Categories: News

29-06-2025

خبرنامہ نمبر 4661/2025
کوئٹہ, 29 جون:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع دُکی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر اطمینان اور تحسین کا اظہار کیا ہے یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرأت اور فرض شناسی کا عملی مظہر قرار دیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہمارے بہادر جوان دشمن کے ہر ناپاک منصوبے کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے ریاستی ادارے پوری قوت کے ساتھ سرگرمِ عمل ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد پاکستان اور بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن ہماری سیکیورٹی فورسز ہر محاذ پر ان کے عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان حکومت سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہر سطح پر کھڑی ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے جو اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر وطن عزیز کے امن کا تحفظ کر رہی ہیں۔

خبرنامہ نمبر 4662/2025
کوئٹہ۔ 29 جون:علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ لسبیلہ، وڈھ، حب، آواران (اورناچ)، خضدار، سوراب، قلات بارکھان میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔(رکھنی) اور موسیٰ خیل اضلاع میں تیز پانی کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔ پیر کی شام سے نصیر آباد، سبی، رخشان اور علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو جائے گا۔ اتوار اور پیر کے لیے موسم کی پیشن گوئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بارکھان، زیارت، ہرنائی، نصیر آباد، کچھی، سوراب، قلات، خضدار، وڈھ، لسبیلہ، حب اور لورالائی اضلاع کوئٹہ، مستونگ، ژوب میں بھی چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی گرج چمک کا امکان ہے۔موسی خیل، دکی، صحبت پور، جعفرآباد، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، جھل مگسی، اوستہ محمد، شیرانی، ڈیرہ بگٹی، پنجگور، گوادر (بشمول پسنی، اورماڑہ) اور کیچ (تربت) میں گرم اور مرطوب باقی صوبے میں حالات ایسے ہی رہیں گے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات میں (21.0 ملی میٹر)، اتھل میں (15.0 ملی میٹر)، اورماڑہ میں (7.0)، زیارت میں (6.3 ملی میٹر)، لسبیلہ میں (3.3mm)، مسلم باغ میں (3.0mm)، کوئٹہ میں (4.0mm)، سمنگلی میں (3.0mm)، سریاب میں (2.8mm)ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں ۴۳ ریکارڈ کیا گیا۔

خبرنامہ نمبر 4663/2025
تربت، 29 جون 2025 اینٹی کرپشن مکران سرکل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جہانگیر لیاقت نے کہا ہے کہ کرپشن ایک ناسور ہے جو معاشرے کو اندر سے کھوکھلا کر رہا ہے، اور اس کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ا نہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کے دفاتر ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں اور کرپشن سے متعلق شکایات یا معلومات بلا خوف فراہم کی جا سکتی ہیں۔ فراہم کردہ معلومات کو مکمل رازداری میں رکھا جائے گا اور ہر شکایت پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جہانگیر لیاقت نے کہا کہ کرپشن سے پاک معاشرہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، اور اس کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کرپشن کے خلاف مہم میں بھرپور حصہ لے کر اپنی قومی ذمہ داری ادا کریں۔

خبرنامہ نمبر 4664/2025
پنجگور29 جون2025: گورنمنٹ گرلز انٹر کالج تَسْپ کی پرنسپل مشتاق احمد گچکی کی قیادت میں کالج ہذا میں مستحق اور ضرورت مند طالبات میں درسی کتب کی فراہمی کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ یہ اقدام نہ صرف تعلیمی میدان میں ادارے کے وژن اور جذبے کا عکاس ہے بلکہ تعلیمی مساوات کے فروغ اور ہر طالبہ کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے عزم کی بھی واضح مثال ہے درسی کتب کی یہ مفت تقسیم ان طالبات کے لیے ایک اہم سہارا ثابت ہو گی جنہیں مالی وسائل کی کمی تعلیمی سفر میں دشواریوں کا سامنا کروا سکتی تھی۔ اس اقدام کو طالبات اور ان کے والدین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، جس سے ادارے میں حوصلہ افزائی، اعتماد اور شمولیت کا ایک مثبت ماحول پیدا ہوا کالج انتظامیہ نے آنے والے تعلیمی سال کے لیے پہلی سال کی نئی طالبات کے لیے بھی درسی کتب کے بندوبست کو یقینی بنایا ہے، تاکہ وہ نئے تعلیمی مرحلے کا آغاز مکمل سہولت اور یکسوئی کے ساتھ کر سکیں۔ یہ قدم ادارے کی طرف سے تعلیمی بہتری اور طالبات کی فلاح کے لیے مسلسل کوششوں کا تسلسل ہے پرنسپل گورنمنٹ گرلز انٹر کالج تَسْپ کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ اور طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اپنے عزم پر کاربند ہے اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ تعلیمی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

خبرنامہ نمبر 4665/2025
حب29جون:ضلع حب میں مقدمات کی مؤثر تفتیش کے لیے ایس پی سید فاضل شاہ بخاری کی زیر صدارت ضلع حب کے تمام تھانوں کے تفتیشی افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں زیرِ تفتیش مقدمات اور تفتیش کے مجموعی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیامیٹنگ کے دوران ایس پی حب نے تمام تفتیشی افسران کو احکامات جاری کی گئیں کہ مقدمات کی تفتیش کے عمل کو تیز تر اور شفاف بنایا جائیشہادتوں کو مقررہ وقت میں اکٹھا کیا جائے تاکہ قانونی کارروائی متاثر نہ ہوحاصل شدہ ثبوت، نمونے اور دیگر مواد کو متعلقہ فرانزک لیبارٹریز میں بروقت بھجوایا جائے اورتمام مقدمات کے چالان عدالت میں وقت پر جمع کرانے کو یقینی بنایا جائیایس پی حب نے واضح کیا کہ تفتیشی عمل میں تاخیر نہ صرف انصاف میں رکاوٹ بنتی ہے بلکہ محکمانہ ساکھ کو بھی متاثر کرتی ہے، لہٰذا تمام افسران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ذمہ داری سے فرائض سرانجام دیں اس موقع پر ایس پی حب نے احکامات جاری کئے کہ ضلع حب میں پہلی مرتبہ انویسٹی گیشن ٹیم کو دیگر امور سے علیحدہ کر کے صرف تفتیش پر مامور کیا جا رہا ہے، تاکہ تفتیشی افسران مکمل توجہ کے ساتھ مقدمات کی تفتیش مکمل کر سکیں۔ اس اقدام سے مقدمات کے حل میں نمایاں بہتری اور شفافیت آئے گی۔

خبرنامہ نمبر 4667/2025
حب: صدرمملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان و صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نےکہا ہے کہ دوارب روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل گڈانی کو بلوچستان کا ماڈل جیل بنایا جائیگا۔جیل میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع ترقیاتی منصوبہ کی منظوری دی ہے، منصوبے پر عملدرآمد کیلئے فنڈزریلیز کردیے گئے ہیں، جلد عملدرآمد شروع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڈانی جیل دورے کے موقع پر ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ کیجانب سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جیل میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹراسٹوریج ٹینک، واٹربوزر اور آر او پلانٹ کی منظوری دی ہے، صوبائی وزیرمیرعلی حسن زہری نے کہا کہ قیدیوں کو معاشرے کا ہنرمند شہری بنانے کیلئے سی ایس آرکےتحت ٹیکنیکل ورکشاپ قائم کیا جائیگا،جیل دورے کے موقع پر صوبائی وزیر نے قیدیوں کے مسائل سنے اورموقع پرجیل میں غریب خواتین قیدیوں کے کیسزکی پیروی کیلئے وکیل مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے، صوبائی وزیر نے جیل لنگرخانہ کے دورے کے موقع پر فراہم کئے جانیوالے کھانے کامعائنہ کیا۔ بعدازاں صوبائی وزیر نے آرسی ڈی شاہراہ کا دورہ کیااوربارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے پر ایکشن لیتے ہوئے این ایچ اے افسران کو فوری طلب کرکے احکامات جاری کئے۔میر علی حسن زہری نے دورہ حب کے موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ جاویدجمالی اورمیئرجب وڈیرہ بابوفیض شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے فیلڈ افسران کی ناقص کارکردگی اورصنعتی شہر کے عوام کی تکالیف کانوٹس لیا ہے، حلقہ انتخاب کے عوام کی مشکلات کا ہمیں احساس ہے حلقہ انتخاب کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑینگے،میر علی حسن زہری نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کھوسہ سے مون سون بارشوں کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئےگئے اقدامات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ صوبائی وزیر میر علی حسن زیری نے امام بارگاہ حسینی جام کالونی کا بھی دورہ کیا،محرم الحرام کے پیش نظر امام بارگاہ کا سکیورٹی پلان اورٹف ٹائل اسکیم کےاحکامات بھی متعلقہ ذمہ داران کوجاری کئے۔

خبرنامہ نمبر 4668/2025
کوئٹہ، 29 جون :ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ترجمان کے مطابق اس ضمن میں حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر ہمہ وقت، یعنی 24 گھنٹے ساتوں دن، ریسکیو آپریشنز کے لیے دستیاب ہوگا۔ شاہد رند نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں متاثرہ علاقوں میں فوری فضائی رسائی ممکن بنائی جائے گی تاکہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ مون سون سیزن صوبے کے کئی علاقوں میں خطرات کا باعث بن سکتا ہے، اسی لیے قبل از وقت مؤثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام کی جان، مال اور بنیادی ضروریات کا ہر حال میں تحفظ یقینی بنایا جائے۔ ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور ایمرجنسی پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ شاہد رند نے کہا کہ حکومت بلوچستان کسی بھی ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورت میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

29-06-2025

CamScanner 06-29-2025 09.08Download

17 hours ago

28-06-2025

خبر نامہ نمبر 2025/4627*بلوچستان میں تعلیم جدید دور میں داخل ، تعمیر نو سمارٹ آڈیٹوریم…

1 day ago