Categories: News

25-12-2024

خبرنامہ نمبر 8001/2024
قلات۔ 25 دسمبر:ملک بھر کی طرح قلات میں بھی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجا رہا ہے۔ یوم قائداعظم کے موقع ڈی سی کمپلیکس میں پرچم کشائی تقریب منعقد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر (ر) فلائیٹ لیفٹیننٹ بلال شبیر ایف سی میجر ذاکر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وحیدشریف عمرانی اسسٹنٹ کمشنر قلات آفتاب احمد لاسی ڈی ایس پی منظور احمد مینگل ڈی ایس پی عبدالرحیم ایس ایچ او پولیس حبیب بابئی ایس ایچ او لیویز جان محمد لانگو و دیگر تمام محکموں کے آفیسراں نے شرکت کی۔ پولیس اور لیویز کے چاق و چوبن دستوں نے پرچم سلامی دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بلال شبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پورے قوم کیلئے ایک خوشی کا دن ہے۔ قائد ملت محمد علی جناح وہ اصل ہیرو تھے جن کا برصغیر پچھلے سو سالوں سے راستہ دیکھ رہا تھا۔ جناح صاحب کی انتھک محنت اور پُر خلوص جدوجہد کے بدولت ایک آزاد اور خودمختار ریاست پاکستان ہمیں تحفے میں ملی۔ ہمیں اپنی اس آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور اپنے وطن عزیز کی بقاء اور سالمیت کیلیے ایک قوم کی حثیت سے ملکر جدوجہد کرنا ہے۔ محمد علی جناح کی شخصیت ایک اعلیٰ اور مثالی کِردار کا حامل تھا، انہوں نے مذہب کے جمہوری اور انصاف پر مبنی اُصولوں کو اپنا کر عزت حاصل کی، وکالت اور سیاست میں رہ کر اپنے دامن کو صاف ستھرا رکھا اور مسلمانوں کی ذِہنی تعمیرِنو میں روشنی کا مینار بنے رہے۔ انہوں نے حصول منزل کے لیے ایک ایسی بے مثل قیادت فراہم کی جس نے بے شمار رکاوٹوں کے باوجو دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت اور دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ایک علیحدہ وطن کا قیام یقینی بنادیا۔

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts

26-07-2025

خبرنامہ نمبر 5104/2025کوئٹہ 26 جولائی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ احتجاج مسائل…

5 minutes ago

26-07-2025

CamScanner 07-26-2025 09.15Download

14 hours ago

25-07-2025

خبرنامہ نمبر5182/2025کوئٹہ 25 جولائی۔ صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے…

1 day ago

DGPR ADVERTISEMENTS

24-07-2025

1 day ago