خبرنامہ نمبر3112/2025
نصیرآباد2مئی ۔محکمہ ایریگیشن کینال زون میں تمام ترقیاتی اسکیموں کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں کیرتھر کینال کی بھل صفائی میں جو نقائص سامنے آرہے ہیں ان کا دور ہونا انتہائی ضروری ہیں ماسٹر پلان کے ذریعے کام کو جاری رکھا جائے اس وقت نصیرآباد ڈویژن کی عوام نہ صرف ان کنالز کے ذریعے ذرعی آبادی کرتی ہے بلکہ آبنوشی کی ضروریات کی فراہمی کا ذریعہ بھی یہی کنالز ہیں جن کا مقررہ مدت سے قبل ہی ترقیاتی عمل مکمل ہونا انتہائی ضروری عمل ہے تمام انجینیئرز اور افسران پر لازم ہے کہ وہ جاری ترقیاتی امور کی خود نگرانی کریں ان خیالات کا اظہار چیف انجینئر ایریگیشن انجینئر ناصر مجید بلوچ نے نصیر آباد کے دورے کے موقع پر افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرنڈنٹنگ انجینئر ا یریگیشن سرکل غلام سرور بلوچ نے نصیر آباد آنے پر ان کا استقبال کیا جبکہ ایگزیکٹو انجینئر سب ڈویژنل افسران اور ایس ای کے آفس کی تزئین و آرائش کے حوالے سے بھی انہیں آگاہی فراہم کی گئی ان کے علاوہ تمام کنالز کی بھل صفائی سمیت دیگر ترقیاتی امور کے حوالے سے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نامساعد حالات کے باوجود بھل صفائی کے کاموں کو دو شفٹوں میں کیا جارہا ہے تاکہ خریف کی آمد سے قبل پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اس موقع پر ایگزیکٹو انجینیئر پٹ فیڈر کنال حاجی محمد ابراہیم مینگل سب ڈویژنل افسران امان اللہ گاجانی عبدالظاہر مینگل حاجی ممتاز علی سومرو محمد امین سمیت دیگر افیسران موجود تھے چیف انجینئر ایریگیشن انجینئر ناصر مجید بلوچ نے سرکاری دفاترز اور رہائش گاہوں کی بہتر معنوں پر تزئین و آرائش کے کام کو تسلی بخش قرار دیا انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ ایس ای ایریگیشن کی قیادت میں کنالز کے افسران محکمے کی بہتر معنوں میں کارگردگی کو اجاگر کرنے اور کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جو کہ خوش آئند اقدام ہیں ہمیں اس تسلسل کو جاری رکھنا ہوگا کیونکہ صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی کا بھی عوام کے مفاد میں یہی وژن ہے جسے ہم نے پایہ تکمیل تک پہنچانا ہوگا خریف کے سیزن سے قبل بھل صفائی کے کام پی سی ون کے معیار کے مطابق مکمل کئے جائیں ترقیاتی منصوبوں پر افیسران کی موجودگی انہتائی بنیادی جزو ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پٹ فیڈر کینال پر بھاری مشینری کے ذریعے بھل صفائی کا کام مکمل کیا جائے بعد ازاں چیف انجینئر ایریگیشن انجینئر ناصر مجید بلوچ نے گھڑنگ کے مقام پر انہوں نے کیرتھر کینال کی بھل صفائی و دیگر امور کے حوالے سے بھی جائزہ لیا سندھ کے حصے کا بھی جائزہ لیا سندھ کے ایگزیکٹو انجینئر نے انہیں سندھ اور بلوچستان حکومت کے مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کے متعلق آگاہی فراہم کی اس موقع پر چیف انجینئر اریگیشن ناصر مجید بلوچ اور ایس ای ایریگیشن غلام سرور بنگلزئی نے سندھ ایریگیشن سسٹم کے انجینئر سے بات چیت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے بھل صفائی کا کام جلد اور معیار کے مطابق مکمل کئے جائیں ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ سندھ حکومت کے ساتھ کینال کی بھل صفائی و دیگر امور کے حوالے سے اسی طرح کام جاری رکھیں گے۔اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر ڈرینیج گل حسن کھوسہ ذیشان جمالی مہراللہ انصاری سلمان مینگل عابد علی بھی موجود تھے دورے کے موقع پر چیف انجینئر نے کیرتھرکینال کے زیر تعمیر ریگولیٹرز بھل صفائی ریسٹ ہاوس کا بھی دورہ کیا انہوں نے فیض آباد نور پور آر ڈی 116 ہیڈ باغ کا بھی تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ایس ای ایریگیشن غلام سرور بنگلزئی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے سسٹم کو مثالی بنانے پر بھی روز دیا کہ نصیرآباد ڈویژن میں کینالز سسٹم میں بہتری نظر آ رہی ہے جوکہ خوش آئند بات ہے جبکہ کیرتھر کینال کے ایگزیکٹو انجینئر سب ڈویژنل آفیسران اور سب انجینئر کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں لاپرواہی کے مرتکب آفیسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس ضمن میں کسی قسم کا عذر یا اعتراض ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا دریں اثنا چیف انجینیئر ناصر مجید بلوچ نے ایگزیکٹو انجینئر جھل مگسی محمد یار مگسی کو ہدایات دی کہ جھل مگسی ڈویژن میں جاری امور کو جلد از جلد مکمل کیا جائے انہوں نے تمام انجینئرز کا سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ کینالز کی پشتوں پر این او سی کے بغیر کسی کو بھی کام کرنے نہیں دیں کیونکہ بعد میں بھل صفائی سمیت کینالز کی تعمیر و توسیع میں مشکلات درپیش آتی ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3113/2025
استامحمد2مئی ۔ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کا تحصیل استامحمد میں جعفرآباد کے مقام پر زیر تعمیر پل کا دورہ اور باریک بینی سے مشاہدہ تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے استامحمد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے زیر تعمیر پل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر تعمیراتی سرگرمیوں کے مختلف مراحل کا بغور جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے پل کی تعمیر میں پیش رفت، معیار اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود ٹھیکیدار اور محکمہ تعمیرات کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی کوتاہی یا معیار پر سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود سے جڑے منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے ٹیکس سے جاری منصوبوں کی نگرانی بھرپور انداز میں جاری رکھے گی تاکہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3114/2025
تربت2 مئی ۔ محکمہ امور حیوانات ضلع کیچ کے زیراہتمام جانوروں کی بیماریوں سے بچاو اور علاج کے لیے مربوط ویکسینیشن مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر ڈاکٹر حنیف بلوچ کی سربراہی میں ضلع بھر کے دیہی علاقوں میں موبائل امدادی کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جن میں ویٹرنری ماہرین اور عملہ جانوروں کی دیکھ بھال، علاج اور حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے اس سلسلے میں ایک اجلاس ڈاکٹر حنیف بلوچ کی صدارت میں ڈسٹرکٹ آفس کیچ میں منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جانوروں کی بیماریوں کی موجودہ صورتحال، آئندہ ماہ کا ٹور پلان، جاری آگاہی مہم اور ویکسینیشن کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ ویٹرنری افسران و عملے نے بھرپور شرکت کی ویکسینیشن مہم کا عملی آغاز سول ویٹرنری ہسپتال تربت کے عملے نے بلوچی بازار آبسر سے کیا، جہاں گھر گھر جا کر جانوروں کی ویکسینیشن اور علاج فراہم کیا گیا۔ مقامی مکینوں نے محکمہ لائیوسٹاک کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے اسے جانوروں کی صحت میں بہتری اور بروقت علاج کی فراہمی کے لیے اہم قرار دیا جبکہ محکمہ لائیوسٹاک نے تحصیل دشت کے علاقوں، کنچتی اور کسر سمیت مختلف دیہات میں ویٹرنری موبائل کیمپس لگائے، جہاں جانوروں کے علاج اور ویکسینیشن کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ یہ کیمپس خاص طور پر گل گھوٹو، منہ کھر، بھیگنے اور دیگر متعدی امراض سے بچاو کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں ڈاکٹر حنیف بلوچ کے مطابق یہ مہم بتدریج ضلع کے دیگر علاقوں تک توسیع پائے گی، تاکہ کیچ کے زیادہ سے زیادہ دیہی باشندے اس سہولت سے مستفید ہو سکیں اور جانوروں کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3115/2025
کوئٹہ 2 مئی۔ ضلعی انتظامیہ کاسریاب روڈ پر قائم تجاوزات کے خلاف سخت کریک ڈاون،4 منی پیٹرول پمپ ،3 ہوٹل اور 4 قصاب خانے سیل کردئیے گئے تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سریاب روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور اور سخت کریک ڈاون شروع کردیا جوکہ عوامی شکایات اور ٹریفک کی روانی میں شدید خلل کے باعث بن رہے تھے۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب، سعد کلیم ظفر کی زیر نگرانی سریاب روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑا اور فیصلہ کن آپریشن کیا گیا۔اس کارروائی کے دوران 4 ایرانی پمپس، 3 ہوٹلز اور 4 قصاب خانے فوری طور پر سیل کر کے متعدد افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔ جبکہ سڑک کنارے اور فٹ پاتھوں پر غیر قانونی تمام ریڑی بانوں کو سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ آئندہ اگر کسی نے بھی سریاب روڈ پر ریڑھی لگائی یا تھڑے پر قبضہ کیا، تو اس کو بلا تاخیر گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح الفاظ میں کہا کہ تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ اس کارروائی کے دوران کسی سے بھی کوئی رعایت نہیں برتی گئی اور نہ ہی آئندہ برتی جائے گی۔عوام سے اپیل ہے کہ شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کی روانی کے لیے انتظامیہ کا ساتھ دیں اور تجاوزات سے باز رہیں، ورنہ سخت قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3116/2025
تربت 2 مئی ۔ چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی نے زور بازار شمالی، مولابخش وارڈ میں جاری سیوریج منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ یہ منصوبہ رکن صوبائی اسمبلی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے فنڈز سے مکمل کیا جا رہا ہے۔چیئرمین بلخ شیر قاضی نے موقع پر موجود عملے سے کام کی رفتار اور معیار سے متعلق تفصیلات حاصل کیں اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہری سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین تربت نے مولابخش وارڈ کے کونسلر مولابخش اور معاون کونسلر سمیرفدا کی محنت، تعاون اور کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ سطح پر نمائندوں کی متحرک موجودگی ترقیاتی کاموں کے موثر نفاذ کی ضمانت ہے۔چیئرمین بلخ شیر قاضی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں اپنا کردار ادا کریں اور مسائل کی نشاندہی کے لیے بلدیاتی اداروں سے رابطے میں رہیں تاکہ شہر کی ترقی کا عمل مزید تیز ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3117/2025
نصیرآباد 2مئی ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیر آباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈپٹی ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر حضور بخش مینگل کی صدارت میں ضلع نصیر آباد میں بین الاقوامی این جی او ایم ایس ایف کے ہیڈز کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے موقع پر ایم ایس ایف کی جانب سے مفاد عامہ میں جاری خدمات پر تفصیل سے جائزہ لیا گیا اجلاس کے موقع پر ہیپاٹائٹس پروگرام نیوٹریشن سمیت دیگر علاج معالجہ کے حوالے سے غور بھی کیا گیا ڈی ایم ایس ڈاکٹر مٹھا خان مینگل بھی اس موقع پر موجود تھے اسسٹنٹ ڈپٹی ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر حضور بخش مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصیراباد ڈویژن میں ایم ایس ایف جو مفاد عامہ میں اقدامات کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہیں ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر معنوں میں خدمات سرانجام دی جائیں اس حوالے سے صوبائی حکومت بھی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور صحت کے شعبے میں مزید بہتری لا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ دیگر فلاحی این جی اوز کی کارگردگی بھی خوش ائندہ ہے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ دیگر این جی اوز کے ساتھ مل کر لوگوں کے لیے بہتر سے بہتر معنوں میں اقدامات کیے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3118/2025
کوئٹہ 2 مئی ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود جبکہ بعض اضلاع میں آندھی کے ساتھ گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ جنوبی حصوں اور نشیبی علاقوں میں موسم زیادہ گرم رہنے کی توقع ہے۔ تاہم دوپہر کے دوران چاغی، خضدار، شیرانی، موسیٰ خیل، زیارت، مسلم باغ، دریجی اور لسبیلہ کے علاقوں سمیت اس کے گرد و نواح کے کچھ علاقوں میں دھول مٹی اور آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش دالبندین اور نوکنڈی میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3119/2025
دکی 2, مئی ۔ سول ہسپتال ڈیسیبل کمیٹی کے زیر اہتمام معذور افراد کے رجسٹریشن کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ایم ایس ڈاکٹر جوہر خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں 16معذور افراد کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا اجلاس میں ڈیسیبل کمیٹی کے تمام ممبران شریک ہوئے ہیں جہاں مختلف معذروں کی تشخیص کے بعد 13معذور افراد کی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی گئی جبکہ ایک کو ریجکٹ کردیا اور 2 معذور افراد غیر حاضر پائے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ2 مئی ۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے میر علی مردان ڈومکی نے کہا کہ کشیدگی کا تسلسل نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے لیے نقصان دہ ہے اپنے جاری ایک بیان میں سابق وزیر اعلیٰ میر علی مردان ڈومکی نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو ہمیشہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتا آیا ہے تاہم اگر ملکی خودمختاری یا سلامتی کو کوئی خطرہ درپیش ہو تو پاکستان کی عوام اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو ہمہ وقت تیار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج مکمل طور پر مستعد اور ہمہ وقت چوکنا ہیں اور پوری قوم دفاع وطن کے لئے افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور یہ بات واضح ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت، وقار اور خودمختاری کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا سابق وزیر اعلیٰ میر علی مردان ڈومکی نے کہا کہ موجودہ حالات میں دانش مندی، بردباری اور تدبر کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ جنوبی ایشیا کے عوام کو امن ترقی اور خوشحالی کا ماحول میسر آ سکے انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرانے میں مثبت کردار ادا کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
چاغی 2 مئی: ریکودک مائننگ کمپنی(آر ڈی ایم سی)کی جانب سے انڈس اسپتال و ہیلتھ نیٹ ورک(آئی ایچ ایچ این) کے اشتراک سے ضلع چاغی کے گاوں ہمئے میں قائم کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ایک مکمل سہولیات سے آراستہ ماں، نوزائیدہ اور بچے کی صحت (ایم این سی ایچ) یونٹ کا افتتاح کردیا گیا۔ یہ اقدام ریکودک منصوبے کے آس پاس کے پسماندہ علاقوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیےآر ڈی ایم سی کے عزم کی عملی تعبیر ہے۔اس یونٹ کے تحت انڈس اسپتال کے کمیونٹی مڈوائف ماڈل کے مطابق 24 گھنٹے مڈوائف کی زیرنگرانی زچگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس میں خواتین میڈیکل آفیسرز کی موجودگی، محفوظ زچگی کے لیے خصوصی یونٹ، نوزائیدہ بچوں کے لیے اسٹیبلائزیشن بے، زچگی کے بعد دیکھ بھال، خاندانی منصوبہ بندی اور حفاظتی ٹیکوں کی سہولیات بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، ماں کی صحت اور فلاح کے متعلق آگاہی کے لیے کمیونٹی ایجوکیشن پروگرام بھی اس کا حصہ ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر ڈی ایم سی کے جنرل مینیجر مسٹر رائن مچل نے کہا: “ریکودک مائننگ کمپنی کے لیے پائیدار کان کنی کا مطلب صرف معدنیات نکالنا نہیں بلکہ کمیونٹی کی ترقی میں کردار ادا کرنا بھی ہے۔ ہم صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کو مقامی خاندانوں کی زندگی بہتر بنانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ ماں اور بچے کی حفاظت اور صحت سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ یونٹ ہمئے کے علاقے میں ماں اور بچے کی صحت کے بہتر نتائج کا ضامن بنے گا۔”ہمئے میں قائم کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہلے ہی ایک جامع طبی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں آوٹ پیشنٹ خدمات، دائمی بیماریوں کا علاج، ابتدائی طبی امداد، 24 گھنٹے ایمبولینس ریفرل سروس، ضروری ادویات سے آراستہ فارمیسی، حفاظتی ٹیکے اور تشخیصی سہولیات دستیاب ہیں۔ ایم این سی ایچ یونٹ کی شمولیت سے اب یہ مرکز علاقے میں کمیونٹی پر مبنی بنیادی طبی سہولیات کا ایک نمایاں نمونہ بن چکا ہے۔اس مرکز کے قیام کے بعد سے اب تک 5,200 سے زائد مریضوں کو ابتدائی طبی معائنے کی سہولت دی جا چکی ہے، 13,000 سے زائد افراد کو صحت سے متعلق آگاہی پروگراموں کے ذریعے معلومات فراہم کی گئی ہیں، سینکڑوں افراد کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے اور 390 سے زائد ریپڈ ڈائیگنوسٹک ٹیسٹ کیے گئے۔ ان خدمات کی فراہمی میں تجربہ کار طبی عملہ کا اہم کردار بھی شامل ہے جس میں جنرل فزیشنز، نرسیں، فارماسسٹ، لیبارٹری ٹیکنیشنز، ویکسینیٹرز اور کمیونٹی ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔افتتاحی تقریب میں آر ڈی ایم سی کے ہیڈ آف سسٹین ایبلٹی ایشلے پرائس، کمیونٹی انویسٹمنٹ لیڈ محمد عیسیٰ طاہر، کمیونٹی انویسٹمنٹ اسپیشلسٹ حفیظ اللہ، اور کمیونٹی انگیجمنٹ لیڈ گل بلوچ نے شرکت کی۔ انڈس اسپتال کی جانب سے آپریشنز مینیجر شیر جان بلوچ بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر دیگرآر ڈی ایم سی حکام اور مقامی عمائدین بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Press Release
Chagai District, Balochistan – May 2, 2025: Reko Diq Mining Company (RDMC), in collaboration with the Indus Hospital & Health Network (IHHN), has inaugurated a fully equipped Mother, Newborn & Child Health (MNCH) Unit at the Community Health Center in Humai village, Chagai District. This initiative reflects RDMC’s ongoing commitment to providing high-quality healthcare to underserved communities in and around the Reko Diq project area.The MNCH Unit introduces 24/7 midwife-led delivery services under IHHN’s community midwife model. It also features on-site female medical officers for obstetric emergencies, a safe delivery suite, neonatal stabilization bay, postpartum care, family planning, and immunization services. Additionally, the program includes community education initiatives aimed at promoting maternal health and well-being.Speaking at the inauguration, RDMC General Manager Mr. Ryan Mitchell stated, “At RDMC, responsible mining goes hand in hand with community development. Our investment in healthcare is designed to improve access and quality of life for local families. Nothing is more important than ensuring mothers and children are safe and healthy. We hope this MNCH unit will improve maternal and child health outcomes in the Humai area.”The Community Health Center in Humai already offers a comprehensive range of services, including outpatient consultations, chronic disease management, emergency stabilization, a 24-hour ambulance referral system, a pharmacy stocked with essential medicines, immunization services, and diagnostic testing. The addition of the MNCH Unit enhances this integrated healthcare model, making the Humai center a leading example of community-based primary care in the region.Since its inception, the health center has conducted over 5,200 primary care consultations, reached more than 13,000 individuals through preventive health education, administered hundreds of vaccinations, and completed over 390 rapid diagnostic tests. A skilled healthcare team—including general physicians, nurses, pharmacists, lab technicians, vaccinators, and community health workers—has been instrumental in delivering these services.The inauguration ceremony was attended by RDMC’s Head of Sustainability Mr. Ashley Price, Community Investment Lead Mr. Muhammad Essa Tahir, Community Investment Specialist Mr. Hafeez Ullah, and Community Engagement Lead Mr. Gul Baloch. Representing IHHN was Operations Manager Mr. Shir Jan Baloch. The event was also attended by other RDMC officials and respected local community leaders.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3120/2025کوئٹہ 02 مئی 2025:
سیکرٹری لائیو اسٹاک طیب لہڑی سے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور سی ای او عبدالکبیر زرکون نے ان کے دفترمیں ملاقات کی،اس موقع پر بلوچستان کے خطے کے معاشی شعبے کی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں لائیو سٹاک سے متعلق صنعتوں میں پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سرکاری محکموں اور سرمایہ کاری بورڈ کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دوملاقات میں دیہی علاقوں کی معیشت میں مویشیوں کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئیجدید انفراسٹرکچر، بہتر مارکیٹ تک رسائی اور ویلیو ایڈڈ پروسیسنگ کی ضرورت پر زور دیاگیا۔ وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ ہم صوبے کے مسابقتی فوائد یعنی اس کی وسیع چراگاہوں، نامیاتی جانوروں کی خوراک اور مویشیوں کی پرورش میں روایتی مہارت کو اجاگر کر کے لائیو سٹاک کے شعبے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ایک ایسا ماحولیاتی نظام بنانا ہے جہاں مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پراجیکٹس میں حقیقی صلاحیت نظر آتی ہے جس میں مینوفیکچرنگ یونٹس اور پروسیسنگ۔ اون پر مبنی کاٹیج انڈسٹریزشامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لائیو سٹاک بلوچستان کے لیے صرف ایک ثقافتی اثاثہ نہیں ہے بلکہ ایک اہم اقتصادی ستون ہے جسے روزگار پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور غذائی تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے بڑھایا جا سکتا ہے، ہم سنجیدہ سرمایہ کاروں کو سہولتیں، پالیسی سپورٹ، اور روابط فراہم کر رہے ہیں۔سیکرٹری لائیو سٹاک طیب لہڑی نے تعاون کا خیرمقدم کیا اور BBoIT کے ساتھ مل کر کام کرنے کے محکمے کے عزم کا اعادہ کیا۔اور صوبے کے دور دراز علاقوں میں جدید اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے لائیو سٹاک فارمنگ کلسٹرز اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے قیام کی صلاحیت پر بھی زور دیا
خبرنامہ نمبر3121/2025چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں معیاری صحت، تعلیمی سہولیات، پینے کے صاف پانی اور بجلی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ حکومت متوازن ترقی کو یقینی بنانے اور عوام کو یہ ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسکولوں میں اساتذہ، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی عارضی بنیادوں پر تعیناتی، ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور کھلی کچہریوں کا انعقاد سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے دستیاب وسائل سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ حکومت اسکولوں کے نظام کو بہتر بنانے اور معیار کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ حالیہ محکمہ تعلیم میں عارضی بنیادوں پر بھرتیوں سے صوبے میں 2000 کے قریب سکول فعال کئے گئے ہیں جبکہ ایس بی کے بھرتیوں کی تکمیل سے مزید سکولز فعال ہو جائیں گے۔ حکومت نئی تعلیمی پالیسیاں اور منصوبے شروع کر رہی ہے تاکہ صوبے میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تیسرے مرحلے کے لیے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے خالی آسامیاں مشتہر کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔صوبائی حکومت کا مقصد صوبے بھر میں تمام شہریوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات صوبائی حکومت کی تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترقی دینے اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی سنجیدہ کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی نہ کرسکے کیونکہ اس سے براہ راست شہری متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے عمل کو تیز کیا جائے۔
خبرنامہ نمبر3122/2025
Balochistan Board of Investment & Trade Engages Livestock Department to Boost Sector InvestmentQuetta, May 2, 2025 – In a high-level meeting, Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT), Mr. Bilal Khan Kakar, and CEO Mr. Abdul Kabeer Zarkoon met with Secretary Livestock, Mr. Tayyab Lehri, to discuss the strategic development of Balochistan’s livestock sector and explore investment opportunities that could unlock the region’s economic potential.The meeting focused on creating synergies between government departments and the investment board to drive sustainable growth in livestock-related industries. Both sides acknowledged the critical role livestock plays in the livelihoods of rural communities and emphasized the need for modern infrastructure, better market access, and value-added processing.Vice Chairman Bilal Khan Kakar stated, “We are actively working to attract private sector investment in the livestock sector by highlighting the province’s competitive advantages—its vast grazing lands, organic animal feed, and traditional expertise in livestock rearing. Our goal is to create an ecosystem where local and international investors see real potential in projects like organic meat processing units, leather goods manufacturing, and wool-based cottage industries.”He further added, “Livestock is not just a cultural asset for Balochistan, but a vital economic pillar that can be scaled up to create employment, boost exports, and improve food security. Through BBoIT, we are providing facilitation, policy support, and linkages to serious investors.”Secretary Livestock Tayyab Lehri welcomed the collaboration and reiterated the department’s commitment to working closely with BBoIT. He also emphasized the potential for establishing livestock farming clusters and public-private partnerships to scale innovation and improve productivity in remote areas of the province.
خبرنامہ نمبر3123/2025لسبیلہ 2مئ 2025:
نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر عبدالغفار اور ڈاکٹر منظور احمد سمیت دیگر افیشلز نے لسبیلہ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے ایگریکلچر فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر تیمور خان قمبرانی اور دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ اجلاس منعقد کی ۔جس میں تمام شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی ۔ایگریکلچر فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر تیمور خان قمبرانی نے یونیورسٹی اور ایگریکلچر فیکلٹی کے متعلق کمیٹی کو تفصیل کے ساتھ اگاہی فراہم کی ۔ایگریکلچر ایکریڈیشن کے وفد کے دورے کا مقصد مختلف ڈگری پروگرامز کے معیار ،جانچ اور اس میں مزید بہتری کے لئے اپنے سفارشات دینا تھیں۔ وفد نے فیکلٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس ،لیبارٹریز اور کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا ۔علاوہ ازیں وفد نے طلبا کے ساتھ ایک سیشن بھی منعقد کیا جس میں تعلیمی سرگرمیوں کے متعلق بات چیت کی گئی ۔نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر عبدالغفار نے یونیورسٹی کے مختلف فیکلٹی ، لائبریری، ڈیپارٹمنٹس،ہیلتھ سینٹر ،ایکسپو سینٹر اور ہاسٹلز کا دورہ بھی کیا اور متعلقہ سربراہان اور عملے سے بریفنگ لی اور فراہم کردہ سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔
خبرنامہ نمبر3124/2025کوئٹہ 2 مئی 2025:
صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے حالیہ امتحانات میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف انفرادی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ بلوچستان کے روشن مستقبل کی نوید بھی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان افسران صوبے کی مجموعی تعمیر و ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں گے اور گڈ گورننس، شفافیت اور خدمت کے اعلیٰ معیار کو فروغ دیں گے۔ مشیر کھیل و امورِ نوجوانان نے کہا کہ نئی نسل کو بااختیار بنانے کے لیے ایسے ہی مواقع ضروری ہیں، جہاں میرٹ اور قابلیت کو ترجیح دی جائے۔ محترمہ مینا مجید بلوچ نے ضلع کیچ اور پنجگور سے پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنرز بننے والی ماہنور برکت اور ضلع پنجگور سے اسمہ قاسم کو میرٹ پر کامیابی کو خصوصی طور پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ماہنور برکت اور اسمہ قاسم جیسے باصلاحیت اور محنتی نوجوان نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے ضلع اور مکران ڈویژن اور صوبے کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ ان کی تعیناتی سے بچیوں میں تعلیم کا رجحان بڑھے گا اور وہ بھی اعلیٰ سرکاری عہدوں تک پہنچنے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی تحریک پائیں گی۔ انہوں نے اس موقع پر والدین، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے کردار کو بھی سراہا جن کی رہنمائی اور محنت سے نوجوان نسل کامیابی کے منازل طے کر رہی ہے اور خصوصاً بچیاں اس طرح کے مقابلہ جاتی امتحانات میں آگے آ رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کی ترقی اور انہیں مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔
خبرنامہ نمبر3125/2025چمن2 مئی 2025:
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزٸی نے لیویز ہیڈ کوارٹر، لیویز فورس کے مختلف تھانوں، چوکیوں اور جوڈیشل کمپلیکس چمن کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر اے سی چمن صدر امتیاز علی بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے لیویز فورس کی آفیسران اور اہلکاروں کے حاضریاں چیک کیں جہاں اپنی ڈیوٹیوں سے غیرحاضر ہونے والے فیڈرل و وصوبائی لیویز افیسرز اور اہلکاروں کو غیر حاضری کی بنیاد پر ڈیوٹیوں سے برخاستگی کے آرڈرز جاری کر دیے گئے لیویز ڈیوٹیوں سے برخاست شدہ آفیسرز و اہلکاروں کے نام درج ذیل ہیں جوڈیشل کمپلیکس چمن سے دفعدار بخت محمد، سپاہی عبدالمنان، سپاہی سعید اللہ، اور دیگر تھانوں سے سپاہی محمد نعیم، سپاہی عبد الحکیم، سپاہی عبدالصمد، سپاہی عطاء اللہ، حوالدار نصیب اللہ، سپاہی مقصود، سپاہی محمد نسیم، دفعدار محمد زائی، سپاہی حیدر علی، سپاہی عتیق آللہ، سپاہی عصمت اللہ، سپاہی بشیر احمد شامل ہیں اس موقع پر ڈی سی چمن نے کہا کہ آج کے بعد تمام آفیسران و اہلکاران اور سٹاف اپنے متعلقہ محکموں کی پیشگی منظوری کے بغیر ڈیوٹیوں سے غیر حاضری کی صورت میں نوکریوں سے برخاست کیے جائیں گے انہوں نے کہا لہذا تمام آفیسرز اور سٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی