File 1

خبرنامہ نمبر1491/2023
ٍ کوئٹہ 17 اپریل۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں بلوچستان سول سروس کی بہتری و ترقی اور افسران کی استعداد کار میں اضافے کے لئے بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کے قیام اور اکیڈمی میں پہلے مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے آغاز کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکیڈمی کو مزید بہتر اور بھرپور طور پر فعال بنایا جائے گا اوراکیڈمی کے لئے نئی عمارت کے قیام کو بھی جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا وزیراعلیٰ نے اکیڈمی کے قیام کو چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی اکیڈمی کے پہلے ڈی جی ڈاکٹر عبدالحفیظ جمالی اور انکی ٹیم کی یشب و روز محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں اپنی سول سروسز اکیڈمی نہ ہونے کے باعث بہت سے افسران ضروری ٹریننگ سے محروم رہ جاتے تھے صوبائی حکومت افسران کی کیپیسیٹی بلڈنگ پر خصوصی توجہ دینا چاہتی ہے تاکہ وہ سرکاری اور انتظامی امور زیادہ احسن انداز سے چلا سکیں ۔صوبائی سطح پر اکیڈمی کے قیام کا مقصد صوبے کے نوجوان افسران کی استعداد کار میں وقت کے تقاضوں کے مطابق اضافہ کرنا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے صوبائی افسران کی بہتر گرومنگ پر خصوصی توجہ دیں اور ان میں موجود مخفی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں تاکہ وہ ایک زیادہ منظم اور بہتر اندازہ میں زیادہ سے زیادہ عوام کی خدمت کر سکیں وزیر اعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اکیڈمی بھرپور انداز سے افسران اور خصوصاً نوجوانوں افسران کے پروفیشنل کیریئر کی بہتری میں معاون کردار ادا کرتے ہوئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی اور بلوچستان کے افسران کی ان کے اپنے صوبے میں پروفیشنل ٹریننگ بھی ممکن ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1492/2023
کوئٹہ 17اپریل :۔وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے احکامات کی روشنی میں ماہ صیام کے دوران ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی ہدایت پر تین سو غریب نادار افراد مزدوروں اور خصوصی اہمیت کا حامل لوگوں میں اشیاءخوردونوش تقسیم کیا گیا راشن تقسیم کا عمل آفیسر کلب ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا ۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی اور تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی کی نگرانی میں تمام افراد میں راشن تقسیم کیا گیا اس موقع پر مستحق افراد کی جانب سے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کے اس اقدام کو بے حد سراہا گیا ماہ صیام اور عید کی آمد کے موقع پر حکومت کی جانب سے غریبوں میں راشن تقسیم کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے غریب اور نادار افراد کے گھروں میں راشن کی فراہمی سے ان کی مشکلات میں کمی واقع ہوئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1493/2023
کوئٹہ 17اپریل:۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اور عوامی شکایات پر پرائس کنٹرو ل کمیٹی سریاب نے اسسٹنٹ کمشنر سریاب کوئٹہ نثار احمد لانگو کی سربراہی میں گرانفروشوں اور تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پندرہ افراد گرفتار کرلیا۔کمیٹی کی جانب سے یہ کارروائیاں کرانی روڈ، پودگلی چوک و دیگر علاقوں میں کی گئیں اس دوران عارضی تجاوزات کو بھی ہٹا دیا گیا۔کارروائی کے دوران قصاب کی دکان پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب کی نگرانی میں 700 روپے فی کلو گوشت فروخت کیا گیا قصاب کے بارے شکایت تھی کہ وہ مہنگے داموں فروخت کررہا ہے مگر اسکے برعکس انتظامیہ کی موجودگی سے 2 درجن سے زائد گاہکوں نے خریداری کی، اسسٹنٹ کمشنر سریاب کا کہنا ہے کہ شہر میں گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں جہاں بہتر اور ضروری محسوس ہوتا یے انتظامیہ اپنی نگرانی اشیاءفروخت کرواتی ہے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ اشیاءپرائس لسٹ کے مطابق خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے رن رات کوشاں ہیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1494/2023
نصیرآباد17اپریل :۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی کی زیر صدارت حکومت بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ رمضان پیکیج کی تقسیم کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈیرہ مراد جمالی میں الرحمان ساتکزءوائس چیئرمین میونسپل کمیٹی شاہ محمد ہاڑا یونین کونسل چیئرمین محمد شریف لہڑی سکندر گورشانی نور احمد عمرانی اور بابو دانش اجلاس میں شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اسد اللہ سبحانی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے اس وقت تک تین سو سے زائد راشن کے تھیلے تقسیم کیے جا چکے ہیں اب ضلع نصیرآباد کی 44 یونین کونسلوں اور میونسپل کمیٹی کے 44 وارڈز میں حکومت بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ راشن تقسیم کے لیے متعلقہ یونین کونسل چیئرمین اور میونسپل کمیٹی کے کونسلران تقسیم کریں گے کے اس حوالے سے ایک فارم بھی یونین کونسل کے چیئرمین اور مستقل کمیٹی کے کونسلران کو بھی دیئے جائیں گے جو وہ فل کرکے ہمیں دیں گے انہوں نے کہا کہ اب یونین کونسل چیئرمین اور میونسپل کمیٹی کے کونسلران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے وارڈز اور محلوں کے غریب یتیم اور بے سہارا معذور افراد میں منصفانہ انداز سے تقسیم کریں ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ماہ صیام میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ تمام راشن منصفانہ تقسیم کیا جا سکے اس عمل میں ہرگز سستی نہیں برتی جائے گی یہ غریب اور مستحق افراد کی ہمارے پاس امانت ہے جسے احسن انداز سے پورا کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1495/2023
کوئٹہ 17 اپریل:۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور کے دفتر سے پنجگور میں جنگلی فاختاو¿ں کی نایاب نسل کے جھیل کنارے شکار سے متعلق سوشل میڈیا کی خبر کے حوالے سے ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے پنجگور میں ایسی کوئی جھیل نہیں ہے جہاں جنگلی فاختائیں پائی جاتی ہو ں بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجگور ضلع میں نہ تو ایسے مخصوص قسم کے پرندے پائے جاتے ہیں اور نہ ہی ان کا شکار کیا جاتا ہے مزید برآں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ شکاری پرندوں کی دکھائی جانے والی تصویر جعلی ہے اور جو جگہ دکھائی جا رہی ہے وہ پنجگور میں نہیں ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1496/2023
نصیر آباد 17اپریل :۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی زیر صدارت مردم شماری میں رہ جانے والے علاقوں کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ تحصیلدار مجیب الرحمن ساتکزءاور مختلف یونین کونسلز میں فرائض سرانجام دینے والے سپروائزر نے شرکت کی اجلاس میں مردم شماری میں رہ جانے والے علاقوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جن علاقوں میں آبادی کم ظاہر کی گئی ہے ان کا بھی تفصیل سے مشاہدہ کیا گیا اور وجوہات سامنے لائی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نے کہا کہ جن علاقوں میں رپورٹنگ صحیح انداز سے نہیں ہوئی اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلداران اور محکمہ ریونیو کا تمام اسٹاف یونین کونسل کے چیئرمین کے ساتھ مل کر مردم شماری میں رہ جانے والے علاقوں میں عمل مکمل کروائیں گے مزید دو دن کا وقت بھی دیا گیا ہے تاکہ یہ عمل صحیح معنوں میں مکمل ہو سکے انہوں نے پبلک چیئرمین سے بھی اپیل کی کہ وہ مردم شماری کو صحیح معنوں میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ اس قومی فریضے کو جلد مکمل کیا جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

30-11-2024

خبرنامہ نمبر 7315/2024اسلام آباد 30 نومبر: ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل…

5 months ago

6-11-2024

خبرنامہ نمبر 6841/2024کوئٹہ 06 نومبر۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صوبے میں جاری مختلف…

6 months ago

DGPR F-1 (21-10-2024)

خبرنامہ نمبر 6402/2024کراچی (خ ن 21 اکتوبر: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل (Dr Ruediger Lotz)…

7 months ago

04-10-2024

خبرنامہ نمبر5942/2024نصیرآباد4اکتوبر۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول منجھو محلہ ڈیرہ مراد جمالی میں اسکول سے بارش…

7 months ago

30-9-2024

خبرنامہ نمبر5839/2024کوئٹہ۔ 30 ستمبر۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ…

7 months ago

26-9-2024

خبرنامہ نمبر5723/2024جھل مگسی26ستمبر۔اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول قاضی محلہ گنداواہ کا سرپرائز دورہ کیا…

7 months ago

24-9-2024

خبرنامہ نمبر5628/2024کوئٹہ 24 ستمبر ۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کراٹے کومبیٹ میں عالمی سطح کی جیت کا…

7 months ago

23-9-2024

خبرنامہ نمبر5603/2024کوئٹہ۔ 23 ستمبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کو یہاں صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت…

8 months ago

19-9-2024

خبرنامہ نمبر5526/2024چمن۔ 19 ستمبر ۔وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ چمن کا احسن اقدام…

8 months ago

18-9-2024

خبرنامہ نمبر5487/2024لہڑی۔ 18 ستمبر ۔وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بدھ کو ضلع سبی کی تحصیل لہڑی پہنچے جہاں انہوں…

8 months ago