News

03-01_2025

خبرنامہ نمبر 68/2025کوئٹہ 3 جنوری۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعہ کو ٹیلی فون پر سابق صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ سے رابطہ کیا اور ان کی مزاج پرسی کرتے ہوئے ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ سے متعلق بات چیت کی وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے عبدالخالق ہزارہ کو آگاہ کیا کہ پولیس واقعہ کی تمام پہلووں سے تحقیقات کررہی ہے جس کی پیش رفت سے آپ کو متواتر آگاہ رکھا جائے گا، وزیر اعلٰی نے عبدالخالق ہزارہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چئیرمین و سابق صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ نے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر 69/2025 کوئٹہ 3 جنوری۔ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے سابق وزیر عبد الخالق ہزارہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے یہاں سے جاری اپنے بیان میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے خالق ہزارہ کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر 70/2025کوئٹہ 3 جنوری۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے جمعہ کو ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چئیرمین و سابق صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ سے رابطہ کیا اور ان کی مزاج پرسی کرتے ہوئے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی جانب سے صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ترجمان صوبائی حکومت نے عبدالخالق ہزارہ کو بتایا کہ ڈی آئی جی پولیس اعتزاز احمد گورایا اس واقعہ کو ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے واقعہ کی تمام پہلووں سے تحقیقات کی جاررہی ہیں شاہد رند نے عبدالخالق ہزارہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر 71/2025چمن 3 جنوری۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر امتیاز علی بلوچ اور رسالدار جہانگیر خان کاکڑ نے چمن کے مختلف علاقوں میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں اور انکی سیکیورٹی پر مامور لیویز فورس کی کام اور کاکردگی کا جائزہ لیا اس دوران اے سی نے لیویز فورس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران غفلت لاپرواہی اور سستی کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کہا کہ ڈیوٹی کے دوران الرٹ اور چوکنا رہیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ آخر وقت تک موجود رہیں اس موقع پر اے سی چمن نے والدین کو سمجھاتے ہوئے درخواست کی کہ تمام والدین اپنے 5 سال تک کی بچوں کو پولیو کے دو قطرے ہر بار ضرور پلایں تاکہ ان کے بچے عمر بھر کے معزوری سے محفوظ رہیں چمن میں شدید سردی کے باوجود پولیو مہم آج پانچویں روز کامیابی سے جاری ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر 72/2025چاغی 3 جنوری۔ ڈپٹی کمشنر چاغی عطائ المنیم نے جمعہ کو گردی جنگل کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی بزرگوں سے ملاقات کی اور جاری پولیو مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مقامی بزرگوں کے ساتھ ایک نشست کی، جس میں علاقے کے بنیادی مسائل، سہولیات اور سیکیورٹی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی مقامی رہائشیوں نے اپنے مسائل اور مطالبات پیش کیے، جنہیں ڈپٹی کمشنر نے غور سے سننے کے بعد ان کے حل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ڈپٹی کمشنر عطائ المنیم نے پولیو مہم میں شامل ویکسینیشن ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ 100 فیصد بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں انہوں نے ٹیموں پر زور دیا کہ وہ عوام میں پولیو ویکسین کے حوالے سے شعور اجاگر کریں تاکہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہوعلاقے کی بہتری کے لیے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی اور یقین دلایا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر عطائ المنیم کی جانب سے کی گئی اس کاوش کو مقامی آبادی نے سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل جلد حل ہوں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر73/2025

کوئٹہ3 جنوری ۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق چئیرمین سینٹ نئیر حسین بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت کی ہے یہاں جاری ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر74/2025
کوئٹہ 3جنوری ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان وصوباءوزیرزراعت وکوآپریٹیو میر علی حسن زہری نے حلقئہ انتخاب کے عوام سے ایک اوروعدے کی تکمیل کردی ضلع حب کی انتظامیہ نےصوباءوزیرمیر علی حسن زہری کے زیرصدارت گزشتہ ماہ زہری فارم ہاﺅس میں منعقدہ کھلی کچہری کے احکامات پرعملدرامدشروع کردیا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضاکھوسہ کی سربراہی میں ضلع حب کے عوام کے دیرینہ مطالبے پر یونین کونسل کی سطح پر برتھ اینڈڈیتھ سرٹیفکیٹ اجراء کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں میٹنگ منعقد کی گئی میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ضلع حب عبدالرحمان رند نادراسپروائزرنصیر احمد اوریونین کونسل سیکریٹریز شریک ہوئے اجلاس میں شہریوں کو چائلڈبرتھ رجسٹریشن ایکٹ کے تحت سرٹیفکیٹ (CRC) نادرا ریکارڈکےمطابق کمپیوٹرائزڈ میں رجسٹریشن کے طریقئہ کارکو سہل بنانے کے حوالے سے فیصلے کئے گئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضاکھوسہ نے کہاکہ برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہربچے کا بنیادی حق ہے نادرا میں بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے حصول کے عمل کو خود کار بنانے اور اس کے نتیجے میں سہولت فراہم کرنا لازمی ہے اےڈی سی علی رضا کھوسہ نے کہا کہ ضلع حب کے عوام کو سروسز ڈیلیورکرنا ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی بنیادی ذمہ داری ہے صوباءوزیرمیرعلی حسن زہری کے احکامات پر فوری عملدرآمدکیلئے ضلعی انتظامیہ ایس اوپیز پر عمل ہیراہوکرعوام الناس کی مشکلات کاازالہ کرنے میں کوشاں ہےاجلاس میں ضلع حب کی یونین کونسلوں سے برتھ اینڈڈیتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اجرائ سے متعلق ایشوزاوردیگرامورزیربحث آئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالرحمان رند نے اجلاس کے شرکاءکہ بتایا کہ ضلع حب کی گیارہ یونین کونسلوں کی بلڈنگ تعمیرومرمت کی اسکیمات آئندہ مالی سال 2025_26کے پروپوزبجٹ میں شامل کی گئی ہیں صوباءوزیرمیرعلی حسن زہری ضلع حب کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں انشاء اللہ ضلع حب کی تعمیروترقی کیلئے انکے وژن کیمطابق لوکل گورنمنٹ اپنارول اداکریگی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر75/2025
کوئٹہ 3جنوری:۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال کاکڑ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکبیرخان زرکون نے جمعہ کو اسلام آباد میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل(SIFC)کے سیکرٹری جہانزیب خان سے ملاقات کی۔اس موقع پرانہوں نے اسلام آباد میں 27اور 28جنوری کو ہونیوالی بلوچستان بزنس سمٹ کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔ سیکرٹری ایس آئی ایف سی نے سمٹ کے انعقاد کیلئے حکومت بلوچستان اور بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کیساتھ مکمل تعاو ن اور حمایت کا اعلان کیا۔ بلال خان کاکڑ اور عبدالکبیر زرکون نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کی راہیں کھولنے اور کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا وڑن بھی یہی ہے کہ صوبے میں اقتصادی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے، نوجوانوں کو روزگار ملے اور بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے بلوچستان بزنس سمٹ ایک انقلابی اقدام ہے جس سے دنیا بھر کے کاروباری طبقات اور سرمایہ کاروں کی توجہ بلوچستان کی جانب مبذول کرائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا ایونٹ ہوگا جس میں ملک بھر سے بزنس لیڈرز، دوست ممالک کے سفارتکار،سرمایہ کار، اعلیٰ حکومتی شخصیات اور اداروں کے نمائندے شرکت کرینگے، یہ سمٹ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک اہم قدم ہوگا، اس سلسلے میں ایس آئی ایف سی کے تعاون اور حمایت کی قدر کرتے ہیں، ملاقات میں اس امید کا اظہارکیا گیا کہ مجوزہ سمٹ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, January 3: Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment, Bilal Kakar, and Chief Executive Officer Abdul Kabeer Khan Zarkoon, met with Secretary of the Special Investment Facilitation Council (SIFC), Jehanzeb Khan, in Islamabad on Friday. During the meeting, they briefed the Secretary about the preparations for the upcoming Balochistan Business Summit, scheduled to be held in Islamabad on January 27 and 28.The SIFC Secretary assured full cooperation and support for the summit from the Government of Balochistan and the Balochistan Board of Investment. Bilal Khan Kakar and Abdul Kabir Zarkoon expressed their gratitude, stating that the Government of Balochistan is taking substantial steps to pave the way for investments in the province and remove barriers to business. They emphasized that Chief Minister Mir Sarfraz Bugti’s vision focuses on promoting economic and commercial activities, creating employment opportunities for the youth, and steering Balochistan towards the path of development.They highlighted that the Balochistan Business Summit is a revolutionary initiative aimed at drawing the attention of global business communities and investors towards the province. It will be a major event featuring participation from business leaders across the country, diplomats from friendly nations, investors, high-ranking government officials, and representatives from various organizations.They remarked that the summit will serve as a significant step toward Pakistan’s progress and prosperity and expressed their appreciation for the support extended by SIFC. The meeting concluded with optimism that the proposed summit would play a pivotal role in the development and prosperity of both Balochistan and Pakistan.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر76/2025
لورالائی3جنوری ۔ ڈسٹرکٹ کونسل لورالائی کا بجٹ اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ وائس چیر مین خوشحال خان ولیزئی منعقد ہوا بجٹ اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ چیرمین ضلع کونسل اصغرخان اوتمانخیل نے مالی سال 2024/2025 کے لیے ساڑھے3 کروڑ ( 87 لاکھ ) روپےکا بجٹ پیش کردیا جسے تمام ممبران نے کثرت رائے سے منظور کرلیا بجٹ اجلاس کے دوران چیف آفیسر نصیرخان نیازی اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بھی موجود تھے بجٹ سیشن سے چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل اصغر خان اوتمانخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2024/2025 کے بجٹ میں تمام ممبران کو ترقیاتی اسکیمیوں کے لیے فنڈز دیا گیا اور ہم نے کوشش کی کہ عوام کے پیسے اجتماعی کاموں کے لیے خرچ ہوسکیں اور اس مرتبہ بھی ہم بجٹ سازی میں تمام ممبران کو ساتھ لیکر ڈسٹرکٹ کونسل کے علاقوں میں تعلیم صحت کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ نکاسی اب اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے پر کام کریں کیونکہ لورالائی اور اس سے ملحقہ آبادیاں سیوریج کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے کافی مسائل کا سامنا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک تمام ممبران کی یکساں اہمیت ہے سب کو عوام نے اپنے مسائل حل کرنے کے لیے مینڈیٹ دے کر منتخب کیا ہے میں بھی چاہتا ہوں کہ انکی تجاویز بجٹ کا حصہ ہوں اور ہر ممبر کو اپنے ووٹرز کی خدمت کا موقع ملے چیرمیں ڈسٹرکٹ کونسل اصغر خان اوتمانخیل نے مذید کہا کہ میرے پارٹی لیڈر ایم پی اے حاجی محمد خان طور اوتمانخیل کا وڑن ایک ترقیاتی یافتہ اور پڑھا لکھالورالائی ہے اس مقصد کے لیے پارٹی قائد نے لورالائی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں شاہد اسکی نظیر دوسرے علاقوں میں نہیں ملے گی روڑ سکیٹر ہو یا ایجوکیشن اور ہیلتھ کے شعبہ جات ہوں ان میں بڑے بڑے پروجیکٹس اور ادارے بنائے ہیں اور ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ پارٹی قائد کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ترقیاتی کاموں کا تسلسل برقرار رکھ کرڈسٹرکٹ کونسل کے تحت عوامی فلاح وبہبود کے کام کرکے عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نجات دلائیں انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے گزشتہ بجٹ میں دوسری جماعتوں کے کونسلران کو ترقیاتی مد میں فنڈز دئیے موجودہ بجٹ میں بھی انکی اسکمیوں کو اہمیت دیا جائے گا اور انہیں اعتماد میں لیکر عوامی فلاح وبہبود پر کام کیا جائے گا چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل اصغرخان اوتمانخیل نے مذید کہا ک قریبی آبادیاں جو سیوریج کے پانی کی وجہ سے متاثر ہیں اس پر ترجیحی بنیادوں پر کام کا آغاز کررہے ہیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کو دور کیا جاسکے جو سیوریج کے پانی کی وجہ سے مختلف مسائل کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ میں میونسپل کارپوریشن کے تمام ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بجٹ کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا انہوں نے کہا کہ اگر ہم اسی طرح باہم اعتماد ہوکر کام کریں تو عوام کے مسائل اور مشکلات میں کمی آسکتی ہے اس موقعے پر پیپلز پارٹی کے UC چیرمیں مسعود خان حمززئی،ممبر ڈسٹرکٹ کونسل حاجی محبت اللہ کدیزئی پیپلزپارٹی کےUCچیرمیں شیرشاہ جوگیزئی تحریک انصاف کے UC چیرمین نقیب اللہ کدیزئی،جمیت علماء اسلام کےUCچیرمین قاری محمداسلام ، نے بھی بجٹ پر اظہار خیال کیا اور امید ظاہر کی کہ ڈسٹرکٹ کونسل کے تمام ممبران کو ساتھ لیکر چلیں گے ہم سب کا ایجنڈا عوام کی فلاح و بہبود ہے کیوں نہ ہم یکسو ہوکر علاقائی مسائل پر فوکس کریں انہوں نے مختلف کمیٹیاں بنانے کی بھی تجاویز پیش کیں و بجٹ کی منظوری اور اس پر بحث مکمل ہونے کے بعد وائس چیرمین نےڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر77/2025
چمن 3جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی اور اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل بلوچ نے چمن کے مختلف علاقوں میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران دونوں نے علیحدہ علیحدہ پولیو ٹیموں اور انکی سیکیورٹی پر مامور لیویز فورس کی کام اور کاکردگی کا جائزہ لیا اس دوران ڈی سی چمن اور اے سی نے بچوں کی فنگر پرنٹس چیک کیں اور اور اے سی چمن نے اس دوران بچے کو پولیو کے قطرے بھی پلائے ڈی سی نے لیویز فورس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران غفلت لاپرواہی اور سستی کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کہا کہ ڈیوٹی کے دوران الرٹ اور چوکنا رہیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ آخر وقت تک موجود رہیں اس موقع پر اے سی چمن نے متعدد فیملی ممبرز کو سمجھاتے ہوئے درخواست کی کہ تمام والدین اپنے 5 سال تک کی بچوں کو پولیو کے دو قطرے ہر بار ضرور پلائیں تاکہ ان کے بچے عمر بھر کے معزوری سے محفوظ رہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان اور کمشنر کویٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی سخت احکامات ہیں کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کی ویکسین ہر حال میں پلائی جائیں تاکہ ہماری آئندہ نسل اس موذی وائرس سے بچ جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر78/2025کوئٹہ 03 جنوری 2025: محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم و نسق کے ایک اعلامیے کے مطابق مجاز اتھارٹی (وزیر اعلیٰ بلوچستان)کی پیشگی منظوری کے ساتھ درج ذیل پوسٹنگ/ ٹرانسفرز عوامی خدمت کے مفاد میں فوری طور پر اور اگلے احکامات تک عمل میں لائی گئی ہیں جس کے مطابق یاسر اقبال دشتی(BCS/B-18) کو ڈپٹی کمشنر خضدار سے ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کو کہا اور عبد الوہاب زہری (BCS/B-18) کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کو جھل مگسی سے ڈپٹی کمشنر خضدار تعینات کر دیا گیا ہے۔

خبرناامہ نمبر79/2025موسیٰ خیل 03 جنوری 2025:ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد مندوخیل نے آج لیویز چیک پوسٹ ڈاکیان اور لیویز تھانہ تنگی سر کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں ملازمین کی حاضری اور ان کے کارکردگی کا بغور جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر وقت چوکس اور تیار رہیں اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو انہوں نے مزید کہا کہ لیویز فورس کی کارکردگی براہِ راست عوام کی تحفظ سے جڑی ہوئی ہے۔اس لئے کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کیجاٸیگی انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی بھی اہلکار اپنی ذمہ داری میں کوتاہی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اسکے بعد ڈپٹی کمشنر نے تحصیل کمپلکس درگ کا بھی دورہ کیا اور جاری کام کا جاٸزہ لیا کام کو تسلی بخش قرار دیا اور مزید کام کو بہتر اور جلد از جلد کام کو مکمل کرنے کی ہدایات دی تاکہ اسسٹنٹ کمشنر اپنے دفتر میں بیٹھ کر اپنے فراٸض کی بہتر اداٸیگی کو یقینی بناسکے اور عوام کو ان کی دہلیز پہ انصاف میسر ھو اور عوام موسٰی خیل سفر سے تکالیف سے بچ سکیں ڈپٹی کمشنر نے لیویز تھانہ درگ کا بھی دورہ کیا اور لیویز اہلکاروں کو ہدایات جاری کی کہ وہ اپنے فراٸض بہترین انداز میں ادا کریں مشکوک افراد پہ نظر رکھیں خاص منشیات اور اسلحے کے کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کریں اور ان کے خلاف سخت ایکشن لیں لیویز اہلکاران نے یقین دلایا کہ وہ کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرینگے۔

خبرنامہ نمبر80/2025
مسلم باغ3 جنوری،2025:
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی عتیق اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی زونل انسپیکشن ٹیم نے مسلم باغ کے مختلف علاقوں میں موبائل لیب کے ہمراہ ملک شاپس و مختلف کھانے پینے کے مراکز کامعائنہ کیا۔ دوران انسپیکشن دودھ میں ملاوٹ پر تین ملک شاپس جبکہ صفائی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی سمیت مختلف وجوہات پر کل 9 کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق مسلم باغ میں عوامی شکایات کے ازالے کیلئے دودھ کے معیار کی جانچ کے لیے کوئٹہ ہیڈ کوارٹر سے بھیجی گئی موبائل لیب کے ذریعے دکانوں سے نمونے حاصل کر کے موقع پر ٹیسٹ کیے گئے۔ معائنے کے دوران ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف پانی اور خشک پاؤڈر کی آمیزش کے علاوہ دکانوں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر کارروائی کی گئی۔علاوہ ازیں 3 گوشت فروشوں کو صفائی کی خراب صورتحال اور گوشت اسٹوریج کے ناقص انتظامات پر جرمانہ کیا گیا جبکہ دو جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد جوس اور پیکٹ مصالحے برآمد ہوئے جنہیں موقع پر تلف کر کے دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا۔

خبرنامہ نمبر 81/2025خضدار:3 جنوری2025: صوبائی وزیر بلدیات سردار کوہیار خان ڈومکی کی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار کا دورہ کیا اس موقع پر سردار زادہ دینار ڈومکی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ صالح جاموٹ نے صوبائی وزیر کو کارپوریشن کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر نے محکمہ بلدیات کو مذید ترقی دینے اور منصوبے لانے کے عزم کا اظہار کیا اور مختلف امور پر گفتگو کی انہوں نے میونسپل کارپوریشن خضدار کی کارکردگی کو سراہادریں اثنا انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل نے جمعرات کے روز صوبائی وزیر بلدیات سردار کوہیار خان ڈومکی سے ملاقات کی انہیں خضدار آنے پر خوش آمدید کہا اور ڈومکی قبیلے کے سربراہ بننے پر مبارکباد پیش کی ۔ صوبائی وزیرِ بلدیات سردار کوہیار خان ڈومکی حافظ حمیداللہ مینگل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی نمائندگی عوام ہی کے لئے ہے اور وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں عوام کے مسائل و مشکلات کے حل کے لئے صرف کرکے ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔اس موقع پرسردار بلند خان غلامانی جمیل قادر زہری و دیگر نے صوبائی وزیر سے ملاقات کی۔

خبرنامہ نمبر82/2025گوادر/ پسنی03جنوری2025 :تٔحصیل پسنی کے علاقے کلمت میں اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی کی قیادت میں ایک اہم کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران، مقامی عوامی نمائندے، شہریوں، پاک آرمی اور پاک نیوی کے افسران نے شرکت کی۔ اس کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کو براہ راست سننا اور ان کے حل کے لیے اقدامات اٹھانا تھا۔کھلی کچہری میں سب سے اہم موضوع تعلیم کے مسائل رہا۔ شہریوں نے شکایت کی کہ کلمت میں گورنمنٹ گرلز اور بوائز اسکولز میں اساتذہ کی کمی، ناکافی کلاس رومز، چار دیواری، پانی کی ٹینکیاں اور بجلی کی سہولتوں کا فقدان ہے۔ مزید برآں، مضافاتی علاقوں جیسے جونز اور بل میں سرکاری اسکولوں کی عدم موجودگی کی نشاندہی کی گئی، جہاں صرف این جی اوز کے رضاکار اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ عوام نے ان علاقوں میں سرکاری اسکولوں کے قیام کا مطالبہ کیا۔شہریوں نے صاف پانی کی قلت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کلمت کا اہم ذریعہ آب رسانی ایک ڈیم ہے جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ پانی کی فراہمی کے لیے واٹر ٹینکرز کا انتظام کیا جائے۔ پبلک ہیلتھ کے انجینئر نے شرکا کو یقین دہانی کرائی کہ کلمت کو روزانہ ٹینکرز کے ذریعے پانی سپلائی کیا جا رہا ہے۔عوام نے شکایت کی کہ 24 گھنٹوں میں سے صرف 6 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے، اور بجلی کی ترسیل کا نظام، جیسے ٹرانسفارمرز، کھمبے اور لائنز، انتہائی ناقص ہیں۔ شہریوں نے نئے ٹرانسفارمرز اور بہتر نظام کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔صحت کے حوالے سے عوام نے بی ایچ یو کی عمارت کی خستہ حالی اور دوائیوں کی قلت پر روشنی ڈالی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ موجودہ دوائیاں آبادی کے تناسب سے ناکافی ہیں، جس کے باعث بیمار افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔عوام نے علاقے کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا۔ماہی گیروں نے سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ پر تشویش ظاہر کی، جو سمندری حیات کے لیے خطرہ اور ماہی گیروں کی روزی پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔ اس موقع پر محکمہ فشریز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور نیوی کے افسران نے غیر قانونی ٹرالنگ روکنے کے لیے سخت اقدامات کی یقین دہانی کرائی، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔عوام نے سمندری کٹاؤ سے تحفظ کے لیے پروٹیکشن وال کی تعمیر اور سرکاری لائبریری کے قیام کا مطالبہ کیا۔ طلبہ نے بتایا کہ تقریباً 90 کے قریب طلبہ مطالعے کے لیے لائبریری کے منتظر ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی نے عوام کو یقین دلایا کہ ان مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا اور جلد عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ کھلی کچہری میں عوام نے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے بھرپور تعاون پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

[: خبرنامہ نمبر83/2025کراچی 03 جنوری2025: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سابق صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ پر حملہ کی شدید الفاظ مذمت کی ہے. اپنے ایک بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ عبدالخالق ہزارہ ایک سیاسی شخصیت ہیں لہٰذا ان کو علاج معالجے کی فوری طور پر تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت بھی کی. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے عبدالخالق ہزارہ کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

خبرنامہ نمبر 2024/84گوادر3جنوری :ـایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پانچویں روز کے سیکنڈ اور آخری کیچ اپ ڈے کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ظفر اقبال، اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران انسداد پولیو مہم کے دوران درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا کہ مہم کے دوران سوشل موبلائزیشن اور آگاہی مہم کی کمی محسوس کی گئی، جس کے نتیجے میں انکاری والدین اور غیر دستیاب بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ اجلاس میں عزم کیا گیا کہ آئندہ مہم سے قبل سوشل موبلائزیشن اور وسیع پیمانے پر آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو ویکسین فراہم کی جا سکے۔اجلاس میں فراہم کردہ معلومات کے مطابق، مہم کے دوران 12 والدین نے بچوں کو ویکسین دلوانے سے انکار کیا، جبکہ 144 بچے غیر دستیاب رہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی گئی کہ ان انکاری والدین اور غیر دستیاب بچوں کو فوری طور پر کور کرنے کے لیے اقدامات کریں۔اجلاس میں مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ مہم کے زیادہ تر دنوں میں سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش نہیں رہے، تاہم ایک دن میں مناسب سیکیورٹی رہی ہے، اس کے علاوہ یو سی ایم اوز نے بتایا کہ ان کے پاس سیکیورٹی ایا ہی نہیں ہے۔اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اجلاس میں بتایا کہ آئندہ کے انسدا پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کو بہتر بنائیں گے۔اجلاس میں زیرو ڈوز بچوں کے مسئلے پر بھی بات چیت ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر زیرو ڈوز بچوں کے اعداد و شمار کو مکمل کریں اور انہیں ویکسین فراہم کریں۔اجلاس کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالشکور نے تمام متعلقہ حکام کو مہم کے دوران درپیش چیلنجز کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی اور آئندہ کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا۔ اجلاس میں تمام شرکاء نے مہم کو مزید مؤثر اور کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔