News

04-03-2025

خبرنامہ نمبر1622/2025بارکھان4مارچ۔ڈپٹی کمشنرکمپلکس میں محکمہ تعلیم کے زیراہتمام ایک پر ہجوم پریس کانفرنس ڈپٹی کمشنرعبداللہ کھوسو نے کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نویدلطیف،آر ٹی ایس ایم محمدنسیم ناہڑ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرامیرمحمد کھیتران، پرنسپل ماڈل ہائی سکول عبدالقادر عیشانی اور دیگر اسکول ہیڈماسٹر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرعبداللہ کھوسو نے پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ نئے سال 2025 کی داخلہ مہم کے دوران ہمیں پانچ ہزار نو سو اکانوے 5991طلبائ طالبات داخل کرنے کا ٹارگٹ ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ اپنے ٹارگٹ سے زیادہ سکولوں میں داخل کریں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسربارکھان نے کہا کہ ہم نے کنٹریکٹ پر اساتذہ بھرتی کیا جس سے 70 سکول کھولے ہیں اور 75 بنداسکول ہیں ان کو ایس بی کے ٹیچرز کے آرڈرملنے کے بعد سکولوں کو کھول دیا جائے گا اور مزید بھی بند سکولوں کو کھولیں گے ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ بچے سکولوں میں آئے اور معیاری تعلیم حاصل کریں دریں اثنائڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورے جدید میں ترقی کا واحد ذریعہ معیاری تعلیم ہے اس لیے تمام والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کرکے تعلیم کی ہتھیار سے لیس کریں کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی و خوش حالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا انہوں کہا کہ اس حوالے سے قبائلی سیاسی سماجی مذہبی اور عوامی حلقوں کو بھی اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ تعلیم یافتہ باشعور معاشرہ تشکیل پا سکے انھوں نے کہ کوئی معاشرہ تعلیم کے بغیر اپنے منازل طے نہیں کر سکتا تعلیم ہی قوموں کی ترقی واحد راز ہے۔اخرمیں ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو کی قیادت میں داخلہ مہم ریلی نکالی گئی جو ماڈل ہائی سکول سے ہوتے ہوئے پاکستانی چوک پراختتام پزیر ہوئی۔ریلی سرکاری و غیرسرکاری سکولوں کے طلبہ اساتذہ اور معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت۔بچوں نے داخلہ مہم کے بینرز اٹھارکھے تھے۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر1623/2025نصیرآباد4مارچ۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے خلق خدا کی خدمت میں اپنا مثبت کردار ادا کریں سول اسپتال اور ڈرامہ سینٹر میں ان کال ڈیوٹی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ڈاکٹرز ڈیوٹی کے انجام دہی کی پابندی کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی عوام کی جانب سے جو شکایات موصول ہو رہی ہیں ان کا تدارک کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے احکامات کی روشنی میں تمام طبی مراکز کو مکمل فعال رکھنے اور غیر حاضر ڈاکٹرز اور عملے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ عوام حکومتی اقدامات سے مستفید ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹراما سینٹر ڈیرہ مراد جمالی کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا حاضر رجسٹرڈ چیک کیا سول ہسپتال دورے کے موقع پر انہوں نے تمام امور کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیا اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو سختی کے ساتھ ہدایات دی کہ وہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دیں بالخصوص خواتین کے لیے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں لیڈی ڈاکٹرز کی غیر حاضری پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ رات گئے سرپرائز وزٹ کر کے ڈاکٹرز کی جائے تعیناتی پر موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو جو مشکلات درپیش آرہی ہیں ان کا قلع قمع کیا جا سکے انہوں نے ہدایت دی کہ طبی مراکز میں صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے صفائی ستھرائی کے فقدان سے طبی سہولیات کے حصول کے بجائے مزید بیماریاں سمیٹ کر ساتھ لے جا سکتے ہیں اس لیے صفائی ستھرائی کے عمل پر خصوصی توجہ دی جائے۔﴾

﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر1624/2025گوادر4مارچ ۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلال مسجد کے قریب، بلدیہ شاپس میں سستے بازار کا انعقاد کیا گیا ہے، جہاں روزمرہ کی بنیادی ضروری اشیاءعام بازار کی نسبت کم قیمت پر دستیاب ہیں۔اس خصوصی بازار کے قیام کا مقصد غریب اور کم آمدن والے شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ماہِ صیام میں سستے داموں معیاری اشیائے خورونوش حاصل کر سکیں۔سستے بازار میں دستیاب اشیاءمیں شامل ہیں۔چاول، چینی، آٹا، بیسن ،کوگنگ ائل ،گھی ،دالیں، مسالہ جات، مشروبات کھجور، تازہ پھل اور سبزیاں اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس رمضان سستے بازار سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں تاکہ ماہِ مقدس میں انہیں معیاری اور سستی اشیاء دستیاب ہو سکیں۔﴾﴿﴾

﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر1625/2025سبی 04 مارچ ۔ ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے گزشتہ روز نادرا دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر نادرا کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے نادرا کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور نادرا کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا وہ مسائل سنے ، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے انھیں تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ڈی سی نے عوام کی سہولت کے لیے ہدایات بھی جاری کیں تاکہ سائلین کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انھوں نے انتظار گاہوں کو صاف ستھرا رکھنے کے احکامات بھی دئیے اور کہا کہ شہریوں کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جائیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر1626/2025سبی 04مارچ ۔ ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ اور چیئرمین ضلع کونسل سردارزادہ میر بجار چاکر ڈومکی نے قبائلی رہنماء میر دینار خان ڈومکی کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی کا گزشتہ روز دورہ کیا۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر گرمکھ داس نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات اور ہسپتال کو درپیش مسائل کے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات ، ادویات کی دستیابی صفائی ستھرائی، ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈز اور شعبوں کا دورہ کر کے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسکے علاوہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے یونیسیف کی جانب سے لگائے جانے والے سولر سسٹم کا بھی معائنہ کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وڑن کے مطابق ضلعی انتظامیہ لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی طور پر کوشاں ہے کیونکہ شہریوں کو صحت کی بہترین ، بروقت اور مفت سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر1627/2025تربت04 مارچ ۔چار سال سے چھ سال تک کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کی فراہمی کے لئے داخلہ مہم شروع کردیا گیاہے۔اس مہم کا مقصد پائیدار ترقیاتی اہداف کے تحت معیاری اور مساوی تعلیم کو فروغ دینا ہے محکمہ تعلیم کیچ نے ضلع کیچ میں بھرپور انداز میں اسکولوں میں داخلہ مہم چلانے کا اعلان کردیا، یکم مارچ سے شروع ہونے والی اس مہم کے دوران 16196بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا جائے گا ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کیچ صابر علی نے اپنے دفتر میں داخلہ مہم کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او کیچ اکبر اسماعیل، ای ایس پی یونیسیف کیچ کے ڈی پی ایم فیض الرحمن، سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ضلعی ایجوکیشن آفیسر کیچ صابر علی نے کہاکہ سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان اور حکومت بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں ہرسال تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر داخلہ مہم چلایاجاتا ہے، اس سال یکم مارچ سے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کیچ اورمحکمہ تعلیم کیچ یونیسیف کے سال مل کر پورے ضلع میں داخلہ مہم شروع کرچکی ہے، اس مہم کا مقصد اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کے داخلہ کو یقینی بنانا ہے تاکہ کوئی 4 سال سے زائد عمر کاکوئی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ان کا کہنا تھا کہ ضلع کیچ میں 720 سرکاری اسکولوں میں 86196 بچے جبکہ 60 پرائیویٹ اسکولوں میں 11ہزار بچے زیرتعلیم ہیں، داخلہ مہم کے دوران 16196 نئے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کا ہدف رکھاگیا ہے تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ ہم کمیونٹی اور والدین کے تعاون سے اس ہدف سے زائد نئے بچے اسکولوں میں داخل کرانے میں کامیاب ہوسکیں داخلہ مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کیچ ڈپٹی کمشنرکیچ اور یونیسیف کے ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے ساتھ مل کر پلان کے تحت مختلف سرگرمیاں کرے گی تاکہ وہ بچے جن کی عمر 4 سال سے 6 سال کے درمیان ہیں انہیں اسکولوں میں داخل کرایا جاسکے، اس مہم کے دوران میڈیا بریفنگ اور آگاہی کے ساتھ ساتھ ضلعی ہیڈکوارٹر میں داخلہ واک کا اہتمام کیاجائے گا اس کے علاوہ تحصیل ہیڈکوارٹرز میں واک اور سیمینارمنعقد کئے جائیں گے، دیہی علاقوں میں لاوڈ اسپیکروں سے اعلان کئے جائیں گے، بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کئے جائیں گے کلسٹر لیول پر واک اور سیمینارمنعقد کئے جائیں گے، کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کرکے انہیں داخلہ مہم کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا، داخلہ مہم کے سلسلے میں یونیسیف بلوچستان محکمہ تعلیم کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے انہوں نے کہاکہ آو بچو اسکول چلیں مہم کو کامیاب بنانے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کومحکمہ تعلیم کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا کیونکہ تعلیم سے ہی معاشرہ ترقی کے منازل طے کرسکتے ہیں، داخلہ مہم کا مقصد لوگوں میں تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرکے بچوں کے اسکولوں میں داخلہ کویقینی بنانا ہے، محکمہ تعلیم پورا صوبہ سے جہالت اورناخواندگی کے خاتمہ کیلئے سنجیدگی کے ساتھ کوشاں ہے اس لیے ہم کو چاہیے کہ ان کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر1628/2025استامحمد4مارچ ۔ڈپٹی کمشنر استا محمد، ارشد حسین جمالی نے آج دور دراز علاقوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے قائم کردہ مختلف بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز حاجی غلام مصطفی رند، محمد یعقوب پندرانی، سیول ڈسپنسری، اور مڈل سکول حاجی غلام مصطفی رند شامل ہیں کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ان مراکز میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینا اور درپیش مسائل کا ادراک کرنا تھا ڈپٹی کمشنر نے مختلف بنیادی مراکز صحت کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کی سہولیات کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا اور عوام کو دی جانے والی طبی امداد کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ہر مرکز میں انچارج ڈاکٹروں اور طبی عملے نے ڈپٹی کمشنر کو مریضوں کے علاج، ادویات کی دستیابی، ہنگامی طبی امداد اور دیگر سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی بیشتر مراکز میں بنیادی طبی سہولیات دستیاب تھیں، تاہم کچھ مراکز میں ادویات اور طبی آلات کی کمی دیکھنے میں آئی عملے کی تعداد بعض مراکز میں ناکافی پائی گئی، جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا بعض مراکز میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہیں تھی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔عوام نے بنیادی طبی سہولیات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن مزید بہتری کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے غیر موجود عملے کے خلاف کارروائی کرنے اور طبی مراکز میں عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ادویات کی بروقت فراہمی کے لئے متعلقہ محکمے کو اقدامات کرنے کے احکامات دیے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور مریضوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے سخت ہدایات جاری کیں طبی سہولیات کو مزید موثر اور معیاری بنانے کے لئے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو سفارشات ارسال کرنے کی یقین دہانی کرائی ڈپٹی کمشنر کے اس دورے سے بنیادی مراکز صحت کی موجودہ صورتحال کا واضح اندازہ ہوا۔ عوام کو مزید بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس دورے سے طبی عملے کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا گیا، جس کے نتیجے میں مستقبل میں طبی سہولیات میں بہتری متوقع ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1629/2025کوئٹہ4 مارچ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل اور بدھ کو صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں بہت سرد رہنے کی توقع ہے۔ وسطی شمالی پہاڑی علاقوں اور جنوبی علاقوں میں آندھی کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش زیارت میں 0.25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم درجہ حرارت کوئٹہ شہر میں 1- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1630/2025کوئٹہ، 4 مارچ ۔ صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدارت منگل کو چیف منسٹرسیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قومی اور صوبائی سطح پر ہونے والے گذشتہ اپیکس کمیٹی اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید موثر بنانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کے لیے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ اجلاس میں بارڈر مینجمنٹ، اسمگلنگ کی روک تھام، اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اعلیٰ حکام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کے درمیان قریبی رابطہ ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر1631/2025لورالائی۔4 مارچ ، ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے ڈویژنل پبلک سکول خواتین ٹیچرز نے ملاقات کی انہوں نے کمشنر کو بتایا کہ ڈی پی ایس کو ہر سال حکومت کی جانب گرانٹ ملتا تھا اس سال 20 لاکھ کا گرنٹ ملنا تھا جس سے ہماری تنخواہوں کا گزارہ ہوتا تاہم اب تک یہ گرانٹ نہیں ملی ہے اس سال ہمارا انکریمنٹ بھی کاٹ دیا یے ڈپٹی کمشنر لورالائی جو سکول کا چیرمین ہے کئی بار ملاقات کی ہے لیکن ہماری شنوائی نہیں ہوئی ہم سالہا سال سے اس سکول میں پڑھاتے ہیں ہمارے بھی بچے ہیں اور ہم رکشوں میں سکول تک آ تے ہیں۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے ان کی بات کو غور سنا اور کہا کہ گرانٹ ڈی پی ایس اساتذہ کا حق ہے بلکہ انھیں مستقل طور تعینات کرنا چائیے انہوں نے اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرنے کی یقین دھانی کرائی۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر1632/2025لورالائی۔4, مارچ ، ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے شبوزءٹو تونسہ روڈ کے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر صدام حسین نے ملاقات کی۔ انہوں نے کمشنر لورالائی ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شبوزءٹو تونسہ روڈ 9 پیکیجز پر مشتمل ہے اس کی کل لمبائی 175 کلو میٹر ہے 6 پیکیجز روڈ ز اور تین پیکیجز بریجز ہیں کام جاری ہیں پیکیج 3 پر بھی کنٹریکٹر نے تمام ضروری مشنری پہنچائی ہے کام جلد شروع کر ے گا انہوں نے کہا کہ 50 فیصد کام ہوا ہے فنڈز دستیاب ہیں کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے کہا کہ کسی بی علاقے کی ترقی میں سڑکوں کی تعمیر کا بہت بڑا حصہ ہے شبوزئی تونسہ روڈ نہایت اہمیت کا حامل ہے اس روڈ کو مکمل ہونے عوام کو سہولت ہوگی ان کے لئے سفر آ سان ہو گی۔ انہوں نےکہاکہ یہ روڈ دو صوبوں کو ملاتا اور نہایت شارٹ ہے جس سے زمینداروں اور ٹرانسپورٹرز کو بھی بڑا فائدہ ہوگا۔ کمشنر نے کام مسلسل جاری رکھنے کی سختی سے ہدایت کی۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر1633/2025 لورالائی۔4 مارچ ۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی صدارت میں سرکاری محکموں کے افسران انجمن تاجران و دکاندار ان ، اشر مومنٹ کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمزرویٹر جنگلات لورالائی ریجن امین اللہ مینگل ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ریسرچ حبیب اللہ کاکڑ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ایکسٹینشن غلام محی الدین ، کمپلیشن آ فیسر ایم سی روح اللہ کبزئی ، ایم سی کے امان اللہ اتمان خیل ، انجمن تاجران کے ولی محمد ، اشر مومنٹ کے نمائندہ سید خان ناصر ، سنئیر صحافی پیر محمد کاکڑ نے شرکت کی اجلاس میں شجر مہم پر غور کیاگیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ریسرچ حبیب اللہ کاکڑ نے شرکاءکو بتایا کہ اس سال 2 لاکھ درخت زمین داروں میں رعایتی قیمت پر تقسیم کریں گے فی درخت کی قیمت سرکاری ریٹ 92 روپے ہوگی جس بھی زمین دار کو ضرورت ہو وہ رابطہ کریں انہوں ہر سال اس طرح کی پلانٹیشن کرتے ہیں اور اب تک لاکھوں درخت تقسیم کرچکے ہیں انہوں کہ پونگا ڈیم بھی درخت لگائیں گے تاہم ایک دن بلڈوزر سے لیولنگ کرنے ضرورت ہے انجینئر محمد گل خروٹی نے بتایا کہ محکمہ ایم ایم ڈی ایم ہی اے یا ایم این اے فنڈ سے لاکھوں گھنٹے ڈوزر زمینداروں کو دیتا ہے اس سال لغءایریا میں 40 ایکڑ زمین لیول کیا ہے۔ فی گھنٹہ کی قیمت 950 روپے ہے امان اللہ اتمان خیل نے کہ میونسپل کمیٹی اشر مومنٹ کے تعاون اس سال بھی شہر میں 500 درخت لگائے گی کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے اس موقع پر کہا کہ حکومت شجر مہم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز بھی تمام محکموں کے دفاتر میں شجر کاری کریں گے مڈیکل کالج ، سول ہسپتال ، مہاجر اڈہ ، سبزی منڈی و دیگر مناسب جگہوں پر درخت لگائے جائیں گے تاکہ علاقے کو سر سبز بنایا جاسکے۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر1634/2025: لورالائی۔4 مارچ ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیرِ صدارت مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور ٹرانسپورٹرز و انجمن تاجران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لورالائی شہر میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے ، N 70 پر بسوں کی ٹائم ٹیبل ، لورالائی بائی پاس ، کالج روڈ اور باچا چوک تا بائی پاس روڈ پر ہیوی ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ایس ایس پی احمد سلطان ، اسسٹنٹ کمشنر بوری اجمل خان مندوخیل ، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو عبد القیوم کبزئی ، ایم ایم ڈی کے انجینئر محمد گل خروٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حبیب اللہ ، میونسپل کمیٹی کے امان اللہ اتمان خیل ، سنیئر صحافی پیر محمد کاکڑ ، اشر مومنٹ کے سید خان ناصر ، سپر میختر کے وزیر خان ، ٹرانسپورٹ یونین کے بلوچ خان اور صدا بہار ٹرانسپورٹ کے امین اللہ و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع ٹرانسپورٹ مالکان نے کہا کہ لورالائی میں بڑے بسوں کو روکنے سے مسافروں کو تکلیف ہوتی ہے شام سے صبح تک روکنا نامناسب ہے پنجاب کی سائڈ سے بسیں چھوڑی جاتیں ہیں لیکن کوئٹہ کی طرف ہمیں روک کیا جاتا ہے جس ساری رات مسافر ہوٹل میں قیام کرتے ہیں انہوں نے باچا چوک پر نہ چھوڑنے کی بھی شکایت کی اور کہا بائی پاس والا راستہ خراب اور لمبا سفر بھی ہے۔ صحافی پیر محمد کاکڑ نے کالج روڈ پر بڑی ٹریفک سے اہل محلہ اور سکو ل کے بچوں کو تکلیف کا ذکر کیا ٹریفک کی بہتری اور روانی کے لئے دیگر شرکاہ نے اپنی بھی تجا ویز کیں۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن شہر نیں ٹریفک جام کو روکنے کے لئے انتظامیہ اور اور ٹریفک پولیس کو ہدایت وہ کسی بھی غیر قانونی پارکنگ کی اجازت نہ دیں ہر ایک اپنی گاڑی مناسب جگہ پر پارک تاکہ روڈ کھلا رہے انہوں باچا چوک سے پاس تک روڈ بھی ٹریفک کے لئے کھلا رکیں کمشنر نے کالج روڈ پر ہیوی ٹریفک اور روڈ کام کرنے جی بھی ہدایت کی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1635/2025گوادر/پسنی 4مارچ ۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو سہولیات کی فراہمی اور بازاروں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے پسنی کی انتظامیہ متحرک ہوئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالروف بلوچ اور ڈی ایس پی پولیس سرکل پسنی زاہد حسین نے مشترکہ طور پر مین بازار اور مچھلی مارکیٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کا مقصد بازاروں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینا اور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنا تھا۔ انتظامیہ کے افسران نے بازار کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے دکانداروں سے ملاقات کی اور انہیں سختی سے ہدایت کی کہ وہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے خور و نوش فروخت کریں۔ دکانداروں کو نرخ نامے بھی جاری کیے گئے اور انہیں پابند کیا گیا کہ وہ مقررہ قیمتوں پر سختی سے عمل کریں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ ہر دم تیار ہے۔ بازاروں میں صفائی اور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور ناجائز منافع خوری کی شکایات فوری طور پر متعلقہ حکام تک پہنچائیں۔عوامی حلقوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان عملی اقدامات کے نتیجے میں بازاروں میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں استحکام رہے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1636/2025تربت04 مارچ ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ ایس ایچ او تربت روشن بلوچ لیویز میجرسلام و دیگر نے تربت بازار میں تجاویزات کے خلاف کارروائی کیا ہے رمضان کے تیسرے روز 4 مارچ کو اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ ایس ایچ او تربت روشن بلوچ میجر سلام پرائس کنٹرول کمیٹی کے انچارج نیاز احمد بلوچ سمیت پولیس لیویز فورس کے ہمراہ عوامی شکایت پر تربت بازار میں تجاویزات کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا اس موقع پر انہوں نے دکانوں کے سامنے رکھیں سامانوں کو اٹھایا گیا اور ریڈی بانوں کو مین روڑ سے ہٹاکر تنبیہ جاری کی کہ تربت بازار کے مین روڑ کے ٹریفک متاثر نہ کریں بلکہ اپنی ریڈیوں کو حکومت کی جانب سے مقرر کیا ہوئے سستا بازار کی جگہ پر رکھ کر کاروبار کریں انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب لوگوں کے خلاف ایکشن لیکر کاروائی کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے مین بازار میں دکانوں کے سامنے رکھیں فریج کولر سمیت دیگر تجاویزات جس سے روڑ بند ہوتا ہے ان کے خلاف بھی کاروائی کیا اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں تربت شہر میں بہت رش ہوتا ہے اس لیے دکان دار اور ریڈی بان تجاوزات سے باز آجائیں تاکہ روزہ داروں کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر اب روزانہ کی بنیاد پر تربت بازار کا دورہ کیا جائے گا تاکہ روزہ داروں کو تکلیف نہ ہو اس کے علاوہ انہوں نے تاجر برادری سے بھی درخواست کی کہ وہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخنامہ خریدوفروخت کو یقینی بنایا جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1637/2025کوئٹہ 4 مارچ:2025 گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہمارا مقصد کوئٹہ شہر میں ایک جدید “آئی ٹی پارک” قائم کرنا ہے جو ہماری جدید ضرورتوں کے مطابق تکنیکی جدت اور پیشرفت کیلئے ایک مرکز فراہم کرے۔ ڈیجیٹل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آغاز نے ایک تیز رفتار تبدیلی کے دور کا آغاز کیا ہے جہاں نئے انسانی رویے تشکیل ہو رہے ہیں اور چیزوں کو جانچنے اور پرکھنے کے نقطہ نظر بھی تبدیل ہو رہے ہیں تاہم ہمارے قلیل وسائل اور مسائل کی کثرت ایک بڑھتے ہوئے بحران سے بچنے کیلئے جامع حکمت عملی کا تقاضا کرتی ہے۔ واضح رہے کہ ہماری بروقت دانشمندانہ منصوبہ بندی ہی ہمیں ایک بھیانک مستقبل سے بچا سکتی ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈیس گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راحیل جمیل کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہماری شعوری کاوشوں اور بھرپور توجہ سے پورے صوبے میں ہائیر ایجوکیشن کو پروان چڑھا ہے. یہ بات خوش آئند ہے کہ ہماری گیارہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں اس وقت سینکڑوں انٹرنیشنل سطح کے پی ایچ ڈی اسکالرز، ریسرچرز اور ماہرین تعلیم موجود ہیں جن کے علم اور تجربہ سے فائدہ اٹھا کر ہم ایک روشن اور محفوظ مسقبل کی نئی راہیں متعین کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ جوں جوں ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹک ٹیکنالوجی کے دور میں قدم رکھ رہے ہیں یہ حقیقت عیاں ہو رہی ہے کہ ذہنی صلاحیت ہی جسمانی طاقت پر حاوی ہوتی جا رہی ہے اور یہ پل پل بدلتا ہوا منظرنامہ بہت جلد ہماری روایتی سوچ و اپروچ کو غیرموثر اور غیر متعلق بنا دیگا۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ اس وقت من حیث القوم دو مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہیں ایک جدت پسندی کو اپنانا جبکہ دوسرا فرسودہ روایتی عادات و طریقہ کار کو ہمیشہ کیلئے ترک کرنا ہے. بہرحال مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم باہمی افہام و تفہیم، عوام دوست پالیسیوں اور دانشمندانہ منصوبہ بندی سے کئی چیلنجوں پر بآسانی قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں.

خبرنامہ نمبر1638/2025کوئٹہ 4 مارچ:2025 گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کوئٹہ شہر اور اسکے مضافاتی علاقوں کو فوری طور پر سوئی گیس کی بلاتعطل فراہمی کی خصوصی ہدایت کی. رمضان المبارک میں گیس پریشر کی کمی کے باعث عوام افطار اور سحری کے وقت سخت مشکلات سے دوچار ہو رہے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کے جی ایم راحیل ملک سے بات چیت کرتے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ گیس پریشر کی کمی اور بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے عوامی شکایات کو سن کر غیر اطمینان بخش صورتحال واضح ہو جاتی ہے. گورنر بلوچستان نے تمام متعلقہ محکموں کے ذمہ دار آفیسران پر زور دیا کہ وہ عوام کی جانب گیس، بجلی، پانی اور صفائی و ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دیں. اس حوالے سے کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی. اس موقع پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے جی ایم نے یقین دلایا کہ عوامی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے

خبرنامہ نمبر1639/2025استامحمد04مارچ2025۔ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے آج جناح روڈ پر مختلف دکانداروں کا اچانک معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اشیائے خوردونوش ،سبزی فروٹ، گوشت کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور بازار میں مہنگائی کی صورتحال کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔انہوں نے تاجر برادری سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ خود ساختہ مہنگائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی، اور ناجائز منافع خوری میں ملوث دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے دکانوں میں نرخ نامے چیک کیے اور ہدایات جاری کیں کہ تمام دکاندار سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیا فروخت کریں۔ عوام کی شکایات کے پیش نظر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کی نگرانی کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا خود ساختہ مہنگائی کی روک تھام کے لیے ہدایات جاری کی گئیں تاجر برادری کو سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کی تاکید کی گئی اور کہا کہ بازاروں کی مسلسل نگرانی کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جائےعوام میں آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ وہ زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کی شکایت درج کروا سکیں نرخ نامے کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔جس سے ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی ہوگی اور عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔

خبرنامہ نمبر1640/2025کوئٹہ 04 مارچ 2025صوبائی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو سیکریٹری ویمن ڈیولپمنٹ سائرہ عطاء نے محکمے کی مجموعی پیش رفت اور جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری نصیب اللہ خان بھی شریک تھے بریفنگ کے دوران سیکریٹری ویمن ڈیولپمنٹ نے محکمہ ترقی نسواں کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں، خواتین کے حقوق و بہبود سے متعلق اقدامات، اور آئندہ کے منصوبوں پر روشنی ڈالی انہوں نے محکمہ کے زیر انتظام خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنانے کے لیے جاری پروگرامز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ خواتین کی ترقی و بہبود حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خواتین کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے جاری منصوبوں میں مزید بہتری لائی جائے اور ان کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچائے جائیں اجلاس میں خواتین کے لیے خصوصی تربیتی پروگرامز، ہنر مندی کے مواقع، اور محکمہ کی مجموعی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا صوبائی مشیر نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ترقی کے لیے جاری منصوبوں کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنائیں تاکہ صوبے کی خواتین کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جاہےگا

Quetta: Provincial Advisor for the Women Development Department, Dr. Rubaba Khan Buledi, was given a detailed briefing by Secretary Women Development, Saira Atta, regarding the department’s progress and ongoing initiatives. The meeting was also attended by Additional Secretary Naseebullah Khan and other relevant officials.During the briefing, Secretary Saira Atta provided insights into the development projects under the Women Development Department, initiatives for women’s rights and welfare, and future plans.She highlighted various programs aimed at empowering women socially and economically۔On this occasion, Dr. Rubaba Buledi emphasized that the development and welfare of women remain a top priority for the Government of Balochistan. She directed officials to enhance the effectiveness of ongoing projects, ensuring their benefits reach grassroots levels.The meeting also discussed specialized training programs for women, skill development opportunities, and strategies to further improve the department’s overall performance. The provincial advisor urged the concerned authorities to make existing projects more efficient and impactful to ensure genuine empowerment for the women of the province.

خبرنامہ نمبر1641/2025کوئٹہ 04 مارچ2025۔ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گرانفروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون،198دکانوں کا دورہ،14 دکانیں سیل،70 دکاندار گرفتار،18 دکاندار جیل منتقل اور47 دکانداروں کو جرمانے کے علاؤہ 40 دکانداروں کو وارننگ جاری کئے گئے تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے رمضان المبارک میں گرانفروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون کیا جس مختلف ٹیموں نے کچلاک ،سمنگلی، سریاب روڈ نواں کلی، سپینی روڈ،جوائنٹ روڈ ، کاسی روڈ ،سرکی روڈ، گوالمنڈی چوک ،پشتون آباد و دیگر علاقوں میں قصاب خانوں اور جنرل سٹوروں کے خلاف کاروائیاں کیں۔اس دوران 198 دکانوں کا دورہ کیا گیا جن میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 14 دکانیں سیل، 70 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں سے 18 دکانداروں کو جیل بھجوا دیے گئے اور 47 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے جبکہ34 دکانداروں کو وارننگ جاری کردیے گئے۔ ٹیموں نے قیمتوں، وزن اور معیار کاجائزہ لیا ۔ جنرل سٹوروں پر اشیاء خوردنوش، دالیں، چاول، چینی، گھی دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں کا معائنہ کیا گیا۔اس حوالے سےاسسٹنٹ کمشنر(سٹی) کیپٹن(ر)عبداللہ بن عارف نے کوئٹہ سٹی کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 45 دکانوں کا معائنہ کیا جس میں 17 دکانداروں کو گرفتار کرکے 2 دکانیں سیل کردی۔اس کے علاؤہ اسسٹنٹ کمشنر(صدر) کیپٹن(ر)حمزہ انجم نے سستا بازار کی نگرانی کی اور اس دوران پرائس کنٹرول کاروئیاں کیں ۔اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) نعمت اللہ ترین نے کچلاک بازار میں پرائس کنٹرول کاروائیاں کیں اس دوران 35 دکانوں کا دورہ کرکے جس میں 15 دکانداروں کو گرفتار کرکے 15 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے۔ اوراسسٹنٹ کمشنر (سریاب)ماریہ شمعوں نے سریاب روڈ کے مختلف علاقوں میں پرائس لسٹ کےحوالے سے کاروائیاں کیں اس دوران 30 دکانوں کا معائنہ کیا جس میں 9 دکانداروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیے۔ اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے جوائنٹ روڈ کاسی روڈ طوغی روڈ و دیگر علاقوں میں پرائس کنٹرول کاروائیوں کےدوران 30 دکانوں کا معائنہ کرکے 15 دکانداروں کو گرفتار کرلیے جبکہ 3 دکانیں سیل کردیے۔ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی اور عالمو چوک پر پرائس کنٹرول کاروائیاں کرتے ہوئے 35 دکانوں کا معائنہ کیا جس میں 7 دکانداروں کوگرفتار کرکے 5 دکانیں سیل کردیے۔اسپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ نے کچلاک بازار میں پرائس کنٹرول کاروائیاں کرتے ہوئے اس دوران 40 دکانوں کا معائنہ کرکے 12 دکانداروں کو گرفتار کرلیے جبکہ 2 دکانیں سیل کردیا۔

خبرنامہ نمبر1642/2025کوئٹہ4مارچ،2025: ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم کی خصوصی ہدایات پر رمضان المبارک کے دوران عوام کو معیاری اور محفوظ اشیاء خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بی ایف اے کی انسپیکشن ٹیمیں صوبے بھر میں مسلسل متحرک ہیں۔حالیہ کارروائیوں کے دوران ناقص اور مضر صحت خوراک کی تیاری و فروخت پر کوئٹہ، لورالائی اور گوادر میں 30 سے زائد کھانے پینے کے مراکز کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے۔ سرکی روڈ، کوئٹہ میں ایک ناقص مصالحہ بنانے والا یونٹ سیل کردیا گیا، جبکہ ایک چائے کی پتی کے گودام کے مخصوص حصے کو بھی ناقص صفائی اور نامناسب انتظامات کے باعث سربمہر کیا گیا۔ گودام سے چائے کی پتی کے متعدد نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔مزید برآں، مغربی بائی پاس پر غیر معیاری گوشت فروخت کرنے پر پانچ دکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ کاسی روڈ اور گردونواح میں دودھ اور دہی میں ملاوٹ پر پانچ دودھ فروشوں کو جرمانے کیے گئے۔ لورالائی میں بی ایف اے کی زونل انسپیکشن ٹیم نے مختلف بیکریوں اور بیکنگ یونٹس کی خصوصی چیکنگ کی، جس کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر پانچ بیکری مالکان کے خلاف ایکشن لیا گیا۔اسی طرح گوادر میں بھی ایک ریسٹورنٹ کو صفائی کی خراب صورتحال پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ ترجمان بی ایف اے کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران خوراک کی تیاری، اسٹوریج اور فروخت کے تمام مراحل کی مسلسل نگرانی کی جائے گی تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

خبرنامہ نمبر1643/2025استامحمد04مارچ2025۔ڈپٹی کمشنر استا محمد، ارشد حسین جمالی نے ضلعی کمپلیکس کے لیے مختص اراضی کا دورہ کیا اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد شروع کیا جائے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ افسران کو دفاتر کی عدم دستیابی کے باعث جو مشکلات درپیش ہیں، ان کا فوری ازالہ ضروری ہے تاکہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ نہ آئےڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ جلد از جلد تعمیراتی منصوبے کی تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے پیش کی جائے تاکہ فنڈز اور دیگر ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کا آغاز ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی کام کے معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبہ دیرپا اور مؤثر ثابت ہو اس موقع پر دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی اور یقین دہانی کرائی کہ منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر1644/2025کوئٹہ ۔04مارچ2025بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے امتحانی ڈیوٹی پر متعین 22 اہکاروں کو بورڈ کے زیر انتظام تمام تر سرگرمیوں سے مستقل بنیادوں پر روک دیا ان اہلکاروں پر الزام ہے انہوں نے دانستہ طور پر ان مراکز کا انتخاب کیا جہاں ان کے قریبی رشتے داروں میٹرک کے امتحانات دے رہے تھے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین میراعجاز عظیم بلوچ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے قوانین کے مطابق وہ عملہ جن کے بیٹے یا دیگر خونی رشتے دار امتحانات میں پرچے دے رہے ہوں ان سینٹرز میں بطور سپروائزری اسٹاف ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکتے تاہم ایسی شکایات پر چیئرمین بورڈ اعجاز عظیم بلوچ نے میٹرک کے امتحانات میں فرائض سرانجام دینے والے 22امتحانی عملے کو بورڈ کے سرگرمیوں میں اپنے فرائض سے مستقل روک دیاہے جن میں عبدالمتین کاکڑ، عبدالکبیر، امیر محمد،بصیر احمد، اسد اللہ ،شریف اللہ ،فتح محمد، دلاور خان ،عبدالقاہر ،عتیق الرحمن ،میر جان ،محمد عالم ،زاہد حسین ،مہر علی ،عبدالرحیم ،شبیر احمد،عبدالرشید، شبیر احمد،عبدالرحیم ،عائشہ بشیر،سمینہ شامل ہیں جن کے قریبی عزیز میٹرک کے حالیہ امتحانات میں پیپرز دے رہے تھے اور مذکورہ امتحانی عملے کی متعلقہ سینٹرز میں ڈیوٹی تھی