Categories: News

30th-September-2025

خبرنامہ نمبر7224/2025
کوئٹہ، 30 ستمبر ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ یہ ریاست ہم سب کی ہے اور اس کے تحفظ کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، دہشتگرد صحت کے مراکز، تعلیمی ادارے بند کرانا چاہتے ہیں مگر ہماری بچیاں اور نوجوان جس جرات اور عزم کے ساتھ ڈٹے ہیں وہ نہ صرف قابلِ تحسین بلکہ قوم کے لیے باعثِ فخر ہے نوجوان پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں کیونکہ یہ ریاست سب کی مشترکہ امانت ہے وزیراعلیٰ نے یہ بات منگل کے روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں شہید پروفیسر ناظمہ طالب کے نام سے منسوب نئے بلاک اور 10 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے جدید اسمارٹ آڈیٹوریم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں صوبائی وزراء میر سلیم احمد کھوسہ، راحیلہ حمید خان درانی، میر محمد صادق عمرانی، رکن صوبائی اسمبلی میر علی مدد جتک، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن صالح محمد بلوچ، سابق سیکرٹری حافظ محمد طاہر، کالج کی پرنسپل سعدیہ فاروقی سمیت اعلیٰ حکام اور طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جس پر پوری قوم اپنے غیور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ فوج، پولیس، ایف سی، لیویز، عام شہری اور وہ افراد جنہوں نے صوبے میں امن و ترقی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا یہ سب تاریخ کے حقیقی ہیرو ہیں انہوں نے کہا کہ زہری میں جاری آپریشن کے نتیجے میں دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور ان کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں وزیراعلیٰ نے پروفیسر ناظمہ طالب کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی سے کوئٹہ صرف تعلیم کی خدمت کے جذبے سے آئیں مگر انہیں بزدلانہ دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا اسی طرح جسٹس نواز مری کو بھی قوم سے چھین لیا گیا وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ سرینہ چوک کو شہید جسٹس نواز مری کے نام سے منسوب کیا جائے گا تاکہ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں ایسا جدید تعلیمی ماحول پیدا کیا جا رہا ہے جہاں دنیا کے کسی بھی حصے سے ماہرین آن لائن لیکچرز دے سکیں گے گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں اضافی کلاسز تعمیر ہوں گی اور طالبات سے کیا گیا لیپ ٹاپ کی فراہمی کا وعدہ ہر حال میں پورا کیا جائے گا انہوں نے اعلان کیا کہ کالج میں ڈیجیٹل سہولیات اور جدید انفراسٹرکچر فراہم کر کے طالبات کو عالمی معیار کی تعلیم دی جائے گی وزیراعلیٰ نے تقریب میں تلاوت، ملی نغمہ اور اسٹیج کی ذمہ داریاں سنبھالنے والی طالبات کے لیے 50 ہزار روپے فی کس انعام کا اعلان کیا انہوں نے ل کہا کہ ملی نغمہ پیش کرنے والی بلا صلاحیت طالبہ موسیقی کے شعبے میں آگے بڑھنا چاہتی ہے تو ان کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اپنے خطاب کے اختتام پر نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو دلیل اور عمل سے شکست دیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بچے اور بچیاں ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور ان کے حوصلے دشمن کے ہر وار سے زیادہ مضبوط ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے الفاظ شہدائ کے ساتھ حکومت کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتے ہیں اور یہ کہ بلوچستان حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے سنجیدہ اور بھرپور اقدامات کر رہی ہے.۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7225/2025
کوئٹہ 30 ستمبر ۔ صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے پشین سٹاپ ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی امن دشمن عناصر کی سازش ہے جس کا مقصد صوبے کے پرامن ماحول کو خراب کرنا ہے حاجی نور محمد دمڑ نے واضح کیا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور کسی کو بھی صوبے کے امن و استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو موقع پر ہی جہنم واصل کردیا دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ زخمیوں کو فوری اور ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام اور سیکورٹی اداروں کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا ہے اور دہشت گردی کے ان بزدلانہ واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7226/2025
، کوئٹہ 30ستمبر ۔ صو بائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا سردار عبدالرحمن کھیتران نے آج کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ کارروائی دہشت گردوں کی ناکام سازش ہے۔صوبائی وزیر نے فورسز کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بڑے نقصان کو ٹال دیا۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدائکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان کا خون امن کی ضمانت بنے گا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور انشاءاللہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7227/2025
کوئٹہ۔ 30 ستمبر ۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے پشین سٹاپ کوئٹہ کے قر پب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے، اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گرد عناصر بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے صوبے کا امن و امان خراب کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں جس میں انہیں کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو موقع پر ہلاک کرتے ہوئے شہر اور عوام کو مزید نقصان پہنچنے سے بچا لیا، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ بم دھماکے میں معصوم عوام و دیگر لوگوں کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے اور اس المناک واقع کا انہیں دل و جان سے افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں لہٰذا اس طرح کے مشکل حالات میں ہمیں عزم و حوصلے کے ساتھ ان تخریب کار عناصر کا مقابلہ کرنا ہوگا، میر محمد صادق عمرانی نے مزید کہا کہ دو دہائیوں سے زائد عرصہ سے
پاکستان کے عوام اور سیکورٹی فورسسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کا جو نذرانہ پیش کیا ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ ہمارا ملک اور صوبہ امن و خوشحالی کا ایک عظیم مرکز بنے گا، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان کے قیام اور دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے جس کے بہترین نتائج جلد برآمد ہونا شروع ہو جائیں گے۔ میر محمد صادق عمرانی نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاءکی کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام شہداءکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاءکرے، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعاءکی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7228/2025
لورالائی 30 ستمبر ۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات اور ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان کی ہدایات پر ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی لورالائی محمد انور جلالزئی کی سربراہی میں ایڈیشنل ایس ایچ او محمد خان باتوزئی ہمراہ پولیس ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مغویہ دختر محمد صدیق ساکن لورالائی کو بازیاب کرلیا۔کارروائی کے دوران مقدمہ نمبر 255/025، بجرم دفعات 365، 354، 452، 109، 147، 148، 149، 337-AD میں مطلوب دو نامزد ملزمان میرانی ولد وٹے اور وٹے ولد نوراگئی قوم موسخیل ساکن درگئی کدیذئی کو گرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل ملزمان نے کلی چپلی سے اسلحے کے زور پر ایک لڑکی کو اغوا کیا تھا اور درگئی کے مقام پر لڑکی کے چچا کو قتل کردیا تھا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرلیا جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7229/2025
دکی 30ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر آفس دکی میں اکتوبر 2025 کی قومی انسداد پولیو مہم (NID) کی تیاریوں کے سلسلے میں(UCMOs) کے لیے ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بہادر خان لونی، این اسٹاپ ڈاکٹر یار محمد، ڈی ایس اوڈاکٹر عبد اللہ جان، COMnet کے سعید احمد ناصر اور تمام یوسی ایم اوز نے شرکت کی۔اس سیشن کے دوران انسداد پولیو ٹیموں کو مہم کی کامیابی کے لیے جامع رہنمائی فراہم کی گئی جس میں موثر حکمت عملی ترتیب دینا، ٹیموں کی ذمہ داریوں کی وضاحت، ریکارڈ کی درست تکمیل، مائیکرو پلان پر عملدرآمد، فیلڈ میں درپیش چیلنجز کا حل اور عوامی تعاون کی اہمیت جیسے پہلووں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ ہر گھر اور ہر بچے تک پہنچنا مہم کی کامیابی کے لیے ناگزیر ہے، اس لیے ٹیمیں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم نے ٹریننگ سیشن کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ:”پولیو کا خاتمہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ تمام ٹیمیں بھرپور جذبے اور لگن کے ساتھ فیلڈ میں جائیں اور اس قومی مقصد کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ان کی آئندہ نسل کو پولیو جیسے موذی مرض سے ہمیشہ کے لیے محفوظ بنایا جا سکے۔ یہ ٹریننگ پولیو کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد نہ صرف پولیو ٹیموں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے بلکہ اس مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے عوامی شراکت داری کو بھی یقینی بنانا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7230/2025
بھاگ30ستمبر ۔۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) جمعداد خان مندوخیل کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بھاگ سید اللہ یار شاہ دوپاسی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا ایک جامع اجلاس منعقد ہوا جس میں سبزی فروشوں، پرچون فروشوں، قصابوں اور مختلف تاجر برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں روزمرہ استعمال کی اشیاء خصوصاً سبزی، گوشت، دودھ، کریانہ و دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور ان نرخوں کا تقابلی مطالعہ قریبی اضلاع سبی اور ڈیرہ مراد جمالی کے نرخناموں سے کیا گیا تاکہ عوام پر غیر ضروری بوجھ نہ پڑے اور کسی بھی قسم کی مصنوعی یا خودساختہ مہنگائی کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ انتظامیہ عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی قسم کی ناجائز منافع خوری، گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں کے تعین میں شفافیت اور عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے، اس لیے تاجر برادری دکاندار حضرات انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور مقررہ نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو ریلیف پہنچانے اور مارکیٹ میں استحکام پیدا کرنے کے لیے پرائس کنٹرول کے حوالے سے موثر اقدامات جاری رہیں گے تاکہ علاقے کے لوگوں کو روزمرہ ضروریات کی اشیاء مناسب نرخوں پر دستیاب ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7231/2025
کوئٹہ 30ستمبر ۔ پلاسٹک بیگزکا مسلسل استعمال ماحول کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے جس کی بروقت تدارک ناگزیر ہے، پلاسٹک کا استعمال مسلسل ماحول کے بگاڈ کا سبب بن رہا ہے ، اگر بروقت اقدامات نہیں کیے گئے تو ہمارے آنے والے نسلوں کو اس کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا،پلاسٹک کے استعمال کی روک تھام لیے ضروری ہے کہ قومی سطح پر اس حوالے سے ٹھوس پالیسی مرتب کیا جائے تاکہ ماحول کو کسی بھی ممکنہ تباہی سے بچایا جاسکے، ان خیالات کا اظہارمقررین نے ایجوکیشن اینڈ یوتھ ایمپاورمنٹ سوسائٹی کی زیر اہتمام پلاسٹک بیگز کے ماحول پر اثرات اور کلائمنٹ چینج ایکشن کے عنوان سے انوائرمنٹ پروٹکشن ایجنسی کوئٹہ کے دفتر میں منعقدہ ورکشاپ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، جس میں این ایچ سی آر بلوچستان کے پروفیسرفرخندہ اورنگزیب، ای پی آئی کے والی خلجی،سمیع شارک، سینئر صحافی بہرام بلوچ،میر بہرام لہڑی، ایف اے او، مسلم اینڈ، ایس پی او، ڈبلیو ای ایس ایس، بی ایس ڈی ایس بی، سالار فونڈیشن کے علاوہ وکلاء اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ورکشاپ کے شرکائ نے کہا کہ پلاسٹک کسی بھی شکل میں ہو ماحول کے لیے انتہائی خطرناک ہے جس کی تدارک کے لیے نہ صرف صوبائی سطح بلکہ قومی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہیں، بلوچستان میں پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے، اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی سے ایکٹ بھی پاس کیاگیا اور متعلقہ ادارے اس کے خلاف بھرپور ایکشن بھی اٹھارہے ہیں، لیکن اس کے باوجود کاروباری حضرات اس کا استعمال کر رہے ہیں جو باعث تشویش ہے، مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو پلاسٹک کے استعمال کے تدارک کے لیے عملی اقدامات اٹھانے ہونگے اور لوگوں میں اس سلسلے میں مزید شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہیں۔ شرکاءنے کہا کہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے عمل درآمد اور تعلیم دونوں پر توجہ مرکوز کرنے والی دو جہتی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے، تمام تجارتی شعبوں میں پلاسٹک بیگ پر پابندی کے سخت، غیر امتیازی عمل درآمد کی فوری ضرورت ہے۔ دوم، شہریوں کو پلاسٹک بیگ کے استعمال اور ان کے فوری ماحول کی تباہی کے درمیان براہ راست تعلق کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے ایک بڑے پیمانے پر عوامی آگاہی مہم شروع کی جانی چاہیے۔ اس طرز عمل میں تبدیلی کو آسان بنانے کے لیے آسانی سے دستیاب، ماحول دوست متبادل جیسے کپڑے، جوٹ، یا کاغذ کے تھیلے کو فروغ دینا ضروری ہے۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ کوئٹہ کی مقامی کوششوں کو ایک فیصلہ کن قومی پالیسی کے ذریعے سپورٹ کیا جانا چاہیے۔ ایک متحد، ملک گیر فریم ورک کی ضرورت ہے تاکہ واحد استعمال پلاسٹک کی تیاری اور سپلائی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے، مستقل نفاذ، معیاری جرمانے اور پائیدار متبادل پیدا کرنے والی صنعتوں کے لیے مالی مراعات کو یقینی بنایا جائے۔ جب تک کہ عوامی تعاون اور پالیسی کے نفاذ میں تسلسل نہ ہو، پابندی کا خطرہ محض ایک علامتی اشارہ ہی رہ جائے گا، جس سے کوئٹہ کو لفظی طور پر اپنے ہی پلاسٹک کے کچرے پر گھٹن کا سامنا کرنا پڑے گا۔مقررین نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اور موثر قدامات اٹھانے چاہیے کیونکہ اس وقت ہمارے ملک کو ماحولیاتی تبدیلی سے سخت خطرہ لائق جس کے اثرات پنجاب اور ملک کے دیگر صوبوں میں آنے والے سیلابوں سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔تقریب کے آخر میں بلوچستان حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں کامشترکہ فورم بنانے کا اعلان بھی کیا گیا جس کا نام کلائمٹ الیکشن فورم ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7231/2025
خضدار 30 ستمبر۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نسیم لانگو نے ٹراما سینٹر خضدار کا تفصیلی دورہ کیا جہاں ایمرجنسی میں مریضوں کو فرسٹ ایڈ کے طور پر علاج کیا جاتا ہے 24 گھنٹے کی سروس کے دوران روڈ حادثات میں مریضوں کے علاج کے لیے ڈاکٹر سرجن اور اسٹاف ہمہ وقت تیار رہتے ہیں خضدار میں اس طرح کے سینٹر سے اسپتال کا بوجھ کم ہو جاتا ہے ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹراما سینٹر کے عملے کی حوصلہ افزائی کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7232/2025
سبی 30 ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے ورلڈ بینک اسپائر پروجیکٹ کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول الہ آباد میں آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طارق الماس اور پروجیکٹ کے فوکل پرسن سعید احمد سیلاچی سکول کی ہیڈمسٹریس بھی موجود تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اسکول کی عمارت کا معائنہ کیا اور طالبات سے تدریسی سوالات بھی کیے۔ اسی سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول غریب آباد میں بھی آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عبدالستار لانگو بھی ہمراہ تھے۔ ورلڈ بینک اسپائر پروجیکٹ کی جانب سے دونوں اسکولوں کو سولر سسٹم، تدریسی کتب، الماریاں اور فرنیچر فراہم کیا گیا۔ مزید برآں غریب آباد ہائی اسکول میں آئی ٹی لیب کے لیے علیحدہ سولرائزیشن کے ساتھ ساتھ پورے اسکول کو بھی سولر سسٹم فراہم کیا گیا، جس سے تعلیمی ماحول میں جدت اور توانائی کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے اس موقع پر کہا کہ جدید سہولیات کی فراہمی سے طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے اور یہ اقدامات بلوچستان کے تعلیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ طلبہ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7233/2025
خضدار 30ستمبر۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرخضدار کا تحصیل نال کا دورہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرخضدار ڈاکٹر محمد نسیم لانگو نے تحصیل نال کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا جس میں آر ایچ سی نال بیسک ہیلتھ یونٹ درنیلی نال سول ڈسپنسری کندڑی نال اور نئے تعمیر ہونے والے اسپتال جو قومی شاہراھ سی پیک ایم 8پر واقع ہے کا تفصیلی دورہ کیا EPI سینٹر نیوٹریشن سینٹر ایکسرے مشین ادویات سمیت ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کو چیک کیا قومی شاہراھ اہم 8 پر واقع اسپتال کے عملے کو حاضر رہنے کی ہدایت کی کہ قومی شاہراھ پر اکثر حادثات پیش آتے ہیں اسٹاف کو ایمرجنسی کی صورت میں 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہنے کی خصوصی ہدایت کی اپنے دورے کے دوران لیڈی ڈاکٹر پیرامیڈیکل اسٹاف سے تفصیلی ملاقات کی اس دوران ایم این ای آفیسر ظریف شاہوانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7234/2025
خضدار 30 ستمبر۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نسیم لانگو نے نیشنل پروگرام کے لیڈی ہیلتھ سپروائزر اسٹاف اور ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ڈاکٹر محمد عصمت سے ملاقات کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر نے لیڈی ہیلتھ سپروایزر کو خصوصی ہدایت کی کہ اپنی تحصیلوں میں دورہ کریں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ جمع کریں اور اپنے کیچمنٹ ایریا میں اپنی ڈیوٹی کو یقینی بنائیں ۔نیشنل پروگرام ایمپلائز کی ضلعی صدر رشیدہ زہری اور عبد الکریم اکاونٹنٹ بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7235/2025
کوئٹہ، 30 ستمبر ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں کسی صورت عوام اور ملک کے حوصلے کو پست نہیں کرسکتیں یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف عناصر کا ایجنڈا محض معصوم شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانا اور خوف و ہراس پھیلانا ہے مگر قوم کا عزم اور اتحاد دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ ناکام بناتا رہے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرکے دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، جس پر پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ فورسز کی قربانیاں اور عوام کا تعاون دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے بڑی طاقت ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو پرامن اور محفوظ صوبہ بنانے کے عزم پر ہم سب متحد ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام اور سکیورٹی اداروں کی لازوال قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور ہم شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ صوبے میں قیام امن کے لیے حکومت عوام اور ادارے یکجا ہیں اور دہشتگردوں کو کسی صورت اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7236/2025
کوئٹہ 30ستمبر ۔ صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے پشین سٹاپ ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا بزدل دہشت گردی کا نشانہ بنانا ناکام سوچ اور گھناو¿نی سازشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے عوام کے حوصلے ہرگز پست نہیں ہوں گے، بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کریں گے۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دھماکے میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک سانحے میں ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے دن رات کوشاں رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7237/2025
کوئٹہ30ستمبر ۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر کیے گئے دہشت گردی کی کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔صوبائی وزیر بخت کاکڑ نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں کسی صورت قوم کے حوصلے کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کا بروقت اور موثر ردعمل قابل تحسین ہے جنہوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے ایک بڑے سانحے کو ناکام بنایا صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور قوم دہشت گردی کیخلاف یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے ان کا کہنا تھا کہ پرامن بلوچستان حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں صوبائی وزیر صحت نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت کے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی اقدامات کیے گئے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7238/2025
کوئٹہ30 ستمبر۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کا کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے جراتمندانہ حکمت عملی سے دہشت گردوں کے تمام منصوبے ناکام ہو رہے ہیں دہشت گردی کے ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے پوری قوم اور سیاسی قوتیں دہشت گردی کے تمام شکلوں کے خلاف ہیں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ صوبے کے امن ہو خراب کرنے والی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کا دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک شہدا کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کے جلد صحت یابی دے.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبرRecast7226/2025
کوئٹہ30ستمبر۔ صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا سردار عبدالرحمن کھتیران نے کوئٹہ میں آج ہونے والے دھماکے کی سختی سے مذمت کی اور اسے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ وزیر نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کی وجہ سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا اور فورسز نے مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سردار کھتیران نے شہدائ کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ شہدائ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہدائ کا خون ملک اور خطے میں امن و استحکام کی مضبوط ضمانت بنے گا۔صوبائی وزیر نے زخمیوں کے لیے فوری صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے ناواقف حالات میں شکوک و شبہات کی اطلاعات فوراً سیکیورٹی اداروں کو فراہم کریں اور دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط بنائیں۔ سردار عبدالرحمن کھتیران نے باور کرایا کہ بلوچستان کے بہادر عوام اور سیکیورٹی ادارے مل کر دہشت گردی کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور انشائ اللہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7239/2025
کوئٹہ، 30 ستمبر ۔ چیئرمین نیب کے وژن کے مطابق اور انسداد بدعنوانی سے متعلق آگاہی مہم کے تحت ، قومی احتساب بیورو (بلوچستان) نے 30 ستمبر 2025 کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوئٹہ کینٹ کے طلباء اور اساتذہ کے ایک وفد کو مدعو کیا۔ وفد کی قیادت اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق اللہ نے کی۔ نعمان اسلم، ڈائریکٹر جنرل نیب (بلوچستان) نے وفد کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے شفافیت کے عمل کو فروغ دینے میں اس طرح کے پروگرام کی اہمیت پر زور دیا۔وفد نے نیب بلوچستان کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کام کے طریقہ کار، بشمول شکایات پر کارروائی، انکوائری اور پراسیکیوشن کے عمل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ خرم شہزاد ڈپٹی ڈائریکٹر نے ” نیب کے کام کا طریقہ کار اور بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کا کردار” کے عنوان سے ایک معلوماتی لیکچر دیا۔ انہوں نے نیب کی سہہ جہتی حکمت عملی Awareness، Prevention اور Enforcement کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور نیب کے قانون اور اس کی ترامیم کے اہم حصوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلبائ اپنے اخلاق اور پیشہ ورانہ مہارت میں عبور حاصل کر کے بدعنوانی سے بہتر انداز میں نبردآزما ہو سکتے ہیں۔ یہ وصف ان کے مستقبل میں قائدانہ ذمہ داریاں ادا کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل اور نیاز حسن ڈائریکٹر نیب بلوچستان نے طلباء سے تفصیلی گفتگو کی اور ان کے تمام سوالوں کے جوابات دیئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں چیئرمین نیب کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیب اپنی تمام تر صلاحیتیں ہائی پروفائل کرپشن کیسز کے حل اور ایسی تدابیر پر صرف کرے گا جس کی بدولت محکموں میں کرپشن کو پنپنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے طلباءکی بدعنوانی کے خلاف کردار سازی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہیں تلقین کی کہ معاشرے سے کرپشن کے اس ناسور کے تدارک کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔دورے کا اختتام پر نیب بلوچستان کی طرف سے ڈاکٹر رفیق اللہ اسسٹنٹ پروفیسر نسٹ یونیورسٹی کو یادگاری شیلڈ دی گئی اور باہمی اظہار تشکر کیا گیا۔ آنے والے وفد نے نیب کے اس اقدام کو بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تعمیر کی جانب انتہائی با مقصد اور اہم سنگ میل قرار دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, September 30, 2025 – In alignment with the vision of Chairman NAB and as part of the anti-corruption awareness initiative, the National Accountability Bureau (Balochistan) hosted a delegation of students and faculty members from National University of Science and Technology Quetta Cantt on September 30, 2025. The delegation comprising of students from the different Departments led by Dr. Rafiqullah, Assistant Professor. The delegation was warmly welcomed by Mr. Nauman Aslam, Director General, NAB (Balochistan) who underscored the significance of such engagements in fostering transparency and practical knowledge.During the visit, the delegation toured various wings of the NAB office, gaining an indepth understanding of its operational framework, including complaint processing, inquiry procedures and prosecution mechanism. Mr. Khuram Shehzad Deputy Director, delivered an informative lecture titled “Functions of NAB and Role of Students in Eradication of Corruption”. He elaborated on NAB’s three pronged strategy-Awareness, Prevention and Enforcement and highlighted critical sections of National Accountability Ordinance (NAO) 1999 and its amendments. He emphasized about how students, as future leaders, can contribute to combating corruption through ethical practices and vigilance.The Director General NAB Balochistan along with Mr. Niaz Hassan Director NAB engaged with the students, reiterated the Chairman NAB’s vision to prioritize high profile corruption cases and focus on preventive measures. He stressed the importance of Character-Building values, urging students to champion integrity within their community ultimately leading to a society i ntolerant to corruption. He also addressed the queries raised by the students and the faculty members.The visit concluded with Dr. Rafiqullah, Assistant Professor receiving a commemorative shield on behalf of the delegation, followed by mutual expression of gratitude. Both, NAB officials and visiting delegation lauded the initiative as a meaningful step towards building a corruption free Pakistan.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7240/2025
جعفرآباد30ستمبر۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ضلع جعفرآباد میں سرگرم این جی اوز اور فلاحی اداروں کی رابطہ کاری اور کارکردگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی افسران سمیت مختلف غیر سرکاری تنظیموں اور فلاحی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نمائندوں نے اپنی اپنی تنظیموں کی جانب سے جاری مفاد عامہ کی سرگرمیوں، منصوبوں اور عوامی فلاحی کاموں کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت صرف حکومت ہی نہیں بلکہ فلاحی اداروں اور این جی اوز کی بھی بنیادی ذمہ داری ہے۔ تاہم یہ نہایت ضروری ہے کہ ان خدمات کو مربوط اور منظم انداز میں آگے بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے علاقے جہاں عوام کو بنیادی سہولیات کی کمی یا مسائل کا سامنا ہے وہاں فلاحی اداروں کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ عوامی مسائل کا بروقت اور موثر حل نکالا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام اداروں کے نمائندگان کو چاہئے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ ایک جامع اور موثر حکمت عملی ترتیب دے کر عوامی خدمت کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ ہر سطح پر فلاحی اداروں کے تعاون کو سراہتی ہے اور آئندہ بھی ایسے اقدامات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی جن کا مقصد عوامی مشکلات کا خاتمہ اور سماجی ترقی کا فروغ ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7241/2025
دکی 30ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر آفس دکی میں اکتوبر 2025 کی قومی انسداد پولیو مہم (NID) کی تیاریوں کے سلسلے میں(UCMOs) کے لیے ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بہادر خان لونی، این اسٹاپ ڈاکٹر یار محمد، ڈی ایس اوڈاکٹر عبد اللہ جان، COMnet کے سعید احمد ناصر اور تمام یوسی ایم اوز نے شرکت کی۔اس سیشن کے دوران انسداد پولیو ٹیموں کو مہم کی کامیابی کے لیے جامع رہنمائی فراہم کی گئی جس میں موثر حکمت عملی ترتیب دینا، ٹیموں کی ذمہ داریوں کی وضاحت، ریکارڈ کی درست تکمیل، مائیکرو پلان پر عملدرآمد، فیلڈ میں درپیش چیلنجز کا حل اور عوامی تعاون کی اہمیت جیسے پہلووں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاءکو بتایا گیا کہ ہر گھر اور ہر بچے تک پہنچنا مہم کی کامیابی کے لیے ناگزیر ہے، اس لیے ٹیمیں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔ڈپٹی کمشنر د±کی نے ٹریننگ کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ:”پولیو کا خاتمہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ تمام ٹیمیں بھرپور جذبے اور لگن کے ساتھ فیلڈ میں جائیں اور اس قومی مقصد کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ان کی آئندہ نسل کو معذوری جیسے موذی مرض سے ہمیشہ کے لیے محفوظ بنایا جا سکے۔یہ ٹریننگ پولیو کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد نہ صرف پولیو ٹیموں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے بلکہ اس مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے عوامی شراکت داری کو بھی یقینی بنانا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7242/2025
کوئٹہ: 30 ستمبر ۔ لکپاس ٹنل پر عوام کی آزادانہ آمد و رفت کو یقینی بنانے اور شاہراہ پر ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے عدالت عالیہ بلوچستان میں لکپاس ٹنل پر قائم ایف سی چیک پوسٹ سے متعلق دائر ائینی درخواست میں فرنٹیئر کورپس کے نمائندے نے عدالت سے چیک پوسٹ کی منتقلی کے لیے ایک مہینے کی وقت کی استدعا کی۔چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دائر ائینی درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران فرنٹیئر کورپس کے نمائندہ جے اے سی میجر شعیب، ڈسٹرکٹ اٹارنی (DA) نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ایک ماہ کے اندر لکپاس ٹنل سے ایف سی چیک پوسٹ منتقل کر دی جائے گی۔ عدالت نے ایف سی حکام کے اس بیان کی روشنی میں ہدایت جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ لکپاس ٹنل پر قائم ایف سی کی چیک پوسٹ کو 30 اکتوبر 2025 تک لازمی طور پر ہٹا دیا جائے۔ مزید کارروائی کے لیے کیس کو 30 اکتوبر 2025 کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7243/2025
بارکھان30 , ستمبر۔ ضلع بارکھان میں 17 نومبر سے 29 نومبر 2025 تک جاری رہنے والی خسرہ و روبیلا (MR) مہم کے انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اوور سائٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، سول سوسائٹی، علمائے کرام اور دیگر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ ضلع بارکھان میں مہم صد فیصد کامیاب ہو۔انہوں نے زور دیا کہ اس قومی مہم کی کامیابی کے لیے کمیونٹی کی شمولیت، علماء، والدین، اساتذہ اور مقامی نمائندوں کا تعاون نہایت اہم ہے۔ بچوں کی صحت و حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران نے مہم کے پلان، چیلنجز اور تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ بارکھان کو خسرہ و روبیلا سے پاک ضلع بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7244/2025
کوئٹہ30 ستمبر۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ میڈیا پر جعلی خبروں کی بھرمار ہے جو دنیا بھر کی حکومتوں کیلئے افواہوں اور پروپیگنڈے پر قابو پانے کیلئے ایک چیلنج بھی ہے۔ اس ضمن میں قانون سازی خاص طور پر مشکل ثابت ہوتی ہے کیونکہ یہ آزادی اظہار کے درمیان نازک توازن کو تلاش کرتی ہے جو ہر ملک کے آئین میں درج ایک بنیادی حق ہے. دوسری جانب سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی صورت میں عالمی خدشات پیدا ہوتے ہیں لہٰذا سردست سیمینارز، کانفرنسز اور ورکشاپس وغیرہ کے ذریعے جعلی خبروں کے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے میڈیا کے مثبت استعمال اور احساس ذمہ داری کا احساس پیدا کیا جا سکتا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈیویجول لینڈز کے زہر اہتمام انسانی حقوق اور میڈیا لٹریسی سے متعلق منعقدہ تین روزہ کانفرنس کا افتتاح کرتے کیا. اس کانفرنس میں پبلک سیکٹر کی مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ کرام، میڈیا پرسنز اور سول سوسائٹی کے ممبران بھی شریک تھے. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہماری روزمرہ کی زندگی میں میڈیا کی اشد ضرورت ہے لیکن انفارمیشن ٹیکنالوجی سے واقفیت اور میڈیا کے منفی اثرات پر کنٹرول بھی بہت ضروری ہے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ کہ تنقید کے مثبت اور تعمیری پہلو بھی ہیں. تنقید سے اصلاح ہوتی ہے. شرکاء کی جانب سوشل میڈیا کی خامیوں کی نشاندہی کی گئی لیکن تدارک کے طور طریقے واضح نہیں کیے گئے. بیماری کی علامات بتانے کے ساتھ ساتھ اس کی تشخیص اور علاج بھی لازمی ہے. اسطرح میڈیا کے بہت سارے فائدے بھی ہیں، یہ علم و معلومات کا موثر ذریعہ ہے، یہ ہمیں پل پل بدلتی دنیا کے حالات سے باخبر رکھتا ہے اور یونیورسٹی کے طالب علم تعلیم اور ریسرچ کیلئے تمام آنلائن دستیاب علمی و تحقیقی مواد سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں. یہ درست ہے کہ سوشل میڈیا کی آمد سے روایتی پریس اور نیوز چینلز کی روشنی بھی مانند پڑ چکی ہے. ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ ڈس انفارمیشن اور جعلی خبروں کے معاشرے پر بہت منفی بھی مرتب ہو رہے ہیں جس کی روک تھام کیلئے میڈیا کا درست استعمال اور لوگوں میں مثبت رویوں کا فروغ کارآمد ہو سکتا ہے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ تمام اساتذہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ تعمیری ذہن سازی کو ممکن بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور معیاری تعلیم کے ساتھ طلباء و طالبات کے بلند کردار اور اخلاق سنوارنے پر توجہ دیں تاکہ ایک صحتمند انسانی معاشرے کے خواب کی تعبیر ممکن ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7245/2025
سبی 30 ستمبر۔ تعلیم کے فروغ اور طلبہ کو جدید سہولیات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سبی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس سبی کے کانفرنس ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ سبی کی جانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 20 ہونہار طلباءو طالبات کے لیے لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے جنہیں مہمانِ خاص صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار کوہیار خان ڈومکی نے طلباءو طالبات میں تقسیم کیا۔ تقریب میں کمشنر سبی ڈویڑن اسد اللہ فیض، کمانڈنٹ سبی سکاوٹس، ڈپٹی آئی جی پی معروف مسعود صفدر واہلہ، ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی،اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی اور دیگر بھی موجو تھے۔ صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا کہ ہونہار طلبہ قوم کا سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں۔ لیپ ٹاپ کی فراہمی سے انہیں جدید تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی اور یہ اقدام ان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ طلبہ اگر کسی مشکل یا مسئلے سے دوچار ہوں تو وہ براہِ راست متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے۔مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7246/2025
کوئٹہ30ستمبر ۔محکمہ ثقافت، سیاحت و قانون کے پارلیمانی سیکریٹری نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحے میں شہید ہونے والے معصوم افراد کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور ملک بھر کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور کسی بھی صورت میں دشمن کو اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دہشت گردوں کی ناکام کوششیں صرف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں کہ اس وطن کو پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ بنائیں۔نوابزادہ زرین خان مگسی نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے ہر قیمت پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور بقا کے خلاف سرگرم عناصر کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا، اور ان کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رہیں گے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت، فورسز اور عوام کا اتحاد ہی اصل قوت ہے جو وطن عزیز کو امن و ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7247/2025
کوئٹہ30ستمبر ۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے منگل کے روز پشین اسٹاپ پر ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب ہونے والے دھماکے کی جگہ کا دورہ کرتے ہوئے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گواریا، دیگر اعلیٰ پولیس افسران اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔دورے کے دوران ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایا نے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ابتدائی شواہد، دھماکے کی نوعیت، جائے وقوعہ کی صورتحال اور تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی۔آئی جی محمد طاہر نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ سیکورٹی اداروں اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظہ ہماری اولین ترجیح ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7248/2025
کوئٹہ 30ستمبر۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کی خدمت، فلاح و بہبود اور ان کے معیار زندگی مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے، ہر فرد کو بنیادی سہولیات جیسے تعلیم، صحت،صاف پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے۔ صوبائی حکومت نے گڈ گورننس کے اصولوں کو مضبوط کرتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ تمام متعلقہ ادارے مل کر عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا صوبے بھر میں ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے ذریعے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے موثر اقدامات جاری ہیں جن کا مقصد عوام کی زندگیوں میں بہتری اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا صوبے میں اشیائ خوردونوش کی قیمتوں پر سخت نگرانی کا نظام وضع کیا گیا ہے تاکہ بازاروں میں سرکاری نرخوں پر اشیائ خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنایا جائے تاکہ غریب و متوسط طبقے کو مہنگائی سے محفوظ رکھا جائے۔ ان معاملات کی بہتر جائزہ کاری کے لیے باقاعدگی سے بازاروں کے دورے کریں اور سرکاری نرخ نامے کی پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائی جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ سوشل میڈیا کے اہم کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز فیس بک، ایکس(ٹویٹر) سوشل میڈیا اکاونٹس کی فعالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ترقیاتی کاموں، عوامی آگاہی پروگرامز اور حکومت کی خدمات کی موثر تشہیر کی جا سکے۔ انہوں نے کہا ماحولیاتی تحفظ کے لیے صوبائی حکومت نے پلاسٹک بیگز پر پابندی کا نفاذ کیا ہے، جو کہ مختلف مقامات پر موثر انداز میں عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس پابندی کے تحت پلاسٹک کے استعمال کو کم کر کے ماحول دوست متبادلات کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ ایک صاف ستھرا اور صحت مند ماحول یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم اور صحت میں عارضی بنیادوں پر تعینات اساتذہ اور ڈاکٹرز کو فوری طور تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایت کی اور تیسرے مرحلے کے لیے خالی آسامیوں کے اشتہار دئیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ برتھ رجسٹریشن بچے کی پیدائش کا سرکاری طور پر رجسٹرڈ ہونا ہے، جو کہ مختلف سرکاری کاموں اور سہولیات کے حصول کے لیے ضروری ہوتا ہے کیونکہ مردم شماری کا ایک لازمی جزو ہے، جو نہ صرف افراد کی قانونی شناخت کے لیے اہم ہے بلکہ ملک کی ترقی کے لیے پالیسی سازوں کو درست معلومات بھی فراہم کرتی ہے۔ اس سلسلے میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو نادرا کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور معیشت کی بہتر کارکردگی کے لیے کیش لیس اکانومی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی ضمن میں تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں بڑے شاپنگ مالز، دکاندار ، جنرل اسٹور سے موبائل بینکنگ، آن لائن پیمنٹس، کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈز، اور دیگر ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ز کا آغاز کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7249/2025
بارکھان 30ستمبر۔ ضلع بارکھان میں خسرہ و روبیلا (MR) مہم 17 نومبر سے 29 نومبر 2025 تک چلائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بارکھان جناب عبداللہ کھوسہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوور سائٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران، ڈاکٹرز، سماجی شخصیات اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس قومی مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ مہم کو مو¿ثر اور کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تیاری اور حکمت عملی اختیار کی جائے۔مزید کہا گیا کہ مہم کی کامیابی کے لیے عوامی نمائندوں، علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور کمیونٹی کا تعاون نہایت ضروری ہے تاکہ بچوں کو خسرہ و روبیلا جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7250/2025
خضدار 30ستمبر.۔ خضدار بجلی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کامیاب مذاکرات، شٹر ڈاون اور پہیہ جام کی کال واپس خضدار شہر میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی جانب سے طلب کی گئی شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی کال کامیاب مذاکرات کے بعد واپس لے لی گئی ہے۔ یہ کامیابی دو راونڈز کے مذاکرات کا نتیجہ ہے جن میں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ پہلے راونڈ کی میزبانی انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل نے کی۔ کیسکو کی جانب سے یقین دہانیوں کے بعد شہری کمیٹی نے یکم اور دو اکتوبر کو طلب کی گئی ہڑتال و پہیہ جام ملتوی کر دی، جس سے شہری زندگی اور کاروبار کو ممکنہ رکاوٹوں سے بچا لیا گیا۔مذاکرات کا پہلا راونڈ انجمن تاجران خضدار کے دفتر میں منعقد ہوا، جہاں صدر انجمن حافظ حمیداللہ مینگل نے شاندار میزبانی سرانجام دی۔ اس نشست میں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی، ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر، کیسکو ایگزیکٹو انجینئر (ایکسیئن) خضدار سیف اللہ بلوچ اور ایس ڈی او شکر اللہ بلوچ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ میزبان حافظ حمیداللہ مینگل نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر عوامی تکلیفوں کو اجاگر کیا۔ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی سربراہی چیئرمین بشیر احمد جتک نے کی، جنہوں نے واضح کیا کہ کمیٹی عوام کی نمائندگی کر رہی ہے اور ان کی آواز کو آگے بڑھا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہمارا مقصد احتجاج نہیں بلکہ حل تلاش کرنا ہے، لیکن طویل لوڈشیڈنگ سے شہری زندگی اور کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔اس موقع پر سابق چیئرمین خضدار میر عبدالرحمان زہری، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالقدیر زہری، پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے سابق چیئرمین عبدالحمید بلوچ، عید محمد ایڈوکیٹ، ادریس زہری، عبداللہ شاہوانی، خلیل احمد گرگناڑی، بابا شفیق احمد چنال سمیت دیگر اراکین نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کیسکو ایکسیئن سیف اللہ بلوچ نے تسلیم کیا کہ “کیسکو عوام کی مشکلات کا مکمل احساس رکھتا ہے، تاہم بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مالی خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ ہماری کوشش جاری ہے کہ بجلی کی مسلسل ترسیل یقینی بنائی جائے اور شکایات کا موقع نہ ملے۔” ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے دونوں فریقوں سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ “بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی سے ہی کیسکو کو بہتر سروس فراہم کرنے کا موقع ملے گا، اور یہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری ہے۔مذاکرات کا دوسرا راونڈ ڈپٹی کمشنر خضدار کے دفتر میں ہوا، جہاں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے وفد نے ایس ای (سپرنٹنڈنٹ انجینئر) کیسکو کرم بخش سے ملاقات کی۔ اس نشست میں بھی ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی موجود تھے، جنہوں نے مثبت کردار ادا کرتے ہوئے بات چیت کو آگے بڑھایا۔ کمیٹی کے اراکین نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور پرانے شیڈول کی بحالی کا مطالبہ دہرایا، جس پر کیسکو کی جانب سے فوری یقین دہانی کرائی گئی۔ اس کے نتیجے میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے شٹر ڈاون اور پہیہ جام کی کال واپس لے لی۔ دوسرے راونڈ میں کیسکو ایکسیئن قلات عیسیٰ جان بنگلزئی، ایکسیئن خضدار سیف اللہ بلوچ، ایس ڈی او شکر اللہ بلوچ سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔یہ مذاکرات خضدار کی شہری قیادت اور انتظامیہ کے درمیان بہترین ہم آہنگی کی مثال ہیں، جو عوامی مسائل کے حل کے لیئے پرامن اور تعمیری طریقہ کار کو فروغ دیتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی کی فعال شمولیت نے دونوں راونڈز کو کامیابی کی طرف موڑ دیا، جبکہ انجمن تاجران خضدار حافظ حمیداللہ می مینگل کی میزبانی نے ماحول کو مزید دوستانہ بنایا۔ شہری کمیٹی کے چیئرمین بشیر احمد جتک نے کہا کہ “یہ عوام کی فتح ہے، اور ہم مستقبل میں بھی ایسے مثبت اقدامات کا حصہ بنتے رہیں گے۔” اب توقع کی جا رہی ہے کہ کیسکو کی یقین دہانیوں پر عمل درآمد ہوگا، جس سے خضدار کے شہریوں کو راحت ملے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7251/2025
کوئٹہ 30 ستمبر۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے سی ایم ایچ کوئٹہ کینٹ اوز ٹراما سینٹر سول ہسپتال جناح روڈ کا علیحدہ علیحدہ دورہ کیا جہاں انہوں نے آج پشین اسٹاپ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کی. گورنر مندوخیل نے فرداً فردا خیریت دریافت کی ان کی حالت کا جائزہ لیا اور وہاں موجود ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے بہترین دیکھ بھال کی تعریف کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7252/2025
کوئٹہ، 30 ستمبر۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے میں منگل کے روز ہونے والے بم دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی سنگین صورتحال میں پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان نے بروقت رسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ کیا، دھماکے کے فوری بعد پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیمیں ایمبولینسز اور دیگر وسائل کے ہمراہ سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں زخمیوں کو انتہائی تیزی سے قریبی اسپتالوں تک منتقل کیا گیا تاکہ انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا پی ڈی ایم اے کے ریسکیو اہلکاروں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خطرناک حالات میں امدادی عمل جاری رکھا اس دوران ایک گاڑی کا فیول ٹینک پھٹنے سے ریسکیو عملہ بھی متاثر ہوا اور بعض اہلکار زخمی ہوئے تاہم اس کے باوجود ریسکیو کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق ادارہ صوبے میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے دھماکے کے دوران بروقت رسپانس کے نتیجے میں کئی قیمتی انسانی جانیں بچائی گئیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے پی ڈی ایم اے بلوچستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ادارے نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فرض شناسی اور خدمت کے جذبے کو عملی طور پر ثابت کیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7253/2025
کوئٹہ، 30 ستمبر۔صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ناقابلِ تلافی ہے اور صوبائی حکومت لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بلوچستان کے عوام اور ادارے متحد ہیں اور کسی بھی قیمت پر دہشت گرد عناصر کو اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو منطقی انجام تک پہنچایا اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7254/2025
کوئٹہ، 30 ستمبر۔صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اور ایسے بزدلانہ حملے کسی طور برداشت نہیں کیے جائیں گے اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کا خون بہانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کا قلع قمع کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے مینا مجید بلوچ نے کہا کہ دہشت گردوں نے بار بار ثابت کیا ہے کہ وہ صوبے میں امن و ترقی کے مخالف ہیں، مگر بلوچستان کے عوام اور ادارے یکجہتی کے ساتھ ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت اور جرات مندانہ ردِ عمل دیتے ہوئے حملہ آوروں کو جہنم واصل کر کے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ صوبائی حکومت اور عوام اپنے بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی قیمت پر صوبے کے امن کو یرغمال نہیں بننے دیا جائے گا مینا مجید بلوچ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو اس جدوجہد میں پرعزم اور متحد رہنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک پرامن اور محفوظ بلوچستان دیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7255/2025
کوئٹہ، 30 ستمبر۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں ممنوعہ پلاسٹک تھیلیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون اور پرائس کنٹرول قوانین کی خلاف ورزیوں پر موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روزکارروائی کے دوران 74 دکانوں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا گیا جس پر خلاف ورزی کی صورت میں 15 افراد کو گرفتار کرکے 8افراد کو جیل منتقل کیا گیا.جبکہ 4 دکانیں اور 5 پلاسٹک بیگز ہول سیلرز کو سیل کیا گیا اس موقع پر 1089 کلوگرام پلاسٹک تھیلے ضبط کرکے10 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے یہ کاروائیاں سب ڈویژن کچلاک میں اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کی نگرانی میں پلاسٹک بیگز کے گوداموں اور ہول سیل دکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 989 کلوگرام پلاسٹک تھیلے ضبط کیے گئے اور 5 دکانیں سیل کر دی گئیں۔اسی طرح سب ڈویژن سریاب اور سب ڈویژن صدر میں بھی ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جن میں سامان ضبط کرنے اور دکانیں سیل کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔ پرائس کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائیاں کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ماحول دوست اقدامات کو یقینی بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ قیمتوں کے استحکام کے لیے بھی مزید موثر اقدامات کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7256/2025
کوئٹہ/ گوادر، 30 ستمبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں گوادر میں پانی کی سنگین صورتحال کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن، سیکرٹری پی ایچ ای ہاشم غلزئی، کوآرڈینیٹر برائے واٹر و چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین رحمنٰ خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر ڈاکٹر عبدالشکور خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گوادر میں پانی کے سنگین بحران کا نوٹس لیتے ہوئے میرانی ڈیم سے بذریعہ ٹینکرز پانی فراہمی فوری طور پر شروع کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ آج ہی سے سپلائی کا آغاز کیا جائے۔ اس عمل کی نگرانی کوآرڈینیٹر برائے واٹر و چیئرمین جی پی اے نورالحق بلوچ کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک شادی کور ڈیم جی پی اے، ڈی سلینیشن پلانٹ اور سنٹسر بورنگ سسٹم سے مکمل اور فل کیپسٹی میں پانی کی فراہمی شروع نہیں ہو جاتی، اس وقت تک گوادر شہر کو ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس کے دوران اس بات پر بھی سخت زور دیا کہ ٹینکرز سپلائی کے حوالے سے ہر صورت شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماضی میں ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہمی میں کرپشن کی مثالیں سامنے آئی ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس تناظر میں انہوں نے چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی اور ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کو سخت ہدایت جاری کی کہ اس بار شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو اور نظام کو مکمل طور پر کلئیر رکھا جائے۔ان کی نگرانی میں گوادر شہر کو ہنگامی بنیادوں پر پانی فراہم کیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی سنگین صورتحال سے بچا جا سکے۔ وزیراعلی نے شادی کور ڈیم سے گوادر کو مطلوبہ صلاحیت کے مطابق پانی کی فراہمی نہ ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت دی۔ اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن گوادر کو ہدایت کردی کہ شادی کور لائن میں آلات کی چوری کے روک تھام کیلئے فوری اقدامات کریں۔ اجلاس میں مستقبل کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ پانی کے بحران کا پائیدار حل نکالا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7257/2025
کوئٹہ 30ستمبر۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی نہ صرف شدید بلکہ سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی دہشت گردوں کی شکست خوردہ ذہنیت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کا خون بہانا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ایسے عناصر انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہیں۔اسپیکر نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ گہرے رنج و غم اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان قیمتی جانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ریاست اپنے عوام کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائے گی۔کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آگیا ہے، قوم اور ریاست کا عزم ناقابلِ شکست ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کے کردار اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کے امن کے دشمنوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7258/2025
کوئٹہ 30ستمبر ۔صوبائی وزیرتعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے اپنے ایک مذمتی بیان کہا کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی میں انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔ یہ وحشیانہ عمل انسانی المیے کے سوا کچھ نہیں، جس نے ہمارے بے گناہ شہریوں کے قیمتی جانیں چھین لیں۔ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اپنی گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔ ان کے غم میں ہم سب شریک ہیں۔اس سانحہ کے باوجود، ہمارے سیکورٹی اداروں کی بروقت کارروائی اور ان کی بہادری قابل ستائش ہے، جنہوں نے دہشتگردوں کو ان کے انجام سے دوچار کیا۔ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم ان کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی جرات و استقامت کو سلام کرتے ہیں۔یہ واقعہ ایک بار پھر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، اور ہماری عوام نے ہمیشہ اس کے خلاف یک آواز ہو کر کھڑے ہونے کا عزم دکھایا ہے۔ آج بھی پورا پاکستان دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔میں اس موقع پر زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ اللہ پاک شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ہماری یکجہتی ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، اور اس طاقت کے بل پر ہم ان شاءاللہ دہشتگردی کے اس عفریت کو شکست دیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7259/2025
کوئٹہ: 30 ستمبر۔صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملا خیل نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والا دہشت گرد حملہ ایک افسوسناک سانحہ ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس المناک واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں صو بائی مشیر نسیم الرحمن ملا خیل نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ اقدامات عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ بلوچستان اور ملک کے عوام متحد ہیں اور دہشت گردی کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دشمن کی ایسی سازشیں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں کہ ہم اپنی سرزمین کو پرامن اور خوشحال بنانے کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائیوں نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ دہشت گرد عناصر کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔صوبائی مشیر نے کہا کہ امن و ترقی کے لیے حکومت، اداروں اور عوام کا اتحاد ہی اصل طاقت ہے، اور اسی اتحاد سے ہم دہشت گردی کے اندھیروں کو شکست دے کر ایک روشن اور پرامن مستقبل کی جانب بڑھیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7260/2025
تربت – سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی، اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات زاہد سلیم نے تربت شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے مختلف سائٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر سیکریٹری مواصلات و تعمیرات لال جان جعفر، سیکریٹری صحت مجیب الرحمٰن، اراکین صوبائی اسمبلی میر اصغر رند، حاجی برکت رند اور مینا مجید بلوچ بھی موجود تھے۔وفد نے مکران میڈیکل کالج اور 200 بستروں پر مشتمل زیر تعمیر ٹیچنگ ہسپتال کا معائنہ کیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر منظور بلوچ نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ 3 ارب 22 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے، جس کے بعد ضلع کی عوام کو جدید طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ عوام کو صحت کے شعبے میں ریلیف دینا اولین ترجیح ہے، جبکہ میر ظہور بلیدی نے منصوبے کی بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت صحت اور تعلیم کے شعبے کو ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات زاہد سلیم نے فنڈز اور تکنیکی پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی شفاف تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔بعد ازاں وفد نے تربت ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں حادثات، آئی سی یو اور فارمیسی سینٹر کا معائنہ کیا گیا۔ ایم ایس ڈاکٹر وحید بلیدی نے ہسپتال کے مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے دوائیوں کی فراہمی، آکسیجن پلانٹ اور ڈائیلاسز کے لیے فنڈز میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا، جس پر صوبائی وزیر صحت مجیب الرحمٰن نے یقین دہانی کرائی کہ جلد اقدامات کیے جائیں گے۔اسی طرح مکران میڈیکل کالج کے اساتذہ اور فیکلٹی ممبران نے بھی وفد سے ملاقات کی اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے فیکلٹی ممبران اور اساتذہ کو مستقل کرنے کی درخواست پیش کی۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور صوبائی وزیر منصوبہ بندی ظہور بلیدی اور سیکیورٹی صحت مجیب الرحمٰن نے اساتذہ کے مسائل کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ آخر میں وفد نے زیر تعمیر ہائی کورٹ سرکٹ بینچ اور محکمہ صنعت کے دفاتر کا بھی دورہ کیا، جہاں متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے پیش رفت سے آگاہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7261/2025
تربت۔ ضلع کیچ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کمشنر مکران آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات زاہد سلیم، سیکریٹری مواصلات و تعمیرات لال جان جعفر، سیکریٹری صحت مجیب الرحمٰن، ممبران صوبائی اسمبلی میر اصغر رند، حاجی برکت رند اور مینا مجید بلوچ، چیف انجینئر ڈاکٹر سجاد بلوچ سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں ضلع کیچ کے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ بلیدہ ٹاون پروجیکٹ دو مراحل پر مشتمل ہے جس میں 50 بستروں پر مشتمل شہید غلام فاروق میموریل ہسپتال، شہید ایوب ماڈل ہائی اسکول، اندرونی سڑکوں کی تعمیر اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شامل ہیں۔ فیز ون کے لیے 297 ملین روپے اور فیز ٹو کے لیے 1500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے منصوبے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ یہ منصوبہ 2027 تک مکمل کیا جائے۔اسی طرح تربت سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد دوسرا مرحلہ 6 ارب 26 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری ہے، جس کے تحت شاہراہوں کی توسیع اور سول ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری شامل ہے۔ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے منصوبے کے لیے مزید فنڈز مختص کرنے اور متاثرین کو مناسب معاوضہ دینے پر زور دیا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں ایف ڈبلیو او حکام نے تربت۔مند روڈ منصوبے کے بارے میں پریزینٹیشن دی اور بتایا کہ 17 ارب 65 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ تربت اور مند کے درمیان سفر کا وقت دو گھنٹے تک محدود کر دے گا۔ ممبران اسمبلی میر اصغر رند، حاجی برکت رند اور مینا مجید بلوچ نے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7262/2025
سبی 30ستمبر ۔ ضلعی انتظامیہ سبی کی جانب سے تقریب کا انعقاد، میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے 20 ہونہار طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم مہمانِ خاص، صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی، کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض ، ڈی ائی جی پی سبی رینج معروف مسعود صفدر واہلہ، ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار اباد میر بہادر خان بنگلزئی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عبدالستار لانگو اور دیگر بھی تقریب میں موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain