیم خان بازئی، بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی محمد صادق سنجرانی اور پرنس آغا عمر خان احمد زئی شامل تھے ملاقاتوں کے دوران بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، نئے انفراسٹرکچر منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مجوزہ اصلاحات پر غور کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر واضح کیا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور بجٹ کی تیاری میں عوامی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے
خبرنامہ ممبر2298/2025کوئٹہ، 4 اپریل 2025: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کے لیے دو ماہ کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق معافی کا اطلاق صرف غیر سنگین جرائم میں قید قیدیوں پر ہوگا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قیدیوں کی سزا میں تخفیف کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے
خبرنامہ نمبر2299/2025
خبرنامہ نمبر2300/2025تربت / تمپ04 اپریل 2025:ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کی نگرانی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے عملے نے عید الفطر کی تعطیلات کے بعد مند ردیگ تا تربت سڑک کی مرمت و بحالی کا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے یہ اقدام علاقے میں پائیدار سفری سہولیات کی فراہمی اور خستہ حال سڑکوں کی بحالی کے لیے کیا گیا ہے محکمہ ہذا کے کھلی اور جمعدار سمیت عملے نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے مرمتی کام میں تیزی لانا شروع کر دی ہے اسسٹنٹ نے کہا ہے کہ بہتر سڑکیں نہ صرف عوامی سہولت کا باعث بنیں گی بلکہ تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کو بھی تقویت دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے ان کی ترجیح ہیں اور سرکاری ادارے پوری سنجیدگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں علاقے کے مکینوں نے سڑکوں کی مرمت کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے ضلعی انتظامیہ کا قابلِ ستائش اقدام قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم ہو۔
خبرنامہ نمبر2300/2025
خبرنامہ نمبر2301/2025گوادر/پسنی04اپریل2025ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی خود کفیل روزگار اسکیم برائے خصوصی افراد کے پروگرام کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی نگرانی میں ” ڈپٹی کمشنر خود کفیل روزگار اسکیم برائے خصوصی افراد” کے تحت پسنی میں خصوصی افراد کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے ریڑھیاں اور کاروباری ساز و سامان تقسیم کیا گیا۔ اس اسکیم کا مقصد معذور اور خصوصی افراد کو معاشی طور پر خودمختار اور معاشرتی طور پر فعال شہری بنانا ہے۔اس پروگرام کے تحت آج پسنی میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سوشل ویلفیئر آفیسر لیلیٰ، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالروف بلوچ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مندوست بلوچ، تحصیلدار پسنی عبدالرحمان، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی فہیم علی جوہر، اسپیشل پرسن تنظیم کے صدر شکیل غریب سماعیلزی، محمد جدگال، تصدق اسلم اور دیگر معززین نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گوادر کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم خصوصی افراد کو باعزت روزگار فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔سوشل ویلفیئر آفیسر لیلیٰ نے کہا کہ یہ اقدام خصوصی افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی کا سبب بنے گا اور انہیں مالی طور پر مستحکم کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر خصوصی افراد کی ہر ممکن معاونت جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن نے اس پروگرام کا باضابطہ آغاز ایک خصوصی تقریب میں کیا تھا، جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں 115 خصوصی افراد کو ان کی صلاحیت کے مطابق کاروبار فراہم کیے جا رہے ہیں۔ دسمبر 2025 تک اس اسکیم کو وسعت دے کر مستفید افراد کی تعداد دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اس موقع پر مستفید ہونے والے خصوصی افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوادر اور حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم ان کے لیے نہ صرف روزگار کا ذریعہ ہے بلکہ ایک باوقار زندگی گزارنے کی امید بھی ہے۔
خبرنامہ نمبر2302/2025
خبرنامہ نمبر2303/2025حب4,اپریل 2025:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان عالیانی اورصوبائ وِزیرمیر علی حسن زہری کے حلقئہ انتخاب ضلع حب میں مائنز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان ونگ انسپکٹوریٹ آف مائنز اینڈ منرلز بلوچستان ریسکیو اینڈ مائنز سیفٹی ونگ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ اینسٹریشن حب کے زیر نگرانی بارودی سرنگوں سے متعلق آگاہی دن کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ضلع بھر کےسرکاری اسکولز میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ساکران میں*بین الاقوامی یومِ آگاہی برائے بارودی مواد و بارودی سرنگیں کے عنوان سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حب، محمد رحیم بلیدی کی زیرنگرانی ا ین الاقوامی یومِ آگاہی برائے بارودی مواد و بارودی سرنگوں کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اسثیج سیکریٹری کے فرائض محترم شاہد اقبال نے سر انجام دینے۔ حسب روایت بعد از تلاوت کلام پاک طلباء نے حمد، نعت رسول مقبول اور اس دن کے حوالے سے آگاہی تقاریر پیش کیؓ اسکول کے اساتذہ کرام اوردیگر مقررنین نے اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ دنیابھر میں لوگوں میں بارودی سرنگوں اور جنگوں کے بعد باقی رہ جانے والے دھماکہ خیز مواد کے خطرناک اثرات کے بارے میں شعورو آگاہی پیدا کرنا ہےمتاثرہ علاقوں میں بارودی سرنگوں کی صفائی، متاثرین کی بحالی کاموں کے لئے حمایت اورعزم ہیداکرنے کا دن ہے علاوہ ازیں معدنیات اور اس سے آگاہی کےعالمی دن کی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول گڈانی اورگرکز ہائیر سکینڈری اسکول حب میں بھی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام میں معلمات اور طالبات نے معدنیات کے عالمی دن کے حوالے سے تقاریر کیں اور شرکاء کو اس کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کیا معلمات نے سکول کی بچیوں کو بتایا کہ کانوں کے اندر چھپے معدنیات کی شکل میں خزانے قدرت کا ایک بڑا شاہکار ہے جن سے پوری دنیا مستفید ہو رہی ہے یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس قدرتی خزانے کی قدر کریں اور اس کی حفاظت کریں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول حب میں 4 اپریل کو بین الاقوامی یومِ آگاہی برائے بارودی سرنگوں کی مناسبت سے منعقدہ اسکول میں پروگرام میں طالبات نے تقاریر، پوسٹرز اور ڈرامے کے ذریعے بارودی سرنگوں کےخطرات ان سے متاثرہ افراد کی مشکلات اور عالمی امدادی کوششوں کو اجاگر کیا محترمہ نازش نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جنگ کے بعد بھی بارودی سرنگیں معصوم جانوں کے لیے خطرہ بنی رہتی ہیں، اس لیے ہمیں ان کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کا حصہ بننا چاہیے
خبر نامہ نمبر2304/2025
خبر نامہ نمبر2305/2025کوئٹہ04 اپریل:۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے امن دشمنوں کے خلاف کارروائی ہر محاذ پر جاری رکھی جائے گی اور حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلیٰ نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری اور قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں ترقی اور امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ معصوم شہریوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا اور صوبے کو دہشت گردی سے پاک اور پرامن بنانے کا عزم مزید مضبوط ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز مل کر دشمنانِ امن کو شکست دیں گے اور بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کا سفر ہر صورت جاری رہے گا۔