خبرنامہ نمبر3016/2025کوئٹہ 29 اپریل۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کوئٹہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز کے حجاج کرام کو رخصت کرنے کی موقع پرکہنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت خوش قسمت ہیں کہ کوئٹہ سے پہلی حج پرواز کے ذریعے چند گھنٹوں کا سفر طے کر کے سعودی عرب کے شہر مدینہ شریف بخیر و عافیت پہنچےںگے۔ میں کوئٹہ سے براہ راست پروازوں کو ممکن بنانے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور دیگر تمام متعلقہ حکام کی کوششوں کو سراہتا ہوں۔ بلاشبہ براہ راست پروازوں کے اقدامات سے بلوچستان کے عوام کو بڑی سہولت میسر آئی ہے ۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو الوداع کہتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جی ایم پی آئی اے شعیب احمد، کمانڈر اے این ایف بریگیڈیئر عدنان، اے پی ایم کوئٹہ ائرپورٹ ملک وحید عباس اور ڈائریکٹر حج الیاس جعفر بھی موجود تھے. اس موقع پر شرکاءسے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ مقدس مقامات کا یہ سفر، مسلمان کی زندگی میں ایک یادگار تجربہ ہے جس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ یہ روحانیت، عقیدت اور سعادت حاصل کرنے کا اہم موقع ہے ۔انہوں نے عازمین حج پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ اس مقدس سفر کا آغاز کرتے ہیں تو اس پورے سفر میں پاکستان اور بلوچستان کو اپنی خصوصی دعاوں میں ضرور یاد رکھیں۔ گورنر مندوخیل نے دعا کی کہ یہ سفر آپ کے ایمان کو مضبوط کرے۔ آپ کے سفر کو آسان کرے اور آپ کو اپنے معاشرے کیلئے خیر اور نیکی کا سرچشمہ بنائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3017/2025کوئٹہ 29 اپریل ۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے بیوٹمز یونیورسٹی میں پیغام پاکستان کی مناسبت سے ایک روزہ سیمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا شاندار سیمینار ایک بروقت اور خوش آئند اقدام ہے۔ آپ نوجوانوں کو بروقت اور مناسب تربیت فراہم کر کے ہی انھیں درست راستے پر گامزن کر سکتے ہیں لیکن تربیت دینے اور پند و نصحت کرنے والے اس پر خود بھی عمل کریں تاکہ وہ نئی نسل کیلئے ایک رول ماڈل بن جائیں۔ واضح رہے کہ ہمارے نوجوان نہ صرف ہمارے مستقبل کے معمار ہیں بلکہ ہمارے حال کے شراکت دار بھی ہیں۔ اس موقع پر بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ، اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ضیاء الحق اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر میروائس کاسی سمیت یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کی ایک بہت بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ ایک روزہ سیمینار کے شرکاءسے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد اور اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی شعوری کوششوں سے منعقدہ ایک کامیاب سیمینار کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے جو ملک اور صوبہ کو اتحاد اور پائیدار امن کے قریب لے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہمارے نوجوان ہیں جو حب الوطنی کے جذبے اور شاندار صلاحیتوں سے بھرپور ہیں۔ اس وقت ہمیں انتہا پسندی، تشدد، فرقہ واریت اور نفرت کے چیلنجوں سے نمٹنا ہیں جو ہمیں تقسیم کرتے ہیں۔ قومی اتحاد اور فکری ہم آہنگی کو فروغ دیکر ہم اپنی قوم کی حقیقی صلاحیتوں کو کھول سکتے ہیں۔گورنر مندوخیل نے کہا کہ پیغام پاکستان سیمینار میں پائیدار امن اور نوجوانوں کی ترقی کو آولیت دینا ہم آپ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہمارے نوجوان نہ صرف ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔ بلکہ ہمارے حال کے شراکت دار بھی ہیں۔ ہمیں ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے بروئے کار لانے کے مواقع اور ضروری سہولیات فراہم کرنی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک زیادہ مستحکم، مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کیلئے ملکر کام کریں جسکی رہنمائی آئین پاکستان اور جمہوری اصولوں پر ہو۔ تفرقہ انگیز عوامل کو ختم کرکے اور وسیع قومی اتفاق کو فروغ دیکر ہم ترقی اور پیشرفت کی نئی بنیاد رکھ سکتے ہیں آخر میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ اب وقت آپہنچا ہے کہ ہم اپنے اکابرین کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کریں اور پاکستان کو ترقی، امن اور خوشحالی کی نئی بلندیوں پہنچائیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3018/2025کوئٹہ29اپریل ۔صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے نوشکی میں پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہایت افسوسناک ہے ۔اور زخمی ہونے والے تمام افراد کے لیے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور متعلقہ حکام کو اس حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے تا کہ زخمیوں کی بروقت علاج ہو سکے۔میر شعیب نوشیروانی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ آئندہ اس طر ح کے ناخوشگوار واقعے کی تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا ئیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3019/2025 کوئٹہ 29اپریل ۔سینئر صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے سانحہ نوشکی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ایندھن کی ذخیرہ اندوزی اور ممکنہ اسمگلنگ کے نتیجے میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ عوامی تحفظ سے متعلق سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔صوبائی وزیر نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے اور تمام ممکنہ امداد فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے فوری طور پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد، ہسپتالوں میں ایمرجنسی اقدامات، اور شدید زخمیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کرنے جیسے بروقت اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور پیرامیڈیکل عملے نے ایمرجنسی حالات میں مثالی خدمات انجام دیں۔سردار عبدالرحمن کھتیران نے اس امر پر زور دیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اور مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی اسمگلنگ، اور خطرناک مواد کی غیر محفوظ منتقلی کے خلاف کڑی نگرانی اور سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور ایسے واقعات کے تدارک کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3020/2025لورالائی 29اپریل ۔ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کے زیر صدارت بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بی آر سی اور کالجز کے فروفیسرز نے، اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی نے اجلاس کو آئندہ FA/FSc امتحانات کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ 2 مئی 2025 سے شروع ہونے والے امتحانات کے لیے کی گئی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں محکمہ کالجز ٹیکنیکل و ہائیر ایجوکیشن اور بلوچستان بورڈ آفس کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مردانہ امتحانی مراکز میں سو فیصد ڈیوٹیوں کی تکمیل آج ہی مکمل کی جائے، جس کے تحت سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داریاں موزوں اساتذہ کو سونپی جائیں گی۔ خواتین کی امتحانی مراکز میں بھی ترجیحی بنیادوں پر خواتین عملہ تعینات کیا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالج پرنسپلز کو امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے انسپکٹر کے طور پر نامزد کیا جائے گا، جو روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کر کے انتظامیہ کو رپورٹ دیں گے۔ مزید برآں، امتحانات کی شفاف نگرانی کے لیےضلعی انتظامہ ضلع میں مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ امتحانات کے دوران تاکہ امتحانات کو مکمل شفاف اور منظم طریقے سے منعقد کیا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3021/2025سبی 29 اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی قیادت میں بھارتی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاءمیں اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ سمیت ضلعی و انتظامی افسران ، کسان و زمیندار ، سول سوسائٹی ، ہندو پنچائیت کے نمائندے، انجمن تاجران ، طلباء اور کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس سندھ طاس معاہدہ سے مکرنے اور بھارتی آبی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت گھناونی سازش کے تحت پاکستان کا پانی بند کرنے کی جو کوشش کر رہاہے پاکستان کا ہر شہری اسکی یہ سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اپنے پانی اور سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہیں اور ہم بھارت سے اپنے حق کا پانی ضرور لے کر رہیں گے چاہے اس کیلئے ہمیں کچھ بھی کرنا پڑے ،اگر بھارت جنگ چاہتا ہے تو پاکستان کا بچہ بچہ،تمام عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دشمن بھارت کو ہر فورم پر منہ توڑ جواب دیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3022/2025لورالائی29اپریل ۔ایس ڈی پی او/ڈی ایس پی کلیم اللہ کاکڑ، ایس ایچ او سٹی عبدالرحمان لونی ٹریفک انچارج شریف موسیٰ خیل سی آئی اے انچارج محمد انور اور ایس ایچ او صدر عبدالرازق نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی پولیس نے چار ماہ میں 30کلو گرام چرس افیون 107 کلو گرام شراب 40 بوتل بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے ٹھکانے مسمار کئے گئے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ان سے منشیات برآمد کرکے ان کی 8 گاڑیاں قبضہ میں لی گئیں چوریوں کے سلسلے میں سال 2025 میں 31 مقدمات درج ھوئے جن میں 20مقدمات کو ٹریس کرکے 16 چوروں کو گرفتار کرکے چالان کئے گئے چوریوں کے مقدمات میں مسروقہ مالیت کے ایک کروڑ ایک لاکھ سترہ ہزار روپے ہیں جن میں ستاون لاکھ بہتر ہزار روپے بازیافتہ ہیں برآمدگی میں دو عدد گاڑیاں آٹھ عدد موٹر سائیکلیں تین عدد موبائل شامل ہیں 21 چوروں کو گرفتار کیا گیا ڈکیتی کے سلسلے میں 2025 کل دس مقدمات درج ھوئے 6 مقدمات ٹریس ھوئے 6 ڈکیت گرفتار ھوئے سمنگلینگ این سی پی گاڑیاں وغیرہ 3820لیٹر پیٹرول 4448 ڈنڈے سگریٹ تین عدد گاڑیاں قبضہ میں لیکر کسٹم کے احوالے کئے گئے کرئم 2024 میں113مقدمات تھانہ سٹی 120تھانہ صدرِ میں رجسٹرڈ ھوچکے ہیں جوئے خانوں کے خلاف کارروائی میں تین جوارگر گرفتار چھ ہزار روپے برآمد کئے گئے مختلف اسلحہ جات برآمد کئے گئے ٹریفک کی روانی خصوصاً رمضان میں بہتری لائی گئی 2024 میں چار لاکھ تریپن ہزار سے زائد جبکہ 2025 میں ساتھ لاکھ سینتالیس ہزار روپے مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں کے بارے میں چالان کئے گئے پوسٹ کے خلاف پولیس نے از خود اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر سینکڑوں ایکڑ پوسٹ تلف کی گءمہاجرین کے خلاف حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے انہیں افغان حکومت کے احوالے کیا گیا پولیس نے سنگین نوعیت مقدمات کامیابی حاصل کی لورالائی پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3023/2025بختیارآباد 29 اپریل ۔ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے تحصیل لہڑی بختیار آباد میں قائم مختلف لیویز چوکیوں اچانک کا دورہ کیا اور قومی شاہراہ پر اسنیپ چیکنگ کی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد لیاقت علی جتوئی بھی انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشکوک افراد پر کڑی نظرکھتے ہوئے سنیپ چیکنگ کی جائے موٹر گشت اور بہترین حکمت عملی سے ہی جرائم میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے اور انہوں نے ڈیوٹی پر مامور لیویز اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی سختی ہمارے فرائض میں رکاوٹ حائل نہیں کر سکتی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3024/2025کوئٹہ29 اپریل ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منگل کے روز چیف منسٹر سیکریٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا ۔کابینہ اجلاس کے آغاز میں بھارتی ریاست پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات اور بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی جانب سے شفاف تحقیقات کی پیشکش کے باوجود بھارت نے اشتعال انگیزی کو ہوا دی جو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر واضح کیا کہ پاکستان کے عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اگر دشمن نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم مادرِ وطن کے دفاع کے لیے یکجہتی کے ساتھ صف آرا ہوگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمیشہ سے حب الوطنی میں پیش پیش رہے ہیں اور اپنی فوج و ریاستی اداروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اجلاس میں سانحہ نوشکی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا وزیر اعلیٰ نے کابینہ کو آگاہ کیا کہ حادثے کے فوری بعد ریسکیو و امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی تھیں جن میں ہیلی کاپٹر اور ایمبولینسز کے ذریعے زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا گیا جن میں شدید زخمیوں کو آج صبح خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا ہے وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کے عملے، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، وزیر صحت اور سیکریٹری ہیلتھ کی بروقت اور مثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ پر محکمہ صحت نے قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا کابینہ نے اس سانحے کے پس منظر میں صوبے میں جاری اسمگلنگ کے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر اشیاءکی اسمگلنگ ایک سنگین مسئلہ ہے جس کی روک تھام کے لیے فوری اور موثر اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں اجلاس میں اس واقعہ کی جامع تحقیقات کا حکم بھی دیا گیا تاکہ ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے کابینہ اجلاس میں متعدد اہم قانونی و انتظامی امور کی بھی منظوری دی گئی ان میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ اور تنازعات کے حل کے لیے “دی بلوچستان اسٹیبلشمنٹ آف اسپیشل کورٹ اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی ایکٹ 2025” کی منظوری شامل ہے اس کے علاوہ دہشت گردی اور سنگین جرائم کی روک تھام، جامع تفتیش اور لاپتہ افراد کے مسئلے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے “سینٹر آف ایکسیلنس آن دی کاونٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم” کے قیام کی بھی منظوری دی گئی کابینہ نے “بلوچستان سول سرونٹس اینڈ ایمپلائز بینیفٹ اینڈ ڈیتھ ترمیمی پالیسی 2020″ کی منظوری دی تاکہ سرکاری ملازمین اور ان کے خاندانوں کو ممکنا ریلیف فراہم جا سکیں اسی طرح کابینہ نے”دی بلوچستان اینٹی ٹیررازم ترمیمی بل 2025” کی منظوری دی تاکہ انسداد دہشت گردی کے قوانین کو مزید مو¿ثر بنایا جاسکے اجلاس میں “نیشنل فوڈ سیفٹی، اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی” اور اس سے متعلقہ امور کی منظوری دی گئی جبکہ “بلوچستان لیبر رولز” کی توثیق کرتے ہوئے جبری مشقت کے خاتمے اور ہوم بیسڈ ورکرز کے تحفظ کے لیے جامع ضوابط وضع کیے گئے کابینہ نے “افرادِ باہم معذوران سے متعلق رولز 2024” کی منظوری دیتے ہوئے معذور افراد کے لیے خصوصی اقدامات کی راہ ہموار کی اسی تسلسل میں “محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے موٹر وہیکلز رولز 1969” میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی، تاکہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق قانون میں بہتری لائی جا سکے اجلاس میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے “فارماسسٹس اور ڈرگ انسپکٹرز” کے لیے فور ٹئیرز سروس اسٹرکچر کی منظوری دی گئی جو پیشہ ورانہ ترقی کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی اسی طرح “بلوچستان لوکل کاونسلز اسٹریٹ رولز 2025” اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدہ منظوری بھی دی گئی کابینہ نے سرکاری محکموں میں گریڈ 1 سے 15 تک کی خالی آسامیوں کو مشتہر کرکے شفاف اور میرٹ پر بھرتی کا فیصلہ بھی کیا تاکہ صوبے میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو سکے ماحولیاتی تحفظ کے لیے “بلوچستان سیف اینڈ انوائرمنٹلی ساونڈ ری سائیکلنگ آف شپس بل 2025” کی منظوری بھی دی گئی خوراک کے تحفظ اور ذخائر کو نقصان سے بچانے کے لیے کابینہ نے محکمہ خوراک کو ہدایت دی کہ موجودہ گندم کے ذخیرے کو خراب ہونے سے قبل اوپن مارکیٹ میں فروخت کیا جائے اس مقصد کے لیے سیکریٹری خوراک کی سربراہی میں ایک “بڈ ایکسپٹنس کمیٹی” تشکیل دی گئی جو مارکیٹ کے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی قیمت کا تعین کرے گی کابینہ نے واضح کیا کہ گندم کی فروخت محکمہ خوراک کی سفارش کردہ کم از کم قیمت کے دائرے میں ہونی چاہیے جبکہ اکثریتی رائے سے اس سال نئی گندم نہ خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا امن و امان کے قیام کے لیے “کوئٹہ سیف سٹی منصوبے” کے تحت درکار 14 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی اور سیکریٹری آئی ٹی کو منصوبہ جون 2025 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی اجلاس کے اختتام پر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین کی تقرری کی بھی باضابطہ توثیق کی گئی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان پوری سنجیدگی، دیانت اور عزم کے ساتھ صوبے کی ترقی، امن کے قیام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ کابینہ کے فیصلے ایک نئے، مستحکم اور خوشحال بلوچستان کی بنیاد بنیں گے جہاں انصاف، میرٹ، شفافیت اور قانون کی حکمرانی کو اولین حیثیت حاصل ہو گی۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3025/2025کراچی29اپریل ۔وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کے احکامات پر سی ون 130طیارہ 24زخمیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیاگزشتہ روز نوشکی سانحے میں جھلس جانے والے 24 شدید زخمیوں کو فوری علاج معالجے کی سہولیات فراہمی کیلئے حکومت بلوچستان مید کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر حب اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیرنگرانی 17 مریضوں کو لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی اوردیگرزخمیوں کو پٹیل ہسپتال برن وارڈکراچی منتقل کیاگیاہے بلوچستان کے عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان کے عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے سرفرازبگٹی کی قیادت میں بلوچستان کی حکومت شاہراﺅں پرپیش آنے والے روڈحادثات میں ریسکیو آپریشن کے حوالے سے کلیدی کردار اداکررہی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3026/2025گوادر 29اپریل ۔ چینی قونصل جنرل کی جانب سے گوادر کے طلبہ کے سماجی واقتصادی بہتری کے لیے دی گئی اسکالرشپ کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ اسکالرشپ ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی قیادت میں گوادر یونیورسٹی، بلوچستان اور پاکستان کی مختلف جامعات میں زیر تعلیم طلبہ کو دی گئی، جن میں میڈیکل، انجینئرنگ اور دیگر اہم شعبوں کے طلبہ شامل ہیں۔اسکالرشپ کی تقسیم کے لیے طلبہ کے مالی پس منظر اور تعلیمی میرٹ کو بنیاد بنایا گیا۔ تقریب میں 44 ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل عدنان سرور ملک، ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن، 440 بریگیڈ کے بریگیڈیئر احتشام، گوادر فری زون کے ڈپٹی جنرل منیجر مسٹر لیو ایخو، گوادر پورٹ کے ایکٹنگ چیئرمین داود کلمتی، پاکستان نیوی کے کموڈور اورنگزیب، رجسٹرار گوادر یونیورسٹی دولت خان، سول و عسکری افسران، میڈیا نمائندگان اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران پاک-چین ترقیاتی تعاون پر مبنی مختلف ڈاکومنٹریز پیش کی گئیں جن میں گوادر پورٹ اور شہر کے مستقبل کا تفصیلی جائزہ دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکالرشپ چینی حکومت کی جانب سے ایک اہم اور مثبت شروعات ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جولائی اور فروری کے دوران بیجنگ یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یوز سائن کیے جائیں گے تاکہ گوادر کے طلبہ کو مزید بین الاقوامی تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے پاکستان میں چینی قونصل جنرل اور حکومت چین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر گوادر فری زون کے ڈپٹی جنرل منیجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکالرشپ گوادر کے نوجوانوں کے لیے ایک قیمتی سپورٹ ہے تاکہ وہ بہتر تعلیم حاصل کر کے اپنا اور علاقے کا مستقبل روشن بنا سکیں۔جی او سی 44 ڈویڑن میجر جنرل عدنان سرور ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکالرشپ نہ صرف گوادر بلکہ بلوچستان اور پاکستان کے لیے بھی خوشحالی اور دیرپا امن کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد اور دوستی کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ اس اسکالرشپ کو صرف تحفہ نہ سمجھیں بلکہ اسے ایک ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں۔جی او سی نے اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں تعلیمی بہتری اور مزید ٹرانسفارمیشن کی ضرورت پر بھی زور دیا۔تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں مقیم چینی قونصل جنرل مسٹر یانگ لیندونگ نے اس اسکالرشپ کو پاک-چین دوستی کے فروغ کا شاندار پیغام قرار دیا اور گوادر یونیورسٹی کی تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر جی او سی میجر جنرل عدنان سرور ملک نے طلبہ میں اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کیے اور گوادر یونیورسٹی کے رجسٹرار کو بھی اسکالرشپ کا چیک پیش کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر3027/2025حب 29اپریل ۔ ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او وندر انسپکٹر قاضی صابر نے ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک کرولا کار کو روک کر تلاشی لی، دوران تلاشی کار کے خفیہ خانوں سے 32 کلو گرام اعلٰی کوالٹی چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیاہے گرفتارکئے گئے ملزمان کیخلاف وندر تھانے میں نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی یےایس ایس پی حب سیدفاضل شاہ بخاری کا کہنا ہے کہ آرسی ڈی ہائیوے وندر سمیت تمام پولیس ناکوں کو الرٹ کردیا گیا ہے اورانسدادمنشیات کیخلاف ڈسٹرکٹ پولیس بھرہوراقدامات اٹھارہی ہے ضلع حب کو جرائم اور منشیات سے پاک شہر بنانے کے لئے پولیس پرعزم ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3028/2025شیرانی.29اپریل ۔ اسسٹنٹ کمشنر شیرانی یوسف ہاشمی نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کی منسوخی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جو آبی جارحیت کی شکل میں کھلم کھلا دہشت گردی ہے جس کی ہم بھرپور مذت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مانی خواہ میں ضلعی انتظامیہ شیرانی کے زیر اہتمام بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد جھوٹے الزامات کی آڑ میں عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی نا کام کوشش اور شرمناک آبی جارحیت کے خلاف منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں یوسف ہاشمی کی سربراہی میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میںایک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاءنے بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی ریلی اور سمینار میں مختلف محکموں کے آفیسران اساتذہ کرام سمیت طالبعلموں اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئےمعززین نے شرکت کی یوسف ہاشمی و دیگر نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ شیرانی کے عوام اور تمام غیور محب وطن پاکستانی ایک پیج پر ہیں مقررین نے کہا کہ بھارت کا اپنے کیے دھرے پر واویلا اور بے بنیاد الزام تراشیاں بھارت جیسے مکار دشمن کی بوکھلاہٹ کا مثالی نمونہ ہے جس کی وجہ سے بھارت کا بدنما چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو جکا ہے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آخری دم تک کھڑے رہیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3029/2025کوئٹہ29 اپریل ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل اور بدھ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ضلع سبی، کچھی، صحبت پور، لہڑی، نصیر آباد، جھل مگسی، تربت، آواران، لسبیلہ، واشک، خاران اور چاغی سمیت میدانی اور زیریں علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔ اس کے علاو¿ہ حب اور گوادر اضلاع کے ملحقہ علاقوں سمیت ساحلی علاقوں میں موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم زیارت، لورالائی، شیرانی اور اس کے گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 3030/2025
کوئٹہ, 29 اپریل :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تربت، ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر مبنی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن دشمن عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور صوبے میں دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی، امن اور استحکام کے سفر کو کوئی بھی قوت روک نہیں سکتی۔
خبرنامہ نمبر 3031/2025
سبی 29 اپریل :کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے ڈویژنل پبلک اسکول سبی کا دورہ کیا۔اس موقع پر سکول کے پرنسپل اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے سکول میں تدریسی معیار اور انتظامی امور کی انجام دہی میں متعلقہ سربراہان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان سے انتظامی ضروریات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ تعلیمی معیار اور طلباء کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جائے اور طلباء و طالبات کو ایک ایسا ماحول مہیا کیا جائے جس میں سیکھنے کا عمل ان کے لیے دلچسپ اور خوشگوار تجربہ بن جائے انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈویژنل پبلک سکول سبی کے پرنسپل حافظ اسد الحق کو ذمہ داری سونپتے ہوئے کہا کہ سکول کا تعلیمی معیار پہلے سے بھی زیادہ بہتر ہونا چاہیے اور تعلیمی ترقی میں ایک پرنسپل کا کردار ہر اول دستے کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سلسلہ میں آپ سب کو ایک مضبوط ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر یکساں توجہ دے کر معاشرے کے ہر شعبہ کے لیے اعلی صلاحیتوں کے حامل طلباء کو تیار کیا جا سکتا ہے انہوں نے اساتذہ کو بھی تلقین کی کہ وہ طلباء کی تعلیم و تربیت پرخصوصی توجہ دیں، ان میں خوداعتمادی کے لئے تقاریر، تلاوت و نعت خوانی کے مقابلے کروائیں اور تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں مثبت نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کی طرف راغب کریں۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ سکول کی مرمت تزئین و آرائش کے لیے بھی صوبائی حکومت کو لکھا جائے گا انہوں نے اسکول کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور کلاس رومز میں جا کر طلباء و طالبات سے تعلیمی معیار کے حوالے سے گفتگو کی اور نصابی سوالات پوچھے۔
خبرنامہ نمبر 3032/2025
تربت 29 اپریل 2025:محکمہ صحت مکران ڈویژن کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل ہال تربت میں ایک آگاہی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر اسلم آزار نے کی جبکہ چیرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلغ شیر قاضی مہمانِ خصوصی تھے تقریب میں محکمہ صحت کے افسران، WHO کے نمائندے، مقامی معززین، ہیلتھ ورکرز اور کونسلرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ویکسینیشن میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ویکسینیٹرز، ڈی ایچ ایم ٹی ممبران اور کمیونٹی سپورٹرز کو تعریفی اسناد اور شیلڈز دی گئیں۔ چئیرمین میونسپل کارپوریشن نے خطاب میں حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت اور والدین کے تعاون پر زور دیا، جبکہ ڈائریکٹر ہیلتھ نے بچوں کو بروقت ٹیکے لگوانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں آگاہی واک اور او آر ٹی سیشنز کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں، اور اختتام پر ڈینگی کے خلاف سرگرم عملے کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔
خبرنامہ نمبر 3033/2025
سوراب: 29اپریل۔۔ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد شکیل احمد عالیزئی کی زیر نگرانی ڈپٹی کمشنر آفس سوراب میں ایک سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس بی کے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو باضابطہ طور پر تقرری کے احکامات جاری کیے گئے۔تقریب میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلیم کے افسران، کامیاب امیدواروں، ان کے والدین اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ تقریب نہ صرف کامیاب امیدواروں کی تعلیمی خدمات کے آغاز کا سنگِ میل تھی بلکہ ضلعی سطح پر شفاف بھرتی کے عمل کی ایک قابلِ تقلید مثال بھی بنی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر نے کہاتعلیم کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے، اور آج کی یہ تقرریاں میرٹ، شفافیت اور دیانتداری پر مبنی بھرتی پالیسی کا عملی مظہر ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ نئے اساتذہ اپنے فرائض ایمانداری، محنت اور لگن سے انجام دیں گے اور علاقے کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب محمد شکیل عالیزئی نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہا محکمہ تعلیم بلوچستان تعلیمی نظام میں بہتری اور شفافیت کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ حالیہ بھرتیاں اسی پالیسی کا تسلسل ہیں، جس میں میرٹ کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ کامیاب امیدواروں کی محنت، صبر اور عزم قابل تحسین ہے۔تقریب کے اختتام پر کامیاب امیدواروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے تعلیمی فرائض کو پوری ذمہ داری، خلوص اور دیانتداری سے نبھائیں گے۔یہ تقریب تعلیمی میدان میں ایک مثبت قدم اور نوجوان نسل کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال تھی، جس سے یہ پیغام گیا کہ محنت اور لگن سے منزل کا حصول ممکن ہو۔
خبرنامہ نمبر 3034/2025
کوئٹہ 29 اپریل.ضلعی انتظامیہ کی جوائنٹ روڈ پر سرکاری نرخ نامے کے برعکس مہنگا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی – کارروائی کے دوران 18 گوشت کی دکانیں سیل، 10 قصائی گرفتار کرلیے گئے تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے جوائنٹ روڈ پر گوشت فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 18 دکانوں کو سیل کر دیا۔جبکہ اس کارروائی کے دوران 10 قصائیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔سیل کی گئی دکانوں میں حمزہ بیف شاپ، شیرانی بیف شاپ، فقیرہ بیف مٹن شاپ، صادق بیف شاپ، حمید بیف مٹن شاپ، شہزاد مٹن بیف شاپ، ناصر لانگو بیف شاپ، ندیم لانگو بیف مٹن شاپ، ماشائاللہ اونٹ گوشت شاپ، چاکر مٹن شاپ، سمین قریشی (سدا بہار پولٹری)، محمد اکرم لانگو بیف مٹن شاپ، عجب خان بیف مٹن شاپ، محمد کریم مٹن شاپ، لانگو مٹن، مستحکم مٹن اینڈ پولٹری، محمد گل لانگو اور حسین بیف شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔لہذا دکاندار حضرات سرکاری نرخ نامے پر ہر صورت عمل کرکے قیمتیں واضح اور نمایاں جگہ پر آویزاں کریں جبکہ عوام الناس منافع خوروں کی شکایات کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
خبرنامہ نمبر 3035/2025
استامحمد۔۔ڈپٹی کمشنر استامحمد کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نور پور جمالی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے تدریسی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ کی حاضری رجسٹر کی جانچ کی اور کلاس رومز میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ ایک بااعتماد اور روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھا سکیں۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے تدریسی عمل کو مؤثر اور دلچسپ بنائیں تاکہ طلبہ کی استعداد میں اضافہ ہو۔ انہوں نے اسکول کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لیے چند اہم ہدایات بھی جاری کیں۔
خبرنامہ نمبر 3036/2025
استامحمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے آج لیبر ہسپتال استامحمد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایم ایس ڈاکٹر احمد علی گوپانگ نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کی موجودہ صورتحال اور فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق آگاہ کیا اس موقع پر ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے تاکہ عوام کو علاج معالجے کے حوالے سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ صحت عامہ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
خبرنامہ نمبر 3037/2025
استامحمد: ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کا برف کے کارخانوں کا دورہ اور تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد، ارشد حسین جمالی نے آج مختلف برف کے کارخانوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے برف کی تیاری کے عمل، کارخانوں میں پانی کی دستیابی اور کارخانوں کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے برف کارخانہ مالکان کو ہدایت جاری کی کہ شہریوں کو موسم گرما میں برف کی کمی کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضروریات کے مطابق برف کی مسلسل پیداوار کو یقینی بنایا جائے اور کسی صورت میں برف کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ عوام کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور بحیثیت مسلمان ہم سب کو چاہیے کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کریں اور ان کی مشکلات میں کمی کا سبب بنیں نہ کہ ان کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بنیں۔
خبرنامہ نمبر 3038/2025
استامحمد: ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کا واٹر سپلائی اسکیم فیز ون کا دورہ باریک بینی سے مشاہدہ کیا واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے واٹر سپلائی اسکیم فیز ون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسین نے ڈپٹی کمشنر کو واٹر سپلائی اسکیم کے تالابوں میں پانی ذخیرہ کرنے کی موجودہ صورتحال اور شہریوں تک پانی کی ترسیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے صاف پانی کی فراہمی کو عوام کا بنیادی حق قرار دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پانی کی ترسیل کے نظام کو مؤثر اور شفاف بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت شدید گرمی کا موسم ہے لوگوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ صاف پانی کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو چاہیے کہ وہ عوام کو بلاتعطل پانی کی ترسیل منصفانہ طریقے سے یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔
خبرنامہ نمبر 3039/2025
کوئٹہ29اپریل: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اورسی ای اوعبدالکبیرخان زرکون نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز(بیوٹمز)کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد حفیظ سے ملاقات کی،اس موقع پربی بی او آئی ٹی اور بیوٹمز کے درمیا ن مشترکہ تحقیقی منصوبے شرو ع کرنے، وسائل کے اشتراک اور مخصوص شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے سے متعلق امور پر غور کیا گیا جبکہ طلباء اور فیکلٹی کے درمیان باہمی تعاون، عملی مسائل کے حل اور جدید اختراحات کو فروغ دینے،طلباء کو صنعتی شعبے کا تجربہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے، مہارتوں اور ملازمت کی اہلیت بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکبیرخان زرکون نے وائس چانسلر کوبلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور جاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا، اس موقع پر بلال خان کاکڑنے کہا کہ بلوچستان مواقع کی سرزمین ہے، بی بی او آئی ٹی صوبے کی یوتھ کو ہنر منداورجدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کرے گا، انہوں نے کہا کہ بیوٹمزبلوچستان کا اعلیٰ تعلیمی مرکز ہے، جودور جدید کے تقاضوں کے مطابق نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبے کے قدرتی وسائل اور صنعتی مواقع کوبرائے کار لانے کیلئے ان نوجوانوں کو تیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے، کئی بڑے سرمایہ کار گروپ اور کمپنیاں یہاں کا رخ کر رہی ہیں،متعدد منصوبے شروع ہونیوالے ہیں صوبے کے نو جوان ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے خود کو تیار رکھیں۔
خبرنامہ نمبر 3040/2025
لورالائی29اپریل:کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے ضلع موسی خیل کے ٹیچنگ پوسٹوں کے لیے ایس بی کے سے شارٹ لسٹیڈ امیدواروں نے ملاقات کی۔ اور لوکل ڈومیسائل کی وریفیکشن اور دیگر مسائل سے کمشنر لورالائی ڈویژن کو تفصیل سے اگاہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر موسی خیل بلال شبیربھی موجود تھے۔ کمشنر لورالائی ڈویژن نے ایس بی کے کینڈیڈیٹ سے بات چیت کرتے کہا کہ ہم نے سی ار سی میں حق دار کو حق دینے کیلئے حتی الوسعی کوشش کی کہ کسی امیدوار کے ساتھ ذیادتی نہ ہو۔ ملاقات کے دوران کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے ڈپٹی کمشنر موسی خیل بلال شبیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جے ای ٹی، جی وی ٹی، اور معلم قرآن کی آسامیوں کے لیے امیدواروں کے کاغذات ویریفکیشن خصوصا لوکل وریفیکیشن کر کے اہل امیدواروں کی تعیناتی ارڈر جاری کئے جائیں انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر ضلع موسیٰ خیل عبدالحمید جعفر سے بھی رابطہ کیا اور مذکورہ مسلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔۔ڈپٹی کمشنر موسی خیل نے اس موقع پر کہا کہ ایجوکیشن کے شعبے میں تمام تقرریاں مکمل ہونے کو ہیں۔اور لوکل ڈومیسائل کے حوالے سے کسی قسم کی سفارش یا اقروباء پروری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کا کردار آنے والی نسلوں کی تعلیم و تربیت میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے تعیناتیوں میں سفارش کے بجائے میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔اخرمیں ایس بی کے شارٹ لسٹیڈ امیدواروں نے کمشنر لورالائی ڈویژن شکریہ ادا کیا۔
خبرنامہ نمبر 3041/2025
جعفرآباد29 اپریل۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں سستی اور لاپرواہی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی اور سرکاری واجبات کی وصولی میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور عملے کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنانا محکمہ ریونیو کے افیسران اور دیگر سٹاف کی بنیادی ذمہ داریوں کا جز ہے اس لیے تمام محکمہ ریونیو کے افسران اس جانب اپنی خصوصی توجہ مبزول کریں تاکہ سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے جو ٹارگٹ دیا گیا ہے اسے آسانی کے ساتھ حاصل کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محکمہ ریونیو کے افسران تحصیلداران قانون گو سمیت دیگر اسٹاف موجود تھا جنہوں نے ضلع بھر میں عشر آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے اجلاس کو تفصیل سے آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفر آباد اظہر شہزاد نے کہا کہ جن پٹواریوں کی جانب سے تا حال سرکاری واجبات ٹارگٹ کے مطابق وصول نہیں کیا گیا ان پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور تمام سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں کسی صورت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں اگر سرکاری واجبات کی وصولی میں بہتری نہ لائی گئی تو عملے کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی اس لیے ضروری ہے کہ سرکاری واجبات تا حال بقایہ ہیں انہیں ہر صورت وصول کیا جائے زمینداروں کی جانب سے سرکاری واجبات کی ادائیگی میں سستی بھرتی جا رہی ہے انہیں نوٹسز جاری کیے جائیں خلاف ورزی کرنے والے زمینداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
خبرنامہ نمبر 3042/2025
کوئٹہ 29 اپریل 2025: صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جانب سے بھارت کے بے بنیاد الزامات کے خلاف دیے گئے مدلل دوٹوک موقف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ دشمن کے پروپیگنڈے کا جرات و بصیرت سے مقابلہ کیا ہے اور اس بار بھی سچائی اور حقیقت کی ترجمانی کی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کر کے نہ صرف قومی وقار کو بلند کیا بلکہ بھارتی جھوٹے بیانیے کو بے نقاب بھی کیا۔ یہ پریس کانفرنس پوری قوم کی ترجمانی اور پاکستان کی سالمیت کے دفاع کی مظہر ہے۔ محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ بلوچستان بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سب سے زیادہ نشانہ بنتا رہا ہے، اور اس حقیقت کو جس شفافیت اور جرات سے سامنے لایا گیا، وہ قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم، خصوصاً نوجوان نسل، اپنی مسلح افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی جیسے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کی بھارتی کوشش کھلی جارحیت ہے، جس کا قومی یکجہتی، عوامی بیداری اور مضبوط ادارہ جاتی ردعمل سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ صوبائی مشیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے نوجوان نسل ہر محاذ پر متحد اور متحرک ہے، اور بلوچستان کے نوجوان اپنی ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
خبرنامہ نمبر 3043/2025
چمن29 اپریل :کوژک ٹنل کے قریب لیویز فورس نے دو مسلح ڈاکوؤں کو فا?رنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار کر لیا. لیویز فورس نے گزشتہ روز دوپہر کو کوژک ریلوے ٹنل کے قریب دو ڈاکوؤں کو پکڑنے کیلئے چھاپہ مارا جہاں ڈاکوؤں کی طرف سے لیویز فورس پر فائرنگ شروع کر دی گئی لیویز فورس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دونوں ڈاکوؤں کو کوژک ٹنل کے قریب اسلحے سمیت گرفتار کر کے انھیں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی ھوگیا جبکہ لیویز فورس نے زخمی سمیت دونوں ڈاکووں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا لیویز حکام کے مطابق لیویز فورس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار ھونے والوں میں بدنام زمانہ ڈاکو شمس اللہ عرف طور نورزئی اور عزت اللہ خواجہ زئی شامل ہیں گرفتار ہونے والوں میں دونوں ڈاکوؤں قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث ھونے پر لیویز اور پولیس دونوں کو مطلوب تھے۔جبکہ گرفتار ملزمان میں ایک ملزم اپنی بیوی کے قتل میں بھی ملوث بتایا جاتا ھے اور دوسرا دیگر جرائم کے ساتھ ساتھ سابق پرنسپل تاج وطن دوست کے بھتیجے کے قتل میں بھی ملوث ھے۔ گرفتار دونوں ملزمان پیشہ ور ڈاکو اور جرائم پیشہ ہیں جو کہ سنگین مقدمات میں پولیس اور لیویز کو مطلوب تھے ہیں لیویز نے مقدمہ درج کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ھے۔
خبرنامہ نمبر 3044/2025
گوادر/پسنی29 اپریل: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پبلک ویلفیئر کلب پسنی کے تزئین و آرائش شدہ ہال کا فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس پُروقار افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی، ایس ڈی او ہربن زوہیر اکرم، ماہیگیر رہنما عزیز اسماعیل، ادبی تنظیم ”ازم آزمان” کے صدر میر کمبر کلمتی، حیوانات آفیسر ڈاکٹر الہی بخش، وائس چیئرمین فہیم علی جوہر سمیت علاقے کے معززین، ادیب، سماجی کارکنان اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔واضح رہے کہ پبلک ویلفیئر کلب پسنی ہال گزشتہ کئی برسوں سے خستہ حالی کا شکار تھا، جس کی بحالی اور تعمیر نو عوامی مطالبے پر عمل میں لائی گئی۔ یہ ہال عوامی ملکیت ہے، جو مختلف سماجی، ثقافتی، ادبی اور فلاحی سرگرمیوں کا مرکز بن سکتا ہے۔ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے عوامی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ہال کی بحالی کے لیے بروقت اقدامات کیے۔ افتتاحی تقریب کا اہتمام ادبی تنظیم ”ازم آزمان” پسنی نے کیا۔ اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک ویلفیئر کلب ہال عوامی ورثہ ہے اور متعلقہ ذمہ داروں کی ذمہ داری ہے کہ اس کی بہتر دیکھ بھال کر کے اسے فعال رکھا جائے تاکہ یہاں ادبی، تعلیمی اور سماجی سرگرمیاں بحال رہیں۔ تقریب کے اختتام پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے جڈی عید میڑہ کی کامیابی اور کئی سالوں سے زیرِ استعمال خستہ حال شامیانے کی جگہ نیا شامیانہ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
خبرنامہ نمبر 3045/2025
گوادر، 29 اپریل: گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے دفتر میں رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن اور ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سیف اللّٰہ کھیتران کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد نیوٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم سمیت شہر بھر میں پانی کی فراہمی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینا اور مؤثر اقدامات تجویز کرنا تھا۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر نیوٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، پی ڈی واٹر پروجیکٹ جی ڈی اے میرجان بلوچ، ایکسین کیسکو امیر علی بگٹی، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر سلمان بلوچ، دیگر متعلقہ افسران اور مقامی نمائندوں نے شرکت کی۔ چیف انجینئر جی ڈی اے نے بریفنگ میں بتایا کہ جی ڈی اے روزانہ شہر کو تقریباً 32 لاکھ گیلن پانی فراہم کر رہی ہے، جو عمومی طور پر کافی ہے، تاہم نیوٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم میں مخصوص وقت اور پرانی سپلائی لائن کی وجہ سے کچھ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیوٹاؤن اسکیم کے لیے پانی کی فراہمی کے اوقات بڑھا کر ہفتہ میں روزانہ 5 گھنٹے کیے جائیں گے جبکہ یومیہ ڈیڑھ لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جائے گا تاکہ گرمیوں میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ ایکسین کیسکو نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ایئرپورٹ واٹر اسٹیشن سے منسلک فیڈر کی بجلی کی فراہمی میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پی ایچ ای اور جی ڈی اے نے بجلی بندش کی صورت میں جنریٹرز کی مدد سے پانی کی فراہمی جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ جنریٹرز کو دو گھنٹے اضافی چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں نیوٹاؤن کی پرانی پائپ لائن کو منقطع کر کے نئی لائن سے پانی کی فراہمی یقینی بنانے، اور وہاں درکار افرادی قوت کی فوری فراہمی پر بھی اتفاق ہوا، مزید غیر قانونی کنکشنز کے خلاف متعلقہ محکمے کارروائی کریں گے، جن میں جی ڈی اے، پی ایچ ای شامل ہیں۔ جہاں کہیں بھی پانی ضائع ہو رہا ہو، وہاں کنکشنز کاٹ کر پانی کے ضیاع کو روکا جائے گا۔۔ جی ڈی اے نے واضح کیا کہ شہر کو پانی کی مین سپلائی جی ڈی اے کی ذمہ داری ہے جبکہ تقسیم کا نظام پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تحت ہے، تاہم شہریوں کے ریلیف کے لیے دونوں محکمے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن نے زور دیا کہ گرمیوں میں پانی کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سیف اللّٰہ کھیتران نے کہا کہ شہر میں پانی کی بہتر فراہمی جی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
خبرنامہ نمبر 3046/2025
گوادر 28 اپریل:چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے اہم ترین شہر گوادر میں ماحول دوست ترقی کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت ”سمارٹ انوائرمنٹل سینیٹیشن اینڈ لینڈ فلنگ” منصوبے کے لیے وفاقی حکومت نے تقریباً 200 ملین روپے مختص کر دیے ہیں۔ اس منصوبے کی شمولیت پی ایس ڈی پی میں کی گئی ہے اور سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (،CDWP) سے بھی اس کی باقاعدہ منظوری حاصل کی جا چکی ہے۔ منصوبے کی جامع پی سی ون (PC-I) بھی تیار کرلی گئی ہے، جس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے مکمل فزیبلٹی اسٹڈی شامل ہے۔ مجموعی طور پر اس منصوبے کی کل لاگت کا تخمینہ تقریباً 3277 ملین روپے لگایا گیا ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیف اللّٰہ کھیتران نے ایک نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت شہر میں جدید کچرا کلیکشن، کم کاربن ٹریٹمنٹ، اور سمارٹ کنٹرول سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ گوادر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، جس سے شہر کا ماحولیاتی معیار بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ روزمرہ پیدا ہونے والے کچرے کے مؤثر انتظام کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، جس میں کچرا کلیکشن، اسٹوریج، ٹرانسپورٹیشن اور ماحول دوست لینڈ فلنگ سائٹس کا قیام شامل ہے۔ گوادر میں سال بھر سازگار موسمی حالات کی وجہ سے مسقبل میں کچرے سے کمپوسٹنگ، بائیو گیس پیداوار، اور میتھین گیس ریکوری جیسے ماڈرن طریقے اپنانے کے امکانات بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔ شہر میں کچرے کی موجودہ صورتحال خاصی خراب ہے، شہر کے وسط ساحل کے قریب کچرا پھینکنے کی وجہ سے فضائی آلودگی میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد سمارٹ کلیکشن سسٹم، کم کاربن ویسٹ ٹریٹمنٹ، اور جدید اربن کلیننگ نیٹ ورک قائم کر کے نہ صرف گوادر کا ماحول بہتر بنانا ہے بلکہ مقامی افراد کے معیارِ زندگی کو بھی بلند کرنا ہے۔
خبرنامہ نمبر 3047/2025
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے گڈ گورننس کے اصولوں پر کار فرما ہے، ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے ممکنہ چیلنجوں سے نمٹنا، شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینا، اور شہریوں کی شرکت کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔ صوبائی حکومت صوبے میں گورننس میں مزید بہتری لانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے گورننس کو بہتر کرکے ریاست پر نوجوانوں کا اعتماد بحال ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت آنے والے دس سالوں کے دوران ترقی اور ترقی کے اہداف کا تعین کررہی ہے، اس میں عام طور پر اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی ترقی کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی، تعلیم، صحت، اور دیگر اہم شعبوں پر توجہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں معاشی ترقی کو فروغ دینا، عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، آمدنی بڑھانے، اور غربت کو کم کرنے کے لیے مربوط اقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے سماجی ترقی کی بہتری، تعلیم، صحت، اور دیگر سماجی خدمات تک رسائی مزید بہتر ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیری، سیاحت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں ترقی کے کافی روشن امکانات ہیں جو صوبائی اور قومی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور صوبائی حکومت ان شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، سمیت دیگر شعبوں کی بہتری کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بہت کم عرصے میں 4000 اساتذہ کی عارضی بنیادوں پر تعیناتی یقینی بنایا جس سے صوبے میں 1400 غیر فعال سکولوں کو فعال کیا جبکہ مزید 8000 اساتذہ کو تعینات کئے جائیں گے جس سے مزید 1800 سکول فعال ہو جائیں گے، اسی طرح محکمہ صحت میں بھی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہے جس سے شعبہ صحت میں غیر معمولی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سمیت صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے تکنیکی تعلیم کے شعبے پر توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بی۔ ٹیوٹا کے ذریعے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں معاونت فراہم کر رہی ہے اور رواں سال 2000 نوجوانوں کو روزگار کے لئے بیرون ملک بھیجے جائیں گے جبکہ اگلے سال مزید 5000 بھیج دیے جائیں گے۔
خبرنامہ نمبر 3048/2025
کوئٹہ، 29 اپریل : سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان عبد الفتاح بھنگر نے چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف بلوچستان شریف الدین بلوچ اور کنزرویٹر وائلڈ لائف و نیشنل پارکس سیف اللہ زہری کے ہمراہ کوئٹہ میں واقع تکتو نیشنل پارک کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائف تکتو نیشنل پارک عطا الرحمٰن تارن نے افسران کو پارک میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، درپیش مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران افسران نے پارک کے مختلف مقامات کا معائنہ کیا، جن میں جنگلی حیات کی محفوظ پناہ گاہیں، پانی کے ذرائع، پودوں کی افزائش کے مقامات اور عوامی رسائی کے لیے بنائی گئی سہولیات شامل تھیں۔سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات عبد الفتاح بھنگر نے پارک کے قدرتی مناظر اور حیاتیاتی تنوع کو سراہتے ہوئے اسے بلوچستان کا قیمتی ماحولیاتی سرمایہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارکس کسی بھی ملک کے قدرتی ورثے کی حفاظت کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ علاقے نہ صرف نایاب جنگلی حیات اور نباتات کی محفوظ پناہ گاہ ہوتے ہیں بلکہ ماحولیاتی توازن، آبی وسائل کے تحفظ اور مقامی کمیونٹیز کے لیے معاشی مواقع کی فراہمی میں بھی کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ نیشنل پارکس کی اہمیت و ضرورت سے متعلق حکام نے بتایا کہ نیشنل پارکس وہ قدرتی علاقے ہوتے ہیں جو حکومت کی نگرانی میں محفوظ کیے جاتے ہیں تاکہ حیاتیاتی تنوع، جنگلی حیات، جنگلات، پہاڑوں، آبی ذخائر اور قدرتی خوبصورتی کو بچایا جا سکے۔ نیشنل پارکس فضائی آلودگی کو کم کرنے، زمین کے کٹاؤ کو روکنے اور کاربن ذخیرہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ علاقے نایاب اور خطرے سے دوچار جانوروں اور پودوں کی نسلوں کو بچانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ محققین اور طلباء کے لیے یہ قدرتی لیبارٹری کا کردار ادا کرتے ہیں، جہاں وہ قدرتی نظام کا مشاہدہ اور مطالعہ کر سکتے ہیں۔ قدرتی خوبصورتی اور ماحولیاتی حسن کی بنا پر یہ مقامات ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو متوجہ کرتے ہیں، جو مقامی آبادی کے لیے روزگار اور آمدنی کا ذریعہ بنتے ہیں۔ نیشنل پارکس قدرتی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کر کے موسمیاتی تغیرات کے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ چیف کنزرویٹر شریف الدین بلوچ نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف بلوچستان نیشنل پارکس کی ترقی اور تحفظ کے لیے جامع حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے، جس میں کمیونٹی شراکت داری، جدید تحقیق، اور مقامی سطح پر آگاہی پیدا کرنا شامل ہے۔ کنزرویٹر سیف اللہ زہری نے کہا کہ تکتو نیشنل پارک قدرتی حسن، حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی اہمیت کے لحاظ سے منفرد مقام رکھتا ہے، اور اس کی بہتر منصوبہ بندی سے اسے نہ صرف ایک ماحولیاتی تحفظ کی مثال بنایا جا سکتا ہے بلکہ ایک پائیدار ماحولیاتی سیاحت کا مرکز بھی بنایا جا سکتا ہے۔ سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات عبد الفتاح بھنگر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پارک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے، اور مقامی کمیونٹی کو شامل کیا جائے اور عوامی آگاہی مہمات کے ذریعے نیشنل پارکس کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نیشنل پارکس نہ صرف قدرتی وسائل کا خزانہ ہیں بلکہ مستقبل کی نسلوں کے لیے ایک قیمتی تحفہ بھی ہیں، جنہیں ہر صورت محفوظ رکھنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
محکمہ صحت حکومت بلوچستان ایک سالہ مدت کے لیے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسپیشلسٹ (ایم پی-III)…
ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کوئٹہ ڈویژن کے تحت کوئٹہ کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں بی…
خبرنامہ نمبر3194/2025کوئٹہ6 مئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشین بٹے زئی میں سب…