Categories: News

27-07-2025

خبرنامہ نمبر5127/2025
اوتھل 27جولائی: ضلع لسبیلا کی ترقی اور تعمیراتی کاموں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد حکومت بلوچستان کی جانب سے لسبیلا کے لیے مختص کردہ ترقیاتی فنڈز کے مؤثر استعمال سے متعلق تجاویز کا جائزہ لینا اور آئندہ کے لیے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنا تھا اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں کی ترقیاتی اسکیمات کیپروہوزل تیار کریں اور جمع کروائیں تاکہ ترقیاتی عمل میں تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ وسائل کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے گا اور ہر منصوبے کی نگرانی سختی سے کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کرپشن اور بے ضابطگی کسی بھی سطح پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران جہاں بھی عوامی ضرورت محسوس کریں، اس مقام کی نشاندہی کریں تاکہ اسے ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایم پی ایلسبیلا نوابزادہ زرین خان مگسی کی رہنمائی میں ضلع کو ایک ماڈل اور خوبصورت مقام بنایا جائے گا. اجلاس کے دوران مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران نے بھی اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور آئندہ منصوبہ جات سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ متعدد نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں یہ اجلاس لسبیلا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک مثبت پیش رفت کی علامت سمجھا جا رہا ہے، جہاں عوامی فلاح و بہبود کو مقدم رکھتے ہوئے عملی اقدامات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

خبرنامہ نمبر5128/2025
کوئٹہ27 جولائی۔رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان و پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ناسور کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وہ قومی انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔پولیو مہم کے افتتاح کے دوران ایس سی بی او خالد حسین، سی بی او محمد ارتضی، سی بی شوکت علی، سی ایم قاھر خان لہڑی اور سی ایم ایمل خان بھی موجود تھے۔میر لیاقت علی لہڑی نے اس موقع پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے والدین، علمائے کرام، میڈیا اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ قومی فریضے میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے پولیو ٹیموں سے تعاون یقینی بنائیں تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ اور صحتمند ہو۔انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ صرف حکومتی کوششوں سے ممکن نہیں بلکہ والدین اور عوام کی شراکت بھی انتہائی ضروری ہے۔ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام وسائل کا موثر استعمال یقینی بنایا جائے اور مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر5129/2025
تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی کا پرائس کنٹرول کمیٹی کے ہمراہ قلات بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران اشیاء خوردنوش کی قیمتیں معیار میعاد اور صفائی ستھرائی چیک کیاگیا دکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کردیاگیا کہ وہ سرکاری نرخنامے پر عملدرامد یقینی بنائیں اور گرانفروشی سے گریز کریں خودساختہ مہنگاہی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

خبرنامہ نمبر5130/2025
کوہلو27جولائی:۔ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ کی سربراہی میں گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائی سکول کوہلو میں کلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں عوام کے اجتماعی مسائل سنے گئے اور بعض اہم نوعیت کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کئے گئے کھلی کچہری میں تحصیل کوہلو کے علاوہ تحصیل ماوند،تحصیل کاہان سمیت ضلع کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو اعظیم جان دمڑ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے کھلی کچہری کا مقصد عوام کے اجتماعی مسائل کا بغور جائزہ لیکر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا ہے جن علاقوں میں عوام کے دیرینہ مسائل حل طلب ہیں انہیں جلد حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔ شہریوں تک صاف پانی،صحت، تعلیم اور رابطہ سڑکوں کی بحالی سمیت دیگر بنیادی نوعیت کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ دور دراز علاقوں میں عوام کو تعلیم،صحت و دیگر بنیادی سہولیات پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اس لئے تمام متعلقہ محکمے یومیہ بنیادوں پر ان علاقوں کا دورہ کرکے رپورٹ مرتب کریں اس کھلی کچہری کا مقصد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی کے مسائل کے حل، افسران و عوام کے درمیان براہِ راست رابطے کے فروغ اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا ہے کھلی کچہری میں ڈپٹی کے علاوہ ایف سی کے کرنل طٰحہ سمیت تمام سرکاری محکموں کے افسران اور قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کی ہے جہاں ضلعی انتظامیہ نے عوام کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے بروقت و موثر اقدامات کی مکمل یقین دہانی کی ہے۔

خبرنامہ نمبر 5131/2025
چمن 27 جولائی:ضلع چمن سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی اور
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کوچ بس و منی بس مالکان اور ویگن مالکان کیساتھ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں چمن شہر سے تمام ٹرانسپورٹ کمپنی کوچ بس و منی بس ویگن ٹرک اور دیگر گاڑیوں کی چمن شہر سے چمن ماسٹر پلان منتقلی کے بعد پیدا ہونے والے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں چمن شہر کے تمام ٹرانسپورٹرز بس و ویگن مالکان اور سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی کو ٹرانسپورٹرز نے شہر سے ٹرانسپورٹ اڈے چمن ماسٹر پلان بھیجنے کے بعد ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالےسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں جس پر سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی نے تمام مسائل و مشکلات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اجلاس میں ٹرانسپورٹرز نے سپیکر بلوچستان اسمبلی کو اپنے تحفظات پیش کرنے کے بعد معاملات حل کرنے کی اختیار دے دی جس پر سپیکر نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ ایک دو دن میں وہ اس پر اپنا فیصلہ چمن کے عوام کے بہترین مفاد میں کریں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ کیونکہ شہر میں ٹریفک کی روانی صفائی ستھرائی یقینی بنانے شہر میں شور و غل کم کرنے کاروبار کو وسعت دینے اور طلباء و طالبات اور دیگر اداروں کی آفیسران اور سٹاف کی اپنے سکولز اور محکموں میں بروقت پہچنے اور ایمرجنسی صورتحال میں مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے اور انکی بروقت علاج و معالجہ کرانے اور دیگر ضروری مسائل حل کرنے کیلئے یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون اور شہر سے تمام گاڑیوں کو چمن ماسٹر پلان منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مفاد عامہ کی خاطر ہمہ وقت ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار رہنا چاہیے سپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ اگر چہ ابتدائی چند ایام میں مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو تھوڑی تکالیف اور مشکلات کا سامنا ہو گا تاہم چند دنوں میں یہ تمام مسائل اور مشکلات سکھ اور آرام میں بدلیں گی کیونکہ چمن ماسٹر پلان اڈے میں ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کیلئے ہر قسم کی سہولیات جس میں واش رومز انتظارِ گاہیں مسجد ہوٹل اور دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئیں ہیں لہذا ٹرانسپورٹرز آج کے بعد چمن شہر کی خوبصورتی میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے چمن شہر سے اپنے ہر قسم کی ٹرانسپورٹ اڈوں کو چمن ماسٹر پلان منتقل کریں اور زمہداری کا ثبوت دیں۔

خبرنامہ نمبر 5132/2025
چمن 27 جولائی:سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کااجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کمانڈنٹ چمن سکاؤٹس برگیڈ بریگیڈیئر شکیل احمد کرنل بہزاد رشید، حساس اداروں کے آفیسرز ڈی پی او چمن سردار شہر یار خان اے سی چمن امتیاز علی بلوچ، سیکیورٹی اداروں اور آل لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفیسرز اور نمائندے شریک تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے آفیسرز نے ضلع چمن کے تمام علاقوں کی مجموعی ترقی کیلئے مختلف ترقیاتی اسکیمات کیلئے سفارشات اور تجاویز اور پیش سی ون تیار پیش کیں اور سکیموں کو بلوچستان سپیشل ڈیولپمنٹ اینیشیٹیو کمیٹی پی ایس ڈی پی شامل کریں گی اور مذکورہ کمیٹی کا چیرمین سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی ہے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی ضلع میں مختلف ترقیاتی اسکیمات جس میں سکول، بی ایچ یوز کی مرمت رینیویشن سولرائزیشن فلٹریشن پلانٹ بلیک ٹاپ روڈز کیڈٹ کالج کیساتھ روڈ اور دیگر ضروری اسکیمات کیلئے سفارشات اور تجاویز تیار کر کے بلوچستان سپیشل ڈیولپمنٹ اینیشیٹیو کمیٹی کو پیش کری گی اور مذکورہ کمیٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق کی چیرمین شپ میں ان اسکیمات کی پی سی ون پی ایس ڈی پی میں شامل اور منظوری کیلئے پیش کریگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ ضلع کی ترقی کیلئے موجودہ صوبائی حکومت تمام اقدامات اٹھا رہی ہیں.

خبرنامہ نمبر 5133/2025
نصیرآبادڈویژن27جولائی:
جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے چھٹی کے روز گوٹھ غلام رسول لہڑی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، زیر تعمیر سڑک اور واٹر سپلائی اسکیم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے بریفنگ لی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ دورے کے دوران اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیل سے آگاہ کیا کہ زیر تعمیر سڑک کے کام میں رکاوٹوں کے باعث آمد و رفت میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں جبکہ واٹر سپلائی اسکیم سے پینے کے پانی کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوام نے متعدد بار ان مسائل کی نشاندہی کی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے خود موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر کی بحالی اور صاف پانی کی فراہمی جیسے بنیادی مسائل کے حل کے لیے تمام محکموں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح اور بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

خبرنامہ نمبر 5134/2025
کوئٹہ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق اتوار اور پیر کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ژوب، لورالائی، بارکھان اور موسیٰ خیل میں چند مقامات پر آندھی کا امکان ہے۔ شام اور رات کے دوران کوئٹہ، مستونگ اور خاران میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ علاقہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 45.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

27-07-2025

CamScanner 07-27-2025 09.33Download

14 hours ago

26-07-2025

خبرنامہ نمبر 5104/2025کوئٹہ 26 جولائی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ احتجاج مسائل…

1 day ago

26-07-2025

CamScanner 07-26-2025 09.15Download

2 days ago