Categories: News

26-12-2024

خبرنامہ نمبر8040/2024استامحمد26دسمبر ۔استا محمد میں یوم قائد کے موقع پر گرلز ڈگری کالج استا محمد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی تھے جبکہ دیگر میں محکمہ ایجوکیشن سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے تقریب کے موقع پر سکول کی بچیوں نے ٹیبلوں ملی نغمے اور تقاریر کے ذریعے قائد ملت کی زندگی پر روشنی ڈالی ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں آزاد ریاست قائد ملت محمد علی جناح کی بدولت ملی ہمیں ان کی رہنمائی کے مطابق پاکستان کو آگے لے کر چلنا ہوگا تاکہ ملک میں ترقی اور خوشحالی اور وطن سے محبت میں اضافہ ہو پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہمیں مل کر عملی طور پر جدوجہد کرنی ہوگی تاکہ ملک کے تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے اور ترقی و خوشحالی کہ نئے دور کا آغاز ہو سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل ہماری آنے والی نئی نسل سے وابستہ ہے اس لئے طالبات کو چاہیے کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا موثر انداز میں کردار ادا کریں۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

15th-August-2025

6 hours ago

15th-August-2025

خبرنامہ نمبر5581/2025گوادر 15اگست ۔ سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد ہاشم غلزئی نے شہر کو پانی…

6 hours ago

DGPR ADVERTISEMENTS

13-8-2025

16 hours ago