Categories: News

31-05-2025

خبرنامہ نمبر 4210/2025
کوئٹہ، 31مئی 2025: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ معاشرتی ترقی کا انحصار خواتین کی خودمختاری اور انہیں یکساں مواقع فراہم کرنے سے منسلک ہے اس لیے ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر سطح پر اقدامات ضروری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیڈیز پردہ کلب کوئٹہ میں خواتین کے لیے منعقدہ نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بطور مہمان خصوصی نمائش کا افتتاح کیا اور خواتین کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کی خواتین کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی خودمختاری اور باوقار مقام کے لیے پرعزم ہے۔ یہ نمائش خواتین کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جہاں وہ اپنی ہنر مندانہ صلاحیتیوں کو نہ صرف ظاہر کر سکتی ہیں بلکہ اسے معاشی ذریعہ بھی بنا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری نہ صرف ان کے ذاتی استحکام کی ضامن ہے بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کی خوشحالی کا باعث بھی بنتی ہے۔ اس ضمن میں خواتین کو ہنر مند بنانے، کاروبار شروع کرنے، اور معاشرتی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ ترقی نسواں خواتین کے لیے تربیتی ورکشاپس، فنانسنگ اسکیمز، اور مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کرنے جیسے منصوبوں پر کام کررہا ہے تاکہ خواتین کی مصنوعات کو وسیع پیمانے پر فروغ دیا جا سکے۔یہ ایک طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد بلوچستان میں خواتین کو پائیدار معاشی مواقع فراہم کرنا ہے۔
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے خواتین کی ترقی اور خودمختاری کے لئے لیڈیز پردہ کلب کوئٹہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی ادارہ خواتین کی اجتماعی ترقی، ہنر مندی کےفروغ اور معاشی خود انحصاری کے حوالے سے قابلِ ستائش خدمات سر انجام دے رہا ہے جس سے خواتین کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں مدد مل رہی ہے۔نمائش میں مختلف قسم کے دستکاری کے سامان، کپڑوں کی مصنوعات، جیولری، فوڈ آئٹمز، اور دیگر گھریلو اور تخلیقی مصنوعات کے اسٹالز لگائے گئے تھے جن میں بلوچستان کی خواتین نے اپنی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس نمائش میں نہ صرف خواتین کاروباری شخصیات بلکہ طالبات اور خواتین ہنر مندوں کی بھی بڑی تعداد نے حصہ لیا، جو اس بات کا مظہر ہے کہ بلوچستان کی خواتین معاشرتی اور معاشی ترقی میں بھرپور حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

خبرنامہ نمبر 4211/2025
اوتھل31 مئی:لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچرواٹراینڈمیرین سائنسز میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے اشتراک سے ہائر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ ان پاکستان (HEDP) پروجیکٹ کے تحت SAP ERP سسٹم کے نفاذ کے بارے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین کی زیر صدارت میٹنگ کاانعقادکیا گیامیٹنگ میں ادارہ جاتی کارکردگی اور شفافیت کو بڑھانے کے لیے تمام بنیادی تعلیمی اور انتظامی کاموں کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے LUAWMS کے مضبوط عزم کا اعادہ کیاگیا میٹنگ میں TMC کے پراجیکٹ منیجر محمد حارث وحید نے SAP ERP سسٹم اور LUAWMS میں اس کے مرحلہ وار نفاذ کا ایک جامع جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ SAP ERP محض سافٹ ویئر نہیں ہے بلکہ ایک تبدیلی کا ٹول ہے جو شفافیت کو متعارف کرواتا ہےآپریشن کو ہموار کرتا ہے اور تمام محکموں میں حقیقی وقت میں فیصلہ سازی کی سہولت فراہم کرتا ہےیہ نظام جامعہ کے کلیدی افعال کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے تحت مکمل طور پر مربوط کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہےاور کہی اہم ماڈیولز
LUAWMS میں SAP ERP ماڈیولز پر مشتمل ہے۔ سٹوڈنٹ لائف سائیک مینجمنٹ (SLCM) ماڈیول ڈیجیٹائزڈ داخلوں، طلباء کی رجسٹریشن، تعلیمی ریکارڈ، اور فیس مینجمنٹ بشمول داخلہ، سمسٹر، امتحان، ہاسٹل ٹرانسپورٹ فیس کا احاطہ کرتا ہے انہوں نے کہا کہ فنانشل مینجمنٹ (FICO) ماڈیول بجٹ سازی، اخراجات سے باخبر رہنے، اکاؤنٹس کے انتظام اور مالیاتی رپورٹنگ کو خودکار بناتا ہےگرانٹس اور فنڈز کا انتظام تحقیقی گرانٹس، پروجیکٹ کی فنڈنگ، اور عطیہ کنندگان کے تعاون کی شفاف ٹریکنگ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپلائی چین مینجمنٹ (SCM) ماڈیول خریداری، انوینٹری، اور وینڈر مینجمنٹ کو ہموار کرتا ہے۔پروجیکٹ سسٹمز (PS) ادارہ جاتی ترقی کے اقدامات کی منصوبہ بندی، بجٹ سازی اور نگرانی کی حمایت کرتے ہیں۔ انٹرپرائز اثاثہ جات کا انتظام (EAM) ماڈیول بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال اور اثاثہ کی اصلاح کے لیے ایک مرکزی حل پیش کرتا ہے۔ ہیومن کیپیٹل مینجمنٹ (HCM) HR سے متعلقہ تمام کاموں بھرتی، پے رول، چھٹی، کارکردگی کا جائزہ، اور عملے کے ریکارڈ سنبھالتا ہے ۔ مزید برآں، ریئل ٹائم اینالیٹکس اور رپورٹنگ ٹولز ڈیٹا پر مبنی انتظامی فیصلہ سازی کے لیے ڈیش بورڈز اور KPIs تک فوری رسائی فراہم کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ ایس اے پی کے نفاذ کی کامیابی و پیش رفت میں پروجیکٹ ڈائریکٹر جاوید اقبال بلوچ ،ڈاکٹر جاوید معراج، ٹی ایم سی کے پروجیکٹ مینیجر محمد حارث ، محمد سعد خان، TMC HCM کنسلٹنٹ بابر علی، TMC SLCM اکیڈمکس کنسلٹنٹ احسن صدیق، TMC SLCM فنانس کنسلٹنٹ حارث علی، ٹی ایم سی فنانس کنسلٹنٹ حسن شیخ، کا بہت اہم کردار ہے وائس چانسلر اور سینئر قیادت کو منصوبے کے جامع دائرہ کار کے بارے میں مکمل طور پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ LUAWMS کے ڈیجیٹل ارتقاء میں ایک نئے اور تبدیلی کے باب کی نشاندہی کرتا ہے اور جلد ہی LUAWMS مکمل طور پر SAP ERP پر منتقل ہو جائے گا اورایک متحد ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے طلباء، عملے، مالیات، ماہرین تعلیم، اور بنیادی ڈھانچے کا بغیر کسی رکاوٹ کے انتظام کرے گا۔

خبرنامہ نمبر 4212/2025
بارکھان 31 مئی:ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو نے یونین کونسل رکنی کے مختلف بوائز اور گرلز سکولوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین بھنگر۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوید لطیف اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفسیر بوائزسکولز طارق محمود کھیتران تھے۔انہوں نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول گدائی۔گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گدائی رکنی۔گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول باباگرسین۔گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سہراب آباد رکنی۔گورنمنٹ گرلزمڈل سکول عظیم شاہ رکنی اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میاں خان وگہ کا دورہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری اور درس وتدریس کوچیک کیا طلبہ و طالبات سے سبق سنا اور مختلف مضامین سے متعلق سولات کے جوابات پوچھے۔انہوں نے سکولوں میں صفائی کو بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے اپنے دورہ کے موقع پر کہا کہ حکومت بلوچستان تعلیم اور صحت کے شعبے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ تعلیم اور صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ اپنی سکولوں میں حاضریوں کو یقینی بنائیں۔اور درس وتدریس کا سلسلہ جاری رکھیں۔اس معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سہراب آباد کو دوران دورہ بند پایا۔اس پر سخت براہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوید لطیف کو غیر حاضر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ آنے والی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ میٹنگ میں روپورٹ پیش کی جائے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے مزید کہا کہ ایس۔ بی۔ کے اور کنٹریکٹ ملازمین کی بھرتی سے تمام بند سکول کھل چکے ہیں۔ اور ان میں درس و تدریس کا سلسلہ باقائدہ شروع ہوچکا ہے۔ کچھ بند سکولوں کو فعال بنانے کیلئے جلد ہی کنڑیکٹ کی بنیاد پر بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر 4213/2025
کوئٹہ31 مئی :محکمہ ثقافت حکومت بلوچستان کی جانب سے میر یوسف عزیز مگسی کی یاد میں “علم و شعور کے سفر کا اولین نمائندہ یوسف عزیز مگسی” کے موضوع پر تقریب اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد انکی علمی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ نوجوانوں میں ہمارے اکابرین کی خدمات کو اجاگر کرنا تھا تقریب کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ ثقافت حکومت بلوچستان نوابزادہ میر زرین خان مگسی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میر یوسف عزیز مگسی ایک عہد ساز شخصیت تھے جنکی سوچ انکی شخصیت کی عکاس تھی انہوں نے خواتین کی تعلیم کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے معاشرے میں بہتری کی جو سوچ اس وقت لوگوں کو دی وہ بہترین مثال بن کر آج بھی زندہ ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے اس موقع پر مزید کہا کہ میر یوسف عزیز مگسی کی اپنی تہذیب کو جدت دینے میں اہم کردار رہا ہے انکے نظریے کا مقصد ترقی، تعلیم نسواں کی اہمیت زراعت دیگر شعبوں کو وقت کے ساتھ آگے بڑھانے میں ہی ہماری کامیابی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے میر یوسف عزیز مگسی کی تاریخی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کچھ اہم اعلانات بھی کئے جن میں یوسف عزیز مگسی آڈیٹوریم، نظامت ثقافت میں یوسف عزیز مگسی چیئر کا قیام، سالانہ یوسف عزیز مگسی ایوارڈ، یوسف عزیز مگسی لائبریری اور یاد گار مجسمہ یوسف عزیز مگسی کی تعمیر نو شامل ہیں۔ تقریب میں سیکرٹری محکمہ ثقافت سہیل الرحمان بلوچ نے مختلف شخصیات کو ایوارڈ پیش کئے۔ اس کے بعد “یوسف عزیز مگسی-ایک فکری تسلسل” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی سرور جاوید نے سر انجام دیں سیمینار کے مقالہ نگار تھے۔ پروفیسر حسن ناصر، وحید زہیر، ڈاکٹر حسین بخش مگسی، ڈاکٹر سلیم کرد، شاہ وش بزنجو، حافظ محمد طاہر نے پیش کئے سیمینار کی صدارت قاضی عبد الحمید شیرزاد نے کی۔ سیمینار میں تمام مقالہ نگاروں نے انکی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور نوجوان نسل کو انکی سوچ سے روشناس کرایا۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر محکمہ ثقافت حکومت بلوچستان داؤد ترین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ثقافت حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ میر زرین خان مگسی کی قیادت میں سیکرٹری محکمہ ثقافت سہیل الرحمان بلوچ کی سربراہی میں بلوچستان کے علم و ادب کی ان قد آور شخصیات کی سوچ کو آنے والی نسلوں تک پہنچائیں گے۔

خبرنامہ نمبر 4214/2025
کوئٹہ31 مئی :صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پائیدار قیامِ امن کے لیے منعقدہ قبائلی جرگہ ایک مثبت اور تاریخی پیش رفت ہے جس میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی شرکت نے اس کی اہمیت کو مزید اجاگر کر دیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دیرپا امن کا قیام ریاستی اداروں کی اولین ترجیح ہے اور اس جرگے کا انعقاد قبائلی روایات، باہمی مشاورت اور اعتماد کے فروغ کے لیے ایک مؤثر قدم ہے جو صوبے اور عوام کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی فلاح، صحت و تعلیم کی بہتری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ امن و امان کے قیام کو بھی اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھے ہوئے ہے۔ ہمیں مل کر ایک پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کی تعمیر کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

خبرنامہ نمبر 4215/2025
کچھی: دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب ہدایت اللہ بلیدی کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی شہر تحصیل بھاگ ضلع کچھی میں ادا کر دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب کی نمازِ جنازہ عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سیکریٹری ہوم زاہد سلیم، کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن خان، کمشنر قلات ڈویژن شاہزیب خان، ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب ناصر اور ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران، اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد شہید کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر افسران نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، اور ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر 4216/2025
کوئٹہ31 مئی :ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک کلی منگل میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انسانیت سوز کارروائی قرار دیا ہے یہاں جاری ایک مذمتی بیان میں شاہد رند نے دھماکے کے نتیجے میں دو قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے تاکہ ذمہ دار عناصر کو بے نقاب کیا جا سکے ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معصوم شہریوں کے خون سے کھیلنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

06-06-2025

06-06-2025Download

7 hours ago

05-06-2025

خبرنامہ نمبر 4278/2025کوئٹہ۔ 5 جون:جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل پر…

1 day ago

DGPR ADVERTISEMENTS

04-06-2025

1 day ago

05-06-2025

CamScanner 05-06-2025 09.26Download

1 day ago

04-06-2025

خبرنامہ نمبر4258/2025کوئٹہ 4 جون:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی…

2 days ago