Categories: News

26-12-2024

خبرنامہ نمبر8028/2024

گوادر26دسمبر۔ ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلع گوادر میں رومبڈو ڈیم میں پانی کی سطح خشک ہونے کے باعث کچھ یونین کونسلز کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہوئی۔ تاہم عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے کلانچ، سردشت، ہڈوکی، اور کلمت سمیت متاثرہ علاقوں میں ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی شروع کر دی ہے۔مومن بلوچ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موجودہ حالات میں پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں تاکہ اس مشکل وقت میں پانی کی فراہمی کا بہتر انتظام ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ متاثرہ علاقوں کے پانی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہے، جبکہ قدرتی بارش کے ذریعے ڈیم میں پانی کی سطح بحال ہونے کی بھی امید ہے۔انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مکمل طور پر متحرک ہیں اور ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں تاکہ پانی کے بحران کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔ عوامی حلقوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے فوری اقدامات کو سراہا اور انتظامیہ سے توقع ظاہر کی کہ وہ پانی کے مسائل کے پائیدار حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں گے۔
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

DGPR ADVERTISEMENTS

30-09-2025

15 hours ago

1st-October-2025

CamScanner 01-10-2025 10.02Download

20 hours ago

30th-September-2025

خبرنامہ نمبر7224/2025کوئٹہ، 30 ستمبر ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہداء…

20 hours ago