Categories: News

26-12-2024

خبرنامہ نمبر8039/2024سبی 26 دسمبر ۔ ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران ، انجمن تاجران، دودھ ،گوشت ، مرغی فروش کے نمائندوں نے شرکت کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مسلسل نگرانی جاری رکھنے کا عزم کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ نے کہا کہ میکرو اکنامک اشاریے کے مطابق مہنگاہی کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے اسی تناسب سے اشیاء خوردونوش سمیت دیگر ضروری اشیاءمیں بھی کمی ہونی جاہیئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے پرائس کنٹرول کمیٹی کے افسران سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے اس ضمن میں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت دیں کہ سرکاری نرخ نامے پر عمل درامد نہ کرنے والے دکاندار یا ڈیلر کو جرمانہ کیا جائے۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

12-05-2025

خبرنامہ نمبر3501/2025کوئٹہ ، 12 مئی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آئندہ مالی سال…

18 minutes ago

DGPR ADVERTISEMENTS

09-05-2025

6 hours ago

12-05-2025

12-05-2025 08.55Download

12 hours ago

11-05-2025

خبرنامہ نمبر 3484/2025 کوئٹہ۔ 11 مئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ…

22 hours ago