خبرنامہ نمبر 5104/2025
کوئٹہ 26 جولائی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ احتجاج مسائل کا حل نہیں ہے۔ سڑکوں پر ہونے والے احتجاج عوام کیلئے تکلیف کا باعث ہے اور اکثر سیکورٹی کے خطرات پیدا ہوتے ہیں لہٰذا بہتر حل تلاش کرنے کا بہترین طریقہ مذاکرات ہی ہیں جو سیاست اور جمہوریت کا حسن ہے۔ متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔ اس مقصد کیلئے میں آپ کے خدشات اور مطالبات کو صوبائی حکومت تک پہنچانے کیلئے بہت جلد اپنی ٹیم روانہ کروں گا۔گورنر بلوچستان کی یقین دہانی کے بعد بلوچستان کی اخباری صنعت کی ایکشن کمیٹی نے اپنا 86 دن سے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز گورنر کوئٹہ میں ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے چیئرمین عبدالغفار لانگو اور مرتضیٰ ترین کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی حاجی خلیل، رضا الرحمان، نادر حسین زمرد اور نصیر کاکڑبھی موجود تھے۔مقامی اخبارات کے ایڈیٹرز پر مشتمل وفد سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر مندوخیل نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹک ٹیکنالوجی کے اس ترقی یافتہ دور میں آن لائن سسٹم کی آمد، روایتی طریقہ کار کی جگہ لیکر بڑے پیمانے پر دیکھنے اور پرکھنے کے زاویے اور معیارات میں ایک بڑی تبدیلی کا باعث بنی ہے۔ سردست روایتی چیزوں کو چھوڑنے اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کا فیصلہ کرنا انتہائی چیلنجنگ ہے اور اس کیلئے محتاط منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے۔گورنر مندوخیل نے پرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ مسقبل قریب انسان کا رشتہ قلم اور کاغذ سے ہمیشہ کیلئے ختم ہوتا جا رہا ہے لہٰذا آپ پل پل بدلتی دنیا کے تقاضوں کے پیش نظر اپنے پیشہ اور فکر میں تبدیلی لائیں اور نت نئی ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کریں۔ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ اشتہارات کے حوالے سے بھی ایک نئی مگر شفاف پالیسی کی ضرورت ہے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔وفد نے گورنر بلوچستان کو صوبائی حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر مکمل طور پر منتقل کرنے سے آگاہ کیا اور اپنے تحفظات اور مطالبات بھی سامنے رکھے۔گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ان کے مسائل کو غور اور توجہ سے سنا اور ان کے حل کیلئے اپنا ہر ممکن تعاون کا یقیں دلایا۔
خبرنامہ نمبر 5105/2025
کوئٹہ، 26 جولائی:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائیوں، اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں آئی جی فرنٹیئر کور (نارتھ)، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی جی لیویز، محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے حکام اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اجلاس کو امن و امان کی موجودہ صورتحال، سیکیورٹی اداروں کی حکمت عملی، اور صوبائی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں اس بات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا کہ ایکشن پلان کی راہ میں کون سی رکاوٹیں حائل ہیں اور ان کا تدارک کیسے ممکن ہے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے۔ سب ورژن اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی اور سنجیدگی کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور حکومت ہر قیمت پر صوبے میں امن قائم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے قوم میں مکمل اتحاد اور اعتماد موجود ہے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد اور ان کے سہولت کار پاکستان میں کسی جگہ محفوظ نہیں، انہیں ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا محسن نقوی نے اس موقع پر بلوچستان میں قیام امن کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دشمن عناصر کے لیے زمین تنگ کر دی گئی ہے اور اس ضمن میں وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔
خبرنامہ نمبر 5106/2025
نصیرآباد 26 جولائی:۔تحصیل چھتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ظہیر احمد عمرانی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر حضور بخش مینگل تحصیلداران سید محمد شاہ، صدورا خان ابڑو ڈی ایس پی غلام حیدر منجھو اسسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ سید حیدر شاہ ایس ایچ او روشن علی کاسی لائیو سٹاک کے ڈاکٹر سکندر کھوسہ محمد اسماعیل سیاسی و قبائلی رہنماء سردار عظیم شاہ ارباب عبدالرحیم کورار عملہ مال سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور اپنے مسائل اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ کے سامنے رکھے۔ عوام نے لائیو سٹاک کے ڈاکٹر کی عدم تعیناتی بچاؤ بند زراعت مسافر خانہ کی عدم دستیابی شجر کاری کے حوالے سے سرکاری نرسریوں کے قیام چھتر تا فلیجی روڈ کے التواء کورار میں طبی مرکز کی بندش۔ آر ایچ سی چھتر کو تحصیل ہسپتال کا درجہِ دینے سمیت بجلی، پانی، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی مسائل کے حوالے سے زبانی و تحریری شکایات اور درخواستیں پیش کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی کھلی کچہری کا مقصد ہی یہی ہے کہ عوام کو اپنی دہلیز پر سنا جائے اور ان کے مسائل فوری طور پر حکام بالا تک پہنچائے جائیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کھلی کچہری میں پیش کیے گئے تمام مسائل کو ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کے توسط سے وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا اور ان شائاللہ ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کھلی کچہریاں تسلسل کے ساتھ منعقد کی جائیں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل فوری حل ہوں اور ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ کھلی کچہری کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ کے احکامات کی روشنی میں شرکا کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔
خبرنامہ نمبر 5107/2025
کراچی 26 جولائی: سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈپارٹمنٹ حکومت بلوچستان محمد خالد سرپرہ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی سرکاری وفد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کا دورہ کیا۔ اس اہم ملاقات کا مقصد بلوچستان میں جاری صنعتی اقدامات، اکنامک زونز، فری زونز اور سرمایہ کاری کے دیگر مواقع سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور نجی شعبے کے ساتھ روابط کو فروغ دینا تھا۔ وفد میں منیجنگ ڈائریکٹر گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (GIEDA) سید اعجاز حیدر شاہ، منیجنگ ڈائریکٹر لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (LIEDA) اور مختلف محکموں کے ڈائریکٹرز شامل تھے۔ملاقات کے دوران سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس نے بلوچستان میں حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی، صنعتی زونز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، ٹیکس مراعات اور مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے بے شمار امکانات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے چیمبر کے اراکین کو بلوچستان کے ترقی پذیر علاقوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ حکومت ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔دوسری جانب FPCCI کے نمائندگان نے بھی گوادر، حب، لسبیلہ اور دیگر صنعتی زونز میں درپیش چیلنجز، مسائل اور رکاوٹوں (بوٹل نیکس) کی تفصیلات سے وفد کو آگاہ کیا۔ ان میں زمین کی الاٹمنٹ، انفراسٹرکچر، یوٹیلیٹی سروسز اور دیگر انتظامی امور شامل تھے۔ اس موقع پر سیکریٹری انڈسٹریز نے واضح کیا کہ جو مسائل محکمانہ سطح پر فوری حل ہو سکتے ہیں، اُن پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ دیگر اہم معاملات متعلقہ اعلیٰ حکام، چیف سیکریٹری اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے علم میں لا کر اُن کا مؤثر حل نکالا جائے گا۔ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں فریقین نے مستقبل میں قریبی روابط کے قیام اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس اہم ملاقات میں موجود شرکاء نے اس کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جو کہ نجی شعبے اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد سازی، پائیدار ترقی اور مشترکہ اہداف کے حصول کی جانب ایک عملی قدم ہے۔
خبرنامہ نمبر 5108/2025
کوئٹہ، 26 جولائی:صوبائی مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ ویمن کرائسسز سینٹر جیسے ادارے صنفی تشدد کا شکار خواتین کو تحفظ، بحالی اور بااختیار بنانے کے لیے نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن کرائسسز سینٹر کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کیا، جہاں انہوں نے ادارے میں دستیاب سہولیات اور جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان خواتین کو درپیش مسائل کے دیرپا حل اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اس ضمن میں عملی منصوبوں پر عمل پیرا ہے اس موقع پر سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطاء نے ادارے کی کارکردگی، جاری سرگرمیوں اور آئندہ کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ کرائسسز سینٹر میں متاثرہ خواتین کو پناہ، قانونی مدد، نفسیاتی مشاورت، طبی سہولیات اور ہنر مندی کی تربیت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ ایک باوقار زندگی کی جانب واپس لوٹ سکیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ کرائسسز سینٹر میں مقیم خواتین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی مکمل ذہنی، جسمانی اور سماجی بحالی کے لیے مربوط اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے حکومتی اداروں، سول سوسائٹی اور معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر موثر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ایک محفوظ، باوقار اور برابر پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 5109/2025
گوادر 26 جولائی:ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان نے ہفتے کے روز ادارے کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور ان سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ جس کا مقصد جاری ترقیاتی منصوبوں، ادارہ جاتی کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی کا جائزہ لینا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل کوشعبہ بلڈنگ کنٹرول، ماحولیات، لینڈ مینجمنٹ اور جی ڈی اے پبلک سیکنڈری ہائیر اسکول سمیت دیگر شعبوں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر کنٹرولر بلڈنگ فیصل خٹک نے گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان اور گوادر بلڈنگ ریگولیشنز 2020 سے متعلق بتایا کہ شہر میں تمام تعمیرات گوادر بلڈنگ ریگولیشنز 2020 کے تابع ہیں اور کسی بھی تعمیر سے قبل جی ڈی اے سے این او سی حاصل کرنا ضروری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے اس پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی یا تجاوزات پر مبنی تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس ضمن میں جی ڈی اے کے انفورسمنٹ اور اینٹی انکروچمنٹ سیلز کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ شہر میں تعمیرات کو منظم، شفاف اور جدید طرز پر استوار کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر ماحولیات رسول بخش بلوچ نے شعبہ ماحولیات کی بریفنگ میں بتایا کہ شہر میں دو جدید سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کیے گئے ہیں جو مختلف مقامات سے سیوریج جمع کر کے ویٹ ویلز کے ذریعے پلانٹس تک منتقل کرتے ہیں، جہاں اسے ری سائیکل کر کے سبزہ زاروں، درختوں اور پودوں، پارکس اور گراؤنڈز کی آبیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے نہ صرف ماحولیاتی بہتری آئی ہے بلکہ شہر کے صاف ستھرا بیچیز کو بھی آلودگی سے بچایا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر شعبہ ماحولیات کو ہدایت دی کہ وہ شہر میں عوامی تعاون سے بھرپور شجرکاری مہم کا آغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں کے کناروں اور میڈینز پر نئے درخت لگائے جائیں تاکہ گوادر کو سرسبز اور خوبصورت بنایا جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل نے شہر میں آوارہ جانوروں، پالتو مویشیوں اور ایسے جانوروں کے خلاف مؤثر اقدامات کی بھی ہدایت کی جو درختوں اور پودوں کو نقصان پہنچاتے ہیں یا گریزنگ کرتے ہیں۔ ڈائریکٹر لینڈ منیجمنٹ شے منصور نے ڈائریکٹر جنرل کو اپنے شعبے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ڈائریکٹر جنرل نے ادارے کے موجودہ اثاثہ جات کو مؤثر طریقے سے استعمال میں لا کر ریونیو کے ذرائع کو مزید مستحکم کرنے کی ہدایت دی۔ جی ڈی اے پبلک ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل راجہ امتیاز نے اسکول کی موجودہ تعلیمی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جی ڈی اے اسکول نہ صرف ایک شاندار عمارت ہے بلکہ جہاں اعلیٰ و معیاری تعلیم دی جاتی ہے جس میں اس لیول طرز تعلیم کی بھی سہولت موجود ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے واضح ہدایت دی کہ تعلیمی معیار، نظم و ضبط اور تدریسی ماحول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کوالٹی ایجوکیشن اور میرٹ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے تاکہ تعلیمی نظام بہتر ہو۔ انہوں نے اسکول میں جاری اور آئندہ بہتری کے اقدامات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
خبرنامہ نمبر 5110/2025
حب 26 جولائی:۔ خبرنامہ 26جولائی: سیکرٹری صنعت و تجارت محمدخالد سرپرہ نے ایم ڈی لیڈا لیاقت علی کاشانی کے ہمراہ وندر انڈسٹریل اسٹیٹ (WITE) کا دورہ کیا اور وندر میں 30ملین کی لاگت سے کاسٹر آئل پروسیسنگ یونٹ کے قیام کی پیش رفت کا جائزہ لیا متعلقہ انجینئرز اور کنٹریکٹر نے سیکرٹری کو پراجیکٹ کیحوالے سے بریفنگ دی اوربتایا کہ محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے اس کے آپریشن کو مزید بروئے کار لانے کے لیے سکیم مکمل ہے سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ نے اس منصوبے کی افادیت اور اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ منصوبہ حب ضلع کی زرعی معیشت میں بڑی صلاحیت رکھتا ہیانہوں نے مزید کہا کہ چونکہ LIEDA کے پاس وندر میں یوٹیلیٹیز اور ہیومن ریسورس/سٹاف تعینات ہے، اس لیے LIEDA کے حوالے کرنے کے لیے مزید کارروائی ایک مناسب آپشن ہے اور اسی کے مطابق غور کیا جائے گا۔ سید فراز، ڈائریکٹر پراجیکٹس پی پی پی نے منصوبے کے حوالے سے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی بڑی صلاحیت ہے اس سلسلے میں، سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ اس منصوبے میں ان کی ممکنہ سرمایہ کاری کے لیے ان کی رائے حاصل کی جا سکے۔ ایم ڈی لیڈالیاقت علی کاشانی نے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ اسکیم کامیابی سے کام شروع کر سکے اور اس سلسلے میں پی پی پی کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کی کامیابی یقینی طور پر WITE وندر کی مجموعی صنعت کاری میں مثبت اثرات لائے گی۔
خبرنامہ نمبر 5111/2025
حب 26 جولائی:۔ خبرنامہ 26جولائی: سیکرٹری صنعت وتجارت محمد خالد سرپرہ نے سونمیانی ڈام میں لکڑی کی کشتی ساِزی کی صنعت کے زیر تعمیرمنصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا دورے کے موقع پر سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کا تخمینہ لاگت -200 ملین ہے منصوبہ تکمیل کے مراحل میں یے ایس ڈی او ریاض احمد زہری نے سکریٹری کو اسکیم کی فنانشل فزیکل پروگریس کے علاوہ منصوبے کے مختلف اجزاء کے بارے میں بتایا اور ہر ایک کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا سیکرٹری نے ایس ڈی او کو احکامات جاری کئے کہ زیر التواء کام کو بلا تاخیرمکمل کیا جائے اور مقدار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے پر زور دیا۔ سکریٹری نے اس اہم منصوبے کی اہمیت اور ماہی گیری کے شعبے میں اس کے تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی فعالیت سے ماہیگیری کی صنعت سیوابستہ ماہیگیروں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگابوٹ میکنگ کی صنعت سے ماہیگیروں کو کشتیوں کی مرمت کی سہولت میسر ہوگی۔
خبرنامہ نمبر 5112/2025
حب26جولائی:سیکرٹری صنعت و تجارت چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد خالد سرپرہ کے زیر صدارت لیڈا کے بورڈآف ڈائریکٹر کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین اور بورڈ ممبران نے شرکت کی۔اجلاس کا بنیادی ایجنڈا مالی سال 2025-2026 کے مجوزہ بجٹ کی پیشکش، بحث اور منظوری تھا۔اجلاس کا آغاز چیئرمین کے ابتدائی کلمات سے ہوا، جس نے حقیقت پسندانہ اور ترقی پر مبنی بجٹ کی اہمیت پر زور دیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر LIEDA لیاقت علی کاشانی نے اراکین کا خیرمقدم کیا اور بجٹ کا مسودہ پیش کیا، جس میں اہم مختصات، متوقع محصولات، اور منصوبہ بند پر مبنی اخراجات کو نمایاں کیا گیا۔ بورڈ نے بجٹ کے ہر پہلو کا جائزہ لیا اور آپریشنل،ترقیاتی، اور انتظامی اخراجات سے متعلق مختص پر تبادلہ خیال کیا۔ مختلف اخراجات پر وضاحتیں طلب کی گئیں بشمول کیپٹل پروجیکٹس، عملے کی تنخواہیں، اور مسلسل چلنے والے اخراجات پر۔ ایم ڈی لیڈا لیاقت علی کاشانی نے ان پر سیر حاصل جوابات دییے۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد بورڈ نے متفقہ طور پر مالی سال 2025-2026 کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی چیئرمین نے اتھارٹی کے اسٹریٹجک اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ایک جامع بجٹ کی تیاری میں منیجنگ ڈائریکٹر LIEDA اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ اجلاس میں بجٹ ایجنڈا کے ساتھ، مختلف دیگر ایجنڈوں پر بھی تبادلہ خیال غور و خوض کیا گیا اور متعددفیصلوں کی منظوری دی گئی۔
خبرنامہ نمبر 5113/2025
حب 26جولائی:سیکرٹری صنعت و تجارت محمد خالد سرپرہ نے LIEDA کے آبی ذخائر کے تالابوں کا دورہ کیا صنعتی شعبے کو فراہمی آب کیسہولت کی موجودہ صورتحال کا معائنہ کیافراہمی آب کی جاری آپریشنز کا جائزہ لیادورے کے دوران سیکرٹری کو تکنیکی اورآپریشنل عملے نے آبی ذخائر کی گنجائش، پانی کی سطح، فراہمی کے طریقہ کار اور دیکھ بھال کے شیڈول کے بارے میں بریفنگ دی۔سیکرٹری نے لیڈا واٹراسٹورہج ٹینکس کے سائٹ کا واک تھرو کیا، جس میں داخلی، اسٹوریج بیسن، ٹریٹمنٹ ایریا، اور آؤٹ لیٹ سسٹم شامل تھیمنیجنگ ڈائریکٹر لیڈا لیاقت علی کاشانی نے سیکرٹری کو بتایا کہ محکمہ آبپاشی افیسرحب کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی وجہ سے انتظامی مسائل پیدا ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں لیڈااور پی ایچ ای کے صارفین کو صاف پانی کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔ محکمہ آبپاشی کی جانب سے پانی کی عدم فراہمی سے صنعتکاروں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ اگر LIEDA کو مسلسل اور بلاتعطل پانی فراہم کی جاتی ہے تو LIEDA کے صارفین صنعتی یونٹس کے مسائل کو بہت حد تک حل کیا جائے گا۔ سیکرٹری نے فراہمی آب کی سہولت کو اچھی حالت میں برقرار رکھنے پر آپریشن ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے صنعتوں کو پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے اورمستقبل میں کسی رکاوٹ سے بچنے کے لیے ایک فعال دیکھ بھال کا منصوبہ تیار کرنے کے احکامات جاری کئے سیکرٹری نے کہا کہ مستقبل کی صنعتی ترقی کو پورا کرنے کے لیے ذخائر کی توسیع یا معاون ذخیرہ کرنے کے امکانات تلاش کریں۔ آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کے لیے پانی کے تحفظ اور نگرانی کی ٹیکنالوجیز کو اپنائیں سیکرٹری نے صنعتی آبی ذخائر کی مجموعی حالت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پانی کی فراہمی کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے اور خدمات کی بہتری میں معاونت کے عزم کا اعادہ کیا
خبرنامہ نمبر 5114/2025
قلات26 جولائی:ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ایس پی قلات شہزاد اکبر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر علی اکبر بنگلزئی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ حیوانات عبدالفتاح لانگو تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی سپرنٹنڈنٹ فاریسٹ آفس محمدیعقوب اے پی ایس ڈپٹی کمشنر علی زہری رینج فاریسٹ آفیسر حبیب لہڑی ایس ڈی او وائلڈ لائف شیراحمدمینگل اور دیگر نے پودالگا یا۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر علی اکبر بنگلزئی نے ڈپٹی کمشنر کو مون سون کی شجرکاری کاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سیسال 2025 کے لیئے ضلع قلات میں 5000درخت لگائے جائیں گے جبکہ 15000 درخت تقسیم کیئے جائیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) جمیل احمدبلوچ نے کہا ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ضروری ہے ہر شخص کم سے ایک درخت لگائے اور اس کارخیر میں اپنا حصہ ڈالیں تمام محکموں کے ذمہ داران اپنے دفاتر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں علاقہ معززین اور صحافی برادری عوام میں درختوں کی اہمیت اور افادیت سے متعلق شعور اجاگرکریں درخت لگا کر انکی حفاظت اور دیکھ بال کو یقینی بنائیں شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے ضلعی انتظامیہ قلات محکمہ جنگلات سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔
خبرنامہ نمبر 5115/2025
نصیرآباد 26 جولائی: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبد الطیف کاکڑ نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹراما سنٹر کا اچانک دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے صفائی ستھرائی عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کے متعلق آگاہی حاصل کی جبکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا حاضری رجسٹرڈ چیک کیا ڈاکٹر مٹھا خان مینگل نے انہیں سول ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا و دیگر درپیش امور کے متعلق آگاہی فراہم کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عبد الطیف کاکڑ نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قریبی آبادی کے مریض یہاں آتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا اشعار بنا لیں اور دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بہتر معنوں میں طبی سہولیات فراہم کی جائیں سول ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کو ہرصورت یقینی طور پر بنایا جائے انہوں نے کہا غیر حاضر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنے رویے میں سدھار لائیں کیونکہ لوگ قوی امید رکھ کر ہی علاج معالجہ کے غرض سے ان کے پاس آتے ہیں اس لیے انہیں کسی صورت مایوس نہ ہونے دیں خلق خدا کی خدمت کرنا عین عبادت ہے ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش رہے گی کہ لوگوں کو جو مشکلات درپیش آرہی ہیں ان کے تدارک کے لیے اقدامات کرے آئندہ بھی اسی قسم کے سرپرائز وزٹ تمام محکموں میں کئے جائیں گے تاکہ عوام کی مشکلات میں واضح طور پر کمی واقع ہو تعلیم و صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے صوبائی حکومت غیر معمولی انتظامات کرنے میں مصروف عمل ہے۔
خبرنامہ نمبر 5116/2025
دکی 26 جولائی:۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دکی کے زیر اہتمام دُکی میں بھنگ کے خاتمے کی صوبائی مہم 2025 کے سلسلے میں آج ایک مشترکہ سروے کیا گیا۔ اس کارروائی میں اینٹی نارکوٹکس فورس دکی، لیویز فورس دکی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی سروے کے دوران تحصیل تھل چوٹیالی کے موضع جالار میں صرف ایک ایکڑ زمین پر بھنگ کی کاشت کی نشاندہی ہوئی، جس پر فوری قانونی کارروائی اور فصل کی تلفی کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔محکمہ ایکسائز اور شریک اداروں نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ منشیات کی غیر قانونی کاشت کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت سخت اور بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ منشیات کی کاشت اور اس کی ترسیل جیسے عناصر کی نشاندہی میں تعاون کریں تاکہ ایک صحت مند، محفوظ اور منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔ حکام کے مطابق یہ مہم نہ صرف فصلوں کی تلفی تک محدود ہے بلکہ عوامی شعور بیدار کرنے، نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کا ایک جامع منصوبہ ہے۔
خبرنامہ نمبر 5117/2025
کوئٹہ۔ محکمہ ثقافت و سیاحت و آثار, قدیمہ حکومت, بلوچستان کے زیراہتمام ادب زار, جہاں بلوچستان پشتو اکیڈمی کے تعاون سے پشتو اکیڈمی کے ہال میں ایک عظیم الشان کل بلوچستان بین اللسانی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان, خصوصی مشیر برائے وزیراعلیٰ بلوچستان برائے ماحولیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان تھے۔ پروگرام میں بلوچستان بھر سے شعراء اور شاعرات نے بلوچستان کی قومی زبانوں بلوچی، براہوئی، پشتو، فارسی، سندھی کے علاوہ اردو زبان میں بھی خوبصورت کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا صوبے بھر سے شعراء اور شاعرات کے علاوہ دیگر معتبر حاضرین نے بھی اس خوب صورت تقریب میں شرکت کی محفل میں ہر زبان کی الگ سے صدارت کی جن میں بلوچی میں شکور زاہد پشتو میں ڈاکٹر حافظ رحمت نیازی براہوئی میں پروفیسر طاہرہ احساس جتک اور اردود میں ڈاکٹر عرفان احمد بیگ صاحب نے سفارت کے فرائض سر انجام دئییتقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر نطامت, ثقافت جناب داؤد ترین اور صدر ادب زار, جہاں بلوچستان جہاں آراء تبسم نے محفل کے تمام شرکاء اور پشتو اکیڈمی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
خبرنامہ نمبر 5118/2025
خبرنامہ خضدار 26 جولائی ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر لیویز فورس کی بڑی کارروائی، بولان کالونی میں ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار، ساتھی فرارڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر لیویز فورس خضدار نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بولان کالونی میں ہونے والی بڑی ڈکیتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ دیگر مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واردات پولیس ایریا میں ہونے پر ملزمان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالہ کیا جائے گا چند روز قبل بولان کالونی خضدار میں ایک گھر میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی تھی جس میں مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر پچاس لاکھ روپے نقدی، ایک ایگزیو گاڑی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا تھا۔ واقعہ کے فوراً بعد ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی خضدار نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے لیویز فورس کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ لیویز سی آئی اے ٹیم نے خفیہ مخبر کی مدد سے ملزمان کے ٹھکانے کی نشاندہی کی، جس پر گزشتہ رات سنی ایریا میں لیویز لائن انچارج نوراحمد زہری، محرر ریاض احمد اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسر ولد محمود قوم میروانی کو گرفتار کرلیا۔دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے واردات میں استعمال کی گئی پولیس وردی، ماسک اور دیگر آلات کی نشاندہی کی، جو موقع پر برآمد کر لیے گئے۔ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیے، جن میں حزب اللہ ولد محراب خان سناڑی، اسداللہ ولد محراب خان، عزیر احمد ولد شفیع محمد سناڑی، اور بھاول خان شامل ہیں۔ تفتیش کے دوران اس بات کا انکشاف بھی سامنے آیا کہ ڈکیتی کرنے والے ملزمان اور جس گھر میں واردات ہوئی ہے یہ آپس میں رشتہ دار نکلے، تاہم مذکورہ ملزمان رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔لیویز فورس کا مختلف علاقوں میں چھاپے مار کاروائی اور ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔` ڈپٹی کمشنر خضدار نے اعلان کیا ہے کہ مفرور ملزمان کی اطلاع دینے والے کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا، جب کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ? راز میں رکھا جائے گا۔خضدار لیویز کی بروقت کارروائی کو شہر میں امن و امان کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ شہری حلقوں نے کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مفرور ملزمان کی جلد گرفتاری کی امید ظاہر کی ہے.
خبرنامہ نمبر 5119/2025
خضدار: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ (DEG) کا ایک اہم اجلاس ڈی سی کانفرنس روم خضدار میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں تعلیمی شعبے کی ترقی، اسکولوں کی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری، اور طلبہ کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیئے جامع اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ضلعی اور تحصیلی تعلیمی حکام (DEOs)، اسکولوں کے پرنسپلز، اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ضلعی اور تحصیل کے ایجوکیشن آفیسرز نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع کے اسکولوں کی موجودہ صورتحال، بنیادی سہولیات، اور تدریسی عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال بلوچ اور اے ڈی سی خضدار رحمت اللہ بلوچ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے تعلیمی نظام میں بہتری کے لیئے اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی حاضری اور تدریسی معیار کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے غیر فعال اسکولوں کو فعال کرنے، اسکولوں میں پینے کے صاف پانی، بجلی، اور واش رومز جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، اور اسکولوں کے بنیاد ڈھانچے کی بہتری کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اہداف کے حصول کے لیئے مربوط کوششیں کریں تاکہ ضلع خضدار میں تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے شعبے کو ترقی دینے کے لیئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں شرکاء نے تعلیمی بہتری کے لیئے تجاویز پیش کیں، جن پر عمل درآمد کے لیئے ایک جامع لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضر اساتذہ کی غیر حاضری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے تعلیمی نظام کے لیئے نقصان دہ قرار دیا۔ انہوں نے اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی تجویز دی۔ اجلاس میں نظام تعلیم اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے تعلیمی نظام میں شفافیت حکمت عملی تیار کی گئی۔
خبرنامہ نمبر 5120/2025
تربت 26 جولائی 2025 یونیورسٹی آف تربت میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔شجرکاری مہم کا افتتاح یونیورسٹی کیوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کیا۔ اس موقع پرمختلف فیکلٹیز کے ڈینز، رجسٹرار اورتدریسی وانتظامی شعبوں کے سربراہان سمیت انتظامی افسران اور فیکلٹی ممبران نے مختلف اقسام کے پودے لگاکر شجرکاری مہم میں بھرپورحصہ لیا۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے وائس چانسلرڈاکٹر گل حسن نے کہا کہ موجودہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں شجرکاری کو ایک قومی ذمہ داری کے طور پر لینا ہوگا۔ ڈاکٹر گل حسن نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا ان اہداف کے حصول کی جانب ایک موثر قدم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی آف تربت آنے والے دنوں میں مزید درخت لگانے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی تاکہ نہ صرف کیمپس کو سرسبز اور صاف بنایا جا سکے بلکہ اس ریجن میں ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 5121/2025
تربت 26 جولائی2025: کمشنر مکران قادربخش پرکانی کے تعاون سے کیچ کلچر سینٹر تربت کی جانب سے ”انٹروڈکشن ٹو آرٹ” کے عنوان سے چھ روزہ آرٹ ورکشاپ کا آغاز کیچ میوزیم ہال میں ہوگیا۔ ورکشاپ میں پینٹنگ، ڈرائنگ، واٹر کلر، آئل پینٹ سمیت فنونِ لطیفہ کے مختلف پہلوؤں پر عملی تربیت دی جا رہی ہے اس پروگرام میں مقامی آرٹسٹ، طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ لاہور کے معروف فنکار آن لائن سیشنز کے ذریعے شرکت کر رہے ہیں۔ منتظمین میں کاشف عابد، شیہک نور، رضا در محمد اور زباد بلوچ شامل ہیں، جبکہ کیچ کلچر سینٹر کے زباد بلوچ تعاون کر رہے ہیں پروگرام کے انعقاد میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شعیب ناصر اور ایاز بزنجو نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ایاز بزنجو نے نمائشی ہال فراہم کر کے مقامی آرٹ و ثقافت کے فروغ میں اہم تعاون پیش کیا۔
خبرنامہ نمبر 5122/2025
گوادر: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی کی زیر قیادت عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کے موقع پر ایک اہم اور معلوماتی آگاہی سیشن منعقد کیا گیا، جس کا مقصد عوام میں اس مہلک مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور اس سے بچاؤ کے اقدامات پر روشنی ڈالنا تھا۔اس سیشن میں صحت کے شعبے سے وابستہ مختلف اداروں اور ماہرین نے شرکت کی۔ شرکاء میں میر عبدالغفور ٹیچنگ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حفیظ بلوچ، نیشنل پروگرام کے ضلعی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ڈاکٹر مرشد دشتی، این آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ منیجر پیر جان بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہنواز بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران و نمائندگان شامل تھے۔اس موقع پر ماہرین نے ہیپاٹائٹس کی اقسام، اس کی وجوہات، علامات، بروقت تشخیص، علاج اور ویکسینیشن کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔ سیشن کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے صفائی ستھرائی، احتیاطی تدابیر اور آگاہی مہمات کا کردار کلیدی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے، جس سے نمٹنے کے لیے عوامی تعاون، بروقت تشخیص اور مؤثر علاج انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت گوادر اس ضمن میں بھرپور اقدامات کر رہا ہے اور عوام کی آگاہی کے لیے مسلسل مہمات جاری رکھی جائیں گی۔
خبرنامہ نمبر 5123/2025
زیارت 26جولائی: کاروان حاجی نور محمد خان دمڑ کے زیراہتمام یونین کونسل منہ میں گرینڈ شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ تھے، اس موقع پر سوافراد نے جمعیت اوردیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا اعلان کیا، پروگرام میں صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ اور دیگر مہمانوں کو روایتی پگڑیاں پہنائی گئیں۔ اس موقع پرفوکل پرسن حاجی راز محمد دمڑ، ڈسٹرکٹ چئیرمین عبدالستار کاکڑ، وائس چیرمین حبیب اللہ پانیزئی، ملک ظاہر خان کاکڑ، ملک محمد غوث پانیزئی، حاجی نزیر احمد پانیزئی، ملک محمد آصف ،محمد نور پانیزئی، یونین صدر روزے خان کاکڑ، جنرل سیکرٹری داد محمد،مولوی نجم الدین ثاقب، گل محمد سارنگ زئی عبدالغفار، عزیزاللہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ کاروان میں جوق درجوق عوام کی شمولیت ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،کاروان تمام علاقوں اور قوم کا گلدستہ ہے یہ آبادی اور خوشحالی کا کاروان ہے اس کو مزید مظبوط کریں گے اور مزید فعال کریں گے انہوں نے کہا کہ میں شمولیت کرنے والے ان تمام کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کاروان کو مزید فعال کرنے کے لیے کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ہم ان کے مینڈیٹ کا احترام کرکے علاقے اور قوم کو ترقی دیں گے امن دیں گے تحفظ دیں گے ہماری سیاست کا محور عوام کی بلا تمیز خدمت ہے جس کو ہمیشہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب اورقوم پرستی کی سیاست ناکام ہو گئی۔ جمعیت ایک طرف مائنز اینڈ منرل بل کی حمایت کی اوردوسری طرف عوام کے سامنےدوغلی پالیسی اختیار کی جمعیت وہ پرانی جمعیت نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھوکہ اور فریب کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہم خدمت پر یقین رکھتےہیں۔عوام کی خدمت کے لیے میدان میں نکلے ہیں عوام سرمایہ ہیں عوام نے ان پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے عوام مطمئن رہے ان کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے
خبرنامہ نمبر 5124/2025
لسبیلہ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں شہریوں اور بلدیاتی نمائندوں اور سرکاری آفیسران چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی شہریوں اور بلدیاتی نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ کو اپنے اپنے علاقوں میں روڈ ایجوکیشن سیکٹر صحت عامہ پانی اوربجلی فراہمی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کی جانب سے جن مسائل کی نشاندہی کی گئ ہے انشااللہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کو عوامی وسائل کو بہتر انداز میں حل کریں تاکہ مفاد عامہ کے منصوبوں سے عوام الناس مستفید ہوں ترقیاتی فنڈزعوام کی بہتری پر خرچ ہوں کھلی کچہری میں چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ پاکستان کوسٹ ون بٹالین کے میجر مصطفے ایکسئن پی ایچ ای عبدالسلام عمرانی ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ ایم اوتھل محمد عمران ڈپٹی ڈاریکٹر واٹر منیجمنٹ محمد شفیع بلوچ ایس ڈی او ایریگشن ملک اشرف ڈپٹی ڈاریکٹر کوکنٹ محمد کاشف چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی چیئرمین میونسپل کمیٹی بیلہ سید شاہجان شاہ امیناڑی ڈی ایس پی حاصل خان قمرانی وائس چیئرمین مبشر عزیز کھوسہ چیئرمین لاکھڑا وڈیرہ مولابخش گنگو ایس ڈی او محکمہ پی ایچ ای بھاگ چند زین العابدین رونجھو پیر غلام شاہ جیلانی ماسٹر غلام محمد عرف گلفام دودا انجنینئر واٹر منیجمنٹ عباس علی لاسی ڈی ڈی او تعلیم اوتھل عطہر قریشی تحصیدار اوتھل عبدالغفور موندرہ تحصیدار لاکھڑا عبدالحمن خاصخیلی ودیگر موجود تھے۔
خبرنامہ نمبر 5125/2025
کوئٹہ26 جولائی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پانچویں آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور فٹبال کا میچ دیکھا
وزیر اعلیٰ بغیر کسی وی آئی پی پروٹوکول کے شائقین میں گھل مل گئے شائقین فٹبال نے وزیراعلیٰ کے عوامی انداز کو بھرپور پذیرائی دی اور ان کے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کو سراہا وزیراعلیٰ نےاس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کھیل اور کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ کرے گی انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے کھلاڑیوں کی شرکت صوبائی حکومت کے کھیل دوست اقدامات کا مظہر ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے فٹبال کے کھیل کو بھرپور پذیرائی ملے گی اور پاکستان کےمختلف ریجنز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے مابین کلچرل ایکسچینجز بھی ہوتے ہیں انہوں نے مشیر کھیل مینا مجید اور محکمہ کھیل کے ٹورنامنٹ کو احسن انداز سے رواں رکھنے کے لیے انکی تعریف کی۔
خبرنامہ نمبر 5126/2025
لورالائی26جولائی :ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان عرف طور اتمانخیل نے ایس ایس پی لورالائی سلطان بزدار اور چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی طاہر خان ناصر کے ہمراہ لورالائی شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل، بالخصوص باچا خان چوک میں روزانہ پیش آنے والی ٹریفک جام کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔باچا خان چوک کو شہر کا مصروف ترین علاقہ قرار دیتے ہوئے ایم پی اے طور اتمانخیل نے اعلان کیا کہ چوک کو دونوں اطراف سے کشادہ کرنے کا کام بہت جلد شروع کیا جائے گا تاکہ عوام کو درپیش سفری مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔دورے کے بعد ایم پی اے نے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ سے بھی ملاقات کی، جس میں شہر کے ٹریفک مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ڈی سی لورالائی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے تمام ادارے مل کر اقدامات کریں گے۔بعد ازاں ایس ایس پی سلطان بزدار نے ممبر صوبائی اسمبلی کو پولیس لائن کا دورہ کرایا، جہاں انہوں نے پولیس کے انتظامی معاملات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔شہریوں نے عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کے اس مشترکہ اقدام کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ ان اقدامات سے لورالائی میں ٹریفک کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔
خبرنامہ نمبر5182/2025کوئٹہ 25 جولائی۔ صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے…