خبرنامہ نمبر6015/2025
کوئٹہ 3 ستمبر:۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ٹراما سینٹر میں گزشتہ رات شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بی این پی کے سیاسی کارکنوں کی عیادت کی۔ انہوں نے وارڈ میں ہر زخمی کی فرداً فرداً کی خیریت دریافت کی ان کی حالت کا جائزہ لیا اور وہاں موجود ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے بروقت اقدامات اور بہترین دیکھ بھال کی تعریف کی۔ گورنر بلوچستان نے خصوصی ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کو تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور شدید زخمیوں کی فوری منتقلی کا انتظام کریں تاکہ فوری علاج کیلئے کراچی منتقل کیا جا سکے۔ ٹراما سینٹر کے دورے کے دوران، گورنر نے بھی اس واقعے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6016/2025
کوئٹہ3 ستمبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فضائی سروسز بروئے کار لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ شاہوانی اسٹیڈیم کے سیریس زخمیوں کو ڈاکٹرز کی تجویز پر کراچی منتقل کیا جائے تاکہ انہیں بروقت اور معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے اور زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح انسانی جانوں کو محفوظ بنانا اور زخمیوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ حکومت کے تمام وسائل زخمیوں کی جان بچانے اور ان کے علاج معالجے کے لیے وقف ہیں اور ہر ممکن تعاون متاثرہ خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6017/2025
کوئٹہ، 3 ستمبر ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس بدھ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات اور آئی جی پولیس سعید وزیر نے شاہوانی اسٹیڈیم میں گزشتہ شب ہونے والے دھماکے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بحالی امن کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ گزشتہ شب پیش آنے والے واقعہ سے متعلق عوام اور میڈیا کو حکومتی اقدامات اور حقائق سے آگاہ کیا جائے تاکہ افواہوں کی حوصلہ شکنی ہو اور حقائق پر مبنی صورت حال عوام کے سامنے آئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کے ذمہ دار دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور انہیں ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت بلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سانحہ کے شہداءکے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاررہی ہیں انہوں نے حکم دیا کہ شدید زخمیوں کو ضرورت پڑنے پر حکومت بلوچستان کی فضائی سروسز کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے تاکہ انہیں مزید بہتر علاج فراہم ہو سکے اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ تھریٹس الرٹ کے پیش نظر سیاسی جماعتوں اور عوام کو حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہوگا یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کا ہے تاکہ شرپسند عناصر اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے 12 ربیع الاول کے پروگرامز کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام جلوسوں اور اجتماعات کے دوران حکومت اور اداروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ مذہبی اجتماعات کو پرامن اور بہتر انداز میں یقینی بنایا جا سکے اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، قائمقام آئی جی پولیس بلوچستان سعید وزیر، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب کاکڑ، ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6018/2025
کوئٹہ 3ستمبر ۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے شاہوانی اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسے میںبم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سفاکیت اور انسانیت سوز واقعات کو ئی ذ ی شعورانسان برداشت نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ اس طرح کے بے گناہ انسانوں کی جان لینے والے انسان کہنے کے قابل نہیں ہے ہماری حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشت گردوں کے ناپاک مذموم عزائم کو ہر صورت میں ناکام بنا ئیں گے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے ان عناصر کی سرکوبی کیلئے ہمارے آپس میں اتحاد اور معاونت کی ضرورت ہے تاکہ دہشتگردی کے ناسور کی بیخ کنی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دہشت گردانہ واقعہ جمہوری اقدار اور قومی اتحاد پر حملہ ہے، تاہم ایسے واقعات ہمارے حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتے ہیں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے دھماکے میں قیمتی جانوں کی ضیا پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہدائ کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زخمیوں کے علاج معالجے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6019/2025
تربت 3 ستمبررکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ زبان و ادب کے فروغ کے لیے بلوچستان اکیڈمی تربت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اکیڈمی کی سالانہ گرانٹ سابقہ حیثیت پر بحال کرائی جائے گی اور بلڈنگ میں توسیع کے لیے جدید طرز کا آڈیٹوریم تعمیر کیا جائے گا، جس کے لیے ماہر آرکیٹیکٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی یہ بات انہوں نے بلوچستان اکیڈمی تربت کی نومنتخب کابینہ سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ھوئے کیا۔ وفد میں صدر ڈاکٹر غفور شاد، جنرل سیکرٹری مقبول ناصر، پریس سیکرٹری اصغر محرم، ایگزیکٹو ممبر عابد علیم اور نعیم عادل شامل تھے رکن صوبائی اسمبلی نے کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچی ادب کی ترویج و اشاعت میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اکیڈمی کے عہدیداران نے نئی بلڈنگ کی تعمیر پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گرانٹ میں کٹوتی سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اکیڈمی، پریس کلب اور کلچرل سینٹر کو مزید مستحکم بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6020/2025
تربت 3 ستمبر ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے متحرک رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز معتبر حاجی برکت رند نے اپنے آبائی ضلع کیچ کے علاقے مند کے مستحق خاندانوں میں سولر سسٹمز تقسیم کیے۔ یہ اقدام محکمہ اربن اینڈ ڈویلپمنٹ اور محکمہ انرجی کے تعاون سے اور ایم پی اے فنڈز کے تحت عمل میں لایا گیا اس سلسلے کے تقریب میں مسلم لیگ (ن) ضلع کیچ کے صدر حاجی سلمان برکت رند، کاروباری شخصیت حاجی ارشاد ٹھنڈائی سمیت دیگر معززین بھی شریک تھے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے رکن صوبائی اسمبلی حاجی برکت رند نے کہا کہ مند ایک پسماندہ علاقہ ہے جو شدید بجلی بحران کا شکار ہے۔ گھریلو صارفین سے لے کر کاروباری طبقے تک سب ہی متاثر ہیں۔ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سولر سسٹم اسکیم کا آغاز کیا گیا تاکہ غریب اور مستحق گھرانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی بھرپور تعاون کیا ہے تاکہ عوامی مسائل کم ہوں مستفید ہونے والے شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سولر پینلز، بیٹری، انورٹر، ہنکھا اور لائٹس بمعہ وائر مکمل سیٹ کی فراہمی ان کے لیے روشنی کی نئی کرن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا رکھی تھی لیکن اب گھریلو ضروریات کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم بھی بہتر طور پر جاری رہ سکے گی تقریب سے مقامی بزرگ شخص نے کہاکہ سولر سسٹمز کی فراہمی ہمارے لیے امید اور روشنی کا پیغام ہے۔ اب ہمارے بچے رات کو بھی پڑھ سکیں گے اور گھریلو زندگی آسان ہو جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6021/2025
کوئٹہ 3 ستمبر.۔ نوری نصیر خان کمپلیکس، یوسف عزیز مگسی آڈیٹوریم میں براہوئی ادبی سوسائٹی کی تقریبِ حلف برداری نہایت شایانِ شان اور پ±روقار انداز میں منعقد ہوئی۔اس تقریب کے مہمانِ خاص سیکریٹری محکمہ ثقافت بلوچستان سہیل الرحمن بلوچ تھے، جبکہ صدارت براہوئی ادبی سوسائٹی کے بانی رکن، ماہرِ تعلیم، محقق اور شاعر، وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی ڈاکٹر رزاق صابر نے فرمائی۔تقریب کے اعزازی مہمانوں میں براہوئی اکیڈمی کے چیئرمین عبدالقیوم سوسن، بشیر بنگلزئی، ڈاکٹر لطف علی اور ممتاز ماہرِ تعلیم پروفیسر طاہرہ احساس جتک شامل تھے۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری حسن ناصر نے نہایت خوش اسلوبی سے سر انجام دیے۔سوسائٹی کی نو منتخب کابینہ سے حلف سیکریٹری محکمہ ثقافت، سہیل الرحمن بلوچ نے لیا۔ کابینہ کے عہدے دار درج ذیل ہیں:چیئرمین: افضل مراد،وائس چیئرمین: اے۔ڈی بلوچ،جنرل سیکریٹری: حسن ناصر،جوائنٹ سیکریٹری: حسین بخش ساجد،فنانس سیکریٹری: عارف ضیا،پریس سیکریٹری: مطلب مینگل،آفس سیکریٹری: عجب خان سائل،دیگر شعبہ جات کی نمائندگی کرنے والے عہدیداران،شعبہ خواتین: حمیرا صدف حسنی،شعبہ یوتھ/چلڈرن: حافظ اورنگ زیب،ایگزیکٹو باڈی کے معزز اراکین،ڈاکٹر رزاق صابر،ڈاکٹر قیوم بیدار،پروفیسر خدائیداد گل،وحید زہیر،نور خان نواب،ڈاکٹر تاج رئیسانی ،اس موقع پر صدرِ محفل ڈاکٹر رزاق صابر، مہمانِ خاص سہیل الرحمن بلوچ، نو منتخب چیئرمین براہوئی ادبی سوسائٹی افضل مراد اور نو منتخب وائس چیئرمین اے۔ڈی بلوچ نے خطاب کیا۔ مقررین نے براہوئی ادبی سوسائٹی کی علمی و ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے زبان و ادب کے فروغ میں ادارے کے کردار کو نمایاں قرار دیا۔مہمانِ خاص سہیل الرحمن بلوچ نے محکمہ? ثقافت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر رزاق صابر نے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے سوسائٹی کی تعلیمی و ثقافتی خدمات پر روشنی ڈالی۔ براہوئی اکیڈمی کے چیئرمین عبدالقیوم سوسن نے بھی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ براہوئی زبان و ادب کی خدمت میں سوسائٹی کے کردار کو مزید مستحکم بنانے کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔نو منتخب وائس چیئرمین اے۔ڈی بلوچ نے اپنے خطاب میں سوسائٹی کو درپیش چیلنجز اور مستقبل کے پروگراموں کے حوالے سے اپنے عزم و حوصلے کا اظہار کیا۔ چیئرمین براہوئی ادبی سوسائٹی، افضل مراد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ سوسائٹی ادب کو جدید رجحانات اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے براہوئی زبان کو نئے خطوط پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔تقریب میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے نامور ادبی تنظیموں اور اداروں نے شرکت کی، جن میں براہوئی اکیڈمی، بلوچی اکیڈمی، مکتبہ یوسفیہ، جام درک میوزیم، آماچ ادبی دیوان، بلوچستان ادبی کچاری، اوتان کلچر، آشخان ادبی دیوان، بلوچستان پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن اور جہانِ ادب کے نمائندگان شامل تھے۔ ان معزز اداروں کی شرکت نے تقریب کو مزید رونق بخشی۔پروگرام کے دوسرے حصے میں ایک پ±ر کیف محفلِ موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں براہوئی زبان کے نامور فوک گلوکاروں نے اپنی دلکش آواز سے سامعین کو مسحور کر دیا۔ اختر چنال، عبداللہ غزنوی، گودی نوشین قمبرانی اور خالق فرہاد نے اپنی فنکارانہ پیشکشوں سے حاضرین کے دل جیت لیے۔ یہ محفل رات گئے تک جاری رہی اور شرکاءپر دیرپا اثرات چھوڑ گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6022/2025
بیجنگ، 3 ستمبر:بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ، بیجنگ میں منعقد ہونے والی دوسری پاکستان-چین بزنس ٹو بزنس (B2B) سرمایہ کاری کانفرنس میں شریک پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد کا حصہ ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلال خان کاکڑ نے کہا کہ یہ تاریخی ایونٹ بلوچستان کے کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کو چین کی ممتاز کمپنیوں کے ساتھ براہِ راست روابط قائم کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ اس کانفرنس میں پاکستان کی معیشت کے نو ترجیحی شعبہ جات بشمول قابلِ تجدید توانائی، معدنیات، زراعت، فوڈ پراسیسنگ، ماہی پروری، ٹیکسٹائل اور تعمیرات میں تعاون پر بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چینی مہارت، ٹیکنالوجی اور مالی وسائل کو جب بلوچستان کے غیر استعمال شدہ مواقع کے ساتھ جوڑا جائے گا تو یہ کئی انقلابی منصوبوں میں ڈھل سکتا ہے، ویلیو ایڈڈ معدنیات اور معدنی پراسیسنگ انڈسٹریز کا قیام، بلوچستان کے وسائل سے بھرپور علاقوں میں شمسی اور ہوا سے توانائی کے منصوبے،ساحل مکران پر ماہی پروری، لائیو اسٹاک اور فوڈ پراسیسنگ صنعتوں کی ترقی،گوادر اور دیگر اقتصادی مراکز میں انڈسٹریل اور لاجسٹکس ہبز کے قیام کے منصوبے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بی ٹو بی کانفرنس صرف سرمایہ کاری کے مواقع کو جوڑنے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد طویل المدتی شراکت داری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صلاحیت میں اضافہ بھی ہے۔ بلوچستان کی اس طرح کے بین الاقوامی فورمز میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبہ پاکستان-چین تعاون کے تحت خطے اور دنیا کی معیشت میں تیزی سے شامل ہو رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Beijing, September 3: Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade, Bilal Khan Kakar, is part of the high-level Pakistani delegation attending the second Pakistan-China Business-to-Business (B2B) Investment Conference held in Beijing.Speaking on the occasion, Bilal Khan Kakar said that this historic event provides a unique opportunity for Balochistan’s businesses and investors to establish direct linkages with leading Chinese companies. The conference will focus on cooperation in nine priority sectors of Pakistan’s economy, including renewable energy, minerals, agriculture, food processing, fisheries, textiles, and construction.He added that when Chinese expertise, technology, and financial resources are combined with Balochistan’s untapped opportunities, they can transform into several groundbreaking projects. These include the establishment of value-added mineral and mineral processing industries, solar and wind energy projects in Balochistan’s resource-rich regions, the development of fisheries, livestock, and food processing industries along the Makran coast, and the setting up of industrial and logistics hubs in Gwadar and other economic centers.He emphasized that this B2B conference is not only about connecting investment opportunities but also aims to foster long-term partnerships, technology transfer, and capacity building. Balochistan’s participation in such international forums is proof that the province is rapidly integrating into the regional and global economy under Pakistan-China cooperation.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6023/2025
نصیرآباد3ستمبر۔سپرنٹندٹنگ انجینئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویژن غلام سرور بنگلزئی نے کہا ہے کہ اس وقت دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال ہے گڈو کے مقام پر تین لاکھ 70 ہزار کیوسک جبکہ سکھر بیراج سے تین لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے اس حوالے سے سندھ حکومت سے باہمی مشاورت اور روابط میں ہیں سیلابی صورتحال کے حوالے سے عملی طور پر اقدامات کیے گئے ہیں سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھ کر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے احکامات کی روشنی میں صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی سیکریٹری ایریگیشن صالح محمد ناصر چیف انجینئر کینالز ناصر مجید کے ہمراہ نصیر آباد ڈویژن میں موجود ہیں جو کہ تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے سکھر بیراج کا وزٹ کر کے تمام تر امور کے متعلق آگاہی بھی حاصل کی محکمہ ایریگیشن کے انجینئر اور عملہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینالز میں پانی کے جائزے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی سب ڈویڑنل آفیسر امان اللہ گاجانی تھے پٹ فیڈر کینال میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے انہیں فرید احمد پندرانی نے آگاہی فراہم کی سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل غلام سرور بنگلزئی نے کہا کہ بلوچستان کے نہری نظام کی مانیٹرنگ کے لیے تمام ایگزیکٹو انجینئر خود فیلڈ پر موجود ہیں جو تمام تر صورتحال کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں محکمہ ایریگیشن کی جانب سے مختلف مقامات پر فلڈ ایمرجنسی کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں پر ہیوی مشینری آب کلانی مٹیریل اور عملے کو مستعد رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت گڈو بیراج پر نارمل صورتحال ہے مگر ہم سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھ کر عملی طور پر اقدامات کر رہے ہیں تاکہ خدانخواستہ سیلابی صورتحال وقوع پذیر ہو جاتی ہے تو مفاد عامہ میں بہتر سے بہتر طریقے سے امور سرانجام دیے جائیں تاکہ عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جا سکے گڈو بیراج پر توقع کی جا رہی ہے کہ اخراج زیادہ ہوگا اور اس کے اثرات سکھر بیراج پر پڑسکتے ہیں مگر پھر بھی حالات اس وقت تک کنٹرول میں ہیں سندھ حکومت بلوچستان حکومت کو تمام تر سیلابی صورتحال کے متعلق آگاہی فراہم کر رہی ہے دونوں صوبائی حکومتوں میں باہمی مشاورت سے ہی امور سرانجام دیے جا رہے ہیں اس حوالے سے گزشتہ روز صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے وبائی سیکرٹری ایریگیشن صالح محمد ناصر کے ہمراہ سکھر بیراج کا دورہ کر کے صوبائی وزیر ایریگیشن سندھ جام خان شورو سے سیلابی صورتحال کے متعلق آگاہی حاصل کی تاکہ بلوچستان کی عوام کو اطمینان دلایا جا سکے غلام سرور بنگلزئی نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اطمینان دلایا گیا ہے کہ تمام تر سلابی ریلے گڈو بیراج اور سکھر بیراج سے گزر جائیں گے کیونکہ گڈو بیراج سے 12 لاکھ جبکہ سکھر بیراج سے 10 لاکھ کیوسک پانی کی گزرنے کی گنجائش موجود ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن نصیرآباد ڈویڑن اپنی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عوام کی حفاظت کے لیے محکمہ ایریگیشن نے اپنی بساط کے مطابق تمام اقدامات کو حتمی شکل دی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6024/2025
چمن 3ستمبر۔ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے پولیو مہم کے تیسرے روز فیلڈ میں جا کر پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے پولیو سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دور افتادہ اور پہاڑوں کے بیچ اور دامن میں آباد گھروں تک اپنے اپروچ کو یقینی بنائیں اور پانچ سال تک کی بچوں کو پولیو ویکسین ہر حال میں پلائیں ڈی سی چمن نے بچوں کی فنگر پرنٹس اور ڈور مارکنگ کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس عمر بھر کیلئے بچوں کو معذور اور اپاہج بنا دیتی ہے مگر اس سے بچاو¿ تب ممکن ہے کہ ہم پانچ سال تک کی بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلائیں انہوں نے کہا کہ ہر بچہ ایک صحت مند مستقبل کا حق دار ہے اور یہ کسی بھی مہذب معاشرے اور ریاست کی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ وہ اپنے قوم کے بچوں کو ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور انسانیت دونوں ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو ہر قسم کی نقصانات اور بیماریوں سے بچانے کیلئے تمام ممکنہ تدابیر اختیار کریں علاوہ ازیں اے ڈی سی چمن فدا بلوچ اے سی چمن امتیاز علی بلوچ اور اے سی چمن سیٹی عزیز اللہ کاکڑ نے بھی آج علحیدہ علحیدہ علاقوں میں جاری پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا اور پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران چوکنا اور الرٹ رہیں اور پولیو سٹاف کیساتھ آخری وقت تک اکیلے میں چھوڑا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6025/2025
گوادر3 ستمبر ۔ آج بینک الحبیب لمیٹڈ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جنرل منیجر / زونل ہیڈ بلوچستان درمحمد بلوچ کی سربراہی میں ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، معین الرحمٰن خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے بینک الحبیب کی جانب سے گوادر میں جاری و مجوزہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے زور دیا کہ گوادر میں کام کرنے والے تمام ادارے، بالخصوص مالیاتی ادارے، شہر کی تعمیر و ترقی اور سماجی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا، وفد نے ڈائریکٹر جنرل کو یقین دہانی کرائی کہ بینک الحبیب گوادر کے سماجی اور ترقیاتی شعبوں میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عبد الشکور، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر نظر محمد ، ایریا منیجر بنک الحبیب اللّٰہ بخش، اور برانچ منیجر عید محمد بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6026/2025
تربت3 ستمبر۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شروع ھونے والے کیچ کلچرل فیسٹیول کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر ہیں۔ اسی سلسلے میں این آر ایس پی آفس تربت میں ایک اجلاس فیسٹیول منیجر التاز سخی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں فیسٹیول کے مختلف پہلوو¿ں پر غور و خوض کیا گیا اور کئی فیصلوں کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں طے پایا کہ فیسٹیول میں لگنے والے اسٹالز کو ایک منظم اور خوبصورت فارمیٹ کے تحت ترتیب دیا جائے گا، جن میں کتب و ادب کے اسٹالز، روایتی و جدید فوڈ اسٹالز، سرکاری محکموں کے اسٹالز، دستکاری و ہنر مندی کے اسٹالز شامل ہوں گے۔ اس فیصلے کا مقصد فیسٹیول کو ثقافت، فن اور روایت کا حسین امتزاج بنانا ہے این آر ایس پی کے سربراہ نبیل احمد نے فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی سرپرستی میں یہ ثقافتی میلہ نوجوانوں کے لیے مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا شاندار موقع فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ این آر ایس پی کی لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز (ایل ایس اوز) کے ذریعے تیار کردہ کھجور کی مصنوعات، کشیدہ کاری، دستکاری اور دیگر مقامی ہنر پارے فیسٹیول میں پیش کیے جائیں گے، جبکہ کیچ کی 44 سے زائد ایل ایس اوز اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گی۔اجلاس میں این آر ایس پی کے نمائندگان نبیل احمد، سعید احمد، محمد عارف کے علاوہ فیسٹیول رابطہ کمیٹی کے ارکان مقبول ناصر، قدیر لقمان، غلام اعظم دشتی، عبید شاد سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6027/2025
بارکھان 3ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو، 129 ونگ کے لفٹیننٹ کرنل محمد یونس اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوید لطیف نے بارکھان ڈگری کالج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے میں موجود تعلیمی و انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا اور طلباءسے براہِ راست ملاقات کی۔اس موقع پر وفد نے کالج کے پرنسپل نور اللہ کھیتران سے ملاقات کی اور کالج کے مختلف شعبہ جات بشمول کلاس رومز، لائبریری، سائنس لیب اور کھیل کے میدانوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دستیاب سہولیات اور درپیش مسائل کا بغور جائزہ لیا۔کالج کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے لفٹیننٹ کرنل محمد یونس نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کا روشن مستقبل ہیں، ان کی تعلیم و تربیت ریاست اور اداروں کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے طلباءکو تعلیم پر بھرپور توجہ دینے اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے نے وفد کے سامنے متعدد مسائل اٹھائے، جن میں لائبریری میں جدید کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس کی عدم دستیابی، فٹبال گراونڈ میں گھاس کی زیادتی اور کالج میں صفائی کے ناقص انتظامات شامل تھے۔ طلباءنے مطالبہ کیا کہ ان مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری آ سکے۔ڈپٹی کمشنر اور عسکری حکام نے طلباء کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل متعلقہ محکموں کے ساتھ مشاورت کے بعد ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔یہ دورہ طلباءکے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کی جانب عملی پیش رفت کے حوالے سے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6028/2025
زیارت 3ستمبر ۔ کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض اور ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی نے قائد اعظم ریزیڈنسی کا دورہ کیا اس موقع پر ایف سی میجر عرفان نے ریزیڈنسی کی سیکورٹی کے بارے میں بریفنگ دی کمشنر نے ریزیڈنسی میں قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6029/2025
لورالائی3ستمبر ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی نور علی کاکڑ نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے فیلڈ میں موجود عملے سے ملاقات کی، بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا اور مہم کے اہداف کے حصول کے لیے درکار اقدامات پر زور دیا۔نور علی کاکڑ نے ٹیموں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہم سب کی قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ٹیموں کو ہدایت دی کہ وہ گھر گھر جا کر والدین کو پولیو ویکسین کی اہمیت سے آگاہ کریں اور ایسے تمام بچوں تک ضرور پہنچیں جنہیں کسی وجہ سے قطرے نہیں پلائے جا سکے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے کمیونٹی کی مکمل شمولیت اور ٹیموں کی محنت نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ہر پولیو مہم میں قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ان کا مستقبل معذوری سے محفوظ رہ سکے۔دورے کے دوران فیلڈ میں تعینات عملے نے انہیں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا، جن میں بعض علاقوں میں رسائی کی مشکلات، حفاظتی اقدامات اور مقامی سطح پر تعاون کی کمی جیسے معاملات شامل تھے۔ نور علی کاکڑ نے ان مسائل کو سنجیدگی سے لیا اور متعلقہ محکموں کو فوری طور پر ان کے حل کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے تک بھرپور اقدامات جاری رہیں گے، اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ دورہ نہ صرف پولیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنا بلکہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ کی سنجیدگی کا بھی مظہر ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6030/2025
زیارت3 ستمبر ۔ کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض کی زیر صدارت زیارت ڈویلپمنٹ پیکج کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا کمشنر کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض اور ڈپٹی کمشنر ذکاءاللہ درانی کو ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹرزیارت ڈویلپمنٹ پروجیکٹ صغیر احمد نے بریفنگ دی، کمشنر سبی ڈویڑن اسداللہ فیض نے کہا کہ زیارت ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، ترقیاتی کام عوام کی امانت ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ترقیاتی کام میں سستی اور ناقص مٹیریل کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ماسٹر پلان زیارت اس مقام کو پرکشش مقام بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6031/2025
زیارت3 ستمبر ۔ کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض اور ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے گزشتہ دنوں پیش آنے والے ناجوشگوار واقعہ کی جگہ خان وڑہ زیارت کی مختلف سائیٹووں کا وزٹ کیا اس موقع پر تحصیلدار نوراحمد کاکڑ اور ریونیو عملہ بھی موجود تھا۔ کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے کہانے تعینات چوکیوں کا بھی دورہ کیا کمشنر نے کہا کہ جو بھی کام سرکار میں مداخلت کرے گا اور سرکاری رٹ کو چیلنج کرے گا ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی حکومت اپنی فرائض سے غافل نہیں حکومت قانون اورریونیو ریکارڈ کے مطابق کے ایکشن لے گا اور کسی کو بھی قانون اور ریونیو ریکارڈ روگردانی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6032/2025
لورالائی3, ستمبر۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کینٹ کا دورہ مستحق طلباءمیں اسٹیشنری و بستوں وردیوں کی تقسیم، نئی کلاس رومز، بلڈنگ کا افتتاح۔کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کینٹ لورالائی کا دورہ کیا، جہاں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول کے مستحق طلباء میں اسٹیشنری اسکول بیگز (بستے) اور وردیاں تقسیم کیں ، جس کا مقصد تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طلباء کی حوصلہ افزائی بھی کرناتھا۔تقریب کے دوران سال ہیڈ ماسٹر عبدالرشید جوگیزئی نے بتایا کہ 2018 میں شروع کئے گئے کلاس رومز نامکمل تھے جسے ہم نے ابھی 2025 میں اپنی زیاتی کوشیشوں سے مکمل کئے گئے۔ اس موقع پر ان کلاسوں روم بلڈنگ کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا گیا، جسے اسکول کے سینئر استاد عبدالعلی اتمانخیل کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس نئی عمارت کی تعمیر سے اسکول میں تعلیمی سرگرمیوں کو مزید وسعت ملے گی اور طلباء کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آئے گا۔کمشنر ولی محمد بڑیچ نے مختلف کلاسوں کا دورہ کر کے طلباء سے براہِ راست ملاقات کی، ان کے تعلیمی معیار کا جائزہ لیا اور ان سے مختلف سوالات بھی کیے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ د لجمعی سے تعلیم حاصل کریں تاکہ مستقبل میں معاشرے کے فعال اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن بہادر شاہ ناصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباءکی تعلیمی ضروریات پوری کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلباء کی تربیت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔اسکول کے سربراہ سردار عبدالرشید جوگیزئی نے کمشنر لورالائی ڈویژن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ طلباء کے لیے باعثِ فخر اور حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر کی جانب سے اسٹیشنری اور بیگز کی تقسیم سے نہ صرف طلباء کی تعلیمی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ ان کے حوصلے بھی بلند ہوں گے۔ انہوں نے کمشنر ولی محمد بڑیچ کے عملی اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کے تعلیمی وڑن کی تعریف کی۔اس موقع پر اسکول کے اساتذہ، اسٹاف ممبران اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے، جنہوں نے تقریب کے انتظامات میں بھرپور حصہ لیا۔ تقریب میں ادارے کے اساتذہ و طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 6033/2025
گوادر 3ستمبر۔ ایم ایس میر عبدالغفور ٹیچنگ ہسپتال کی جانب سے جاری ایک اطلاع کے مطابق تمام ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل آسامیوں کے ٹیسٹ اور انٹرویوز 8 اور 9 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔تمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پہلے یہ ٹیسٹ اور انٹرویوز سول ہسپتال میں منعقد کیے جانے تھے، تاہم اب مقام میں تبدیلی کر دی گئی ہے، اور یہ ٹیسٹ و انٹرویوز ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ہوں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6034/2025
کوئٹہ3ستمبر۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ اور جمعرات کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں جزوی طور پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ساحلی پٹی میں موسم ابر آلود، گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بارکھان، کوہلو، ژوب، موسی خیل کے بعض مقامات اور شیرانی، زیارت، کچھی ڈیرہ بگٹی، سبی، آواران اور خضدار سمیت اس کے ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6035/2025
کوئٹہ: 2 ستمبر ۔ : محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حالیہ مون سون کی بارشوں اور ممکنہ سیلابی ریلوں کے پیش نظر انسانی جانوں، املاک، سرکاری انفرااسٹرکچر اور زرعی آبپاشی کے نظام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہی خدشات کے باعث بلوچستان کینال اینڈ ڈرینیج آرڈیننس 1980 اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت فوری اقدامات ناگزیر قرار دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ نے ضلع نصیرآباد اور سبی ڈویڑن میں نہروں، آبی نالوں، ہیڈ ورکس، بندات یا حفاظتی پشتوں کو کاٹنے، نقصان پہنچانے یا کمزور کرنے، سرکاری حفاظتی اقدامات میں مداخلت کرنے، غیر قانونی طور پر عارضی یا مستقل بندات قائم کرنے، بغیر اجازت مشینی آلات استعمال کرنے، قبضہ کرنے، کچی دکانیں یا مویشیوں کے باڑے قائم کرنے، کلورٹس یا پلوں کو بلاک کرنے، بغیر اجازت کشتی رانی یا تیراکی کرنے اور کسی بھی سیلابی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے علاوہ نہری یا سیلابی پانی کے بہاو¿ کو تبدیل یا موڑنے کی کسی بھی کوشش کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حکم نامہ ا±ن سرگرمیوں پر لاگو نہیں ہوگا جو محکمہ آبپاشی، ضلعی انتظامیہ یا کسی مجاز ادارے کی تحریری اجازت سے کی جائیں۔ اس حکم پر عملدرآمد کے لیے پولیس، لیویز اور آبپاشی محکمہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 اور بلوچستان کینال اینڈ ڈرینیج آرڈیننس 1980 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نہری و آبی ڈھانچوں کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے والوں کو بغیر وارنٹ گرفتار بھی کیا جا سکے گا۔ ضلعی انتظامیہ کو مزید ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کمزور پشتوں کی نشاندہی کرے، وارننگ بورڈز نصب کرے، روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرے اور ہنگامی مرمتی وسائل آبپاشی محکمے کے ساتھ مل کر بروئے کار لائے۔یہ حکم نامہ 46 روز تک نافذالعمل رہے گا اور حالات کے مطابق اس میں توسیع یا ترمیم کی جا سکے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6036/2025
کوئٹہ3ستمبرکمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت ہنہ کے پہاڑوں کو سرسبز و شاداب بنانے اور درخت لگانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کلیم اللہ سمیت محکمہ جنگلات اور محکمہ ماحولیات کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہنہ جھیل کے پہاڑوں پر درخت لگانے اور انہیں سرسبز و خوبصورت بنانے کے لیے پلان مرتب کیا جائے گا۔ اس موقع پر پانی کی دستیابی، زیر زمین پانی کی صورتحال، موسمی حالات اور موزوں درختوں کے انتخاب کے حوالے سے تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ مون سون کے دوران کوئٹہ میں شجرکاری کی گئی ہے جبکہ مستقبل میں کوئٹہ کے موسم کے مطابق درختوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک جامع فزیبلٹی رپورٹ مرتب کی جائے گی جس میں ان درختوں کی نشاندہی کی جائے گی جو مقامی ماحول میں تیزی سے نشوونما پاتے ہیں اور کم پانی میں زندہ رہ سکتے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہنہ کے پہاڑوں پر زیتون، انجیر، انار، پستہ اور دیگر فروٹ ایبل پودے لگانے کے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ پہاڑ نہ صرف سرسبز ہوں بلکہ عوام کی معاشی ضروریات بھی پوری ہو سکیں۔ اس ضمن میں درختوں کی ٹیسٹنگ، سروائیول اور دیگر پہلووں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ آئندہ ہفتے فیلڈ وزٹ کر کے عملی پلان تیار کیا جائے تاکہ تمام عوامل کو دیکھتے ہوئے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے درخت لگائے جائیں جو تیزی سے نشوونما پاتے ہوں اور انہیں کم سے کم پانی درکار ہو۔ اسی طرح اسکولوں اور کالجوں میں بھی شجرکاری مہم کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ معاشرے میں ماحول دوست رویوں کو فروغ دیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6037/2025
کوئٹہ3ستمبرکمشنر کوئٹہ ڈویشن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادی، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویشن کلیم اللہ، ایف سی حکام، پولیس افسران، انجمن تاجران کے نمائندے، اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور معززین نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ اور فول پروف سیکیورٹی کے تحت نکالا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، لہٰذا جلوس کے روٹس کو مکمل طور پر سیل کر کے پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعے کے بعد سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی حساس ہے، اس لیے جلوسوں اور ریلیوں کی تعداد کو کم سے کم رکھا جائے تاکہ مرکزی جلوس کو بھرپور اور منظم سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ جلوس کے دوران تمام دکانیں بند رکھی جائیں گی، گاڑیوں کی پارکنگ جلوس کے مقام سے دور کرائی جائے گی، اور جلدازجلد جلوس کے اختتام کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ پولیس رضاکاروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہے گی تاکہ جلوس کے انتظامات مزید موثر بنائے جا سکیں۔کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوس کے دوران عوام کے تحفظ کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی اور تمام مکاتب فکر کے افراد سے اپیل ہے کہ وہ امن و بھائی چارے کو فروغ دیں اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6038/2025
نصیرآباد 3ستمبر۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی سربراہی میں ڈویژنل ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی زیر نگرانی انٹریوز بروز بدھ 2025۔9۔3 کو منعقد ہوے۔ یاد رہے یہ انٹر ویوز ڈویڑنل سطح پر ڈاکٹرز، نرسز کی خالی آسامیوں کو عارضی بنیادوں پر پر کرنے کے صوبائی حکومت کے پالیسی کے تحت ہوے۔ ان تعیناتی میں بہت سے امیداروں نے حصہ لیا۔ حکومت بلوچستان کی اس پالیسی کے تحت صحت عامہ کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ہسپتالوں اور دھی مراکز صحت میں بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے صحت کے بنیادی مراکز میں طبی عملے کی کمی کو پورا کرنا ضروری ہے۔ کہ حکومتی عزم کے تحت اس کمیٹی میں بھرتی کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے ممبران جن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجرز شامل تھے، نے شرکت کی۔کمیٹی کے سامنے متعدد امیدوار پیش ہوئے واضح رہے کہ ڈویڑنل سطح پر ڈاکٹرز اور نرسز کی تعیناتی کا یہ تیسرا مرحلہ تھا۔ اس سے قبل بھی اس پالیسی کے تحت ڈویڑنل کے مختلف صحت کے مراکز میں عارضی طور پر تعیناتیاں کی جا چکی ہے جس سے طبعی عملے کی کمی کو خاص طور پر دور کیا جا چکا ہے عوامی حلقوں کی جانب سے اس حکومتی اقدام کو سراہا جا رہا ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6039/2025
کوئٹہ، 3ستمبر۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومتِ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں بروز ہفتہ، 6 ستمبر 2025 بمطابق 12 ربیع الاول 1447 ہجری کو عید میلادالنبیﷺکے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ اس سلسلے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6040/2025
نصیرآباد3ستمبر۔ ۔ڈویژنل اسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈاکٹرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژنل اسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں لوگوں کو دی جانے والی صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی، عملے کی کارکردگی ،و ان کی حاضری کو یقینی بنانے اور ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب اللہ پندرانی سمیت اسپتال کے مختلف شعبوں سے وابستہ ڈاکٹرز اور عملے نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اسپتال میں لوگوں کو دی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز کے اوقات کار، فرائض کی انجام دہی اور دیگر انتظامی و عملی مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے منعقدہ ڈاکٹرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز معاشرے کے مسیحا ہیں اور ان پر انسانی جانوں کو محفوظ رکھنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ڈاکٹروں کی غیر حاضری ایک ناقابل قبول عمل ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہٰذا فرائض میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور زیر علاج مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے سستی یا پھر کاہلی نہیں ھونی چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ جہاں کہیں ڈاکٹرز کو مسائل درپیش ہوں، ان کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے ادویات کی دستیابی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اعلیٰ حکام کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا تاکہ اسپتال میں ضروری ادویات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اسپتال کے تمام عملے کی حاضری کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو صحت کے شعبے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کے مسائل میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ: 3 ستمبر ۔ محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے میڈیکولیگل ڈیپارٹمنٹ سول ہسپتال کوئٹہ (سینڈمن پروونشل ہسپتال) کی جانب سےسانحہ شاہوانی اسٹیڈیم بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے شہداء کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیاض کے مطابق اس المناک واقعے میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 15 افراد شہید ہوئے۔ ان میں بشیر احمد ولد عبدالخالق (سمالانی، پنجپائی)، محمد اسحاق ولد طور باز (مینگل، نوشکی)، نجیب اللہ ولد حبیب اللہ (مینگل، قلات)، حاجی محمد حنیف ولد حاجی مشتاق (نیازی، پولیس لائن)، اللہ بخش ولد امام بخش (زہری، جھل مگسی)، نجیب اللہ ولد اسد اللہ (قمبرانی، خاران)، نصراللہ ولد سیف اللہ (بلوچ، کیچی بیگ)، عبدالنبی ولد عبدالرشید (بلوچ، کیچی بیگ)، شان ولد پَنال (بھٹی، گنداواہ)، محمد احسن ولد رودین خان (مینگل، نوشکی)، ارشد ولد منتھار (راجپوت، سانگھڑ)، مدد خان ولد نور محمد (مینگل، نوشکی)، وقار احمد ولد خدائے رحیم (کاشانج، دالبندین)، علی نواز ولد بخش محمد (لہڑی، کوئٹہ) اور حفیظ اللہ ولد فیض اللہ (سمالانی، پنجپائی) شامل ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6041/2025
دکی03 ستمبر 2025
دُکی: ڈپٹی کمشنر دُکی محمد نعیم خان نے انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے دن بھی مختلف ٹیموں کا دورہ کیا اور اُن کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ وزٹ کے دوران ٹیلی شیٹس کے اندراج، فنگر مارکنگ، ڈور مارکنگ اور حفاظتی اقدامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ انہوں نے ٹیم ممبران سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے ان کی محنت اور لگن کو سراہا اور کہا کہ ان کی خدمات معاشرے کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے نہایت اہم ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دُکی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا:”انسدادِ پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایک بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیے، کیونکہ یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے حکومت، محکمہ صحت اور عوام سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ آئندہ نسلوں کو ایک صحت مند اور محفوظ مستقبل دیا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر6042/2025
گوادر: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر زاہد حسین ،اے ڈی لوکل گورنمنٹ دوست محمد بلوچ، انجنیئر حمزہ اور دیگر افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں سڑک کی تعمیر، ڈگارو اسکول کے واش رومز، اسکولوں کی سولرائزیشن اور پسنی جیٹی پر ماہی گیروں کے شیڈ کے منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔
فیصلوں کے مطابق سڑک کا منصوبہ دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا، ڈگارو اسکول میں لڑکیوں کے لیے واش رومز کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے گا، اسکولوں کی سولرائزیشن پر اے سی گوادر اور اے سی پسنی سے فوری رپورٹ طلب کی جائے گئی، جبکہ ماہی گیروں کے شیڈ کا سائز بڑھا کر ٹی آر گارڈر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر6043/2025
چمن 03 ستمبر 2025:
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نوید نے آج اچانک بنیادی صحت مراکز (BHU) محمود آباد اور کرم خان کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مراکز صحت میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او نے عملے کی حاضری چیک کی، ادویات کے اسٹاک کا معائنہ کیا اور مریضوں سے براہِ راست ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے واضح کیا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ڈاکٹر نوید نے بھی اس بات پر زور دیا کہ بنیادی صحت مراکز میں ادویات اور دیگر سہولیات ہر وقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کی بروقت علاج و معالجہ کو یقینی بنانے کیلئے ڈاکٹرز ایمانداری دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات انجام دیں
خبرنامہ نمبر6044/2025
چمن 03 ستمبر 2025:
اسسٹنٹ کمشنر سٹی چمن عزیزاللہ کاکڑ کا چمن شہر کے مختلف آٹا گوداموں کا اچانک دورہ۔ اے سی چمن نے آج چمن شہر کی مختلف آٹا گوداموں کے دورے کے دوران گودام مالکان کو سختی سے ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کرنیوالے مالکان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام کو آٹا حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر فراہم کی جائے انہوں نے آٹا سٹور مالکان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی گرانفروشی اور من مانی کرنے والوں کیساتھ ہم کسی قسم کی مصلحت پسندی اور نرمی کا مظاہرہ نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بنیادی اشیائے ضرورت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر اے سی چمن نے عوام کو سرکاری نرخ نامے پر آٹا فراہم کیا اسسٹنٹ کمشنر کی اس اقدام کو عوامی حلقوں نے سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف مہنگائی پر قابو پایا جا سکے گا بلکہ آٹے کی مصنوعی قلت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ عوام نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے
خبرنامہ نمبر 6045/2025
سبی 3 ستمبر 2025:
ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے جاری پولیو مہم کے تیسرے روز فیلڈ کا دورہ کیا اور سبی کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر احسان اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے گھروں کا دورہ کرکے والدین سے براہ راست تصدیق کی اور بچوں کے ہاتھوں پر لگے نشانات چیک کیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں، اسکے علاوہ وہ لونی روڈ پر قائم پولیو ٹیم کے سپورٹ سینٹر کا بھی معائنہ کیا اور وہاں موجود عملے سے تفصیلات حاصل کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سبی اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر احسان اللہ ریلوے اسٹیشن بھی گئے، جہاں انہوں نے آنے والی ٹرین پر موجود بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سختی سے ہدایت جاری کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے، والدین اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر ہر بچے کو لازمی قطرے پلائیں اور درست و شفاف ریکارڈ یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بچہ مس نہ ہو، انہوں نے مزید کہا کہ والدین افواہوں پر کان نہ دھریں کیونکہ پولیو کے قطرے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کی ضمانت ہیں۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر آفس سبی میں پولیو مہم کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے کی، اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالقادر ہارون ، WHO کے نمائندے ڈاکٹر احسان اللہ ، ڈاکٹر نصیر کرد سمیت پولیو ٹیموں کے مانیٹرز اور تمام یونین کونسلز کے یو سی ایم اوز نے شرکت کی یو سی ایم اوز نے اپنی اپنی یونین کونسلز میں پولیو مہم کے دوران کور کیے گئے، ریکارڈڈ اور مسڈ بچوں کے حوالے سے تفصیلات پیش کیں۔
خبرنامہ نمبر6046/2025
کوئٹہ، 3 ستمبر 2025ء
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بدھ کو سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر اور سی ایم ایچ کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ صوبائی وزیر انڈسٹریز سردار کوہیار خان ڈومکی پارلیمانی سیکرٹری محمد خان لہڑی رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک ، سینیٹر آغا شاہزیب درانی بھی ہمراہ تھے جبکہ سیکرٹری صحت مجیب الرحمن، کمشنر کوئٹہ جہانزیب خان اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو محکمہ صحت اور اسپتال حکام نے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور دیگر اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی میر سرفراز بگٹی نے زخمیوں اور ان کے ورثاء سے ملاقات کی اور علاج معالجے کی صورتحال دریافت کی انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اظہارِ اطمینان کیا اور کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ شدید زخمیوں کو فضائی سروس کے ذریعے کراچی منتقل کرنے کے احکامات گزشتہ شب ہی جاری کر دیے گئے تھے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مریض اور ان کے ورثاء مکمل اطمینان رکھیں علاج و معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی یا کمی برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی اور انسانیت دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں دہشت گرد بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ سانحہ کے شہداء کے اہل خانہ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن مدد اور معاونت کی جائے گی
خبرنامہ نمبر6047/2025
کوئٹہ، 3 ستمبر 2025ء
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی ہلالِ امتیاز (ملٹری)، کمانڈر کراچی نے ملاقات کی اور پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (PIMEC) کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کی دعوت دی انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان نے PIMEC 2023 کے پہلے ایڈیشن میں کامیابی کے ساتھ حصہ لیا تھا اور 400 ملین امریکی ڈالر کے معاہدے بھی کیے تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت قومی ترقی کے ہر فورم پر بھرپور کردار ادا کرے گی اور میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع کو مزید فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ملاقات کے اختتام پر سوئنیرز کا تبادلہ بھی کیا گیا
خبرنامہ نمبر 6048/2025
لورالائی ،3ستمبر 2025: ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم بلوچ کے سربراہی میں آج لورالائی بازار میں POR کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کے خلاف حکومت بلوچستان کے حکم پر آج بھی آپریشن جاری رہا لورالائی بازار، نادر مارکیٹ، ہسپتال محلہ، نیو اڈا میں POR کارڈ ہولڈرز افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاون اور آپریشن میں 06 فیمیلز پر مشتمل 116 افراد افغانستان روانہ کیے اور 35 دکانیں سیل کر دی گئی ۔
حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کے مشترکہ فیصلے کے تحت افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے ہدایت کی کہ تمام غیر قانونی مہاجرین اور غیر قانونی مقیم اور اے سی سی فہرست میں شامل افراد کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا جائے تاکہ کارروائی میں آسانی ہو۔ انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھنے، غیر قانونی باشندوں کے بینک اکاؤنٹس اور موبائل سمز کا ریکارڈ اکٹھا کرنے، اور مقامی معتبرین و معززین کو اعتماد میں لے کر پرامن ماحول میں آپریشن کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں کا خاص خیال رکھا جائے اور تمام ادارے باہمی مشاورت سے ایسا لائحہ عمل مرتب کریں جو غیر قانونی باشندوں کی واپسی ہر صورت ممکن بنائے۔ ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو ہر صورت میں افغانستان بھیجا جائے گا اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر بدستور جاری رہے گا۔اس آپریشن میں دوفعدار جہانگیر خان ، محرراختر دوفعدار صالح اور لیویز QRF نے حصہ لیا.
خبرنامہ نمبر6049/2025
کوئٹہ، 3 ستمبر 2025:
صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے ترقی فاؤنڈیشن کے سربراہ امجد رشید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سماجی شعبے میں خواتین کی ترقی، ان کے معاشرتی کردار کے فروغ اور فیصلہ سازی کے عمل میں مؤثر شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کی معاشی استحکام اور ترقی کے لیے مختلف عملی اقدامات جاری ہیں تاکہ وہ نہ صرف اپنے خاندان بلکہ صوبے کی مجموعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہر سطح پر سہولیات فراہم کر رہی ہے اور پالیسی سازی میں ان کی بھرپور نمائندگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے امجد رشید نے خواتین کی فلاح و بہبود اور پالیسی سازی میں ترقی فاؤنڈیشن کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ شراکت داری کے ذریعے صوبے میں سماجی ترقی کے اہداف کو مزید بہتر انداز میں حاصل کیا جا سکتا ہے
خبرنامہ نمبر6050/2025
جعفرآباد۔۔۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایس اینڈ جی اے ڈی و رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید بادینی نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کے ہمراہ ایریگیشن ڈرینیج سسٹم کا دورہ کیا اور وہاں جاری نکاسی آب کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو انجینیئر ایریگیشن ڈرینیج سسٹم گل حسن کھوسہ نے انہیں سسٹم کی موجودہ صورتحال، درپیش مسائل اور ممکنہ بہتری کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ معائنے کے دوران صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عبدالمجید بادینی نے کہا کہ حکومت بلوچستان ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن پیشگی اقدامات کر رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں عوام کی جان و مال کو محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایریگیشن ڈرینیج سسٹم کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے گا تاکہ بارش یا سیلاب کی صورت میں پانی کے فوری اخراج کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات کے امکانات ہمیشہ موجود رہتے ہیں تاہم حکومت کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ عبدالمجید بادینی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ندی نالوں اور ڈرینیج چینلز کی بروقت صفائی، مرمت اور مضبوطی کے کام جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش باقی نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد عوام کو ریلیف دینا اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، اس لیے تمام محکمے باہمی رابطے اور اشتراک سے اپنے فرائض انجام دیں۔ دورے کے اختتام پر انہوں نے ایریگیشن ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اگر تمام ادارے مربوط حکمت عملی سے کام کریں تو کسی بھی آفت کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
خبرنامہ نمبر6051/2025
جعفرآباد۔۔۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور فیلڈ میں خدمات سرانجام دینے والی پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ٹیموں سے ملاقات کی اور انسداد پولیو مہم کے تمام امور پر ان سے معلومات حاصل کیں۔ جائزے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے اور فنگر مارکنگ، ڈور مارکنگ سمیت مہم کی دیگر تکنیکی جزئیات کا بھی باریک بینی سے معائنہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اداروں اور ٹیموں کی مربوط کوششیں ناگزیر ہیں اور ضلع انتظامیہ اس قومی فریضے کی انجام دہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔بعد ازاں شام کے وقت ان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد پولیو مہم کا ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام پولیو ورکرز، ایریا انچارجز اور یو سی ایم اوز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ہر یونین کونسل سے کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں اور مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل، چیلنجز اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے تمام ٹیموں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی ذمہ داری ہے جس میں تمام متعلقہ اداروں اور افراد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رہ جانے والے بچوں تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے مائیکرو پلاننگ مزید بہتر بنائی جائے اور فیلڈ میں موجود ٹیموں کی بھرپور معاونت کی جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔انہوں نے تمام یو سی ایم اوز اور ایریا انچارجز کو تاکید کی کہ وہ مہم کی مکمل نگرانی کریں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس مرتب کرکے فوری طور پر متعلقہ حکام کو ارسال کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جعفرآباد کو پولیو فری ضلع بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس مقصد کے حصول تک کوششیں جاری رہیں گی۔
خبرنامہ نمبر6052/2025
نصیرآباد۔۔۔صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے صوبائی سیکرٹری آبپاشی صالح محمد ناصر کے ہمراہ ایریگیشن سرکل آفس نصیرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینیئر غلام سرور بنگلزئی نے کینالز کی بھل صفائی، تعمیر و مرمت اور زرعی پانی کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ، چیف انجینیئر کینالز ناصر مجید، پاکستان پیپلز پارٹی نصیرآباد ڈویژن کے صدر میر بلال صادق عمرانی، ایگزیکٹو انجینیئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی، پروجیکٹ ڈائریکٹر عتیق الرحمان، سب ڈویژنل آفیسران امان اللہ گاجانی، رسول بخش پندرانی، اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ظہیر احمد عمرانی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق مرانی نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے مورال کو بلند رکھنے کے لیے افسران کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن کے گرین بیلٹ کو مزید زرخیز بنانے کے لیے محکمہ بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر غیر قانونی طریقے سے پانی چوری کرنے والوں کی روک تھام کی جائے، واٹر کورسز کو مسمار کیا جائے اور ہائی کورٹ کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ریونیو کے ساتھ مل کر سرکاری واجبات کی وصولی کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ حکومت کے واجب الادا بقایاجات کو وصول کیا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر6053/2025
چمن 03 ستمبر 2025:
اسسٹنٹ کمشنر سٹی چمن عزیزاللہ کاکڑ کا چمن شہر کے مختلف آٹا گوداموں کا اچانک دورہ۔
اے سی چمن نے آج چمن شہر کی مختلف آٹا گوداموں کے دورے کے دوران گودام مالکان کو سختی سے ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کرنیوالے مالکان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام کو آٹا حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر فراہم کی جائے انہوں نے آٹا سٹور مالکان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی گرانفروشی اور من مانی کرنے والوں کیساتھ ہم کسی قسم کی مصلحت پسندی اور نرمی کا مظاہرہ نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بنیادی اشیائے ضرورت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر اے سی چمن نے عوام کو سرکاری نرخ نامے پر آٹا فراہم کیا اسسٹنٹ کمشنر کی اس اقدام کو عوامی حلقوں نے سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف مہنگائی پر قابو پایا جا سکے گا بلکہ آٹے کی مصنوعی قلت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ عوام نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے
خبرنامہ نمبر6054/2025
چمن 03 ستمبر 2025:
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی محمود آباد اسکول چمن کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے اسکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں اور بچوں کے لیے صحت و صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ سے تعلیمی معیار اور طلبہ کو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا،ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ تعلیم اور صحت دونوں ایک روشن مستقبل کی بنیاد ہیں، اس لیے بچوں کو معیاری تعلیم اور صحت مند ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ صفائی اور صحت پر بھی خاص توجہ دی جائے۔علاقہ مکینوں اور والدین نے ڈپٹی کمشنر کے اس دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے تعلیمی معیار اور بچوں کی صحت کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی
خبرنامہ نمبر6055/2025
چمن 3 ستمبر 2025:
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور ڈی ایچ او چمن ڈاکٹر نوید بادینی نے پولیو مہم کے تیسرے روز فیلڈ میں جا کر پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے پولیو سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دور افتادہ اور پہاڑوں کے بیچ اور دامن میں آباد گھروں تک اپنے اپروچ کو یقینی بنائیں اور پانچ سال تک کی بچوں کو پولیو ویکسین ہر حال میں پلائیں ڈی سی چمن نے بچوں کی فنگر پرنٹس اور ڈور مارکنگ کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس عمر بھر کیلئے بچوں کو معذور اور اپاہج بنا دیتی ہے مگر اس سے بچاؤ تب ممکن ہے کہ ہم پانچ سال تک کی بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلائیں انہوں نے کہا کہ ہر بچہ ایک صحت مند مستقبل کا حق دار ہے اور یہ کسی بھی مہذب معاشرے اور ریاست کی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ وہ اپنے قوم کے بچوں کو ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں۔اور پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران چوکنا اور الرٹ رہیں اور پولیو سٹاف کیساتھ آخری وقت تک اکیلے میں چھوڑا جائے
خبرنامہ نمبر6056/2025
کوئٹہ 03 ستمبر2025: صوبائی سیکرٹری محکمہ ترقی نسواں سائرہ عطا نے کہا ہے کہ اس طرح کی تربیتی ورکشاپ سے شرکاء کے علم اور استعداد کار میں اضافہ ہوتا ہے جو خواتین اور بچیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ خواتین کے لیے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنفی بنیادوں پر تشدد کی روک تھام اور متاثرین کو مؤثر معاونت فراہم کرنے کے لیے اداروں کے درمیان قریبی تعاون اور مربوط رابطہ کاری ناگزیر ہے۔ صنفی بنیادوں پر تشدد (GBV) کیس مینجمنٹ انوائرنمنٹ اسٹرینتھننگ کے حوالے سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ آج بروز بدھ سرینا ہوٹل کوئٹہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس تربیتی پروگرام کا انعقاد یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ (UNFPA) اور محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان کے اشتراک سے کیا گیا۔ ورکشاپ کی نگرانی پروگرام اینالسٹ یو این ایف پی اے شماعلہ نے کی، جبکہ ٹرینر مدیحہ نے شرکاء کو تفصیلی رہنمائی فراہم کی تربیتی ورکشاپ میں مختلف محکموں کے افسران، انسانی حقوق کمیشن کے نمائندگان اور غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کے نمائندے شریک ہوئے۔ ان میں محکمہ ترقی نسواں، سماجی بہبود، پولیس، پاپولیشن اینڈ ہیلتھ، پی ڈی ایم اے، محکمہ اطلاعات اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شامل تھے۔ تربیتی سیشنز کے دوران شرکاء کو جی بی وی کیس مینجمنٹ انوائرنمنٹ اسٹرینتھننگ کی گائیڈ لائنز، کیس مینجمنٹ کے مراحل، سازگار ماحول کے قیام کے عملی طریقہ کار اور مختلف عملی سرگرمیوں کے ذریعے آگاہی فراہم کی گئی۔ مزید یہ کہ شرکاء کو اپنے اپنے اداروں کے لیے عملی ایکشن پلان مرتب کرنے کا موقع بھی دیا گیا تاکہ تربیت کے اثرات حقیقی سطح پر ظاہر ہو سکیں۔ تقریب کے دوران سیکرٹری ترقی نسواں نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں، جبکہ یو این ایف پی اے کی نمائندہ نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد اور مستقبل کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے اس تربیتی پروگرام کو نہایت مفید قرار دیا اور کہا کہ اس سے ان کے عملی کام میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں خواتین و بچیوں کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول قائم کرنے کی کوششوں کو مزید تقویت دی جائے گی اور صنفی بنیادوں پر تشدد کے کیسز کو زیادہ مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں حل کیا جا سکے گا۔
خبرنامہ نمبر6057/2025
گوادر02ستمبر2025: ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے بی ایچ یو گھٹی ڈور اور بی ایچ یو شادوبند کا تفصیلی مانیٹرنگ اور فیسلیٹیشن وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران انہوں نے اداروں میں تمام متعلقہ ریکارڈز کا باریک بینی سے معائنہ کیا، عملے کی حاضری کو چیک کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر مرشد دشتی نے او پی ڈی رجسٹر، ایم این سی ایچ سینٹر، ٹیلی ہیلتھ کلینک، ای پی آئی سائٹس اور دیگر اہم ریکارڈز کی جانچ پڑتال کی تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر مریضوں کے لیے ضروری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر نے عملے کو ہدایت کی کہ علاج معالجے کے ہر مرحلے میں عوامی خدمت کو ترجیح دی جائے اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی ایچ آئی کا مقصد دور دراز علاقوں میں عوام کو معیاری صحت خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ بنیادی علاج ان کی دہلیز پر میسر ہو۔
خبرنامہ نمبر6058/2025
گوادر: چیرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ نے جی پی اے اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جم، بیڈمنٹن کورٹ اور ٹیبل ٹینس، اسنوکر ہال اور انڈور گیمز کا معائنہ کیا۔ اس دوران چیرمین گوادر پورٹ نے جی پی اے فٹبال ٹیم سے ملاقات کی۔ جی پی اے فٹبال ٹیم کے کوچ عیسیٰ عارف نے ٹیم کو درپیش مسائل سے چیرمین کو آگاہ کیا، جس پر چیرمین نور الحق بلوچ نے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹبال ان کی پسندیدہ گیم ہے اور نوجوانوں کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیئے جائیں گے۔ چیرمین گوادر پورٹ نے جی پی اے فٹبال ٹیم کو گوادر اور مکران کی سطح پر فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی ہدایت دی تاکہ علاقے میں کھیل خصوصاً فٹبال کو فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے۔ فٹبال میرا پسندیدہ کھیل ہے اور میں چاہتا ہوں کہ گوادر کے نوجوان نہ صرف مقامی بلکہ قومی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔
خبرنامہ نمبر6059/2025
کوئٹہ 3 ستمبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی اور تعمیری تبدیلی کیلئے پرعزم ہیں. منتشر آبادی کی وجہ سے دورافتادہ اضلاع کے لوگوں کو تمام سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ہمیں سہولیات اور مواقعوں کے فقدان کا خوب احساس ہے جن کا آپ سب کو روزانہ سامنا کرنا پڑتا ہے. ہم اپنی استطاعت کے مطابق صحت کی سہولیات، تعلیم، پانی، سڑک اور بجلی کے حوالے سے درپیش مشکلات ترتیب وار حل کرینگے. کانڑ مہترزئی میری اور میرے ہمراہ صوبائی وزراء کی عزت افزائی اور پرتپاک استقبال پر آپ سب خراج تحسین کے مستحق ہیں. ہم آپ کے احسان مند ہیں. آپ کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانڑ مہترزئی میں سیاسی رہنماؤں، قبائلی عمائدین اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں پر مشتمل عوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ایک روزہ دورے کے موقع پر گورنر بلوچستان نے گرڈ اسٹیشن اور سنگر سڑک کا باقاعدہ افتتاح کیا. اس موقع پر اسپیکر صوبائی اسمبلی کیپٹن عبدالخالق اچکزئی ، صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، میر عاصم کرد گیلو، نورمحمد دومڑ، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل ، ہادیہ نواز، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ملک آمان اللہ مہترزئی اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی. شرکاء سے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ شہروں پر دباؤ کو کم کرنے کیلئے ہمیں تعلیم، صحت اور صاف پانی کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ کو تیار کرنا چاہیے۔ یہ متوازن طرز عمل ہمارے صوبے کی مجموعی ترقی کو یقینی بنائیگا۔ کانڑ مہترزئی میں سڑکوں کی کشادگی، مزید تعلیمی اداروں کے قیام، طبی سہولیات کی فراہمی اور صاف پانی تک رسائی دینے سے متعلق آپ کے مسائل وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں کے حکام تک پہنچا دونگا. گورنر مندوخیل نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے شہر اور دیہات دونوں جدید ترقی اور سہولیات کے لحاظ سے پسماندہ ہیں لیکن دیہی علاقوں کو بنیادی سہولیات اور مواقع کی کمی کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ دیہی ترقی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری اور سب کے لیے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں کیونکہ ہم دیہی ترقی میں شہریوں کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں
خبرنامہ نمبر6060/2025
گوادر: گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سید ظہور شاہ ہاشمی میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں کالج کے پرنسپل نصیر احمد بلوچ اور وائس پرنسپل حنیف حمل نے طلبہ کے ہمراہ پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پرنسپل نصیر احمد بلوچ نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحول کو خوشگوار بناتی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند اور صاف فضا فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ درختوں کی دیکھ بھال کو اپنی ذمہ داری سمجھیں تاکہ یہ مہم پائیدار اور مؤثر ثابت ہو۔
وائس پرنسپل حنیف حمل نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل شجرکاری جیسی مثبت سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں ماحول دوست سوچ کو فروغ دے سکتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کالج کیمپس کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔
طلبہ نے اس موقع پر شجرکاری مہم میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور عزم کیا کہ وہ درختوں کو اپنی حفاظت اور دیکھ بھال کے ذریعے مستقبل کا سرمایہ بنائیں گے۔
خبرنامہ نمبر6061/2025
کوئٹہ03ستمبر2025: محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ایک اعلامیہ کے مطابق بورڈ آف ریونیو کے صوبے بھر سے 11 نائب تحصیلداروں کو ترقی دے کر تحصیلدار کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
ترقی پانے والوں میں منیر احمد، خدائی داد، غلام مرتضیٰ، محمد اکرام، عامر عنایت، طفیل سرور، اعظم خان، مانک خان، عبدالصمد مری، محمد نسیم اور مبارک خان شامل ہیں۔
خبرنامہ نمبر6062/2025
کوئٹہ 3 ستمبر2025:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ معاوضہ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سریاب روڈ دھماکے کے متاثرین کو مالی امداد فراہم کرنے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ محمد انور کاکڑ، محکمہ سوشل ویلفیئر، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران گزشتہ شب سریاب روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے تفصیلی کوائف مرتب کیے گئے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں حکومت کی جانب سے مقررہ معاوضہ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں مالی معاونت حاصل کرسکیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان دہشت گردی کے واقعات میں متاثر ہونے والے شہریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو جلد از جلد معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ متاثرین کے کوائف کی جانچ میں شفافیت اور تیزی کو یقینی بنایا جائے تاکہ امدادی رقوم بروقت مستحقین تک پہنچ سکیں۔
خبرنامہ نمبر6063/2025
کوئٹہ 03 ستمبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے تیسرے دن کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) محمد انور کاکڑ، نیشنل ای او سی، ڈویژنل ای او سی، ضلعی افسران، ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈپٹی ڈی ایچ او، مانیٹرنگ افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں تیسرے دن کی کوریج رپورٹ پیش کی گئی، جس میں کوئٹہ کی تمام یونین کونسلز اور سب ڈویژنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رفیوزل، این اے اسٹیل، رفیوزل کلسٹرز، این ٹی چائلڈ اور ٹیموں کی مجموعی کارکردگی پر نظر ڈالی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایت کی کہ جو ٹیمیں کام نہیں کر رہیں ان ٹیموں کے خلاف کاروائی کیا جائے، اور مسلسل کمزور کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو فارغ کر دیا جائے۔
کمزور کوریج والے علاقوں کے حوالے سے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، جن کے لیے کل سے رفیوزل کوریج پلان مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کچھ علاقوں میں کوریج تسلی بخش رہی جبکہ گیسٹ کوریج بھی بہتر پائی گئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام ٹیموں کو درپیش مسائل فوری طور حل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ سٹل رفیوزل گھروں کے بارے نیا پلان مرتب کیا ۔اس دوران کہا کہ بہترین ٹیم ورک ہی ایک کامیاب کمپین کی ضمانت ہے۔ انہوں نے تمام ٹیموں پر زور دیا کہ وہ لگن اور جذبے کے ساتھ مل جل کر کام کریں۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں کہ رفیوزل کوریج میں بھرپور معاونت فراہم کریں اور والدین و کمیونٹی سے گھر گھر جا کر بات چیت کے ذریعے کوریج کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمپین کے دوران روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ کمزوریوں کو فوری طور پر دور کر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مکمل کیا جاسکے۔
Recasted
خبر نامہ نمبر 6059/2025
کوئٹہ 3 ستمبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی اور تعمیری تبدیلی کیلئے پرعزم ہیں. منتشر آبادی کی وجہ سے دورافتادہ اضلاع کے لوگوں کو تمام سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ہمیں سہولیات اور مواقعوں کے فقدان کا خوب احساس ہے جن کا آپ سب کو روزانہ سامنا کرنا پڑتا ہے. ہم اپنی استطاعت کے مطابق صحت کی سہولیات، تعلیم، پانی، سڑک اور بجلی کے حوالے سے درپیش مشکلات ترتیب وار حل کرینگے. کانڑ مہترزئی میری اور میرے ہمراہ صوبائی وزراء کی عزت افزائی اور پرتپاک استقبال پر آپ سب خراج تحسین کے مستحق ہیں. ہم آپ کے احسان مند ہیں. آپ کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانڑ مہترزئی میں سیاسی رہنماؤں، قبائلی عمائدین اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں پر مشتمل عوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ایک روزہ دورے کے موقع پر گورنر بلوچستان نے گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کیا. اس موقع پر اسپیکر صوبائی اسمبلی کیپٹن عبدالخالق اچکزئی ، صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، میر عاصم کرد گیلو، نورمحمد دومڑ، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل ، ہادیہ نواز، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ملک آمان اللہ مہترزئی اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی. شرکاء سے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ شہروں پر دباؤ کو کم کرنے کیلئے ہمیں تعلیم، صحت اور صاف پانی کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ کو تیار کرنا چاہیے۔ یہ متوازن طرز عمل ہمارے صوبے کی مجموعی ترقی کو یقینی بنائیگا۔ کانڑ مہترزئی میں سڑکوں کی کشادگی، مزید تعلیمی اداروں کے قیام، طبی سہولیات کی فراہمی اور صاف پانی تک رسائی دینے سے متعلق آپ کے مسائل وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں کے حکام تک پہنچا دونگا. گورنر مندوخیل نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے شہر اور دیہات دونوں جدید ترقی اور سہولیات کے لحاظ سے پسماندہ ہیں لیکن دیہی علاقوں کو بنیادی سہولیات اور مواقع کی کمی کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ دیہی ترقی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری اور سب کے لیے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں کیونکہ ہم دیہی ترقی میں شہریوں کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں
خبرنامہ نمبر 6064/2025
پشین۔03 ستمبر 2025:
ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی نے کہا ہے کہ صحت عامہ کے شعبے کی بہتری اولین ترجیحات کا حصہ ہے جس کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لانے کے لیے مناسب اور بروقت اقدامات کیے گئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رات گئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس دورے کا مقصد سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور اسٹاف کی موجودگی سمیت صفائی ستھرائی کے انتظامات و دیگر امور کا جائزہ لینا تھا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحت کا شعبہ عبادت اور خدمت خلق کے جزبے سے سرشار ہونا ضروری ہے،عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور غیر حاضری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ صحت کے شعبے سے منسلک ملازمین عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے خدمات سر انجام دیں،ہسپتال کی صفائی و ستھرائی پر توجہ دی جائے۔
خبرنامہ نمبر6065/2025
کوئٹہ 02 ستمبر2025: بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی میں دو روزہ ثالثی (Arbitration) کی تربیتی ورکشاپ کا کامیاب اختتام ہوگیا۔ یہ پروگرام وفاقی وزارتِ قانون و انصاف کے تحت قایم انٹرنیشنل میڈی ایشن اینڈ آربیٹریشن سینٹر (IMAC) نے بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کے اشتراک کے ساتھ منعقد کیا۔ تربیت کا مقصد وکلاء اور دیگر متعلقہ ماہرین کی جدید ثالثی کے طریقہ کار میں صلاحیتوں کو بڑھانا اور متبادل تنازعاتی حل (ADR) کو فروغ دینا تھا۔
اختتامی تقریبِ کے مہمانِ خصوصی ہائی کورٹ بلوچستان کے معزز جج جناب جسٹس گل حسن ترین تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 37(d) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “ریاست سستا اور فوری انصاف یقینی بنائے گی”۔ انہوں نے کہا کہ میڈی ایشن، آربیٹریشن اور دیگر متبادل طریقہ ہائے انصاف اس آئینی تقاضے کو پورا کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ADR نہ صرف عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرتا ہے بلکہ فریقین کو تنازعات کے حل کے لیے کم خرچ، تیز اور خوشگوار راستہ فراہم کرتا ہے، جس سے عوام کو بروقت انصاف تک رسائی ملتی ہے۔بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل جان محمد گوہر نے نوجوان وکلاء کے لیے اس اقدام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا- انہوں نے IMAC و وزارتِ قانون و انصاف کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی تربیتیں نئے وکلاء کو بدلتے ہوئے قانونی تقاضوں کے مطابق تیار کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔تربیت کے دوران عالمی شہرت یافتہ ثالثین میاں شیراز جاوید اور سید حماد یوسف گیلانی نے مختلف موضوعات پر سیشنز دیے۔ ان میں ADR کی بنیادی سمجھ، قومی و بین الاقوامی ثالثی کے ڈھانچے، ثالثی کے طریقہ کار اور عملی پہلوؤں پر جامع گفتگو شامل تھی۔شرکاء نے تربیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق ثالثی کے طریقوں سے آگاہی ملی اور عملی مہارت حاصل ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تربیت ان کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے نہایت مفید ہے اور اس کے ذریعے وہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں ADR کو فروغ دینے میں مؤثر کردار ادا کرسکیں گے۔رجسٹرار IMAC احسان اللہ خان نے اختتامی تقریب میں معزز مہمانِ خصوصی جسٹس گل حسن ترین کی تشریف آوری پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شرکاء، مہمانوں اور تربیت کاروں کی فعال شرکت اور تعاون کو اس تربیت کی کامیابی کا ضامن قرار دیا۔یہ ورکشاپ IMAC کے اس وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت پاکستان میں ADR کو ادارہ جاتی بنیادوں پر فروغ دیا جا رہا ہے۔ قیام کے بعد سے IMAC مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے وکلاء، ججوں، سرکاری افسران اور کاروباری طبقے کو متبادل انصاف کے جدید اور کم خرچ طریقہ کار سے روشناس کروا رہا ہے۔
خبرنامہ نمبر6066/2025
کوئٹہ 03 ستمبر2025: صوبائی سیکرٹری محکمہ ترقی نسواں سائرہ عطا نے کہا ہے کہ اس طرح کی تربیتی ورکشاپ سے شرکاء کے علم اور استعداد کار میں اضافہ ہوتا ہے جو خواتین اور بچیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ خواتین کے لیے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنفی بنیادوں پر تشدد کی روک تھام اور متاثرین کو مؤثر معاونت فراہم کرنے کے لیے اداروں کے درمیان قریبی تعاون اور مربوط رابطہ کاری ناگزیر ہے۔ صنفی بنیادوں پر تشدد (GBV) کیس مینجمنٹ انوائرنمنٹ اسٹرینتھننگ کے حوالے سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ آج بروز بدھ سرینا ہوٹل کوئٹہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس تربیتی پروگرام کا انعقاد یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ (UNFPA) اور محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان کے اشتراک سے کیا گیا۔ ورکشاپ کی نگرانی پروگرام اینالسٹ یو این ایف پی اے شماعلہ نے کی، جبکہ ٹرینر مدیحہ نے شرکاء کو تفصیلی رہنمائی فراہم کی تربیتی ورکشاپ میں مختلف محکموں کے افسران، انسانی حقوق کمیشن کے نمائندگان اور غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کے نمائندے شریک ہوئے۔ ان میں محکمہ ترقی نسواں، سماجی بہبود، پولیس، پاپولیشن اینڈ ہیلتھ، پی ڈی ایم اے، محکمہ اطلاعات اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شامل تھے۔ تربیتی سیشنز کے دوران شرکاء کو جی بی وی کیس مینجمنٹ انوائرنمنٹ اسٹرینتھننگ کی گائیڈ لائنز، کیس مینجمنٹ کے مراحل، سازگار ماحول کے قیام کے عملی طریقہ کار اور مختلف عملی سرگرمیوں کے ذریعے آگاہی فراہم کی گئی۔ مزید یہ کہ شرکاء کو اپنے اپنے اداروں کے لیے عملی ایکشن پلان مرتب کرنے کا موقع بھی دیا گیا تاکہ تربیت کے اثرات حقیقی سطح پر ظاہر ہو سکیں۔ تقریب کے دوران سیکرٹری ترقی نسواں نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں، جبکہ یو این ایف پی اے کی نمائندہ نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد اور مستقبل کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے اس تربیتی پروگرام کو نہایت مفید قرار دیا اور کہا کہ اس سے ان کے عملی کام میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں خواتین و بچیوں کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول قائم کرنے کی کوششوں کو مزید تقویت دی جائے گی اور صنفی بنیادوں پر تشدد کے کیسز کو زیادہ مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں حل کیا جا سکے گا۔
خبرنامہ نمبر6067/2025
کوئٹہ، 03 ستمبر2025:
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف سب ڈویژن سٹی، سب ڈویژن کچلاک، سب ڈویژن صدر اور سب ڈویژن سریاب میں مؤثر کارروائیاں کی گئیں۔
کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 167 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 16 دکانیں سیل کی گئیں۔ 32 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 17 کو جیل منتقل کیا گیا جبکہ 27 دکانداروں پر جرمانے عائد اور 51 دکانداروں کو وارننگز جاری کی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے تندوروں، قصابوں، جنرل اسٹورز، دودھ فروشوں اور ڈیری فارموں کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران دکانوں پر قیمتوں، معیار، صفائی اور وزن کا جائزہ لیا گیا۔ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 14 دکانیں سیل جبکہ 32 دکاندار گرفتار اور 17 افراد کو جیل منتقل کیا گیا۔اس دوران اسپیشل مجسٹریٹ سٹی نے میکانگی روڈ اور سرکی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار اور 10 کو جیل بھجوا دیا۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
خبرنامہ نمبر6068/2025
کوئٹہ 03 ستمبر2025:
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے سب ڈویژن کچلاک، سب ڈویژن صدر، سب ڈویژن سٹی اور سب ڈویژن سریاب میں کاروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 205 کلو گرام پلاسٹک تھیلے ضبط کرلیے۔ اس دوران 13 دکانداران کو گرفتار کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے استعمال سے نہ صرف ماحول کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ انسانی صحت بھی مختلف بیماریوں کے خطرات سے دوچار ہو رہی ہے۔ حکومتِ بلوچستان کی ہدایات کے مطابق کسی بھی صورت پلاسٹک بیگز کے استعمال اور فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متعلقہ مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنران کو ہدایت کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ماحول دوست بیگز کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
خبرنامہ نمبر2025 /6069
کوئٹہ2 ستمبر:-وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فضائی سروسز بروئے کار لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ شاہوانی اسٹیڈیم کے سیریس زخمیوں کو ڈاکٹرز کی تجویز پر کراچی منتقل کیا جائے تاکہ انہیں بروقت اور معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح انسانی جانوں کو محفوظ بنانا اور زخمیوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ حکومت کے تمام وسائل زخمیوں کی جان بچانے اور ان کے علاج معالجے کے لیے وقف ہیں اور ہر ممکن تعاون متاثرہ خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا۔
°°°
خبرنامہ نمبر2025 /6070
قلات 3ستمبر:-پولیو مہم کے تیسرے روز کے اختتام پر جائزہ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)جمیل بلوچ نے آن لائن کی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی ڈی ایس پی منظوراحمد مینگل لائن آفیسر قلات لیویز منیراحمدمینگل ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم بلوچ ڈبلیو ایچ او کے ڈسٹرکٹ سرولنس آفیسر ڈاکٹرنوروز بلوچ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمداقبال نورزئی سمیت مانیٹرنگ آفیسران یوسی ایم اوزنے شرکت کی۔اجلاس میں آج کے پولیو مہم ٹیموں کی کارکردگی درپیش مسائل مقررکردہ ہدف اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیایوسی ایم اوز اور مانیٹرنگ آفیسران نے آج کے مہم ٹیموں کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے متعلق رپوٹ پیش کیئے۔ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہا کہ پولیو ٹیمیں کل آخری روز کیچ اپ کے دن میں گھرگھر جاکر رہ جانے والے بچے رفیوزلز مہمان بچوں اور خانہ بدوشوں کے بچوں کے پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل ممکن ہوسکےمہم کے دوران بہترین کارکردگی پیش کرنے والے ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔
°°°
خبرنامہ نمبر 5972/2025کوئٹہ 2 ستمبر۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے سابق چئیرمین سینیٹ آف پاکستان…