Categories: News

26-12-2024

خبرنامہ نمبر8030/2024لو رالائی 26دسمبر۔ ایڈیشنل کمشنر لورالائی ڈویژن و انچارج آر ٹی اے منور حسین مگسی کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ٹرانسپورٹ مالکان اے کے کمپنی کے کمال خان الیوسف کے دولت خان ، سپر میختر کے صوبیدار ، نیو اتحاد کے شاہ محمد سپر صدا بہار کے معظم خان اور نیو میختر ڈائیو بس کے نصیب خان و دیگر کے علاوہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے آ فسران امیر محمد مندوخیل اور سید نے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ ٹو لورالائی روٹ پر چلنے والے ڈائیو بسوں میں مسافروں کے لئے سہولیات کی فراہمی ، کرایوں ، روڈفرمٹ ، بڑی لائٹس اور حادثات سے بچاوکے تدابیر اختیار کر نے پر غور کیا گیا، اجلاس میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ لورالائی تا کوئٹہ کرایہ 800 روپے ہو گا تمام ٹرانسپورٹ کمپنی اس کے پابند ہوں گے خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگی ، ایڈیشنل کمشنر لورالائی ڈویژن منور حسین نے شرکاءسے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز آ ر ٹی اے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں کسی بھی غیر قانونی سامان اور سمگلنگ سے اجتناب کریں اس صورت سخت کاروائی کی جائے گی اور ان کی فرمٹ کنسل اور گاڑی ضبط کی جائے گی انہوں نےکہاکہ وقتاً فوقتاً متعلقہ آ فسران ٹرانسپورٹ اڈوں کی وزٹ اور بسوں کی چیکنگ بھی کریں گے تاکہ سواریوں کو سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

DGPR ADVERTISEMENTS

12-08-2025

17 hours ago

12th-August-2025

خبرنامہ نمبر5481/2025کوئٹہ، 12 اگست ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ…

1 day ago

DGPR ADVERTISEMENTS

11-08-2025

2 days ago

12th-August-2025

CamScanner 12-08-2025 09.04Download

2 days ago

11th-August-2025

خبرنامہ نمبر5456/2025کوئٹہ 10 اگست۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور معاشی…

2 days ago