خبرنامہ نمبر2275/2025 پنجگور، 3 اپریل 2025:
ڈپٹی کمشنر پنجگور زائد احمد لانگو کی زیر صدارت سیکورٹی اداروں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایس پی، سپرینڈنٹ پولیس، لیویز افسران اور نادرہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم اپریل سے شروع ہونے والے افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کے تحت تمام مہاجرین کو زیر حراست لے کر نادرہ میں رجسٹریشن کے بعد اولڈنگ پوائنٹ پر منتقل کیا جائے گا، جہاں سے انہیں باعزت طریقے سے واپس بھیجا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہدایت دی کہ وہ بائیومیٹرک تصدیق کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کریں اور فوری کارروائی یقینی بنائیں اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ جو مکان مالکان غیر قانونی طور پر افغان مہاجرین کو پناہ دے رہے ہیں، ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی
خبرنامہ نمبر2276/2025
تربت 03 اپریل 2025: یونیورسٹی آف تربت کے اعلامیے کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد یونیورسٹی 3 اپریل کو ٹیچنگ فیکلٹی اور انتظامی عملے کے لیے کھل گیاہے، جبکہ تدریسی عمل 7 اپریل سے بحال ہوگا۔ دور دراز کے طلبہ کے لیے ہاسٹلز 6 اپریل کو کھول دیے جائیں گے، اور ٹرانسپورٹ سروس بھی 7 اپریل سے معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی حاضری یقینی بنائیں
خبرنامہ نمبر2277/2025
حب 3 اپریل 2025:
ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد لانگو کے احکامات پر ڈرگ انسپکٹر ضلع حب آصف بلوچ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر نوربخش کی سربراہی میں عطائ کلیکنکس کیخلاف مہم کاآآغازکردیا گیاہے جمعرات کے روز ساکران روڈ پر واقع آٹھ کلینکس میں نان کوالیفائیڈ طبی عملے کیخلاف نگران اسسٹنٹ کمشنر حب وندر کے تعاون سے ضلعی محکمہ کی جانب سے کاروائ کی گئ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر نوربخش بزنجو کے دفتر سے جاری کردہ ہینڈآئوٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عطائ کلینکس چلانے والوں کیخلاف ایکشن لے لیا گیا ہے 8کلینکس سیل کردیے گئے ہیں ضلع حب میں کسی جو بھی چند ٹکوں کے عوض انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے مرحلہ وار مختلف علاقوں میں چھاپہ مارٹیمیں کاروائ جاری رکھیں گےاگر کسی نے دوبارہ عطائ کلینکس چلانے کی کوشش کی تو اسکے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت پرچہ درج ہوگا
خبرنامہ نمبر2278/2025
کوئٹہ 3 اپریل2025:
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کی چچی، شیخ قاسم خان کی اہلیہ، شیخ محمد اعظم اور شیخ میر عالم کی والدہ کی فاتحہ خوانی کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں مانگی. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل فاتحہ بمقام سروے 144 اسٹریٹ نمبر 7 کی جامع مسجد میں صبح سے شام تک وہ مسلسل موجود رہے. دریں اثناء متعدد سیاسی اکابرین، اعلیٰ سرکاری آفیسران، علماء و مشائخ اور قبائلی عمائدین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد فاتحہ خوانی میں شریک ہوئے اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعائیں کی
خبرنامہ نمبر2279/2025
کوئٹہ 3 اپریل2025:
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پروردگار انہیں شفاء کاملہ عطا فرمائے. گورنر مندوخیل نے صدر مملکت کی مزید صحت یابی، کامیابی اور سرخروئی کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا تاکہ وہ ملک و قوم کی خدمت جاری رکھ سکیں۔
خبرنامہ نمبر2280/2025
تربت03 اپریل 2025 : ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ نے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں حفظان صحت کے سخت اصولوں پر عمل درآمد کے لیے خصوصی احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے تحت ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں ہوٹلوں اور کھانے پینے کے مراکز کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ان ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کھانے کے معیار، صفائی اور دیگر ضروری امور کا تفصیلی جائزہ لیں اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت میں ملوث ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے خلاف فوری کارروائی کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر کسی ہوٹل یا ریسٹورنٹ میں ناقص اور غیر معیاری خوراک پائی گئی تو متعلقہ ہوٹل کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا ھوٹل مالکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کھانے کے معیار کو صحت کے اصولوں کے مطابق یقینی بنائیں اور صفائی کے سخت ترین ضوابط پر عمل کریں اس مہم کے تحت ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کا معائنہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا، جبکہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ شہری غیر معیاری خوراک کی نشاندہی کر سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والے افراد کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دیں تاکہ صحت مند ماحول کو یقینی بنایا جا سکے ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے کیے جانے والے یہ اقدامات شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہیں، اور مستقبل میں بھی ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں معیاری خوراک کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے مزید سخت کارروائیاں کی جائیں گی