Categories: News

8th-September-2025

خبرنامہ نمبر
حاجی علی مدد جتک کی بطور چیئرمین استحکامی کمیٹی تقرری، بلوچستان لیویز فورس اور بلوچستان فرانزک سائنس ایجنسی کے مسودہ قانون پر اسمبلی میں غور

کوئٹہ 8 ستمبر
صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و قبائلی امور و پی ڈی ایم اے کے رکن و رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک کی صدارت میں بلوچستان لیویز فورس اؤر بلوچستان فرانزک ساہنسی ایجنسی کے مسودات قانون مصدرہ 2025 کے حوالے سے ایک اجلاس بلوچستان اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا اجلاس میں اراکین اسمبلی میر زرین خان مگسی اصغر ترین عبید گورگیج ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات سمیت متعلقہ آفیسران نے شرکت کی ۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک کو قائمہ کمیٹی کے نئے چیئرمین کے طور پر منتخب کیا گیا۔

اجلاس میں بلوچستان لیویز فورس اور بلوچستان فرانزک سائنس ایجنسی کے مجوزہ قانون ’’مسودہ قانون 2025‘‘ پر بھی غور کیا گیا۔ اراکینِ اسمبلی نے اس مسودہ قانون کے مختلف نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور لیویز کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

حاجی علی مدد جتک نے اجلاس میں اپنے خطاب کے موقع پر کہا کہ بلوچستان فرانزک سائنس ایجنسی کے قیام سے نہ صرف تفتیشی عمل میں بہتری آئے گی بلکہ جرائم کی سائنسی بنیادوں پر تحقیق میں شفافیت بھی بڑھے گی۔

اراکینِ اسمبلی نے چیئرمین قائمہ کمیٹی کے انتخاب پر حاجی علی مدد جتک کو مبارکباد دی اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں کمیٹی صوبے کے اہم اداروں کے حوالے سے بہتر سفارشات مرتب کرے گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

خبرنامہ نمبر2025 /6179
کوئٹہ8 ستمبر:-صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و قبائلی امور و پی ڈی ایم اے کے رکن و رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک کی صدارت میں بلوچستان لیویز فورس اؤر بلوچستان فرانزک ساہنسی ایجنسی کے مسودات قانون مصدرہ 2025 کے حوالے سے ایک اجلاس بلوچستان اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا اجلاس میں اراکین اسمبلی میر زرین خان مگسی اصغر ترین عبید گورگیج ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات سمیت متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک کو قائمہ کمیٹی کے نئے چیئرمین کے طور پر منتخب کیا گیا۔اجلاس میں بلوچستان لیویز فورس اور بلوچستان فرانزک سائنس ایجنسی کے مجوزہ قانون ’’مسودہ قانون 2025‘‘ پر بھی غور کیا گیا۔ اراکینِ اسمبلی نے اس مسودہ قانون کے مختلف نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور لیویز کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔حاجی علی مدد جتک نے اجلاس میں اپنے خطاب کے موقع پر کہا کہ بلوچستان فرانزک سائنس ایجنسی کے قیام سے نہ صرف تفتیشی عمل میں بہتری آئے گی بلکہ جرائم کی سائنسی بنیادوں پر تحقیق میں شفافیت بھی بڑھے گی اراکینِ اسمبلی نے چیئرمین قائمہ کمیٹی کے انتخاب پر حاجی علی مدد جتک کو مبارکباد دی اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں کمیٹی صوبے کے اہم اداروں کے حوالے سے بہتر سفارشات مرتب کرے گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
°°°

خبرنامہ نمبر6180/2025
کوئٹہ 08ستمبر :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور بیڈ گورننس بلوچستان کے بڑے چیلنجز ہیں اور اس صورت حال کی نزاکت کو سیاسی اسٹیک ہولڈرز کو بھی سمجھنا ہوگا اب وقت آ گیا ہے کہ نان ایشوز سے ہٹ کر اصل مسائل اور چیلنجز پر توجہ مرکوز کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں بیکڑ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی اور عمائدین بھی موجود تھے کھلی کچہری میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عوامی شکایات کو نہ صرف سنا بلکہ ان کے حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو احکامات بھی جاری کئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عام آدمی اپنے مسائل کا فوری اور عملی حل چاہتا ہے اور حکومت کو اس کا بھرپور احساس ہے ہم پرعزم ہیں کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو درپیش مشکلات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سب کو مل کر ساتھ چلنا ہوگا دہشت گردی ایک ایسا ناسور ہے جس نے معاشرے کے ہر طبقے کو متاثر کیا ہے ضلع ڈیرہ بگٹی کے عام آدمی نے بھی قومی یکجہتی اور امن کے قیام کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ریاست سب سے مقدم ہے لہٰذا عمومی معاشرتی مسائل کو ریاست کے ساتھ جوڑ کر برا بھلا کہنا کسی طور درست رویہ نہیں۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومت کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ل احتجاج کے نام پر راستے بند کرکے عوام کو مشکلات میں ڈالنا کسی طور مناسب نہیں انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے تاہم زور زبردستی اور تشدد کے راستے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کو مزید مو¿ثر بنایا جا رہا ہے اور بلدیاتی نمائندوں سے کہا ہے کہ مقامی سطح پر بہتر سروس ڈلیوری کے لیے متحرک کردار ادا کریں صوبائی اپنی کمٹمنٹ پر قائم ہے بلدیاتی اداروں کو قومی وقار پر مبنی اقدامات اور شفافیت سے مشروط ترقیاتی فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6181/2025
ٍ پشین 08ستمبر :۔ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حالیہ متوقع بارشوں اور تیز ہواوّں میں عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں عوام کے جان ومال کی حفاظت اور ان کے لیے آمدورفت کو آسان بنانا ترجیحات کا حصہ ہے اس ضمن میں عوامی تعاون سمیت تمام متعلقہ محکمہ جات کے درمیان جامع حکمت عملی کے تحت مشترکہ اقدامات وقت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے عوام کو بتایا ہے،کہ ان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں جبکہ انہوں نے متعلقہ اداروں کے آفسران کو ہدایت کی کہ متوقع طوفانی ہواوں اور بارشوں کے پیش نظر جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں تاکہ تیز ہواوں،بارشوں اور ڑالہ باری کی صورت میں جانی و مالی نقصانات کا اندیشہ نہ رہے اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحصیل برشور،توبہ کاکڑی اور کاریزات کے عوام اس دوران احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں دریں اثنائ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے قبل حفاظتی انتظامات مکمل کر لینے چائیے تاکہ ہنگامی صورتحال سے بخوبی نمٹا جا سکے ڈپٹی کمشنر قاضی منصور نے مزید کہا کہ برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ عوام کو فوری طور پر مشکلات سے بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لاسکے جبکہ چھوٹے بڑے برساتی نالوں پر نظر رکھی جائے تاکہ اگر کہیں کوئی مسئلہ ہو تو اسکو فوری حل کیا جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2025 /6182
پشین8 ستمبر:-ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات کا حصہ ہے ان عوامی فلاحی شعبوں کو مستقل بنیادوں پر فعال بنا کر نگرانی جاری رکھی جائے گی،کیونکہ قوم کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار معیاری زندگی پر منحصر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں قائم ای،سینٹر کا جائزہ لینے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر قاضی منصور نے کہا کہ ای،سینٹر کے قیام سے متعلقہ سرکاری اداروں پر بوجھ کو کم کرنا مقصود ہے،،اور عوام کو اس بابت سہولیات کی فراہمی اور ممکنہ معلومات فراہم کیے جا رہے ہیں،انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع میں مزید معیاری سہولیات کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں،اور ای،سینٹر میں تمام متعلقہ شعبہ جات کا موجود ہونا ضروری ہے،تاکہ عوام کے مسائل ترجيحی بنیادوں پر حل کیے جا سکیں،انھوں نے مزید کہا کہ ای،سینٹر سے منسلک اداروں کی کمی اور بڑھتی ہوٸی آبادی کے پیش نظر مسائل میں بھی اضافہ ہورہا ہے،تاہم ان مسائل پر قابو پانے کے لیےای،سینٹر کا مستقل بنیادوں پر فعال بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جاٸے گی،اور بہت جلد اس بابت مزید بہتر اقدامات کرتے ہوئے ضلع کو ایک ماڈل کے طور پر پیش کریں گے۔
°°°

خبرنامہ نمبر 6183/2025
بیکڑ 8 ستمبر:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انڈس اسپتال کے تعاون سے بیکڑ میں فعال میر غلام قادر بگٹی اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات، وارڈز اور فارمیسی کا معائنہ کیا جبکہ اسپتال انتظامیہ نے انہیں مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات سے آگاہ کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جو رقبے کے لحاظ سے ملک کے 43 فیصد حصے پر مشتمل ہے۔ وسیع رقبے پر پھیلی اور دور دراز علاقوں میں بسنے والی بکھری آبادی تک صحت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی ایک مشکل اور بڑا چیلنج ہے تاہم صوبائی حکومت اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے عوام کو مقامی سطح پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ بنیادی سطح کے مراکز صحت کو جدید سہولیات سے آراستہ بنا کر نہ صرف بڑی تعداد میں عوام کو علاج کی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے بلکہ ٹرشری کیئر اسپتالوں پر بوجھ کم کر کے اسپیشلائزڈ علاج کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف صوبے کے اندر علاج کی معیاری سہولت دستیاب ہوگی بلکہ عوام کو بیرون صوبہ علاج کے لئے درپیش مشکلات اور بھاری اخراجات سے بھی نجات ملے گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان صحت عامہ کے نظام میں بہتری کے لئے جدید خطوط پر اصلاحات لا رہی ہے اور معیار کی بہتری کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں انڈس اسپتال کی معاونت قابلِ ستائش ہے، جس کے ذریعے خاطر خواہ مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی صحت کی بنیادی سہولیات پہنچانے کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ کوئی بھی شہری علاج کی سہولت سے محروم نہ رہے۔ میر غلام قادر بگٹی اسپتال میں انڈس اسپتال کی شمولیت سے عوام کو جدید طبی سہولیات میسر آئی ہیں، جو حکومت کے وژن کا ایک عملی مظہر ہے۔

خبرنامہ نمبر 6184/2025
بیکڑ ، 8 ستمبر:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تنگوانی سے شامول براستہ کونال ڈیم پھلاوغ تک سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ منصوبے پر تقریباً 150 ملین روپے لاگت آئے گی۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے وزیر اعلیٰ کو منصوبے کی تفصیلات اور تعمیراتی امور سے متعلق جامع بریفنگ دی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف مقامی آبادی کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آئے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ، زرعی اجناس کی بروقت ترسیل اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کا حقیقی انحصار بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری پر ہے۔ اسی مقصد کے لیے حکومت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنا رہی ہے۔ شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں وسائل کے درست استعمال کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو سہولیات کی فراہمی اور معیارِ زندگی بلند کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ رابطہ سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف مقامی کمیونٹیز کو ریلیف ملے گا بلکہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

خبرنامہ نمبر 6185/2025
گوادر، 8 ستمبر 2025:
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ اسپتال اور بی ایچ یو شادو بند کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملہ اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔
معائنے کے دوران بتایا گیا کہ جدید سہولتوں سے آراستہ ٹیلی کلینک او پی ڈی مکمل طور پر فعال ہے، جس کے ذریعے مریضوں کو آن لائن ماہر ڈاکٹروں کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس اقدام سے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ہی ماہرینِ صحت کی مشاورت میسر آرہی ہے۔
دورے کے دوران یہ بھی دیکھا گیا کہ اسپتال اور بی ایچ یو میں مریضوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جو صحت کی ان سہولتوں سے استفادہ کر رہے تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

DGPR ADVERTISEMENTS

8-09-2025

2 hours ago

9th-September-2025

CamScanner 09-09-2025 09.11Download

7 hours ago

08-09-2025

CamScanner 08-09-2025 09.11Download

1 day ago

07-09-2025

خبرنامہ نمبر2025 /6166بیکڑ7 ستمبر :-وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے آبائی علاقے بیکڑ…

1 day ago