Categories: News

08-07-2025

خبرنامہ نمبر4801/2025
چمن08جولائی :۔ اے سی چمن امتیاز علی بلوچ کی زیر نگرانی لیویز فورس کا شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ رات اے سی چمن امتیاز بلوچ، دفعدار محمد شفیق نے لیویز فورس کے ہمراہ شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں ناکوں چوکیوں اور رابطہ سڑکوں پر ناکے لگا کر سنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سواروں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں مشکوک افراد سے تفتیش اور جامع تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا اس موقع پر اے سی چمن نے تمام عوام سے اپیل کی کہ امن وامان کو برقرار رکھنے کیلے ناکہ جات کے دوران گشت لیویز فورس کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے لیویز فورس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے یلئے 24 گھنٹے گشت کے دوران جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر پر کھڑی نظر رکھیں انہوں نے کہا کہ عوام الناس لیویز فورس کی تفتیش سے دل برداشتہ نہ ہوں کیونکہ انتظامیہ یہ تمام اقدامات عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اٹھا رہی ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4802/2025
جعفرآباد08جولائی :۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت انسداد منشیات کے استعمال کے خلاف اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جلیل احمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی، محکمہ ایکسائز سمیت مختلف محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کی گئی کاروائیوں اور اس کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہم سب کا فرض ہے، منشیات نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں، ہمیں اجتماعی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منشیات کے عادی افراد کی نشاندہی کی جائے تاکہ انہیں صوبائی دارالحکومت ری ہیبلی ٹیشن سینٹرز بھجوایا جا سکے جہاں ان کا بہتر علاج ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، پولیس اور محکمہ ایکسائز مل کر شہر بھر میں منشیات فروشوں کے اڈوں پر چھاپے ماریں اور اس گھناونے عمل میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے کیونکہ یہ عناصر نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے تک پہنچا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اس حوالے سے ہر ممکن دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی اور انسداد منشیات کیلئے تمام ادارے مل کر مربوط اور نتیجہ خیز اقدامات کو یقینی بنائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر4803/2025
کوئٹہ08جو لائی :۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں مختلف سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسین روڈز علی نواز مری سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ شہر کی مختلف سڑکوں کی موجودہ حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جن میں وہ سڑکیں بھی شامل تھیں جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ ان سڑکوں کی ازسرِنو تعمیر اور مرمت سے متعلق جامع پلان ترتیب دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی کہ سڑکوں کی بہتری کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہری مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4804/2025
کوئٹہ08جولائی :۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کے ہمراہ ڈی سی آفس میں قائم کمپیوٹرائزڈ آرمز لائسنس برانچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا نے برانچ کے کام، سہولیات اور لائسنس کے اجرا کے طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے برانچ کے تمام سیکشنز کا جائزہ لیا اور عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے آرمز لائسنس کے عمل کو مزید آسان اور شفاف بنانے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سہولت کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا مو¿ثر استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4805/2025
کوئٹہ08جولائی:۔ڈائریکٹر جنرل لیویز بلوچستان عبدالغفار مگسی نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں سرمایہ کاروں کی سیکورٹی اور اعتماد سازی سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی کمپنیاں بلوچستان کے مختلف شعبوں جیسے کہ معدنیات، صنعت، قابل تجدید توانائی، زراعت اور سیاحت میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت بلوچستان سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پالیسی معاونت، انفراسٹرکچر کی بہتری اور مو¿ثر سیکورٹی نظام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بی بی او آئی ٹی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ون ونڈو سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے اور مختلف سرکاری محکموں کے درمیان مو¿ثر رابطے کو یقینی بنا رہا ہے۔ بلوچستان کے قدرتی وسائل اور اس کی اسٹریٹجک اہمیت سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے، اور بہتر گورننس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی نے بی بی او آئی ٹی کی سرمایہ کاری کے فروغ کی کوششوں کو سراہا اور وائس چیئرمین کو امن و امان کے قیام میں اپنی مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ لیویز فورس سرکاری اداروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ قریبی تعاون سے سرمایہ کاری کے عمل کو محفوظ اور مو¿ثر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیاکہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دیا جائے گا تاکہ بلوچستان میں پائیدار، محفوظ اور پرکشش سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول قائم کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4806/2025
کوئٹہ 08جولائی :۔ بلوچستان چیریٹیز ریجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کی جانب سے یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ بعض اخبارات میں شائع ہونے والی یہ خبر کہ “پندرہ سو فلاحی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہے” سراسر غلط فہمی پر مبنی ہے۔درحقیقت، حالیہ دنوں میں اتھارٹی کی جانب سے جو اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، وہ ان غیر رجسٹرڈ اداروں کے حوالے سے تھا جو سابقہ قوانین جیسے کہ سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 اور سوشل ویلفیئر آرڈیننس 1961 کے تحت رجسٹرڈ تھے، اور جن کی رجسٹریشن بلوچستان چیریٹیز ریجسٹریشن، ریگولیشن اینڈ فیسی لیٹیشن ایکٹ 2019 کے نفاذ کے بعد منسوخ تصور کی گئی تھی۔ان اداروں کو اخبارات کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن 31 جولائی 2025 تک بی سی آر اے کے ساتھ مکمل کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ اس وقت بلوچستان چیریٹیز ریجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کے ساتھ باقاعدہ رجسٹرڈ فلاحی اداروں کی تعداد 1532 ہے، اور ان کی رجسٹریشن برقرار ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4807/2025
لورالائی 08جولائی :۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو (بلڈنگ) لورالائی احمد دین کے ہمراہ سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو کی سربراہی میں بورڈ آف ریونیو کے آ نے والے سال کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ کمشنر نے اجلاس میں لورالائی ڈویژن میں مجوزہ سکیمات کی بھی تفصیل بتائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر4809/2025
کوئٹہ 8 جولائی: گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب حلف برداری میں جسٹس روزی خان بڑیچ نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ (بی ایچ سی) کے عہدے کا حلف اٹھایا جہاں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ان سے حلف لیا۔ مذکورہ تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس جمال خان مندوخیل، صوبائی وزراء و اراکین اسمبلی، سابق گورنرز صاحبان جسٹس ر امیرالملک مینگل، امان اللہ خان یاسین زئی، بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز صاحبان اور سینئر وکلاء کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی.

خبرنامہ نمبر4810/2025
کوئٹہ 8 جولائی: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا 19 واں اجلاس منگل کو منعقد ہوا جس میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سمیت اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کی اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، امن عامہ، اور عوامی مفادات سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اپیکس کمیٹی نے اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسمگلنگ میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر درج ہوں گی اجلاس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے رولز کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی اپیکس کمیٹی نے واضح کیا کہ بلوچستان میں کسی بھی شاہراہ کو احتجاج کے نام پر بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ریاست عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے کمیٹی نے غیر قانونی ترسیلات زر میں ملوث عناصر کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے ”ایف آئی اے”کو مؤثر کارروائی کی ہدایت دی اور ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھتہ خوری کا مکمل تدارک کیا جائے گا تاکہ کان مالکان کو سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم ہوسکے اس کے علاوہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کو بھی مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں پولیس اور لیویز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف رسپانس میکنزم کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا جبکہ محکمہ داخلہ کی جانب سے فورتھ شیڈول کے طریقہ کار کو ڈیجیٹلائز کرنے کے عمل پر بھی بریفنگ دی گئی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی اپیکس کمیٹی نے اہم فیصلے کئے کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ بولان روٹ پر قومی شاہراہ کی توسیع اور ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس صوبائی حکومت خود تعمیر کرے گی جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ہدایت کی گئی کہ ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ 25 دسمبر تک مکمل کیا جائے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایل ایچ ایس پیٹرولیم مصنوعات کے ٹینکرز کو شہری آبادی میں داخل ہونے سے روکا جائے گا علاوہ ازیں پٹ فیڈر کینال منصوبے کے لیے ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں ایف سی کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی چمن ماسٹر پلان پر کام کی رفتار تیز کرنے اور ضلعی ترقیاتی کمیٹیوں کو فعال بنانے کے فیصلے بھی اجلاس کا حصہ رہے اپیکس کمیٹی نے بلوچستان میں 78 ویں یوم آزادی اور مارکہ حق کو جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ بھی کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اسمگلنگ، غیر قانونی ترسیلات زر اور بھتہ خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں کوئی بھی سڑک احتجاج کے نام پر بند نہیں ہونے دی جائے گی کیونکہ آئین اُس بیمار کے ساتھ کھڑا ہے جو ایمبولینس میں زندگی کی سانسیں لے رہا ہو وزیر اعلیٰ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ریاست کے خلاف سب ورژن میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی تیز کی جائے انہوں نے کہا کہ کرپشن، غیر قانونی ترسیلات زر اور بھتہ خوری کو ہر صورت روکا جائے گا، نوجوانوں کو سب ورژن اور منشیات جیسی لعنتوں سے دور رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ریاست کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ اگر این ایچ اے شاہراہوں کی تعمیر میں تاخیر کرے گی یا حیل و حجت سے کام لے گی تو صوبائی حکومت عوامی مفاد میں یہ شاہراہیں خود تعمیر کرے گی اسی ضمن میں بولان روٹ پر سڑک کی توسیع و کشادگی کے لیے صوبائی حکومت ایک ارب ستر کروڑ روپے فراہم کرے گی اجلاس میں این ایچ اے کے نمائندے نے یہ منصوبہ رواں ماہ کے آخر میں شروع کرکے چھ ماہ میں مکمل کردینے کی کمنٹمنٹ کی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بناکر بلوچستان کو پائیدار ترقی اور دیرپا امن کی راہ پر گامزن کیا جائے گا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی.

خبرنامہ نمبر4811/2025
کوئٹہ 8 جولائی: صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ قومی شاہراہوں کے نگران ادارے این ایچ اے کی جانب سے ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس کی تعمیر میں تاخیر کا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سخت نوٹس لیا ہے اور صوبائی اپیکس کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں اس اہم مسئلے پر فیصلہ کرتے ہوئے یہ منصوبہ اب صوبائی حکومت نے اپنے ذمہ لے لیا ہے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں بائی پاس کی عدم تعمیر کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے اور شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مسئلے کو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں مؤثر انداز میں پیش کیا، جس پر وزیر اعلیٰ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ منصوبے میں مزید تاخیر ناقابل قبول ہے، لہٰذا اب یہ بائی پاس منصوبہ بلوچستان حکومت خود مکمل کرے گی صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بولان روٹ کو کشادہ اور بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس اہم شاہراہ پر سفر محفوظ، تیز اور سہل ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے پر تقریباً ایک ارب ستر کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ بھی مکمل طور پر صوبائی حکومت کے وسائل سے مکمل کیا جائے گا میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ، متحرک اور عملی اقدامات کر رہی ہے، اور جہاں وفاقی ادارے تاخیر کا شکار ہوں وہاں صوبائی حکومت عوامی مفاد میں فوری فیصلے کر رہی ہے۔

خبرنامہ نمبر4812/2025
کوئٹہ،8 جولائی:ڈائریکٹر جنرل لیویز بلوچستان عبدالغفار مگسی نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں سرمایہ کاروں کی سیکورٹی اور اعتماد سازی سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی کمپنیاں بلوچستان کے مختلف شعبوں جیسے کہ معدنیات، صنعت، قابل تجدید توانائی، زراعت اور سیاحت میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت بلوچستان سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پالیسی معاونت، انفراسٹرکچر کی بہتری اور مؤثر سیکورٹی نظام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بی بی او آئی ٹی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ون ونڈو سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے اور مختلف سرکاری محکموں کے درمیان مؤثر رابطے کو یقینی بنا رہا ہے۔ بلوچستان کے قدرتی وسائل اور اس کی اسٹریٹجک اہمیت سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے، اور بہتر گورننس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی نے بی بی او آئی ٹی کی سرمایہ کاری کے فروغ کی کوششوں کو سراہا اور وائس چیئرمین کو امن و امان کے قیام میں اپنی مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ لیویز فورس سرکاری اداروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ قریبی تعاون سے سرمایہ کاری کے عمل کو محفوظ اور مؤثر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیاکہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دیا جائے گا تاکہ بلوچستان میں پائیدار، محفوظ اور پرکشش سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول قائم کیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر4813/2025
کوئٹہ، 6 جولائی: محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کی جانب سے تکتو نیشنل پارک میں نایاب اور قیمتی جنگلی جانور ”سلیمانی مارخور” کے غیر قانونی شکار کے واقعے پر فوری اور سخت ایکشن لیتے ہوئے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ یہ کارروائی سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات فتح بھنگر اور چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف شریف الدین بلوچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائف (DCW) تکتو نیشنل پارک، سید عطا الرحمٰن تارن کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان کا تعلق کلی سارا غرگی، کوئٹہ سے ہے جو نایاب نسل کے سلیمانی مارخور کے غیر قانونی شکار میں ملوث تھے۔ شکار کے دوران نہ صرف شکار کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی بلکہ یہ افراد محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو دھمکیاں دینے جیسے انتہائی قابل مذمت فعل میں بھی شریک پائے گئے۔ یہ امر بھی باعثِ تشویش ہے کہ ملزمان سرکاری ملازمین ہیں اور اس وقت کوئٹہ کینٹونمنٹ میں تعینات ہیں۔ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے نہ صرف ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے بلکہ محکمانہ کارروائی کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے تحت باقاعدہ چالان تیار کیا جا رہا ہے جسے جلد ہی عدالت میں جمع کرایا جائے گا تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جا سکے۔ درج ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں روزی خان، کلیم اللہ، سیف اللہ اور گوہر خان شامل ہیں۔ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات عوام سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ وہ نایاب جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار سے باز رہیں اور جنگلات و قدرتی ماحول کے تحفظ میں ادارے سے تعاون کریں۔ واضح رہے کہ محکمہ کے کسی بھی افسر یا فیلڈ اسٹاف کو ڈیوٹی کی ادائیگی سے روکنے، دھمکانے یا اس کے فرائض میں مداخلت کرنے کی صورت میں فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی۔ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان سلیمانی مارخور جیسے نایاب اور قومی ورثے کی حیثیت رکھنے والے جانوروں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے اور اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ قدرتی ماحول، حیاتیاتی تنوع اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے بلا امتیاز قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ عوامی شراکت اور شعور ہی قدرتی ورثے کے تحفظ کی ضمانت ہے، اس لیے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی کریں اور ایک محفوظ، سرسبز بلوچستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔

خبرنامہ نمبر4814/2025
کوئٹہ 8 جولائی: سابق رکن بلوچستان اسمبلی اور معروف سماجی و سیاسی رہنما ماہ جبین شیران نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے مؤثر اور بصیرت بھرے موقف کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام اور ترقی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کو اولین ترجیح دینی ہوگی۔ ماہ جبین شیران نے خاص طور پر بلوچستان کے امن و خوشحالی پر زور دیا اور کہا کہ صوبے کی ترقی میں سیاسی یکجہتی اور اشتراک عمل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو داخلی ہم آہنگی اور مثبت سیاسی حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے تاکہ پاکستان ایک مستحکم، خوشحال اور خودمختار ملک بن سکے۔ انہوں نے تمام سیاسی و سماجی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کے لیے کام کریں۔

خبرنامہ نمبر4815/2025
خضدار،اسپورٹس آفیسر ضلع خضدار محترمہ رقیہ عبید نے کہا ہے کہ محکمہ کھیل بلوچستان کی خصوصی ہدایات اور سرپرستی میں خضدار سمیت بلوچستان بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مربوط حکمت عملی پر عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی مشیر برائے کھیل محترمہ مینا بلوچ اور سیکرٹری کھیل درا بلوچ کی قیادت میں محکمہ کھیل نوجوانوں کو مثبت، تخلیقی اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کوشاں ہے۔محترمہ رقیہ عبید نے کہا”کھیل صرف تفریح نہیں، نوجوان نسل کی تربیت، نظم و ضبط، اور قومی ترقی کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ ہم خضدار میں کھیلوں کی بحالی، سہولیات کی بہتری، اور باصلاحیت نوجوانوں کو مواقع کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کھیل جلد ضلعی سطح پر کھیلوں کے مقابلے، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز اور اسپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبے شروع کر رہا ہے، جن سے نہ صرف مقامی سطح پر ٹیلنٹ سامنے آئے گا بلکہ بلوچستان کی نمائندگی قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی ممکن ہو سکے گی۔آخر میں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کھیلوں کے فروغ کو اولین ترجیحات میں شامل کر چکی ہے، اور یہ کوششیں نوجوان نسل کو پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ مستقبل کی جانب لے جانے کا ذریعہ بنیں گی۔

خبرنامہ نمبر4816/2025
زیارت 08جولائی : ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت امن وامان کیقیام کے سلسلے میں افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایف سی ونگ 155 کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عثمان نسیم،میجر عرفان،اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل،ڈی ایس پی زیارت غوث بخش، تحصیلدار زیارت نوراحمد پانیزئی،تحصیلدار سنجاوی غلام حسین نائب رسالداروکیل احمد پانیزئی، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ کے نمائندے اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے سخت موقف اپنایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے کہاکہ تمام سیکورٹی فورسز آل ٹائم الرٹ اور رابطے میں رہینگے، زیارت کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کرینگے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ گشت میں اضافہ اور چیکنگ کو مزید سخت کرینگے۔ شرپسند عناصر اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کرینگے اور جو بھی امن اور ڈویلپمنٹ کے خلاف ہیں ان سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹینگے۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کو قائم ودائم رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اس میں ہم کوئی کوتاہی نہیں کرینگے۔

خبرنامہ نمبر 4817/2025
کوئٹہ 8 جولائی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم انجینئرنگ میں 3D ماڈلنگ کے دور میں داخل ہوچکے ہیں جس کیلئے انجینئرنگ سیکٹر میں نئے منظرنامے کو سمجھنا اور اپنانا بہت ضروری ہے کیونکہ روایتی طریقوں نے جدت کاری پر مبنی طریقوں کو راستہ دیا ہے. جدید تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ تبدیلی کے اس عمل میں سب سے آگے خوداحتسابی اور داخلی آڈٹ بنیادیں ہیں جن پر ہم روشن مستقبل کی کامیابی کی تعمیر کر سکتے ہیں. اس مقصد کے حصول کیلئے وائس چانسلر نے اندرونی آڈٹ کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے درکار مانیٹرینگ میکنزم کو مضبوط کرنا ہوگا. ان خیالات کا اظہار انہوں خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے دوسرے سینٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. سینٹ اجلاس صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد حلیمی، وائس چانسلر خضدار انجینیرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر مقصود احمد، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن صالح بلوچ، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر ہاشم خان غلزئی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے ڈاکٹر ظہورِ بازئی اور فنانس کے بشیر کاکڑ سمت سینٹ کے دیگر ممبران موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہ میرا ذاتی تجربہ رہا ہے کہ ایک موثر انٹرنل آڈٹ سسٹم ہی کسی بھی یونیورسٹی کا کمپاس ہے جو مالیاتی انتظام کی پیچیدگیوں میں فکری رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ یہ یقینی بناتا ہے کہ ہمارے مالی معاملات شفافیت اور خوداحتسابی پر مبنی ہیں. گورنر بلوچستان نے ہدایت کی اپنے تمام غیرضروری اخراجات کو کم کر کے آمدن کے نئے ذرائع تلاش کریں تاکہ یہ ہمارے تعلیمی پروگراموں، انفراسٹرکچر اور طالب علم کے تجربے کو بڑھانے کیلئے فنڈز کو ان شعبوں میں ری ڈائریکٹ کرنے میں بھی مدد کریگا. گورنر مندوخیل نے کہا کہ پل پل بدلتی دنیا کے ساتھ ہمقدم اور متعلقہ رہنے کیلئے آپ صرف وہ نئے اکیڈمک ڈسپلن متعارف کرائیں جو موجودہ مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہیں۔ گورنر بلوچستان نے وائس چانسلر ڈاکٹر مقصود احمد اور ان کی پوری ٹیم پر زور دیا کہ وہ اپنی یونیورسٹی کے روشن مستقبل کی تعمیر کیلئے مل کر کام کریں، سینٹ اجلاس میں شرکاء کی سفارشات اور تجاویز کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے کیے گئے.

خبر نامہ نمبر4818/2025
کوئٹہ 8جولائی:۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے ایس ایس پی ٹریفک کے ہمراہ لیاقت بازار، قندہاری بازار اور ستار روڈ کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد شہر میں ٹریفک نظام کا جائزہ لینا اور نان پارکنگ زونز میں جاری صورتحال کو بہتر بنانا تھا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے عوامل، خاص طور پر غیرقانونی تجاوزات اور غیر مجاز پارکنگ کے مسائل کا نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور شہر میں منظم ٹریفک نظام قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور نان پارکنگ زونز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام اداروں کے تعاون سے شہر میں ٹریفک کی بہتری، صفائی اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

10-07-2025

CamScanner 10-07-2025 09.09Download

45 minutes ago

9th-July-2025

خبرنامہ نمبر4820/2025کوئٹہ 09 جولائی :۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر…

12 hours ago

DGPR ADVERTISEMENTS

08-07-2025

21 hours ago

09-07-2025

CamScanner 09-07-2025 09.16Download

1 day ago