Categories: News

26-12-2024

خبرنامہ نمبر8038/2024نصیرآباد26دسمبر۔بلدیاتی الیکشن کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ریٹرننگ افیسر خادم حسین کھوسہ کی نگرانی میں 14 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل کیا گیا یونین کونسل نمبر 4 یونین کونسل 8 سے ایک ایک امیدوار کے کاغذات درست قرار پائے یونین کونسل 22 سے کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے یونین کونسل نمبر 32 سے دو امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے جبکہ میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 25 میں 10 امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے کاغذات جانچ پڑتال کے موقع پر الیکشن کمیشن کے مغل خان سیال بابو غلام جان ابڑو سجاد جونیجو موجود تھے اس موقع پر ریٹرننگ افیسر اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے موقع پر تمام کوائف کو مدنظر رکھ کر ہی اقدامات کیے جا رہے ہیں جانچ پڑتال کے عمل کے بعد دیگر تمام ضروری کوائف پورے کیے جائیں گے تاکہ درست معنوں میں ضمنی انتخابات کا یہ عمل پایہ تک پہنچ سکے۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

10th-September-2025

CamScanner 10-09-2025 09.09Download

25 minutes ago

9th-September-2025

خبرنامہ نمبر6186/2025قلات 9ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈجمیل احمد بلوچ نے کہاہیکہ صحت مندمعاشرے کی…

29 minutes ago

DGPR ADVERTISEMENTS

8-09-2025

18 hours ago

9th-September-2025

CamScanner 09-09-2025 09.11Download

23 hours ago

8th-September-2025

خبرنامہ نمبرحاجی علی مدد جتک کی بطور چیئرمین استحکامی کمیٹی تقرری، بلوچستان لیویز فورس اور…

23 hours ago