Categories: News

26th-September-2025

خبرنامہ نمبر7127/2025
مستونگ26ستمبر۔یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس مستونگ کے ڈائریکٹر محمد اقبال ترین نے کہا ہے کہ آج کے یہ طلبہ کل کے مستقبل کے فارماسسٹ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک ایسے پیشے کے لیے چنا ہے جو انسانیت کی خدمت کا ذریعہ ہے۔ فارمیسی نہ صرف ایک پیشہ ہے بلکہ یہ ایک عظیم خدمت ہے جس کے ذریعے آپ معاشرے کی بھلائی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ آپ کی محنت اور لگن آپ کو نہ صرف ایک کامیاب پروفیشنل بنائے گی بلکہ آپ کو ایک بہتر انسان بھی بنائے گی یہ بات انہوں ںے جمعہ کےروز سب کیمپس مستونگ، یونیورسٹی آف بلوچستان میں ورلڈ فارمیسی ڈے کے موقع پر ایک شاندارمنعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سب کیمپس کے ڈائریکٹر محمد اقبال ترین نے تقریب کی صدارت کی۔تقریب میں شعبہ فارمیسی کے چیئرمین ڈاکٹر رحمان گل، تمام فیکلٹی ممبران، اور شعبہ فارمیسی کے تمام طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے مختلف ماڈلز تیار کر کے پیش کیے جن کا مقصد فارمیسی کے مختلف پہلوو¿ں کو اجاگر کرنا تھا۔ماڈلز کی ججمنٹ مستونگ سیول اسپتال کے چیف فارماسسٹ، عبد الستار نے کی۔ تقریب کے دوران شعبہ فارمیسی کے چیئرمین ڈاکٹر رحمان گل نے اپنے خطاب میں فارمیسی کے شعبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو محنت اور لگن سے کام کرنے کی ترغیب دی۔ڈائریکٹر کیمپس محمد اقبال ترین نےمزید اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فارمیسی کا پیشہ آپ کو صرف نوکری فراہم نہیں کرتا، بلکہ آپ کو معاشرے کی خدمت کا ایک موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ آپ کے ہاتھوں میں صحت کی بہتری کی چابی ہےڈائریکٹر کیمپس محمد اقبال ترین نے پروگرام کے اختتام پر تمام انتظامی افسران ایڈمن سٹاف اور خصوصا فیکلٹی اف فارمیسی کو اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور پروگرام کے اختتام کا اعلان اس امید کے ساتھ کیا کہ ہماری فیکلٹی ممبرز اور ہمارے طلبہ و طالبات مزید محنت اور لگن سے اپنی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے نہ صرف اپنا اور اپنے والدین کا بلکہ کیمپس کا نام بھی روشن کریں گےتقریب کے آخر میں ڈائریکٹر کیمپس نے تمام طلبہ کو ان کی کاوشوں کی بھی تعریف کی اور ماڈلز کی تیاری میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے طلباء و طالبات کو تعریفی اسناد جاری کرنے کا اعلان کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7128/2025
تربت 26 ستمبر۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تربت نے تمام موٹرسائیکل شوروم مالکان اور غیرقانونی طور پر موٹرسائیکل فروخت کرنے والوں کے لیے اعلامیہ جاری کر دی ہے۔ محکمہ کے مطابق کسی بھی نئی موٹرسائیکل کی فروخت بغیر باضابطہ رجسٹریشن کے سختی سے ممنوع قرار دی گئی ہے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ آئندہ اگر کسی شوروم نے رجسٹریشن کے بغیر موٹرسائیکل فروخت کی تو متعلقہ شوروم مالک کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام شوروم مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد یقینی بنائیں۔اور وہ تمام افراد جو غیرقانونی طریقے سے بغیر شوروم کے موٹرسائیکلوں کی خرید و فروخت کر رہے ہیں، وہ بھی فوری طور پر اس عمل کو ترک کریں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی جائے گی عوام کی سہولت کے پیشِ نظر محکمہ نے گزشتہ ماہ سے کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن ب±ک کا اجرا بھی شروع کر دیا ہے، جس سے شفافیت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام شہری آسانی کے ساتھ اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں سینئر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر/ موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی ضلع کیچ تربت نے شہریوں اور شوروم مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ کے ساتھ تعاون کریں اور خود کو قانون کے مطابق رجسٹریشن کے عمل میں شامل کریں تاکہ کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7129/2025
: تربت 26 ستمبر ۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے کیچ کلچرل فیسٹیول کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، اسی سلسلے میں یونیورسٹی آف تربت میں فیسٹیول کمیٹی کے تعاون سے ایک شاندار پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تخلیقی مقابلہ کیچ کلچر سینٹر کے معروف استادِ فن زباد بلوچ کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں طلباء و طالبات نے رنگوں کے ذریعے اپنی تخیلاتی دنیا اور فکری صلاحیتوں کو اجاگر کیااس موقع پر فیسٹیول کمیٹی کے سیکریٹری التاز سخی، حافظ صلاح الدین سلفی، مقبول ناصر اور عومر ہوت نے یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ معزز مہمانوں کے ہمراہ یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن بلوچ، رجسٹرار گنگزار بلوچ اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد بھی شریک ہوئے۔ وفد نے پینٹنگ گیلری کا معائنہ کیا اور طلبہ کو ان کی تخلیقی صلاحیتوں پر مبارکباد دی طلباء و طالبات کی جانب سے پیش کی گئی پینٹنگز کو شرکاءنے بے حد سراہا اور کہا کہ نوجوان فنکاروں نے اپنے فن پاروں کے ذریعے نہ صرف خیالات، جذبات اور مناظر کی بھرپور عکاسی کی ہے بلکہ یہ ان کے فکری و ذہنی ارتقا کی جھلک بھی پیش کرتے ہیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن بلوچ نے طلبہ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہمارے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، انہیں مزید مواقع فراہم کرنے اور ان کے فن کو نکھارنے کی اشد ضرورت ہے فیسٹیول کمیٹی کے سیکریٹری التاز سخی نے بتایا کہ کیچ کلچرل فیسٹیول کے دوران تینوں دن پینٹنگ مقابلے جاری رہیں گے اور یونیورسٹی آف تربت میں منعقدہ یہ ایونٹ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ اس سے قبل یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ اور دیگر ذمہ داران نے بھی مقابلے کا جائزہ لیا اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہا یہ پینٹنگ مقابلہ نہ صرف نوجوانوں کی فنکارانہ صلاحیتوں کو نمایاں کرنے کا ذریعہ ثابت ہوا بلکہ کیچ کلچرل فیسٹیول کی رونقوں میں بھی ایک خوبصورت اضافہ ہے۔
خبرنامہ نمبر7130/2025
پشین26 ستمبر ۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر صوبے بھر میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے،اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی جانب سے ضلع پشین میں بھی کھلی کچہری لگائی گئی،جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شہریوں نے بجلی، گیس،نادرا،زراعت،امن و امان منشیات کی ناسور،ریونیو،پولیس اور دیگر محکموں سے متعلق شکایات براہِ راست حکام کے سامنے رکھیں،ڈپٹی کمشنر نے روایتی انداز میں سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعدد مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے،انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریاں فی الحال تحصیل سطح پر ہو رہی ہیں، جبکہ آئندہ یونین کونسل سطح تک وسعت دی جائے گی تاکہ عوامی مسائل دہلیز پر حل ہوں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی شکایات پر انتظامیہ فوری ایکشن لے گی،تمام تھانوں میں خوش اخلاقی اور شفاف تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کا اعتماد مزید بحال ہو سکے،ڈپٹی کمشنر قاضی منصور نے شرکاء کو بتایا کہ کھلی کچہری کا مقصد باہمی تعاون،اعتماد کی فصائ کو مزید مستحکم کرنا اور یہاں کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کا بروقت اور مناسب حل نکالنا ہے،جبکہ آفسران تک سائلین کی آسان رسائی سے گورننس میں بہتری آئے گی،اور عام آدمی کو ریلیف ملے گا،انہوں نے مزید کہا کہ سائلین کی بروقت داد رسی مجھ سمیت تمام سرکاری محکمہ جات کے ضلعی آفسران کی
بنیادی ذمہ داری ہے،دریں اثناءکھلی کچہری کے شرکائ کو ضلع میں جاری مفاد عامہ کے بیشتر ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7131/2025
د±کی 26 ستمبر ۔: ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت دکی تا چمالنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خیر اللہ ناصر، پراجیکٹ ڈائریکٹر جہانزیب خان، ایم ڈی ایس ایم سی محمد سلیمان، ریزیڈنٹ انجینئر اصغر علی اور پراجیکٹ منیجر نور احمد خان بنگش نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں 0 سے 10 کلومیٹر تک سڑک کو بلیک ٹاپنگ کی جائیگی،جو جلد شروع ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منصوبہ علاقہ مکینوں کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، جس سے آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام جلد از جلد منصوبے کے فوائد حاصل کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7132/2025
لورالائی26,ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے پشتو ادبی ملگری کے پروگرام میں گزشہ روز بطور مہمان خصوصی نقد 1,00,000 روپے دینے کا اعلان کیا تھا وہ رقم آج پی ایس ٹو ڈپٹی کمشنر عبدالمنان کاکڑ نے پشتو ادبی ملگری کی ضلعی کابینہ کے حوالے کر دی پشتو ادبی ملگری کی کابینہ کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ کا ادب سے لگاو اور تعاون کرنے پر دل کی گہرایوں سے انکا شکریہ ادا کیا.اور کہاکہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ کسی ڈپٹی کمشنر نے ہمارے تنظیم کے ساتھ اتنی بڑی تعاون کی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7133/2025
زیارت 26ستمبر ۔ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑکی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈی پیک کا اجلاس منعقد ہوااجلااس میں ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر نوراللہ خان نے انسداد پولیو مہم کے بارے میں بریفنگ دی زیارت اور سنجاوی میں انسداد پولیو مہم 13اکتوبر کو شروع ہو کر 16اکتوبر یو اختتام پذیر ہوگی ڈسٹرکٹ زیارت میں انسداف پولیو مہم کے دوران ستائیس ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گےاجلاس سے ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑنے خطاب کرتے ہوئے کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی مہم ہے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا اس سلسلے میں میڈیا اور سول سوسائٹی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں پاکستان میں پولیو وائرس کی موجودگی دنیا میں ہماری بدنامی کا باعث بن رہا ہے پولیوفری پاکستان ہمارا ویڑن ہے اگر ایک بچہ بھی قطروں سے رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہوگا، والدین کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے پھول جیسے بچوں کو معذور ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک بچہ بھی قطروں سے محروم رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7134/2025
گوادر26ستمبر۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمیٹی کے کردار، اہمیت اور ایس او پیز پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوادر مکتوم موسی، ڈی ایس پی پولیس چاکر بلوچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، سوال سوسائٹی کے صدر محمد جان بلوچ، صدر پریس کلب گوادر اسماعیل عمر، ار سی ڈی سی کے مجید عبداللہ اور نیاز بلوچ، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سیف اللہ ہوت، سوشل ویلفیئر کے شہداد بلوچ، لیبر ڈپارٹمنٹ کے نمائندے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مزدوروں کے حقوق، چائلڈ لیبر، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام، بچوں کے تحفظ، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور دکانوں میں ناپ تول کے قواعد و ضوابط سمیت مختلف اہم سماجی و معاشرتی مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکائ نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے اور تعلیمی اداروں میں آگاہی پھیلانا ناگزیر ہے تاکہ چائلڈ لیبر اور دیگر منفی رجحانات کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا بنیادی مقصد سماجی برائیوں کو اجاگر کرکے ذمہ دار شہریوں اور سرکاری اداروں کے تعاون سے ان کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنا اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر کمیٹی ممبران نے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7135/2025
جعفرآباد26ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف سی، پولیس، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، سوشل ویلفیئر، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، اینٹی نارکوٹکس حکام کے علاوہ صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن، صدر شہری اتحاد ڈیرہ اللہ یار، صدر انجمن تاجران، صدر ہندو پنچائت ڈیرہ اللہ یار اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ اجلاس کا مقصد ضلع میں منشیات کی روک تھام، اسمگلنگ و سپلائی چین کی کڑیوں کا جائزہ اور نئی نسل کو اس تباہ کن لعنت سے بچانے کے لیے مربوط حکمتِ عملی تیار کرنا تھا۔ اجلاس میں پولیس، ایکسائز اور اینٹی نارکوٹکس کے اہلکاروں نے گزشتہ عرصے میں کی گئی کارروائیوں، گرفتاریوں اور ضبط شدہ ممنوعہ اشیاءکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور خطرے کے بڑے اور چھوٹے نقات، اسمگلنگ راستے اور نوجوانوں تک منشیات کی رسائی کے نئے رجحانات پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء نے تعلیمی اداروں، مذہبی و سماجی رہنماو¿ں اور کاروباری برادری کی شمولیت کو اس جنگ میں کلیدی قرار دیتے ہوئے اسکولوں اور کالجوں میں شعور بیدار کرنے، والدین کی رہنمائی اور کمیونٹی واچ سسٹمز کے قیام پر زور دیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا، “منشیات کی روک تھام ہم سب کی اولین ترجیح ہے کیونکہ منشیات فروش ہمارے نوجوانوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا رہے ہیں۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے اس بابت سخت ہدایات دی گئی ہیں اور کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔” انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اطلاعات کے تبادلے کو مزید تیز
کیا جائے، مشترکہ آپریشنز کو منظم انداز میں انجام دیا جائے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے بحالی و مشاورت کے منصوبوں کو فعال بنایا جائے۔ اجلاس میں یہ بھی اجاگر کیا گیا کہ پرائیویٹ سکولز، تاجروں اور مذہبی اداروں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا اور مقامی سطح پر شکایات وصول کرنے کے لیے ایک مربوط رابطہ نظام قائم کیا جائے تاکہ بروقت ایکشن لیا جا سکے۔ شرکاءنے علاقائی سطح پر نگرانی بڑھانے، حساس مقامات پر چیکنگ اور انسداد منشیات مہم کے دوران سول سوسائٹی کی شمولیت کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا اور کہا کہ نوجوانوں کو رواداری، تعلیمی و معاشی مواقع فراہم کر کے منشیات کے حوصلے کم کیے جائیں گے۔ اجلاس میں آئندہ کاروائیوں، آگاہی مہموں اور مشترکہ آپریشنز کے نفاذ کے لیے فالو اپ میٹنگز کرنے اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کی باقاعدہ مانیٹرنگ پر اتفاق رائے قائم ہوا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7136/2025
زیارت 26ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ کی ہدایت پر تحصیلدار نوراحمد کاکڑ نے زیارت بازار کا دورہ کیا اس موقع پر غیر معیاری اور مضر صحت اشیاءفروخت کرنے والے تین دکانداروں کو گرفتار اور دو دکانوں کو سیل کردیا اور دکانداروں کو جرمانہ کردیا تحصیلدار نوراحمد کاکڑ نے غیر معیاری اشیاء کو تلف کیا انہوں نے کہا کہ دکاندار سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کریں غیر معیاری اور ایکسپائری اشیاء فروخت کرنے سے پرہیز کریں انجمن تاجران اپنے دکانوں پر سرکاری نرخ نامہ آویزاں کریں سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے، کسی سے بھی رعایت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7137/2025
ڈیرہ بگٹی26ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے ایک حکمنامے کے مطابق شاہ نواز ولد فائق علی مرہٹہ بگٹی سکنہ بگٹی کالونی سوئی کا لوکل سرٹیفیکیٹ انکی اپنی درخواست پر منسوخ کیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7138/2025
صحبت پور26ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر صحبت پور کے ایک اعلامیہ کے مطابق جاوید علی ولد خادم حسین قوم پیچوہو سکنہ محلہ نیو بلوچ کالونی حب تحصیل و ضلع حب کا لوکل سرٹیفیکیٹ انکی اپنی درمواست پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7139/2025
کوئٹہ26ستمبر۔ محکمہ موسمیات بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کے روز موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ساحلی اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے وقت گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ شام کے وقت سمندری ہوائیں چلنے سے ساحلی پٹی پر موسم نسبتاً معتدل رہ سکتا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 26ستمبر ۔ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سینٹر کے جنرل منیجر کو طلب کیا گیا، جنہوں نے اراکین کو ایوان میں اٹھائے گئے نکتے پر بریفنگ دی۔اجلاس اسپیکر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی کی ہدایت پر منعقد ہوا جس میں اراکین صوبائی اسمبلی محمد خان لہڑی، خیر جان بلوچ، رحمت صالح بلوچ، میر زابد علی ریکی، میر برکت رند اور فضل قادر مندوخیل نے شرکت کی۔رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے گزشتہ اجلاس میں عوامی اہمیت کے نکتے پر بات کرتے ہوئے ایوان کو ایک ناخوشگوار واقعے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کے مرکزی گیٹ پر ایک سیکیورٹی گارڈ نے انہیں باقاعدہ دعوت نامہ اور اپنی حیثیت بطور رکن اسمبلی ظاہر کرنے کے باوجود مناسب عزت و تکریم نہ دی۔ اس رویے کو رکن اسمبلی نے منتخب نمائندے کے استحقاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسپیکر سے مداخلت کی درخواست کی تھی۔آج کے اجلاس میں اسی ہدایت کی روشنی میں اراکین کو بریفنگ دی گئی۔جنرل منیجر پی ٹی وی نے اراکین کو اعتماد میں لیتے ہوئے معزز رکن کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر معذرت کی اور کہا کہ متعلقہ اہلکار کی جانب سے بدنظمی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اہلکار کو Explanation لیٹر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، جنرل منیجر نے اراکین کو پی ٹی وی سینٹر آنے کی دعوت دی تاکہ باہمی تعاون اور بہتر روابط کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7140/2025
حب 26ستمبر ۔ سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ محمد طیب لہڑی نے حب میں قائم ڈیری فارم، ویٹرنری سینٹرز اور زیرتعمیر سلاٹر ہاو¿س کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریڈ سندھی کیٹل فارم کے سپریڈنٹ ڈاکٹر گہرام خالد،سینئر ریسرچ آفیسر ڈاکٹر مشتاق جلبانی ڈپٹی ڈائریکٹر حب ڈاکٹر عارف بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے دورے کے دوران سیکرٹری لائیوسٹاک کو جانوروں کی افزائشِ نسل، علاج معالجے اور فارم و سینٹرز میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی محمد طیب لہڑی نے ہدایت کی کہ عوام کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مویشی پالنے والے کسانوں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح بنایا جائے انہوں نے مختلف یونٹس کا معائنہ بھی کیا اور لائیوسٹاک سیکٹر کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا.۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7141/2025
خضدار26ستمبر ۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (بی یو ای ٹی) خضدار نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے مختلف پروگرامز میں داخلے کا اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی کے نوٹس کے مطابق، درج ذیل پروگرامز میں داخلے جاری ہیں: پروگرامز: بیچلر آف انجینئرنگ سول، الیکٹریکل، مکینیکل، کمپیوٹر سسٹم، انرجی سسٹم، بائیو میڈیکل، سافٹ ویئر انجینئرنگ بی ایس کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انگلش، ایجوکیشن، داخلے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر 2025 ہے۔ امیدوار داخلہ فارم اور بینک چالان بی یو ای ٹی خضدار کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں یا ایڈمیشن برانچ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیئے رابطہ: 0334-3157456 بی یو ای ٹی خضدار طلباء کو جدید تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ امیدواروں سے گزارش ہے کہ داخلہ کی آخری تاریخ سے قبل درخواستیں جمع کرائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7142/2025
سبی 26 ستمبر۔ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سات مرلہ سبی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالستار لانگو، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر آر ٹی ایس ایم مرزا اطہر بیگ اور اسکول کی ہیڈ مسٹریس بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ دورے کے دوران کلسٹر بجٹ کے تحت فراہم کیا گیا سامان، جس میں نصابی کتب، تحریری مواد اور کھیلوں کا سامان شامل تھا، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سات مرلہ کے ساتھ ساتھ ان ابتدائی اسکولوں میں بھی تقسیم کیا گیا جو اس ہائی اسکول سے منسلک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی نے اسکول کی عمارت، صفائی ستھرائی اور تدریسی ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا اور مجموعی نظم و ضبط پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے طالبات سے نصاب اور تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں سوالات بھی کیے اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ اسکول کی ہیڈ مسٹریس نے بعض مرمتی کاموں کی سفارش کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اسکولوں کی ضروری مرمت کے کام جلد کروائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے فروغ اور بچوں کے روشن مستقبل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7143/2025
سبی 26 ستمبر۔ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز 2025-26 کے افتتاحی میچ میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس پروگرام کے تحت ضلع سبی کی پانچ اسکول ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔ افتتاحی میچ ڈویژنل پبلک اسکول اور بوائز ماڈل ہائی اسکول سبی کے مابین کھیلا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں تو اسپتال ویران رہتے ہیں۔ کھیل نہ صرف نوجوانوں کو صحت مند رکھتے ہیں بلکہ ان میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قیادت کی صلاحیتیں بھی پروان چڑھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی تاکہ وہ اپنی توانائیاں صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں میں صرف کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7144/2025
دکی26ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت محکمہ تعلیم ضلع دکی میں فیز تھری عارضی ٹیچنگ آسامیوں کے لئے انٹرویوز منعقد ہوئے۔امیدواروں کے تعلیمی کوائف اور دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔انٹرویوز کے اس عمل میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دکی ڈاکٹر نصیرالدین توخئ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فیمیل شاہین اختر،ایجوکیشن آفیسر عنایت اللہ لونی،اسسٹنٹ اکاو¿نٹ آفیسر غلام حسین اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر دکی نے کہا کہ بھرتی کا یہ عمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ طلباءکو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7145/2025
سبی 26 ستمبر۔کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سبی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر محمد نعیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا اور تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ وہ کالج کی لائبریری بھی گئے اور وہاں دستیاب کتب و سہولیات کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل، لیکچررز اور تدریسی عملے سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں تعلیمی معیار اور سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا پرنسپل نے کالج کی سولرائزیشن کا مطالبہ کیا جس پر کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض نے کہا کہ اس سلسلے میں بھرپور کوششیں کی جائیں گی تاکہ طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔کمشنر نے نئے تعمیر ہونے والے ہال اور کینٹین کا بھی معائنہ کیا اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کالج کی مجموعی صفائی اور نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کالج انتتظامیہ کی محنت کا مظہر ہے۔ کمشنر سبی ڈویژن نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ترقی اور سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7146/2025
دکی26ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر دکی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی دکی غلام اکبر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بہادر خان لونی، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر نصیب اللہ لونی،اے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی راز محمد ناصر، ڈی ایس او ڈاکٹر عبداللہ جان، NSTOP ڈاکٹر یار محمد ،اور تمام یوسی ایم اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں اکتوبر 2025 میں ہونے والی پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکائ کو آگاہ کیا گیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا، تمام ٹیموں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور عوامی سطح پر آگاہی مہم کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر دکی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسی مہلک بیماری کا خاتمہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ والدین سے اپیل ہے کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور فیلڈ ٹیموں کو ہدایت دی کہ کسی بھی غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔شرکائ نے اپنے اپنے اداروں کی سطح پر مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور پولیو فری پاکستان کے ہدف کے حصول کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7147/2025
کوئٹہ: 26 ستمبر۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دودھ اور دہی سمیت ڈیری مصنوعات کے معیار کو جانچنے اور ملاوٹ کی روک تھام کے لیے جاری مہم کے تحت سخت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان بی ایف اے کے مطابق 10 ستمبر سے جاری خصوصی مہم کے دوران تازہ ترین کارروائی میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں دودھ فروشوں ، دودھ بردار گاڑیوں اور ڈیری مصنوعات کی دکانوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس دوران ناقص اور ملاوٹی دودھ کی فراہمی پر 6 ملک فروشوں پر جرمانے عائد کیے گئےجبکہ متعدد دکانداروں کو اصلاحی ہدایات جاری کی گئیں۔علاوہ ازیں آپریشن ٹیموں نے کارروائی کے دوران 150 لیٹر ملاوٹی دودھ اور غیر معیاری دہی کو تلف کیا جبکہ مجموعی طور پر 4220 لیٹر دودھ اور سینکڑوں کلو دہی کا موقع پر معائنہ کیا گیا۔ 18 دودھ بردار گاڑیوں اور 17 ملک شاپس سے ملک و دہی کے سیمپلز لیکر آن دی اسپاٹ ٹیسٹ کیے گئے۔کارروائیاں کوئٹہ کے مختلف علاقوں پراناسبزل، نواں کلی کے مضافات اور جتک اسٹاپ میں کی گئیں جہاں ناکے لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کو بھی تفصیلی جانچ کے عمل سے گزارا گیا۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق چیئرمین بی ایف اے اور سیکرٹری خوراک کی ہدایات کے عین مطابق عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی جبکہ اس مقصد کے حصول کیلئے ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا تفریق اور بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گی۔ مزید برآں، بی ایف اے کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو ملاوٹ اور ناقص خوراک کی فراہمی میں ملوث ہوں تاکہ اجتماعی کوششوں سے صحت مند اور محفوظ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7148/2025
تربت 26 ستمبر۔ضلعی انتظامیہ کیچ اور ایف سی بلوچستان کے اشتراک سے سرکٹ ہاوس تربت میں عوامی مسائل کے براہِ راست جانے اور ان کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شہر بھر سے بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے اور اپنے مسائل ضلعی حکام کے سامنے رکھے کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ اور کمانڈنٹ مکران اسکاوٹس بریگیڈیئر عمیر طاہر سمیت مختلف محکموں کے سربراہان، انجمن تاجران کے نمائندے، سیاسی و سماجی رہنما، سول سوسائٹی کے کارکن اور عام شہری بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جس کے بعد شرکاءکو اپنے مسائل بیان کرنے کا موقع دیا گیا۔شرکاءنے آبسر، پیِداررک، جمک، کلاتک، دشت اور دیگر علاقوں میں درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے صحت، تعلیم، سڑکوں کی تعمیر اور پینے کے پانی کی فراہمی جیسے بنیادی مسائل کے حل پر زور دیا۔ عوام نے بالخصوص سرحدی تجارت کی بحالی کا مطالبہ کیا تاکہ علاقے میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوں اور روزگار کے مواقع دوبارہ پیدا ہوں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے عوامی شکایات اور مسائل نہ صرف توجہ سے سنے بلکہ موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسئلے کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اور ایسے اجتماعات کے ذریعے براہِ راست عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر کمانڈنٹ مکران اسکاوٹس بریگیڈیئر عمیر طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عوامی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے اور ایف سی بلوچستان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان کی بہتری کے ساتھ ساتھ عوامی سہولیات کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ سرحدی تجارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فی الحال سیکیورٹی کی صورتحال کے باعث تجارت معطل ہے، تاہم حالات کے معمول پر آتے ہی بارڈر ٹریڈ بحال کی جائے گی تاکہ کاروبار اور روزگار کے مواقع دوبارہ فعال ہوں کھلی کچہری کے اختتام پر عوام نے ضلعی انتظامیہ اور ایف سی بلوچستان کی اس کاوش کو بھرپور سراہا کہ وہ براہِ راست عوامی مسائل سن کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7149/2025
تربت 26ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیرِ صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالروف بلوچ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پی پی ایچ آئی کےDS,M ڈاکٹر منیر احمد، ڈبلیو ایچ او کے ضلعی سربراہ ڈاکٹر ارسلان کے علاوہ مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد پولیو مہم کی مو¿ثر نگرانی کرنا، درپیش مسائل کا جائزہ لینا اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔ اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر ارسلان نے بریفنگ دیتے ہوئے آئندہ پولیو مہم کے خدوخال بیان کیے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مہم 13 اکتوبر 2025 سے شروع ہو کر 20 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی، جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 93 ہزار 668 بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 392 موبائل ٹیمیں، 86 فکس پوائنٹس اور 11 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ 41 یونین کونسل سپروائزر اور 85 ایریا انچارجز بھی مہم کی نگرانی کریں گے تاکہ ہدف شدہ تمام بچوں تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کیچ نے اس موقع پر ہدایت دی کہ ایریا انچارجز اور سپروائزرز اپنی ٹیموں کی سخت نگرانی کریں اور ہر یونین کونسل کی مکمل رپورٹنگ کو یقینی بنائیں۔اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ پولیو مہم کے دوران روابط کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ ہر گھر تک رسائی ممکن ہو سکے اور کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7150/2025
پشین26 ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی زیر صدارت 13 سے 19 اکتوبر 2025 کی قومی انسدادِ پولیو مہم (NID) کی تیاری کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں محکمہ صحت کے ضلعی آفسران و پولیو نمائندگان نے بھرپور شرکت کی،اجلاس میں قومی انسدادِ پولیو مہم کی تیاری اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مہم کی کامیابی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی،ڈپٹی کمشنر قاضی منصور نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے،جس کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،تاہم اس مہم میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تمام والدین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں،اور اس قومی فریضہ میں پولیو عملے کے ساتھ مکمل اور بھرپور تعاون کریں،کیونکہ ہماری کوشش ہے کہ ضلع پشین میں کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے،انہوں نے پولیو مہم کی مکمل کامیابی کے ضمن میں قبائلی و سیاسی عمائدین سمیت علمائے کرام اور تمام مکاتب فکر کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون جاری رکھتے ہوئے اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 7151/2025
لورالائی 26 ستمبر 2025: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محیب اللہ بلوچ نے پریس کلب لورالائی کا تفصیلی دورہ کیا۔اس دوران محکمہ انفارمشن کےمحمود بلوچ اور دیگر قبائلی عمائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔پریس کلب کے صدر ایس ایم سلطان، جنرل سیکرٹری نعیم ناصر،فرید موسی خیل، محمد ابراہیم، گلشیر خان کاکڑ اور دیگر ممبران نے ان کا ترتپاک استقبال کیا۔پریس کلب میں موجود تمام کمروں اور بلڈنگ کا معائنہ کروایا گیا اور تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس دوران پریس کلب کے عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے چیف آفیسر محیب اللہ بلوچ نے کہا کہ صحافی ہمارے معاشرے اور متعلقہ علاقے کا اثاثہ ہوتے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر علاقے کے عوامی مسائل پر بات کرتے ہیں اور عوام کو درپیش مشکلات کی توانا آواز بن کر اعلی احکام تک پہنچاتے ہیں۔ہم سب کا فریضہ ہے کہ ہم اپنے علاقوں کے پریس اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کا خیال رکھیں جو بلاغرض و بلا مقصد اور بلا معاوضہ کے علاقے کی خدمت کرتے ہیں۔کسی کی معاشرے میں ایک صحافی کا بہت اہم رول ہوتا ہے جو تنقید برائے اصلاح کے نظریہ کے مطابق کسی بھی مسلے کو اجاگر کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر معاشرے میں اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں۔اسی طرح صحافت کا لبادہ اڑھے بھی کئی لوگ ہوتے ہیں جو صحافت کو صرف اپنے مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اپنی بلیک میلنگ سے کسی بھی محکمے یا فرد کی کمزوری سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں جن کا ہم سب نے ملکر ان کا راستہ روکنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ پریس کلب کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اور ہر قسم کے ممکنہ تعاون کا وعدہ کرتے ہیں۔پریس کلب کے صدر ایس ایم سلطان، جنرل سیکرٹری محمد نعیم ناصر اور دیگر نے چیف آفیسر محیب اللہ بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔چیف آفیسر اور دیگر مہمانوں کے لیے چائے پارٹی کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔

خبرنامہ نمبر7152/2025
26 ستمبر 2025 :
صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و واسا سردار عبدالرحمن کھیتران کی قیادت پر اعتماد اور عوامی خدمت کے تسلسل کو سراہتے ہوئے یونین کونسل رڑکن کی بستی شہانی میں ایک اہم شمولیتی پروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر جمشید حسنی، اسماعیل حسنی اور یوسف حسنی نے اپنی پوری برادری سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں اور برادری کے افراد کا فیصلہ نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ اس سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت میرا مشن ہے اور میں ہر فورم پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔شرکاء نے کہا کہ سردار عبدالرحمن کھیتران کی عوام دوست پالیسیوں اور عملی اقدامات نے عوام کے دل جیت لیے ہیں اور وہ آئندہ بھی ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے رہیں گے۔

خبرنامہ نمبر7153/2025
بارکھان26 ستمبر 2025:
صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و واسا سردار عبدالرحمن کھیتران نے یونین کونسل رڑکن کے پاک فوج کے شہداء روزے خان حسنی اور نبی جان حسنی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ وہ حالیہ دنوں وادیٔ تیراہ میں امن دشمنوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مادرِ وطن پر قربان ہو گئے تھے۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر بیٹوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنی جانیں نچھاور کر کے اس وطن کے وقار اور سلامتی کو محفوظ بنایا، اور یہ قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے شہداء کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی اور غمزدہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

خبرنامہ نمبر7154/2025
تربت26 ستمبر2025: ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سے منعقد ھونے والے کیچ کلچرل فیسٹیول یکم تا 3 اکتوبر کو منظم اور کامیاب بنانے کے لیے رضاکاروں کی تربیتی سیشن کا انعقاد گورنمنٹ گرلز کالج تربت میں کیا گیا۔ اس سیشن میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تربیتی ورکشاپ میں رضاکاروں کو فیسٹیول کے تینوں دنوں میں پروگرامز کی نگرانی، مہمانوں کے استقبال، رہنمائی اور دیگر انتظامی امور سے متعلق عملی تربیت فراہم کی گئی۔ تربیت کی نگرانی فیسٹیول کمیٹی کے رکن قدیر لقمان نے کی۔ورکشاپ میں شریک اداروں میں یونیورسٹی آف تربت، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار (تربت کیمپس)، گورنمنٹ عطاشاد ڈگری کالج تربت، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت، گورنمنٹ بوائز ماڈل اسکول تربت، گورنمنٹ گرلز ماڈل اسکول تربت، گورنمنٹ ہائی اسکول آبسر، جوسک، چاہ سر، گلشن آباد سمیت متعدد ادارے شامل تھے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ، فیسٹیول سیکریٹری التاز سخی، غلام اعظم دشتی، عومر ہوت، حافظ صلاح الدین سلفی، پھلان خان اور حبیب جالب نے بھی سیشن کا معائنہ کیا اور رضاکاروں کے جوش و جذبے کو سراہا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ، و دیگر نے کہا کہ کیچ کلچرل فیسٹیول نہ صرف ایک ثقافتی میلہ ہے بلکہ یہ کیچ کی مہمان نوازی، مقامی ہنر، روایات اور ثقافتی اقدار کا عملی اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ رضاکار اس فیسٹیول کی کامیابی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان سے توقع ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی ذمہ داری، نظم و ضبط اور خوش اخلاقی کے ساتھ سرانجام دیں گے تاکہ آنے والے مہمانوں اور سیاحوں پر کیچ کی مثبت اور خوشگوار شناخت قائم ہو ان کا کہنا تھا کہ یہ فیسٹیول مقامی فنکاروں، ہنر مندوں اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں پیش کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا اور کیچ کی ثقافت، روایات اور تنوع کو اجاگر کرے گا

خبر امہ نمبر7155/2025
کوئٹہ26ستمبر2025:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی ایچ او کوئٹہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ پولیو کوارڈینیٹر، این سٹاپ و دیگر پولیو آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ مہم کے نتائج، درپیش مسائل، آئندہ مہم کے اہداف اور حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سرویلنس اور مہمات کے درمیانی عرصے میں جاری کمیونٹی موبلائزیشن سرگرمیوں پر بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ انسداد پولیو مہم کے تمام اہداف بروقت اور مؤثر طریقے سے مکمل کیے جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ باہمی روابط اور قریبی ہم آہنگی کو یقینی بنائے تاکہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پولیو ایک قومی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔حکومت کی کوششوں اور عوامی تعاون سے ہم پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنائیں گے۔لہذا والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے ضرور پلائے۔

خبرنامہ نمبر7157/2025
چمن26 ستمبر 2025:
ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈی ای او چمن ضلع کے تمام سکولوں کے پرنسپلوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس اچکزئی
سمیت ڈی او ایز، ڈی ڈی او ایز اور تمام ہائی اسکولوں کے ہیڈماسٹروں اور ہیڈمسٹریس نے شرکت کی
اجلاس میں ڈی سی چمن کو ڈی ای او چمن عبدالقدوس اچکزئی اور تمام سکولوں کے ہیڈماسٹروں اور ہیڈمسٹریس نے اپنے اپنے سکولوں کی تدریسی عمل نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں اساتذہ کی حاضریوں اور دیگر ضروری امور پر تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں
اور اگلے مہینے سے شروع ہونے والی سکولوں میں اسپورٹس گالہ کے انعقاد کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ
اکتوبر میں ڈسٹرکٹ لیول پر اسپورٹس گالہ میں فٹبال، کرکٹ، والی بال، بیڈمنٹن وغیرہ کے ٹورنامنٹس منعقد ہونگے جو کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے ہوگی انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام سکولوں کے سربراہان ٹیموں کی تیاری اور تمام ضروری اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ طلباء وطالبات کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ مرکوز کریں اور انھیں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں مصروف رکھیں اور انکی اذہان سازی مثبت تعمیری سوچ و فکر پر کریں اور انھیں ملک وقوم سے والہانہ محبت اور انسانیت دوستی کی ترغیب دیں اور انھیں جدید سائنسی وٹیکنیکل تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات دیانتداری اور ایمانداری سے انجام دیں

خبرنامہ نمبر7158/2025
چمن26 ستمبر 2025:
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے پاک افغان سرحد پر واقع افغان مہاجرین کے لیے قائم ود ہولڈنگ کیمپ کا اچانک دورہ کیا انہوں نے کیمپ میں افغان مہاجرین کو دی جانے والی سہولیات انتظامات اور سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے افغان باشندوں کو مہیا کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء وہاں موجود میڈیکل کیمپ رہائشی سہولیات اور کیمپ میں موجود نادرا ڈیٹا بیس کا جائزہ لیا انہوں نے افغان باشندوں کی شکایات پر نادرا سٹاف و افیسران کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانوں کی ڈیٹا انٹری میں غیر ضروری تاخیر اور ٹال مٹول سے لینا کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے وہاں موجود سیکیورٹی و انتظامی افسران اور دیگر تمام افسران و اہلکاروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغان باشندوں کو معمولی سی تکلیف پہنچائی گئی اور انھیں پریشان کیا گیا تو کیمپ انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی بعد ازاں اے سی چمن امتیاز علی بلوچ اور لیویز رسالدار حاجی جہانگیر خان کاکڑ نے ود ہولڈنگ کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں کافی دیر تک کیمپ میں موجود رہیں اور وہاں تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور نادرا ڈیٹا بیس میں آفیسران کی کام کا جائزہ لیا اور تمام آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ افغان باشندوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائے اور انکی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے اور انھیں ایذا رسانی اور تکلیف دینے سے گریز کیا جائے انہوں نے کہا کہ تمام افغان مہاجرین ہمارے بھائی اور پڑوسی ہیں لہذا ہمیں انکی باعزت واپسی اور وقار کو ملحوظ خاطر رکھیں

خبرنامہ نمبر7159/2025
تربت 26ستمبر2025:
تربت یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ اکنامکس کے زیراہتمام ایک سیشن منعقد کیا گیاجس کا عنوان تھا؛
Building Climate Resilience in Makran: Towards Sustainable Development.
سیشن کے کلیدی مقرر کوسٹل ہائیڈرو جیولوجسٹ، ماہرماحولیات، محقق اور محکمہ آبپاشی بلوچستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر ریسورسز پلاننگ پذیر احمد تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوادر میں سمندر کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے جو عالمی اوسط کے مقابلے میں 10 سے 15 گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ضرورت سے زیادہ پانی کی پمپنگ اور منصوبہ بندی کے بغیر زمین کا استعمال شہر کے طویل المدتی استحکام اورپائیدارترقی کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان خطرات کے تدارک کے لیے فوری اور موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔سیشن میں شعبہ اکنامکس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یعقوب، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیم بلوچ،آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فدا احمد،ڈاکٹر شبیر، میر بجار بلوچ اور میر اشرف حسین کے علاوہ فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیشن کے اختتام پر شرکاء نے سوالات کیے جن کاریسورس پرسن نے تفصیلی اور جامع جوابات دیئے۔ اختتامی کلمات میں ڈاکٹر محمد یعقوب نے قیمتی وقت دینے اور اپنے علمی و تحقیقی تجربات طلبہ و اساتذہ کے ساتھ شیئر کرنے پرریسورس پرسن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے سیشنز طلبہ کی علمی اور تحقیقی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

خبرنامہ نمبر7160/2025
گوادر 26ستمبر2025: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم (ڈی پی ای سی) کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ یہ مہم 13 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک جاری رہے گی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالطیف دشتی، ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او ڈاکٹر ظفر بلوچ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہنواز بلوچ، ڈی ایس پی پولیس چاکر بلوچ، کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر صغیر بلوچ، لائن ڈپارٹمنٹس کے افسران اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران گزشتہ انسداد پولیو مہم کے نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور آئندہ مہم کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ اس مہم میں ٹیموں کی از سرِ نو تشکیل، عوامی آگاہی پروگرامز، بچوں کی سو فیصد کوریج، ایل ایچ ڈبلیوز، این آر ایس پی اور دیگر متعلقہ اداروں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے۔مزید برآں، تمام متعلقہ لائن ڈپارٹمنٹس کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی فہرستیں جلد از جلد فراہم کریں تاکہ فیلڈ ٹیموں کی ٹریننگ کا عمل بروقت شروع کیا جا سکے۔ اجلاس میں تحصیل اور یوسی سطح پر تیاریوں کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ڈاکٹر عبدالشکور نے اس موقع پر کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اداروں کو مل کر مؤثر اور مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی تاکہ ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں۔

خبرنامہ نمبر7161/2025
گوادر 26ستمبر2025:
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمشنر گوادر کے قائم کردہ پرائس کنٹرول شکایت سیل پر شہریوں کی شکایات موصول ہونا شروع ہوگئیں۔
شہر کے مختلف مقامات سے گراں فروشی کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پرائس کنٹرول کی کیو آر ایف ٹیم نے کارروائیاں کیں۔ ٹیم نے شکایات کی بنیاد پر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا اور گراں فروشی کے ثبوت ملنے پر 4 دکانوں کو سیل کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر نے واضح کیا کہ اگر سیل شدہ دکانوں کو دوبارہ کھولنے کی کوشش کی گئی تو فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی درج کردہ شکایات پر فوری کارروائی ہوگی اور ہمارا مقصد شہر کو گراں فروشوں سے آزاد کرانا ہے، جس کے لیے عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے۔

خبرنامہ نمبر7162/2025
ستمبر26 ستمبر: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سیاست ایک سماجی ذمہ داری ہے. لوگوں میں اپنے حقوق و فرائض کا اجتماعی احساس جگانے، سماجی انصاف کا بول بالا کرنے، جمہوری رویوں کو فروغ دینے اور عوامی حقوق و اختیارات کی پاسداری کو یقینی بنانے میں سیاسی تنظیمیں اور سیاسی کارکنان کلیدی کردار ادا کرتے ہیں. اس ضمن میں تمام نومنتخب عوامی نمائندوں کی سیاسی اور سماجی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کیلئے شعوری کاوشیں کریں اور بےآواز اور بےسہارہ لوگوں کے حقوق اور مفادات کی بھرپور وکالت کریں. ان خیالات کا اظہار گورنر بلوچستان نے اپنے دو روزہ ژوب کے دورے کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا. سیاسی رہنماؤں ، قبائلی عمائدین، سماجی معززین، یونیورسٹی اور کالج کے طلباء سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں. واضح رہے کہ گورنر بلوچستان دو انتہائی مصروف دن گزارے ہیں. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کیلئے معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیکر آسانیاں پیدا کریں. جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر ان کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے ہماری بھرپور کوششیں جاری ہیں. گورنر مندوخیل نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی خدمت ہے اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہونا ہی ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کا آغاز ہے۔ ہم نے اپنے سیاسی اکابرین سے یہی سبق حاصل کیا ہے کہ زندگی بلاتفریق دوسروں کے حتی الامکان تعاون کریں. عوام اپنے حقوق واختیارات کا احساس اجاگر کریں اور عام آدمی کی حالت بدلنے میں موثر کردار ادا کریں. بعدازاں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ژوب ڈویژن اسپورٹس فیسٹیول 2025 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہے البتہ مواقعوں اور اور وسائل کی کمی ان کی راہ کی بڑی رکاوٹ ہے. انہوں نے اس بات پر یقیں کا اظہار ہمارے نوجوان کھلاڑی اپنے ملک اور صوبہ کا نام روشن کر سکتے ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ان کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں. ژوب ڈویژن اسپورٹس فیسٹیول 2025 کے کامیاب انعقاد پر تمام منتظمین کو مبارکباد دی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے.*

خبرنامہ نمبر7163/2025
گوادر/جیوانی26ستمبر: پرائس کنٹرول ٹیم نے جیوانی ٹاؤن میں مرغی کے گوشت کے نرخوں کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ تمام دکاندار حکومت کی جانب سے مقررہ نرخ 700 روپے فی کلو پر مرغی فروخت کر رہے ہیں۔اس موقع پر دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ مقررہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول نہ کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر7163/2025
گوادر26ستمبر2025:
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مکتوم موسی کی ہدایت پر گوادر کے تاریخی مقام اور تجارتی مرکز میں صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی کی ٹیم نے ملا فاضل چوک اور اس کے گردونواح میں خصوصی صفائی کا کام سرانجام دیا۔چیف آفیسر مکتوم موسی نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی صفائی اور خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر شہریوں کو صفائی یا میونسپل کمیٹی سے متعلق کوئی شکایت ہو تو وہ دفتری اوقات میں شکایات سیل میں جمع کرائیں، ہماری ٹیمیں 24 گھنٹے عوامی خدمت کے لیے تیار ہیں۔

خبرنامہ نمبر7164/2025
اوتھل 26ستمبر2025:
ضلع لسبیلہ میں 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی (DPEC)کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مہم کے مؤثر انعقاد، چیلنجز اور مربوط حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ نے اجلاس کے دوران پولیو مہم کی تازہ ترین صورتحال،اور اہداف پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی قومی مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہےڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ نے کہا کہ پولیو ایک مہلک بیماری ہے جس کے مکمل خاتمے کے لیے ہر فرد کو اپنی قومی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ مہم کے دوران پولیو ٹیمیں گھرگھرجاکربچوں کوپولیوکےقطرےپلائیں تاکہ کوئ بچہ رہ ناجائےاجلاس میں ایس ایس پی لسبیلا عاطف امیر،NSTOPآفیسر ڈاکٹر شہلا سمیت مختلف سرکاری محکموں کے نمائندوں اور ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹرعبدالحکیم لاسی نے شرکت کی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور تمام محکموں کے درمیان قریبی رابطہ رکھا جائے گا تاکہ کوئی بچہ قطرے پلانے سے محروم نہ رہ جائے۔ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی ہیکہ وہ 13 اکتوبرسے شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم میں محکمہ صحت سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے میں کردار ادا کریں…

خبرنامہ نمبر7165/2025
کوئٹہ، 26 ستمبر2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر حکومت بلوچستان، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام صوبے کی تاریخ کا ایک اہم اور منفرد یوتھ سمٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے یہ تین روزہ یوتھ سمٹ 13 تا 15 اکتوبر کو بیوٹمز (BUTEMS) کوئٹہ میں منعقد ہوگی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ یوتھ سمٹ کا بنیادی تھیم “یوتھ لیڈرشپ، ویمن ایمپاورمنٹ، انٹرپرینیورشپ اور کلائمیٹ ایکشن” پر مرکوز ہوگا، جس کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں قومی و عالمی سطح پر متعارف کرانے کا موقع فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یوتھ سمٹ میں نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر کے نوجوان شریک ہوں گے اور یہ اجتماع ایک ایسے پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کرے گا، جہاں نوجوانوں کو آپس میں انٹرایکشن کے ساتھ ساتھ قومی و عالمی سطح پر اظہارِ خیال کے مواقع بھی ملیں گے مینا مجید بلوچ کے مطابق سمٹ کے ذریعے دنیا کو بلوچستان کے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں اور صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس ایونٹ میں بلوچستان سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کی بھرپور شرکت کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ انہیں آگے بڑھنے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کا موقع مل سکے انہوں نے کہا کہ اس سمٹ کا مقصد قومی یکجہتی، اتحاد اور نوجوانوں کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں اور حکومت بلوچستان انہیں ہر ممکن پلیٹ فارم فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔

خبرنامہ نمبر7156/2025
تربت 26 ستمبر 2025: چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی سے بلوچستان اکیڈمی تربت کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین بلوچستان اکیڈمی ڈاکٹر غفور شاد کر رہے تھے جبکہ عبید شاد اور مقبول ناصر بھی وفد میں شامل تھے وفدنے چیرمین میونسپل کارپوریشن تربت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خصوصی دلچسپی اور تعاون سے بلوچستان اکیڈمی کے پرانے ہال کی بحالی اور تزئین و آرائش کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا ہے۔ اکیڈمی کے اراکین کے مطابق، چیئرمین کے اقدامات علمی و ادبی سرگرمیوں کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
وفد کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ و رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے فراہم کردہ فنڈز سے بلوچستان اکیڈمی تربت کی نئی اور خوبصورت عمارت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جس سے ادارے کی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا اور نوجوان نسل کے لیے بہتر علمی و ادبی ماحول میسر آئے گا اس موقع پر چیئرمین بلخ شیر قاضی نے وفد سے کہا ھے کہ ان کی خواہش ہے کہ علمی و ادبی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے، تاہم محدود وسائل اس راہ میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ میونسپل کارپوریشن اپنے دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے اکیڈمی کے مسائل کے حل اور علمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
چیئرمین تربت نے کہا کہ موجودہ صدی علم، دانش اور سائنس و ٹیکنالوجی کی صدی ہے، اور جو قومیں تعلیم و تحقیق میں آگے ہیں وہی ترقی یافتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ تعلیم کی کمی ہے، اس لیے زبان و ادب کی ترویج اور فروغ میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ایک باشعور اور صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے

خبرنامہ نمبر7166/2025
کوئٹہ، 26 ستمبر 2025؛۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے ممنوعہ پلاسٹک تھیلیوں، پرائس کنٹرول اور زیادہ رش والے علاقوں میں قائم غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ ان کاروائیوں کے دوران 500 کلو گرام ممنوعہ پلاسٹک تھیلے ضبط کرکے18 افراد گرفتار کرلیا جبکہ 11 افراد جیل منتقل کرکے8 پلاسٹک شاپر ہولسیلرز کی دکانیں اور ایک گودام سیل کرنے کے علاؤہ 10 منی پیٹرول پمپس سیل کردیے گئے ۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے سب ڈویژن صدر، سب ڈویژن سریاب، سب ڈویژن سٹی اور سب ڈویژن کچلاک میں کارروائیاں کرتے ہوئے پلاسٹک شاپرز فروخت و استعمال کرنے والوں، قصاب خانوں، تندوروں اور زیادہ رش والے علاقوں میں قائم غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف سخت ایکشن لیا۔یہ کاروائیاں اسسٹنٹ کمشنر کچلاک احسام الدین کاکڑ، اسپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر عمران زیب، اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ اسپیشل مجسٹریٹ لیاقت علی جتوئی اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار کی زیر نگرانی انجام دی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی صحت، ماحولیاتی تحفظ اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر7167/2025
قلات 26ستمبر2025:
ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی DCC کا اہم اجلاس منعقد ھوا.. اجلاس میں ضلع کے ترقیاتی اسکیمات غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ، منشیات، کی روک تھام، مدارس کی رجسٹریشن، اور امن و امان کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے افسران کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام، امن و امان کے قیام، عوامی فلاح و بہبود کے جاری ترقیاتی منصوبے، مدارس کی رجسٹریشن، اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام ضلعی افسران کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اور ذمہ داری سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خصوصاً اسمگلنگ و منشیات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ضلعی سربراہان کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے قریبی رابطہ کاری کو فروغ دیں تاکہ عوامی مسائل کو بروقت اور مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

خبرنامہ نمبر7168/2025
ژوب 26ستمبر2025:
آج ژوب شہر میں ایک پولیس اہلکار سے غیرارادی طور پر حادثاتی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں بلوچستان کے گورنر جعفرخان مندوخیل سے ملاقات کرنے کے بعد باہر گلی میں تین کالج کے طلباء اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی گورنر مندوخیل نے فوری طور پر ہسپتال کے حکام کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ علاج کے بعد تمام زخمیوں کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ بدقسمتی سے بعض افراد نے اس واقعے کو سوشل میڈیا پر غلط طریقے سے اچھالا اور اصل حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ اب اس غیرارادی فائرنگ کو گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے منسوب کرنا یا اس کو بہانہ بنا کر کسی کی کردارکشی کیلئے استعمال کرنا انتہائی افسوسناک اور غیرمناسب ہے۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain