Categories: News

2nd-September-2025

خبرنامہ نمبر 5972/2025
کوئٹہ 2 ستمبر۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے سابق چئیرمین سینیٹ آف پاکستان میر صادق سنجرانی کے والد آصف خان سنجرانی کی وفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ۔کہ مرحوم آصف خان سنجرانی شریف النفس اور غریب پرور انسان تھے. اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے مرحوم خان آصف خان سنجرانی مغفرت کیلئے دعا کی اور انکے لواحقین سے گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5973/2025
لورالا2ستمبر .۔ رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا ہے کہ لورالائی کی ترقی اور خوشحالی سڑکوں کی تعمیر کا کام مکمل ہونا نہایت اہم ہے ضلع میں انفراسٹرکچر کی بہتر ترقی اور خوشحالی کا دارومدار سڑکوں کی تعمیرات کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں لورالائی ٹو سنجاوی روڈ اور لورالائی کے گردنواں میں سڑکوں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا معا ئنہ کیا معائنہ کے دوران رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طوراوتمانخیل نے آفیسران سے خطاب کرتے ہو کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیرات میں کارکردگی کو مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حاہل رکاوٹیں ختم ہوں انہوں نے کہا کہ لورالائی ضلع دور دراز اور پھیلے ہوئے علاقوں پر مشتمل ہے لہذا ان علاقوں میں رہنے والے افراد کو جتنی بھی زیادہ سہولیات میسر کریں تو ان کے کہی مساہل ان کے دہلیز پر ہی حل ہونگے ایم پی از نے مذید کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکمہ آفیسران اپنے اپنے جائے تعیناتی پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ا غیر حاضری پرہان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اسی طرح اگر ٹھیکداران بھی غفلت یا ناقص میٹریل کے استعمال کا مرتکب پائے گئے تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ تمام جاری منصوبوں کے حوالے سے حاہل تیکنیکی مساہل کی بھی نشاندھی اسی رپورٹ میں کریں تاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار میں سستی نا رہے انہوں نے مذید کہا کہ تمام جاری منصوبوں پر معیار کا خاص خیال رکھا جائے کیونکہ معیار کے حوالے سے ایک فیصد بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور اس حوالے سے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ میں خود بھی کرونگا اور تمام آفیسران بھی یہ یقینی بناہے کہ جاری اسکیمات کی مانیٹرنگ ہو۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی انفراسٹرکچر کی بہتری اور صوبے کے عوام کو جدید سہولیات چاہے روڈز سیکٹر ہو یا بلڈنگ سیکٹر میں ہوں آفیسران کی زمہ داری ہے اور اس زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5974/2025
دکی 2 ستمبر ۔ دکی میں 1122 ایمرجنسی سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی گئی 45کروڑ لاگت آئیگی ایمرجنسی سینٹر میں تمام سہولیات میسر ہونگے 1122سینٹر کے قیام سے حادثات کے دوران زخمیوں کو بروقت ہسپتال پہنچایا جاسکتاہے صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہاہوں سیکرٹری صحت سے ملاقات کرکے ڈاکٹرز اور دیگر طبی مسائل سےآگاہ کردیاہے ڈی ایچ کیو سمیت تمام ہسپتالوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہوں اجتماعی مسائل کاحل اور ترقی وخوشحالی میراوژن ہے صوبائی مشیر جنگلات سردار مسعود خان لونی کی میڈیا سے بات چیت تفصیلات کیمطابق صوبائی مشیر جنگلات رکن صوبائی اسمبلی سردار مسعود خان لونی نے ضلع دکی میں 1122ایمرجنسی سینٹر کے قیام کےلئے 45کروڑ روپے منظور کرلئے سینٹر میں عوام کو ہرقسم سہولیات میسر ہونگے مائینز اور روڈ حادثات کے دوران 1122عملہ فوری پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچاکر بروقت علاج معالجہ ممکن بنائی گی جس سے شرح اموات میں بھی کافی حد تک کمی آئیگی صوبائی مشیر جنگلات سردار مسعود خان لونی نے میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کہاکہ صحت پر خصوصی توجہ دے رہاہوں ڈی ایچ کیو سمیت تمام ڈسٹرکٹ کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی دور ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہوں صحت کے شعبے کو فعال بنایاجائے اس سلسلے میں سیکرٹری صحت سے ملاقات کرکے تمام مسائل سے آگاہ کردیا ہے جنہوں ڈاکٹرز کی تعیناتی ودیگر مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہاکہ 1122سینٹر کے قیام کامقصد حادثات کے دوران عملہ فوری پہنچ کر ٹریٹمنٹ جاری اور ہسپتال تک زخمیوں کو پہنچانا ہے جس کی مثبت نتائج آئیں گے انہوں نے کہاکہ عوام کے بنیادی مسائل صحت تعلیم صاف پانی سڑکوں کی تعمیر نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی اولین ترجیحات ہے اجتماعی مسائل کے حل اورحلقہ انتخاب کی ترقی وخوشحالی میرا وڑن ہے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا بلارنگ ونسل عوامی خدمات میراشعار ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5975/2025
کوئٹہ 2ستمبر۔ صوبائی محتسب بلوچستان کی بروقت کارروائی پر محکمہ خزانہ نے محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ محمد رمضان ولد حاجی علی خان کو زائد کٹوتی کردہ رقم واپس کر دی۔شکایت گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ جنرل انشورنس کیس میں 860 روپے ماہانہ کی بجائے 1520 روپے کٹوتی کی گئی جس سے ان کے واجبات میں 8660 روپے زائد منہا ہو گئے۔ محتسب دفتر نے کیس کی سماعت کے بعد محکمہ خزانہ سے جواب طلب کیا، جس پر متعلقہ ادارے نے 8640 روپے شکایت گزار کے اکاو¿نٹ میں جمع کرا دیے۔شکایت گزار نے 31 جولائی 2025 کو دفتر محتسب کو خط لکھ کر شکریہ ادا کیا اور کیس نمٹانے کی درخواست کی۔ بعد ازاں کیس کو نمٹا دیا گیا اور فریقین کو مطلع کر دیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5976/2025
لورالائی2 ستمبر ۔ ڈسٹرکٹ چیرمین اصغرخان اوتمانخیل،چیرمین میونسپل کمیٹی لورالائی محمد طاہر ناصر،عبیداللہ ا وتمانخیل نے اپنے دفتر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے حاجی محمد خان طور اوتمانخیل کی قیادت میں ضلع لورالائی ترقی کی راہ میں گامزان ہے اس وقت لورالائی شہر میں تقربنا 27کروڑ روپے لورالائی میونسپل کمیٹی کے ذریعے لورالائی کی ترقی پر خرچ ہونگے لیکن کچھ لوگوں یہ ترقی ضم نہیں ہورہے تھے اس لیے مسلسل پارٹی کے خلاف کارروائی میں ملوث تھے اس لیے بہت سوچ بچار کے بعد پارٹی نے فیصلہ کیا کہ ان کونسلر کو پارٹی سے نکال دیا جا لہذآج اس پریس کانفرنس کے ذریعے ان کونسلروں جن میں نزیر احمد اوتمانخیل،شمس اللہ،عبداللہ،احمد،امجد بلوچ،نصیب اللہ نورالحق،عامر عزیز ان اٹھا کونسلروں کا حاجی طور کاروان سے کو تعلق نہیں ہے جن کی وجہ سے لورالائی شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر رکاوٹ پیدا کیے تھے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے منتخیب کردہ نماہندے ہیں اور عوام کو ہی جو اہدہ ہیں ہمارے حلقے کے لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ علاقے کی مجموعی ترقی میں ہم نے اپنا کردار ادا کیا ہے لہذا ہم ایم پی اے حاجی محمد خان طور اوتمانخیل کی قیادت میں علاقے میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے ہیں انکی تکمیل میں تیزی لائی جائے گی اور خاص کر لورالائی شہر میں پینے کا صاف پانی،سٹریٹ لاٹیس،سیوریج لاہن،گلیوں کے ٹاف ٹائل،شہر کے اندر سڑکیں،شہر کے روڈوں کے وان وا برکیر کا کام بہت شروع کی جائے گی اس کے علاوہ ایم پی اے فنڈز اور صوبائی پی ایچ ڈی پی میں لورالائی ضلع میں مجموعی ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے لورالائی کے جینے بھی روڈ ساہیڈ کے ٹڑقیاتی منصوبے ہیں ان کے مکمل ہونے سے پورئے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب برپا ہوگا بیروزگاری کے خاتمے میں خاصی مدد ملے گی لوگ خوشحال ہو نگے اور جب وہاں کے عوام خو شحال ہونگے تو امن وامان میں بہتری آئیگی انہوں نے کہاکہ لورالائی شہر کے عوام نے ایم پی اے حاجی محمد خان طور اوتمانخیل پہ جس ا عتمادکا اظہار کیا ہے انشاءاللہ اس اعتماد کو ٹئس نہیں پنہچھیں گے اور بہت لورالائی شہر کو ایک ماڈل شہر نقشہ پیش کرکے دم لیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5977/2025
لورالائی2 ستمبر ۔ لورالائی پولیس میں خدمات انجام دینے والے 16 فرض شناس اور محنتی اہلکاروں کو ان کی کارکردگی کے اعتراف میں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل (حوالدار) کے رینک میں ترقی دے دی گئی۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آفس لورالائی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس افسران، اہلکاروں اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان تھے، جبکہ ان کے ہمراہ ڈی ایس پی لیگل سردار نصراللہ خان حمزازئی، ڈی ایس پی ناصر شاہ، ایس ایچ او نعیم موسخیل، سب انسپکٹر شریف موسخیل، ٹریفک انچارج منظور حسنی، سنزرماما اور عبداللہ ناصر بھی موجود تھے۔ترقی پانے والے اہلکاروں کو نئے رینکس پہنائے گئے، جس کے دوران افسران بالا نے ان کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں آئندہ بھی ایمانداری، دیانتداری اور خلوص نیت کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دینے کی تلقین کی۔ایس ایس پی احمد سلطان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “پولیس فورس میں ترقی صرف ایک عہدہ نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہوتی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے اہلکار اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے ذریعے عوام کی خدمت اور امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔”تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں چائے کا اہتمام بھی کیا گیا، جہاں افسران و اہلکاروں نے خوشگوار ماحول میں گفتگو کی۔ترقی پانے والے اہلکاروں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کے والدین، سینئرز اور ساتھیوں کی دعاوں اور رہنمائی کا نتیجہ ہے، اور وہ آئندہ بھی عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5978/2025
د± کی 2 ستمبر۔دکی میں انسداد پولیو کی قومی مہم SNID کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان نے ایک بچے کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق احمد بلوچ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ممتاز علی رند، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عبداللہ جان، COMnet آفیسر سعید احمد ناصر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر دکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو ایک مہلک اور لاعلاج مرض ہے جس کے مکمل خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کا کردار اہم ہے۔ “ہمیں یہ یقینی بنانا ہے کہ ضلع دکی کا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ والدین اور سرپرست حضرات سے اپیل ہے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ہم اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنا سکیں۔انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کی آٹھ یونین کونسلز میں پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے تربیت یافتہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو تمام علاقوں میں خدمات انجام دیں گی۔محکمہ صحت کے مطابق یہ مہم تین دن تک جاری رہے گی، جس کے بعد ایک فالو اپ دن بھی رکھا جائے گا تاکہ رہ جانے والے بچوں کو ویکسین دی جا سکے۔ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، پی پی ایچ آئی، ڈبلیو ایچ او اور دیگر اسٹیک ہولڈرز اس بات کے لیے پرعزم ہیں کہ پولیو کے مکمل خاتمے تک یہ مہم تسلسل سے جاری رہیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5979/2025
سبی 2 ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے اسپائر ورلڈ بینک پروجیکٹ کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول الٰہ آباد میں تین کمروں پر مشتمل نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں اسکول کے پرنسپل، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے بوائز اسکاوٹس نے ڈپٹی کمشنر کو سلامی دی اور خوش آمدید کہا۔ بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کر کے اور پھول نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا۔ نئی تعمیر شدہ کمروں میں جدید سہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل آئی ٹی لیب، ایل ای ڈی، طلباء کے لیے کرسیاں، بیگز، اسپورٹس کا سامان، نصابی کتب اور دیگر اسٹیشنری فراہم کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم ہی ترقی کی بنیاد ہے اور حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر طلباء کو معیاری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے طلباء نہ صرف معیاری تعلیم حاصل کریں گے بلکہ مستقبل میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں گے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سبی کے اس اقدام کو علاقے کے تعلیمی مستقبل کے لیے سنگ میل قرار دیتے ہوئے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5980/2025
جعفرآبا2دسمبر۔ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ و رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید بادینی نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جہاں تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر افسران نے سیلابی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی مفاد میں اٹھائے گئے اقدامات سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے ضلع بھر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جاری تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مختلف مقامات پر مشینری کو عملے سمیت الرٹ رکھا گیا ہے، سول ہسپتالوں اور دیگر طبی مراکز میں ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تحت پینے کے صاف پانی کی دستیابی کے لیے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ فلڈ ایمرجنسی کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں بروقت ردعمل ممکن ہو سکے۔ اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عبدالمجید بادینی نے کہا کہ تمام افسران کسی بھی ممکنہ کٹھن صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں، اور اگر خدانخواستہ سیلابی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 2010 میں توڑی بند ٹوٹنے کے باعث جعفرآباد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا تھا، لہٰذا تمام ضلعی افسران ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے لیے فوری اور موثر اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مشینری اور متعلقہ عملہ تمام حساس مقامات پر ہمہ وقت مستعد رہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ تمام امور کی خود کڑی نگرانی کرے تاکہ عوام میں اطمینان پیدا ہو۔ عبدالمجید بادینی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات مکمل کر چکی ہے تاکہ عوام کو مشکل حالات میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5981/2025
قلات 2دستمبر ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشاہنواز بلوچ کے زیرصدارت پولیو مہم کے پہلے روز کے اختتام پر ایوننگ اجلاس کا انعقاد کیا گیااجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انجم بلوچ ڈبلیو ایچ او کے ایریاکوارڈینیٹرقلات ڈویژن ڈاکٹر نصرت بلوچ ڈسٹرکٹ سرولنس آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نوروز بلوچ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال نورزئی لائن آفیسر لیویز ہیڈ کوارٹر منیر احمد مینگل پولیس انسپکٹر محمدحسن سمیت محکمہ صحت کے سربراہان مانیٹرنگ آفیسرز یوسی ایم اوز اور ایریاانچارج شریک ہوئےاجلاس میں پولیومہم میں شریک ٹیموں نے کارکردگی رپورٹ پیش کیئے اور پولیو ٹیموں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیاگیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے کہا کہ پولیو مہم میں حصہ لینے والے ٹیمیں اپنی کارکردگی مزید بہتربنائیں پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت اور لاپروائی برداشت نہیں کی جائیگی ٹیمیں مقررکردہ وقت پر کام کریں تاکہ مقررکردہ پولیواہدف کی تکمیل ممکن ہوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں مانیٹرنگ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا پولیو مہم کو کامیابی سے انجام دینے کے لیئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ضلع میں ایک بھی بچہ پولیو کے قطرے پلائے بغیر نہ رہ جائے پولیوسے پاک معاشرہ کی تشکیل ہمارا اولین ترجیح ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5982/2025
قلات 2ستمبر ۔ اسسٹنٹ کمشنر منگچر ڈاکٹر علی گل عمرانی نے آرایچ سی مندے حاجی کا اچانک دورہ کیا۔انچارج آرایچ سی ڈاکٹر منور قمبرانی نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات اورخدمات کی فراہمی کے حوالے سےآگاہ کیااسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی حاضریاں چیک کیں ادویات کے اسٹور ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور مسائل کا بغور جائزہ لیااسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر علی گل عمرانی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیئے ہسپتالوں کے ہنگامی دورے کررہے ہیں تاکہ ڈاکٹروں کی حاضریاں یقینی بنایا جاسکے صحت کے شعبے میں کوئی کوتاہی قابل قبول نہیں لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں ڈاکٹرز اپنے مقدس پیشے کے ساتھ مخلص رہیں اور بلاتفریق لوگوں کی خدمت کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5983/2025
چمن 2ستمبر۔ پولیو وائرس عمر بھر کیلئے بچوں کو معذور اور اپاہج بنا دیتی ہے مگر اس سے بچاو تب ممکن ہے کہ ہم پانچ سال تک کی بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلائیں انہوں نے کہا کہ ہر بچہ ایک صحت مند مستقبل کا حق دار ہے اور یہ کسی بھی مہذب معاشرے اور ریاست کی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ وہ اپنے قوم کے بچوں کو ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور انسانیت دونوں ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو ہر قسم کی نقصانات اور بیماریوں سے بچانے کیلئے تمام ممکنہ تدابیر اختیار کریں انہوں نے وہاں موجود والدین اور بزرگوں کو پولیو ویکسین کی افادیت اور اہمیت سمجھاتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو سے پاک پاکستان کی خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اس موقع پر ڈی سی چمن نے میڈیا اساتذہ علماءکرام پڑھے لکھے والدین قومی مشران اور تمام ذیشعور لوگوں سے دست بستہ درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر پولیو وائرس کی روکھ تھام کو یقینی بنانے کیلئے ہر ایک اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ذمہ داری کا ثبوت فراہم کریں اس دوران ڈی سی چمن نے بچوں کے فنگر پرنٹس اور وال مارکنگ کا جائزہ بھی لیا انہوں نے پولیو ٹیموں کے سٹاف کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہیں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ارد گرد پر تمام مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور پولیو ٹیموں کے ورکروں اور افسران کو آخری وقت تک تنہا نہ چھوڑا جائے مزید برآں اے سی چمن امتیاز علی بلوچ اور اے سی چمن سیٹی عزیز اللہ کاکڑ نے بھی علحیدہ علاقوں میں جاکر پولیو ٹیموں کی کارکردگی سیکیورٹی اور بچوں کے فنگر پرنٹس کا جائزہ لیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5984/2025
بارکھان2 ستمبر۔ میں پولیو کے خاتمے کے لیے 4 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔بارکھان ڈپٹی کمشنربارکھان عبداللہ کھوسو نے ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر چار روزہ پولیومہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس موقع ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمجیب بگٹی۔ اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین بھنگر۔ڈاکٹر پرویز کھیتران۔پی پی ایچ آئی کے اے ڈی ایس ایم چوہدری سعیداحمد اور سی سی کورڈینٹر عبدالغنی کھیتران پر بھی موجود تھے۔چار روزہ مہم کے دوران ایک سے پانچ سال تک کے 51 ہزار 232 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر کی 14 یونین کونسلز میں 14 یو سی ایم اوز، 6 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 9 فکس سائیڈز کے ذریعے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو کا کہنا تھا کہ پولیو جیسے موذی مرض سے نجات کے لیے والدین کو چاہیے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو لازمی قطرے پلائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5985/2025
نصیرآباد2ستمبر ۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے احکامات کی روشنی میں پنجاب اور سندھ کے دریاو¿ں میں سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھ کر بلوچستان کے علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے جائزے کے لیے صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے نصیر آباد ڈویژن کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے ممکنہ سیلابی صورتحال اور کیے گئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید بادینی صوبائی سیکرٹری آبپاشی صالح محمد ناصر، کمشنر نصیر آباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی ، ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان ،ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خان پاکستان پیپلز پارٹی نصیرآباد ڈویژن کے صدر میر بلال صادق عمرانی چیف انجینیئر کنالز ناصر مجید سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن غلام سرور بنگلزئی ایگزیکٹو انجینیئر پٹ فیڈر کنال فرید احمد پندرانی ڈائریکٹر پٹ فیڈر کینال عتیق الرحمن ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر آمین مندوخیل ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن ڈرنیج گل حسن کھوسہ ایگزیکٹو انجینئر کچھی کینال غلام محمد بادینی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ظہیر عمرانی سمیت دیگر افسران موجود تھے اجلاس کے موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ایریگیشن،صحت روڈ ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، لائیو سٹاک سمیت دیگر محکموں کے افیسران کو آن بورڈ لیا گیا ہے جنہوں نے تمام تر صورتحال کے حوالے سے بہتر حکمت عملی کر لی ہے جبکہ چیف انجینئرز ناصر مجید نے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف مقامات پر فلڈ ایمرجنسی کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں جہاں پر ہیوی مشینری آب کلانی مٹیریل اور عملے کو مستعد رکھا گیا ہے تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ سال 2010 کے تباہ کن سیلاب کے نقصانات کا خمیازہ آج بھی لوگ بھگت رہے ہیں ہمیں تمام تر پیشگی اقدامات کرنے ہوں گے اور سیلابی پانی کو ڈھلان کی طرف راستہ دینا ہوگا تاکہ کم سے کم ممکنہ نقصانات ہوں سیلاب ہماری معیشت کو تباہ و برباد کر دیتا ہے چیف منسٹر سندھ اور وزیراعلی بلوچستان باہمی روابط میں ہیں سکھر بیراج میں اگر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی تو بلوچستان اور سندھ حکومت کے باہمی مشاورت سے ہی میدانی علاقوں میں کٹس لگائے جا سکتے ہیں ہمیں قوی امید ہے کہ دریائے سندھ میں آنے والے سیلابی ریلا گزر جائے گا مگر خطرناک صورتحال کو مد نظر رکھ کر ہی عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دونوں صوبائی حکومتیں مل کر عملی طور پر اقدامات کریں گی انہوں نے کہا کہ ڈویڑنل انتظامیہ ابھی سے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام تر اقدامات کریں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کی جانب سے سخت ہدایات دی گئی ہیں فلڈ کے بعد ہنگامی حالات کے دوران لاپرواہی کے اعتراضات ناقابل قبول ہوں گے جہاں پر بھی کمزور پشتیں ہوں انہیں مضبوط کیا جائے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ہم سب کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں مگر احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی نقصان سے بچا جا سکتا ہے ہمیں عوام کے مفاد عزیز ہیں عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی ہر قسم کے تعاون کو یقینی بنائے گی تاکہ لوگوں میں جو خوف پایا جا رہا ہے اسے دور کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ طبی مراکز میں سانپ، ڈائریا، ملیریا اور زچگی کے عمل کے لیے تمام تر انتظامات کو ابھی سے حتمی شکل دی جائے جن جن اضلاع میں ادویات اور ویکسین کی کمی دیکھی جا رہی ہے وہ فوری طور پر محکمہ صحت کو اس بابت تحریری طور پر آگاہی فراہم کریں تمام اضلاع میں فلڈ ایمرجنسی کنٹرول روم کے ذریعے سی ایم سیکٹریٹ کو آگاہی فراہم کی جائے تاکہ عوام کے مفاد میں بہتر معنوں میں اقدامات کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5986/2025
تربت 2 ستمبر۔ :رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سول ہسپتال کا دورہ، کیا جہاں انہیں طبی سہولیات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سروسز اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے سے ملاقات کی اور ان کی محنت اور خدمات کو سراہا رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ عوام کو معیاری صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تربت کے سول ہسپتال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں، تاکہ مریضوں کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں انہوں نے یقین دلایا کہ بحیثیت رکن صوبائی اسمبلی وہ ہسپتال کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے بھرپور رابطہ اور تعاون کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5987/2025
تربت 2 ستمبر۔ رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے فشریز حاجی برکت رند سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی جن میں حاجی منصور ہوت، حاجی نزیر رند، نوروز شوکت رند، حاجی ارشاد ڈھنڈاہی، حاجی صوفی خدابخش، عطااللہ خدابخش، منظور ہوت، صابر شیرو، حبیب خدابخش، حاجی عبدالستار، محمد رند اور عبدالواحد رند شامل تھے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کیچ کے صدر حاجی سلمان رند اور نائب صدر حاجی ارشاد بھی موجود تھے وفد نے علاقے میں بنیادی سہولیات، نوجوانوں کے روزگار اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ حاجی برکت رند نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے کہا حلقہ انتخاب کے تمام علاقوں میں یکساں ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کی جارہی جو اجتماعی نوعیت کے منصوبے ھونگیں جن سے عام لوگوں کو فائدہ ہوگا ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5988/2025
نصیرآباد2ستمبر ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایات پر تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی معظم علی جتوئی نے شہر میں اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ اس دوران گرانفروشی میں ملوث متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ کئی کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں کہ سرکاری نرخنامے سے کسی قسم کی تجاوزی برداشت نہیں کی جائے گی بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تحصیلدار معظم علی جتوئی نے اس موقع پر بی ایچ یو کوٹ مینگل کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے او پی ڈی کا معائنہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور عملے کی حاضری کو تسلی بخش قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے سرانجام دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5989/2025
تربت، 2 ستمبر۔ یونیورسٹی آف تربت کے فیکلٹی آف بزنس اینڈ اکنامکس کے طلبہ و طالبات نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران پاکستان کے نمایاں سرکاری و نجی اداروں میں چھ ہفتے پر مشتمل انٹرن شپس پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا۔ ان اداروں میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بلوچستان ریونیو اتھارٹی، چمن ڈرائی فروٹس، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی، این آر ایس پی، ایس پی او اور ڈارسن سیکیورٹیز کراچی شامل ہیں۔فیکلٹی آف بزنس اینڈ اکنامکس نے طلبہ کو عملی تربیت فراہم کرنے پر تمام اداروں سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام طلبہ کو پیشہ ورانہ ماحول اور عملی کاروباری و انتظامی اصولوں کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ڈین فیکلٹی اور مینجمنٹ سائنسز، اکنامکس و کامرس ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے اس تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات طلبہ کو عملی میدان میں اعتماد اور مہارت فراہم کرتے ہیں۔ڈین فیکلٹی نے انٹرن شپ پروگرام کے فوکل پرسن عطیہ، ڈاکٹر غلام جان اور سابق چیئرمین مینجمنٹ سائنسز نوروز خان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے پروگرام کے انتظامات میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کہا کہ تربت یونیورسٹی تعلیمی رہنمائی کے ساتھ صنعتی اداروں سے روابط کو فروغ دینے اور طلبہ کو انٹرن شپس، کاروباری و تخلیقی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نوجوانوں کی شخصیت سازی، فکری ارتقاء اور مثبت سماجی سرگرمیوں میں شمولیت کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ وہ قومی یکجہتی، خود اعتمادی اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر ذمہ دار شہری بن سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5990/2025
کوئٹہ 2 ستمبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں پر پابندی اور اس کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، محکمہ ماحولیات کے افسران، اسسٹنٹ کمشنران اور تمام سب ڈویڑن کے مجسٹریٹس نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پلاسٹک تھیلوں کا استعمال انسانی صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہے اور یہ جان لیوا بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پلاسٹک تھیلے نہ صرف انسانی زندگی پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں بلکہ ماحول اور قدرتی نظام کو بھی تباہ کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے استعمال سے گریز کریں اور صرف حکومت سے رجسٹرڈ شدہ پلاسٹک بیگز استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر اس مہم کو کامیاب نہیں بنا یا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے تمام افسران اور مجسٹریٹس اپنے متعلقہ سب ڈویڑن میں پلاسٹک تھیلوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں تاکہ اس مضر اور ممنوعہ استعمال کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5991/2025
کوئٹہ 2 ستمبر۔پرائس کنٹرول کاروائیاںضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول کے تحت سب ڈویژن کچلاک، سب ڈویژن سریاب اور سب ڈویژن صدر میں کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران مٹن شاپس، بیف شاپس، جنرل اسٹورز، تندوروں اور ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف چیکنگ کی گئی۔انسپکشن کے دوران مجموعی طور پر 75 دکانوں کا دورہ کیا گیا، جن میں سے سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر 11 دکاندار گرفتار، 2 دکانیں سیل اور 15 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔اس موقع پر اسپیشل مجسٹریٹ سریاب نے ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ہول سیل دکان سیل کر کے مالک کو گرفتار کر لیا۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے پرائس کنٹرول کی ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5992/2025
د±کی2ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مائننگ لایژن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی د±کی سید زاہد حسین شاہ، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر روح اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز کفایت اللہ بلوچ نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع میں جاری مائننگ سرگرمیوں، این او سی کے اجراء کے عمل، شفافیت، قانونی تقاضوں پر عملدرآمد، ماحولیاتی تحفظ، مقامی مسائل کے حل، ریونیو کی بروقت وصولی اور غیر قانونی کان کنی کی روک تھام پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر دکی نے کہا کہ مائننگ سیکٹر ضلع کی معیشت کے لیے اہم ستون ہے اور مائنز این او سی کے اجراءکو شفاف اور منظم بنا کر عوامی فلاح و بہبود کے ساتھ ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5993/2025
زیارت 2ستمبر ۔ کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض اور ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال زیارت کا دورہ کیا دورے کے دوران لیبر روم،آپریشن تھیٹر، الٹرا ساونڈ،ڈیجیٹل ایکسرے اور ای سی جی مشین کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر یاسر طاہر، ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین بھی موجود تھےانہوں نے کہا کہ ہسپتال میں لیبر روم نہ ہونا حیران کن ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورے کے دوران انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئندہ دورے میں لیبر روم کا افتتاح کریں گ ڈیسک انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور مددگار اسٹاف کی غیر حاضری کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا بروقت علاج کیا جائے ان کی داد رسی کی جائے تاکہ مریضوں کو مشکلات نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے انہون نے کہا کہ ڈاکٹز قوم کے مسیحا ہے وہ اپنے قومی فریضہ کو ایمانداری سے ادا کریں اور مریضوں کی بروقت علاج کریں تاکہ مریضوں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ ہو انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ادویات کے لیے اقدامات کئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر ذکاءاللہ درانی نے کہا کہ محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے، غیر حاضر ڈاکٹرز اور مددگار سٹاف کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5994/2025
تربت 2 ستمبر۔ غیرقانونی پائپ لائنز اور کنالز کی بندش کے مسئلے پر زمینداروں اور محکمہ ایریگیشن کا اجلاس کا اجلاس منعقد ہوا وساجلاس کی صدارت محکمہ ایریگیشن کے ایکسئین نے کیا جس میں غیرقانونی پائپ لائنز کی تنصیب، کنالز میں پتھر ڈال کر پانی کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے، اور ایریگیشن عملے کی ڈیوٹیوں سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااجلاس کے دوران زمینداروں نے بتایا کہ میرانی ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچنے کے باعث ان کی سنگئی، کسر اور کنچتی کنال بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ غیرقانونی پائپ لائنز کی وجہ سے کھیتوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ایکسئین ایریگیشن نے زمینداروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیچ سے جلد ملاقات کر کے غیرقانونی پائپ لائن ڈالنے اور کنالز میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی تاکہ اس مسئلے کا مستقل حل ممکن بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5995/2025
کوئٹہ 02ستمبر :۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت 12 ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور تقریبات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، پولیس، ایف سی، کیسکو، ڈی ایچ او، پی پی ایچ آئی، واسا، پی ایچ ای، ہیڈ ایم اے، میٹروپولیٹن، صفا کوئٹہ، بی ایم سی ہسپتال، بے نظیر ہسپتال، شیخ زاہد ہسپتال کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 06 ستمبر کو 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے موقع پر سیکورٹی کے جامع انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر پول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، جلوس کے داخلی مقامات پر واک تھرو گیٹ نصب ہوں گے جبکہ قندہاری بازار، پرنس روڈ، لیاقت بازار، عبدالستار روڈ اور مسجد روڈ کے دکانیں بند رہیں گی۔ تمام راستوں پر پولیس اور ایف سی کے اہلکار سکیورٹی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔صفا کوئٹہ کو جلوس کے روٹس کی مکمل صفائی کا پابند بنایا گیا جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو صفائی اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ واسا اور پی ایچ ای کو جلوس کے دوران پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا ٹاسک دیا گیا۔ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہوگی اور پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت ڈاکٹروں کی مکمل حاضری یقینی بنائی جائے گی۔ اسی طرح کیسکو کو ہدایت دی گئی کہ مجالس اور جلوسوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ، صفائی، روشنی، پانی، بجلی اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام ادارے باہمی ہم آہنگی اور تعاون کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہیں اور انتظامات کو سو فیصد عمل میں لائیں تاکہ جلوس اور تقریبات پ±رامن اور خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5996/2025
کوئٹہ 02 ستمبر:۔.ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کوئٹہ حسن شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کوئٹہ عوامی سہولت اور ریونیو کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں اب تک 8000 سے زائد موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ کی گئی ہیں جبکہ تقریباً 8 کروڑ روپے ریونیو کی مد میں سرکاری خزانے میں جمع کرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کے کیسز کی بڑی تعداد کے باوجود محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا عملہ انتہائی محنت اور جانفشانی سے تمام کیسز کو جلد نمٹانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اتنے قلیل وقت میں اس بڑی تعداد میں موٹرسائیکلوں کو رجسٹرڈ کرنا محکمہ کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عزم کا ثبوت ہے۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں فوری طور پر رجسٹرڈ کرائیں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے اور حکومت کے ریونیو میں شفاف انداز میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عوام کی سہولت اور ریاستی ریونیو کے فروغ کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے۔ یہ ہماری ٹیم کی محنت اور عزم کا نتیجہ ہے کہ کم سے کم وقت میں اتنی بڑی تعداد میں کیسز کو نمٹایا گیا۔اس کے علاو¿ہ ویری فیکیشن کے لیے کافی کیسز فری کردیا جبکہ عوامککی سہولت کے لیے ویری فیکیشن کے عمل کو مزید تیز کردیا ہے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5997/2025
کوئٹہ 02ستمبر :۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت 12 ربیع الاول یوم ولادت رسول اکرم ﷺ ( عیدمیلاد النبی ﷺ) کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپنی کمشنر آفس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، اہلِ سنت و اہلِ تشیع علما کرام، انجمن تاجران کے عہدیداران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران علما کرام نے 12 ربیع الاول کی عظمت، اس کے تقدس اور اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دن امتِ مسلمہ کے لیے خوشی، امن، بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام لاتا ہے۔ تمام علما نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے علمائے کرام اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔اجلاس میں شریک تمام مکاتب فکر کے علما نے اس بات پر اتفاق کیا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر بھائی چارہ، اتحاد و اتفاق اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا تاکہ معاشرے میں محبت اور یکجہتی کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جشنِ عید میلاد النبی ? کے موقع پر تاجر برادری امن قائم رکھنے اور شہری سہولت کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر ایک “امن کمیٹی” قائم ہے جس میں اہلِ سنت اور اہلِ تشیع کے علما کرام کے ساتھ ساتھ انجمن تاجران اور کنزیومر سوسائٹی کے نمائندے شامل ہیں، جو ہمیشہ ایسے مواقع پر امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرتے آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر شہر بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے، جلوسوں اور تقاریب کے لیے سکیورٹی و ٹریفک پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔ تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مو¿ثر طریقے سے ادا کریں گے تاکہ شہری پ±رامن ماحول میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں مناسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5998/2025
کوئٹہ 02 ستمبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت کیسکو آفیسران کے ساتھ زرعی ٹیوب ویلوں کے بقایا جات کی وصولی اور بجلی کے سامان کی برآمدگی و ضبطگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپریٹنڈنگ منیجر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ حکومت نے زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے شمسی توانائی کی تنصیب کے مد میں رقوم فراہم کی ہیں، تاہم بعض زمینداران اب بھی بجلی کا سامان واپس کرنے سے قاصر ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بجلی کے سامان کی برآمدگی کے لیے کیسکو کے ساتھ مشترکہ ا?پریشن کرے گی اور جہاں بھی مزاحمت سامنے ا?ئی وہاں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو زمیندار بجلی کا سامان فراہم کرنے میں تاخیر کرے گا اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ کل سے تمام سب ڈویژنز میں بجلی کے سامان کی برآمدگی کا عمل شروع کیا جائے گا جبکہ اگلے ہفتے سے پورے کوئٹہ میں مشترکہ آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5999/2025
جعفرآباد02ستمبر :۔ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان کا کہنا ہے کہ ضلع جعفر آباد میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ حکومت بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں تمام تر ممکنہ اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ اگر خدانخواستہ سیلابی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو حکومت کے ساتھ ساتھ فلاحی ادارے اور تنظیمیں بھی دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف فلاحی اداروں کے نمائندگان کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ممکنہ سیلابی خطرات، پیشگی اقدامات، امدادی سرگرمیوں، اور متاثرہ آبادی کی بروقت منتقلی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ ضلعی سطح پر ریسکیو، ریلیف، اور بحالی کے لیے تمام محکمے الرٹ ہیں اور ضلعی کنٹرول روم کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بروقت ریسکیو آپریشن، خوراک، پانی، اور طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی۔ انہوں نے فلاحی اداروں پر زور دیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے مکمل رابطے میں رہیں اور کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔ اجلاس میں فلاحی اداروں کے نمائندگان نے بھی اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔

خبرنامہ نمبر6000/2025
کوئٹہ 02ستمبر :۔صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے سابق چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کے والد بزرگوار میر آصف سنجرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ میر آصف سنجرانی ایک نیک سیرت اور باوقار شخصیت تھے جنہوں نے علاقے کی سماجی اور عوامی خدمات میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کے انتقال سے نہ صرف سنجرانی خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان ہوا ہے۔میر شعیب نوشیروانی نے مرحوم کے بلند درجات اور مغفرت کے لیے دعا کی اور لواحقین، بالخصوص میر صادق سنجرانی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6001/2025
تربت02ستمبر :۔تربت یونیورسٹی کے شعبہ بلوچی کے طالب علموں نے منگل کے روز ریڈیو پاکستان تربت کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پر اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان تربت عبدالحمید شاکر ، سینئیر پروڈیوسر جلیل احمد اور شعبہ نیوز کے سب ایڈیٹر عبدالصمد خالق نے طلباءکا ریڈیو پاکستان تربت پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر اسٹیشن ڈائریکٹر اور انکی ٹیم نے طالب علموں کو ریڈیو اسٹیشن تربت کے مختلف سیکشن کا دورہ کرایا اور انہیں ریڈیو پاکستان کے نیوز ، پروگرام اور تکنیکی شعبے کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔اس موقع پر طلباءکو بتایا گیا کہ ریڈیو پاکستان تربت ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہے اور ملک کی مثبت امیج کو اجاگر کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبہ میں ریڈیو کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ اس طلباءو طالبات کو بتایا گیا کہ اسوقت ضلع بھر میں ریڈیو اسٹیشن تربت پر مختلف زبانوں میں عوام کے لئے ہر موضوع کے بارے میں معلوماتی پروگرام نشر کئے جاتے ہیں۔ دریں اثناءطالبات کو انجنئیرنگ، ایڈمن ، پروگرام ، رپورٹنگ روم اور دیگر سیکشنز کا دورہ کرایا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6002/2025
نصیرآباد02ستمبر:۔ ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم اجلاس، تمام محکموں کے افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ، جس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان اور مختلف غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ممکنہ سیلابی خطرات و ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات، محکموں کی تیاری، اور بین الادارہ جاتی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے فوری طور پر افسران و عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کرنے کا حکم دیا، اور کہا کہ تمام اہلکار اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔مزید برآں، ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ایمرجنسی کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردِعمل ممکن بنایا جا سکے۔ اجلاس میں موجود غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان کو بھی ہدایت دی گئی کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی حالت میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر تمام وسائل کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کا بروقت اور مو¿ثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6003/2025
چمن02ستمبر:۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی اور ڈی ای او عبدالقدوس اچکزئی کی مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ ڈی سی حبیب احمد بنگلزئی نے ڈی ای او عبدالقدوس اچکزئی کے ہمراہ آج چمن کے مختلف سرکاری اسکولوں کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اساتذہ کی حاضریاں اور حاضری رجسٹرز چیک کیے اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت دی کہ اساتذہ کی باقاعدہ حاضریوں کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی جدید سائنسی وٹیکنیکل تعلیم کے بغیر ممکن نہیں اور اچھی و معیاری تعلیم کا دارومدار اساتذہ کی مرحون منت ہے اور یہ سب کچھ تب ممکن ہے جب اساتذہ اپنے پیشے کیساتھ مخلص دیانتدار ایماندار اور اپنے کلاسوں میں اپنی حاضریوں اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6004/2025
چمن 02ستمبر :۔اے ڈی سی چمن فدا بلوچ نے آج کلی حاجی بخت اور دامان اشیزئی ون اور دامان اشیزئی ٹو کا تفصیلی دورہ کیا اس دوران انہوں نے بی ایچ یوز میں ڈاکٹروں اور سٹاپ کی حاضری اور میڈیکل رجسٹرز کو چیک کیا انہوں نے کہا کہ چمن کویٹہ شہر سے کافی دور واقع ہے لہذا ڈاکٹرز اور سٹاف خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں اور مریضوں کی بروقت علاج و معالجہ کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ چمن دور افتادہ اور دشوار گزار پہاڑی راستوں پر پھیلا ہوا علاقہ ہے لہذا ڈاکٹرز اور سٹاف کی غیر حاضریوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا اور ڈاکٹرز اور سٹاف کی تھوڑی سی غفلت لاپرواہی اور غیر حاضری کی صورت میں مریضوں کی زندگیوں کو سخت نقصان اور خطرات لاحق ہونے کا اندیشہ موجود ہوتا ہے اسلئے ڈاکٹرز پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات دیانتداری اور ایمانداری سے انجام دیں تاکہ ہم ایک صحت مند معاشرے میں خوشحال زندگی گزارنے کے قابل رہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2025 /6005
کوئٹہ 02 ستمبر:-ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
کارروائیوں کے دوران مختلف مارکیٹوں اور دکانوں کا معائنہ کیا گیا، مجموعی طور پر 203 دکانوں کا دورہ کیا گیا اور 283 کلو گرام پلاسٹک تھیلے ضبط کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ نے 15 ہولسیلرز اور 70 دکانداروں کو آخری وارننگ جاری کی سب ڈویژنز میں کارروائیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔سب ڈویژن کچلاک: 85 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط،سب ڈویژن سریاب: 40 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط,سب ڈویژن سٹی: 95 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط,سب ڈویژن صدر: 60 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط ضلعی انتظامیہ کے ٹیموں نے مسجد روڈ، پرنس روڈ، سرکی روڈ، نیو اڈہ، کچلاک، ائیرپورٹ روڈ، عالمو چوک، سریاب روڈ، و دیگر علاقوں میں ممنوعہ پلاسٹک تھیلو کے خلاف کاروائیاں کیے۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا اور آئندہ خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6006
کوئٹہ 02ستمبر:-گزشتہ تین سے چار مہینوں کے دوران ایکسائز، ٹیکسیشن اینٹی نارکوٹکس بلوچستان نے وہ شاندار اور تاریخی کارروائیاں کی ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بلوچستان کی سرزمین پر امن قائم رکھنے اور نوجوان نسل کو منشیات جیسے ناسور سے بچانے کے لیے اس محکمے نے جس بہادری، ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ کام کیا ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔ ان کارروائیوں میں متعدد خطرناک سمگلرز کو گرفتار کیا گیا اور ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ محکمہ ہر حال میں عوام کے تحفظ اور معاشرے کی بھلائی کے لیے سرگرم ہے۔ ایکسائز، ٹیکسیشن اینٹی نارکوٹکس بلوچستان نے اپنے محدود وسائل کے باوجود جس جرات مندی سے میدانِ عمل میں کردار ادا کیا ہے وہ نہ صرف محکمہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا ثبوت ہے بلکہ یہ نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی ایک سنہری مثال بھی ہے۔ ان کارروائیوں کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ بلوچستان کی مٹی پر منشیات اور سمگلنگ کے نیٹ ورکس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ کارنامے بلوچستان کے عوام کے دلوں میں امید اور اعتماد کی نئی روشنی پیدا کرتے ہیں۔ محکمہ کے افسران اور جوانوں نے دن رات کی محنت سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو محض ایک فرض نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔ ان کی قربانیاں اور کاوشیں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور تاریخ انہیں سنہری حروف میں یاد رکھے گی۔ بلوچستان کے عوام دل کی گہرائیوں سے ایکسائز، ٹیکسیشن اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک مضبوط، محفوظ اور پرامن معاشرے کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے اپنی پوری توانائیاں وقف کر دی ہیں۔ یہ محکمہ بلوچستان کی شان، عوام کی ڈھال اور آنے والے کل کی روشن ضمانت ہے۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6007
کوئٹہ 02ستمبر:-ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل نے صوبائی وزیر برائے آبپاشی کی زیر صدارت فلڈ ایمرجنسی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی۔ یہ اجلاس نصیرآباد ڈویژن میں جاری سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے منعقد ہوا۔دورے کے دوران ڈی جی ہیلتھ نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن سے ملاقات کی، جہاں ڈویژنل کوآرڈینیٹر برائے فلڈ ایمرجنسی ڈاکٹر منان نے تیاریوں اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔بعدازاں ڈاکٹر امین مندوخیل نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ڈیرہ مراد جمالی کا دورہ کیا اور میڈیسن و ضروری آلات کے گودام کا معائنہ کیا۔ اسٹاک کی جانچ پڑتال کے بعد اضافی ضروریات کی نشاندہی کی گئی تاکہ بروقت فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔انہوں نے ایم این سی ایچ، ای پی آئی، وی بی ڈی اور نیوٹریشن پروگرامز کا بھی جائزہ لیا اور بالخصوص شام و رات کے اوقات میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔فیلڈ میں ہیلتھ سروسز کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چار موبائل ہیلتھ یونٹس نصیرآباد ڈویژن میں فعال کر دیے گئے ہیں، جبکہ چار مزید یونٹس صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اسٹینڈ بائی پر رکھے گئے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کو بلا تعطل صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6008
کوئٹہ2 ستمبر :-وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شاہوانی اسٹیڈیم کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانیت دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے جس کا مقصد صوبے میں خوف و ہراس پھیلانا اور پرامن شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانا ہے یہاں جاری اپنے ایک مزمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر معصوم شہریوں کے خون سے کھیل رہے ہیں لیکن ان کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے وزیر اعلیٰ نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے صوبائی وزیر صحت اور محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے تحت کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے دھماکے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اس مقصد کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو واقعہ کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے گی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھیں گی تاکہ بلوچستان کے عوام کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔
°°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6009
کوئٹہ 2 ستمبر:- گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے شاہوانی اسٹیڈیم کوئٹہ سریاب میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے سفاک دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں. عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی آولین ذمہ داری ہے اور قومی اتحاد و اتفاق سے ہم صوبے کی پرامن صورتحال کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے. گورنر بلوچستان نے تمام زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں. گورنر مندوخیل نے بلوچستان کی سرزمین کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنے اور صوبے کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
°°°°
خبرنامہ نمبر2025 /6010
کوئٹہ2 ستمبر:-وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سول اسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے شاہوانی اسٹیڈیم میں دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج معالجے کے تمام تر عمل اور طبی امدادی سرگرمیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کی صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ واقعہ کے بعد تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ٹراما سینٹر مکمل طور پر فعال ہے تمام ڈاکٹروں اور طبی عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے جبکہ ریجنل بلڈ سینٹر بھی مکمل طور پر فعال ہے اور خون کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں تمام اسپتالوں کے آپریشن تھیٹر اور آئی سی یوز کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ایمبولینس سروسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی الرٹ ہیں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سی ایم ایچ میں بھی اقدامات کئے گئے ہیں وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ٹراما سینٹر اور سول اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
°°°
خبرنامہ نمبر2025 /6011
کوئٹہ2 ستمبر:-حکومت بلوچستان نے شاہوانی اسٹیڈیم میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر کے فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے محکمہ داخلہ کے حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں تاکہ تحقیقات میں کسی پہلو کو نظرانداز نہ کیا جا سکے محکمہ داخلہ بلوچستان نے اس واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ہر پہلو کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں غیر ضروری خدشات سے گریز کریں اور تحقیقاتی اداروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
°°°
خبرنامہ نمبر2025 /6012
کوئٹہ2ستمبر:-صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کے خون سے کھیل کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں لیکن ریاست اور عوام ان کے منصوبوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی ہے، ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیںانہوں نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال انتظامیہ اور طبی عملہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے اور کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ کر قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی امن و استحکام کے قیام کے لیے متحد رہیں گے۔ صوبائی وزیر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ امن دشمنوں کو عبرتناک انجام دیا جا سکے۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6013
کوئٹہ2 ستمبر:-وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شاہوانی اسٹیڈیم میں دھماکے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی اپنا دورہ لاہور منسوخ کر دیا اور فوری طور پر کوئٹہ ایئرپورٹ سے واپس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچ گئے انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری صحت بلوچستان اور دیگر متعلقہ حکام کو اسپتال پہنچ کر تمام تر صورتحال کی ذاتی طور پر نگرانی کی ہدایت کی جبکہ سی ایم ایچ میں بھی ضروری انتظامات یقینی بنانے پر زور دیا ان کی ہدایت پر چھ زخمیوں کو علاج کے لیے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا اور اسپتالوں میں سیکورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات بھی کیے گئے وزیر اعلیٰ بلوچستان رات گئے تک صورتحال کا خود جائزہ لیتے رہے اور صوبائی وزیر صحت سے زخمیوں کے علاج معالجے اور طبی سہولیات کے بارے میں مسلسل آگاہی حاصل کرتے رہے۔
°°°°

خبرنامہ نمبر2025 /6014
کوئٹہ2 ستمبر:-وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فضائی سروسز بروئے کار لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ شاہوانی اسٹیڈیم کے سیریس زخمیوں کو ڈاکٹرز کی تجویز پر کراچی منتقل کیا جائے تاکہ انہیں بروقت اور معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح انسانی جانوں کو محفوظ بنانا اور زخمیوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ حکومت کے تمام وسائل زخمیوں کی جان بچانے اور ان کے علاج معالجے کے لیے وقف ہیں اور ہر ممکن تعاون متاثرہ خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا۔
°°°

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

DGPR ADVERTISEMENTS

02-09-2025

5 hours ago

1st-September-2025

خبرنامہ نمبر5942/2025استامحمد: 1یکم ستمبر۔ : ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شکراللہ بلوچ نے کہا ہے…

10 hours ago

03-09-2025

CamScanner 03-09-2025 08.47Download

13 hours ago

02-09-2025

CamScanner 02-09-2025 08.54Download

1 day ago