Categories: News

29-05-2025

خبرنامہ نمبر 4150/2025
استامحمد29مئی:استامحمد میں پانی کی قلت کا خاتمہ قریبہے اور جلد واٹر سپلائی اسکیم فیز ون سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا آغاز کر دیا جائے گا یہ باتیں ایکسین پبلک ہیلتھ انجینیئر احسن بشیر نے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نیک محمد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ استامحمد کے شہر کے باسیوں کو پچھلے دنوں سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، جس کی بنیادی وجہ تالابوں میں پانی کی عدم دستیابی تھی۔ تاہم اب عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ کیرتھر کینال میں پانی آنے کی وجہ سے واٹر کورسز میں پانی کی آمد شروع ہو چکی ہے اور تالابوں میں پانی ذخیرہ کرنے کا عمل جاری ہے۔ایکسین پبلک ہیلتھ انجینیئر احسن بشیر نے بتایا کہ ہمیں بخوبی اندازہ ہے کہ شہریوں کو پانی کی قلت کی وجہ سے کن مشکلات کا سامنا رہا، مگر اس سال کیرتھر کینال کی بھل صفائی کی وجہ سے پانی کی فراہمی میں معمول سے زیادہ بندش پیش آئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی سطح پر تالابوں میں پانی ذخیرہ کیا تھا کیرتھرکینال میں پانی معمول سے زیادہ بندش کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا مگر اب دن رات کی محنت سے دوبارہ پانی اسٹور کرنے کے عمل میں مصروف ہیں۔ ان شائاللہ بہت جلد واٹر سپلائی اسکیم فیز ون سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا آغاز کیا جائے گا، جس سے عوام کی پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہا ہے اور بھرپور کوششیں تالابوں میں پانی کو اسٹور کرنے کے لئے کی جا رہی ہیں جلد ہی شہر میں پانی کی فراہمی کا نظام معمول پر آ جائے گا۔

خبرنامہ نمبر 4151/2025
زیارت 29مئی :گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بغاو سنجاوی میں ایک پر پروقار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زیارت لطیف آللہ غرشین،جی ٹی اے بی کے ضلعی صدر محمد نور دمڑ،اے ڈی او سنجاوی محمد زمان دمڑ،علماء سیاسی و قبائلی معتبرین اور ایس بی کے تحت نئے تعینات شدہ اساتذہ کرام، اور طلباء نے شرکت کی۔تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زیارت لطیف آللہ غرشین کی زیرِ صدارت منعقد کی گء۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لطیف آللہ غرشین نے کہا کہ بغاو میں عرصہ دراز سے پانچ بند سکولز کھول دئیے ہیں۔جن میں ایس بی کے کے تحت نئے تعینات شدہ اساتذہ کرام فرائض انجام دے رہے ہیں۔اور ان پانچ سکولوں میں 164 طلبا و طالبات داخل ہو چکے ہیں۔اور ان سکولوں کو دستیاب وسائل کے تحت سامان بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے علاقائی،سیاسی معتبرین اور علماء بھی تعاون کی اپیل کی کہ سکول میں اپنے بچوں اور بچیوں کو داخل کروائیں، محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان کی جانب سے لطیف آللہ غرشین نے ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔اور باوقار تعلیمی پروگرام کے انعقاد پر سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر محمد سلیم کاکڑ اور جملہ سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ٹی اے بی کے ضلعی صدر محمد نور دمڑ نے کہا کہ بغاو کے تمام بند سکول ایس بی کے اساتذہ کی تعیناتی کے بعد فنکشنل ہوچکے ہیں لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا اور جی ٹی اے کی جانب سے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب کے اختتام پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بغاو کے ہیڈ ماسٹر محمدسلیم کاکڑ نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

خبرنامہ نمبر 4152/2025
سبی 29 مئی:ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے پولیو مہم کی چیکنگ کے سلسلہ میں گزشتہ روز ضلع کی مختلف یونین کونسلوں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹرانزٹ پوائنٹ اور فکس سائٹس پر خود کھڑے ہو کر بچوں کو اپنی نگرانی میں پولیو کے قطرے پلوائے اور مختلف مقامات پر جا کر انسداد پولیو کی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عمران خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے دو قطرے لازمی پلوائیں اور ٹیموں کیساتھ تعاون کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ایک مہلک بیماری ہے جسکو جڑ سے ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے ٹیموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے دوران ایک بچہ بھی پولیو کی خوراک سے محروم نہ رہے کیونکہ بچوں کو جسمانی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا نہایت ضروری ہے۔

خبرنامہ نمبر 4153/2025
سبی 29 مئی :اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ کی زیر صدارت گزشتہ روز لیویز تھانہ تلی میں اہم اجلاس منعقد ہو اجس میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن / مزید گھیرا تنگ کرنے اور قانونی کاروائی کرنے کی حکمت عملی ترتیب دی گئی اجلاس میں لیویز تھانہ تلی و خجک کے انچارج امیر بخش ڈیتھہ، انچارج لیویز لائن، کٹمنڈائی لیویز تھانہ محمد عارف مری، انچارج لیویز تھانہ گلو شہر عبدالوحید گرانی، لیویز فورس و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سبی نے لیویز فورس کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ جرائم پیشہ عناصر، چوروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ اور کریک ڈاؤن کریں انہوں نے چوروں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائی اور اقدامات کرنے پر انچارج لیویز تھانہ تلی، خجک کے انچارج امیر بخش ڈیتھہ کی کاوشوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا جس پر انچارج لیویز تھانہ تلی و خجک نے قانون شکنوں و چورون کے خلاف انتہائی جو ش و جذبہ کا اظہار کیا.
خبرنامہ نمبر 4154/2025
سبی 29 مئی:ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کی چیکنگ کے سلسلے میں گزشتہ روز سب تحصیل کٹ منڈھائی کا دورہ کیا کٹ مں ڈھائی میں ٹوٹل (11)ٹیمیں جن میں (9) موبائل ٹیم (1) فکس پوائنٹ اور(1) ٹرانزٹ پوائنٹ تشکیل دی گئی ہیں اسسٹنٹ کمشنر سبی نے جن بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے انکے گھروں میں جا کرچیک کیا اور انسداد پولیومہم کے سلسلے میں مختلف ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم میں تمام علاقوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ ٹارگٹ مکمل ہو سکے اور بچوں کو پولیو جیسی موذی بیماری سے تحفظ حاصل ہو۔

خبرنامہ نمبر 4155/2025
گوادر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی کے ہمراہ انسداد پولیو مہم کے پہلے کیچ اپ ڈے کے موقع پر مختلف پولیو ٹیموں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے ٹیموں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ وہ انکاری والدین اور غیر موجود بچوں کے تمام کیسز کو ہر صورت میں آئندہ دن تک مکمل کریں، تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلائے بغیر نہ رہ جائے۔شدید گرمی اور سخت موسمی حالات کے باوجود پولیو ورکرز اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نہایت جذبے، لگن اور دیانتداری سے نبھا رہے تھے، جس پر اے ڈی سی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے موقع پر ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے ایسے ہی عزم اور جذبے کی ضرورت ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ہر بچے تک رسائی اور مکمل کوریج یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

خبرنامہ نمبر 4156/2025
لورالائی 29مئی: ضلع لورالائی میں تعلیم کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی مشترکہ کاوشیں رنگ لانے لگیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نورعلی کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مدثر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جمالدین اوتمانخیل،ڈی ڈی او فیمیل قمرسلطانہ یونسف کے منیجر عبیدخان ترین،بی أر ایس پی کے ڈسٹرکٹ مینجر مجیب الرحمٰن سمت اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع لورالائی میں تعلیمی بہتری سے متعلق جاری منصوبوں، اسکولوں کی موجودہ صورتحال، درپیش مسائل، اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ لورالائی اور محکمہ تعلیم کی مربوط کوششوں کے نتیجے میں کئی عرصے سے بند اسکولوں کو فعال کر دیا گیا ہے، اور ان میں تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعلی کاکڑ نے تمام ممبران کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ تعلیم کا فروغ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اُنہوں نے زور دیا کہ اس تسلسل کو برقرار رکھا جائے اور ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جن سے ضلع لورالائی میں تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر ایسے اجلاس تعلیمی بہتری کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں معاون ثابت ہوتے ہیں، اور ان کے ذریعے تمام اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے گا، اور اساتذہ کی حاضری، طلبہ کے داخلوں اور تدریسی معیار پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر 4157/2025
لورالائی 29مئی: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)نورعلی کاکڑ کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی،ایم ایس ڈاکٹر محمد فہیم اوتمانخیل،، پی پی ایچ آئی عبدالسلام،پاپولیشن کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران صحت کے مختلف مراکز میں عملے کی غیر حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ غیر حاضر سٹاف کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے جبکہ بعض کی تنخواہوں میں کٹوتی بھی کی گئی۔اجلاس میں مختلف بیسک ہیلتھ یونٹس (بی ایچ یوز) میں واقع قبضہ شدہ سرکاری کوارٹرز کے معاملات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ فوری طور پر ان کوارٹرز کو واگزار کرانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ اجلاس کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نورعلی کاکڑ نے تمام محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور تمام متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ باہمی تعاون سے عوامی فلاح کے منصوبوں کو کامیاب بنائیں۔

خبرنامہ نمبر 4158/2025
کوئٹہ 29 مئی:ایس ایس ڈی او کے زیر اہتمام غیر قانونی انسانی تجارت اور تارکین وطن کی سمگلنگ سے متعلق ایک اہم موضوع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی، رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم خان بازئی کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات ڈائریکٹر ایف ائی اے اعجاز احمد خان، سید کوثر عباس ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ایس ڈی او ڈپٹی کمشنر مستونگ کیپٹن (ر)اطہر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے عرفان احمد، پولیس، سول سوسائٹی اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ انسانی تجارت اور تارکین وطن کی سمگلنگ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے انہوں نیکہا کہ مالی فائدے کی غرض سے لوگوں کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کروانا اس سے اکثر لوگ جنسی استحصال جبری مشقت اور دیگر ظالمانہ رویوں کا شکار بن جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے خطروں سے دو چار لوگوں کو تعلیم و اگاہی دے کر با اختیار بنایا جائے تاکہ وہ ان جرائم کا شکار ہونے سے محفوظ رہ سکیں انہوں نے کہا کہ متاثرین کو طبعی و قانونی اور ذہنی جذباتی مدد فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ معاشرے، کمیونٹیز، سروس فراہم کرنے والے اداروں، فلاحی افراد سیول سوسائٹی تنظیموں اور خاندانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ متاثرین کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلروں اور سوداگروں کو موثر انداز میں سزا دی جائے پاکستان نے اس مقصد کے لیے دو مضبوط قوانین نافذ کیے ہیں انسانی سوداگری اور مہاجرین کی غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام کا ایکٹ 2018 یہ قوانین منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو سرحدوں سے بالاتر ہو کر مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ان جرائم کا موثر خاتمہ ممکن ہو۔

خبرنامہ نمبر 4159/2025
حب 29مئی:صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان میر علی حسن زہری کی کاوشیں رنگ لانے لگیں صنعتی شہر حب کے قدیمی آبادی بگٹی محلہ جام کالونی اورچیزل آباد میں سڑکوں کی تعمیراتی کام کا آغازکردیا گیاہے صدرمملکت آصف علی زرداری کے دورہ حب بلوچستان کے موقع پر کئے گئیاعلانات پر عملدرآمد جاری ہیوزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان میر علی حسن زہری کی عوامی خدمت نے ضلع حب میں تعمیرترقی کے نئے سفر کا آغازکیا ہے بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے قیام سے ضلع حب کے ترقیاتی منصوبوں کو خصوصی توجہ حاصل یے بگٹی محلہ جام کالونی اورچیزل آباد میں سڑکوں کی تعمیر کا کام باقاعدہ طور پرتعمیراتی کام شروع ہوتے ہی شہریوں نے جشن منانا شروع کردیاہیمقامی کمیونٹی نے ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیرزراعت نے حب شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جو وعدے کیے تھے، وہ اب وفا ہو رہے ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر سے علاقہ مکینوں کو آمد و رفت میں سہولت میسر آئے گی اور معیارِ زندگی بہتر ہوگاعوامی حلقوں نے میر علی حسن زہری کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خدمت کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔

خبرنامہ نمبر 4160/2025
کوئٹہ29مئی : علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تربت، سبی، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، نوکنڈی، واشک، خاران، دالبندین، نوشکی، خضدار، پنجگور، سوراب، کیچ، لسبیلہ، اور آس پاس کے میدانی ونشیبی علاقوں سمیت شمال مغربی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خبرنامہ نمبر 4161/2025
کوئٹہ، 29 مئی۔ اعلیٰ تعلیم کے اساتذہ کے لیے نیشنل آؤٹ ریچ ٹریننگ پروگرام کی سرٹیفکیٹ تقسیم کی تقریب بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (BUMHS)، کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ یہ تربیتی پروگرام نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (NAHE) اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) پاکستان، اسلام آباد کے اشتراک سے 14 اپریل سے 5 مئی 2025 تک جاری رہا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی، وائس چانسلر BUMHS تھے۔ انہوں نے شرکاء کو 20 روزہ تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور NAHE اور HEC کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے BUMHS کو اس اہم قومی تربیتی پروگرام کے لیے منتخب کیا۔ انہوں نے اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے ایسے اقدامات کو نہایت اہم قرار دیا۔ڈاکٹر نور آمنہ ملک، مینیجنگ ڈائریکٹر NAHE کا خصوصی پیغام بھی تقریب میں پڑھ کر سنایا گیا، جس میں انہوں نے تربیت مکمل کرنے والے شرکاء کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ تربیت ان کی تدریسی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری لائے گی۔پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالرؤف شاہ، مہمانِ اعزاز کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ انہوں نے NAHE کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے پروگرامز اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ملک میں اعلیٰ تعلیم کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔اس تربیتی پروگرام کی کامیاب تنظیم اور انتظام کی ذمہ داری ڈاکٹر لائبہ نے ادا کی، جنہوں نے بھرپور طریقے سے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔تقریب میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ تمام ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان، اور معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں تاکہ ان کی خدمات کا اعتراف کیا جا سکے۔یہ تربیتی پروگرام اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اساتذہ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور معیاری تدریسی طریقہ کار کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے، جو قومی تعلیمی ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

خبرنامہ نمبر 4162/2025
حب 29مئی: آرسی ڈی ہاؤے سے لنک چیزل آبادکیمرکزی بلیک ٹاپ سڑک کی تعمیر کا کام تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگیا ہے یہ منصوبہ اہلیانِ چیزل آباد کا ایک دیرینہ اور بنیادی مطالبہ تھا جو اب خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہیگزشتہ کء سالوں سے ضلع حب روڈانفراسٹرکچر کی بنیادی سہولیات سے محروم رہا ہے یاد رہے کہ یہ مرکزی سڑک نہ صرف چیزل آباد کی معاشی و سماجی سرگرمیوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ صنعتی شہر حب کے رہائشیوں کی روزمرہ آمد و رفت میں آسانی پیدا کرنے کا ایک اہم ذریعہ بھی ہیاس منصوبے کی تکمیل صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری کے ترجمان اور صوبائی وزیرِ زراعت، محسنِ حب، میر علی حسن زہری کی خصوصی ہدایت اور ذاتی دلچسپی کا نتیجہ ہے،جنہوں نے عوامی مطالبات کو عملی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا یہ کارنامہ پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی خدمت کے وژن اور زمینی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کے عزم کی ایک زندہ مثال ہے۔عوامی سطح پر اسے ایک غیر معمولی تحفہ قرار دیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف چیزل آباد کی تقدیر بدلنے کی امید کی جا رہی ہے بلکہ یہ ترقی کا پہلا زینہ بھی تصور کیا جا رہا ہے مقامی لوگ حب میں جاری ترقیاتی سے خوش اوراطمینان کا اظہار کررہے ہیں چیئرمین ضلع کونسل حب جاویدجمالی کا کہنا ہیکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت اورقیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ چیزل آباد سمیت بلوچستان کے تمام علاقوں کی ترقی میں سنجیدہ اورانکے محرومیوں سے بخوبی واقف ہیں اور اُن کی فلاح و بہبود کو اپنا فرضِ اولین سمجھتے ہیں چیئرمین ضلع کونسل کاکہنا ہیکہ چیزل آبادحب کے عوام صوباء وزیر میرعلی حسن زہری کے خلوص، دیانتداری اور عملی خدمت کو دل سے سراہتے ہیں اورامید کرتے ہیں کہ آنیوالے بجٹ میں عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا پیکیج لائیں گے اور ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گیڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین نے کہا کہ کہ ضلع حب چیزل آباد کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ ایسے ترقیاتی منصوبے تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے، تاکہ خطے کے باشندے بھی ایک بہتر، خوشحال اور باوقار زندگی گزار سکیں۔

خبرنامہ نمبر 4163/2025
تربت29 مئی 2025: کمشنر مکران ڈویژن قادر بخش پرکانی کی زیر صدارت ضلع کیچ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، بشمول ایڈیشنل کمشنر مکران ظفر بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور رند، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر تربت سٹی ڈویلپمنٹ بہرام گچکی، ڈویژنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ خالد حسین، ایکسیئن بی اینڈ آر گل محمد بلوچ، ایکسیئن پی ایچ ای حاجی خالد بلوچ، اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ زاہد عمر بلوچ نے شرکت کی اجلاس میں جاری منصوبوں کی رفتار، درپیش رکاوٹوں اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ افسران نے کمشنر کو بتایا کہ بیشتر منصوبوں پر کام جاری ہے، تاہم کچھ منصوبے فنڈز کی کمی اور سیکیورٹی چیلنجز کے باعث تاخیر کا شکار ہیں کمشنر مکران قادر بخش پرکانی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور عوامی مفاد کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے بعض محکموں کی سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے زمینی حقائق کے مطابق فوری اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں بنیادی ڈھانچے، پانی، تعلیم، صحت اور عوامی سہولیات کو ترجیح دی جائے گی اجلاس میں متفقہ طور افسران نے یقین دہانی کروائی کہ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی.

خبرنامہ نمبر 4164/2025
کوئٹہ29مئی : ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں سیکورٹی کے بارے میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل IGP / کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کی۔ جس میں SSP ہیڈ کوارٹرز، زونل کمانڈر -|-||-||- اور A.D اسد اللہ BC ہیڈ آفس کوئٹہ اور دوسرے آؤٹ زون کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف صاحب نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایات نے تمام جاری کیں کہ عوام کی حفاظت کیلئے تمام زونل کمانڈرز 24/7 گھنٹے ہیڈ کوارٹر میں رہیں گے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر عید کی خریداری کی وجہ سے بازار میں ہجوام ہونے کی وجہ سے ڈیوٹیوں کو خود چیک کریں عوام کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ جہاں کہیں بھی بلوچستان کانسٹیبلری کی نفری کی ضرورت ہو وہاں ضلع انتظامیہ کو ضرورت کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان فراہم کریں۔ تا کہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے تا کہ کوئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو سکے۔ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ چائنیز شہریوں کی سیکورٹی کو فول پروف کیا جائے۔ تا کہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت نا قابل برداشت ہوگی۔ اور ان دنوں متعلقہ زونل کمانڈرز کو جوانوں کو ڈیوٹی کے بارے میں تفصیلی ہدایات جاری کریں تا کہ جوان چوکس ہو کر کریں۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ تمام زونل کمانڈرز جوانوں کا ریکارڈ منشین کر کے ہیڈ آفس بھجوائیں تاکہ جوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدام اُٹھائے جاسکیں اور جوانوں کا حوصلہ بلند ہو۔ تا کہ جو ان دل جمعی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں سکیں ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ تمام زونل کمانڈرز کو ہدایات جاری کیں کہ عید کے دنوں میں تمام جوان کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے اپنی ڈیوٹیوں کے بعد لائن ہیڈ کوارٹرز میں حاضر رہیں تا کہ فوری رد عمل کیا جا سکے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت جاری کی کہ بجٹ کو شفاف طریقے سے خرچ کیا جائے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔ اسٹاک میں اگر کوئی سامان موجود ہے تو حقدار ملازمان میں شفافیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تقسیم کیا جائے ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ جوانوں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اس بارے میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔

خبرنامہ نمبر 4165/2025
تربت 29 مئی 2025:چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت، بلخ شیر قاضی نے حال ہی میں تعینات ہونے والے ایکسین کیسکو (KESCo) تربت سے باضابطہ ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین، میونسپل کونسل کے اراکین، اور دیگر نمائندے بھی موجود تھے ملاقات میں شہر میں جاری بجلی کے سنگین مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ چیئرمین میونسپل کارپوریشن نے شہرِ تربت، شاہی تمپ فیڈر، اور ملک آباد کے علاقوں میں جاری شدید لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور بار بار ٹرپنگ جیسے مسائل پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجلی کی خراب صورتحال نہ صرف شہریوں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کر رہی ہے بلکہ ان کے برقی آلات کو بھی شدید نقصان پہنچا رہی ہے، جس کے نتیجے میں لوگ مالی مشکلات سے دوچار ہیں چیئرمین میونسپل کارپوریشن نے ایکسین کیسکو سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی فراہمی کے نظام میں فوری بہتری لائی جائے اور عوامی شکایات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے ایکسین کی قیادت میں شہر میں بجلی کی صورتحال میں مثبت تبدیلی آئے گی اور شہریوں کو ریلیف حاصل ہوگا نئے تعینات ایکسین کیسکو نے چیئرمین میونسپل کارپوریشن اور وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بجلی کی فراہمی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور جلد بہتری کے آثار عوام کو نظر آئیں گے۔

خبرنامہ نمبر 4166/2025
قلات۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثاراحمدنورزئی سینیئر کلرک بی اینڈ آر محمدحنیف مینگل کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوئنگ کے نئے تعمیر ہونے والے عمارت کادورہ۔ہیڈ مسٹریس ہائی سکول نے ڈپٹی کمشنر کو سکول کے عمارت کادورہ کرایا۔ڈپٹی کمشنر نے گرلز ہائی سکول کوئنگ کے نئے زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر نے عمارت کے جاری کام کے معیار کا بغور جائزہ۔سکول کے عمارت کاکام مکمل ہونے پر ٹھیکدار اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ اداکرتے ہوے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے سکول عمارت کے کام کی نگرانی کرتے رہے جسکی وجہ سے کام جلد مکمل ہوا اور کام کے معیار میں بھی بہتری آئی۔ڈپٹی کمشنر کا سکول کے عمارت کے کام پر اظہاراطمینان۔ ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوئنگ میں کلاس رومز کی کمی کا مسلہ حل ہوگیا ہے اب طالبات آسانی کے ساتھ اپناتعلیمی سفر جاری رکھ سکیں گے تعلیم کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے تمام تروسائل بروے کار لایا جارہاہے۔

خبرنامہ نمبر 4167/2025
کوئٹہ 29مئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (بی ٹیوٹا) کے امور سے متعلق اجلاس یہاں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکریٹری خزانہ، سیکرٹری لیبر اور ایم ڈی بی ٹیوٹا سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اٹھارٹی کے امور سے متعلق بریفنگ دی گئی اجلاس میں پولی ٹیکنیک اداروں، ٹیکنالوجی کالجز، سوشل ویلفیئر اور اسمال انڈسٹریز کے ٹریننگ مراکز کو محمکہ محنت و افرادی قوت کے زیر انتظام لاتے ہوئے بی ٹیوٹا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کا آپریشنل کنٹرول بھی بی ٹیوٹا کے زیر انتظام لایا جائے گا وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے لیگل فریم ورک میں ترامیم کو منظوری کے لیے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے انہوں نے کہا کہ دیگر صوبے اپنے تمام تکنیکی اداروں کو ایک چھت کے تلے لا چکے ہیں اور یہاں بھی ضروری ہے کہ بلوچستان کے تمام تکنیکی اداروں کو بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی کے زیر انتظام لایا جائے تاکہ امور کے انجام دہی میں بہتری لائی جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 4168/2025
کوئٹہ29مئی: صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ تعلیم سے ہی انسانی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جدید سائنسی علوم انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے زندگی میں مختلف قسم کی تبدیلیاں رونما ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں سے ہمارے معاشرے میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے اور یہ ہمارے روشن مستقبل کی ضامن ہیں۔ انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا اور ان کی رہنمائی کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تعلیم یافتہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ترقی یافتہ و خوشحال معاشرے کی بنیاد انہی باصلاحیت افراد پر قائم ہوتی ہے۔صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر طلبہ و طالبات کے تعلیمی حقوق کے تحفظ، انہیں معیاری تعلیم کی فراہمی اور جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کر رہے ہیں۔ تعلیم کے فروغ کے لیے میری جدوجہد جاری ہے اور میں پُرعزم ہوں کہ بلوچستان خصوصاً خاران کے باصلاحیت نوجوانوں کو بین الاقوامی تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ دلوانے کے لیے تمام ممکن وسائل بروئے کار لاکر مواقع فراہم کروں گا۔انہوں نے کہا کہ خاران کے تعلیم یافتہ نوجوان جب دنیا کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے یہ ہمارے ضلع خاران کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور وہ نوجوان مستقبل میں مختلف فورم ہمارے صوبے ملک وقوم کا نام روشن کریں گے، غریب تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تعاون سے مجھے دلی مسرت ہوتی ہے اور اس کے ساتھ انسانی خدمت میرا نصیب العین ہے انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کی کامیابی ہی بلوچستان کی ترقی اور پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے علاقے کے نوجوانوں کی کثیر تعداد میں تعلیم حاصل کرنے کا شوق میں اضافہ ہو گا

خبرنامہ نمبر 4169/2025
اوتھل 29مئی: ڈپٹی کمشنر لسبیلا حمیرہ کی زیر صدارت مون سون بارشوں کے سیزن کے پیشِ نظر ایک اہم اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوااجلاس میں مختلف ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی اور مون سون بارشوں سے ممکنہ نقصانات اور ان کے تدارک کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے مون سون سیزن کے دوران اپنی مشینری اور عملے کو ہمہ وقت تیار رکھیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ آبادی والے علاقوں اور زرعی زمینوں کی نشاندہی کی جائے جہاں بارشوں یا ممکنہ سیلاب کی صورت میں زیادہ خطرہ موجود ہے۔ مزید برآں، تمام محکموں کو تحصیل سطح پر فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ ہنگامی صورتحال میں بروقت رابطہ ممکن ہو۔اجلاس میں میونسپل کمیٹیز کو فوری طور پر ندی نالوں کی صفائی اور جھاڑیوں کی کٹائی شروع کرنے کے احکامات دیے گئیالیکٹرک حکام کوبجلی پولز کی پیشگی معائنہ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ وہ غیر سرکاری تنظیمیں (NGOs) جو مون سون یا سیلابی صورتحال میں خدمات انجام دینا چاہتی ہیں وہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں تاکہ ان کی رہنمائی کی جا سکے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مون سون سیزن کے دوران کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے اجلاس کا مقصد مون سون سے قبل ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔

خبرنامہ نمبر 4170/2025
کوئٹہ 29مئی:سیکریٹری امور حیوانات و ترقیات ڈیری حکومت بلوچستان طیب لہڑی کی ہدایت کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینیمل ہیلتھ ڈاکٹر فاروق ترین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ڈائریکٹر جنرل فارم ڈاکٹر عبد الصمد خان خروٹی، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ اینڈ سپلائیز ڈاکٹرشہزاداحمد، ڈائر یکٹر ایکسٹینشین سروسز و بریڈ ایمپرومینٹ ڈاکٹرمحمد نعیم بلوچ سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ پولٹری فارم کوئٹہ ڈاکٹر سید احمد، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر اینیمل ہیلتھ ڈاکٹر جاوید علی، ڈاکٹر سید حسیب شاہ ویٹرنری آفیسر ڈائریکٹر پلاننگ کوئٹہ مارکیٹین آفیسر سہیل خان سمیت دیگر آفسران نے شرکت کی جس میں عید اضحی 2025 کے موقع پر عوام الناس کیلئے قربانی کے بھیڑ، بکروں کی فروخت کے قیام کے مرکز کی منظوری دی گئی اور سرکاری نرخ فی کلو – 1065 روپے مقرر کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینیمل ہیلتھ نے ڈاکٹر فقیر محد سینئیر ڈائریکٹر ایکسٹینشین سروسز و بریڈ ایمپرومینٹ کو یہ ہدایت دی کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مویشی پال حضرات کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اس کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر جنرل اینیمل ہیلتھ نے عوام سے درخواست کی کہ موجودہ وبائی امراض بالخصوص کانگو وائرس اسپرے مہم میں محمکہ لائیو اسٹاک کا ساتھ دیں تاکہ آپکی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔محکمہ کے زیر انتظام سرکاری بکرا منڈی کا افتتاح مورخہ 02 جون 2025 بروز سوموار گورنمنٹ پولٹری فارم بمقام بروری روڈ کوئٹہ کیا جائے گا۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے درخواست کی گی ہے کہ وہ بکرا منڈی میں صفائی ستھرائی کا بندو بست کرئے اور پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائے اس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ لائیواسٹاک آفیسر امور حیوانات کوئٹہ کو خصوصی ہدایت دی کہ وہ شہر کے تمام عارضی و مستقل مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس اسپرے کو یقینی بنائیں تا کہ عام کو بیماری سے پاک اور صحت مند جانور میسر ہوں۔اجلاس کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل اینیمل ہیلتھ امور حیوانات و ترقیات ڈیری حکومت بلوچستان کوئٹہ نے اجلاس میں شریک تمام افیسران کا شکریہ ادا کیا۔

خبرنامہ نمبر4171/2025
کوئٹہ۔۲۹ مئی2025
سیکریٹری امور حیوانات و ترقیات ڈیری حکومت بلوچستان طیب لہڑی کی ہدایت کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینیمل ہیلتھ ڈاکٹر فاروق ترین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ڈائریکٹر جنرل فارم ڈاکٹر عبد الصمد خان خروٹی ، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ اینڈ سپلائیز ڈاکٹرشہزاداحمد، ڈائر یکٹر ایکسٹینشین سروسز و بریڈ ایمپرومینٹ ڈاکٹرمحمد نعیم بلوچ سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ پولٹری فارم کوئٹہ ڈاکٹر سید احمد، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر اینیمل ہیلتھ ڈاکٹر جاوید علی ، ڈاکٹر سید حسیب شاہ ویٹرنری آفیسر ڈائریکٹر پلاننگ کوئٹہ مارکیٹین آفیسر سہیل خان سمیت دیگر آفسران نے شرکت کی جس میں عید اضحی 2025 کے موقع پر عوام الناس کیلئے قربانی کے بھیڑ ، بکروں کی فروخت کے قیام کے مرکز کی منظوری دی گئی اور سرکاری نرخ فی کلو – 1065 روپے مقرر کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینیمل ہیلتھ نے ڈاکٹر فقیر محمد سینئیر ڈائریکٹر ایکسٹینشین سروسز و بریڈ ایمپرومینٹ کو یہ ہدایت دی کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مویشی پال حضرات کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اس کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر جنرل اینیمل ہیلتھ نے عوام سے درخواست کی کہ موجودہ وبائی امراض بالخصوص کانگو وائرس اسپرے مہم میں محمکہ لائیو اسٹاک کا ساتھ دیں تاکہ آپکی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔محکمہ کے زیر انتظام سرکاری بکرا منڈی کا افتتاح مورخہ 02 جون 2025 بروز سوموار گورنمنٹ پولٹری فارم بمقام بروری روڈ کوئٹہ کیا جائے گا۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے درخواست کی گی ہے کہ وہ بکرا منڈی میں صفائی ستھرائی کا بندو بست کرئے اور پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائے اس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ لائیواسٹاک آفیسر امور حیوانات کوئٹہ کو خصوصی ہدایت دی کہ وہ شہر کے تمام عارضی و مستقل مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس اسپرے کو یقینی بنائیں تا کہ عام کو بیماری سے پاک اور صحت مند جانور میسر ہوں۔اجلاس کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل اینیمل ہیلتھ امور حیوانات و ترقیات ڈیری حکومت بلوچستان کوئٹہ نے اجلاس میں شریک تمام افیسران کا شکریہ ادا کیا۔

خبرنامہ نمبر4173/2025
اوتھل29مئ 2025:
لسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (ASRB) کا 22 واں اجلاس 29 مئی 2025 کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف تعلیمی امور سے متعلق ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلوں کی منظوری دی گئ میٹنگ میں رجسٹرار تمام فیکلٹی کے ڈینز بشمول QEC کے ڈائریکٹر، ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز اور ڈپٹی ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز شریک ہوئے ۔

خبرنامہ نمبر4174/2025
کوئٹہ29 مئی2025:
صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ کی خصوصی ہدایات پر نالوں کے آلودہ پانی سے کاشت کی جانے والی مضر صحت فصلوں کے خلاف مؤثر اور بھرپور کارروائی جاری ہے۔ تازہ ترین کارروائی نیو سبزل روڈ پر عمل میں لائی گئی، جہاں 30 ایکڑ سے زائد اراضی پر زیر کاشت سبزیاں تلف کر دی گئیں۔ کارروائی کے دوران بی ایف اے حکام نے زمینوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ایسے کھیتوں کی نشاندہی کی جہاں نالوں کے آلودہ اور زہریلے پانی سے سبزیاں اگائی جا رہی تھیں۔ تلف کردہ فصلوں میں پودینہ، گھوبی (بند گوبھی)، اور دھنیا شامل تھیں جو کہ روزمرہ استعمال کی جانے والی سبزیاں ہیں اور انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی تھیں۔ ترجمان بی ایف اے کے مطابق آلودہ پانی سے اگنے والی فصلیں نہ صرف غذائیت سے محروم ہوتی ہیں بلکہ ان میں جراثیم، کیمیکل اور ہیوی میٹلز بھی موجود ہو سکتے ہیں جو مختلف بیماریوں جیسے کہ آنتوں کی خرابی، ہیپاٹائٹس اور کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔ مہم کے تحت زہریلے پانی کے تمام ذرائع کو بھی منقطع کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ ایسی غیر قانونی اور خطرناک کاشتکاری نہ کی جا سکے۔ ترجمان کے مطابق یہ مہم “زہریلی فصلیں ختم – صاف خوراک ہر گھر تک” کے تحت جاری ہے اور آئندہ بھی ایسی کارروائیاں مزید شدت کے ساتھ کی جائیں گی۔ اتھارٹی کی جانب سے عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مضر صحت فصلوں، غیر قانونی زرعی سرگرمیوں، یا آلودہ پانی سے کاشتکاری کی صورت میں فوری طور پر ادارے کو مطلع کریں تاکہ عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر4175/2025
نصیرآباد29 2025:
ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں چوتھے روز ایوننگ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی این. اسٹاف ڈاکٹر غلام یاسین داجلی اے ڈی ایچ او ڈاکٹر حضور بخش مینگل پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ کامنیٹ کے صدام حسین ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان یو سی ایم اوز ایریا انچارج سکیورٹی انچارج سمیت دیگر افسران موجود تھے جنہوں نے چوتھے روز انسداد پولیو مہم کی کارگردگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ جن جن ایریاز کے یو سی ایم اوز کی جانب سے سستی بڑھتی جا رہی ہے اسے کبھی قبول نہیں کیا جائے گا ریفیوزلز پر قابو پانا انتہائی ضروری عمل ہے کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے نہ رہ جائے تمام گھروں کے دروازوں پر دستک دینا ٹیموں کی اولین ذمہ داری کا حصہ ہے اور وہ اپنے فرائض صحیح معنوں میں سرانجام دیں غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی

خبرنامہ نمبر4176/2025
کوئٹہ، 29 مئی 2025: قائمقام گورنربلوچستان کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ چمن کے صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ چمن کے عوام کی دہلیز پر صحت کی تمام ضروری سہولیات اور میڈیکل ایکویمنٹس کی دستیابی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ قائمقام گورنر نے تمام متعلقہ افسران، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی، باقاعدگی سے حاضری اور تندہی سے کارکردگی کو یقینی بنائیں۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس میں ضلع چمن میں صحت کے نظام اور صحت کی سہولیات کی بہتری اور فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمان پانیزئی، سپیشل سیکرٹری شہک بلوچ، پی پی ایچ آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حمید اللہ ناصر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عصمت اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چمن ڈاکٹر راشد ناصر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم محکمہ صحت کی مدد سے مانیٹرنگ میکنزم تیار کر رہے ہیں تاکہ آٹومیٹک پیش رفت اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکے۔ چمن میں صحت کے چھوٹے بڑے مراکز کی پیشرفت کا جائزہ لینے اور احتساب کو یقینی بنانے کیلئے آنے والے سموار کی صبح ساڑھے دس بجے دوبارہ باقاعدہ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی شرکت کو بھی یقینی بنایا جائے۔ جائزہ اجلاس میں قائمقام گورنر بلوچستان نے ذمہ دار افسران اور ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف پر زور دیا کہ صوبائی سیکرٹری صحت کے اعلانیہ اور اچانک دوروں سے قطع نظر آپ اپنی مسلس ڈیوٹی کے ذمہ دار ہیں کیونکہ آپ کے اپنے فرائض کی انجام دہی سے غریب عوام کی زندگی بہت آسانی ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی نے عید الاضحیٰ کے بعد چمن میں سیمینار منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سیمینار صحت سے متعلق مسائل پر بات کرنے کے لیے سرکاری محکموں، بین الاقوامی صحت کی تنظیموں اور مقامی این جی اوز کے نمائندوں کو اکٹھا کریگا۔

خبرنامہ نمبر4177/2025
گوادر 29 2025:: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) حمود الرحمٰن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی نے انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر سمیت متعلقہ محکموں اور اداروں کے نمائندگان شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران ٹیموں نے انسداد پولیو مہم سے متعلق اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ رپورٹ کے مطابق مہم کے دوران اب تک صرف 7 ریفیوزل (انکار کرنے والے) کیسز باقی رہ گئے ہیں، جبکہ 278 “ناٹ آویلیبل” (یعنی وقت پر گھر پر موجود نہ ہونے والے بچوں) کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
اجلاس میں معمول کے مطابق سیکیورٹی سے متعلق خدشات اور پولیس کی عدم موجودگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ٹیموں کی جانب سے شکایت کی گئی کہ پولیو مہم کے دوران متعدد مقامات پر پولیس کی نمائندگی موجود نہیں تھی، جس سے فیلڈ میں کام کرنے والے ورکرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔.اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او گوادر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ آخری کیچ اپ ڈے کے دوران تمام ریفیوزل اور ناٹ آویلیبل کیسز کو ہر صورت کور کیا جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔
انہوں نے ٹیموں کی محنت اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سخت گرمی اور محدود وسائل کے باوجود پولیو ورکرز کی خدمات قابل تحسین ہیں اور ان کی محنت ہی پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

خبرنامہ نمبر4178/2025
صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور بلوچستان کو ہر قسم کی قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال بلوچستان شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہے، زیرِ زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے جا چکی ہے، اور صوبے کے متعدد ڈیم خشک ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) پوری طرح متحرک اور فعال ہے جبکہ صوبائی حکومت بھی مکمل طور پر الرٹ ہے۔ایک سوال کے جواب میں سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ جمہوریت میں واک آؤٹ معمول کا حصہ ہوتا ہے۔ کبھی اپوزیشن ہم پر تنقید کرتی ہے اور کبھی ہم اُن پر تنقید کرتے ہیں، لیکن یہ جمہوری عمل کا حسن ہے۔ اپوزیشن ہمارے سیاسی حریف ضرور ہیں، مگر وہ بھی ہمارے دوست اور عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔ جتنی اہمیت حکومتی بنچوں کو حاصل ہے، اتنی ہی اہمیت اپوزیشن بنچوں کو بھی حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے متحرک ہے اور صوبائی حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہر سطح پر تیار ہے۔ قدرتی آفات کی کوئی پیشگی گارنٹی ممکن نہیں، تاہم حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ پاکستان اور بلوچستان کو ہر قسم کی آفات سے محفوظ رکھے۔ایک اور سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم موجودہ حکومت کو قائم ہوئے ابھی صرف ایک سال ہوا ہے۔ بہت جلد عوام کو کوئٹہ کے بازاروں میں ماضی کی رونقیں دوبارہ نظر آئیں گی۔ صوبائی حکومت بہتر نتائج دینے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بعض مافیاز نے بغیر منصوبہ بندی کے ہائی رائز بلڈنگز تعمیر کیں، جو شہر اور صوبے کے ساتھ ناانصافی تھی۔ اب حکومت کے پاس باقاعدہ ماسٹر پلان موجود ہے، جس پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ ان شاء اللہ کوئٹہ شہر میں جلد واضح تبدیلیاں نظر آئیں گی، کھلی اور کشادہ سڑکیں بنیں گی، اور شہر کی خوبصورتی بحال کی جائے گی۔سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ عوام نے اس حکومت سے جو توقعات وابستہ کی ہیں، ان پر پورا اترنے کے لیے صوبائی حکومت اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، اور کوئٹہ کو ایک خوبصورت، منظم اور جدید شہر بنانے کی جانب عملی اقدامات جاری ہیں۔

خبرنامہ نمبر4179/2025
کوئٹہ 29 مئی:۔ کوئٹہ میں جاری انسداد پولیو مہم کے چوتھے دن کے حوالے سے ایوننگ ریویو اجلاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے پولیو، نیشنل ای او سی کے نمائندے، ڈی ایچ او کوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنر(سریاب) اسسٹنٹ کمشنر(صدر)، این سٹاپ، اور تمام سب ڈویژنز کے ایس سی بی اوز، سی سی اوز، اور ڈی ایس اوز شامل تھے۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو پولیو مہم کے آج کے دن کی کارکردگی، کامیابیوں اور درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ہر علاقے کے نمائندوں نے زیرو ڈوز، نو ایویڈینس (N/A)، سٹل N/A، کوریج N/A اور رفیوزلز کے متعلق انفرادی طور پر اپنی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں ٹیموں کیسکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف علاقوں میں سیکیورٹی سے متعلق درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تمام ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں ان ٹیموں کا بھی جائزہ لیا گیا جو اپنے علاقوں میں 100% اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ ایسی ٹیموں کو وارننگ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعیناتی دوسرے علاقوں میں کر دی گئی تاکہ کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے تمام متعلقہ حکام و ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مکمل ایمانداری، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔پولیو مہم میں سو فیصد کوریج کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
خبرنامہ نمبر4180/2025
کوئٹہ 29مئی:۔چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کی معیار زندگی بلند کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد غربت میں کمی لانا، بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں، جن میں سڑکوں کی تعمیر، توانائی کے منصوبے، اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شامل ہیں۔ خاص طور پر صوبے کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی اقدامات پر زور دیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی عارضی بنیادوں پر تعیناتی اور کھلی کچہریوں کا انعقاد سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تعلیم، صحت، اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ صوبے کے ہر شہری کی معیار زندگی کو بتدریج بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ محکمہ تعلیم میں عارضی بنیادوں پر بھرتیوں سے صوبے میں 3200 سکول فعال کئے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ آسامیوں کو پر کرنے کے لیے اشتہار دی گئی ہے اور ڈاکومنٹس جمع کرنے کی آخری تاریخ 2 جون دی گئی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی نہ کرسکے کیونکہ اس سے براہ راست شہری متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے عمل کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اگلے مالی سال کے لیے مختلف اضلاع میں آفیسران اور عملے کے رہائش کیلئے ترقیاتی اسکیم لائے گی۔ جس سے آفیسران اور عملے کا رہائشی مسئلہ حل ہو۔
انتقال پر ملال
کوئٹہ 29مئی:۔تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو احسن الخالقین اور زندگی و موت کا مالک ہے۔ عنایت الرحمن ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی پی آر کا بھتیجا محمد جبران ولد محمد اسماعیل (یوسف بابا سٹیٹ بنک والیکے پوتے) جس کا برضائے الٰہی کراچی میں انتقال ہو گیا ہے۔ اسکی نماز جنازہ آج بروز جمعہ 30 مئی کینٹ قبرستان میں صبح 10 بجے ادا کی جائے گی جبکہ لواحقین سے اظہار تعزیت اور معصوم کی روح کی آسودگی و ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ارباب ٹاؤن حاجی اسماعیل سٹریٹ میں لی جائے گی۔

ٓخبر نامہ نمبر4181/2025
کوئٹہ 29 مئی:۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لورالائی اور کچ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کارروائیوں کو جرات مندانہ اور مؤثر قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں ریاستی اداروں کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے جاری مسلسل کوششوں کا واضح ثبوت ہیں یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ لورالائی میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن ریاست کی رٹ بحال کرنے کی ایک مضبوط علامت ہے، جبکہ کچ میں کی گئی کارروائی سیکیورٹی اداروں کی غیر معمولی مہارت اور تیاری کی مظہر ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن دشمن عناصر کا انجام قریب ہے اور حکومت ان کے مکمل خاتمے کے لیے ہر سطح پر متحرک ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان، پاک فوج اور دیگر ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں اور دہشتگردی کے ناسور کے خلاف بھرپور جنگ جاری رکھیں گیانہوں نے کہا کہ قوم اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے اور دشمن عناصر اب مایوسی اور شکست کا شکار ہو چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ بلوچستان میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مشن میں ریاستی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے وزیر اعلیٰ نے سیکیورٹی فورسز کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن، ترقی اور خوشحالی ہی ہمارا ہدف ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
ٓخبر نامہ نمبر4182/2025
تربت 29مئی:۔ محکمہ تعلیم ضلع کیچ کی جانب سے SBK پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے اساتذہ کی تعیناتی کے احکامات کی تقسیم کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں ایک باضابطہ تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر اساتذہ، ان کے والدین، محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر معزز مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منظور احمد بلوچ تھے، جنہوں نے کامیاب امیدواروں میں تعیناتی کے احکامات تقسیم کیے اور ان کی نئی ذمہ داریوں کے آغاز پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے ضلع میں بند پڑے 50 اسکولوں کو دوبارہ فعال کیا جائے گا، تاکہ طلبہ کو ان کے گھروں کے قریب معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ تعینات ہونے والے کنٹریکٹ اساتذہ کا پہلا مقصد پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانا ہونا چاہیے اور انہیں دور دراز علاقوں میں بھی بلا تردد ڈیوٹی انجام دینی ہوگی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منظور احمد بلوچ نے کہا کہ محکمہ تعلیم کیچ کی کوشش ہے کہ ضلع بھر کے تمام غیر فعال اسکولوں کو مرحلہ وار دوبارہ کھولا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعلیمی نظام کی بہتری محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اور اس نوعیت کی بھرتیاں معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھتی ہیں۔
پریس ریلیز
کوئٹہ 29مئی:۔حاجی میر ظفر جان نوشیروانی قضاء الہی سے انتقال کر گئے حاجی میر محمد اسماعیل نوشیروانی، حاجی میر ذوالفقعار نوشیروانی کے والد صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی، ڈپٹی ڈائریکٹر حیوانات حاجی ڈاکٹر مشتاق نوشیروانی و ٹھیکیدار عبدالطیف نوتیزئی کے سسر تھے مرحوم کا نماز جنازہ صبح 10 بجے بروز جمعہ شریف میں بازار والے قبرستان میں ہوگا فاتحہ خوانی میر لطیف نوتیزئی ہاوس خاران میں ہوگا

ٓخبر نامہ نمبر4183/2025
کوئٹہ 29مئی۔انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور اس سے نمٹنے کے لیے اداروں کے درمیان مضبوط تعاون،مناسب نگرانی اور معاشرے میں بیداری ناگریز ہے۔ضلعی انتظامیہ،پولیس اور ایف آئی اے سمیت دیگر ادارے انسانی اسمگلروں کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہیں۔لیکن سزاؤں کی شرح کم ہونے کی وجہ سے تاحال اس گھناونے جرائم میں کمی نہیں آئی ہے۔لہذا قانون نافذ کرنے والے ایجنسیوں کی درمیان رابطے کاری میں بہتری اور صلاحیتوں میں اضافے سے ہی انسانی اسمگلنگ کو روکا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے قوانین اور پالیسیاں موجود ہیں، لیکن ہمیں ان مسائل کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے عوام کو تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) نے سفارت خانہ ڈنمارک اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) کے تعاون سے کوئٹہ میں افراد کی اسمگلنگ (TIP) اور اسمگلنگ آف مائیگریشن (SOM) پر صوبائی اسٹیک ہولڈرز کی ڈائیلاگ کا انعقاد کے موقع پر کیا۔ اس تقریب کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بین الاضلاع ہم آہنگی کو مضبوط بنانا اور پاکستان میں TIP اور SOM کے بارے میں مقامی کمیونٹیز میں بیداری پیدا کرنا تھا۔مکالمے میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی،پارلیمانی سیکرٹری اور ایم پی اے لیاقت لہڑی، ایم پی اے نعیم خان بازئی،کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات، قبائلی رہنما سردار عالم خان بزنجو،ڈائریکٹر ایف آئی اے کوئٹہ اعجاز احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ایس ڈی او سید کوثر عباس کے ساتھ ساتھ پولیس، لیویز، سول سوسائٹی، اکیڈمیز، لیبر ڈیپارٹمنٹ، چائلڈ پروٹیکشن یونٹس اور مذہبی قیادت کے نمایاں نمائندے نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے ان جرائم سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جامع قومی حکمت عملی پر روشنی ڈالی، اس بات پر زور دیا کہ موثر نفاذ کے لیے میڈیا، سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں اور عام لوگوں کی فعال شمولیت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے TIP اور SOM سے خطاب کرنے میں ارکان پارلیمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ”قوانین اور پالیسیاں موجود ہیں، لیکن ہمیں ان مسائل کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے عوام کو تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔ایم پی اے لیاقت لہڑی نے سول سوسائٹی، میڈیا اور حکومتی اداروں کے درمیان مضبوط تعاون پر زور دیا تاکہ مناسب نگرانی اور مشاورت کا طریقہ کار قائم کیا جا سکے۔ انہوں نے کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں جبری مشقت اور 18 سال سے کم عمر بچوں کی اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس مسئلے کی وجہ غربت اور بیداری کی کمی کو قرار دیا، جس کی وجہ سے اکثر والدین نادانستہ طور پر استحصال کا شکار ہو جاتے ہیں۔ایم پی اے ملک نعیم بازئی نے زور دے کر کہا کہ جہاں آگاہی ضروری ہے وہ کافی نہیں ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ، ایجنسیوں کے درمیان رابطہ کاری میں بہتری، اور زندہ بچ جانے والوں کی بحالی کو بامعنی تبدیلی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے TIP اور SOM سے نمٹنے میں ایجنسیوں کے درمیان رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ایف آئی اے نے اسمگلروں اور سمگلروں کے خلاف سینکڑوں مقدمات درج کیے ہیں، پھر بھی سزا کی شرح کم ہے۔ انہوں نے SSDO کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بیداری کو فروغ دینے کے لیے نوجوانوں اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ فعال طور پر مشغول ہوں۔قبائلی رہنما سردار عالم خان بزنجو نے مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول سرکاری حکام، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں، میڈیا کے نمائندوں اور دیگر اہم شراکت داروں کی فعال شرکت کو سراہا۔سول سوسائٹی کے ماہرچوہدری محمد نعیم کریم نے TIP اور SOM سے متعلقہ مواد کو تعلیمی نصاب میں شامل کرکے مقامی کمیونٹیز اور نوجوانوں کو تعلیم دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کاروباری برادریوں اور نوجوانوں کو ہنر مندی کے فروغ کے اقدامات سے جوڑنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر SSDO، سید کوثر عباس نے انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے قومی قانونی فریم ورک اور نیشنل ایکشن پلان پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ انٹرپرینیورشپ کو اپنائیں اور ایسی مہارتیں حاصل کریں جو محفوظ اور باقاعدہ ہجرت کے قابل ہوں۔ ”آئی او ایم، سفارت خانہ ڈنمارک، اور دیگر جیسی بین الاقوامی تنظیمیں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، لیکن ہر فرد کو بیداری بڑھانے اور TIP اور SOM سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کے مستقبل کی حفاظت کرنی چاہیے، جن کا بے قاعدہ نقل مکانی کے ذریعے غیر قانونی ایجنٹوں اور مافیاز کا استحصال کیا جا رہا ہے۔

ٓخبر نامہ نمبر4184/2025
ضلع چمن 29مئی:۔ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چمن ڈاکٹر عصمت اللہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالرشید پولیو ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اسد صافی اور ڈسٹرکٹ کمیونیکشن آفیسر اشرف خان اچکزئی اور دیگر آفیسرز شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے تک تمام ٹیمیں محنت لگن دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات انجام دیں انہوں نے کہا کہ ہر فیلڈ اور کام میں مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اچھے محنتی اور پروفیشنل افسران اور سٹاف اپنے ہدف کو حاصل کرنے کو آرام اور سلیقے سے پایہ تکمیل کو پہنچا دیتے ہیں اجلاس میں ڈی سی چمن کو انسداد پولیو مہم کی پیش رفت اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کی افسران اور اہلکاروں کی اچھی مہم کے دوران بہترین کارکردگی اور کام کی تعریف کی اور انھیں سراہا۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

05-06-2025

CamScanner 05-06-2025 09.26Download

2 hours ago

04-06-2025

خبرنامہ نمبر4258/2025کوئٹہ 4 جون:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی…

18 hours ago

DGPR ADVERTISEMENTS

03-06-2025

20 hours ago

04-06-2025

CamScanner 04-06-2025 08.56Download

1 day ago

Job Opportunities in Agriculture Extension Department, Balochistan – Quetta

Title DetailApplication submission deadlineJuly 11, 2025The vacancies includeAssistant Computer OperatorJunior ClerkField AssistantDriverNaib QasidChowkidarMali

2 days ago