Categories: News

25-06-2025

خبرنامہ نمبر4561/2025
حب 25جون ۔ صوبائی وزیر زراعت وکوآپریٹیومیر علی حسن زہری کی زیرصدارت لیڈا کانفرنس ہال میں حب ماسٹرپلان ودیگرترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو چیئرمین ضلع کونسل جاویدجمالی ایس ایس پی سید فاضل شاہ بخاری لائن ڈیپارٹمنٹس افسران اور دیگر ضلعی حکام شریک ہوئے اجلاس میں پی ایس ڈی پی اورمختلف ترقیاتی منصوبوں پرحکام نے صوباِءوزیرکو بریفنگ دی صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نےپراجیکٹ ڈائریکٹر جب ماسٹر پلان کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے موقع پراحکامات جاری کئی کہ حب ماسٹر پلان منصوبے پرفوری کام شروع کیا جائےاورعدالت روڈکوحب بائی پاس سے لنک کرنےکی منظوری دی گئیءعدالت روڈکی کشادگی کیلئے تجاوزات ختم کرنےکا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں حب شہر کے ماسٹر پلان پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس کے تحت عدالت روڈ کو بائی پاس سے لنک کیاجائیگا اس منصوبے کی بدولت اہمرجنسی حالات میں مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تک رسائی آسان ہوگی صوباِئی وزیر نے نے واضح طور پرکہا کہ اگر اس منصوبے کے تحت کچھ دکانیں متاثر ہونگی تو انہیں معاوضہ دیا جائیگاشہر کے مرکزی سڑک کی تعمیربنیادی ضرورت ہے مذکورہ منصوبے کو ماسٹر پلان فیز ٹو میں شامل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔صوبائی وزیر نے شہر میں پانی کی فراہمی کے معاملےپرانتہائی سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حب اور گڈانی میں ایک ہفتے کے اندر اندر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر متعلقہ محکمے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی میر علی حسن زہری نے کہا کہ پانی بنیادی حق ہے، ہر شہری کو فراہم کیا جائے۔ گڈانی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن میں پنکچر کی نشاندہی بھی کی گئی، جس کی مرمت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ضروری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی صوبائی وزیر کےزیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے 10 ہزار سلائی مشینیں تقسیم کی جائیں گی، جن میں سے 5 ہزار حب شہر اور باقی تین تحصیلوں میں تقسیم کی جائیں گی ایجوکیشن سیکٹر کے حوالے سے میرعلی حسن زہری نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں پیش رفت، بسیں اور اسکول اپگریڈیشن کے حوالے سے میر علی حسن زہری نے اعلان کیا کہ حب، گڈانی اور وندر کے لیے تین نئی بسیں فراہم کی جا رہی ہیں حب کے 10 اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جا چکا ہے، جب کہ بوائز اور گرلز ہائی اسکول حب میں سولر سسٹم لگانے کی ہدایت بھی دی گئی حب میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ماڈل آفس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا حکام کو بتایا گیا کہ چیئرپرسن بی آءایس پی نےماڈل آفس قیام کی نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کراءہے بی آای ایس پی حکام نےاجلاس میں بتایا کہ ضلع حب میں 80 ہزار افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، وسیلہ تعلیم پروگرام سے 45 ہزار طلباءمستفید ہو رہے ہیں جبکہ نشو و نما پروگرام میں 8 ہزار سے زائد بچے رجسٹرڈ ہیں۔ وندر میں “نشو و نما” مرکز قائم کیا جا رہا ہےاجلاس میں شہر میں جاری ری سروے کے عمل پر بھی بریفنگ دی گئی اور اس کی شفاف تکمیل پر زور دیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4562/2025
چمن25جون ۔ ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول چمن کا اچانک دورہ کیا انہوں نے تمام کلاسوں کا معائنہ کرتے ہوئے اساتذہ کی حاضریاں چیک کیں اس دوران ڈی سی چمن نے مختلف کلاسوں میں طلباءسے مختلف مضامین سے متعلق سوالات بھی کیے اس دوران اپنے کلاسز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے آخر میں ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے پرنسپل سمیع الحق اور وائس پرنسپل غلام سرور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام کلاسوں میں اساتذہ کی حاضریوں کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے اور کمزور کلاسوں میں حال ہی میں تعینات کیے گئے اساتذہ کو موثر طریقے سے کنٹرول میں رکھا جائے تاکہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے انہوں نے اساتذہ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت دونوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ اچھی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کردار اور گفتار کے غازی بن جائے تاکہ ملک و قوم کا نام روشن کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4563/2025
جعفرآباد25جون ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس جعفرآباد، ونگ کمانڈر 114 ونگ سوئی رائفلز ڈیرہ مراد جمالی، اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ، ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی جعفرآباد، محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس، انٹیلیجنس اداروں کے نمائندگان، انچارج سپیشل برانچ ڈیرہ اللہ یار سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ ضلعی سطح پر امن و امان کی بہتری کے لیے تمام اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی اور تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے موثر انٹیلیجنس، نگرانی اور قانونی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھیں، اسلحہ، منشیات، اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی نہ صرف حکومت کی بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ خالد خان نے مزید کہا کہ عوام پر بھی لازم ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ علاقے کو پرامن اور محفوظ بنایا جا سکے۔ اجلاس میں موجود افسران نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے امن و امان کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو ہدایت دی کہ وہ باہمی روابط کو مزید موثر بنائیں اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع جعفرآباد کو جرائم سے پاک اور پر امن علاقہ بنانے کے لیے مربوط لائحہ عمل کے تحت مسلسل کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4564/2025
لورالائی. 25,جون ۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایس ایس پی آفس لورالائی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایس ڈی پی او لورالائی کلیم اللہ کاکڑ نے کی، جس میں علما کرام، انجمن تاجران، ہزارہ برادری کے عمائدین، میونسپل کمیٹی کے افسران اور پولیس آفیسران نے شرکت کی۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی او کلیم اللہ کاکڑ نے کہا کہ “عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے ناکام بنایا جائے گا، اور ایسے عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔”انہوں نے کہا کہ محرم کے جلوسوں، مجالس عزاء اور دیگر مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے مکمل پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ تمام حساس علاقوں کی نشاندہی کر کے وہاںاضافی نفری تعینات کی جا ئے گی جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مرکزی مقامات کی نگرانی بھی کی جائے گی۔ایس ڈی پی او کلیم اللہ کاکڑ نے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ:محرم کے دوران تمام جلوسوں کے روٹس کو کلئیر کر کے پولیس نفری تعینات کی جائے گی۔میونسپل کمیٹی کو صفائی، اسٹریٹ لائٹس اور پانی کی فراہمی کے لیے متحرک کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔مذہبی رہنماوں، مقامی عمائدین اور تاجروں سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا۔اجلاس میں موجود علما کرام اور ہزارہ برادری کے عمائدین نے ضلعی پولیس انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا عزم ظاہر کیا۔اجلاس کے اختتام پر ایس ڈی پی او کلیم اللہ کاکڑ نے تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ محرم الحرام کے دوران کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہ کی جائے ، اور تمام ادارے ہمہ وقت الرٹ رہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4565/2025
جعفرآباد25جون ۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خلیل احمد، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد کاظم لونی، ایریگیشن، صحت، میونسپل کارپوریشن اور دیگر محکموں کے ضلعی سربراہان و نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد مون سون سیزن کے دوران کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینا اور ضلعی سطح پر مربوط حکمت عملی ترتیب دینا تھا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں مون سون بارشوں سے قبل تمام متعلقہ ادارے اپنی تیاریوں کو مکمل کریں، نشیبی علاقوں کی نشاندہی، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، مشینری کی دستیابی اور ریسکیو ٹیموں کو الرٹ رکھنے جیسے تمام اہم امور پر پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی آفیسران اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کو ہنگامی بنیادوں پر میڈیکل ٹیمیں اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی جبکہ میونسپل اداروں کو ہدایت کی گئی کہ برساتی نالوں کی صفائی اور سیوریج سسٹم کی بہتری پر فوری توجہ دی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام محکمے ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گے اور ضلع بھر میں کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مون سون بارشوں کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4566/2025
نصیرآباد:25جون ۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عبدالحمید ابڑو، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل و فیمیل، آر ٹی سی ایم، یونیسیف اور دیگر تعلیمی و سماجی اداروں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل، تدریسی عمل کی صورتحال، غیر فعال اسکولز اور اساتذہ کی حاضری سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ تعلیم معاشرے کی ترقی کا ستون ہے، اس لیے تعلیمی میدان میں جاری جدوجہد کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں تدریسی عمل کی بحالی اور تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع میں بند اسکولوں کو فعال کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور ان کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لیے باقاعدہ پلان تیار کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے مستقبل کا انحصار اساتذہ کی ذمہ داریوں کی ادائیگی پر ہے، اس لیے فرائض سے غفلت برتنے والے عملے کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔ انہوں نے یونیسیف اور دیگر شراکت دار اداروں کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری و غیر سرکاری ادارے باہمی اشتراک سے تعلیمی بہتری کے لیے مل کر کام کریں تاکہ ضلع نصیرآباد میں شرح خواندگی میں نمایاں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔ اجلاس میں شریک تمام اسٹیک ہولڈرز نے اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4567/2025
لورالائی 25جون ۔ پولیس کی کاروائی: قتل کے مقدمے میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتارلورالائی. لورالائی پولیس نے ایک سال قبل پیش آنے والے قتل کے مقدمے میں مطلوب دو اہم اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی کی ہدایت اور ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان کے احکامات پر ایس ڈی پی او کلیم اللہ کاکڑ کی زیرنگرانی پولیس تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی لورالائی کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کی۔ کارروائی کی قیادت انسپکٹر ظہیر جمالی نے کی جبکہ سب انسپکٹر عارف باتوزئی اور ان کی ٹیم نے اس میں عملی کردار ادا کیا۔یاد رہے کہ ایک سال قبل کلی پٹھان کوٹ میں محمد ایوب ولد نیلے خان سلیمانخیل کو ان کے قریبی رشتہ داروں نے قتل کر کے اسے حادثاتی موت قرار دے کر دفن کر دیا تھا۔ بعد ازاں مقتول کے ورثا نے پولیس کو درخواست دی اور باقاعدہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔پولیس نے جدید تفتیشی طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پوسٹ مارٹم کرایا جس سے یہ ثابت ہوا کہ محمد ایوب کی موت حادثہ نہیں بلکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت قتل تھی۔ جس پر پولیس نے مقدمہ نمبر 427/024 بجرم 302، 149، 147 درج کیا۔کارروائی کے دوران دو نامزد اشتہاری ملزمان نواب خان ولد خروٹی اور توران ولد نواب خان، قوم سلیمانخیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ لورالائی پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔

خبرنامہ نمبر4568/2025
خضدار25 جون ۔ کمشنر قلات ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی سربراہی میں محرم الحرام کے سلسلے میں فول پروف سیکورٹی انتظامات اور امن کے قیام کے لیئے خضدار میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد جعفر، ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی ڈی آئی جی قلات رینج عبدالحمید کوسہ، صدر انجمن تاجران خضدار حافظ حمید اللہ مینگل، ال پارٹی شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین اشرف علی مینگل، جنرل سیکرٹری قدیر احمدزہری ایس ایس پی خضدار، ڈائریکٹر ہیلتھ قلات ڈویژن شبیر احمد مینگل ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر رفیق احمد سا سولی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد صالح جاموٹ،وحدت المسلمین خضدارکے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر رضا حیدر علمائے کرام اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران حساس صورتحال سے نمٹنے اور امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی۔ شرکاء نے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ کمشنر شاہزیب خان کاکڑ نے زور دیا کہ تمام متعلقہ ادارے مل کر امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں گے۔علمائے کرام، سیاسی و مذہبی رہنماوں نے امن کے قیام کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ مل کر حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کریں گی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور گشت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی۔حافظ حمید اللہ مینگل اور اشرف علی مینگل نے کہا کہ تاجر برادری اور شہری ایکشن کمیٹی امن کے قیام کے لیئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ چیف آفیسر محمد صالح جاموٹ نے یقین دہانی کرائی کہ میونسپل کارپوریشن صفائی، روشنی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔اجلاس میں علمائے کرام نے خصوصی طور پر زور دیا کہ تمام مکاتب فکر اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیں اور مشترکہ کاوشیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر پیغام محبت اور بھائی چارے کو عام کیا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے عہد کیا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔ کمشنر نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ کار میں تیاریاں مکمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔ اجلاس میں شہریوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ پرامن ماحول کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر4569/2025
کوئٹہ 25 جون: نیو انرجی ویکل پالیسی، سیمناروفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے پاکستان کی نئی انرجی وہیکل پالیسی 2025-30 کے حوالے سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات عمران خان، سیکرٹری انڈسٹریز محمد خالد سرپرہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان محمد نور کھیتران سمیت محکمہ ٹیکسیشن و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی ایڈیشنل سیکرٹری آصف سعید نعمانی نے کہا کہ انرجی وہیکل پالیسی کا بنیادی مقصد پاکستان کی تیل کی برآمدات میں کمی لانا ہے۔ جس پر بھاری رقم خرچ ہو رہا ہے۔ دوسرا مقصد یہ کہ پوری دنیا ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ بہت متاثر ہو رہا ہے۔ خصوصاً پاکستان قدرتی ماحولیاتی تبدیلیوں سے بہت نقصان اٹھا رہا ہے۔ ان نقصانات کو کم کرنے کے لیے حکومت پاکستان تمام صوبوں میں انرجی وہیکل پالیسی قائم کرنے کے لئے صوبوں کی شراکت کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے انرجی پالیسی میں پرائیویٹ سیکٹر کی بھی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ اس ضمن میں لوکل انڈسٹریز قائم کرنے کے لئے اکسٹھ (61 ) سائنسز جاری کی چکی ہے، ان صنعتوں سے جو پیداوار ہوگی وہ نوے فیصد (90)مقامی ہوگی۔ نیو پروگرام سے مقامی طور پر تربیت حاصل کر کے ہنر مند لوگ پیدا ہونگے اور اس پندرہ ہزار سے زیادہ آسامیاں پیدا ہونگی جس پر مقامی لوگ بھرتی ہونگے۔ نیو انرجی پالیسی کے تحت حکومت کی جانب سے دو ویلر پر 65 ہزار، تین پر 4 لاکھ جبکہ چار ویلرز پر 15 ہزار پر سبسیڈی دی جائیگی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان گرین آٹوز کو فنانس ریفارمز دیگی۔ ان وہیکلز کی رجسٹریشن فری ہوگی اور ٹول ٹیکس بھی بہت کم ہوگی۔ وڑن 2030 اور اس سے آگے کے تحت 30 فیصد گاڑی نیو ہونگے۔ اس مقصد کے لئے تین ہزار چارجنگ سٹیشنز قائم کئے جائینگے۔ اس سے ایک بلین ڈالر اور دوبلین لیٹر تیل کی بچت ہوگی۔ قبل ازیں محمد خالد سرپرہ صوبائی سیکریٹری انڈسٹریز نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور وفاقی گورنمنٹ کی نیو پالیسی 2030 کو سراہا اور کہا کہ حکومت بلوچستان اس ضمن میں مدد فراہم کریگی تاکہ بلوچستان کے باسی بھی اس پروگرام سے بھرپور مستفید ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4570/2025
لسبیلہ 25جون ۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ نے پری مون سون سے قبل مﺅثر انتظامات شروع کردیے ہیں حکومت بلوچستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرابلوچ کی جانب سے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کو پیشگی مون سون پلان تیاری کے احکامات پر متعلقہ محکموں کے سربران نے اپنے اپنے پری مون سون پلان ضلعی انتظامیہ کیساتھ شیئر کردیے ہیں ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کی گائیڈلائن پر میونسپل کمیٹی اوتھل بیلہ نے سیوریج نالیوں اورمحکمہ ایریگیشن نے برساتی نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفاءکاکام شروع کردیا ہے مون سون پلان کے تحت مجکمہ مواصلات وتعمیرات روڈسیکشن اورمحکمہ زرعی انجینئرنگ کے افسران کو مون سون کے پیش نظر مشینریاں الرٹ رکھنے کےاحکامات دیے گئے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 4571/2025
صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے سالانہ بجٹ 2025۔26 کی کثرت رائے سے متفقہ طور پر منظور ی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، کابینہ اور تمام اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے صوبے کے عوام کی زندگی پر اچھے اثرات مرتب ہونگے بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کے بہت سے سکیمات شامل کیے ہیں جو کہ عوام کی دیرینہ مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر ینگے صوبے کے دیہی اور شہری علاقوں میں ترقی کا جال بچھایا جائے گا ۔ عوام الناس کے دہلیز پر صحت ، تعلیم اور آب نوشی کے مسائل حل کرنے کے لیے خطیر رقم رکھی گئی ہے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ ہماری حکومت روز اول سے عوام کی خدمت اور ان کے فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہے ہیں صحت کارڈ ہماری حکومت کی ایک نہایت ہی اہم اور انقلابی اقدام ہے جس کے ذریعے کثیر تعداد میں لوگوں کا مفت علاج ہو رہا ہیں جو کہ نئے بجٹ میں بھی صحت کارڈ کے لیے کافی رقم رکھی گئی ہے صحت کارڈ کو عوام میں بہت پزیرائی ملی ہے۔اس کے علاوہ آبی ذخائر بڑھا نے کے لئے مختلف سکیمات کے لیے فنڈز مختص کئے جو کہ خشک سالی سے اکثر علاقوں میں پا نی کی کمی سے لوگوں کی روزمرہ زندگی ، زراعت اور لائیو سٹاک پر بہت برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس پر قابو پانے کے لیے تر جییحی بنیادوں پر آبی ذخائر بڑھانے پر کام شروع کرینگے ۔

خبرنامہ نمبر 4572/2025
بارکھان ;25جون 2025: یونین کونسل مہمہ صمندخان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری منعقد ہوٸی۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو سمیت ونگ کمانڈنٹ ایف سی کرنل جہانزیب۔ڈی۔ایچ۔او ڈاکٹر مجیب بگٹی۔ڈپٹی ڈاٸریکٹر زراعت جلال مری۔ڈی۔ڈی۔او تعلیم طارق محمود کھیتران۔ڈی ایس ایم پی پی ایچ اٸی جہانگیر زہری۔چیٸرمین یونین کونسل احسن ایاز کھیتران شامل تھے۔ کھلی کچہری میں مہمہ صمند خان کی عوام نے بھرپور شرکت کی ہے۔عوام نے کھلی کچہری میں صاف پینے کے پانی۔صحت۔تعلیم۔بجلی۔روڈ۔امن وامان۔زراعت اورمال مویشیوں کی بیماریوں سے متعلق مساٸل سے اگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے فوری حل طلب مساٸل فوری طور پر حل کردئیے اورکچھ بڑے مسلے حکام بالا سے حل کرانے کی یقین دہانی کراٸی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری سےخطاب کرتے ہوۓ کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی مساٸل حل کرنے میں نہایت سنجیدہ ہے۔کھلی کچہری کا مقصد بھی عوام کے مساٸل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔انہوں نے کہا عوام حکومتی اداروں سے تعاون کریں۔ تاکہ علاقے کے مساٸل حل ہوسکیں اور امن و امان کی فضا قاٸم ہوسکے۔اخر میں محکمہ زرعت کی جانب سے کسانوں میں سرٹیفاٸیڈ بیج بھی تقسیم کیا گیا۔

خبرنامہ نمبر4573/2025
گوادر 25جون2025:
ایگزیکٹیو انجینیئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ ضلع گوادر میں “سنٹ سر” واحد مقام ہے جہاں زیرِ زمین پینے کے صاف پانی کی وافر مقدار موجود ہے۔ ان کے مطابق یہ ذخیرہ نہ صرف جیوانی اور اس کے نواحی علاقوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے بلکہ اسے توسیع دے کر گوادر شہر تک بھی پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔
مومن بلوچ کا کہنا تھا کہ اس وقت سنٹ سر سے ایک پرانا مگر فعال واٹر سپلائی سسٹم کام کر رہا ہے، جو ساجی اور دیگر دیہی علاقوں کو پانی مہیا کر رہا ہے۔ تاہم، بڑھتی ہوئی آبادی اور پانی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس نظام میں فوری توسیع کی ضرورت ہے تاکہ جیوانی، پلیری اور پشکان جیسے اہم علاقوں تک بھی مستحکم پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
محکمے کے مطابق، سنٹ سر میں 1971 سے چار ٹیوب ویل بورز نصب ہیں، جو اب تک کام کر رہے ہیں۔ایگزیکٹو انجینیئر نے تجویز دی ہے کہ علاقے میں کم از کم 6 تا 7 مزید ٹیوب ویل بورز نصب کیے جائیں تاکہ پانی کی دستیابی میں اضافہ ہو اور علاقہ مستقبل میں پانی کی قلت سے محفوظ رہے۔مزید برآں، اس پرانے پائپ لائن سسٹم کی مرمت اور اپ گریڈیشن بھی ناگزیر ہے تاکہ موجودہ و مستقبل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور جیوانی، پلیری، پشکان اور گوادر شہر کے قریبی علاقوں کو کسی بھی قسم کی پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے حکومت سے اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ عوام کو صاف، محفوظ اور مسلسل پانی کی سہولت دستیاب ہو سکے۔

خبرنامہ نمبر 4574/2025
کوئٹہ 25 جون2025 :
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ حکومت ٹریفک قوانین کی تشکیل اور انکے نفاذ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے. لوگوں کو قوانین کے شعور و آگہی دینے کے ساتھ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانا زیادہ ضروری ہے. اس ضمن میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ ہی پورے ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم، وہیکل فٹنیس، سڑک کی حفاظت اور ٹریفک سیفٹی کو کامیاب بنا سکتی ہیں۔ قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں کمی لانے کیلئے ہمیں فوری طور پر ایک جامع حکمت عملی بنانے ہوگی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ڈی آئی جی موٹروے (ویسٹ زون) اشفاق احمد خان کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا. اس موقع پر ڈی آئی جی موٹروے کے عملہ سمیت پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی بھی موجود تھے۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ڈرائیونگ لائسنس، گاڑی فٹنس اور تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین کے بارے میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں آگاہی سیشن منعقد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اسطرح نوجوان نسل میں روڈ سیفٹی کا احساس اجاگر کرنے میں فکری رہنمائی ملے گی۔ علاوہ ازیں ٹریفک سیفٹی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے متعلقہ تمام اداروں کے درمیان مضبوط روابط بڑھانا مددگار ثابت ہو سکتا ہے.

خبرنامہ نمبر4575/2025
کوئٹہ 25 جون: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کی کاوشوں کی بدولت میں ڈسٹرکٹ ژوب میں ایک شاندار اسٹیڈیم قائم کیا جا رہا ہے جس سے کھیلوں کے فروغ اور خاصکر نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول ہونے کے مواقع میسر آئیں گے۔ ژوب فٹ بال اور کرکٹ وغیرہ کے حوالے سے نوجوان کھلاڑیوں کا ایک اہم مرکز ہے، تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے سے وہ اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کر سکتے ہیں اور اپنے صوبے کا نام روشن کر سکتے ہیں. گورنر مندوخیل نے ایک بار پھر ژوب ڈسٹرکٹ کو جدید تعلیم کا مرکز بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ژوب میں دانش سکول کی حالیہ منظوری اس مقصد کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ اقدام ژوب کے لوگوں کیلئے نئے تعلیمی مواقع کھولے گا جس سے وہ کوالٹی ایجوکیشن تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور تعلیمی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو جائیں گے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ژوب میں بیوٹمز یونیورسٹی کیمپس اور دانش سکول کے قیام کی منظوری ژوب کے نوجوانوں کو کامیاب زندگی گزارنے کیلئے جدید علم و مہارت سے آراستہ کیا جائے گا۔ ایک اولسی خدمتگار کی حیثیت سے گورنر مندوخیل نے لوگوں کے حقوق اور اختیارات کے تحفظ کو مسلسل ترجیح دی ہے۔ وہ ژوب میں تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، صاف پانی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے پرعزم ہے۔

خبرنامہ نمبر4576/2025
کوئٹہ 25 جون: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ حکومت ٹریفک قوانین کی تشکیل اور انکے نفاذ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے. لوگوں کو قوانین کے شعور و آگہی دینے کے ساتھ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانا زیادہ ضروری ہے. اس ضمن میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ ہی پورے ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم، وہیکل فٹنیس، سڑک کی حفاظت اور ٹریفک سیفٹی کو کامیاب بنا سکتی ہیں۔ قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں کمی لانے کیلئے ہمیں فوری طور پر ایک جامع حکمت عملی بنانے ہوگی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ڈی آئی جی موٹروے (ویسٹ زون) اشفاق احمد خان کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا. اس موقع پر ڈی آئی جی موٹروے کے عملہ سمیت پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی بھی موجود تھے۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ڈرائیونگ لائسنس، گاڑی فٹنس اور تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین کے بارے میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں آگاہی سیشن منعقد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اسطرح نوجوان نسل میں روڈ سیفٹی کا احساس اجاگر کرنے میں فکری رہنمائی ملے گی۔ علاوہ ازیں ٹریفک سیفٹی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے متعلقہ تمام اداروں کے درمیان مضبوط روابط بڑھانا مددگار ثابت ہو سکتا ہے.

خبرنامہ نمبر4577/2025
چمن 25 جون 2025
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے آج نادرا آفس چمن کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے نادرا آفس میں آفیسرز اور سٹاف کی حاضریاں چیک کیں ڈی سی چمن نے وہاں موجود لوگوں سے تفصیلی معلومات حاصل کیں اور سٹاف کے رویے اور کام کے حوالےسے بھی معلومات حاصل کیے انہوں نے نادرا آفیسرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کی قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے لوگوں کی شناختی کارڈز فارم بغیر کسی دیر کے جمع کیے جائیں اور لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائے اس موقع پر نادرا آفیسر نے ڈی سی چمن کو نادرا آفس کی کام کے حوالےسے تفصیلی بریفنگ دی جس کے بعد ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی بلاک شناختی کارڈز کمیٹی کے اجلاس میں گئے اور وہاں انہوں بلاک شناختی کارڈز کی کاغذات کی جانچ پڑتال اور نادرا کی ریکوائرمنٹس کو فل پل کرنے والے درخواست گزاروں کی شناختی کارڈز جمع کرنے کی احکامات جاری کیےخبرنامہ نمبر4578/2025
استا محمد: 25جون2025: ڈپٹی کمشنر استامحمد رزاق خجک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف سی114 سوئی رائفل کے لیفٹیننٹ کرنل رضوان طیب، پولیس سمیت تمام ضلعی محکموں کے سربراہان اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ضلع میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط حکمت عملی مرتب کرنا تھا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر رزاق خجک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اور منظم اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کو مکمل طور پر فعال اور منظم بنایا گیا ہے تاکہ عوامی مفاد میں بہتر فیصلے کیے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا اولین مقصد عوام کو ایک محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے عوام کا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے عوام اور اداروں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔اجلاس میں تمام اداروں نے اپنی اپنی کارکردگی اور امن و امان سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے اور تعاون سے ضلع میں پائیدار امن یقینی بنائیں۔

خبرنامہ نمبر4578/2025
استا محمد: 25جون2025: ڈپٹی کمشنر استامحمد رزاق خجک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف سی114 سوئی رائفل کے لیفٹیننٹ کرنل رضوان طیب، پولیس سمیت تمام ضلعی محکموں کے سربراہان اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ضلع میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط حکمت عملی مرتب کرنا تھا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر رزاق خجک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اور منظم اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کو مکمل طور پر فعال اور منظم بنایا گیا ہے تاکہ عوامی مفاد میں بہتر فیصلے کیے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا اولین مقصد عوام کو ایک محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے عوام کا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے عوام اور اداروں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔اجلاس میں تمام اداروں نے اپنی اپنی کارکردگی اور امن و امان سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے اور تعاون سے ضلع میں پائیدار امن یقینی بنائیں۔

خبرنامہ نمبر4579/2025
استامحمد 25 جون 2025: ڈپٹی کمشنر استامحمد رزاق خان خجک نے کہا ہے کہ منشیات ہماری نوجوان نسل اور ملک کے مستقبل کو تباہی و بربادی کی طرف دھکیل رہی ہے، اس ناسور کا تدارک کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، بالخصوص قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ منشیات کی روک تھام کے لیے اپنا فعال اور مؤثر کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں پولیس، ایکسائز، انسداد منشیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تمام اداروں کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں اور اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا پھیلاؤ نہ صرف صحت عامہ کے لیے سنگین خطرہ ہے بلکہ یہ معاشرتی بگاڑ اور جرائم کے فروغ کا بھی بڑا سبب بن رہا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تمام ادارے باہمی رابطے اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرتے ہوئے اس لت کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، اگر انہیں منشیات کی لعنت سے نہ بچایا گیا تو قوم کا مستقبل تاریک ہو جائے گا، اس لیے تعلیمی اداروں، والدین اور علمائے کرام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے، خفیہ اطلاعات کے تبادلے کے نظام کو فعال کیا جائے اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے تمام اداروں کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی تاکہ منشیات جیسی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے اور ہماری آنے والی نسلیں ایک صحت مند اور محفوظ ماحول میں زندگی گزار سکیں۔

خبرنامہ نمبر4580/2025
استامحمد 25جون2025: ڈپٹی کمشنر استامحمد رزاق خان خجک نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی بروقت اور مکمل وصولی محکمہ ریونیو کے افسران اور عملے کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے، اس اہم قومی فریضے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ جن افسران اور اہلکاروں کی جانب سے لاپرواہی یا سستی کا مظاہرہ کیا گیا، ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی سے متعلق منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس میں محکمہ ریونیو کے ضلعی افسران، ریونیو عملے اور متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریونیو افسران نے عشر، آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس کی مد میں وصول کی گئی رقوم کی تفصیلات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ریونیو افسران دیے گئے ٹارگٹ کے حصول کو سنجیدگی کے ساتھ یقینی بنائیں اور اس حوالے سے باقاعدگی سے کارکردگی رپورٹ جمع کروائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جن سرکلز پر تاحال سرکاری واجبات بقایہ ہیں، وہاں کے افسران فوری اقدامات کرتے ہوئے ان بقایاجات کی مکمل وصولی کو ہر صورت ممکن بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو کی بہتر کارکردگی نہ صرف سرکاری نظام کو تقویت دیتی ہے بلکہ ترقیاتی منصوبوں میں مالی معاونت کا ذریعہ بھی بنتی ہے، لہٰذا ریونیو افسران اپنی ذمہ داریوں کو قومی مفاد کے تحت ادا کریں اور کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔

خبرنامہ نمبر 4581/2025
گڈانی25جون2025:: انڈسٹری آل گلوبل یونین کے ڈائریکٹر برائے شپ بلڈنگ و شپ بریکنگ مسٹر والٹن پنٹلینڈ نے گڈانی کا دورہ کیا اس موقع پر فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی بلوچستان کے چیئرمین میر علی اکبر زہری، چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی جان شیر بلوچ، شپ بریکنگ ورکرز یونین کے صدر بشیر احمد محمودانی، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے صدر رفیق بلوچ اور دیگر علاقائی معتبرین بھی موجود تھے۔ وفد نے شپ بریکنگ یارڈ نمبر 71 کا معائنہ کیا اور گڈانی کے شپ بریکنگ یارڈز کو ماحول دوست “گرین یارڈ” بنانے کی جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انڈسٹری آل گلوبل یونین کے نمائندہ نے حفاظتی اقدامات، مزدوروں کی فلاح و بہبود، اور ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے شپ بریکنگ یارڈ کے اسٹیک ہولڈرزاورحکومت پاکستان کی جانب سے ہانگ کانگ انٹرنیشنل کنونشن فار دی سیف اینڈ انوائرنمنٹلی ساؤنڈ ری سائیکلنگ آف شپز (HKC) جون 2025 کے نفاذ کو اہم پیشرفت قراردیا

خبرنامہ نمبر4582/2025
کوئٹہ، 25 جون 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا چاہے اس کے لیے انہیں کوئی بھی قربانی دینی پڑے، انہوں نے کہا کہ جو عناصر بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں وہ بلوچ قوم کو ایک لاحاصل جنگ میں دھکیل رہے ہیں جنگ نہ آج بلوچ کو فائدہ دے سکتی ہے، نہ دس سال بعد، نہ پچاس سال بعد بلکہ اس کے نتیجے میں صرف خون بہے گا دہشت پھیلے گی اور نقصان ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ ان دہشتگردوں کے سامنے کبھی سرنڈر نہیں کریں گے اور ہر میدان میں ان کا مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ بعض دوست انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دیتے ہیں مگر وہ انہیں سمجھاتے ہیں کہ ان کے اندر بھی ایک انا ہے ایک ذمہ داری کا احساس ہے جو اللہ تعالیٰ اور آئین پاکستان نے انہیں سونپی ہے بدھ کے روز انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے ایوان میں بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ آئین انہیں خاموش رہنے کی اجازت نہیں دیتا میر سرفراز بگٹی نے موسیٰ خیل میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک خاتون کے سامنے اس کے شوہر اور بیٹے کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا اور وہ یہ فیصلہ نہ کر سکی کہ ایک چادر جو اس کے پاس تھی وہ اپنے شوہر پر ڈالے یا بیٹے کی لاش کو ڈھانپے آئین پاکستان مجھے اس مظلوم عورت کے ساتھ کھڑا ہونے کا درس دیتا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ مسلسل بلوچ قوم پاکستان کے عوام اور بین الاقوامی دنیا کو اس غلط فہمی سے نکالتے رہیں گے کہ مذہب کے نام پر تشدد تو دہشتگردی کہلاتا ہے لیکن جب یہی تشدد قوم پرستی یا سیاسی نعروں کے نام پر ہو تو اسے کسی طور پر درست قرار کہا جائے ، ریاستی طاقت کے سوا کسی کو تشدد کا اختیار نہیں اور جو بھی فرد یا گروہ ریاست کے خلاف تشدد کرے گا وہ دہشتگرد کہلائے گا، چاہے وہ کسی بھی نام یا جواز کے تحت ہو، اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ وہ ان عناصر کو للکارتے رہیں گے، ان کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے اور بلوچ قوم کو حقائق سے باخبر کرتے رہیں گے تاکہ ان کے ذہنوں میں کوئی ابہام باقی نہ رہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے امن و امان پر رائے دینے والے اکثر وہ لوگ ہوتے ہیں جو یہاں کے باشندے نہیں بلکہ باہر بیٹھ کر تجزیے کرتے ہیں دوسری جانب ہماری حکومت زمینی حقائق سے آگاہ ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں دہشتگردی کو حکومتوں نے اپنی جنگ نہیں سمجھا نتیجتاً ریاستی ادارے تنہا لڑتے رہے اور قربانیاں دیتے رہے مگر ہماری حکومت نے اس جنگ کو اپنایا ہے اور دہشتگردوں کا مقابلہ پوری قوت سے کیا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردی کی عالمی تاریخ یہ ثابت کرتی ہے کہ دہشتگرد صرف اس وقت کامیاب ہوتے ہیں جب سول حکومت غیر فعال ہو ریاست کو فعال، متحرک اور جواب دہ بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے انتظامی اصلاحات کا مکمل پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی کی ان تمام خرابیوں کو دور کرنے کا عزم کر رکھا ہے جن خرابیوں کے باعث عوام حکومت سے نالاں رہے اب ہم ہر دفتر کو فعال کریں گے، ہر آسامی کو پُر کریں گے، اور ایک مربوط مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے ہر ملازم اور ہر محکمے کی کارکردگی کو جانچیں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم عوام کے دروازے تک پہنچیں گے ان کی شکایات سنیں گے، ان کے مسائل حل کریں گے، انہوں نے کہا کہ 3200 بند اسکولوں کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے، صحت کے متعدد بند مراکز فعال کر دیے گئے ہیں، ایک سال میں 16000 سے زائد بھرتیاں عمل میں لائی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ تین ماہ میں مزید وہ تمام اسکول جہاں اساتذہ موجود نہیں مکمل فعال کر دیے جائیں گے اور تمام بنیادی صحت مراکز بھی فعال ہوں گے تعلیم، صحت، روزگار، شہری سہولیات اور بیرون ملک ملازمتوں کے مواقع کے لیے جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہے، جس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ترقیاتی بجٹ کے مؤثر استعمال پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ کیا گیا ہے جو دوسرے صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ رواں سال بھی اس تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا، تمام محکمے اپنی کارکردگی دکھائیں گے، تمام ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سال پی ایس ڈی پی میں بڑی اصلاحات کی گئی ہیں، غیر ضروری اور ناکارہ اسکیمیں ختم کر دی گئی ہیں اور روزگار و معاشی ترقی پر توجہ دی گئی ہے تمام منصوبوں کی مؤثر مانیٹرنگ کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کا نظام بھی متعارف کرایا جا رہا ہے امن و امان کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو جدید اسلحہ و ساز و سامان فراہم کیا جا رہا ہے، تھانے اور چیک پوسٹیں ازسرِنو تعمیر کی جا رہی ہیں، اور پراسیکیوشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف آخری حد تک جائیں گے چاہے اس کے لیے جتنے بھی وسائل درکار ہوں وزیر اعلیٰ نے بجٹ میں شامل متعدد فلیگ شپ منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ پروگرام، سیف سٹی پراجیکٹس، شمسی توانائی، صنعتی زونز، اسکول، اسپتال، بس ٹرمینلز، کیڈسٹرل لینڈ سیٹلمنٹ، امن و ہم آہنگی کے پروگرام، پیپلز ٹرین سروس، ائیر ایمبولینس، پنک اسکوٹی اسکیم، یوتھ پالیسی، بی ٹی ای وی ٹی اے اسکیم، اسکالرشپ فنڈ، عوامی انڈومنٹ فنڈ اور میونسپل سروسز کی بہتری کے منصوبے شامل ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا جا رہا، بلکہ بعض ٹیکسز میں کمی کی گئی ہے تاکہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے وزیر اعلیٰ نے بلوچستان کے ہر ضلع کے ترقیاتی منصوبے تفصیل سے بیان کیے جن میں سڑکیں، اسپتال، ڈیم، تعلیمی ادارے، انڈسٹریل اسٹیٹس، برن ہسپتال، زراعت، پینے کے صاف پانی کے منصوبے، کھیلوں کے میدان، سیاحت، امن و امان، روزگار اور دیگر منصوبے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے بلوچستان کے ہر گوشے کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا شہداء پیکج کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ دہشتگردی کے واقعات میں سویلین شہداء کے معاوضے کو پندرہ لاکھ سے بڑھا کر پچیس لاکھ کر دیا گیا ہے جبکہ فورسز کے شہداء کے معاوضے کو چالیس لاکھ مقرر کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح شہداء کے لیے پلاٹ کی رقم دس لاکھ سے بڑھا کر بیس لاکھ کر دی گئی ہے وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر کے اختتام پر کہا کہ یہ بجٹ اُن کے لیے ایک زینہ ہے، منزل نہیں۔ انہوں نےکہاکہ”میں نے اپنے عوام کو سینے سے لگانا ہے، میں نے دہشتگردوں کے خوابوں کو خاک میں ملانا ہے، میں نے اپنے بچوں کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینا ہے، میں نے پاکستان دشمن قوتوں کو ہر میدان میں شکست دینی ہے اور اپنے لوگوں، اپنے صوبے اور اپنے ملک کو تاریک راہوں سے بچانا ہے انہوں نے کہا کہ بعض لوگ انہیں خاموشی کا مشورہ دیتے ہیں، مگر وہ ایک بلوچ ہیں اور ان کی ضد اور انا انہیں کبھی خاموش نہیں بیٹھنے دیتی انہوں نے خطاب کا اختتام مرحوم اشفاق سبقت کی نظم سے لیے گئے اشعار پر کیا اور کہا:۔جب دنیا کے بت خانوں میں اصنام کی پوجا جاری ہو
جب ایک انسان کی عظمت پر اک پتھر کا دم بھاری ہو
جن من کی جمنا میلی ہو اور روح میں اک بیزاری ہو
جب جھوٹ کے ان بگھوانوں سے ایمان پر لرزہ طاری ہو۔اس حال میں ہم دیوانوں سے تم کہتے ہو خاموش رہو ہم اہلِ حرم ہیں، اب ہم سے یہ کفر گوارا کیسے ہو
ہم لوگ اناالحق بولیں گے، ہم لوگ اناالحق بولیں گے
جب راء کے ایک اشارے پر میرے دیس پہ حملہ ہوتا ہو
جب غیروں کے ہتھیاروں تلے میرے پیارے جان سے جاتے ہوں۔جب اپنے ظالم جابر کی عظمت کا قصیدہ لکھتے ہوں ۔جب حق کی باتیں کہنے پر انسان کی زبانیں کٹتی ہوں
اس حال میں ہم دیوانوں سے تم کہتے ہو خاموش رہو
جس دور میں کعبے والوں کو گرجے کے نظارے بھاتے ہوں۔جس دور میں مشرق والے بھی مغرب کے ترانے گاتے ہوں۔جس دور میں مسلم لیڈر بھی کچھ کہنے سے گھبراتے ہوں۔جس دور میں ہمدم غیرت کے اسباب عدم ہو جاتے ہوں
اس دور میں ہم دیوانوں کو تم کہتے ہو خاموش رہو
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ ہرگز خاموش نہیں رہیں گے حق و سچ بولتے رہیں گے اور مفاد عامہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس بجٹ کو ترقی، امن، خدمت اور فلاح کا آغاز بنائیں گے تاکہ بلوچستان کا ہر شہری، ہر بچہ اور ہر کونہ امید، روشنائی اور خوشحالی کا گہوارہ بنے۔

خبرنامہ نمبر 4583/2025
کوئٹہ 25 جون 2025: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی غیر حاضری اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ کی جانب سے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری یا کام میں لاپرواہی کی صورت میں کسی بھی قسم کی تنخواہ یا مراعات قومی خزانے سے ادا نہیں کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ایسے تمام اساتذہ اور د گر اداروں کے ملازمین کی تفصیلات فوری طور پر طلب کی جائیں جو اپنے فرائض سے غفلت برت رہے ہیں یا بغیر کسی اطلاع کے مسلسل غیر حاضر ہیں۔ ان ملازمین کو ضابطے کے مطابق ایک ہفتے کے اندر شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں، اور اگر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکیں تو انہیں فارغ کر کے ان کی جگہ خالی آسامیوں پر نئے اہل ا±میدواروں کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے انہوں نے سابقہ ادوار کے حکومتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت اور دیگر لازمی سروسز کے اداروں میں کسی بھی ملازم تنظیم اور ایسوسی ایشن کو تالہ بندی اور ہڑتال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں ماضی میں ہم ترقی کی جس دوڑ میں پیچھے رہے ہیں اس میں ان جیسی تنظیموں کی بلا جواز ہڑتالیں اور اداروں و دفاتر کی کی تالہ بندی نے حکومتوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، تاہم اگر سرکاری ملازمین اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سر انجام نہیں کریں گے تو ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے افسران کو تاکید کی کہ وہ فیلڈ وزٹ کر کے حاضری کو یقینی بنائیں اور کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کریں۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

16-07-2025

خبرنامہ نمبر4977/2025تربت 16 جولائی :۔:سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے…

4 hours ago

DGPR ADVERTISEMENTS

15-07-2025

9 hours ago

16-07-2025

CamScanner 16-07-2025 09.08Download

15 hours ago

15-07-2025

خبرنامہ نمبر4946/2025کوئٹہ 15جولائی :۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اورصوبائی وزیر میر علی حسن زہری…

1 day ago