Categories: News

4th-August-2025

خبرنامہ نمبر5294/2025
کوئٹہ 4اگست ۔ صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان سردار عبدالرحمن کھتران نے 5 اگست یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دن مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی، بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت، اور کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے یکطرفہ اور غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، جو نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق پر بھی کھلا حملہ ہے۔سردار عبدالرحمن کھتران نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی ریاستی دہشتگردی، محاصروں، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن ان کے حوصلے اور جذبے کو دنیا سلام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہر فورم پر جاری رکھے گا اور ہر ممکن کوشش کرے گا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہو۔آخر میں انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرے اور بھارت کو ظلم و جبر سے باز رکھنے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5295/2025
اوتھل 4اگست ۔ یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آفس لسبیلہ میں شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس افسران اور جوانوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے عظیم سپاہیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ڈی ایس پی اوتھل سرکل حاصل خان قمبرانی،سپرٹینڈںٹ ایس ایس پی آفس حق نواز نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آفس کا عملہ، پولیس افسران، جوان،خواتین لیڈی کانسٹیبلز اور دیگر شرکاء موجود تھے جنہوں نے شہداءکی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ڈی ایس پی حاصل خان قمبرانی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، جنہوں نے امن و امان کی بحالی اور عوام کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، اور ہم ان کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل دے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5296/2025
کوئٹہ، 4 اگست ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے عظیم سپاہیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ یہ وہ نڈر محافظ ہیں جنہوں نے دہشتگردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دے کر ہمارے کل کو محفوظ بنایا سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ قومیں کبھی ناکام نہیں ہوتیں جو اپنے شہدءکی قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں ان کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑتیں اور ان کے مشن کو جاری رکھتی ہیں پولیس شہداء ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں جن کی قربانیاں قومی شعور، امن اور ترقی کا سنگِ بنیاد ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کا ہر سپاہی ہمارے لیے فخر کا نشان ہے جو نہ صرف قانون کا محافظ ہے بلکہ ریاستی وقار، شہریوں کے جان و مال اور قومی سلامتی کا ضامن بھی ہے۔ بلوچستان حکومت پولیس کے شہداء کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھے گی اور ہر سطح پر ان کی معاونت جاری رکھی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمیں شہداءکی قربانیوں کو صرف یاد نہیں کرنا بلکہ اپنے کردار اور عمل سے ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پرامن، محفوظ اور خوشحال بلوچستان شہداء کی قربانیوں کا اصل ثمر ہے، جس کی حفاظت ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5297/2025
کوئٹہ، 4 اگست ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس پیر کے روز کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں صوبے میں صحت کے جاری منصوبوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ڈیجیٹل اصلاحات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو کوئٹہ میں امراض قلب کے جدید انسٹی ٹیوٹ اور ٹراما سینٹر جیسے اہم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں 164 بیسک ہیلتھ یونٹس (بی ایچ یوز) کو فعال کر دیا گیا ہے جن کے ذریعے دیہی اور دور دراز علاقوں میں سالانہ 12 لاکھ سے زائد مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت میسر آئے گی مزید بتایا گیا کہ نئی عمارتوں کی تعمیر کے بجائے پہلے سے موجود سرکاری عمارات کو صحت مراکز میں تبدیل کر کے اخراجات اور وقت کی بچت کے ساتھ سہولیات کی جلد فراہمی ممکن بنائی گئی ہے۔ یہ تمام بی ایچ یوز مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیے گئے ہیں جس سے نہ صرف موثر نگرانی ممکن ہو گی بلکہ کارکردگی کا مستقل جائزہ بھی لیا جا سکے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار بلوچستان میں صحت کے شعبے میں ڈیجیٹل بنیادوں پر عملی اور موثر اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ بنیادی صحت کے مراکز کو فعال بنا کر مقامی سطح پر عوام کو معیاری اور بروقت علاج کی سہولت دی جا رہی ہے تاکہ شہروں اور دیہات کے درمیان صحت کی سہولیات کے فرق کو ختم کیا جا سکے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت صرف عمارتیں نہیں بلکہ ایک موثر اور پائیدار نظام صحت تشکیل دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی کا اصل پیمانہ خوبصورت عمارتیں نہیں بلکہ عوام تک خدمات کی بروقت فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ہر فرد کو باعزت، معیاری اور سستا علاج فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ ہم دعوو¿ں سے نہیں کارکردگی سے صحت کے شعبے میں حقیقی تبدیلی لا رہے ہیں ایک مربوط اور مضبوط نظام صحت ہی خود انحصار، خوشحال بلوچستان کی بنیاد ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں اور جلد از جلد عوام کے لیے فعال بنا دیے جائیں اجلاس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی، اسپیشل سیکرٹری خزانہ جہانگیر خان اور ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ محمد فریدون نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5298/2025
کوئٹہ،4 اگست ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن کشمیری عوام کے لیے ایک سیاہ دن ہے جب بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کیا اور اپنے جابرانہ قبضے کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق پر کھلا حملہ ہے۔ بھارت کی جانب سے وادی میں جاری ظلم، ماورائے عدالت گرفتاریاں، اظہارِ رائے کی آزادی پر پابندیاں، ذرائع ابلاغ کی بندش اور آبادی کے تناسب کو بدلنے کی سازشیں عالمی ضمیر کے لیے لمح فکریہ ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان کے عوام، خاص طور پر بلوچستان کے غیور باسی کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیری عوام نے بے مثال قربانیاں دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی شناخت، آزادی اور خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی اور دنیا کے ہر فورم پر ان کے حقِ خودارادیت کی آواز بلند کرتی رہے گی۔ وزیر اعلیٰ نے عالمی اداروں، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بااثر ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا جائز اور دیرینہ حق دلوانے میں موثر کردار ادا کریں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ آج کا دن اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ قربانیوں کا یہ سفر جلد آزادی کی منزل پر جا کر رکے گا اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت ضرور ملے گا انہوں نے کشمیری شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، اور وہ دن ضرور آئے گا جب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا.۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5299/2025
کوئٹہ، 4 اگست ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست سے بے لوث محبت، پاکستانیت کے فروغ اور بلوچستان کے حقیقی تصور کو سمجھنا قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے یہ بات انہوں نے پیر کے روز 16 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جہاں انہوں نے ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ وزیر اعلیٰ نے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ یہاں سے حاصل کردہ علم اور تجربے کو معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ محض ایک اختتام نہیں بلکہ قومی شعور، ادارہ جاتی افہام و تفہیم اور فکری تحقیق کے نئے سفر کا نقطہ آغاز ہے میری دعا ہے کہ آپ نے ان دو ہفتوں میں جو کچھ سیکھا جو کچھ آپ کو پاکستان اور بلوچستان کے بارے میں بتایا گیا، اور جس ریسرچ سے آپ گزرے ان تمام تجربات کو آپ اپنی زندگی کا مستقل حصہ بنائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے ہاں اکثر تاثر اور حقیقت کے درمیان ایک خلیج ہوتی ہے جسے درست کرتے ہوئے پر کرنا باشعور نوجوانوں کی اہم ذمہ داری ہے آپ کو اپنے مشاہدے، تحقیق اور تجزیے کے ذریعے یہ فرق سمجھنا ہوگا اور دوسروں تک بھی حقیقی معلومات پہنچانی ہوں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری، خاص طور پر بلوچستان کا نوجوان، جب فکری سطح پر پختہ ہو اور وطن عزیز کی خدمت کی جذباتی وابستگی کے ساتھ ریاست کی خدمت کرے ۔تو یہی حقیقی پاکستانیت کی روح ہے میری آپ سب سے گزارش ہے کہ ریاستی اداروں کے ساتھ ہم آہنگی، آئین و قانون کی پاسداری، اور باہمی احترام کو فروغ دیں اور اپنی تمام تر صلاحیتیں وطن کی خدمت کے لیے وقف کریں تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شرکاءمیں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور نیشنل ورکشاپ کے منتظمین کو کامیاب انعقاد پر سراہا اس تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی بھی موجود تھیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5300/2025
کوئٹہ 4اگست ۔ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کو روندتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کیا۔ یہ اقدام غیر قانونی، غیر آئینی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہےانہوں نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کشمیری عوام آج بھی بھارتی افواج کے ظلم، محاصرے، جبری گمشدگیوں اور آزادیِ رائے پر پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ، قربانیاں اور جدوجہد آزادی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم ان کے جائز حقِ خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ حکومتِ پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق ضرور ملے گا، اور ظلم بربریت کی یہ سیاہ دورجلد ختم ہو جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5301/2025
کوئٹہ4 اگست۔ وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائےماحولیات وموسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل نے کہا ہے کہ پانچ اگست کے یوم سیاہ پر بھار ت نے کشمیر کو ایک عقوبت خانے میں تبدیل کردیا۔عالمی میڈیا کشمیر کو ایک وسیع جیل خانے کا نام دیتا ہے۔ جہاں لاک ڈا?ن کرکے 90لاکھ کشمیری مسلمانوں کو گھروں میں بندکردیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ ظالمانہ اقدام اقوام متحدہ کے بنیادی حقوق کے عالمی چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے۔ جس میں ہرشہری کو نقل وحرکت کی آزادی دی گئی، اظہارِ رائے کی آزادی دی گئی ہے، اجتماع کی آزادی دی گئی ہے، مذہبی عبادات کو بجالانے کی آزادی دی گئی ہے اور بیرونی دنیا سے رابطہ برقرار رکھنے کی آزادی دی گئی ہے۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ بھارت نے 5اگست کے ایک اوچھے وار سے ان تمام شہری حقوق کاقتل عام کرڈالا،اس نے لینڈلائن،موبائل فون اور وائی فائی کی انٹرنیٹ سروسز معطل کررکھی ہیں،جس کی وجہ سے مظلوم کشمیری اپنی ابتلائ سے کسی کو آگاہ بھی نہیں کرسکتے۔یہ نکتہ بھی سمجھ سے بالاتر ہے کہ جب کشمیری عوام کسی سے رابطہ ہی نہیں کرسکتے،تو پھر انہیں کرونا کیسے لاحق ہواتھا۔ نسیم الرحمن ملاخیل نے کہا کہ کسی کشمیری کو ہسپتال جانے اور کہیں سے علاج معالجہ کا حق بھی نہیں دیا گیا۔ کشمیر کے ہسپتالوں پر،کشمیرکی مساجد پر، کشمیرکے اسکولوں، کالجوں، بازاروں اورکھیت کھلیانوں پر تالے پڑے ہوئے ہیں۔ ہر گلی میں ایک بھارتی پہرے دار جدیدترین اسلحہ لہرائے کھڑاہے۔کوئی آٹھ سال کا بچہ بھی گھر سے باہر قدم رکھے یا 80سالہ بوڑھا کہیں سے کھانے پینے کی چیزیں تلاش کرنے باہر نکلے تو انہیں گولیوں سے بھون کر رکھ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔صوبائی مشیر نے مزید کہا کہ بھارتی فوج اب تک 30 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کوسرچ آپریشن کے بہانے گھروں سے اٹھاکر لاپتہ کرچکی ہے۔ جبکہ ہزاروں کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کو حاصل کرکے رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5302/2025
کوئٹہ4اگست۔ بلوچستان سرمایہ کار بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑنے کہا ہے کہ بلوچستان قابل تجدید توانائی کے حصول کیلئے اہم خطہ ہے،ساحلی اور اندرونی علاقوں میں ہوا اور سورج سے حاصل ہونے والی توانائی کے شعبے میں اہم سرمایہ کاری کے امکانات ہیں، سرمایہ کاروں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیل و گیس کے وسیع ذخائرپائے جاتے ہیں اس کے علاوہ گوادر پورٹ اور تفتان بارڈر پر ایل پی جی ٹرمینلز کے قیام کے مواقع بھی موجود ہیں۔اس شعبے میں حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو اہم مراعات اور سہولیات بھی دی جا رہی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مدبرانہ قیادت میں ہم صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہیں اور اس مقصد کیلئے ہمارا موقف بالکل واضح ہے کہ تجارتی اور کاروبای سرگرمیوں کو فروغ دئیے بغیرہم ترقی کی دوڑ میں آگے نہیں بڑھ سکتے، صوبے کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی ٹرمینلز قائم کر کے توانائی بحران سے نمٹا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کاروبار اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, August 4: Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade, Mr. Bilal Khan Kakar, has stated that Balochistan is a key region for harnessing renewable energy. There are significant investment opportunities in the sectors of wind and solar energy, particularly in the coastal and inland areas.Speaking to a group of investors, he said that various regions of Balochistan possess vast reserves of oil and gas. In addition, there are opportunities to establish LPG terminals at Gwadar Port and the Taftan border. The government is also offering important incentives and facilities to investors in this sector.He emphasized that under the visionary leadership of Balochistan Chief Minister Mir Sarfraz Bugti, the province is determined to move forward on the path of development. He made it clear that without promoting trade and commercial activities, progress cannot be achieved.By establishing LPG terminals in different parts of the province, the energy crisis can be addressed. He said that the Government of Balochistan is playing its role in removing all obstacles to business and investment.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5303/2025
کوئٹہ4اگست ۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق محکمہ صحت ضلع کوئٹہ نے بچوں اور خواتین کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے معمول کی حفاظتی ٹیکہ کاری (Routine Immunization) کی سرگرمیوں کو مربوط بنانے کی خاطر تمام یونین کونسلز میں تربیت یافتہ ویکسینیٹرز تعینات کر دیے ہیں۔ ان ویکسینیٹرز کے نام، ذمہ دار علاقے اور رابطہ نمبر جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ والدین بروقت اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے میں معاونت حاصل کر سکیں۔ضلع بھر کے مختلف علاقوں جیسے پنجپائی، ہنہ، شیخ ماندہ، سریاب، ہزارہ ٹاو¿ن، اسپنی روڈ، جناح ٹاو¿ن، پشتون ٹاون، کچلاک، سمنگلی، اور بلیلی سمیت دیگر علاقوں میں مقامی آبادی کی سہولت کے لیے فیلڈ ویکسینیٹرز نامزد کیے گئے ہیں۔ ان میں حکومت، آغا خان یونیورسٹی، پی پی ایچ آئی اور عالمی ادارہ صحت سے وابستہ ماہرین بھی شامل ہیں۔ ہر ویکسینیٹر کو مخصوص علاقوں میں دروازہ بہ دروازہ مہم، ہسپتالوں میں ویکسین فراہمی، اور کمیونٹی کی رہنمائی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔محکمہ صحت نے تمام والدین، کمیونٹی لیڈرز اور فلاحی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو، خسرہ، خناق، کالی کھانسی، ٹی بی، ہیپاٹائٹس بی اور دیگر قابلِ تدارک بیماریوں سے بچانے کے لیے مقررہ عمر پر حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔اس ضمن میں مکمل تفصیلات پر مشتمل لسٹ ویکسینیٹرز کے ناموں اور ان کے موبائل نمبرز کے ساتھ جاری کر دی گئی ہے تاکہ کمیونٹی براہِ راست رابطہ کرکے خدمات حاصل کر سکے۔ اس اقدام کا مقصد حفاظتی ٹیکہ کاری کے نظام کو مضبوط بناتے ہوئے ہر بچے تک اس کا حق پہنچانا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5304/2025
کوئٹہ:4اگست ۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات بلوچستان بروزِ منگل کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرے گا۔محکمہ ایکسائز کے تمام دفاتر میں مقررہ وقت پر تمام تر سرگرمیاں روک کر مظلوم کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد بھارتی ظلم و ستم کے شکار کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کرنا ہے۔سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و انسداد منشیات بلوچستان نے اس موقع پر تمام افسران و اہلکاران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس قومی اقدام میں پوری سنجیدگی اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ حصہ لیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5305/2025
قلات 4اگست ۔ یوم اسٹحصال کشمیر معرکہ حق اور 14 اگست یوم آزادی کی تقریبات کی شاندارتیاریوں کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہنواز بلوچ کے زیرصدارت اجلاس منعقد ہوااجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں 05 اگست یوم استحصال کشمیر سمیت معرکہ حق اور یوم آزادی کے تقریبات کے تیاریوں کے مناسبت سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر قومی جوش وجزبے کے ساتھ منایاجائیگا اس سلسلے میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے ریلی کا شاندارانعقاد کیاجائیگا اور سکولوں اور کالجوں میں رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا اسی طرع 14 اگست یوم آزادی پاکستان قومی جوش وخروش سے منایاجائیگا اس سلسلے میں پرچم کشائی ریلی اور مختلف تقاریب کا انعقاد کیاجائیگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5306/2025
جھل مگسی 4اگست ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جھل مگسی عبدالغفور جمالی، ایس ایچ او لیویز تھانہ ہیڈکوارٹر گنداواہ عبدالرزاق چنجنی، سب انسپکٹر خان محمد لاشاری اور کریانہ ، گوشت ، سبزی ، فروٹ، ہوٹل مالکان و دیگر اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور تمام پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران و تاجر برادری کی باہمی مشاورت سے اشیاء خوردونوش کا نرخ نامہ مرتب کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی نے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گنداواہ کی تاجر برادری مصنوعی و خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے اور تجاوزات سے گریز کریں گرانفروشی و خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے مرتب کردہ پرائس لسٹ کے مطابق معیاری اشیاءاور مناسب داموں اشیاء خوردونوش و دیگر سامانِ فروخت کریں اور ماہ اگست کا نرخ نامہ واضح طور پر اپنی دکانوں پر آویزاں کریں۔تمام تجارتی مراکز بالخصوص ہوٹلز کی صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کیساتھ تجاوزات سے بھی گریز کریں مزید انھوں نے ہوٹل مالکان کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر بچوں کو ہوٹل پر بٹھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے انھوں نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ کسی بھی شکایات کے اندراج کیلئے دفتر ہٰذہ سے رجوع کریں تاکہ منافع خور تاجروں کیخلاف بروقت قانونی چارہ جوئی کی جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5307/2025
لورالائی4, اگست ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے لورالائی شہر کے مضافات میں ڈی جی خان روڈ کلی لاھور میں واقع گھی میل ، کوکنگ آ ئل فیکٹری، کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر منجر فیکٹری اویس احمد نے انھیں گھی تیاری و پیکنگ کے مختلف مراحل کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں گھی بنانے کے لئے مٹیریل انڈونیشیا ، ملیشیا سے آ تا ہے فکٹری میں کل 30 لیبر ہیں اس میں 4 سکورٹی گارڈ ہیں۔ جنھیں 30 سے 40 ہزار تک تنخواہیں دی جاتی ہیں فیکٹری کی مشینری چلانے کے لئے اپنا ڈیزل انجن ہے سرکاری بجلی کی کوئی لائن زیر استعمال نہیں ہے فیکٹری کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہے ملک بھر میں کئی برانچ ہیں۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے اس موقع پر کہا کہ مقامی سطح پر کارخانوں تعمیر کی اچھی شروعات ہیں تاہم گھی کا معیار صحیح ہونی چاہیے کسی طرح بھی مضر صحت گھی بنانے گی اجازت نہیں دیں گے انہوں فیکٹری میں لیبر کے لئے سہولیات علاج معالجہ ، ایمبولینس ، اور اکاو¿نٹ کے ذریعے تنخواہوں کی فراہمی کی ہدایت کی۔ کمشنر نے فکٹری کے تمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہا ں موجود مزدوروں سے بھی بات چیت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5308/2025
نصیرآباد4 اگست ۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت بلوچستان اسپیشل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ایریگیشن و رکن صوبائی اسمبلی میر محمد صادق عمرانی کے فرزند میر بلال صادق عمرانی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی کے بھائی میر نیاز احمد لہڑی، لیفٹیننٹ کرنل رضوان طیب، ایس ایس پی غلام سرور بھیﺅ، اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احمد نواز جتک، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ظہیر احمد عمرانی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلیم خان ڈومکی، ایکسئین بلڈنگز خلیل احمد عمرانی، ڈی ای او عبدالحمید ابڑو، ایم ایس ڈاکٹر حبیب پندرانی، سب ڈویڑنل آفیسران نادر علی پہنور، عابد علی پہنور، محمد امین زہری، امتیاز احمد
سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ضلع نصیرآباد میں عوامی فلاح و بہبود کے تحت آبنوشی، زراعت، سڑکوں کی تعمیر، ایریگیشن، مردہ خانہ، لائبریری، تعلیم، صحت، نکاسی آب کے نالوں کی صفائی، میونسپل کمیٹی کی کارکردگی اور دیگر مفاد عامہ سے متعلقہ مجوزہ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ ایسے چھوٹے مگر اہم منصوبے شروع کیے جائیں جو اجتماعیت پر مبنی ہوں اور کم وقت میں مکمل ہوں تاکہ عوام جلد از جلد ان کے ثمرات حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مجوزہ منصوبوں کی فہرست بالا حکام کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی تاکہ بروقت فنڈز جاری ہو سکیں اور منصوبوں کا آغاز ممکن ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ہر ماہ اس قسم کے اجلاس منعقد کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اسکیمیں تجویز کی جا سکیں اور ضلع نصیرآباد کی پسماندگی دور ہو۔ اجلاس میں شریک تمام افسران نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق بریفنگ دی اور ضلع کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5309/2025
لورالائی, 4 اگست ، ۔ یومِ شہداء بلوچستان پولیس کے موقع پر اللہ نواز شہید پولیس لائن لورالائی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں لورالائی پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری کے افسران و اہلکاران، شہداء کے ورثاء اور ان کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں شہدا کے ورثا اور بچوں تحائف تقسیم کیے ۔تقریب کی صدارت ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان نے کی، جبکہ زونل کمانڈنٹ بی سی لورالائی زون محمد اعظم، ایس ایچ او تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی انسپکٹر ظہیر جمالی، انسپکٹر ہمایوں ناصر، انسپکٹر فرمان کھوسہ، ایس ایچ او تھانہ صادق شہید مشتاق احمد سمیت دیگر افسران و اہلکاران بھی شریک ہوئے۔ایس ایس پی احمد سلطان نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا:کہ “شہداء ہمارے دلوں کی دھڑکن اور ہمارے فخر کا نشان ہیں۔ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ لورالائی سمیت پورے بلوچستان میں پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قربانیوں کی ایسی تاریخ رقم کی ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ بلوچستان پولیس آج ایک بہترین فورس کے طور پر جانی جاتی ہے، اور ہمارے جوان ہر لمحہ عوام کے تحفظ کے لیے مستعد ہیں۔زونل کمانڈنٹ محمد اعظم نے بھی شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ:”شہداء کے ورثاء خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ان کے دکھوں کا مداوا کریں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں۔تقریب میں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔ اس سے قبل ایس ایس پی احمد سلطان نے شہداءکی قبروں پر حاضری دی، جہاں قومی پرچم بچھایا گیا، پھول چڑھائے گئے اور چاق و چوبند پولیس دستے نے سلامی پیش کی۔ اختتام پر شہداء کے بچوں میں پھول و تحائف تقسیم کئے گئے اور شہداءکی درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5310/2025
گوادر 4اگست ۔ کلانچ کے علاقے میں جاری خشک سالی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے شدید پانی کے بحران کے حوالے سے کلانچ کے ایک نمائندہ وفد نے میر ندیم بلوچ کی قیادت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں یونین کونسل کلگ کے چیئرمین ظفر بلوچ، عبدالغفار سمیت دیگر معززین شامل تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے کلانچ میں پانی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر گوادر اس اہم مسئلے کو فوری طور پر اعلیٰ حکام تک پہنچائیں تاکہ کلانچ کے عوام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا سکیں۔ وفد کا کہنا تھا کہ علاقے کے لوگ ایک گھنٹہ بھی پانی کے بغیر گزارنا دشوار سمجھتے ہیں۔وفد نے زور دے کر کہا کہ ھور کلانچ کے کچھ علاقوں میں بورنگ کے ذریعے پانی دستیاب ہے، اس لیے اعلیٰ سطح پر اقدامات کر کے بورنگ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ ھور کلانچ اور اس کے گرد و نواح کے لوگوں کو مستقل بنیادوں پر پانی فراہم ہو سکے، کیونکہ ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی محض عارضی حل ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ فوری طور پر ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ سے ملاقات کر کے اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی لائحہ عمل مرتب کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5311/2025
گوادر، 4 اگست ۔ ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، معین الرحمٰن خان نے آج شہر میں جی ڈی اے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا، اس موقع پر چیف انجینیئر حاجی سید محمد، سپرنٹنڈنگ انجینیئر نادر بلوچ، ایکسین قاسم بلوچ، ڈپٹی پی ڈی اولڈ ٹاو¿ن بحالی منصوبہ آصف بلوچ اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جنرل نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول، ماڈل بوائز اسکول، ینگ جان فٹسال و والی بال گراونڈ، سورگ دل ابراہیم پیلے فٹبال گراونڈ، ملا فاضل چوک، گلگ، مکی مسجد تاملا فاضل چوک روڈ، تاریخی ورثہ ٹیلی گراف آفس، چارپادگو اور میرین ڈرائیو شابی کے مقام پر زیر تعمیر کازوے کا معائنہ کیا۔
منصوبوں کی اسٹرکچرل، ڈیزائن، تخمینہ لاگت اور مالی پیشرفت پر بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ ہر منصوبے میں معیار و پائیداری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔گرلز ہائی اسکول کے دورے کے دوران ہیڈمسٹریس نے اسکول کی تعمیر و توسیع، انفراسٹرکچر کی بہتری اور مسنگ سہولیات کی فراہمی پر ڈائریکٹر جنرل کا شکریہ ادا کیا اور کام کی مزید تیزی کی گزارش کی تاکہ اسکول میں بچیوں کے درس و تدریس کا عمل متاثر نہ ہو، جس پر ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ کنٹریکٹر اور انجینئرز کو فوری اقدامات کی ہدایت دی۔ڈائریکٹر جنرل نے تاریخی ورثے کی بحالی کو سراہا اور کہا کہ جی ڈی اے جدید ترقی کے ساتھ ساتھ شہر کی ثقافتی پہچان اور انفراسٹرکچر کی بہتری پر بھی توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے میرین ڈرائیو شابی پر زیر تعمیر کازوے، جو پشکان کو شہر سے ملاتا ہے اور پچھلے سال بارشوں سے متاثر ہوا، کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ سڑک کا اسٹرکچر موسمی حالات کے ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا جائے۔معین الرحمٰن خان نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں بین الاقوامی معیار اور وقت کی پابندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہر منصوبہ عوامی مفاد میں بروقت مکمل کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 5311/2025
پشین۔04 اگست2025:
ڈپٹی کمشنر زاہد خان کی زیر صدارت عوامی مسائل کے بروقت اور مناسب حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام محکمہ جات کے ضلعی آفسران کو بھی شرکت کرنے کا پابند کیا گیا،منعقدہ کھلی کچہری میں ضلع کے تمام تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے عوام نے مختلف نوعیت کے در پیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا،جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ مسائل کا فوری حل نکالا جائے اور اگر اس بابت کوئی مشکل پیش آئے تو فوری طور حکام بالا کے علم میں لائیں تاکہ بالائی سطح پر بھی عوام کی مدد اور ان کو درپیش مشکلات و مسائل کا فوری حل نکالا جا سکے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر زاہد خان نے کہا کہ عوام کے مسائل کو براہ راست سننے،ان کو درپیش مسائل اور چیلنجز کو صحیح طور پر سمجھنے،اور ان کے فوری حل میں کھلی کچہری ایک موثر پلیٹ فارم ہے انہوں نے بتایا کہ گڈگورننس کے لیے عوام کا اعتماد اور اطمینان بہت ضروری ہے اور اس طرح کے اقدامات سے اداروں میں احساس ذمہ داری،شفافیت،احتساب اور جوابدہی کو یقینی بنانے میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا انہوں نے کھلی کچہری کے دوران اٹھائے گئے مجموعی عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،جبکہ اس موقع پر قبائلی عمائدین اور عوام کی بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا،تاہم ضلع کے قبائلی و سیاسی عمائدین اور عوام نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری کے اغراض و مقاصد اور انتظامات کو خوب سراہا،تاہم ڈپٹی کمشنر نے عوامی اعتماد اور دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشترکہ عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے ایک سادہ درخواست دیا جائے تاکہ عوام کو تمام بنیادی حقوق کی فراہمی اور مشکلات کا آزالہ یقینی بنانے میں مدد مل سکے،کیونکہ ان کو درپیش مشکلات کا فیصلہ کن حل نکالنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے،اور حکومت نہ صرف اس بابت بہتر سے بہترین اقدامات کرنے کا خواہاں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی عوامی مسائل و مشکلات کے فوری اور مناسب حل سمیت ان کے ساتھ براہ راست رابطوں کی یہ روایت برقرار رکھی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر 5312/2025
خضدار 04 اگست 2025 فرنٹیئر کور قلات اسکائوٹس ایف سی نے خضدار میں ایک کامیاب اور منظم کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں غیر قانونی اشیاء برآمد کیں، جن میں چھالیہ، گٹکا، سپاری اور مختلف اقسام کے ممنوعہ سگریٹ شامل ہیں۔ ایف سی کی جانب سے یہ اشیاء گزشتہ شب خضدار ٹاؤن شپ کے علاقے میں دوران نذر آتش کردی گئیں۔ اس کارروائی کو مقامی حکام اور عوام نے معاشرے سے نشہ آور اشیاء کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ایف سی حکام کے مطابق، یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ خضدار کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئیں نشہ آور اشیاء کو نشانہ بنایا گیا۔ ایف سی کی ٹیموں نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں چھاپہ مار کارروائی کی اور بھاری مقدار میں چھالیہ، گٹکا، سپاری اور غیر قانونی سگریٹ قبضے میں لیے۔ برآمد کی گئی اشیاء کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ کارروائی کے بعد تمام اشیاء کو خضدار ٹاؤن شپ کے ایک کھلے مقام پر جمع کیا گیا اور مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں انہیں آگ لگا کر تلف کردیا گیا۔ ایف سی امن و امان ائم کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی برائیوں کے خاتمے اور عوامی بہبود کے لیئے بھی نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ ایف سی بلوچستان اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط اور لگن کی وجہ سے عوام میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے۔ یہ فورس نہ صرف دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف موثر کارروائیاں کرتی ہے بلکہ منشیات، غیر قانونی تجارت اور دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیئے بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔خضدار میں ایف سی کی اس تازہ کارروائی کو مقامی لوگوں نے سراہا اور اسے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیئے ایک قابلِ تحسین اقدام قرار دیا گیا۔ نشہ آور اشیاء، بالخصوص گٹکا اور چھالیہ، نوجوان نسل کے لیئے ایک بڑا خطرہ ہیں، جو صحت کے سنگین مسائل کا باعث بنتی ہیں۔ ایف سی کی اس کارروائی سے نہ صرف ان اشیاء کی غیر قانونی تجارت پر ضرب پڑی ہے بلکہ معاشرے میں صحت مند ماحول کے قیام کی راہ بھی ہموار ہوئی ہے۔
خبرنامہ نمبر 5313/2025
خضدار.04اگست 2025: یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے خضدار پولیس لائن میں تقریب کا اہتمام یادگار شہداء پر پھول رکھے گئے پسماندہ گان میں تحائف اور رقم تقسیم کی گئی گزشتہ روز پولیس لائن خضدار میں یوم شہدا کے حوالے سے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت اور ان کی قربانیوں کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ڈی آئی جی قلات رینج خضدار عبدالحمید کھوسہ اور ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور شہداء کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی اس موقعہ پر ڈی آئی جی قلات رینج عبدالحمید کھوسہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فرنٹ لائن فورس ہونے کی وجہ سے ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ عام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے اس بنا اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا شہریوں کی جان ومال مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا اولین مقصد ہے اس حوالے سے کسی بھی خاطر کو لائے بغیر پولیس اپنا فرض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کی پرواہ کیئے بغیر ہر محاذ پر فرنٹ لائن کے طور پر آگے اگے ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے عزائم بلند ہیں شہریوں کے تحفظ کے لیے جانوں کی قربانیاں دیتے آرہے ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے ڈی آئی جی قلات رینج عبدالحمید کھوسہ نے شہدا پولیس کے لواحقین کو نقدی اور تحائف بھی دئیے انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں دیر پا امن و امان کی بحالی میں وہاں کے عوام کا مدد اور تعاون نا گزیر ہے ہم اپنے شہریوں عوام الناس سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ پولیس فورس کے ساتھ جرائم کے خاتمے اور دیرپا امن کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں

خبرنامہ نمبر 5314/2025
سبی04 اگست2025:
ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول الٰہ آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسپائر ورلڈ بینک پروجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ماجد بنگلزئی اور پروجیکٹ کے فوکل پرسن سعید احمد سیلاچی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی کہ اسپائر پروجیکٹ کے تحت اسکول میں تین اضافی کلاس رومز کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے جبکہ جدید سولر آئی ٹی لیب اور سولر سسٹم بھی مہیا کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے تعلیمی معیار میں بہتری اور طلباء کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر سبی خود آئی ٹی لیب کی نگرانی کر رہے ہیں اور انہوں نے واضح کیا کہ منصوبے کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کر کے افتتاح بھی خود کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کی بہتری ان کی اولین ترجیح ہے اور تمام اسکولوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

خبرنامہ نمبر 5315/2025
کوئٹہ۔ 04 اگست 2025:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں موجود کشمیری کل یوم استحصال کشمیر کے طور پر منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے طاقت کے ذریعے اس دن مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، جسے کشمیریوں نے مسترد کر دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کو مکمل فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔ بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں پچھلے کئی سالوں سے ہزاروں کشمیری شہید و زخمی ہوئے، جبکہ ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام کی طرح، عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی افواج کے بڑھتے ہوئے مظالم کا نوٹس لیا جائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ۶ سال قبل بھارت نے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اٹھائے، اور وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے اور سیاسی منظر نامے کو بدلنے کے لئے مسلسل مہم چلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے یہ تمام اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن سمیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اور بھارت کی داخلی قانون سازی اور عدالتی فیصلے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کو دبا نہیں سکتے۔
خبرنامہ نمبر5316/2025
چمن 4 اگست2025:
پولیس سیٹی تھانے چمن میں 4 اگست یوم شہداء پولیس کے حوالے سے تقریب منعقد کیا گیا تقریب میں ڈی پی او شیر یار خان، 11 پنجاب کے کرنل بہزاد ایف ایس جی وِنگ کمانڈر کرنل عامر خٹک اور دیگر پولیس افسران شریک تھے اس دوران پولیس افسران نے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی شہداء کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا تقریب میں ڈی پی او سردار شیر یار خان نے پولیس شہداء کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہداء کی لہو سے وطن عزیز میں ہم امن و آتشی خوشحالی اور عزت و احترام کی زندگی بسر کر رہے ہیں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو سلام اور خراج عقیدت پیش کیا گیا ایف سی چمن سکاؤٹس برگیڈیر عمر اور ونگ کمانڈر کرنل آمیر خٹک نے پولیس شہداء کو کیش انعامات تقسیم کی شہداء پولیس کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پولیس فورس کے وہ سپاہی جو ملک و قوم کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ میں آمر ہو گئے اور شہداء ہمارے تاریخ کے اصل ہیرو ہیں انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس نے دہشتگردی، جرائم، ہنگامی حالات اور ہر مشکل وقت میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کو امن دیا۔ ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی انہوں نے کہا کہ ہم وطن عزیز کے اُن ماؤں کے بیٹوں کو، جنہوں نے عوام کی حفاظت کو اپنی ذاتی زندگی پر ترجیح دی کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ فورس کے ہر جوان اور وردی پہننے والا جب گھر سے نکلتا ہے، تو اس کی واپسی یقینی نہیں ہوتی۔ شہداء پولیس ہماری آزادی، تحفظ اور امن کے ضامن ہیں 4 اگست صرف ایک دن نہیں، یہ یاد ایک دہانی ہے اُن سب قربانیوں کی جو پولیس اہلکاروں نے دی ہیں۔ ان شہداء کی قربانی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ امن مفت نہیں ملتا، اس کے پیچھے ان گنت جانوں کی قربانیاں ہوتی ہیں۔ تقریب کے آخر میں ڈی پی او سردار شیر یار خان چمن ایف سی سکاؤٹس برگیڈیر عمر اور ونگ کمانڈر کرنل آمیر خٹک نے پولیس شہداء کے لواحقین میں نقد کیش اور انعامات تقسیم کیں

خبرنامہ نمبر5317/2025
حب 4اگست2025:
یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے بیروٹ تھانہ ضلع حب میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کو تحائف پیش کئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ نے اعلان کیا کہ ضلع حب میں قائم چیک پوسٹوں کے نام شہداء پولیس حب کے نام پر رکھے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف شہداء پولیس حب کے نام پر چیک پوسٹوں کے نام رکھیں گے بلکہ ان چیک پوسٹوں پر ان کی تصاویر بھی آویزاں کی جائیں گی ایس ایس پی حب نے شہد غلام دین کی معصوم بیٹی کے تمام تعلیمی اخراجات ایس پی آفس کے ذمہ لے لنے کا بھی اعلان کیا انہوں نے اعلان کیا کہ پولیس لائن حب میں یادگار شہداء بھی تعمیر کی جائے گی
خبرنامہ نمبر5318/2025
کوئٹہ 04 اگست 2025۔
بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ 05 اگست کو ملک بھر اور خصوصاً بلوچستان میں “یوم استحصال کشمیر” کے طور پر منانے جانے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ اقوام عالم کے سامنے بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا جاتا ہے، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ
پانچ اگست 2019 کو انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر کو انڈین آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت دی گئی خصوصی حیثیت یا خود مختاری کو آئینی ترامیم کے ذریعے منسوخ کر دیا تھا، پاکستان اور پوری دنیا میں یوم استحصال کشمیر منانے سے ہندوستان کے ناپاک عزائم کو کا پردہ چاک ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت نے نصف صدی سے زائد عرصہ سے معصوم کشمیری عوام پر ظلم اور ستم کے جو پہاڑ ڈھائے ہیں اس کی مثال پورے خطے میں کہیں نہیں ملتی، انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اخلاقی، سیاسی اور سفارتی محاذ پر ہمیشہ کشمیری عوام کا ساتھ دے گی، میر محمد صادق عمرانی نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے خطے میں جو دہشتگردی کا جو بازار گرم کر رکھا ہے وہ دن دور نہیں جب ہندوستان خود اس آگ کی لپیٹ میں آکر صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

خبرنامہ نمبر 5319/2025
کوئٹہ، 4 اگست 2025
مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن بھارتی ریاستی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین پامالی کا سیاہ دن ہے، جب بھارت نے یکطرفہ طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کر کے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق غصب کیے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کو ان کی شناخت، آزادی اور سیاسی حقوق سے محروم کرنے کی کوششیں نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی شدید خطرہ ہیں ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت کشمیری عوام کو بھارتی قابض افواج کی طرف سے مسلسل ظلم، جبر اور تشدد کا سامنا ہے۔ اقوامِ عالم کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں واضح اور عملی اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر سطح پر ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔ یومِ استحصالِ کشمیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مظلوم کشمیری آج بھی انصاف کے منتظر ہیں اور اُن کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔

خبرنامہ نمبر5320/2025
گوادر04اگست2025: ڈسٹرکٹ ہیلتھ سپورٹ مینیجر (DSM) پی پی ایچ آئی گوادر ڈاکٹر مرشد دشتی نے ضلع گوادر کے مختلف علاقوں میں قائم بنیادی مراکز صحت (BHU) مونڈی، نوگوڈو اور شینیکانی در کا مانیٹرنگ دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد طبی مراکز میں فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات، عملے کی حاضری، او پی ڈی کا ریکارڈ اور فراہم کردہ ادویات کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔دورے کے دوران ڈاکٹر مرشد دشتی نے متعلقہ مراکز کے انچارجز سے ملاقات کی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ادویات کی دستیابی، مریضوں کی تعداد اور روزمرہ کی طبی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔
ڈاکٹر مرشد دشتی کا کہنا تھا کہ پی پی ایچ آئی کی اولین ترجیح دیہی و دور دراز علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کو مؤثر اور فعال بنانا ہے تاکہ ہر فرد کو بنیادی صحت کی سہولیات اُس کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔

خبرنامہ نمبر 5321/2025
کوئٹہ ، 04اگست 2025:۔ بلوچستان پولیس کٹھن حالات میں کام کر رہی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کے کئی بہادر افسران اور جوان شہید ہوئے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ ریاست کی جنگ ہے اور ہم سب مل کر اسے لڑیں گے حکومت اپنے شہداءکے مقدس لہو کا بدلہ لینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ہم ایک دن بھی اپنے شہداءکی قربانیوں کو نہیں بھولے ۔ان خیالا ت کا اظہارمہمانِ خصوصی سابق آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے سینٹرل پولیس آفس کو ئٹہ میں یوم شہدائے پولیس بلوچستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ امن و استحکام خود بخود حاصل نہیں ہوتا ، اس کے پیچھے ان گمنام ہیروز کی قربانی ہوتی ہے جنہوں نے اپنا خون دے کر ہمیں جینے کا حق دیا ۔ بلوچستان پولیس کے شہداءنے ہر قسم کے حالات میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دشمن کا مقابلہ کیا۔میںان شہداءکے خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے بیٹے ، شوہر ، بھائی اور باپ کو وطن پر قربان ہوتے دیکھا مگر صبر اور فخر کے ساتھ سربلند رکھا ۔ ان کی عزت ، فلاح و بہبود ، تعلیم ، صحت اور روزگار کے تمام تر معاملات ہماری اولین ترجیح ہیں ہم ان خاندانوں کے ساتھ نہ صرف ہمدردی بلکہ عملی تعاون کے پختہ عزم کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداءکی قربانیوں پر فخر ہے کہ جنہوں نے ہمارے سکون کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کیے ہم نے تما م فرنٹ لائنز پر دہشت گردوں کا بہادری اور جرات مندی سے مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ شہداءکے خاندانوں کی کفالت کو یقینی بنائیں گے اس حوالے سے ایک سمر ی حکومت بلوچستان کو بھجوائی ہے کہ ڈی ایس پی عہد ے کے افسر کی شہادت پر ان کے بیٹے کو ڈی ایس پی عہدے پر بھرتی کیا جائے اور اُمید ہے کہ حکومتِ بلوچستان اس سلسلے میں جلد ضروری اقدامات کرے گی ۔مہمان خصوصی معظم جاہ انصاری نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں یاد گار شہداءپر حاضری دی اور پھول چڑھائے اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی ۔معظم جاہ انصاری نے کہا کہ آج کے دن شہادت کا عظیم رتبہ پانے والے بلوچستان پولیس کے بہادر شہداءکو خراج عقیدت پیش کر تا ہو ں شہداءپولیس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرسکتیں جن کی جرات اور بہادری کی داستانیں پوری فورس کے لئے مشعل راہ ہیں۔ بلوچستان پولیس اپنے فرائض کے حوالے سے ہمیشہ سے پُر عزم ہے ۔ دن بہ دن ہمارا عزم مزید ُپختہ ہوتا جارہا ہے اور ہم دہشت گردی کو جڑسے اُکھاڑ نے اور امن کے قیام کے لئے ہر وقت بر سرِ پیکار ہیں ۔ اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کا صفایا کر رہے ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر معظم جاہ انصاری نے تمام مہمانوں خصوصاً شہداءکے لواحقین کا پروگرام میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں قائم مقام آئی جی پولیس بلوچستان محمد سعید وزیر ، ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغامحمد یوسف ، ڈی ائی جی ہیڈ کوارٹر جاوید علی مہر ،میڈیا کوآرڈینیٹر/ پبلک ریلیشنز آفیسر ٹو آئی جی پی رابعہ طارق، ڈی آئی جیز اوراے آئی جیز سمیت شہداءکے لواحقین اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

خبرنامہ نمبر 5322/2025
کوئٹہ، 4 اگست 2025
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کے روز پولو گراؤنڈ کوئٹہ میں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی مناسبت سے منعقدہ رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بلوچستان کانسٹیبلری اور پاک آرمی کے مابین منعقدہ پولو میچ سمیت گھڑ سواری کے دیگر دلچسپ مقابلے بھی دیکھے اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ سینیٹر منظور خان کاکڑ، صوبائی وزراء میر علی حسن زہری، میر سلیم احمد کھوسہ، بخت محمد کاکڑ، محترمہ راحیلہ حمید درانی، پارلیمانی سیکریٹری حاجی ولی محمد نورزئی اور اراکین صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل اور علی مدد جتک بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ نے پولو میچ کے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو انعامات سے نوازا جبکہ گھڑ سواری کے دیگر مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی وزیر اعلیٰ نے تقریب کے شاندار انتظامات پر منتظمین کو خصوصی مبارکباد پیش کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔” انہوں نے کہا کہ کھیل انسان میں برداشت، نظم و ضبط اور اجتماعی سوچ پیدا کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ہر ضلع میں کھیلوں کی جدید سہولیات دستیاب ہوں تاکہ نوجوانوں کو منفی رجحانات سے دور رکھا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، اور ایسی تقریبات نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ قومی یوم آزادی کی مناسبت سے اتحاد، جذبے اور حب الوطنی کو بھی فروغ دیتی ہیں تقریب کے اختتام پر عوام اور کھلاڑیوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں، جو تقریب کے خوشگوار ماحول کی عکاسی تھی
خبرنامہ نمبر5324/2025
کوئٹہ۔ 04 اگست2025: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے سبکدوش ہونے والے انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا وزیر اعلیٰ نے سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہونے والے آئی جی پولیس بلوچستان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس نے صوبے اور اسکے عوام کی بہترین انداز میں خدمت کی ہے جو یقیناً لائق تحسین ہے کمانڈز 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج ، صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، آئی جی ایف سی اور صوبائی سیکریٹریز سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

DGPR ADVERTISEMENTS

01-8-2025

13 hours ago

4th-August-2025

CamScanner 04-08-2025 08.53Download

17 hours ago

3rd-August-2025

خبرنامہ نمبر 5385/2025کوئٹہ 3 اگست: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اچھی طرز حکمرانی…

1 day ago