News

02-01-2025

خبرنامہ نمبر 40/2025کوئٹہ 2 جنوری۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کی زیر صدارت پولیو ریویو اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نےجاری پولیو مہم کے تیسرے دن کا تفصیلی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو ضلعے کی تمام یونین کونسلز ٹیموں،فراہم کردہ سکیورٹی، رفیوزل کیسز اور اہلکاروں کی حاضری سمیت دیگر امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ،مجسٹریٹس اور دیگر ٹیموں سے رفیوزل بچوں کی کوریج انکے خاندانوں کے ساتھ میٹنگز اور کور کیے گئےبچوں کی تفصیلی رپورٹ لی۔ رفیوزل بچوں کو کور کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس اور دیگر آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ رفیوزل گھرانوں میں جاکر خاندان والوں سے بات چیت کرکے پولیو کے حفاظتی قطرےلازمی پلائیں اسکے باوجود انکاری لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں کوریج کے حوالے سے وہ علاقے جن میں زرغون آباد، بلیلی 3 عیسی نگری، چلتن 2 وغیر شامل ہیں جہاں پر کوریج کم ہوئی ہے انکے سپروائزروں کو طلب کرکے ان سے رپورٹ طلب کی گئی اور انہیں سخت وارننگ بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے ایوننگ ریویو میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیومہم کے دوران ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر پولیو ٹیموں کی نگرانی کررہی ہیں اور انکاری والدین اور رفیوزل بچوں کی کوریج میں خاص توجہ دی جارہی ہے تاکہ کوئی ایک بھی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔ پولیو مہم کے دوران کوتاہی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی تمام بچوں تک حفاظتی قطروں کی رسائی کو ممکن بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔پولیو مہم میں سو فیصد نتائج حاصل کرنے کے لیے مانیٹرنگ کے نظام سمیت دیگر اقدامات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 41/2025لورالائی 2 جنوری۔ ویلنرایبل اسٹیبلشمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ویلنرایبل اسٹیبلشمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر اجمل خان مندوخیل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی ناصر شاہ، ایس ڈی پی او لورالائی کلیم کاکڑ، اور آئی ایس آئی (IW)، ملٹری انٹیلیجنس، انٹیلیجنس بیورو، اسپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ زیر بحث کمزور مقامات کی نشاندہی، بشمول مائننگ سائٹس، تعلیمی ادارے، بینک، اور ٹیلی کمیونیکیشن تنصیبات سیکیورٹی مسائل پر بات چیت اور موثر حکمت عملی کی تیاری خطرات کا جائزہ اور ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنانا۔ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین تعاون کو مضبوط کرنا اور ڈیٹا کی اپ ڈیٹ کو یقینی بنانا۔جس میں اہم فصلہ کیے گئے کمزور مقامات کی باضابطہ نشاندہی اور اگلے اجلاس میں نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون سے کام کریں گے اور ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کریں گے حکومتی پالیسیوں کے مو ثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی ہر پندرہ دن بعد اجلاس منعقد کرے گی۔ڈپٹی کمشنر لورالائی نے کمزور مقامات کی حفاظت کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور سیکیورٹی اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 42/2025موسی خیل۔ 2جنوری۔ ڈپٹی کمشنر کانفرنس ہال میں نئے سال کی خوشی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے نئے سال کی خوشی میں کیک کاٹااس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال ہمیں نیا آغاز دینےکا موقع دیتا ہے ہمیں ماضی کی شکستوں کو پیچھے چھوڑ کر، اپنے ارادوں کو مضبوط کریں اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے محنت کریں اور اپنے حال کو بہتر بنائیں اور مستقبل کے لئے بلند عزائم رکھیں۔انہوں نے کہا کہ نئے سال کی صبح ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ اللہ کی رحمت سے کوئی بھی دن اور لمحہ بے فائدہ نہیں ہوتا اپنی تقدیر کو بہتر بنانے کے لیے ہر دن کو ایک نئے عزم اور نئی امید کے ساتھ گزاریں نیا سال ایک تحفہ ہے، اور یہ آپ کے لئے ایک نیا موقع ہے کہ آپ اپنے اندر کی طاقت کو پہچانیں۔ اپنے اخلاقی، روحانی اور ذاتی ترقی کے لیے محنت کریں تاکہ آپ اپنی زندگی کے بہترین ورڑن بن سکیں۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں نئے سال کی خوشی میں پودا بھی لگایا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 43/2024لورالائی 2 جنوری۔ پولیو مہم کے تیسرے دن کے ایوننگ ریویو اجلاس پولیو مہم کے تیسرے دن کی کارکردگی کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس بی ایچ یو طورہ تھانہ میں اسسٹنٹ کمشنر میختر یحی’ خان کاکڑ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عملہ ڈبلیو ایچ او، یو سی ایم اوز اور دیگر ذمہ لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں مہم کے مختلف پہلوو ں پر بات چیت کی گئی، زیر غور پہلووں سیکیورٹی اقدامات: ویکسینیشن ٹیموں کی سیکورٹی کام پر تسلی بخش اطمینان کا اظہار اور مزید حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا۔کوریج: پولیو مہم میں موجود خلا کو دور کرتے ہوئے ہر بچے تک ٹیموں کا پہنچنا۔لاجسٹکس۔ سپلائی چین اور وسائل کا موثر انتظام۔میرٹ کی بنیاد پر اقدامات: تمام کارروائیوں میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنانا اس دوران اسسٹنٹ کمشنر یحییٰ خان کاکڑ نے کہا کہ مہم کے تین دن مکمل ہونے کے بعد کل کیچ اپ ڈے ہے۔جس میں تمام ٹیمیں اپنے اپنے ایریاز میں اپنی موجودگی ہر صورت ممکن بنائیں گے اور کسی قسم کی کوتاہی قابل برداشت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچانے کے عزم کا اعادہ کریں اور ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات دی کہ تمام متعلقہ محکمے مہم کو سنجیدگی سے لیں اور کسی قسم کی غفلت کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔اجلاس ایک مضبوط عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے مہم کو کامیاب بنایا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 442025موسیٰ خیل 2 جنوری۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد مندوخیل نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس فیتہ کاٹ کر ساتویں زراعت شماری کا افتتاح کر دیا۔ اور باقاعدہ طور پر زراعت شماری شروع کی گئی۔ جس میں فصلوں ،مال مویشی ،زرعی مشینری کا سروے کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ جب نمائندہ زراعت شماری آپ کی دہلیز پر آئے تو تمام تفصیلات لازمی فراہم کریں،کیونکہ کسی بھی ملک میں جب بھی کوئی پروجیکٹ لایا جاتا ہے تو وہ انہی سروے کے مطابق کیا جاتا ہے۔لہذا سروے جتنا مکمل اور مفصل ہوگا ملک کے اعداد و شمار اور پلاننگ اتنی ہی اچھی ہو گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے فصلوں کا ڈیٹا، باغات کا ڈیٹا، زمین کی معلومات، جانوروں کا ڈیٹا ٹریکٹر اور مشینری کا ڈیٹا دینے میں زراعت شماری کے نمائندے کے ساتھ ضرور تعاون کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 45/2025لورالائی 2 جنوری۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے ڈی پی او پولیس لورالائی کے ہمراہ یونیورسٹی آف لورالائی کا دورہ کیا۔ اس دوران یونیورسٹی کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف اقدامات پر بات چیت کی گئی۔دورے کے اہم نکات سیکیورٹی کا جائزہ یونیورسٹی کی سیکیورٹی انتظامات کا مکمل تجزیہ کیا گیا۔ خاص طور پر بوائز ہاسٹل کی سیکیورٹی سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی گئی وائس چانسلر سے ملاقات وائس چانسلر احسان کاکڑ کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی گئی طلبہ کی حفاظت کے پیش نظر بوائز ہاسٹل سے ٹی ٹی سی ہاسٹل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہاسٹل میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ نگرانی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ سیکیورٹی عملے کی تربیت ضلع پولیس کی جانب سے 27 سیکیورٹی اہلکاروں کو دو روزہ خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ سیکیورٹی چیلنجز سے موثر طریقے سے نمٹ سکیں۔ تعاون کی یقین دہانی: ضلعی انتظامیہ نے یونیورسٹی انتظامیہ اور سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون اور رابطہ یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی تاکہ طلبہ اور عملے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ یہ دورہ تعلیمی اداروں کی حفاظت اور سیکیورٹی کو ترجیح دینے کے حکومتی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 46/2025لورالائی 2 جنوری۔ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کی زیر صدارت آج ضلع لورالائی میں کام کرنے والی تمام نان گورنمنٹ آرگنائزیشنز کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں۔ ڈسٹرکٹ چیرمین محمد اصغرخان اوتمانخیل اسسٹنٹ کمشنر لورالائی اجمل خان مندوخیل۔ فوکل پرسن سید سمیع شاہ سمت ضلع لورالائی میں کام کرنے والی تمام این جی نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر میں کام کرنے والی تمام این جی اوز نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شرسوع کئے گئے منصوبوں دیگر شروع ہونے والے ترقیاتی عمل کے متعلق ڈپٹی کمشنر لورالائی کو تفصیل سے آگاہی فراہم کی منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہا کہ تمام این جی اوز پروگریس رپورٹ مہینہ پیش کریں انہوں نے کہا کہ آرگنا ئزیشن لورالائی کے لوکل افراد کو تر جیح دیں انہوں نے کہاکہ ہر سیکٹر پر کام کرنے والے آگنائزیشن اپنے متعلقہ ڈیپارنمنٹ کی مشاورت سے ایریاز سلیکٹ کر کام کریں تاکہ بہتر انداز میں کام ہو حکومت کے بروقت اقدامات اور نان گورنمنٹ آرگنائزیشنز کی جانب سے عوام کی تکالیف کو مدنظر رکھ کر جو خدمات سرانجام دیں جو ابھی تک جاری ھے وہ لائق تحسین ہے ضلعی انتظامیہ نان گورنمنٹ آرگنائزیشنز کے توسط سے شروع کئے گئے منصوبوں کو سراہتی ھے اور امید کرتی ہے کہ وہ مزید عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے لئے ترجیحات کی بنیاد پر ضلع لورالائی کی عوام کے مفاد میں بہتر سے بہتر ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریںگی ضلع انتظامیہ ہر ممکن اپنے تعاون کو یقینی بنائے گی تاکہ نان گورنمنٹ آرگنائزیشنز کے توسط سے لوگوں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے میں کامیاب ہو سکیں اور ان کی زندگیوں میں خوشحالی و مثبت تبدیلی لائی جا سکے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ضروری اور اجتماعی عوامی مسائل کے متعلق مشاورت کے ذریعے بہتر رہنمائی کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

ریس ریلیز کوئٹہ جنوری 2۔ بلوچستان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (بی یو ایم ایچ ایس) نے اپنے تحقیقی جریدے، “بولان جرنل آف میڈیکل اینڈ ایلائڈ ہیلتھ سائنسز” کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب یونیورسٹی کی تحقیق اور علمی فضیلت کو فروغ دینے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔معزز وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی، نے تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، جبکہ معزز پرو وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر فریدہ کاکڑ، مہمان اعزازی کے طور پر موجود تھیں۔ تقریب میں تمام ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور طلبائ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔جریدے کے ایڈیٹر ان چیف، پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم، نے تعلیم میں تحقیق کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بی یو ایم ایچ ایس میں ایک مخصوص تحقیقی جریدے کی حیثیت بیان کی۔ انہوں نے سامعین کو بتایا کہ “بولان جرنل آف میڈیکل اینڈ ایلائڈ ہیلتھ سائنسز” سہ ماہی شائع ہوگا، جس کے شمارے ہر تین ماہ بعد جاری کیے جائیں گے، جو طبی اور ضمنی صحت سائنسز میں اعلیٰ معیار کی تحقیق کو پھیلانے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔معزز وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی، نے اپنے تعلیمی سفر کے ابتدائی مراحل سے ہی تحقیق میں طلباء کی فعال شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے طلبائ کو جریدے میں اپنا کام پیش کرنے اور اس پلیٹ فارم کا استعمال کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔۔ مزید برآں، وائس چانسلر صاحب نے بہترین محققین کو اعزاز دینے کے لیے ایک تحقیقی ایوارڈ کا بھی اعلان کیا۔رجسٹرار بی یو ایم ایچ ایس نے اس بات کی تعریف کی کہ مشترکہ کوششوں اور ٹیم ورک نے جریدے کی لانچنگ کو ممکن بنایا۔ انہوں نے اس پہل میں شامل تمام افراد کی محنت کو تسلیم کیا اور یونیورسٹی کے علمی اور تحقیقی معیارات کو بلند کرنے کے لیے ان کی وابستگی کی تعریف کی۔ ڈاکٹر حنیفہ نے اسٹیج سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں، تقریب کے ہموار انعقاد کو یقینی بنایا اور کارروائیوں میں پیشہ ورانہ پن کا عنصر شامل کیا۔پروفیسر ڈاکٹر فریدہ کاکڑ نے اپنے خطاب میں تحقیق پر مبنی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی کی وابستگی کی تعریف کی۔ انہوں نے جریدے کی لانچنگ میں اپنی کوششوں پر ایڈیٹوریل ٹیم اور یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔تقریب کا اختتام پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم کی جانب سے تمام شرکائ ، معزز وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کا اس حصول کو ممکن بنانے میں ان کے بے لوث تعاون اور حوصلہ افزائی کے لیے دلی شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ہوا۔افتتاحی تقریب بی یو ایم ایچ ایس کے لیے ایک نئے باب کا آغاز کرتی ہے کیونکہ یہ تحقیق اور جدت میں ایک اعلیٰ مرکز بننے کی طرف قدم بڑھا رہا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿Press ReleaseBUMHS Launches Bolan Journal of Medical and Allied Health SciencesQuetta, January 2, 2025 — Bolan University of Medical and Health Sciences (BUMHS) marked a significant milestone with the inaugural ceremony of its first research publication, the Bolan Journal of Medical and Allied Health Sciences. The event was graced by the Hon’ble Vice Chancellor, Prof. Dr. Shabir Ahmed Lehri, as the Chief Guest, and the Hon’ble Pro-Vice Chancellor, Prof. Dr. Farida Kakar, as the Guest of Honor.The ceremony commenced by Dr. Hanifa, as the stage secretary, setting the tone for the program. During the event, Prof. Dr. Muhammad Aslam Buzdar, Editor-in-Chief of the journal, briefed the participants on the significance of research in academia and the imperative of having a dedicated research journal at the university. He emphasized the journal’s role in providing a platform for students and faculty to contribute to and disseminate innovative research findings.The Hon’ble Vice Chancellor, Prof. Dr. Shabir Ahmed Lehri, in his address, congratulated the editorial team and urged students to actively engage in research activities from the early stages of their academic journey. He highlighted the vital role of research in fostering intellectual growth and advancing the frontiers of knowledge.The Hon’ble Pro-Vice Chancellor, Prof. Dr. Farida Kakar, lauded the initiative, expressing her belief that the Bolan Journal of Medical and Allied Health Sciences would set a benchmark for academic excellence and research in the region. She reiterated the university’s commitment to fostering a culture of inquiry and innovation.It was announced during the ceremony that the Bolan Journal of Medical and Allied Health Sciences will be a quarterly publication, released every three months, providing regular opportunities for scholars to share their groundbreaking work. The journal aims to cover a wide range of topics in medicine and allied health sciences, ensuring its contributions remain relevant and impactful.The event was attended by all deans, directors, faculty members, and a large number of enthusiastic students, signifying the university’s unified commitment to advancing research and academic excellence. The inaugural ceremony concluded with a renewed dedication to cultivating a vibrant research culture at BUMHS.﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر47/2025اسکوئٹہ 2 جنوری ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میرٹ کو فروغ دیکر ریاست سے نوجوانوں کی دوری اور مایوسی کو ختم کیا جاسکتا ہے اعتماد کی بحالی کی پہلی سیڑھی میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہے ، تہہ کرلیا ہے کہ بلوچستان میں نوکریاں فروخت نہیں ہوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں مفاد عامہ سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ کابینہ اجلاس میں بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر پروگرام کے لئے فنڈز کے اجرائ کی منظوری دے دی گئی ورلڈ بینک کے سوفٹ لون کے تحت پروگرام پر عمل درآمد کیا جائے گا منصوبے سے زرعی پانی کے درست استعمال اور واٹر مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا، کابینہ نے پالیسی گائیڈ لائن فار ٹریڈنگ ان کاربن مارکیٹس کی منظوری بھی دی گائیڈ لائن کے تحت وفاقی سطح پر کاربن مارکیٹ ورکنگ گروپ بنے گا جس میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہوگی اور بلوچستان سمیت چاروں صوبوں کی باہمی مشاورت سے کاربن مارکیٹ سے متعلق پالیسی بنے گی شاہد رند نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے ریڈیو پاکستان سریاب روڑ کوئٹہ کی اراضی پر کرکٹ اکیڈمی کی تعمیر کا منصوبہ بنایا تھا تاہم بارہا کوششوں کے باوجود ریڈیو پاکستان یہ اراضی دینے کے لئے راضی نہیں ہوا چونکہ ریڈیو پاکستان بھی ریاست کا ایک ادارہ ہے صوبائی حکومت کسی تنازعہ میں پڑنا نہیں چاہتی اس لئے حکومت نے کرکٹ اکیڈمی کو مناسب متبادل جگہ پر تعمیر کا فیصلہ کیا ہے ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نےصوبے کے دور دراز علاقوں کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری بھی دی ہے اسکولوں میں بنیادی سہولیات اور معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ورلڈ بنک کے تعاون سے منصوبہ شروع کیا جائے گا کابینہ نے اس ایک سو ملین ڈالر کے پانچ سالہ منصوبے کی منظوری دے دی ہے، منصوبے کے تحت معیار تعلیم کی بہتری اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں داخلے اور فاصلاتی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے صوبائی کابینہ نے بلوچستان فاونڈیشنل لرننگ پالیسی کی منظوری بھی دی ہے یہ پالیسی بھی تعلیمی اصلاحات کے تسلسل میں صوبے میں معیاری فروغ تعلیم اور شرح خواندگی میں اضافے میں معاون ثابت ہوگی بلوچستان کابینہ نے ٹیچرز کے تقرر، تعیناتی اور تبادلے سے متعلق ریگولرٹی ایکٹ 2024 کی بھی منظوری دی یہ ایکٹ ٹیچرز کی عارضی بھرتی پالیسی کو قانونی حیثیت دینے کے لئے لایا جاررہا ہے کابینہ کی منظوری کے بعد یہ ایکٹ بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے گا یونین کونسل اور مقامی سطح پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کا تبادلہ کہیں اور نہیں کیا جاسکے گا ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کابینہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مقامی سطح پر میرٹ کے تحت بھرتیوں کے عمل میں شفافیت لانے کے عزم کو دہرایا ہے تمام کابینہ نے میرٹ پر عمل درآمد کے لئے اصولی طور پر وزیر اعلٰی کے عزم سے اتفاق کیا ہے اس کے علاوہ بلوچستان کابینہ نے لیڈیز پردہ کلب کی بحالی کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے کمیٹی گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے احاطے کے لیز معاہدہ میں توسیع کا جائزہ بھی لے گی دونوں فیسلٹیز خواتین کے لئے ایک عرصہ سے کام کررہی ہیں ، ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ بلوچستان کابینہ کو بلوچستان میں ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات اور گرینڈ ہیلتھ الائنس سے متعلق بریفنگ دی گئی اس متعلق صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ صاحب تفصیلی طور پر پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں گے ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق صوبائی کابینہ نے پی پی ایل سے لیز معاہدہ میں توسیع سے متعلق مشروط منظوری بھی دی لیز توسیع معاہدے میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت مقدمے کو مدنظر رکھا جائے گا اجلاس میں کابینہ اراکین کو وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے پی پی ایل کی جانب سے تسلیم کئے گئے مطالبات سے آگاہ کیا شاہد رند نے بتایا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں منظور شدہ بائی پاس منصوبے کی عمل درآمد میں تاخیر پر کابینہ نے تشویش کا اظہار کیا کابینہ نے ہدایت دی کہ ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس زیر التواء منصوبے سے متعلق این ایچ اے کو مراسلہ لکھا جائے گا ۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر48/2025کوئٹہ 2جنوری۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (FPCCI)کے زیر اہتما م 06جنوری کو لاہور میں بلوچستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع کے موضوع پر ایک سیمینار ہوگا جس میں اہم کاروباری حضرات، سرمایہ کاروں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کومدعو کیا جا رہا ہے، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑنے اس سیمینار کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیمینارمیں بلوچستان کے مختلف شعبوں میں دستیاب مواقع کو اجاگر کیا جائیگا اورحکومت بلوچستان کی جانب سے سرمایہ کاروں کیلئے دی جانیوالی مراعات اور سہو لیات کے بارے میں آگاہی دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو قدرت نے بے پنا ہ نعمتوں سے نوازا ہے، صوبے کے قدرتی وسائل اور دیگر شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع اس سرزمین کو دنیا میں منفرد بناتے ہیں۔ بلوچستان کے مختلف سیکٹرز میں منافع بخش سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے جن کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔صوبے میں مائنز اینڈ منرلز، توانائی، لائیو اسٹاک، زراعت، ساحلی ترقی،صنعت و حرفت، سیاحت اور دیگر شعبے سرمایہ کاری کیلئے نہایت موزوں ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کا یہ پہلو دنیا کے سامنے لیکر آئیں تاکہ یہاں سرمایہ کاری آسکے اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کیساتھ عوام کو روزگار کے مواقع بھی ملیں۔اس مقصد کیلئے حصول کیلئے یہ سیمیناراہم پیشرفت ہے اسکے بعد اسلام آباد میں بلوچستان انٹرنیشنل بزنس سمٹ کا انعقاد کیا جائیگا جو تاریخی ایونٹ ہوگا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿Quetta, January 2: The Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT) and the Federation of Pakistan Chambers of Commerce and Industry (FPCCI) are organizing a seminar on January 6 in Lahore, focusing on “Investment and Business Opportunities in Balochistan.” Prominent business figures, investors, and various stakeholders are being invited to the event.Bilal Khan Kakar, Vice Chairman of the BBoIT, has termed this seminar an important step toward promoting investment in Balochistan. He stated that the seminar will highlight the opportunities available in various sectors of Balochistan and create awareness about the incentives and facilities provided by the Government of Balochistan for investors.He emphasized that Balochistan is blessed with immense natural resources, and the investment opportunities available in its various sectors make this land unique in the world. Sectors such as mines and minerals, energy, livestock, agriculture, coastal development, industries, tourism, and others are highly suitable for profitable investments, and there is a need to bring these opportunities to light.He added, “We aim to showcase this potential to the world, attracting investments and promoting economic activities that will create employment opportunities for the people of the province. This seminar is a significant step in achieving this goal. Following this, the Balochistan International Business Summit will be held in Islamabad, which will be a historic event.

”﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر49/2025حب 2جنوری۔ سیکرٹری پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ بلوچستان عبداللہ خان نے کہا ہیکہ 50بیڈڈگورنمنٹ جام غلام قادرہسپتال حب کم وسائل کے باوجودہیلتھ کیئر کی بہتر سہولیات ڈیلیورکررہی ہے پاپولیشن ویلفئیر ڈییارٹمنٹ حکومت بلوچستان کی پالیسی کی مطابق ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں تولیدی صحت کی سہولیات فراہمی کیلئے اسٹریٹ یجی پر عمل پیراہے جلد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال حب اوراوتھل میں فیملی پلاننگ اورتولیدی صحت کی آگاہی اورسہولیات فراہمی کیلئے کارنرڈیسک قائم کرینگے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ جام غلام قادر 50بیڈڈڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال دورے کے موقع پرگائنی ڈیپارٹمنٹ ہیڈڈاکٹر ذکیہ صلاء اورایم ایس ڈاکٹر ناصر شیخ کی جانب سے دی گءبریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔سیکرٹری پاپولیشن ویلفئیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلعی ہیڈکوارٹر جام غلام قادرمیں ڈیلیوری کیسزکیلئے مشکے آواران اوتھل سے لیکر شاہ نورانی کنراج دریجی کے دوردرازعلاقوں کی خواتین یہاں کا رخ کرتی ہیں صوباءوزیر میر علی حسن زہری سیکرٹری ہیلتھ اورڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ایڈوائزری پر زیروریفرل کی پالیسی اپناءہے گزشتہ سال 2024 کے دوران 350 نارمل۔اور500سے زائد ڈیلیوری آپریشن کی سہولیات دوران زچگی خواتین مریضاﺅں کو فراہم کی گءہیں ضلعی ہیڈکوارٹرہسپتال کی دستیاب سہولیات سے صنعتی شہر حب اوردوردراز علاقوں کی ریائشی خواتین ڈیلیوری کی بہتر سہولیات سے مستفید ہورہی ہیں سیکرٹری بہبود آبادی کو بتایا گیا کہ ضلعی ہیڈکوارٹرہسپتال میں 75 میڈیکل افسران اور28نرسز خدمات سرانجام دے رہی ہیں تولیدی صحت کی آگاہی اورخاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات محکمہ پاہولیشن ویلفئیر فراہم کرے تو بہت سارے ایشوزحل ہونگے اس موقع پر سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بلوچستان عبداللہ خان نے حب اور لسبیلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتالوں اور ایم این سی ایچ سینٹرز میں خاندانی منصوبہ بندی اورتولیدی صحت سے آگاہی کے کارنر ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بلوچستان عبداللہ خان نے جام غلام قادرہسپتال کے مسائل کے حوالے سے منتظمین سے گفت و شنید کی انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کھوسہ اورڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر سے گفتگو کرتے یوئے کہا کہ فیملی پلاننگ اور تولیدی صحت کے حوالے سے اوتھل اور حب میں کارنر ڈیسک قائم کئے جائیں گے جبکہ بہتر خاندان کی تشکیل کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا محکمہ بہبودآبادی دیہی اور شہری آبادی کی بہبود کے لئے بلا امتیاز سہولیات فراہم کریگی سیکرٹری پاپولیشن ویلفئیر نے ضلع حب میں صحت عامہ کے بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹرین حب کے کلیدی کردارکوبھی سراہا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمب50/2025دالبندین ، 2 جنوری۔ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنعم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا جس میں ضلع چاغی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام رحیم بلوچ سمیت دیگر اہم افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر عطائ المنعم نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور ان کے معیار کو یقینی بنانا نہایت ضروری ہے ڈپٹی کمشنر نے جاری منصوبوں کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنانے اور فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل سے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جو حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں عطاء المنعم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام منصوبوں کا معائنہ خود کیا جائے گا تاکہ عوامی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں مختلف سکیموں کے مسائل اور ان کے حل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جس کا مقصد عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کرنا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر51/2025گوادر2جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے سید ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری کے جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ایکسین بی اینڈ آر (روڈ) اکرم رحیم بلوچ بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے لائبریری کے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے زیرِ تعمیر کام کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔ایکسین بی اینڈ آر نے ڈپٹی کمشنر کو تعمیراتی کام کی نوعیت، معیار اور رفتار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔یہ لائبریری گوادر شہر کے لیے ایک منفرد منصوبہ ہے، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی۔ لائبریری مکمل طور پر سولرائزڈ ہوگی اور اس میں ایئر کنڈیشنڈ ماحول، ڈیجیٹل سسٹم، ریفرنس پورشن، اور مرد و خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ مطالعہ گاہیں شامل ہوں گی۔ بچوں کے لیے خصوصی پورشن اور سہولیات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔سید ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری نہ صرف گوادر بلکہ پورے مکران کے لیے مطالعہ کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ لائبریری مقامی طلبہ اور دیگر افراد کو تحقیق و مطالعہ کے لیے جدید اور آرام دہ ماحول فراہم کرے گی، جہاں وہ اپنے علمی پیاس کو بجھا سکیں گے۔سگوادر میں یہ منصوبہ نہ صرف تعلیمی ترقی بلکہ نوجوانوں کی ذہنی تربیت کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر52/2025استامحمد2جنوری ۔ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے گزشتہ روز ضلع بھر میں زرعی شماریات کا افتتاح کردیا افتتاحی تقریب کے موقع پر ضلعی افسران پاکسان اسٹیٹکس بیرو کے نمائندے محمد عالم شماریات کے سپروائزرز سمیت دیگر افراد موجود تھے ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں ذراعت ،اور مالداری شعبے وابستہ امور کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی گئی ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے ہدایات دی کہ حکومت کی جانب سے جو ٹاسک دیا گیا ہے اسے فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ٹیموں کی جن یونین کونسلز اور علاقوں میں ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں وہ احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے کر قومی فریضے کی ادائیگی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل طریقے سے زرعی شماریات کا عمل کاشتکاروں اور کسانوں کے وسیع تر مفاد میں کیا جا رہا ہے اس سے تمام تر ڈیٹا مجمع کیا جائے گا تاکہ حکومت مستقبل میں کاشتکاروں کے بہتر مفاد میں اقدامات کر سکے ضلع بھر کے لوگوں میں کثرت کاشتکاری اور مالداری کے شعبے سے وابستہ ہیں اس لیے ڈیجیٹل شماریات کا عمل کسانوں کے مفاد میں ہے انہوں نے ہدایات دی کہ یکم جنوری سے 10 فروری تک تمام امور پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے جس کی تمام تر تفصیلات کو فوری طور پر ڈیجیٹل طریقے سے اپڈیٹ کرنے کے عمل کو بھی جاری رکھیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر53/2025لورالائی2جنوری ۔ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بوری اجمل خان مندوخیل کی ہدایت تحصیلدارلورالائی ثناء اللہ لونی۔پریس کنڑول کمیٹی کے انچارج جہانگر خان کا اچانک بازار دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے سبزی فروٹ گوشت سمیت دیگر اشیا خردونوش کی قیمتوں کے متعلق اگاہی حاصل کی اور دکانداروں کو سختی کے ساتھ ہدایت دی کہ وہ سرکاری نرخ ناموں پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ گراں فروشی کے عمل کو کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر فعال ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنرلورالائی میران بلوچ کے احکامات کی روشنی میں جانچ پڑتال کا عمل بھی جاری رہے گا عوام کو صاف ستھری معیاری اور سستی اشیا خوردونوش کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر قسم کی معاونت کو یقینی بنائے گی گراں فروشی کے عمل میں ملوث تاجروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر54/2025پشین2جنوری ۔, پشین ریجنل پاسپورٹ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمس اللہ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاکستان کی کاوشوں سے ایک بار پھر نارمل پاسپورٹ کو 20 دن اور ارجنٹ 10 دن میں ڈیلیوری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ شمس اللہ خان نے کہا کہ نارمل پاسپورٹ ڈیلیوری کے منتظر شہریوں کیلئے 20 دنوں میں پاسپورٹ فراہمی کا آغاز سے درخواست گزاروں کا پاسپورٹ حصول کیلئے مہنیوں کا انتظار ختم ہوگا۔ ?ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے نارمل پاسپورٹ حصول کی فراہمی مہینوں بعد کی جارہی تھی۔ مقررہ 20 روز میں پاسپورٹ فراہمی نئی پرنٹنگ مشینوں کی تنصیب سے ممکن ہوگی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿ خبرنامہ نمبر55/2025کوئٹہ2 جنوری، 2025) :بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فوڈ ہینڈلرز اور مراکز مالکان کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد فوڈ سیفٹی کے اصولوں پر تفصیلی آگاہی فراہم کرنا اور خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات پر روشنی ڈالنا تھا۔ورکشاپ میں جوس و آئسکریم کارنرز، ٹریڈرز اور بیوریجز انڈسٹری سے وابستہ افراد، بشمول ذمہ داران اور ورکرز نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء کو فوڈ سیفٹی کے بنیادی اصول، حفظانِ صحت کے معیارات، خام و تیار اشیاءکی اسٹوریج کے بہتر انتظامات، اور اتھارٹی کی جانب سے وضع کردہ معیاری عملی اصولوں (ایس او پیز) کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ورکشاپ کے دوران ماہرین نے فوڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ معیاری خوراک کی فراہمی نہ صرف عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ضروری ہے بلکہ کاروباری کامیابی کا بھی اہم جزو ہے۔ شرکائ کو یہ بھی بتایا گیا کہ خام اور تیار اشیاءکی مناسب اسٹوریج نہایت ضروری ہے تاکہ خوراک کو ممکنہ نقصانات و خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔ورکشاپ کے شرکاءنے تربیتی سیشن کو نہایت معلوماتی اور مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ آگاہی سیشن انہیں اپنے کاروبار میں بہتری لانے اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد دے گا۔ شرکائ نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے تربیتی پروگرامز کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر56/2025خضدار2جنوری۔ خضدار میں مجموعی طور پر ساتویں اور پہلی مربوط ڈیجیٹل زرعی شماری کا باقاعدہ طور پر آغاز کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے اس زرعی شماری مہم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ڈویژنل کوارڈینیٹر عطاء اللہ زہری نمائندہ پاکستان بیورو اسٹیکٹس ماسٹر ٹرینر محبوب بلیدی بھی موجود تھے۔ زرعی شماری سے خطے میں زرعی ڈیٹا اکٹھا کرنے اور تجزیہ کرنے سے ایک نئے دور کا آغاز ہوگااس ڈیجیٹل زرعی شماری کا مقصد زرعی سرگرمیوں، فصلوں، مویشیوں اور دیگر متعلقہ پہلوو¿ں سے متعلق درست اور قابل اعتماد ڈیٹا فراہم کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کا کہنا تھاکہ مربوط ڈیجیٹل نقطہ نظر پالیسی سازوں اور اسٹیک ہولڈرز کو باخبر فیصلے کرنے، بہتری کے شعبوں کی نشاندہی کرنے اور زرعی ترقی اور ترقی کے لیے ہدفی حکمت عملی تیار کرنے کے قابل بنائے گا۔ خضدار ضلع کی زمین زرخیز اور محل و وقوعہ اور آب و ہوا کی وجہ سے بہت سی زرعی سرگرمیوں کے لئےمناسب ہے ، پاکستان کی ساتویں زراعت شماری 10 فروری 2025 تک جاری رہے گی۔ جس کا آغاز رواں مہینے کی پہلی تاریخ کو شروع ہوچکی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿پریسریلیز پشین 2جنوری۔ عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشین کے سابق جنرل سیکرٹری امان اللہ ترین کی والدہ کراچی کے نجی ہسپتال میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی۔مرحومہ کو جمعہ کے روز نو بجے کلی سریلہ حبیب زئی پشین کے مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی جامعہ مسجد سر یلا حبیب زئی میں ہوگی۔ مرحومہ حاجی عبداللہ جان کی بیوہ، محمد زمان ترین کی بھابھی، ڈائریکٹر کلچر ڈیپارٹمنٹ داود خان ترین، حبیب اللہ ترین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقات عامہ بلوچستان کلیم اللہ شاکر، نقیب اللہ ترین اور نجیب اللہ ترین کی چچی تھی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر57/2025گوادر02 جنوری 2025:جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال، جو انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے زیر انتظام چل رہا ہے، اپنی معیاری طبی خدمات اور انسان دوست اقدامات کے ذریعے علاقے کے عوام کے لیے مسیحا بن چکا ہے۔ ہسپتال کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق، روزانہ 1100 سے 1200 مریضوں کو مفت علاج اور ادویات کی سہولت فراہم کی جاتی ہے، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 20,000 سے زائد مریضوں کا کامیاب علاج کیا جا رہا ہے۔دسمبر کی شاندار کارکردگی کی رپورٹفیملی میڈیسن/جنرل او پی ڈی: 9,691 مریضوں کا معائنہبچوں کی او پی ڈی: 4,850 مریضانٹرنل میڈیسن او پی ڈی: 903 مریضجنرل سرجری او پی ڈی: 830 مریضآپریشن کیسز: 41 کامیاب سرجریاںہڈی و جوڑ او پی ڈی: 764 مریض، 25 کامیاب سرجریاںڈینٹل او پی ڈی: 780 مریضمثانہ و گردہ او پی ڈی: 452 مریض، 3 کامیاب سرجریاںزچہ و بچہ او پی ڈی: 2,290 مریض، 195 کامیاب زچگیاںسی ٹی اسکین: 32 مریضایمرجنسی کیسز: 2,922 مریضہسپتال کی اعلیٰ معیار کی خدمات کو عوامی حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔ مفت علاج، ادویات اور جدید سہولیات گوادر کے شہریوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ صحت کے شعبے میں اس مثالی کارکردگی نے معیاری علاج کو ممکن بنایا ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ یہ خدمات مستقبل میں بھی اسی عزم اور جذبے کے ساتھ جاری رہیں گی، تاکہ عوام کو صحت مند زندگی فراہم کی جا سکے۔

خبرنامہ نمبر58/2025
کچھی 02 جنوری 2025: ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ کی خصوصی ہدایت کے تحت آج اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نوید احمد بلوچ نے بھاگ بازار کا دورہ کیا اور ایشیا خردونوش، سبزی گوشت و دیگر چیزوں کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا انہوں نے 15 مختلف شاپس کا معائنہ کیا جس میں خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ حکومت کے مقرر کردہ نرخ ناموں سے تجاوز ہرگز نہ کریں اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نوید احمد بلوچ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کچھی کی جانب سے تحصیل انتظامیہ کو سخت ہدایت دی گئی ہیں جس کی روشنی میں تحصیل انتظامیہ عوام سے ناجائز پیسہ بٹورنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دے گی تاجر برادری کو چاہیے کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں اور تاجر برادری اور ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے جو ریٹ مقرر کیے گئے ہیں ان کے مطابق ایشاء خورد و نوش، سبزیاں گوشت فروخت کریں تاکہ غریب لوگ بھی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے مستفید ہو سکیں انہوں نےکہا کہ اس کے ساتھ ساتھ اپنا سامان دکان کے اندر رکھ کر فروخت کریں تاکہ بازار میں خرید و فروخت کرنے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے غیر ضروری تجاوزات بازاروں میں ہرگز نہ کریں اور یہ شہر آپ کا ہے اور اس کو خوبصورت رکھنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ تحصیل انتظامیہ کی جانب سے وقتآ فوقتآ ایشاء خورد و نوش و سبزیوں ،فروٹ، گوشت کی قیمتوں کا جائزہ لینے کا تسلسل اسی طرح آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر 59/2025
کوئٹہ 02 جنوری 2025: سیکرٹری و ممبر بورڈ آف ریونیو بشیر احمد بنگلزئی نے کہا ہےکہ درخت ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں درختوں کی تعداد میں اضافہ کرکے ہی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بھی بچا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ جنگلات کی جانب کی جانب سے زرغون ہائوسنگ اسکیم میں شجر کاری کے موقع پر بات چت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کنزر ویٹر کوئٹہ ڈویژن نیاز خان کاکڑ نے زرغون ہائوسنگ اسکیم میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ جہاں 8فٹ کے 100چنار گئے جبکہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں مزید 6 سو دیگر اقسام کے ماحول دوست درخت لگائے جائینگے۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی کنزرویٹر سعید احمد اچکزئی ، سید نادر شاہ ودیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سمیت ہر مکاتب فکر کی ذمہ داری ہے کہ محکمہ کی جانب سے لگائے جانیوالےدرختوں کی دیکھ بھال اور حفاظت یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ درخت ہونگے تو ہی آلودگی میں کمی آئیگی اور علاقہ میں ماحول بھی خوشگوار رہیگا اس سلسلے میں کمیونٹی کو بھی متحریک کیاجائیگا کہ وہ اسکیم میں درختوں کی دیکھ بھال اور تحفظ پر خصوصی توجہ دیں اور عنقریب اسکیم میں موجود تمام پارکس میں بھی محکمہ جنگلات کے تعاون سے ماحول دوست لگائے جائینگے ۔ اس موقع پر نیاز خان کاکڑ نے کہا کہ محکمہ جنگلات اپنے وسائل میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ماحول دوست درخت لگا رہا ہے ۔ زرغون ہائوسنگ اسکیم نواں کلی میں آج ہونیوالی شجر کاری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے شجر کاری کیلئے محکمہ کی جانب سے ایک چنگچی بھی فراہم کی گئی ہے۔ اسکیم سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بھی شجر کاری کی جارہی ہے اور درختوں کی دیکھ بھال کیلئے ایک جامع منصوبہ بندی بھی زیر غور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف آلودگی پر قابو پانے کا بہترین ذریعہ ہیں بلکہ درختوں کی تعداد زیادہ ہونے سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا اور عوام بھی مستفید ہونگے اس لئے عوام پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان درختوں کی دیکھ بھال یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات نور احمد پرکانی نے ہی زرغون ہاؤسنگ سوسائٹی میں پہلا درخت لگا کر اسکا افتتاح کیا تھا اورجاری شجر کاری کا سہرا بھی سیکرٹری جنگلات نور احمد پرکانی کے ہی سر ہے ۔ سیکرٹری نور احمد پرکانی کے ہی احکامات کی روشنی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سےبچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ ماحول دوست درخت لگائے جارہےہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری کے احکامات کی روشنی میں کمیونٹی کیساتھ ایک ایم او یو پر بھی سائن کیاجائیگا جس کے تحت زیادہ درخت لگانے اور انکی دیکھ بھال اور تحفظ کیلئے محکمہ کی جانب سے بھرپور تعاون کیاجائیگا۔بعد ازاں بشیر احمد بنگلزئی نے نیاز خان کاکڑ اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا

خبرنامہ نمبر60/2025
استامحمد 02جنوری 2025:ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے آج تحصیل گنداخہ کا دورہ کیا انہوں نے اپنے دورے کے دوران مختلف بیسک ہیلتھ یونٹس جن میں بی ایچ او باغ ٹیل آر ایچ سی گنداخہ و دیگر شامل ہیں کا معائنہ بھی کیا اسی دوران انہوں نے تحصیل گنداخہ میں کام کرنے والے مختلف ٹیموں کا ریکارڈ چیک کیا بعد ازاں آر، ایچ سی گنداخہ میں پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے اجلاس میں جاری پولیو مہم درپیش مسائل انکاری والدین اور محکمے کی جانب سے کی گئی کوششوں کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو تفصیل کے ساتھ آگاہی دی گئی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ ہم سب کی ہے اور ان کو اپنے صوبے سے ختم کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے والدین کی تھوڑی سی لاپرواہی کی وجہ سے یہ مہلک وباء نہ صرف ان کے بچوں کو متاثر کر سکتی ہے بلکہ آس پڑوس میں رہنے والے دیگر بچے بھی اس وباء کے شکار ہو سکتے ہیں اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے حکومتی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے اپنے دورے کے دوران مختلف بیسک ہیلتھ یونٹس اور کام کرنے والی پولیو ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا محکمہ صحت کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے اور اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی خلوص دل اور ایمانداری سے ادا کریں اس موقع پر انہوں نے پولیو ورکرز سے بھی کہا کہ وہ دوسروں کے بچوں کو اپنے بچے سمجھ کر اور ان کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے مثبت کردار ادا کریں اور اپنے فرائض میں کسی قسم کی بھی غفلت کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں آپ کی تھوڑی سی عدم توجہ کی وجہ سے یہ وباء دوسرے علاقوں تک بھی پھیل سکتی ہے انہیں نہ صرف روکنا ہے بلکہ اپنے صوبے اور ملک سے اس کا خاتمہ بھی کرنا ہے جس کے لیے سخت محنت جدوجہد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

خبرنامہ نمبر61/2025
گوادر 02 جنوری 2025: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز کے فرسٹ کیچ اپ ڈے کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ظفر اقبال، پی پی ایچ آئی کے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفیسر صابر حیاتان، تحصیل انچارجز، یو سی ایم اوز، اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران انسداد پولیو مہم کی پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی اور انکاری والدین اور ناٹ اویلیبل بچوں کے اعدادوشمار پیش کیے گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالشکور نے بتایا کہ مہم کے دوران اب تک:530 ناٹ اویلیبل بچوں کو کور کیا جا چکا ہے۔56 انکاری کیسز کو حل کیا جا چکا ہے۔مزید 23 انکاری کیسز باقی ہیں، جنہیں سیکنڈ کیچ اپ ڈے کے دوران کور کیا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ انسداد پولیو ٹیمیں مختلف یونین کونسلز کے چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کے ساتھ مل کر باقی ناٹ اویلیبل بچوں کو کور کرنے کے لیے اقدامات کریں گی۔ ان ٹیموں کے ساتھ مقامی رہنماؤں کی موجودگی والدین کو قائل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔اس مہم میں ناٹ اویلیبل بچوں کی تعداد معمول سے زیادہ رہی، جس کی وجہ سردیوں کی تعطیلات میں بچوں کا اپنے والدین کے ساتھ دیگر شہروں یا علاقوں میں سفر کرنا ہے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ جیسے ہی یہ بچے واپس آئیں گے، انہیں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے تاکہ مہم کا ہدف مکمل کیا جا سکے۔اجلاس میں یہ عزم کیا گیا کہ مہم کے دوران سامنے آنے والے تمام خدشات اور رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ ملک کو پولیو فری بنایا جا سکے۔
یہ اجلاس انسداد پولیو مہم کو مزید کامیاب بنانے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوا اور تمام اسٹیک ہولڈرز نے مہم کی کامیابی کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

خبرنامہ نمبر 62/2025
ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نے سریاب روڈ کے مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوے مختلف دکانوں سے 36 کمپریسر ضبط کرکے 2 دکانداروں کو گرفتار کیا اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے شہر کے متعدد علاقوں میں دوران کاروائی 30 کمپریسر ضبط کرتے ہوئے 1 دکاندار کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا اسی طرح اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی عالمو چوک پر کاروائی کرتے ہوے 15 کمپریسر ضبط کرکے 2 دکانداروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا ان کاروائیوں کے تحت مجموعی طور پر 81 کمپریسر ضبط کیے گئے، 4 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 3 دکانداروں کو جیل منتقل کرنے کے علاوہ 26 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں گیس کمپریسر مافیا کے خلاف کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر ہونگی اور کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائی گی

خبرنامہ نمبر63/2024
کوئٹہ2 جنوری 2025: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فوڈ ہینڈلرز اور مراکز مالکان کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد فوڈ سیفٹی کے اصولوں پر تفصیلی آگاہی فراہم کرنا اور خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات پر روشنی ڈالنا تھا۔ورکشاپ میں جوس و آئسکریم کارنرز، ٹریڈرز اور بیوریجز انڈسٹری سے وابستہ افراد، بشمول ذمہ داران اور ورکرز نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء کو فوڈ سیفٹی کے بنیادی اصول، حفظانِ صحت کے معیارات، خام و تیار اشیاء کی اسٹوریج کے بہتر انتظامات، اور اتھارٹی کی جانب سے وضع کردہ معیاری عملی اصولوں (ایس او پیز) کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ورکشاپ کے دوران ماہرین نے فوڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ معیاری خوراک کی فراہمی نہ صرف عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ضروری ہے بلکہ کاروباری کامیابی کا بھی اہم جزو ہے۔ شرکاء کو یہ بھی بتایا گیا کہ خام اور تیار اشیاء کی مناسب اسٹوریج نہایت ضروری ہے تاکہ خوراک کو ممکنہ نقصانات و خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔ورکشاپ کے شرکاء نے تربیتی سیشن کو نہایت معلوماتی اور مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ آگاہی سیشن انہیں اپنے کاروبار میں بہتری لانے اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد دے گا۔ شرکاء نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے تربیتی پروگرامز کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

خبرنامہ نمبر65/2024
خضدار: 2 جنوری / صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار کوہیارخان ڈومکی نے خضدار کا ایک روزہ دورہ کیا۔خضدار پہنچنے پر چککو کے مقام پر چیف آفیسر خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ کی قیادت ان کا شاندار استقبال کیا گیا، اور انہیں بلدیہ گیسٹ ہاؤس لایا گیا، جہاں سیاسی رہنماء اور آفیشلز موجود تھے ان کے ساتھ ملاقات کی۔ بلدیہ ریسٹ ہاؤس میں چیف آفیسر خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ نے ان کے اعزاز میں پُر تکلف ظہرانہ دیا۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قلات ڈویژن آفتاب بلوچ وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن خضدار جمیل قادر زہری پیپلز پارٹی کے سینئررہنماء سردار بلند خان غلامانی انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل انجینئر ہدایت اللہ زہری انجینئر ظفر شاہ انجینئر ظہور موسیانی بھی موجود تھے۔انہوں نے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں علاقائی و سیاسی صورتحال کے بارے میں گفتگو کی، صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی نے صوبائی حکومت اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے وژن سے ملاقات کرنے والوں کو آگاہ کیا، جبکہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ نے خضدار سٹی اور میونسپل کارپوریشن کے دائرہ کار سے متعلق صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ بلوچستان سدرار کوہیار خان ڈومکی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی سے ملاقات کی، جہاں ڈپٹی کمشنر خضدار نے صوبائی وزیر کو میونسپل کارپوریشن کی کار کردگی سے متعلق تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا اور چیف آفیسر خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ اور ان کے عملے کے متحرک ہونے اور شہر کی صفائی کو نفیس انداز میں برقرار رکھنے کے بارے میں بھی بتایا، صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار کوہیار خان ڈومکی نے میونسپل کارپوریشن کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس کے بعد صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار کوہیار خان ڈومکی نے ضلعی سیکٹریٹ میں میونسپل کارپوریشن کی زیر تعمیر نئی بلڈنگ کا معائنہ کیا، انہیں بلڈنگ کی وسعت تخمینہ اور تازہ ترین تعمیراتی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اپنے دورے کے آخری مراحل میں صوبائی وزیر بلدیات سردار کوہیار خان ڈومکی نے میونسپل کارپوریشن آفس کا دورہ کیا جہاں انہیں تمام دفاتر اور شعبوں کا معائنہ کرایا گیا اور میونسپل کارپوریشن اسمبلی ہال کا بھی انہوں نے وزٹ کیا جب کہ وہاں بلدیاتی نمائندوں او راسٹاف سے ملے،میونسپل کارپوریشن آفس کے دورے کے موقع پر انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل اور بی این پی عوامی کے رہنماء قاضی سعیداحمد نے بھی صوبائی وزیر سے ملاقات کی۔صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار کوہیار خان ڈومکی نے دورہ خضدار کے موقع پر اپنے گفتگو میں کہاکہ محکمہ بلدیات بلوچستان میں مذید اصلاحات لانے کے لئے پرعزم ہے شہری علاقوں کی خوبصورتی تعمیر و ترقی اور حفظان صحت کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جارہاہے محکمہ بلدیات نے ہر ضلع اور تحصیل میں ایک موثر نظام قائم کررکھا ہے جہاں شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنی خدمات پیش کیاجارہاہے۔آنے والے بجٹ میں بلدیات کے لئے مذید فنڈز مختص کیئے جائیں گے جس سے شہروں کی تعمیر و ترقی نئے تقاضوں کے مطابق ہوگا انہوں نے کہاکہ خضدار ایک خوبصورت اور وسیع و عریض شہر ہے محکمہ لوکل گورنمنٹ بھی یہاں کے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات عمل میں لارہی ہے میونسپل کارپوریشن خضدار کا کردار مثبت اور حوصلہ افزاء ہے میری کوشش ہوگی خضدار کو مذید فنڈز دیئے جائیں اور میونسپل کارپوریشن خضدار کوجدید سہولیات سے مزین کیا جائے اس کے لئے مذید اقدامات کیئے جائیں گے۔ انہوں نے خضدار والوں کی اپنائیت اور مہمان نوازی کو بھی سراہا۔دریں اثناء صوبائی وزیر بلدیات سردار کوہیار خان ڈومکی نے دورہ خضدارکے موقع پر لوکل گورنمنٹ آفیسرز کی ضلع میں غیر موجودگی و غیر حاضری پر ایکشن لیتے ہوئے سب کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا، فوری طور پر بلوچستان لوکل گورنمنٹ ہیڈکوارٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی

خبر نامہ نمبر 66/2024
سوراب2جنوری :_ڈپٹی کمشنر سوراب ذوالفقار علی کرار کی زیر صدارت پولیو ریویو اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٙر سلیم احمد مستوئی۔ڈی ایس او ڈاکٹر غلام مجتبی۔سی سی او سوراب محمد طلال۔ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاکر احمد ہارونی لیویز لائن انچارج رفیق زیب سمالانی ۔محرر رحیم محمد حسنی پی آر او سنکندر الہی۔آر یو سی ایم اوز اور ٹیم سربراہان نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نےجاری پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر سوراب کو ضلعے کی تمام یونین کونسلز ٹیموں،فراہم کردہ سکیورٹی، رفیوزل کیسز اور اہلکاروں کی حاضری سمیت دیگر امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام ٹیموں سے رفیوزل بچوں کی کوریج انکے خاندانوں کے ساتھ میٹنگز اور کور کیے گئےبچوں کی تفصیلی رپورٹ لی۔ رفیوزل بچوں کو کور کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ دیگر آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ رفیوزل گھرانوں میں جاکر خاندان والوں سے بات چیت کرکے پولیو کے حفاظتی قطرےلازمی پلائیں ۔ڈپٹی کمشنر سوراب نے ایوننگ ریویو میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیومہم کے دوران ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر پولیو ٹیموں کی نگرانی کررہی ہیں اور انکاری والدین اور رفیوزل بچوں کی کوریج میں خاص توجہ دی جارہی ہے تاکہ کوئی ایک بھی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔ پولیو مہم کے دوران کوتاہی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی تمام بچوں تک حفاظتی قطروں کی رسائی کو ممکن بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔اجلاس میں ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر غلام مجتبی کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کرار اور مقررین نے ڈاکٹر مجتبی کی محکمے کے لیے گراں قدر خدمات اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آفیسر کی قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت نے محکمے کی کارکردگی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان کی شاندار کارکردگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ڈاکٹر مجتبی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور انکی ٹیم کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ٹیم ورک کو ترجیح دی اور محکمے کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔

خبرنامہ نمبر 67/2025
پشین02 جنوری:_ وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشین زاہد خان نے غیر قانونی شکار کے خلاف آپریشن کے لیے ٹیم تشکیل دی۔ اسسٹنٹ کمشنر کاریز محمد امیر حمزہ اور لیویز نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بوستان میں غیر قانونی شکار کے خلاف گزشتہ شب آپریشن کیا جس میں تین شکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد امیر حمزہ نے کہا کہ گرفتار شکاریوں میں بلوچستان کانسٹیبلری کوئٹہ اور واسا کے اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ تیسرا ملزم صدام خان ولد بور محمد بازئی مقامی شخص ہے۔ گرفتار ملزمان میں اظہار احمد بلوچستان کانسٹیبلری کا ملازم ہے اور مصور خان ولد فیض اللہ خان واسا میں ملازم ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف بلوچستان وائلڈ لائف ایکٹ 2014 کے تحت کاروائی کی جا رہی ہے اور ملزمان کے خلاف لیویز تھانے میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی شکار کی روک تھام ہر ممکن یقینی بنائی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر زاہد خان کی ہدایات کی روشنی میں غیر قانونی شکار کی روک تھام یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر بوستان انڈسٹریل زون کے پیچھے تکتو پہاڈ پر غیر قانونی شکار کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ کاروائی کے دوران پہاڑ کے قریب ایک گاڈی کی تلاشی کے دوران ایک مارخور مردہ حالت میں برآمد ہوا اور شکاریوں کے زیر استعمال اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد امیر حمزہ نے کہا کہ مقامی افراد غیر قانونی شکار کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو فوری دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Pictorial News

4-01-2025

News

4-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

03-01_2025