Categories: News

25-12-2024

خبرنامہ نمبر 8006/2024
عیسی خان فٹبال اکیڈمی گراونڈ میں قائد اعظم کی 148ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے آج عیسی خان فٹبال اکیڈمی گراؤنڈ میں انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل میچ عبداللہ شہید فٹبال کلب اور شائستہ پشتون فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا 25 دسمبر قائد ملت کی پیدائش کے دن اور خوشی کے اس من موقع پر میچ کا مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی اور لیفٹنٹ کرنل عرفان ماگرے تھے اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا بلوچ، فٹبال ایسوسیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمدعلی کاکڑ، حافظ عبدالقیوم، سماجی رہنما محمدعلی اچکزئی، پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کیپٹن عیسی خان اچکزئی، قاری اسلم علم یار اچکزئی، حاجی ولی محمد، حاجی رفیع اللہ،سفرمحمد قبائل اور شائقین بھی موجود تھے چیمپئن شپ کا فائنل میچ عبداللہ شہید فٹبال کلب نے 2 گول سے جیت لیا۔اس موقع پر ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور کرنل عرفان ماگرے نے انعامات تقسیم کرنے سے پہلے قائد ملت کی یوم پیدائش کے دن سب کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا قائد اعظم نہیں ہوتے تو ہمیں شاید ایک آزاد ملک نصیب نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ زندہ اقوام اپنے ہیروز کو نہیں بھولتے اور انکی نقش قدم پر چلتے ہوئے انکی ارمانوں اور مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیتے ہیں آخر میں انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

11-05-2025

05-11-2025 09.05Download

8 hours ago

10-05-2025

Clipping 10-05-2025_compressedDownload

22 hours ago

10-05-2025

خبرنامہ نمبر 3472/2025کوئٹہ۔ 10 مئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف…

22 hours ago

Walk-in interview announcement

سبی ڈویژن، زیارت، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے وہ امیدوار جنہوں نے درج ذیل…

1 day ago