Categories: News

25th-September-2025

خبرنامہ نمبر7091/2025
بارکھان ستمبر صوبائی وزیرپی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کا رکنی آمد ، علاقے کا دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے صوبائی وزیر کا پ±رتپاک استقبال کیا اور ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی خدمت ان کا مشن ہے اور بارکھان کے عوام کے مسائل ان کی اولین ترجیح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے ہر سطح پر عملی جدوجہد جاری ہے۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ علاقے کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بارکھان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں عوام ان کے شانہ بشانہ ہیں اور وہ عوامی اعتماد پر پورا اترنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے بارکھان میں تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع بہتر ہوں گے جس کا براہِ راست فائدہ عوام کو پہنچے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7092/2025
کوئٹہ25 ستمبر۔حکومت بلوچستان نے تحصیل کٹھن ضلع کچھی میں ڈاکو گروہوں کے خلاف لیویز فورس کی کارروائی کے دوران شہادت پانے والے اہلکار محسن علی اعوان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے حکومت بلوچستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر کچھی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں حکومت کی اولین ترجیح عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں محکمہ داخلہ نے واضح کیا کہ قومی شاہراہوں پر لوٹ مار میں ملوث جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور ان کا قلع قمع کیا جائے گا عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت آپریشنز کر رہے ہیں محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈاکو گروہوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی اور صوبے کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7093/2025
دکی25 ستمبر۔ : ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت محکمہ تعلیم ضلع دکی میں فیز تھری عارضی ٹیچنگ آسامیوں کے لئے انٹرویوز منعقد ہوئے۔امیدواروں کے تعلیمی کوائف اور دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔انٹرویوز کے اس عمل میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دکی ڈاکٹر نصیرالدین توخئ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فیمیل شاہین اختر،ایجوکیشن آفیسر عنایت اللہ لونی،اسسٹنٹ اکاو¿نٹ آفیسر غلام حسین اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر دکی نے کہا کہ بھرتی کا یہ عمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔کامیاب امیدواروں کے نام جلد مشتہر کر دیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7094/2025
قلات 25ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیو مہم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی DHO ڈاکٹر انجم بلوچ ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ سمیت محکمہ صحت قلات اوردیگر تمام محکموں کے سربراہان ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں یونیسیف کے مانیٹرنگ آفیسران شریک ہوئے اجلاس میں آنے والے پولیو مہم میں شریک ہونیوالی ٹیموں کی سکیورٹی انتظامات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا.ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم بلوچ نے بزریعہ ملٹی میڈیاکے ذریعے پولیو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ پولیو مہم 13اکتوبر 2025 سے شروع ہوکر 16اکتوبر 2025 چار روز تک جاری رہیگاپولیو کے اس مہم میں ضلع قلات کے دو تحصیل کے19 یونین کونسلز میں 39636بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم میں ضلع قلات میں تمام یونین کونسلز میں پولیو ٹیمیں پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اس مرض سے بچوں کو بچانے کیلئے پولیو کے قطرے پلانا بہت ضروری ہے ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کیلئے بچوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے پولیو سے پاک معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہم سب کو مل کر پولیو جیسے مرض کے خلاف لڑنا ہوگا جسکے لیئے ہمیں لوگوں میں شعور اجاگر کرناہے علاقے کے خطیب علمائے کرام صحافی برادی شعراء ادباء کی ذمہ داری ہیکہ وہ پولیو سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کریں تاکہ ہمارا معاشرہ پولیو سے پاک معاشرہ بن سکے پولیو مہم کو سنجیدگی سے انجام دینے کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کی زمہ داری ہیکہ وہ بھرپور اپناکردار اداکریں تاکہ کوئی بھی بچہ اس مہم میں قطرہ پلائے بغیر رہ نہ جائے پولیو مہم کے دوران کوئی غفلت لاپروائی قابل قبول نہیں پولیو مہم میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7095/2025
گوادر25ستمبر ۔ ایگزیکٹو انجینئرپبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ نے ایس ڈی او داد کریم کے ہمراہ سنٹ سر تا جیوانی پانی کی پائپ لائن منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس منصوبے کے تحت سنٹ سر کو جیوانی، پلیری اور گرد و نواح کے علاقوں سے منسلک کر کے مقامی آبادی کو مستقل بنیادوں پر صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔دورے کے دوران حکام کو بتایا گیا کہ منصوبے کا تقریباً 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، اور بقیہ کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ یہ منصوبہ علاقے میں پانی کی قلت کے مسئلے کے حل میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7096/2025
استامحمد، 25 ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خان خجک کی صدارت میں گورنمنٹ ڈگری کالج استامحمد کے ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں خصوصی طور پر ونگ کمانڈر کرنل رضوان طیب نے شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق , ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری، تحصیلدار علی گوہر مگسی سمیت تمام ضلعی محکموں کے سربراہان موجود تھے، جن میں محکمہ صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ، بی اینڈ آر، ایریگیشن، پولیس، خزانہ اور دیگر محکمے شامل تھے۔ اس کے علاوہ انجمن تاجران، زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندے صحافی برادری اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے زبانی و تحریری طور پر متعدد مسائل پیش کیے، جن میں پینے کے صاف پانی کی قلت، پبلک ہیلتھ کی اسکیموں میں پائپ لائنز کی ٹوٹ پھوٹ، تعلیمی اداروں میں ناقص کارکردگی، امن و امان کی صورتحال، منشیات کی کھلے عام فروخت، ٹیل تک زرعی پانی کی عدم فراہمی، جعلی کھاد و بیج کی بھرمار، صحت کی سہولیات کی کمی کے باعث مریضوں کو لاڑکانہ منتقل کرنے، معذور افراد کی جانب سے بھی اپیل کی گئی کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اسپیشل امداد تقسیم کی جائے جیسے اہم مسائل شامل تھے۔ اس کے علاوہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، خراب سڑکیں اور صفائی کے ناقص انتظامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ضلعی محکموں کے افسران نے عوامی شکایات کو بغور سنا اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خان خجک نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ آج کھلی کچہری میں عوام نے جو جو مسائل و مشکلات کا ذکر کیا ھے ان کا حل ھونا چاہیے جب اگلی بار کھلی کچہری منعقد ھو تو یہ مسائل کا ذکر دوبارہ نہیں ھونا چاہیے انہوں نے کئی درخواستوں پر موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات صادر کئے ڈپٹی کمشنر نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ پینے کے پانی کی اسکیموں کی مرمت، تعلیمی نظام میں شفافیت، صحت کی سہولیات میں بہتری، اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنائی جائے گی۔ صفائی اور سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے مسائل بلاواسطہ انتظامیہ کے سامنے رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوامی مشکلات کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریاستی ادارے عوامی تعاون سے ہی موثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکتے ہیں عوام نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کھلی کچہریاں باقاعدگی سے منعقد کی جائیں تو مسائل کے حل میں خاطر خواہ بہتری آ سکتی ہے۔ اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جن مسائل کا تعلق ضلعی سطح سے ہے، انہیں فوری طور پر حل کیا جائے گا، جبکہ ڈویڑن اور صوبائی سطح کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچا کر ان کا بھی حل یقینی بنایا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ یہ کھلی کچہری ضلعی انتظامیہ کے اس عزم کی عکاس ہے کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کو مزید تیز کرے گی اور عوام کے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7097/2025
کوئٹہ25ستمبر۔۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہے گا۔جمعہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانسب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 39 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7098/2025
کوئٹہ25ستمبر ۔۔ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کی ہدایت پر کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مینیجر کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی کے علاوہ اراکین صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ، میر جہانزیب مینگل، خیر جان بلوچ، میر اصغر رند، میر برکت رند، سنجے کمار، میر سلیم احمد کھوسہ اور محمد خان لہڑی نے شرکت کی۔رحمت صالح بلوچ نے 23 ستمبر 2025 کو ایوان میں کوئٹہ ایئرپورٹ پر عوام کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کی تھی۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی رولنگ کی روشنی میں ایئرپورٹ مینیجر نے اجلاس میں شرکت کی اور اراکین اسمبلی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اراکین اسمبلی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عوامی اہمیت کے اس مسئلے پر بروقت نوٹس لیا اور اراکین کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے۔مزید برآں، اسپیکر کی ہدایت کے مطابق چیف سیکیورٹی آفیسر، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو پیر کے روز اسمبلی میں طلب کیا جائے گا تاکہ وہ اراکین کو تفصیلی بریفنگ دے سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7099/2025
حب 25 ستمبر۔صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل نے حب کے صنعتی علاقے کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی مشیر نے فیکٹریوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماحولیاتی اصولوں کو نظر انداز کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیاانہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی تمام فیکٹریوں کو فوری طور پر نوٹسز جاری کیے جائیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ فیکٹری مالکان کو تنبیہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ماحول دوست پالیسی اپنائیں، صنعتی فضلہ اور گندے پانی کے اخراج کے لیے موثر انتظامات کریں تاکہ مقامی آبادی اور ماحولیات کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔نسیم الرحمن ملاخیل نے کہا کہ تمام فیکٹریوں کے لیے محکمہ ماحولیات سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہے، جبکہ جن فیکٹریوں کی این او سیز کی معیاد ختم ہوچکی ہے وہ فوری طور پر EPA سے اپنی تجدید کروائیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ این او سی کے بغیر کسی بھی فیکٹری کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان فیکٹریوں کے خلاف فوری افدامات کرتے ہوئے انہیں سیل بھی کیا جائےانہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ صنعتی علاقوں کے باقاعدہ ہفتہ وار دورے کیے جائیں اور فیکٹریوں کے ماحولیاتی معیار کے بارے میں تفصیلی رپورٹ حکامِ بالا کو پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ماحولیات اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی مشیر نے اس موقع پر مم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی ترقی اپنی جگہ اہم ہے، مگر یہ ترقی انسانی صحت اور ماحولیات کی قیمت پر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر صنعتکار ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد نہیں کرتے تو ان کے خلاف بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7100/2025
کوئٹہ 25ستمبر۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عوام کو درپیش مسائل کی بنیادی وجہ چیزوں کو سائنٹیفک طریقے سے نہ دیکھنا ہے،صفا کوئٹہ پروجیکٹ کے فیز IIکے تحت شہر کے سات علاقوں میں صفائی کاعملہ اب ڈور ٹو ڈور جاکر کچرہ اکھٹا کر رہا ہے،ماس ٹرانسپورٹ کی بہتری اور شہر کے وسطی علاقوں میں پارکنگ فیس میں اضافہ سے ٹریفک کے مسائل میں کمی لائی جا سکتی ہے،30اکتوبر سے 15 نومبر تک انسکمب روڈ و دیگر کا توسیعی کام مکمل ہو گا۔بزنس کمیونٹی شہر کی تعمیر وترقی اور عوام کو درپیش مشکلات کے حل کےلئے ہمارا ساتھ دیں۔کوئٹہ شہر میں پانی کے بے دریغ استعمال اور ضیاع کا سلسلہ نہ روکا گیا تو کوئٹہ کو کیپ ٹاو¿ن بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر فیصل بھی موجود تھے۔اس سے قبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے سنیئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ ،نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ،قائمہ کمیٹی برائے میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین سردار زین العابدین خلجی و دیگر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے مکینوں کو صفائی،ٹریفک،پارکنگ،روڈ کٹنگ،منشیات کے عادی افراد کی بھر مار سمیت مختلف مسائل درپیش ہیں جن کی وجہ سے عام شہریوں سمیت بزنس کمیونٹی کے افراد بھی متاثر ہو رہے ہیں اس لئے اس بابت بزنس کمیونٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ ان مسائل کے حل کےلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے،انہوں نے شہر کے غیر قانونی پارکنگ،مذبحہ خانوں کی کمی،ڈیری فارمز ودیگر کو شہر سے باہر منتقل کرنے سمیت مختلف بارے تجاویز دیں اور امید ظاہر کی کہ اس سلسلے میں کمشنر کوئٹہ اور ان کی ٹیم بھر پور کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کی شہریوں کو درپیش مسائل کا حل مشکل نہیں اس کےلئے حکومت اور شہریوں کو مل کر سائنٹیفک بنیادوں پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صفائی،ٹریفک ودیگر مسائل کے حل کو جہاد قرار نہیں دیا جا سکتا بلکہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔بدقسمتی سے کوئٹہ کےلئے لینڈ یوز پلان مرتب ہی نہیں کیا گیا اس سلسلے میں سب قصور وار ہیں،انہوں نے کہا کہ صفا کوئٹہ پروجیکٹ کے فیز IIکے تحت ڈور ٹو ڈور کچرہ اٹھانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ابتدائی طور پر کوئٹہ شہر کے 7علاقوں سے اس کا آغاز ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ صفاء کوئٹہ پروجیکٹ کی فیس بارے شہر میں مختلف ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ منعقد کیا گیا جنہوں نے فیس کی ادائیگی کے متعلق ہر ممکن تعاون کی ہمیں یقین دہانی کرائی مگر ایسا نہ ہو سکا اسی لئے اب اس سلسلے میں مجسٹریٹ کو جانا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماس ٹرانسپورٹ میں بہتری،شہر کے گنجان آباد اور وسطی علاقوں میں پارکنگ فیس میں اضافہ ضروری ہے ان کا کہنا تھا کہ 30 اکتوبر سے 15 نومبر تک انسکمب روڈ ودیگر پر جاری کام کو مکمل کرلیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی شہر کی ترقی کےلئے ہمارا ساتھ دیں اور بعض شاہراہوں اور سڑکوں کی صفائی ودیگر امور کی ذمہ داری اپنے ذمہ لیں،انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے انہیں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں 7ہزار اسٹریٹ لائٹس نصب ہے مگر بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے عوام کو ان سے کوئی فائدہ نہیں مل پا رہا ایسے مسائل کےلئے بزنس کمیونٹی ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ وہ ہر وقت عوام اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات کے حل کےلئے دستیاب ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر میں پانی کی کمی کا مسئلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے اسی لئے ہم واٹر ایمرجنسی کا نفاذ کرنے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں پانی کا بے دریغ استعمال اور ضیاع جاری رہا تو یہ بھی کیپ ٹاو¿ن بن جائے گا انہوں نے شہر میں صفائی،پارکنگ، و دیگر امور بارے چیمبر آف کامرس کے عہدیداران و ممبران کے کمیٹی بارے تجویز سے اتفاق کیا اور کہا کہ اس بابت کمیٹی بنائی جائے۔اس موقع پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شہر میں گرین بس منصوبہ،ٹیکنالوجی پارک،اور صفا پروجیکٹ جیسے منصوبے کامیابی سے جاری ہیں 6اکتوبر تک آفیسرز کلب کو آوٹ سورس کرنے کےلئے بیڈنگ بارے دستاویزات جمع کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں شاہراہوں کی توسیع کا منصوبہ انتہائی مشکل اور پیچیدہ تھا جس پر انتہائی اچھے انداز سے کام ہو رہا ہے مگر اس منصوبے کی تعریف کی بجائے اس پر تنقید کی جا رہی ہے جو حیران کن ہے۔آخر میں کوئٹہ چیمبر آف کامرس کی جانب سےکمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7101/2025
سبی 25 ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر)الیاس کبزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ونگ کمانڈر 63 ونگ کرنل شہریار، ونگ کمانڈر 52 ونگ کرنل زبیر، ایس ایس پی سبی اختر نواز، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی سمیت مختلف محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی نے ہدایت کی کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جائے اور آنے جانے والے افراد کا باقاعدہ اندراج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے اور کرایہ داروں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے۔ اگر کوئی شخص غیرقانونی سرگرمیوں کی سہولت کاری میں ملوث پایا گیا تو اس کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کر کے اس کا شناختی کارڈ بلاک اور جائیداد ضبط کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چونکہ موسم خوشگوار ہو رہا ہے، اس لیے خانہ بدوش اور دیگر افراد کی نقل مکانی میں اضافہ متوقع ہے، جن میں شرپسند عناصر بھی شامل ہو سکتے ہیں، لہٰذا اس حوالے سے محتاط رہنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے مدارس کی بروقت رجسٹریشن، افغان مہاجرین کے خلاف حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد اور ان کو کرایہ پر مکانات یا زمین دینے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی۔ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو کہا گیا کہ اگر افغان مہاجرین یا جعلی شناختی کارڈز سے متعلق کوئی معلومات دستیاب ہوں تو فوری طور پر فراہم کی جائیں۔ مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ اپنے ملازمین کا ڈیٹا اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کو فراہم کریں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کھلی کچہریوں میں منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں پر آئندہ پیر سے عملی کام شروع کیا جائے گا، اور اگر کسی منصوبے میں رکاوٹ یا ناقص کام سامنے آیا تو اس کی اطلاع فوری طور پر دی جائے۔ انہوں نے سرکاری محکموں کو ہدایت دی کہ بجلی کے بقایہ جات فوری طور پر جمع کرائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کے باوجود محکموں کا بجٹ پرانا ہے، لہٰذا اس حوالے سے ہیڈ آفسز کو بجلی کے بجٹ میں اضافے کے لیے مراسلہ بھی ارسال کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7102/2025
تربت 25ستمبر ۔ مئیر تربت بلخ شیر قاضی نے ٹیچنگ اسپتال تربت میں مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے سولر سسٹم اور فارمیسی کے لیے نئی الماریاں فراہم کیں۔اس تعاون پر اسپتال انتظامیہ اور عوام نے مئیر کا شکریہ ادا کیا۔مئیر نے اسپتال کے لیے 4.5 کے وی سولر سسٹم نصب کرایا جس کے ذریعے دو ایئر کنڈیشنرز چل سکیں گے اور مریضوں کے لیے کولنگ کی سہولت میسر ہوگی۔ اس کے علاوہ مین فارمیسی کے لیے ادویات رکھنے کی نئی الماریاں بھی فراہم کی گئیں تاکہ ادویات محفوظ رہ سکیں۔اسپتال انتظامیہ اور دفتر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اس اقدام کو صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اہم قرار دیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اے وحید بلوچ نے کہا کہ مئیر بلخ شیر قاضی کی یہ کاوشیں مکران میں طبی سہولیات کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز عوام کو صحت کی مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7103/2025
زیارت25 ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت زیارت ڈویلپمنٹ پیکج کے سلسلے می اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ کو پروجیکٹ ڈائریکٹراورڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹرزیارت ڈویلپمنٹ پروجیکٹ ماسٹر پلان اور ترقیاتی کاموں کی پیشرفت اور معیار کے بارے میں بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے کہا کہ زیارت ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، ترقیاتی کام عوام کی امانت ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ترقیاتی کام میں سستی اور ناقص مٹیریل کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ماسٹر پلان زیارت اس مقام کو پرکشش مقام بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا زیارت کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا زیارت ایک سیاحتی اور پر فضا ئ مقام ہے زیارت ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی تکمیل سے زیارت شہر مزید خوبصورت اور دلکش ہوگا، انہوں نے پروجیکٹ کے افسران کو ہدایت کی کام کی کوالٹی بہترین ہو کام کو تیزی سے اور بروقت مکمل کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7104/2025
تربت25 ستمبر ۔ گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت میں طلبہ و اساتذہ کی سہولت کے لیے ڈسپنسری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ یہ اہم اقدام اسپیشل سیکریٹری صحت بلوچستان، شیہک بلوچ کی خصوصی دلچسپی اور تعاون کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد طلبہ کو فوری اور بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔افتتاحی تقریب میں ڈسپنسری کا افتتاح ممتاز ماہرِ تعلیم اور سابق استاد مراد بخش بلوچ نے کیا، جبکہ پرنسپل اکبر اسماعیل، وائس پرنسپل عبدالرشید اور دیگر سینیئر اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈسپنسری کے قیام کو ایک خوش آئند اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف طلبہ کو معمولی بیماریوں اور ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد مل سکے گی بلکہ والدین کو بھی یہ اطمینان حاصل ہوگا کہ ان کے بچے محفوظ اور صحت مند ماحول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں شرکائ نے اسپیشل سیکریٹری صحت شیہک بلوچ کی کوششوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ محکمہ صحت آئندہ بھی تعلیمی اداروں میں صحت کی سہولیات کو مزید وسعت اور بہتری دینے کے لیے عملی اقدامات کرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7105/2025
نصیرآباد، 25 ستمبر.۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زاہر حسین، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی فیصل اقبال کھوسہ، یاسین داجلی، عالمی ادارہ صحت (WHO) کے نمائندگان، منظور شیرازی سمیت دیگر متعلقہ کمیٹی ممبران نے شرکت کیاجلاس کے دوران گزشتہ مہم کے دوران درپیش چیلنجز، مانیٹرنگ افسران کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹیں، اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مختلف علاقوں میں رہ جانے والے بچوں، والدین کے انکار، اور مہم کے دوران پیش آنے والی رکاوٹوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، جس کی کامیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا، اب مزید سستی اور لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں، ہمیں سنجیدگی، ایمانداری، اور بھرپور لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ اس موزی مرض کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن ہو سکے۔انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے افسران پر زور دیا کہ گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں ماضی میں ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مہم کی مکمل نگرانی کی جائے گی، اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت ناقابلِ برداشت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض سے ہماری نئی نسل کو محفوظ بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا۔اجلاس کے اختتام پر متعلقہ افسران نے مہم کی کامیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی سطح پر تمام تر وسائل بروئے کار لانے اور مانیٹرنگ سسٹم کو مزید موثر بنانے کی ہدایت دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7106/2025
سبی 25 ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر)الیاس کبزئی کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ونگ کمانڈر 63 ونگ کرنل شہریار، ونگ کمانڈر 52 ونگ کرنل زبیر، ایس ایس پی سبی اختر نواز، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر احسان اللہ، ڈاکٹر نصیر کرد، ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون سمیت تمام محکموں کے افسران، علمائے کرام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع سبی کے اعداد و شمار اور مہم کے لیے تشکیل دی گئی ٹیموں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع سبی کی مجموعی آبادی 2 لاکھ 24 ہزار 148 ہے، جن میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 29 ہزار 899 اور پندرہ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 85 ہزار 555 ہے۔ مہم کے لیے ضلع بھر میں 2 تحصیلیں، 25 یونین کونسلز، 25 یو سی ایم او، 62 ایریا انچارج، 226 موبائل ٹیمیں، 40 فکس سائیٹس اور 19 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ یوں کل 285 ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل میں حصہ لیں گی۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے اس موقع پر کہا کہ انسدادِ پولیو مہم قومی ذمہ داری ہے اور اس کے کامیاب انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، علما کرام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کے عمل میں وہ خود اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوں گے تاکہ ٹیموں کی استعداد کار بہتر بنائی جا سکے۔ مزید برآں، مائیکرو پلان کو اپڈیٹ کرنے اور اس پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی گئی تاکہ کسی بھی علاقے یا بچے کی کوریج رہ نہ جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر حال میں پولیو کے قطرے پلائیں کیونکہ یہی اقدام آئندہ نسل کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے خطبات اور وعظ و نصیحت کے ذریعے عوام میں پولیو کے انسداد کے حوالے سے شعور اجاگر کریں۔اجلاس میں گزشتہ انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور بتایا گیا کہ پاکستان بھر میں سبی کی کارکردگی دوسرے نمبر پر رہی جہاں 100 فیصد کوریج حاصل کی گئی۔ اس موقع پر پولیو ٹیموں کی انتھک محنت اور کردار کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7107/2025
جعفرآباد25ستمبر ۔ ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد کاظم لونی، ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر بوستان خان چانڈیو، ایریگیشن، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے آفیسران شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران متعلقہ محکموں کے آفیسران نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا اور تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے شروع کی جانے والی ترقیاتی اسکیموں کو مقررہ مدت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنا ناگزیر ہے، اس لیے کسی بھی منصوبے میں تاخیر یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی سہولت اور علاقے کی خوشحالی کے ضامن ہیں، اس لیے ان میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سرکاری وسائل عوام کی امانت ہیں لہٰذا ان کے استعمال میں کسی قسم کی کرپشن یا بدانتظامی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں جا کر خود اسکیموں کا جائزہ لیں اور عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنائیں تاکہ حکومت کے ترقیاتی وڑن کے مطابق ضلع جعفرآباد میں حقیقی تبدیلی لائی جا سکے۔ خالد خان نے کہا کہ تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور ایمانداری سے انجام دیں انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی تاکہ یہ دیرپا ہوں اور عوام کو صحت، تعلیم، صاف پانی، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7108/2025
جعفرآباد25ستمبر ۔ ۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 13 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے موقع پر این اسٹاف ڈاکٹر عبدالغفار سولنگی نے مہم کی تیاریوں، کیے گئے اقدامات اور دیگر انتظامی امور کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور مہم کو شروع کرنے سے قبل تمام پیشگی اقدامات کو حتمی شکل دینا لازمی ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ دنوں کے دوران انسداد پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائیں گی تاکہ کوئی بھی بچہ اس مہم سے محروم نہ رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ بھرپور تعاون کے ساتھ مہم کی کامیابی کے لیے عملی کردار ادا کریں اور ہر سطح پر مو¿ثر انداز میں مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ پولیو کے مرض کا جڑ سے خاتمہ ہو اور آئندہ نسل کو ایک صحت مند اور محفوظ مستقبل فراہم کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7109/2025
لورالائی:25 ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحلیم اوتمانخیل،اے ڈی ایس ایم محیب اللہ کدیزئی،خزانہ آفیسروسیم منظور،M&Eاخترمحمد سمیت محکمہ صحت کے دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران ضلع لورالائی کے شہری اور دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف تجاویز پیش کی گئیں جبکہ عوام کو معیاری علاج کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات پر بھی مشاورت ہوئی۔مزید برآں اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہیلتھ سینٹروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، دور دراز دیہی علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولیات پہنچانے اور ہسپتالوں میں موجود مسائل کے حل کے حوالے سے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی گئیں۔واضح رہے حکومت بلوچستان عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلعی سطح پر اجلاس منعقد کر کے مسائل کا براہِ راست جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے ضلع بھر میں ادویات کی دستیابی، نئے قائم ہونے والے بی ایچ یوز کی موجودہ صورتحال اور ان کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر واضح کیا کہ کرونک غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور ان کے کیسز اعلیٰ حکام کو بھجوا کر ان کی ملازمت کے خاتمے تک کی سفارش کی جائے گی۔مزید برآں، مختلف وی ایچ یوز اور آر ایچ سیز میں جاری مرمت و بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو مقررہ وقت میں معیار کے مطابق کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7110/2025
کوئٹہ25ستمبر۔ BC ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں موجودہ حالات کے پیش نظر اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کی۔ اجلاس میں SSP ہیڈ کوارٹر ، زونل کمانڈر -|-||-|||-X-IV اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد اللہ اور بلوچستان کانسٹیبلری کے آوٹ زونز کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے اجلاس میں موجود تمام آفیسران کو کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان کی واضح ہدایات ہیں کہ کوئی بھی آفیسر کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی کے علاوہ اس کے خلاف FIR درج جائے گی اور ایسی عبرت ناک سزادی جائے گی جو سب کرپٹ آفیسران کیلئے ایک سبق ہوگا۔ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے اجلاس میں کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان نے RRG اور ایلیٹ فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس لیے زونل کمانڈر RRG اور SP ایلیٹ فورس اپنی اپنی رائے اور فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے آپریشنل اشیائ کی ڈیمانڈ دفتر ہذابھجوائیں۔ تاکہ ملک دشمن عناصر کے خلاف اس فورس کو بروئے کار لایا جا سکے۔ تا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کی جاسکے۔ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت کی کہ BC کی تمام پلاٹونز کو 25/25 نفر پر مشتمل کیا جائے۔ اگر کہیں سے کسی ملازم کو تبدیل کرنا ہو تو اس کا متبادل بھی لازمی فراہم کریں کوئی بھی پلاٹون 25 نفر سے کم نہیں ہوگی۔ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت کی اگلے ہفتہ سے تمام زونل کمانڈرز اپنے اپنے زونز میں اسپورٹس کا انعقاد کریں گے۔ جس میں کرکٹ ، والی بال، فٹ بال ٹورنامنٹ اور رسی کشی کا انعقاد کیا جائے پوزیش لینے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ بلوچستان میں معاشی سر گرمیوں کو بہتر بنانے کیلئے ہمسائیہ ملک چائنہ کے تعاون سے کافی پروجیکٹس فعال ہیں جس پر نہ صرف چائنیز بلکہ بڑی تعداد میں غیر ملکی تجربہ کار کام کر رہے ہیں۔ جو کہ معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ جس سے اینٹی اسٹیٹ ایجنٹس ان معاشی سر گرمیوں کو نقصان پہنچانے کیلئے ہمہ وقت کا روائیاں کرنے کا منصوبہ بناتے رہتے ہیں۔ ان معاشی معاونین کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان کے حکم ہے کہ آئندہ تمام ملازمان SOP پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ تمام زونل کمانڈ رز کو ختی سے حکم دیا کہ آپ کے زونز میں جو BC کمپلیکس کے پروجیکٹ چل رہے ہیں ان کو بر وقت مکمل کرائیں۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو حکم دیا کہ اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں جوانوں کو اینٹی رائٹ کورس کروائیں۔ اور جہاں جہاں اینٹی رائٹ سامان کی کمی ہے وہ اپنی روپورٹ بی سی ہیڈ آفس بھجوائیں تا کہ اینٹی رائٹ سامان فراہم کیا جائے۔ اور مختلف کورس آپریشنل کورس کروائیں تا کہ جوان ہر مشکل حالات کا سامنا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہوں۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے SSP ہیڈ کوارٹر بدر لائن، زونل کمانڈ ر خضدار اور گوادر کو ہدایت کی کہ اپنے زیر کمان SPU ملازمان کی تفصیل دفتر بھجوائیں تا کہ ان ملا زمان کیلئے وردی و دیگر سرکاری سامان کی فراہمی کیلئے CPO کو لکھا جائے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ تمام جوانوں کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جائے۔ تا کہ جوانوں کی حاضری کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7111/2025
کوئٹہ 25ستمبر۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ژوب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے لانا ایک بہت بڑا چیلنج تھا جس کیلئے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. تعمیر، ترقی اور خوشحالی کے سفر میں مجھے پورے ژوب ڈویژن کی مختلف اقوام اور قبائل کا اعتماد اور حمایت حاصل ہیں۔ میں اس وعدے کے گواہ کے طور پر آپکے سامنے کھڑا ہوں کہ ان تمام عوام دوست ترقیاتی منصوبوں کو ترتیب وار مقررہ وقت پر پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے تاکہ ان کے فوائد علاقے کے غریب عوام تک پہنچیں۔ شفافیت، جوابدہی اور بروقت فراہمی میرے رہنما اصول ہیں جو ژوب کو تعمیر و ترقی کی روشنی اور آنے والی نسلوں کیلئے امید کی کرن میں تبدیل کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ژوب شہر میں اپنے دو روزہ دورے کے موقع پر ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. واضح رہے کہ اس موقع پر درجنوں افراد نے پاکستان مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان بھی کیا. اولسی اجتماع سے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بہت جلد ژوب شہر کیلئے ایک بڑے عوامی پارک اور مزید تعلیمی اداروں کے قیام کو یقینی بنایا جائیگا. وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے ژوب شہر کیلئے منظور شدہ دانش سکول ایک تعلیمی انقلاب کیلئے راہ ہموار کریگا. ژوب میں عوام کو ان کی دہلیز پر تعلیم، صحت اور صاف پینے کا پانی کی فراہمی ہماری آولین ترجیحات میں شامل ہیں. انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں نے بھی وفاق اور صوبہ کے ہر فورم پر آپ کی بھرپور نمائندگی کی ہے، آپ کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے حتی الامکان کوشش کی ہے اور آئند بھی عوام کے اعتماد کو برقرار رکھوں گا. عوامی کی بےلوث خدمت کے نتیجے میں قومی سطح پر ہمارا نام ان گنے چنے عوامی قائدین کے ساتھ لیا جاتا ہے جس پر مجھے فخر ہے ۔گورنر مندوخیل نے کہا کہ کہ نیت صاف ہو تو برکت ضرور آتی ہے۔ گورنر ہاوس کوئٹہ اگرچہ ایک خاص ہاوس ہے لیکن روز اول سے میں نے گورنر ہاوس کوئٹہ کے دروازے ہر عام و خاص کیلئے کھول رکھیں ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے یہ اعزاز دیا کہ وہ حرمین شریفین کی حفاظت کر رہا ہے. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ایک کامیاب عوامی جلسے کے انعقاد پر تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور مسلم لیگ نون میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7112/2025
اسلام آباد، 25 ستمبر. وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، قانونی معاملات اور وفاق و صوبے کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں اتفاق رائے کے ساتھ موثر قانون سازی پر کام ہورہا ہے جس سے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے کے عوام کو انصاف تک بروقت اور آسان رسائی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ملاقات میں بلوچستان میں قانونی اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے اور انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید فعال بنانے پر بھی بات چیت ہوئی وفاقی وزیر قانون نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں انصاف کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوامی توقعات پر پورا اترا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7113/2025
سبی25 ستمبر۔ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر)الیاس کبزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ونگ کمانڈر 63 ونگ کرنل شہریار، ونگ کمانڈر 52 ونگ کرنل زبیر، ایس ایس پی سبی اختر نواز، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے تمام داخلی راستوں پر سخت نگرانی اور مکمل چیکنگ کی جائے گی۔ ہر آنے والی گاڑی کو روکا جائے گا اور مسافروں کے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد ہی شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ ہر شہری اپنے گلی، محلے اور علاقے میں آنے جانے والے افراد پر کڑی نظر رکھے۔ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے نوجوان بچوں کی سرگرمیوں پر توجہ دیں اور دیکھیں کہ ان کا اٹھنا بیٹھنا کن کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا اطلاع کی فوری فراہمی کے لیے شہری 15 (ون فائیو) پر پولیس کو اطلاع دیں۔ مزید کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا کمپین بھی چلائی جائے گی تاکہ عوام کو آگاہی دی جا سکے کہ کس طرح وہ بروقت پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر شہر میں امن و امان کو یقینی بنانا ممکن نہیں، اس لیے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی تاکہ سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبرRecast.7106/2025
. سبی 25 ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ونگ کمانڈر 63 ونگ کرنل شہریار، ونگ کمانڈر 52 ونگ کرنل زبیر، ایس ایس پی سبی اختر نواز، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، WHO کے نمائندے ڈاکٹر احسان اللہ، ڈاکٹر نصیر کرد، ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون سمیت تمام محکموں کے افسران، علما کرام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع سبی کے اعداد و شمار اور مہم کے لیے تشکیل دی گئی ٹیموں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع سبی کی مجموعی آبادی 2 لاکھ 24 ہزار 148 ہے، جن میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 29 ہزار 899 اور پندرہ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 85 ہزار 555 ہے۔ مہم کے لیے ضلع بھر میں 2 تحصیلیں، 25 یونین کونسلز، 25 (UCMO)، 62 ایریا انچارج، 226 موبائل ٹیمیں، 40 فکس سائیٹس اور 19 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ یوں کل 285 ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل میں حصہ لیں گی۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ انسدادِ پولیو مہم 13 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے اس موقع پر کہا کہ انسدادِ پولیو مہم قومی ذمہ داری ہے اور اس کے کامیاب انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کے عمل میں وہ خود اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوں گے تاکہ ٹیموں کی استعداد کار بہتر بنائی جا سکے۔ مزید برآں، مائیکرو پلان کو اپڈیٹ کرنے اور اس پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی گئی، تاکہ کسی بھی علاقے یا بچے کی کوریج رہ نہ جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر حال میں پولیو کے قطرے پلائیں کیونکہ یہی اقدام آئندہ نسل کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مقررہ ہدف کے حصول کے لیے تمام ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے انجام دیں اور مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ علما کرام اپنے خطبات میں پولیو کے حوالے سے شعور اجاگر کریں۔ مزید بتایا گیا کہ گزشتہ مہم میں سبی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان بھر میں دوسرا نمبر حاصل کیا اور 100 فیصد کوریج یقینی بنائی گئی، جس پر پولیو ٹیموں کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7114/2025
چمن25 ستمبر۔ کوئٹہ چمن شاہراہ کو محفوظ بنانے کے لیے لیویز فورس کی 24 گھنٹے گشت اور سنیپ چیکنگ کا عمل جاری اے سی چمن امتیاز علی بلوچ نے ڑڑہ بند لیویز چوکی کے انچارج دفعدار عجب خان اور لیویز فورسنے علاقے میں گشت اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا اس موقع پر اے سی چمن نے کہا کہ امن و امان کی قیام اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ شر پسند اور سماج و امن دشمن عناصر کو انکے مذموم عزائم سے باز رہیں اس دوران انہوں نے گاڑیوں کی کالے شیشے صاف کیے اور تلاشی و تفتیش کا سلسلہ جاری رکھا انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں پر سفر کرنے والے اپنے سفر دلجمعی و اطمینان سے جاری رکھیں کیونکہ لیویز فورس عوامی حفاظت کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کے 24 گھنٹے گشت سے غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7115/2025
گوادر: 25 ستمبر۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی خصوصی قیادت میں محکمہ صحت کی خالی آسامیوں کے لیے انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔ ان انٹرویوز میں ویکسینیٹرز، ایل ایچ ڈبلیوز، ڈسپنسرز، ڈریسرز، او ٹی ٹیکنیشنز،فیمیل میڈیکل ٹیکنیشن، ای سی جی ٹیکنیشنز، چوکیدار اور نائب قاصد کے امیدواروں کا انٹرویو لیا گیا۔انٹرویو کے اس عمل میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہنواز بلوچ سمیت دیگر افسران نے بھی حصہ لیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7116/2025
گوادر:25 ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن سے مکران سندھ بس روٹ ٹرانسپورٹ یونین کے صدر اقبال شازئی اور ٹر انسپورٹ مالکان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر یونین نے باضابطہ طور پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا اور ڈپٹی کمشنر کے بھرپور تعاون اور جائز مطالبات منظور کرنے پر شکریہ ادا کیا۔مزید برآں، یونین کی جانب سے کچھ شرائط کے تحت رات کے اوقات میں مقامی مسافروں کے سفر کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی پیش کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور جلد ہی رات کے سفر کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7117/2025
گوادر:25 ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی سربراہی میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں امیدواروں کی شکایات سنی گئیں۔اجلاس کے دوران کسی امیدوار کے خلاف کوئی ٹھوس شکایت یا ثبوت سامنے نہیں آیا، تاہم ایک مقامی ڈومیسائل/لوکل سرٹیفکیٹ اور ایک جعلی پروفیشنل سرٹیفکیٹ کا کیس کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا۔امیدواروں کی شکایات سننے کے اس عمل میں کمیٹی کے ممبران بھی شریک تھے، جن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن مکران صابر علی بلوچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) بلقیس سلیمان، مفتی اختر، مولانا عنایت اللہ، ممتاز (اے ڈی ای او) اور نوید احمد (ای ایم آئی ایس انچارج) شامل تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7118/2025
مری ، 25 ستمبر . وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ لارنس کالج گھوڑا گلی مری نہ صرف ایک تعلیمی ادارہ ہے بلکہ ایک تاریخی اور علمی ورثہ بھی ہے، جس نے کئی دہائیوں سے ایسی شخصیات پیدا کی ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی خدمت کو اپنا مشن بنایا۔ یہ ادارہ اپنے معیارِ تعلیم، تربیت اور کردار سازی کے باعث پاکستان کے تعلیمی نقشے پر ایک درخشاں مثال ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو لارنس کالج گھوڑا گلی مری کے فاونڈر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہیں اس مادرِ علمی سے وابستگی پر فخر ہے کیونکہ وہ خود بھی اسی ادارے کے فارغ التحصیل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے جذباتی انداز میں بیکر سے مری تک کے سفر اور کالج میں گزارے گئے یادگار لمحات کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف ان کی علمی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوا بلکہ نظم و ضبط، قیادت اور قومی خدمت کے جذبے کو بھی پروان چڑھانے میں بنیادی کردار ادا کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ لارنس کالج جیسے ادارے صرف نصابی تعلیم ہی نہیں دیتے بلکہ طلباء کی شخصیت اور کردار سازی میں بھی بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہی ادارے مستقبل کی قیادت تیار کرتے ہیں اور اپنی اقدار و روایات کے باعث منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لارنس کالج کے فارغ التحصیل طلبائ نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے کر ادارے اور ملک کا نام روشن کیا ہے انہوں نے فاو¿نڈر ڈے کی شاندار تقریب کے انعقاد پر کالج کی انتظامیہ اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایسے ادارے ہی پاکستان کی اصل طاقت ہیں جو قوم کے مستقبل کو سنوارتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے رائیٹ ہاوس کو ونر ہاو¿س بننے پر خصوصی مبارکباد بھی دی تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے امتیازی طلبائ میں انعامات تقسیم کئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7119/2025
نصیرآباد25ستمبر ۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی سے HRU کے وفد کی ملاقات، 2022 کے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی واضح رہے کہ آج کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی سے ہاوسنگ ریکنسٹرکشن یونٹ (HRU) کے چیف آپریٹنگ آفیسر نجیب اللہ ببری، ریجنل کوآرڈینیٹر طیب یلانزئی، آفتاب لہڑی اور وقار مری نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے 2022 کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور گھروں کی تعمیر کے حوالے سے جاری سرگرمیوں پر کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔وفد نے آگاہ کیا کہ HRU کی معاونت سے ہزاروں متاثرہ خاندانوں کے لیے محفوظ اور پائیدار گھروں کی تعمیر جاری ہے۔ یہ گھر اس انداز میں تعمیر کیے جا رہے ہیں کہ وہ نہ صرف موجودہ ضروریات کو پورا کریںگے بلکہ مستقبل میں ممکنہ قدرتی آفات، خصوصاً سیلاب، سے بھی تحفظ فراہم کر سکیںگے اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے HRU-IFRAP کے طریقہ کار کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی بحالی کے کاموں کی نگرانی HRU اور ڈپٹی کمشنرز کی ٹیم بنا کر کی جئایگی اور ڈیفلٹرز کے مکان کی تعمیر کو یقینی بنایا جایگا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ غریب اور مستحق خاندانوں کو پائیدار، محفوظ اور باعزت رہائش فراہم کی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7120/2025
کوئٹہ، 25 ستمبر۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے پریس کلب کوئٹہ میں منعقدہ “میٹ دی پریس” میں شرکت کی اور میڈیا نمائندگان کو کوئٹہ شہر کی ترقی، صفائی اور جاری حکومتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب کاکڑ نے کہا کہ حکومت بلوچستان کوئٹہ کی خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں جاری تمام میگا پروجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے اور جہاں مسائل ہیں، ا نہیں فوری طور پر حل کیا جا رہا ہے۔میٹ دی پریس کے دوران کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے صفا کوئٹہ پروجیکٹ فیز ون اور فیز ٹو کے تحت ڈور ٹو ڈور کلیکشن اور صفائی کے موثر نظام پر بریفنگ دی جبکہ بیوٹیفیکیشن اسکیمز کے تحت کوئٹہ کی خوبصورتی اور آن گوئنگ اسکیمات کے حوالے سے اقدامات،ٹریفک بیورو، ٹریفک انجینئرنگ اور شہری ٹریفک کی بہتری کے منصوبے۔ پرانی بسوں کی بندش اور گرین بس پروجیکٹ کی تفصیلات اور ڈیری فارمز، ٹمبر ڈپو اور بس کمپنیوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اپنے خطاب میں کہا کہ “کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے۔ ، اس لیے عوام اور میڈیا کو چاہیے کہ وہ شہر کی خوبصورتی اور ترقی کے لیے آگاہی مہم چلاے اور انتظامیہ کا ساتھ دیں۔”انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ ممنوعہ پلاسٹک تھیلیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کر رہی ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو روکا جا سکے اور عوام کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح کے لیے ہیں اور ان پر عملدرآمد میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7121/2025
گواد25ستمبر ۔ : جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال زیر انتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ نے عالمی یوم فارماسسٹ کے موقع پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ دن ہر سال 25 ستمبر کو صحت کے شعبے کے اس اہم ستون کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس سال کے عالمی موضوع “Think Health, Think Pharmacist” کے تحت منعقد ہونے والی تقریب میں ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، انتظامیہ اور فارماسسٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد فیروزہ (کلینکل فارماسسٹ) اور طلحہ بلوچ (آفیسر فارمیسی وئیر ہاوس) نے اسٹیج کی ذمہ داریاں سنبھالیں اور نہایت خوش اسلوبی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ پورے پروگرام کی نظامت کی۔تقریب کے دوران ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر عفان فائق زادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارماسسٹ صحت کے شعبے کا ایک اہم ستون ہیں۔ یہ نہ صرف ادویات کی تقسیم کار ہیں بلکہ ڈاکٹروں اور مریضوں کے لیے مشیر اور رہنما کا کردار بھی ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ہسپتال کے فارماسسٹس کی محنت اور لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی اس عمارت کی تعمیر و ترقی میں ان کی خدمات ناگزیر ہیں۔ڈاکٹر نوراللّٰہ (کنسلٹنٹ و ہیڈ آف فیملی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ) نے اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ فارماسسٹ صرف مریضوں کو دوائیاں ہی فراہم نہیں کرتے بلکہ تجویز کردہ دوائیوں کی محفوظ اور کارگر ترسیل کو بھی یقینی بناتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فارماسسٹ اپنی ابتدا سے ہی ڈاکٹروں کی اور مریضوں کی رہنمائی کا ذریعہ بنتے رہے ہیں۔اس موقع پر حناءعبدالرحمٰن (انچارج فارمیسی ڈیپارٹمنٹ) نے گزشتہ ایک سال کی شاندار کارکردگی پر روشنی ڈالی اور ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ‘فارماسی ڈیپارٹمنٹ کی یہ کامیابی ہماری اجتماعی کوششوں کا مرہونِ منت ہے۔ ہمیں اپنے پیشہ ورانہ معیار کو بلند رکھنے کے لیے مسلسل سیکھتے رہنا ہوگا۔تقریب کے اختتام پر ہسپتال کے تمام فارماسسٹس کو ان کی قابلِ ستائش خدمات پر تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔ ہفتہ بھر چلنے والے اس پروگرام کے تحت فارمیسی ڈیپارٹمنٹ نے عوامی آگاہی مہم بھی چلائی، جس میں لوگوں کو خود علاجی کے مضر اثرات اور ادویات کے محفوظ استعمال سے متعلق ضروری معلومات فراہم کی گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7122/2025
گوادر:25ستمبر۔ وزیرِ بحری امور کی ہدایت پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے گوادر پورٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں اسکولوں کے بچوں، ماہیگیروں، چائنیز آفیشلز اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے حکام نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کے سیکرٹری جنرل آرونجولی (Arsenio Dominguez) کے ویڈیو پیغام سے ہوا، جس میں انہوں نے 2025 کے عالمی تھیم “Our Ocean, Our Obligation, Our Opportunity” پر روشنی ڈالتے ہوئے سمندری وسائل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشن انجینئر منیر احمد بانا، ڈائریکٹر ایڈمن قاضی نعمت اللّٰہ اور میڈیا کوآرڈینیٹر جمیل قاسم نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ورلڈ میری ٹائم ڈے ہر سال ستمبر کے آخری جمعرات کو عالمی میرین صنعت، بندرگاہوں اور سمندری تحفظ کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر نہ صرف عالمی تجارت کا سب سے بڑا ذریعہ ہے بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے تحفظ اور ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ تقریب کے اختتام پر اسکول کے طلبہ، چائنیز نمائندگان اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے حکام نے ورلڈ میری ٹائم ڈے کا کیک کاٹ کر دن کی مناسبت کو یادگار بنایا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7123/2025
گوادر25ستمبر ۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی منظوری کے بعد گوادر شہر میں پانی کی فراہمی اور تقسیم کی ذمہ داری باضابطہ طور پر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے سپرد کر دی گئی۔اس فیصلے کا مقصد شہر میں پانی کی فراہمی کے موجودہ نظام میں موجود خرابیوں کا خاتمہ، احتساب کے عمل کو بہتر بنانا اور گوادر کے پائیدار مستقبل کے لیے پانی کی موثر اور شفاف ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق، جی ڈی اے کو گوادر سٹی ماسٹر پلان ایریا میں پانی کی فراہمی اور تقسیم کی خصوصی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) ڈپارٹمنٹ کو صرف دیہی علاقوں بشمول جیوانی، پسنی اور اورماڑہ میں پانی کے انتظام تک محدود کر دیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7123/2025
کو ئٹہ 25ستمبر۔ بلوچستان میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آن لائن ٹیکس ادایئگی کا آغاز ہو چکا ہے۔ پہلے مرحلے میں روڈ (ٹوکن) ٹیکس کی آن لائن ادایئگی کا نظام شروع ہوچکاہے۔اس لیے یکم اکتوبر 2025 سے موٹروہیکل ٹیکس (روڈ ٹیکس یا ٹوکن ٹیکس) کی ادائیگی بذریعہ مینول ( (manual چالان قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ ڈیجیٹل (آین لائن پیمنٹ) کے نئے نظام کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔i. چالان جنریٹ کرنے کے لیے لِنک https://taxes.excise.gob.pk/ii. اس لِنک سے ایکسائز کا کوئی بھی اہلکار یا کسٹمر (گاڑی مالکان) اپنے موبائل یا کمپیوٹر سے پاکستان کے کسی بھی شہر سے خود ہی چالان جنریٹ کر سکتے ہیں۔iii. چالان جنریٹ ہونے پر ایک PSID (Payment Slip ID) بنے گا، جس کے ذریعے ایزی پیسہ، جاز کیش, اومنی یا کسی بھی کمرشل بینک کی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے ٹیکس جمع کرایں اور رسید حاصل کریں۔
اہم ہدایت:3. آین لائن ادایئگی سسٹم صرف ان گاڑیوں کے ٹیکس چالان جنریٹ کرے گا جن کا ٹیکس اپ ٹو ڈیٹ ( (up-to-date ہے، یعنی جن پر پچھلے سالوں کے بقایا جات ( (arrearsنہ ہوں یعنی دسمبر ۲۰۲۴ تک ٹیکس ادا ہو چکا ہے۔4.اگر کسی گاڑی کا گذشتہ سال کا ٹیکس بقایا ہو، تو سسٹم یہ ظاہر کرے گا کہ “متعلقہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سے رابطہ کریں”۔ اس صورت میں، متعلقہ کسٹمر کو اپنے ایکسائز دفترجا کر پہلے پچھلے تمام ٹیکس بقایا جات کلیئر کروانا ہوں گے، جس کے بعد اس کا ٹیکس آئندہ کے لیے آن لائن جمع ہونا شروع ہو جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7124/2025
لسبیلہ 25ستمبر۔ کمشنر قلات ڈویژن طفیل احمد بلوچ کا عوام دوست فیصلہ کمشنر قلات ڈویژن طفیل احمد بلوچ نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک احسن اقدام اٹھایا ہے۔ حال ہی میں محکمہ ریونیو قلات ڈویژن کی پوسٹوں کے لیے منعقدہ ٹیسٹ و انٹرویو کو امیدواروں کی سہولت کے پیشِ نظر ڈویژنل ہیڈکوارٹر خضدار کے بجائے ضلع ہیڈکوارٹر لسبیلہ اوتھل میں منعقد کیا گیا۔اس فیصلے سے حب، لسبیلہ اور آواران کے امیدواروں کے لیے ٹیسٹ و انٹرویو میں شرکت آسان ہو گئی اور انہیں طویل سفر کی زحمت سے نجات ملی۔ ٹیسٹ کی نگرانی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر بیلہ رمیل نعیم جان نے کی۔عوامی حلقوں نے کمشنر قلات ڈویژن طفیل احمد بلوچ کے اس عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نوجوانوں کی مشکلات میں نمایاں کمی آئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7125/2025
قلات25ستمبر ۔قلات۔صحت مند معاشرے کیلئے کھیل کا ہونا ضروری ہے نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں جاری ہیں نوجوان نسل کے لئےصحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد لئے ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش رہی ہےکہ نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں مصروف رکھیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر قلات جمیل بلوچ نے چھ ڈسٹرکٹ شہداے پولیس شہداے لیویز فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے بطور مہمان خصوصی خان میر احمد یار خان فٹبال اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ قلات میں فٹبال کے ٹیلنٹ میں کمی نہیں ہے نوجوان تعلیم کے ساتھ اپنے جسمانی فٹنس پر نظر رکھے تاکہ زہنی نشوونما بہتر ہوسکے اس دوران فائنل میچ کے اعزازی مہمانوں میں چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب جان زہری اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی اسپورٹس آفیسر میر اصغر لانگو ایجوکیشن آفیسر نثار احمد نورزئی ڈی ایس ایم مجیب بلوچ محمدشہی ایس ڈی پی ماہیوال سابقہ ڈی ایف اے سیکرٹری کیپٹن خدا بخش دہوار احمد نواز بلوچ ڈی ایف اے صدر کیپٹن سجاد سعید سیکرٹری مصدق بلوچ اللہ بخش مگسی سمیت دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے فائنل میچ ڈی ایف اے مستونگ کلب بمقابلہ ڈی سی اے قلات کلب کے درمیان کھیلا گیا میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا میچ کا فیصلہ پلینٹی ککس پر ہوا جوکہ ڈی ایف اے مستونگ کلب نے 5.4 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کردیا گیا اس سے پہلے مہمان خصوصی کا تعارف دونوں ٹیموں کے ساتھ کیا گیا اور فوٹو سیشن ہوا میچ کو دیکھنے کیلے خان میر احمد یار خان فٹبال اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھے اور فائنل میچ سے لطف اندوز ہوے میچ کے وقفے کے دوران چھوٹے تماشائیوں کیلے ایک خرگوش میدان میں چھوڑ دیا گیا جو کہ بچوں نے بھاگ کر اس کو پکڑنے میں کامیاب ہوا اس آخر میں مہمانوں نے آفیشلز اور ونر رنر کھلاڑیوں میں ٹرافی شیلڈ انعامات تقسیم کیے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7126/2025
تربت 24 ستمبر۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کیچ کلچرفیسٹیول 2025 کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، شہر بھر میں بھرپور تشہیری مہم جاری ہے۔ تین روزہ سالانہ ثقافتی اور ادبی میلہ یکم تا 3 اکتوبر کو کیچ کلچر سینٹر تربت میں شاندار انداز میں منعقد ہوگا جس میں ملک کے نامور ادیب، شاعر، محقق، دانشور اور فنکار شریک ہوں گے انتظامیہ کے مطابق فیسٹیول کے دوران مشاعرے، سیمینارز، علمی و ادبی نشستیں، موسیقی، لوک رقص، دستکاری نمائش اور دیگر ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن کا مقصد مکران اور کیچ کی ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا اور نوجوان نسل کو اپنی روایتوں سے روشناس کرانا ہے شہر بھر میں تشہیری سرگرمیوں کو نمایاں بنانے کے لیے کمشنری روڈ، ڈپٹی کمشنر آفس، بورڈ آفس اور مختلف تعلیمی اداروں کے سامنے بینرز اور فینا فلیکس نصب کیے گئے ہیں، جن پر فیسٹیول کی جھلکیاں اور پروگرام کی تفصیلات درج ہیں عوامی حلقوں نے فیسٹیول کی تیاریوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تقریب نہ صرف تربت اور کیچ کی علمی و ادبی شناخت کو قومی سطح پر متعارف کرائے گی بلکہ مقامی ثقافت اور روایات کو فروغ دینے میں بھی سنگ میل ثابت ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain