Categories: News

6th-October-2025

خبرنامہ نمبر74062025
کوئٹہ6 اکتوبر۔صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ اور سیکرٹری پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان وحید شریف عمرانی کی خصوصی ہدایت پر صوبے بھر میں بغیر روٹ پرمٹ، جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ، غیر رجسٹرڈ اور بغیر اجازت مخصوص روٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔اس حوالے سے اسسٹنٹ پی ٹی ای بلوچستان حاجی جان محمد نے موٹروے پولیس کے ہمراہ ناصر کراس ایئرپورٹ روڈ پر ٹرالرز، بوزرز اور مسافر کوچوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے دوران 27 گاڑیوں کو بغیر پرمٹ ،رجسٹریشن ، جعلی فٹنس اورژوب لورالائی غیر قانونی روٹ پرمٹ کے باعث چالان کیا گیا جبکہ متعدد گاڑیوں کو حتمی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔اس موقع پر پی ٹی اے بلوچستان کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں نظم و ضبط قائم رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ بغیر اجازت، جعلی فٹنس یا غیر قانونی روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔اس کے علاوہ دیگر صوبوں کی گاڈیاں غیر قانونی طور پر بلوچستان کے مختلف روٹس استعمال کررہی ہیں جبکہ ٹیکس بھی جمع نہیں کررہے ہیں جس سے سرکاری خزانے کو سالانہ کروڑوں روپوں کا نقصان کا سامنا ہے جس کی قطعا اجازت نہیں دی جائے گی دوسری جانب عوامی تحفظ، سڑکوں کی سلامتی اور ٹرانسپورٹ قوانین پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی کوچز کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے کیونکہ غلط فٹنس سرٹیفکیٹ کی وجہ سے گاڈیوں کے حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں ایسی کارروائیاں مستقل بنیادوں پر کی جا رہی ہیں تاکہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ سرگرمیوں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔آئندہ دنوں میں کوئٹہ، حب، مستونگ اور سبی ڈویڑن میں بھی اسی نوعیت کی کریک ڈاون کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7407/2025
لورالائی/قلعہ عبداللہ6 اکتوبر۔ بلوچستان میں انسدادِ منشیات مہم کے دوران قلعہ عبداللہ اور لورالائی میں کارروائیاں جاری رہیں۔تحصیل قلعہ عبداللہ میں کلی دمن مچکہ، کلی وزیر مچکہ، جنگل پیرا لیزئی، حبیب زئی، قطب جنگل پیرعلی زئی اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 105 ایکڑ منشیات کی فصل تلف کی گئی، جن میں سے 90 ایکڑ ٹیم نے تلف کیے جبکہ 15 ایکڑ پانی کی کمی کے باعث خود بخود ختم ہوگئے۔بلوچستان میں مہم کے دوران اج تک 1144 ایکڑ منشیات کی کاشت ختم کی جاچکی ہے۔ آج کی کارروائی میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ مجموعی طور پر ایف آئی آرز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔دوسری جانب، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انٹی نارکوٹکس فورس لورالائی نے بھی کارروائی کرتے ہوئے میختر، زڑہ نالی منزکی اور موضع نالی ولیزئی کے علاقوں میں بنگ اور چرس کی 29 ایکڑ غیرقانونی کاشت کو تلف کر دیا افسران نے کہا کہ انسدادِ منشیات مہم پورے بلوچستان میں جاری رہے گی تاکہ منشیات کی کاشت کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7408/2025
نصیرآباد6اکتوبر۔ حکومت بلوچستان کے وژن کے مطابق محکمہ صحت کی خالی آسامیوں کو پرُ کرنے کے لیے ضلع نصیرآباد میں ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی نگرانی میں بھرتی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ، دیگر ممبران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، ایم ایس ڈاکٹر حبیب پندرانی، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ اور ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر اعجاز علی نے ویکسینیٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز، نرسنگ، اردلی، ڈرائیور اور فیمیل سوئپر کی آسامیوں کے لیے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔ اس موقع پر ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے احکامات کی روشنی میں محکمہ صحت میں مختلف آسامیوں کو پر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی میرٹ پالیسی پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور حقیقی حقداروں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے مزید کہا کہ بھرتیوں کا عمل شفاف انداز میں جاری ہے، تمام امیدواروں کے دستاویزات کی باریک بینی سے جانچ کی جا رہی ہے تاکہ متعلقہ یونین کونسلز میں ہی مقامی افراد کو تعینات کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو بنیادی طبی سہولیات ان کے دروازے پر پہنچانے کے لیے پر عزم ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے محکمہ صحت کو مزید فعال اور مستحکم بنایا جا رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7409/2025
لورالائی۔6, اکتوبر ۔ایڈیشنل کمشنر لورالائی ڈویژن اعجاز احمد جعفر کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پو لیو مہم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آ ئی جی پولیس جنید احمد ، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر مقبول خان بارکزئی ، ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر عبدا لحلیم اتمان خیل ، ڈی ایچ او دکی ڈاکٹر بہادر خان لو نی ، کمیونیکیشن آ فیسر یونیسیف محمد ہاشم ، فوکل پرسن مختیار لونی و دیگر متعلقہ آ فسران نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنرز سمیت کچھ آ فسران بذریعہ وڈیو لنک بھی شریک ہوئے اجلاس میں آ نے والے انسداد پولیو قومی مہم کی تیاریوں، سکورٹی، تمام بچوں تک رسائی، ریفیوزل اور ٹریننگ و باہمی رابطہ پر غور کیا گیا۔ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر زرک خان ،نمائندہ ڈبلیو ایچ او عزت اللہ نے گزشتہ تین مہموں کا تقابلی جائزہ ل پیش کیا گیا ، جس میں خصوصی طور پر فیل یوسیز ، کلسٹر نوٹ نہ کرنے ٹریننگ مین شرکت نہ کرنے اور لو پرفارمنس یوسز کی نشاندھی کی گئی۔اور ان کی وجوہات پر روشنی ڈالی گئی ۔ ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد جعفر نے اس موقع پر کہا کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو معصوم بچوں کو لگتا ہے جس سے بچاو صرف قطرے پلانے سے ممکن ہے انہوں نےکہاکہ سب سے پہلا مرحلہ ٹرینینگ کا ہے جسے بہتر انداز میں انجام دینے سے کارکردگی میں بہتری آ ئے گی۔ انہوں نےکہاکہ مہم کے دوران ایوننگ میٹنگ صرور کیا کریں جس میں تمام ایشوز ڈسکس اور حل ہوتے ہیں۔ ڈی آ ئی جی جنید احمد نے تمام اضلاع کے اے ایریا میں فل پروف سکیورٹی دینے کی یقین دھانی کرائی اور کہا کہ کوئی بھی ٹیم سکیورٹی کے بغیر نہ جائے۔ ایڈیشنل کمشنر نے اجلاس میں مجموعی طور پر کارکردگی بہتر بنانے اور کام نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے ہدایت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7410/2025
اوتھل 6اکتوبر۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں مکران کوسٹل ہائی وے پر لسبیلہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی بھرپور اور فیصلہ کن مشترکہ کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی سات لکڑیوں سے بھری 7 گاڑیاں فوری طور پر تحویل میں لے لی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہنگول فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ٹیم کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ ضبط شدہ لکڑیوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا سکے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ضلعی انتظامیہ لسبیلہ نے واضح کیا ہے کہ قدرتی وسائل کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت یا غیر قانونی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی، اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7411/2025
قلات6اکتوبر۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی کے زیرصدارت منعقد ہوااجلاس میں تحصیلدار حاجی عبدالغفار لہڑی پرنس آغازکی جان احمدزئی حاجی عزیز مغل موسی خان مینگل عبداللہ لہڑی سمیت سبزی فروش پھل فروش تندورمالکان بیکری مالکان آٹا ڈیلران اور دیگر تاجر برادری نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا بغور جائزہ لیا گیااجلاس میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے مشاورت سے اسسٹنٹ کمشنر نے اشیائ خورد نوش کے نئے قیمتیں مقررکردیں تاجربرادری سرکاری نرخنامے پر عملدرامد یقینی بنائیں خودساختہ مہگاہی اور غیر معیاری اشیاءکی فروخت کسی صورت قابل قبول نہیں تاجر برادری اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7412/2025
چمن 6اکتوبر ۔ ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس اچکزئی کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول محلہ شاہسوار اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حاجی لالہ خان کا اچانک دورہ کیا اس دوران دونوں سکولوں کے ہیڈماسٹر اور ہیڈ مسٹریس نے ڈی سی چمن اور ڈی ای او چمن کو اپنے اپنے سکول کی تدریسی عمل نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں اساتذہ کی حاضریوں اور دیگر ضروری امور پر تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اس دوران ڈی سی چمن نے اساتذہ استانیوں کی حاضریاں چیک کیں اور کلاسوں میں جا کر تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور کلاس رومز میں طلباء و طالبات سے انکے سبجیکٹس کے حوالےسے سوالات پوچھے اور انکی پڑھائی درس و تدریس نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالےسے بھی معلومات حاصل کیں انہوں نے طلبائ و طالبات کی اپنے اپنے سبجیکٹس اور درس و تدریس میں دلچسپی لینے پر انھیں شاباش دی اور طلبائ و طالبات کی خوب تعریف اور داد پیش کی گئیاس موقع پر انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ اساتذہ طلبائ وطالبات کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ مرکوز کریں اور انھیں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں مصروف رکھیں اور انکی اذہان سازی مثبت تعمیری سوچ و فکر پر کریں اور انھیں ملک وقوم سے والہانہ محبت اور انسانیت دوستی کی ترغیب دیں اور انھیں جدید سائنسی وٹیکنیکل تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات دیانتداری اور ایمانداری سے انجام دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7413/2025
کوئٹ6اکتوبر۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر کے روز بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کوئٹہ، مستونگ، مسلم باغ، پشین، قلعہ عبداللہ، نوشکی اور خاران میں گرد آلود اور تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان “شکتی” سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو کسی بڑے خطرے کا اندیشہ نہیں، تاہم سمندر میں لہریں بلند اور حالات قدرے خراب رہیں گے، اس لیے ماہی گیروں اور ساحلی سرگرمیوں کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔منگل کے روز ژوب، کوئٹہ اور رخشان ڈویژن میں موسم خشک اور راتیں قدرے سرد رہنے کی توقع ہے، جبکہ صوبے کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ تیز ہواوں کا سلسلہ آج رات سے کمزور پڑنے لگے گا، اور اگلے 24 گھنٹوں میں بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری حالات معمول پر آنے لگیں گے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں 15.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7414/2025
تربت6 اکتوبر .۔رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی زیرِ صدارت تربت شہر کے سیوریج نظام کی بہتری کے حوالے سے اجلاس کمشنر مکران آفس تربت میں منعقد ہوا اجلاس میں کمشنر مکران قادر بخش پرکانی، جسٹس (ر) بلوچستان ہائی کورٹ شکیل احمد بلوچ، سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ حاجی فدا حسین دشتی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تابش علی بلوچ، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر تربت سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ بہرام گچکی، پروجیکٹ انجینئر قاسم گچکی، ایکسیئن اربن پلاننگ و ڈویلپمنٹ شعیب بلوچ، ٹاو¿ن پلاننگ آفیسر پارٹی، میرانی ہاوسنگ اسکیم کے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر عبدالروف بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ تربت شہر ضلع کیچ کا دل اور مکران ڈویڑن کا مرکز ہے، لہٰذا اس کے سڑکوں اور سیوریج نظام کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے انہوں نے سول ورکس کے انجینئروں کو ہدایت دی کہ سڑکوں کی تعمیر کے دوران سیوریج لائنوں اور پانی کے قدرتی بہاو کو لازمی مدنظر رکھا جائے تاکہ برسات کے موسم میں گندے پانی اور باش کے بہاو سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے رکن صوبائی نے ہدایت کی کہ تربت میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ ادارے باہمی مشاورت سے ایک جامع ورکنگ پلان تشکیل دیں تاکہ شہر کو صاف، جدید اور پائیدار شہری منصوبہ بندی کے مطابق ترقی دی جاسکے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ فنڈز کی فراہمی اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔اجلاس میں تربت شہر کے گندے پانی کو ری سائیکل پلانٹ کے ذریعے صاف کر کے دوبارہ استعمال میں لانے کے امکانات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر تربت سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ بہرام گچکی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تربت شہر کے تین بڑے ڈرینیج سسٹمز کو آپس میں منسلک کر کے سیوریج کے پانی کی نکاسی کو شہر سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ شہری علاقوں کو کسی قسم کی تکلیف یا ماحولیاتی خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے رکن صوبائی نے کہا کہ شہری سہولیات میں بہتری حکومت کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندوں کی اخلاقی ترجیح بھی ہے، تربت کی ترقی اور صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7415/2025
تربت 6اکتوبر۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں میرانی ہاو¿سنگ اسکیم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کمشنر مکران آفس تربت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمشنر مکران قادر بخش پرکانی، سابقہ جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ شکیل احمد بلوچ، سابقہ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ حاجی فدا حسین دشتی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر تربت سٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہرام گچکی، پروجیکٹ انجینئر قاسم گچکی، ایکسیئن کیچ محکمہ اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ شعیب بلوچ ،ٹاون پلاننگ آفیسر محکمہ اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور میرانی ہاوسنگ اسکیم کے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر عبدالروف بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرانی ہاوسنگ اسکیم ضلع کیچ کے عوام کے لیے حکومت بلوچستان کا ایک اہم رہائشی منصوبہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ ان کے دورِ وزارتِ اعلیٰ میں تربت کے شہریوں کو جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی ماحول فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں خوشی ہوئی ہے کہ منصوبے کو درپیش تمام رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں اور اب پہلے مرحلے میں مکمل ادائیگیاں کرنے والے الاٹیز کو بلاک ون میں الاٹمنٹ آرڈرز جاری کیے جا رہے ہیں۔قبل ازیں کمشنر مکران قادر بخش پرکانی نے میرانی ہاوسنگ اسکیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اسکیم تقریباً ایک ہزار ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے، جس میں 200، 400 اور 100 گز کے پانچ ہزار رہائشی پلاٹ شامل ہیں۔ منصوبے میں سڑکوں، اسٹریٹ لائٹس، پارکس، تعلیم و صحت سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو ایک جدید گیٹیڈ رہائشی سوسائٹی میسر ہو۔انہوں نے کہا کہ امن و امان اور دیگر ناگزیر وجوہات کے باعث منصوبہ کچھ عرصہ تاخیر کا شکار رہا، تاہم پی سی-ون میں نظرِثانی کے بعد اسے بہتر اور جدید انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ مرحلے میں میرانی ہاو¿سنگ اسکیم سے متصل ایم-8 تربت گوادر شاہراہ کے قریب زمینوں کو تجارتی مقاصد کے لیے بھی ترقی دی جائے گی۔آخر میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، کمشنر مکران قادر بخش پرکانی اور دیگر شرکاء نے مکمل ادائیگیاں کرنے والے الاٹیز میں رہائشی پلاٹوں کے الاٹمنٹ آرڈرز تقسیم کیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7417/2025
زیارت 6اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ نے کلی سخوبی کے مقام پر زیارت ٹوسنجاوی روڈ پر جاری ڈھنگے کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ناقص اور غیر معیاری تعمیراتی کام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھنگے کو گرادیا۔ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض خان داوڑ نے اس موقع پر کہا کہ ناقص اور غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبے عوام کی امانت ہیں اور ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں میں سستی یا ناقص مٹیریل کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور غیر معیاری تعمیرات کرنے والے محکمے، ٹھیکہ دار یا کمپنی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7418/2025
زیارت 6اکتوبر ۔ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے تحصیل سنجاوی کےمختلف لیویز چوکیوں کا دورہ کیا دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے روزنامچہ اور ملازمین کا حاضری رجسٹر چیک کیا ۔ ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض خان داوڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کر کے ایک مثالی فورس بنائیں گے لیویز فورس کو جدید اسلحہ سے لیس کرکے جدید دور کے تقاضوں سے آہنگ کریں گے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس ضلع زیارت کی داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کریں چیکنگ مزید سخت اور گشت میں مزید اضافہ کریں مشکوک اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اپنے فرائض میں کوتائی کرنے والے لیویز اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کریں گے۔ ضلع زیارت کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، کیونکہ امن کے ساتھ ترقی وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس آل ٹائم الرٹ رہے چیکنگ اور گشت میں مزید اضافہ کریں اپنے فرائض میں کوتاہی اور غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7419/2025
چمن 6اکتوبر۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت آئی ایف آر پی کا اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں اب تک چمن اور صوبے کے دیگر علاقوں سے بھیجے گئے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کی اعداد و شمار اور آئندہ کی لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ کل سے رحمان کہول روڈ گلدارہ باغیچہ شین تالاب و دیگر ملحقہ علاقوں میں ڈور ٹو ڈور کمپیئن شروع کیا جائے گا جس میں تمام گھروں میں مقیم فیملیز کی شناختی کارڈز کو چیک کیے جائیں گے اور ان علاقوں کو غیر قانونی افغان باشندوں سے کلئیر کرایا جائے گا ڈی سی چمن نے کہا کہ آج کے بعد قومی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں پر افغان باشندوں کو گرفتار کر کے انھیں واپس اپنے ملک ڈیپورٹ کیا جائے گا اور تمام علاقوں میں ایف سی، پولیس اور لیویز کی مشترکہ ٹیمیں افغان باشندوں قانونی دستاویزات اور کوئی معقول جواز نہ رکھنے پر گرفتار کر کے انھیں واپس افغانستان ڈیپورٹ کریں گے اور آج سے چمن سرحد زیرو پوائنٹ پر افغان باشندوں کیلئے قائم ود ہولڈنگ کیمپ میں تمام اور مکمل سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام انتظامات اٹھائے جائیں گے ڈی سی چمن نے کہا کہ آج سے چمن میں مقیم تمام افغان مہاجرین کو خبردار کیا جاتا ہے کہ چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام افغان باشندے واپس اپنے ملک چلے جائیں بصورت دیگر انھیں گرفتار کر کے واپس افغانستان بھیج دیئے جائیں گے ڈی سی چمن نے کہا کہ اب تک 188977 سے زیادہ افغان باشندے چمن سرحد باب دوستی کے راستے افغانستان جا چکے ہیں اور افغانوں کی اپنے ملک واپسی کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7420/2025
گوادر 06اکتوبر2025: اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر سے بس ٹرانسپورٹ مالکان اور یونین نمائندوں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دورانخبرنسم ٹرانسپورٹ مالکان نے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر بس مالکان نے مطالبہ کیا کہ رات کے اوقات میں لوکل مسافروں کے لیے بسوں کی آمد و رفت پر عائد پابندی ختم کی جائے، تاکہ شہریوں کو سفر میں آسانی میسر ہو۔ اس کے علاوہ دیگر انتظامی و سہولتی مسائل بھی زیرِ بحث آئے۔
اسسٹنٹ کمشنر سعد کلیم ظفر نے ٹرانسپورٹ مالکان کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے عملدرآمد کرے گی اور انہیں ہر ممکن تعاون و سہولت فراہم کی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر7421/2025
کوئٹہ، 06 اکتوبر2025:
وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام محکموں کے درمیان تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت کے مختلف شعبے باہمی اشتراک سے کام کریں تو ترقی کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی حقیقی کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب ان منصوبوں میں عوامی مفاد، خواتین کی شمولیت اور سماجی بہبود کے پہلوؤں کو ترجیح دی جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایسے اقدامات پر عمل پیرا ہے جن سے نہ صرف بنیادی سہولیات میں بہتری آئے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مقامی سطح پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اجتماعی ترقی کے وژن پر یقین رکھتی ہے جہاں ہر طبقے کو مساوی مواقع میسر ہوں، اور خواتین سمیت نوجوان طبقہ ملکی و صوبائی ترقی میں فعال کردار ادا کرے۔ دریں اثناء پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی محمد خان لہڑی نے بھی صوبائی مشیر محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے ملاقات کی جس میں نصیرآباد کے عوامی مسائل پر بات چیت کی گئی۔

خبرنامہ نمبر7422/2025
کوئٹہ 6 اکتوبر2025:
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان اپنے قدرتی وسائل و معدنیات اور جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے منفرد حیثیت کا حامل صوبہ ہے. بلوچستان میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقعوں سے استفادہ کے پیش نظر دونوں قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کار بلوچستان میں تعمیر و ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے ہمارے ساتھ شراکت داری کریں. موجودہ حکومت نے محفوظ سرمایہ کاری کو یقینی بناتے کی خاطر امن و امان میں مزید بہتری لائی ہے اور تمام سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں پریذیڈنٹ بلوچستان اکانومک فورم سردار شوکت پوپلزئی کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران سلِک وے ایمپیکس کے سربراہ راجہ تیمور الرحمٰن، سلمان خان پٹودی اور راجہ ہاشم الرحمٰن بھی موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ خطے میں معاشی اور تجارتی تبدیلیوں کے پیش نظر موجودہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں بلوچستان میں بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ تمام سرمایہ کار یہاں بلیواکانومی، معدنیات، ایگریکلچر، فیشریز، لائیو اسٹاک، بنیادی ڈھانچہ اور تعمیرات وغیرہ میں موجود منافع بخش مواقعوں سے استفادہ کریں. گورنر مندوخیل نے کہا کہ گوادر ایک گہرے سمندری بندرگاہی شہر ہے جو بےشمار سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرتا ہے۔ یہ بیک وقت مختلف براعظموں کیلئے ایک معاشی مرکز بنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بلوچستان کی تعمیر و ترقی بہت اہم ہے کیونکہ بلوچستان نہ صرف سینٹرل ایشیا کیلئے بلکہ مشرق وسطیٰ کیلئے بھی ایک گیٹ وے ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو آسان بنانے کیلئے کاروباری دوستانہ پالیسیاں ترتیب دی ہے امید ہے کہ بلوچستان بہت جلد پورے خطے کی معاشی ترقی کا باعث بنے گا

خبرنامہ نمبر7423/2025
گوادر: ورلڈ اسپیس ویک 2025 کے سلسلے کا آغاز 4 اکتوبر کو ایک شاندار آگاہی واک سے ہوا، جو میرین ڈرائیو سے پدی زر روڈ تک نکالی گئی۔ واک میں مختلف طبقۂ فکر کے افراد، اساتذہ، طلباء اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
واک کی قیادت گوادر گرامر اسکول کے پرنسپل ناصر رحیم سہرابی اور اسکول کے اساتذہ نے کی۔ اس موقع پر بچوں نے رنگ برنگے پلے کارڈز، بینرز اور اسپیس تھیم والے لباس زیبِ تن کیے، جن پر خلا، سیاروں اور سائنسی تحقیق سے متعلق دلچسپ نعرے درج تھے۔شرکاء نے خلا میں زندگی، سائنسی ترقی اور مستقبل کے خلائی امکانات کے حوالے سے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔واک کے اختتام پر ماسٹر خدا بخش، انجینئر بابا داداللہ اور مجید عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی علمی و تخلیقی سرگرمیاں بچوں میں تحقیق، جستجو اور سائنسی سوچ کو فروغ دیتی ہیں، اور یہی سرگرمیاں مستقبل کے روشن اور باشعور معاشرے کی بنیاد بنتی ہیں۔
شرکاء نے گوادر گرامر اسکول کی انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسپیس ویک کی سرگرمیوں کو طلباء کی سائنسی تربیت کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

خبرنامہ نمبر7424/2025
Hub 0
*Vice Chairman Balochistan Fishermen Cooperative Society Balochistan Irshad Pars Magsi Advocate said that the role of fishermen is like a backbone in the coastal economy of Balochistan. Balochistan Fishermen Cooperative Society is working seriously on protecting the rights of fishermen, stabilizing their livelihood and welfare projects. Solving the problems of fishermen is our top priority. He expressed these views during a meeting with fishermen belonging to the coastal port of Dam Sonmiani and a delegation of Jam Group. He said that the doors of the Fishermen Cooperative Society are open to every sincere fisherman, organization and leader. The organization prioritizes the welfare of the Maigir community above any political or personal affiliation. Senior leader of Jam Group Mir Fateh Jamot said on this occasion that the steps taken by the Fishermen’s Cooperative Society under the leadership of Irshad Pars Magsi for the welfare of the Maigirs in the coastal areas are commendable. He said that the current leadership of the organization is playing a significant role in stabilizing the coastal economy and restoring the rights of the Maigir community. In the meeting, Mir Alam Jamot and Haji Hameed Mandara emphasized the need for improving infrastructure in coastal areas, repairing jetties, providing easy loans to the Maigirs and providing fishing boats equipped with modern equipment. The presence of the Fishermen’s Cooperative Society at the Maigir local level is increasing the confidence of the Maigirs. He appreciated the transparent policies of the organization and the steps taken at the ground level. Maigir representative Wadera Yaqoob expressed the hope that with the efforts of Vice Chairman Irshad Paras Magsi, the problems of the Maigir community will be resolved soon, and the Fishermen’s Cooperative Society will play a key role in creating new development and employment opportunities in the coastal areas of Balochistan. In the meeting, the parties reiterated their commitment to continue mutual cooperation in the future.

خبرنامہ نمبر 7425/2025
گوادر/پسنی: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ اور آل پارٹیز کے نمائندوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دو ماہی گیر گروپوں کے درمیان جاری تنازع کے حل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ یہ تنازع مقامی ماہی گیروں، غیر مقامی ماہی گیروں اور فش فیکٹری مالکان کے درمیان کافی عرصے سے چلا آ رہا ہے۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور اور اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی شریک تھے۔ اجلاس کے دوران تمام فریقین نے مسئلے کے پرامن اور دیرپا حل کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ ماہی گیروں کے مسائل کا حل صرف بات چیت، سمجھوتے اور افہام و تفہیم کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ تمام فریقوں کے ساتھ مل کر علاقے میں امن و ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ضلعی انتظامیہ نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے گا، اور غیر مقامی ماہی گیروں اور فش فیکٹری مالکان کو قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر مقامی ماہی گیروں کی سرگرمیوں کے باعث مقامی ماہی گیروں کے روزگار اور سمندری وسائل کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔ سمندر اور سمندری حیات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غیر مقامی ماہی گیر اکثر مقامی ماحول اور سمندری نظام سے ناواقف ہونے کی وجہ سے بے دریغ شکار کرتے ہیں، جس سے سمندری حیات کو نقصان پہنچ رہا ہے — لہٰذا اس حوالے سے مؤثر نگرانی اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

خبرنامہ نمبر7526/2025
کوئٹہ۔ 6 اکتوبر 2025:
عدالتِ عالیہ بلوچستان کے دو رکنی بینچ، جسٹس اقبال احمد کاسی اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل بینچ نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات، حلقہ بندیوں اور مردم شماری سے متعلق متعدد آئینی درخواستوں کا مشترکہ فیصلہ سناتے ہوئے تمام درخواستیں خارج کر دیں، جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کی کہ وہ قانون کے مطابق جلد از جلد انتخابی عمل کو مکمل کرے۔ یہ فیصلہ آئینی پٹیشن نمبر 857/2022، 1283/2022، 1586/2023 اور 1789/2023 میں محفوظ کیا گیا تھا۔ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ تمام درخواستوں میں شکایات اور قانونی سوالات یکساں نوعیت کے ہیں، اس لیے ان کا فیصلہ ایک ساتھ سنایا گیا۔درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نےضلع کوئٹہ کی حد بندیوں میں سنگین نقائص کیے ہیں، جس سے دیہی علاقوں کے مفادات متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق، 2017ء کی مردم شماری کی بنیاد پر کی گئی حلقہ بندی آئین، الیکشن ایکٹ 2017 اور بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 کی خلاف ورزی ہے۔مزید کہا گیا کہ سریاب، پنجپائی اور قریبی علاقوں کی دیہی حیثیت کے باوجود انہیں شہری حدود میں شامل کیا گیا ہے جو کہ غیر ضروری اور غیر منصفانہ اقدام ہے۔
سرکاری فریقین اور الیکشن کمیشن کے نمائندوں نے عدالت کو بتایا کہ حلقہ بندیوں کا عمل الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت مکمل طور پر الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، جبکہ مردم شماری پاکستان بیورو آف شماریات کا کام ہے۔عدالت کو یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ بلوچستان حکومت نے عدالت کے 2022 کے احکامات کی تعمیل میں بلوچستان لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) ایکٹ 2022 کے تحت ضروری نوٹیفکیشنز جاری کیے ہیں۔ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ انتخابات میں منصفانہ نمائندگی یقینی بنانے کے لیے حلقہ بندی ایک بنیادی اور ناگزیر مرحلہ ہے۔ ووٹ کی طاقت اور توازن کو محفوظ رکھنا ہر انتخابی نظام کی اساس ہے۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ:حلقہ بندیوں کا اختیار آئینی طور پر الیکشن کمیشن کے دائرہ کار میں آتا ہے، اور عدالت اس مرحلے میں مداخلت نہیں کر سکتی، جب تک یہ واضح نہ ہو کہ کسی قانونی شق کی خلاف ورزی ہوئی ہے یا اختیار سے تجاوز کیا گیا ہے۔ 2017 کی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کے خلاف دلائل میں وزن نہیں پایا گیا۔2023ء کی مردم شماری کی منظوری مشترکہ مفادات کونسل (CCI) نے 5 اگست 2023 کو دی تھی، جبکہ حلقہ بندی کا عمل اس سے قبل شروع کیا جا چکا تھا۔درخواست گزار کسی بھی فورم پر حلقہ بندیوں کے خلاف باضابطہ اعتراضات دائر کرنے میں ناکام رہے۔
کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے کہ کسی ووٹر کو حقِ رائے دہی سے محروم کیا گیا ہو۔عدالت نے اپنے فیصلے میں تمام زیرِ سماعت آئینی درخواستیں خارج کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت ان درخواستوں کو منظور کرنے کے لیے مائل نہیں ہے۔ تاہم، چونکہ معاملہ عوامی دلچسپی کا ہے، اس لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے عمل کو جلد از جلد اور قانون کے مطابق مکمل کرے۔مزید برآں، عدالت نے 2023ء میں منظور کیے گئے تمام عبوری احکامات بھی واپس لے لیے۔

خبرنامہ نمبر7427/2025
کوئٹہ، 06 اکتوبر2025 ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت افغان مہاجرین کے باعزت اور منظم انخلا کے حوالے سے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، تمام سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایس پیز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اب تک جاری آپریشنز اور انخلا کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ آئندہ دنوں کے لیے مربوط ایکشن پلان اور لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا تاکہ عمل کو مؤثر، منظم اور قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام اے سیز اور ایس پیز کو نئے ہدایات اور ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے افغان مہاجرین کے انخلا کے عمل میں باہمی تعاون اور کوآرڈینیشن کو یقینی بنائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ افغان مہاجرین کے باعزت انخلا کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی، تاہم جو افراد غیر قانونی طور پر مقیم ہیں اور ازخود واپسی میں تعاون نہیں کرتے، ان کے خلاف حکومت کی جانب سے قانونی کارروائی اور آپریشن کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومتِ کا مؤقف واضح ہے کہ افغان مہاجرین کا انخلا انسانی ہمدردی اور قانون کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔ تمام سب ڈویژنز کے انتظامی افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس جمع کرائیں اور عمل کی رفتار کو تیز بنایا جائے۔

خبرنامہ نمبر 7428/2025
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو بہترین روزگار کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، اس سلسلے میں صوبائی حکومت غیر معمولی پروگرامز پر کام کر رہی ہے ، ان اقدامات سے نوجوانوں کے ہنر اور صلاحیتوں کو مزید نکھار نے کا موقع ملے گا اور انہیں باعزت روزگار کے مواقع میسر آسکے گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام صوبے میں ریزیلیینس، انٹیگریشن اور سوشیو اکنامک ایمپاورمنٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد بلوچستان کے نوجوانوں اور محروم طبقات کو غربت، بیروزگاری، معاشی محرومی اور ماحولیاتی خطرات سے نکال کر ایک پرامن ، با اختیار اور خوشحال معاشرہ تشکیل دینا ہے۔ پہلے مرحلے میں یہ پرو گرام 3.5 ارب کی لاگت سے بلوچستان کے چھ اضلاع گوادر، پنجگور، آواران ، تربت، خاران اور واشک میں بیک وقت شروع کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد بلوچستان کے باقی ماندہ اضلاع میں مرحلہ وار شروع کیا جائے گا اور اس پروگرام کا ٹوٹل بجٹ 16 ارب روپے ہیں، جس کے تحت تین لاکھ سے زائد گھرانوں کو منظم کیا جائے گا اور امن اور بھائی چارے کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا جائے گا۔ 900 سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو چینج ایجنٹس بنا کر ان اضلاع میں مثبت تبدیلی لانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔ اسی طرح 180 مقامی ترقیاتی تنظیموں کو مستحکم کیا جارہا ہے تا کہ معاشرے میں ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا اس پروگرام کے ذریعے 57 ہزار گھرانوں کے لیے روز گار کی فراہمی کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ تقریباً چار ہزار سے زائد نوجوانوں کو ہنر اور روزگار کے مواقع دیے جارہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اخوت کے ساتھ مل کر 12 ہزار نوجوانوں کو چھوٹے قرضہ جات تک رسائی دی جائے گی۔ یہ وہ معاشی اقدامات ہیں جو ان اضلاع کو غربت سے نکال کر خوشحالی کی نئی منزل تک لے جائیں گے اور یہی بلوچستان کی عوام کا دیرینہ خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام سماجی احتساب کے طریقہ کار، بنیادی سماجی خدمات تک رسائی میں بہتری، جامع غربت کے خاتمے، اور مقامی پبلک سیکٹر کی منصوبہ بندی اور فنانسنگ کے ساتھ کمیونٹی ایکشن کو ہم آہنگ کرکے بہتر معاش کے ذریعے کمیونٹی کی قیادت میں ترقی کی حمایت کرتا ہے، اس کے علاؤہ صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں 14000 اساتذہ بھرتی کئے جس سے صوبے بھر میں 3200 سکولز فعال ہوگئے۔ 1800 مزید نئے سکولز کھولے جائیں گے جن میں 700 کھل چکے ہیں۔ صوبائی حکومت نے صوبے میں غیر فعال 164 بنیادی مراکز صحت فعال کئے۔ یہ اقدامات عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد کی بحالی میں مدد دینگے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں لوگوں کی معیار زندگی بہتر کرنے کے لیے نئے منصوبے شروع کر رہی ہے۔

خبرنامہ نمبر7429/2025
گوادر06اکتوبر2025:
گوادر گرامر اسکول میں ورلڈ اسپیس ویک 2025 نہایت جوش و جذبے اور علمی ماحول کے ساتھ منایا گیا۔ اس سال کا موضوع “Living in Space (خلاء میں زندگی)” مقرر کیا گیا تھا، جس کے تحت طلباء و طالبات نے خلاء، سیاروں اور انسان کے مستقبل کے خلائی سفر سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔
اسپیس ویک کے سلسلے میں اسکول میں متنوع علمی و تخلیقی مقابلوں اور نمائشوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں اسپیس ماڈلز کی نمائش، پینٹنگ، مضمون نویسی، کوئز مقابلہ، اسپیلنگ بی کومپیٹیشن سمیت کئی دلچسپ سرگرمیاں شامل تھیں۔ پہلے مرحلے میں جماعت ہفتم سے میٹرک تک کے طلباء نے اپنی شاندار کارکردگی، ذہانت اور تخلیقی صلاحیتوں سے حاضرین کو متاثر کیا۔طلباء نے خلا کی وسعتوں، سیاروں کے نظام، اور انسان کے مستقبل کے خلائی امکانات پر معلوماتی ماڈلز، تخلیقی تصویری خاکے اور متاثرکن تقاریر پیش کیں۔
اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ناصر رحیم سہرابی نے طلباء کی محنت، دلچسپی اور سائنسی شعور کو سراہتے ہوئے کہا کہ:

خبرنامہ نمبر7430/2025
گوادر/ پسنی06اکتوبر2025 : رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی سربراہی میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین اور اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی نے شرکت کی۔تقریب کے دوران تھرڈ فیز میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کو باضابطہ طور پر تقرری کے آرڈرز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر تقریب کا ماحول جوش و مسرت سے بھرپور تھا، جبکہ نئے اساتذہ نے تعلیمی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نبھانے کے عزم کا اظہار کیا۔رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے، اور حکومت کی ترجیح ہے کہ ضلع کے تمام اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان اساتذہ کی تعیناتی سے تعلیمی نظام میں بہتری، تدریسی عمل میں تسلسل، اور غیر فعال اسکولوں کی بحالی ممکن ہو سکے گی، جس سے طلباء کو معیاری تعلیم کے بہتر مواقع فراہم ہوں گے۔

خبرنامہ نمبر7431/2025
تربت 06 اکتوبر 2025: ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں غیر قانونی اور غیر اعلانیہ اجتماعات و ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ھے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کیچ نے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں، گروپس و افراد کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کیچ کی حدود میں کسی بھی قسم کی ریلی، جلسہ یا اجتماع منعقد کرنے سے قبل تحریری اجازت (NOC) کا حصول لازم ہوگا حکام نامے کے مطابق بغیر اجازت کسی بھی قسم کا اجتماع، ریلی یا جلوس منعقد کرنا قانوناً ممنوع ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کیچ نے واضح کیا ہے کہ عوامی تحفظ اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ تمام شہریوں سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ ضلع میں پرامن ماحول قائم رکھا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر7432/2025
حب 06 اکتوبر2025:
وائس چیئرمین بلوچستان فشر مین کوآپریٹیو سوسائٹی بلوچستان ارشاد پارس مگسی ایڈوکیٹ نے کہا ہیکہ بلوچستان کی ساحلی معیشت میں مائیگیروں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی مائیگیروں کے حقوق کے تحفظ، ان کے روزگار کےاستحکام اور فلاحی منصوبوں پرسنجیدگی سے کام کر رہی ہےمائیگیروں کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں سرفہرست یےان خیالات کاآظہار انہوں نے ساحلی بندرگاہ ڈام سونمیانی سے تعلق رکھنے والے ماہیگیروں اورجام گروپ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے دروازے ہر مخلص مائیگیر، تنظیم اور رہنما کے لیے کھلے ہیں۔ ادارہ کسی بھی سیاسی یا ذاتی وابستگی سے بالاتر ہوکر صرف مائیگیر برادری کی فلاح و بہبود کو مقدم سمجھتا ہے۔جام گروپ کے سینئر رہنما میر فتح جاموٹ نے اس موقع پر کہا کہ ارشاد پارس مگسی کی قیادت میں فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی نے ساحلی علاقوں میں مائیگیروں کی فلاح کے لیے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابلِ تعریف ہیں انہوں نے کہا کہ ادارے کی موجودہ قیادت ساحلی معیشت کے استحکام اور مائیگیر برادری کے حقوق کی بحالی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ملاقات میں میر عالم جاموٹ اور حاجی حمید مانڈڑہ نے ساحلی علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بہتری، جٹیوں کی مرمت، مائیگیروں کو آسان قرضوں کی فراہمی اور جدید آلات سے لیس فشنگ بوٹس کی ضرورت پر زور دیا۔ مائیگیر مقامی سطح پر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کی موجودگی مائیگیروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے ادارے کی شفاف پالیسیوں اور زمینی سطح پر کیے گئے اقدامات کو سراہا۔مائیگیر نمائندہ وڈیرہ یعقوب نے امید ظاہر کی کہ وائس چیئرمین ارشاد پارس مگسی کی کاوشوں سے مائیگیر برادری کے مسائل جلد حل ہونگے، اور فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ترقی و روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ملاقات میں فریقین نے مستقبل میں باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا*

خبرنامہ نمبر7433/2025
گوادر/پسنی: ضلعی انتظامیہ گوادر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے باہمی تعاون سے ورلڈٹیچرز ڈے کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول پسنی میں ایک خوبصورت اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ تھے، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر زاہد حسین ،سی او کوسٹ گارڈ کرنل بلال ، اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی، اساتذہ اور دیگر شامل تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مختلف اسکولوں کے طلباء نے تقاریر اور ٹیبلو پیش کر کے اساتذہ کے مقام و مرتبے کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر طلباء نے اپنے فن اور عقیدت کے ذریعے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ حاضرین نے ان کی کارکردگی کو خوب سراہا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر زاہد حسین نے تقریب کے دوران محکمہ تعلیم کی کارکردگی اور ضلعی سطح پر جاری تعلیمی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اسی طرح کوسٹ گارڈ کے کرنل بلال نے اساتذہ کے کردار اور تعلیم کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور نے اپنی گفتگو میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالی، جن میں BSDI کے تحت تعلیمی منصوبے، 500 سے زائد اساتذہ کی تعیناتی، 64 غیر فعال اسکولوں کا فعال ہونا اور محکمہ تعلیم کی بہتری کے لیے دیگر اہم اقدامات شامل ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں، ان کا احترام اور عزت معاشرے کے ہر فرد پر لازم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام سرکاری ادارے اساتذہ کے مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔تقریب کے اختتام پر رکن صوبائی اسمبلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر پسنی، کرنل بلال اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ اور طلباء میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں، جبکہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو تعیناتی کے آرڈرز بھی دیے گئے۔یہ تقریب اساتذہ کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک یادگار اور متاثرکن پروگرام قرار دی گئی۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

7th-October-2025

CamScanner 07-10-2025 09.18Download

4 hours ago

DGPR ADVERTISEMENTS

03-10-2025

23 hours ago

6th-October-2025

CamScanner 06-10-2025 09.32Download

1 day ago

5th-October-2025

خبرنامہ نمبر7370/2025سبی 5 اکتوبر:ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے گزشتہ روز ورلڈ بینک اسپائر…

1 day ago