Categories: News

26-12-2024

خبرنامہ نمبر8020/2024
زیارت خبرنامہ 26دسمبر۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لطیف اللہ غرشین ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن عبدالفیاض ڈی ایچ او ڈاکٹر یاسر علی،محکمہ خزانہ کے افسر عبدالغنی پانیزئی،ڈی ای او فیمیل میمونہ ارشاد،ڈی ڈی اونقیب اللہ کاکڑ،ڈی ڈی او فیمیل فرزانہ ارباب جی ٹی اے کے صدر محمد نور دمڑ،،آر ٹی ایس ایم بدرالدین،یونیسیف کےمعین خان پانیزئی شرکت نےکی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے ہدایات کی کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز سے کتابوں کی فراہمی اور کلسٹر بجٹ پر کام کرنے پر زور دیا اور تمام افسران کو نئے تعلیمی سال سے شروعات سے پہلے ہی منصوبہ بندی کی ہدایت کی گئی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امتحانات اور تعلیمی معیار میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسر اور اساتذہ کو تعریفی اسناد اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں یوسکتا کہ محکمہ تعلیم کےتمام سربراہان اساتذہ کرام اپنی ذمہ داریوں کاپوری طرح سے احساس کرتے ہوئے مستقبل کے معماروں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کریں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ تعلیم پر زور دینے والے اقوام دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

09-05-2025

خبرنامہ نمبر3845/2025کوئٹہ 9 مئی- ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کے زیر صدارت ڈی…

17 hours ago

DGPR ADVERTISEMENTS

08-05-2025

19 hours ago

Balochistan Residential College Zhob

TitleDetailInterviewsMay 27, 2025Time & Location10 am Principal's Office, Balochistan Residential College Zhob

23 hours ago